بیت بازی

بہن زائرہ عابدی کےحکم کی تعمیل کرتے ہوئےمیں بیت بازی کی ابتدا مندرجہء ذیل شعرسے کررہا ہوں۔

اُنہیں دل کی کیسے خبر ہوگئ
صدا دل کی کیا نامہ بر ہو گئ

میری گذارش ہے شعراء حضرات اپنے اشعار پیش کریں تو ژیادہ لطف آئیگا۔ غیر شعراء حضرات سے درخواست ہے کہ دوسرے شعراء کا
اچھا کلام پیش کریں۔

193 thoughts on “بیت بازی”

  1. یہ دل کی صدا تھی یا کہ آرزوئے پیہم تھی
    وہ ملا مجھے مگر شب زندگی کے وصال پر

    بقلم خود

    میں شاعری کے میدان میں ٹامک ٹوئیّاں مارتی ہوئ طالب علم ہوں وزن بے وزن جس کا دل چاہے درست کر کے لگادے

  2. اسلام علیکم
    اپنے ہی ایک شعر کے ساتھ شامل محفل ہوں

    رسمِ دنیا نباہ رہے ہیں ہم
    ذندگی کو لبھا رہے ہیں ہم

    عالم آرا

  3. محفلٍ شامٍ غریباں کے چراغوں کا دھواں
    مقتلٍ عشق و جلوسٍ غمٍ ایام کے نام ۔۔

    شورشٍ کُنجٍ قفس نزرٍ شہیدانٍ وفا،
    صبحٍ اعزاز کی ساعت، شبٍ الزام کے نام

    موسمٍ دید، تیری جُنبشٍ ابرو پہ نثار،
    سجدہء اہلٍ وفا، تیرے در و بام کے نام

    میری پلکوں پہ سُلگتی ہوئی صدیوں کے نجوم
    تیری زلفوں سے مہکتی ہوئی اک شام کے نام

    میرے بُجھتے ہوئے ہونٹوں پہ غزل کی خواہش،
    تیری آنکھوں پہ اُترتے ہوئے الہام کے نام ۔۔

    محسن نقوی

  4. معاف کیجیے
    ایک شعر کے بجاۓ پوری غزل لگا دی شوق بیت بازی میں

  5. پتھر نہیں کہ سنگ سر راہ جانئیے
    ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بناگیا

  6. رگوں‌میں‌خون کی گرمی کا معجزہ ہے تمام
    وگرنہ آدمی پتھر سے مختلف تو نہ تھا
    شاعر : نامعلوم

  7. میں شاعرنہیں۔مکتب کاہوں طالب علم
    ربِ کریم عطاکردے سمجھنے کی صلاحیت

  8. بیٹا طارق ابرار یہ شعرنہیں مانا جائے گا

    ارم نقوی کا شعر ا پر ختم ہے اس کے جواب میں شعر حاضر ہے

    انہیں خط میں لکھا کہ دل مضطرب ہے
    جوا ب ان کا آ یا محبّت نا کرتے

    تمھیں دل لگانے کو کس نے کہا تھا
    بہل جائے گا دل بہلتے بہلتے

  9. ڈئیر شاہین تم نے بہت ہی خوبصورت شاعری پیش کی ہے تم ایک شعر نہیں پوری غزل ہی دو تو مجھ جیسے طالب علمون کا بہت بھلا ہوگا

  10. بابا معاف کرنا غلطی ہوگئی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تمہاری یاد بھی محسن کسی مفلس کی پونجی ھے
    جسے ھم ساتھ رکھتے ھیں جسے ھم روز گنتے ھیں

  11. اسلام علیکم
    بیت بازی میں شعر جس حرف پر ختم ہوتا ہے اس سے دوسرا شعر آنا چاہئے
    بھائی طارق ابرار اگر آپ نے شعر لکھا ہے تو الف سے ہونا چاہئے تھا ۔
    ارم نقوی کے شعر کے جواب میں میرا اپنا شعر

    ایک درخت سایہ دار کے نیچے
    میں نے دفنا دئے یادوں کے ورق

    عالم آرا

  12. اسلام علیکم
    بہت خوب محترم بھائی صفدر ھمٰدانی میں سوچ رہی تھی کچھ وقت لگے گا قاف سے شعر آنے میں بہت کمال شعر ہے ۔
    لو بیچ کھائی ہم نے پوشاکِ شرافت بھی
    کیوں بولتے نہیں ہو ، منہ میں زباں نہیں ہے
    عالم آرا
    بہن نگہت ہم سب کو بیت بازی میں لگا کر آپ خود کہاں ہیں ؟
    عالم آرا وینکور

  13. یہ کاروانِ ہستی ہے تیز گام ایسا
    قومیں کچل گئی ہیں اس کی روا روی میں
    شاعر : نامعلوم

