لو جی کنول اور ماریہ آپ کی فرمائش پر نیا بلاگ حاضر ھے ۔۔ اس بلاگ میں سب احباب اپنی شاعری کے علاوہ کسی اور شاعر یا شاعرہ کا کوئی نیا ، اچھوتا اور اپنی پسند کا شعر یا مکمل غزل /نظم لکھیں گے ۔۔ ۔۔ ہاں یہ ھو سکتا ھے کہ اگرکوئی اور آپ کا کلام لکھنا چاھے تو کوئی پابندی نہیں ھو گی ۔۔ پر شاعر خود اپنا کلام نہیں لکھے گا ۔۔ لیجیئے اب مزہ آئے گا ۔۔

یہی باعث ہے اس بے رحم کے آنسو نکلنے کا
دھواں لگتا ہے آنکھوں سے کسی کے دل کے جلنے کا
انیس
ہماری عید ہے ہم دھوم سے منائیں گے
ہمیں تو شہر کے قاضی پہ اعتبار نہیں
ہمارے ڈپٹی کمشنر نے چاند دیکھا ہے
ہمیں پتہ ہے کہ وہ غیر ذمہ دار نہیں
سیّد محمد جعفری
کچھ اس طرح سے گذاری ہے زندگی ہم نے
ہمارے ساتھ زمانہ تھا،اور ہم تنہا
امیر آغا قزلباش، دلکش کانپوری
السلام و علیکم
امید ہے آپ سب احباب خیریت سے ہوں گے- کسی کو عظمیٰ صاحبہ کی کویئ خیر خبر ہے وہ کافی دنوں سے غیر حاضر ہیں- یہ بلاگ بلکہ شاعری کا ہر بلاگ ہی ان کے بغیر ادھورا سا لگتا ہے-
الحمدوللہ ھم سب آپ کی دعا سے خیریت سے ھیں ۔۔یاسر میرے بھائی عظمی جی کہاں ھیں؟ ۔۔ھم بھی انہیں ڈھونڈ رھے ھیں ۔۔ مسعود قاضی بھائی ۔۔ آپ کو کچھ پتہ ھو ۔۔تو پلیز ۔۔یاسر ، کنول سے پوچھو ۔۔ شائد اسے پتہ ھو ۔۔
اک حادثہ ہے یہ بھی مری زندگی کے ساتھ
میں ہوں کسی کے ساتھ مرا دل کسی کے ساتھ
تم سے ملنا دعا پہ چھوڑ ذیا
ہم نے سب کچھ خدا پہ چھوڑ دیا
یونس اعجاز
ماشاء اللہ بہت ہی انوکھا بلاگ ہے ،اسے خوب مقبولیت ملے گی ۔لیجئے یہ شعر بھی سنیں:
اب ملاقات کہاںشیشے سے پیمانے سے
فاتحہ بڑھ کے چلے آتے ہیں میخانے سے
بہن ڈاکٹر نسیم صاحبہ سلام علیکم
آپ سے اور عالمی اخبار کے احباب سے رابظے کی یہی صورت ہے ، سو میںایک مہینے کی لمبی غیر حاضری کے بعد آپ تمام احباب کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ اللہ کا شکرہے کہ خیر و خوبی سےحرمین شریفین اور تمام مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعدواپس آیا ہوں۔ آپ کے لیے خسوصی دعائیںکی ہیں۔ اب انشاء اللہ بالگ پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خدا حافظ ۔
اس انکھوکے بلاگ کے لیے مبارکباد یاں
نواحِ نصرت و فیروزی و ظفر میں رہوں
مرے وطن میں ترے قریہ ء خبر میں رہوں
شبنم شکیل
اکرام بھائی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عمرہ کی سعادت بہت بہت مبار ک ھو ۔۔ دعاؤں میں یاد رکھنے کے لیئے قلبی ممنون ھوں۔۔ اللہ پاک دونوں جہاں میں آپ کے درجات بلند فرمائے ۔۔آمین ۔۔بھائی دعاؤں میں یا د رکھئے گا ۔
ڈاکٹر صاحب اسلام علیکم
اللہ رب العزت آپکی عمرے کی سعادت و دعاؤں اور نیکیوں کو شرف قبولیت عطا کرے آمین
ہمارے شہر کے ایک اچھے اور نیک شاعر اقبال حیدر صاحب کا ایک شعر یقیناً آپ کی اس سعادت کو تازگی بخشے گا۔
میں نے جن آنکھوں سے دیکھی ہیں سنہری جالیاں
آئینے میں اب وہ آنکھیں دیکھتا رہتا ہوں میں
مجھے دعاؤں میں یاد رکھئے آپ کی اور آپ سب کی محبتوں کا امین