  14. یہ مہر تاباں سے کہہ دے کوئ کہ اپنی کرنوں کو گن کے رکهے
    میں اپنے صحرا کے ذرے ذرے کو خود چمکنا سکها رها هوں

  15. نہیں تیرا نشیمن قصر سلطا نی کے گنبد پر
    تو شاہیں ہے بسیرا کرپہاڑوں کی چٹانوں پر

    شاعر علّامہ اقبال رحمتہ للہ علیہ

  16. زائرہ عابدی جی۔بیت بازی میں اکثر کہتے ہیں کہ جب اس شعر کی منزل آ جائے تو سمجھیں کہ بیت بازی ختم۔ یہ بیت بازی کس نے شروع کروائی ہے یہاں اور وہ خود کہاں ہیں؟

  17. اسّلام علیکم بھیّا ،
    ابھی ھال ہی میں ایک تحریر نظر سے گزری تھی جس میں مشاعروں کی شب دیدہ وارداتون کا زکر تھا ،مسنّف نے ایک بڑے نامور محترمشاعر کے لئے لکھا تھا کہ محفل مشاعرہ کے دوران اپنی نیند پوری کرنے کے لئے اسٹیج کے نیچے جا کر سو جاتے تھے لوگ باگ سمجھتے تھے گھر چلے گئے
    ،
    بھیا ظفر جعفری نے میری درخواست کو حکم جانا ،اور مجھ سمیت آپ سب کو اسٹیج پر لا بٹھا یا اور وہ خود کہیں اسٹیج پس منظر میں سو گئے ہیں شائد
    بہر حال میری پھر درخواست ہے کہ اس شاعرانہ بلاگ کو نظروں سے اوجھل ہو نے تک چلنے دیا جائے

    ایک گزارش ہے حکم نہیں !بھیّا آ ج کا دور اس قدر تیز جارہا ہے کہ شعری صنف پر کسی کو بھی توجّہ دینے کی فرصت نہیں لیکن یہ سلسلہ پھر ایک بار زہن کی زرخیزی کے لئے اچھّا ثابت ہو سکتا ہئے

    کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر جواب ا لجواب کا شعر یاد نہیں آئے تو فوراً اپنا زہن کچھ شاعری تخلیق کر دیتا ہئے

    اچھّا زرا بھیّا ظفر جعفری کو توآواز دے لوں

    آ جائیے بھیّا ہم نشین آواز دے رہے ہیں

  18. رحمتيں ہيں تري اغيار کے کاشانوں پر
    برق گرتي ہے تو بيچارے مسلمانوں پر
    شاعر مشرق علامہ اقبال رحمت اللہ علیہ

  19. رنگ اُو برکن مثالِ او شوی
    در جہاں عکس جمال او شوی

    اس جہاں میں تو اس کے رنگ کو اختیار کر کے اس کی مانند ہو جا
    اس جہاں میں اُس کے جمال کا عکس بن جا
    اقبال

  20. روش همیشہ رهی هے خدا پرستوں کی
    کہ زر پرست کے گهر کا نمک نہیں کهاتے
    شاعرہ : ارم نقوی

  21. علامہ اقبال کے فارسی شعر کا جواب حاضر هے
    یم بہ یم نغمہ اوصاف خداوند بگوش
    کوہ در کوہ شنیدم لحن داؤدی

  22. یہ موسم بھی عجب ہیں ذندگی کے
    بہاروں کو منانا چاہتی ہوں
    عالم آرا

  23. یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ھیں
    ان میں کچھ صاحب اسرار نظر آتے ھہیں
    تیری محفل کا بھرم رکھتے ھیں سو جاتے ھیں
    ورنہ یہ لوگ تو بیدار نظر آتے ھیں

  24. یہ تو دل ہی ہے جو سمیٹے ہے
    دکھ کو اور غم کو اک رِدَا کی طرح
    عالم آرا

  25. یہ الم کشوں کاملنا یہ نشاط غم کے سائے
    کبھی رو پڑا تبسّم کبھی زخم مسکرائے

    شاعر نامعلوم

  26. یا تو کسی کو جرائتِ دیدار ہی نہ ہو
    یا پھر مری نگاہ سےِ دیکھا کرے کوئ
    مجاز

  27. یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب
    تجھے ھم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ھوتا

  28. اقبال بڑا اپدیشک ہے من باتوں میں موہ لیتا ہے
    گفتار کا یہ غازی تو بنا کردار کا غازی بن نہ سکا

  29. الزامِ وغا مجھکو عطا کرنے سے پہلے
    کیوں جھانک کراپنا بھی گریباں نہیں دیکھا
    ظفرجعفری

  30. اک کھیل ہے اورنگِ سلیماں مرے نذدیک
    اک بات ہے اعجازِ مسیحا مرے آگے
    غالب

  31. آ اپنے تقدس کا پتہ تجھ کو بتا دوں
    میں عصمت مریم (ع) ھوں صحیفوں میں چھپی ھوں

  32. میرا شعر ح پر ختم ہوا تھا ح سے شروع ہونے والا شعر حاضر ہے

    حال قاصد نے جب کہا ہوگا
    اُس نے چُپ چاپ سُن لیا ہوگا
    جانتا ہے کہ ہم میں ضبط نہیں
    سوچ کر وہ تو ہنس دیا ہوگا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔عالم آرا

  33. خواجہ گلام فرید کے سرائیکی کلام سے ھے جسے عرف عام میں کافی کھتے ھیں ویسے تو کافی اشعار ھیں اس کے لیکن میں دو ھی لکھ رھی ھوں ، جیؤن دے ڈھیں ڈھائی وو یار ، سٹ گھت فخر وڈائی وو یار ، ۔کیتھ او پینگھ پپل، ملکانے ، ناز حسن کیتھ راج ببانے، کیتھ ما بھینڑ تے کیتھ بھائی وو یار ؟ کیتھ رانجھنڑ کیتھ کھیڑے بیڑے ۔ کیتھ رہ گئے او جھگڑے جھیڑے ، اردو ترجمہ ، زندگی کے دن دھائی ھیں یار دوست ۔ فخر اور بڑائی یا تکبر کو چھوڑ دو دوست ، سب ادھر رہ جائے گا کچھ ساتھ نھیں جانے والا چاھے دل لبھانے کی کوئی بھی عزیز سے عزیز چیز ھو ، ما بہن بھائی بھی ساتھ نھیں جائیں گے ،کوئی محبوب کوئی رقیب بھی ساتھ نھیں ھو گا کہاں یاد رھیں گے کوئی جھگڑے یا کوئی بھی ناراضگیان ، ، بجلی کا بہت مسلہ ھے ورنہ پورا ھی لکھتی معزرت کے ساتھ سب بہن بھایوں کا سدا سکھی رھیں شاد و آباد رھیں آمین

  34. بہن آراء کو شعر ا سے شروع کرنا چاہئے تھا۔

    بہرحال ا سے جواباً شعر حاضر ہے۔

    اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر
    ہم غریبوں کی محبت کا اُڑایا ہے مذاق
    سا حر لدھیانوی

    اگلا شعر ق سے شروع ہونا چاہئے۔

  35. قسم خدا کی محبت نہیں عقیدت ھے
    دیار دل میں بہت احترام ھے تیرا

  36. قدم قدم پہ تمنائے التفات تو دیکھ
    زوال ِ عشق میں سوداگروں کا ہات تو دیکھ

    بس ایک ہم تھے جو تھوڑا سا سر اٹھا کے چلے
    اسی روش پہ رقیبوں کے واقعات تو دیکھ
    مصطفی زیدی

  37. ارم نقوی کے لکھے ھوۓ اشعار الف پر ختم ھوۓ ھیں
    تو اب حسب روایت الف سے شعر حاضر ھے
    جو میرا بہت ھی پسندیدہ شعر ھے
    انسان کو بیدار تو ھولینے دو
    ھر قوم پکاریگی ھمارے ھیں حسین
    جوش

  38. هارون وقت اس لیۓ خاموش تها ارم
    موسی (ع)کے لوٹ آنے پہ کامل یقین تها

  39. محترم طفر جعفری بھائی میرا ایک شعر ح پر ختم ہوا تھا جس سے شروع ہونے والا شعر کسی نے نہیں لکھا اس لئے میں نے خود لکھ دیا تھا ،

    اک مور ناچتا تھا جنگل میں ہو کے بے خود
    اور ساتھ اُس کے سارا ماحول بھی تھا بے خود
    عالم آرا

  40. انکار ستم کے لیۓ لازم تو یہی هے
    حریت کی خواہش تمہیں حر(ع) جیسا بنا دے
    شاعرہ : ارم نقوی

  41. درویش و قلندر کی هے پہجان همیشہ
    دل میں وہ بساتے نہیں کوئ اندک و بسیار
    ( ارم نقوی )

  42. یہ محبت ھے نہ ھے بیگانگی
    تیرے میرے درمیاں کچھہ اور ھے

  43. یہ گرمی گفتار یونہی ھے تو کسی دن
    لہجے کی تمازت سےپگھل جايئں گے ھم بھی
    عباس رضوی

  44. یہ راہ مناسب ھے کہ وہ راہ مناسب
    پرواۓ سفر ھے ھمیں منزل سے زیادہ
    انور شعور

Comments are closed.