نشانِ راہ دکھاتے تھے جو ستاروں کو
ترس رہی ہے نظر مردِ راہ داں کیلئے
اقبال
قابل احترام بہن ڈاکٹر نگہت کو سلام
آپ کی تحریر اور نیک تمناوںکا شکریہ ، ایک شعر تما م قارئین کے لیے :
خیال وصل کو اب آرزو جھولے جُھلاتی ہے
قریب آنا دلِ مایوس کا پھر دور ہو جانا
بھائی امین ترمذی صاحب سلام علیکم
نیک تمناوں کے صلے خد اآپ کو دونوںجہان میںسرخروئی عطا فرمائے ۔اٰمین
قمر تسبیہ پڑھتے جارہے ہیں سوئے میخانہ
کوئی دیکھے تو یہ سمجھے بڑے اللہ والے ہیں
(قمر جلالوی)
————————
کھلتا کسی پہ کیو ں مرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتِخاب نے رسوا کیا مجھے
اس شعر کے خالق کو نام ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ ہی بتا سکتی ہیں ۔ ( مجھے یا د نہیں )
ذہن میں اک افسانہ ہے
اور عنوان زمانہ ہے
جینے کے دن کب آئیں گے
کل تک تو مرجانا ہے
بستی میں سب خیر سے ہیں
یہ اخبار پرانا ہے
امیر آغا قزلباش، دلکش کانپوری
یہ مجھے چین کیوں نہیں آتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
جون ایلیا
کیسا اس نفرت کے سناٹے میں گھبراتا ہے دل
اے محبت کیا ترے ہنگامہ آرا سو گئے
یارب انا کے آئینہ خانے سے دے نجات
آتا نہیں کوئی نظر اپنے سوا مجھے
یونس اعجاز
قصیدے کی زباں آتی نہیں مجبور ہیں طارق
غزل ہم جب بھی کہتے عظیم الشان کہتے ہیں
طارق ھاشمی
جی میں آتا ہے یہ مردہ چاند تارے نوچ لوں
اِس کنارے نوچ لوں اور اُس کنارے نوچ لوں
یہ نہیں ممکن تو پھر سارے کےسارے نوچ لوں
اے غمِ دل کیا کروں اے وحشتِ دل کیا کروں
مجاز لکھنوی
نہنگ و اژدہا و شیر نر مارا تو کیا مارا
بڑ ے موذی کو مارا نفسِ امارہ کوگر مارا
گیا شیطان مارا ایک سجدے کے نہ کرنے سے
اگر لاکھوں برس سجدے میں سر مارا تو کیا مارا
( اس شاعر کا شعر ہے جس کے شعر کو امین ترمذی صاحب نے اوپر کے تبصرے میں پیش کیا ہے )
اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا
زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
اوپر کے کسی تبصرہ میں میں نے قمر جلالوی کے شعر میں تسبیح کی کمپوزنگ غلط کی تھی: ( جس کا افسوس ہے )
قمر تسبیح پڑھتے جارہے ہیں سوئے میخانہ
کوئی دیکھے تو یہ سمجھے بڑے اللہ والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
شوکت علی خان فانی اصل میں بدایونی تھے مگر حیدرآباد دکن ( انڈیا ) میں اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گذار دیا۔
انکی اس غزل کا ہر شعر مشہور اور مقبول ہو ا تھا:
خلق کہتی ہے جسے دل ترے دیوانے کا
ایک گوشہ ہےیہ دنیا اسی ویرانے کا
۔
اک معمہ ہے سمجھنےکا نہ سمجھا نے کا
زندگی کاہے کو ہے خواب ہے دیوانے کا
زندگی بھی تو پشیماں ہے یہاں لا کے مجھے
ڈھونڈتی ہے کوئی حیلہ مرے مرجانے کا
ہر نفس عمر گذ شتہ کی ہے میت فانی
زندگی نام ہے مرمرکے جئے جانے کا
اردو کا دریا پانچ دریاؤں کی سرزمین، دلی اور لکھنؤ سے ہوتا ہوا حیدر آباد دکن پہنچ کر سمندر بن گیا۔
شکیل جمال صاحب کے تبصرے میں لکھے ہوے انکے دو اشعار پڑھکر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ” قدم چہ ” کے لفظ اور اسکے استعمال سے بخوبی واقف ہیں۔
انکے دوسرے شعر کے دوسرے مصرعہ میں دریا کی پایابی سے قدم چوں کے نشانات کے تعلق کی تشریح وہ اگر کرسکتے ہیں تو کریں ورنہ انکی مرضی ۔
اگر یہ اشعار انکے نہیں ، کسی دوسرے کے ہیں اور انہوں نے صرف انکو اس بلاگ کے موضوع کے مطابق صرف منتخب کیا ہے تو شاعر کا نام لکھدیں ( اگر انکو یاد ہو تو )۔
یہ سارا جسم تھک کر بوجھ سے دوہرا ہوا ہوگا
میںسجدے میںنہیںتھا ، آپ کو دھوکا ہوا ہوگا
پلکیں بچھاکر تیرا نتظار کرتے ہیں
یہ وہ گناہ ہے جو ہم بار بار کرتے ہیں
جلا کر ہسرتوں کی راہ پر چراغ
ہم صبح و شام تیرے آنے کا انتظار کرتے ہیں
————————————————-
ایک نفرت ہی نہیں دنیا میں درد کا سبب خلش
محبت بھی سکون والوں کو بڑی تکلیف دیتی ہے
————————————————
مجھے بھولنے کا تو روز ارادہ کرتے ہیں وہ
مگر انکا بس نہیں چلتا میری وفا کے سامنے
———————————————-
اے قبرستان تیری آغوش میں اتنا سناٹا کیوں ہے
لوگ تو اپنی جان دے کر تجھے آباد کرتے ہیں۔
تیری آنکھوں کی رعنائی میں کیا شان ِالہی ہے
قیامت کی سفیدی ہے’قیامت کی سیاہی ہے
شب دیجور کی ظلمت ہے نور صبح گاہی ہے
غضب ہے ایک جا روم و حبش کی بادشاہی ہے
جب جب کِئے سِتم، تو رعایت کبھی نہ کی
کیسے کہیں کہ اُس نے نہایت کبھی نہ کی
کیا ہو گِلہ سِتم میں رعایت کبھی نہ کی
سچ پُوچھیےتو ہم نے شکایت کبھی نہ کی
چاہت ہمارے خُوں میں سدا موجْزن رہی
صد شُکر نفرتوں نے سرایت کبھی نہ کی
شاید ہمارے صبْر سے وہ ہار مان لیں
یہ سوچ کر ہی ہم نے شکایت کبھی نہ کی
اُس چشمِ مے نواز و فسُوں ساز نے ہمیں
اک دیدِ التفات عنایت کبھی نہ کی
ہوگا غلط ، اگر یہ کہیں کارِعشق میں
عقل و ہُنر نے دل کی حمایت کبھی نہ کی
بھرتا ہُوں دَم میں اب بھی اُسی دلنواز کا
ترسیلِ غم میں جس نے کفایت کبھی نہ کی
اِس جُرمِ عاشقی میں برابر کے ہو شریک
تم بھی خلش، کہ دل کو ہدایت کبھی نہ کی
شفیق خلش
حرَم کو جائیے، یا دیر میں بَسر کریے
تِری تلاش میں اک دل کدھر کدھر کریے
کٹے ہے، دیکھئے یُوں عمْر کب تلک اپنی
کہ سُنئے نام تِرا اور چشم تر کریے
وہ مست ناز تو مچلا ہے کیا جتائیے حال
جوبے خبر ہو بھلا اُس کے تئیں خبرکریے
ہُوا ہے، دن تو جُدائی کا سو تَعَب سے شام
شبِ فِراق کِس اُمید پر سَحَر کریے
جہاں کا دید بجُز ماتمِ نَظارہ نہیں
کہ دِیدَنی ہی نہیں جس پہ یاں نظرکریے
جُنوں سے جاتے ہیں ناچارآہ کیا کیا لوگ
کبھو تو جانبِ عُشّاق بھی گُزَر کریے
سِتم اُٹھانے کی طاقت نہیں ہے اب اُس کو
جودل میں آوے، تو ٹک رحم میر پرکریے
میر تقی میر
بھری محفل میں تنہائی کا عالم ڈھونڈ لیتا ہے
جو آئے راس، دل اکثر وہ موسم ڈھونڈ لیتا ہے
کسی لمحے اکیلا پن اگر محسوس ہو دل کو
خیال یارکے دامن سے کچھ غم ڈھونڈ لیتا ہے
کسی رُت سے رہے مشرُوط کب ہیں روز وشب میرے
جہاں جیسا یہ چاہے دل وہ موسم ڈھونڈ لیتا ہے
غمِ فرقت کا دل کو بوجھ کرنا ہو اگر ہلکا !
سُنانے کو تِرے قصّے یہ ہمدم ڈھونڈ لیتا ہے
جدائی کب رہی مُمکن کسی حالت کوئی صُورت
مجھے، محفل ہو تنہائی ترا غم ڈھونڈ لیتا ہے
رہے یوں ناز اپنے ذہن پر لاحق غموں میں بھی
خوشی کا اک نہ اک پہلو یہ تاہم ڈھونڈ لیتا ہے
خیالِ یار ہی درماں غمِ فرقت کی زخموں کا
کہ بیتے ساتھ لمحوں سے یہ مرہم ڈھونڈ لیتا ہے
شفیق خلش
غزل
شفیق خلش
کِس کِس ادا سے اُن سے نہ تھی بات کی جناب
بنتی اگر جو بات، تو کیا بات تھی جناب
ہو کر جُدا نہ دے ہے تکلّف مِزاج سے
اب تک وہ گفتگو میں کریں آپ، جی، جناب
بارآور آپ پر نہ ہوں کیوں کوششیں مِری
کب تک یہ بے ثمر سی رہے آشتی جناب
جاتے نہ کیسے اُن کے بُلانے پہ ہم بھلا
موضوعِ گفتگو پہ کہا عاشقی جناب
کب تھا میں اِضطراب وغمِ ہجْر آشنا
جب تک کہ آپ سے تھی فقط دوستی جناب
جانے کہاں گئی ہے، خوشی چھوڑ کر مجھے
کل تک تو ہر قدم وہ مِرے ساتھ تھی جناب
للچائے کیوں نہ جی ہر اک اچھی سی چیز پر
شامل ہے یہ سرشت میں، ہوں آدمی جناب
پُختہ یقین ہے کہ یہ جب تک جہان ہے
گونجے گی کوبہ کو یہ مِری نغمگی جناب
احساس، رنجِ مرگ پہ غالب ہے یہ خلش
زندہ اگر نہ میں تو مِری شاعری جناب
شفیق خلش
غزل
شفیق خلش
موسمِ گُل مِرا، خوشیوں کا زمانہ وہ تھا
ہنس کے جینے کا اگر تھا تو بہانہ وہ تھا
اک عجب دَور جوانی کا کبھی یوں بھی رہا
میں کہانی جو زبانوں پہ فسانہ وہ تھا
اپنا کر لایا ہر اِک غم میں کہ جس پر تھوڑا
یہ گُماں تک بھی ہُوا اُس کا نشانہ وہ تھا
دل عقیدت سے رہا اُس کی گلی میں کہ اِسے
ایک مندر کی طرح کا ہی ٹھکانہ وہ تھا
وقتِ رُخصت بڑا مُشکل تھا چھپانا غم کا
اشک آنکھوں سے رَواں تھے، جو روانہ وہ تھا
دشمنِ جاں جو سرِدست ہے ٹھہرا میرا
سر کا سایہ کبھی میرے کبھی شانہ وہ تھا
عاشقی کا نہ مجھے ہی مگر اُن کو بھی خلش
رہ گیا یاد ہر اِک دن کہ سُہانہ وہ تھا