صحافی

ہم نے اپنے سینیئرز سے سنا ہے کہ لفظ صحافی ، صحافت سے ہے اور صحافت لفظ صحیفے سے۔  آپ سب جانتے ہیں کہ صحیفے سے مراد کتنی مقدس چیز ہے۔ جب لفظ مقدس لگا ہو تو اس کی تقد یس ہم سب پر واجب ہوتی ہے۔ آج سے کوئی ڈیڑھ سال پہلے مجھے کچھ نجی چینلز کے صحافیوں نے ضلع اوکاڑہ چلنے کو کہا جہاں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ میں ایک خاتون ہوں اس لیے بہتر طریقے سے  لڑکی سے بات کرسکوں گی۔ جب میں نے یہ المناک واقعہ سنا تو میں نے سوچا کہ مجھے اپنا خاتون صحافی ہونے کا فرض نبھانا چاہیے اور میں اس صحافی گروپ کے ساتھ اوکاڑہ چلی گئی ۔ جب میں وہاں پہنچی تو دیکھا کہ معاملہ  سار ہی الٹ تھا، ایک سیاسی جماعت کے کچھ لوگوں نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور مخالف سیاسی جماعت کے لوگ اس لڑکی کی آڑ میں نہ صرف سیاسی انتقام لینا چاہتے تھے بلکہ مختاراں مائی کیس بناکر نیشنل اور انٹرنیشنل فنڈنگ بھی حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اس کار بد میں نجی چینلز کے وہ صحافی بھی برابر کے شریک تھے۔ جب میں نے سارا واقعہ محسوس کیا تو مجھے نہایت شرمندگی ہوئی اور میں نے سخت مخالفت کرکے انہیں وہاں سے فوری واپس چلنے کا کہا۔ واپسی کے سفر میں اوکاڑہ سے لے کر لاہور تک میں نے ان کی کافی طبیعت صاف کی اور کہا کہ جس بچی کے کیس میں تم لوگ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو، اگر تم غور سے سوچو اور محسوس کرو کہ مختاراں مائی اس دھرتی کی بیٹی ہے اور یہ بچی بھی اسی دھرتی کی بیٹی ہے، اگر تم ان کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتے تو خدارا ان کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ بھی مت اٹھاؤ، صحافت ایک مقدس پیشے کا نام ہے۔۔۔  اس کا احترام کرو یا اس سے کنارہ کشی اختیار کرلو۔ مجھے نہیں پتہ انہوں نے اس واقعہ میں کتنے پیسے لیے لیکن مجھے صرف اتنا پتہ ہے کہ راستے میں ان لوگوں سے مجھے پانی پینا بھی اچھا نہیں لگا۔ اس کے جواب میں ان صحافیوں نے مجھ سے معافی مانگی لیکن میں اب بھی سوچتی ہوں کہ صحافت کے نام پراس قسم کےصحافی یہ بلیک میلنگ کب تک جاری رکھیں گے۔

75 thoughts on “صحافی”

  1. مناف بھائی آپ مجھ سے معافی مانگ کر مجھے شرمندہ نہ کریں ۔ اول توآپ نے کوئی ایسی بات کی ہی نہیں اور آپ جب بھی کوئی بات کرتے ہیں دلیل کے ساتھ کرتے ہیں اور میں اس استدلالی گفتگو کی ہمیشہ سے متعرف رہی ہوں اور اللہ جانتا ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔
    میں ایک عرصے سے یہ بات سوچ رہی تھی کہ اس مومن اور مومنہ کے بارے میں لکھوں لیکن کسی خوف سے نہیں بلکہ یہ سوچ کر چپ ہو جاتی تھی کہ کوئی کہیں مجھے کسی مسلک کا مخالف ہی قرار نہ دے دے کیونکہ میری تربیت ا س گھر میں اور ا س باپ کے زیر سایہ ہوئی ہے جس نے ہمارا اور اپنا نصب العین رکھا کہ اپنا مسلک چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں ۔ میں نے محرم کے ایام میں جب شہیدوں کے شہید اعظم حضرت امام حسین (ع) اور کربلا میں جام شہادت نوش کرنے والی پاک ارواح اور دنیابھر کی عورتوں کے لیئے ابدی مثال جناب زینیب سلام اللہ کے بارے میں اپنی زاتی تحقیق کے ساتھ چشم کشا مضامین لکھے تو مجھے اپنے پرانے مسلکی دوستوں بلکہ خاندان کے لوگوں سے بھی یہ باتیں سننا پڑیں کہ تم پر بابا صفدر ہمادانی کا اتنااثر ہو گیا ہے کہ تم شعیوں کی زبان بولنے لگی ہو اور میں نے ہر ایک کو صرف یہی جواب دیاکہ میں نسلوں سے سنی عقیدہ ہوں اور مرتے دم تک رہونگی لیکن جو آل رسول کو نہ مانے اس کی مسلمانیت اور ایمان دونوں مشکوک ہیں اور یوں بھی اللہ کے حبیب کی اہل بیت پر قطعی طور پر ایک مسلک کا حق نہیں ہے بلکہ وہ توپورے آفاق کے لیئے ہیں ۔
    آپ نے مومن اور مومنہ کے حوالے سے قران پاک کا حوالہ دے کر ناصرف میرے علم میں اضافہ کیا بلکہ ایک بہت بڑی دلیل کا دروازہ کھولا ۔۔ آپ نے لکھا کہ قران حکیم کی ایک آیت کا مطلب یہ ہے کہ
    “جو خود کو مؤمن کہے اسے مؤمن سمجھو“

    اس آیت کا حوالہ اس لیے پیش کیا ہے تاکہ یہ نکتہ واضح ہو جائے کہ “مؤمن“ کسی خاص فرقے یا مسلک کی ملکیت ہرگز نہیں بلکہ جو بھی خود کو مؤمن یا مؤمنہ کہلوائے ہمیں قران کی اس آیت کی رو سے اسے مؤمن ماننا پڑے گا، اس کے ایمان کی حالت کیا ہے ؟ یہ میرا یا کسی اور کا مسئلہ ہرگز نہیں یہ اس شخص کا اور اللہ کا معاملہ ہے “

    قران پاک کی اس آیت کے استدلال میں یہ نقطہ واضح ہوا کہ خود کو مومن یا مومنہ کہنا ہے ناکہ کسی دوسرے کا دوسرے کو مومن یا مومنہ کا لقب دینا یا ثابت کرنا ہے ۔
    میں سمجھتی ہوں کہ قران پاک کی اس آیت کی روح سے میں مومنہ ہوں اور قران پاک کے بعد مجھے کسی سے کسی سرٹیفیکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ۔
    سلامت رہیں بھائی ۔۔ یونہی علم کے چراغ سے آخرت کے لیئے روشنی جمع کرتے رہیں ۔۔ آمین

  2. آج کل ہم سب بھی بڑے گرم مزاج ہو چکے ہیں۔ صف اول میں سب سے آگے میں کھڑا ہوں اور میرے پیچھے ایک لمبی قطار ہے۔ آغا جی کو ہم نے اس قطار سے نکال ہی دیا ہے کہ غصہ نامی چیز سے انکی کہیں ملاقات ہوئی ہی نہیں۔ بھلا یہ بھی کیا بات ہوئی کہ آج تک ان کو غصہ کرنا بھی نہیں آیا۔ لیکن وہ کیا ہے کہ بقول رام ریاض مرحوم
    میں رام سب سے بڑا ہوں اور اس زمانے میں
    بڑوں کو لوگ گھروں سے سے نکال دیتے ہیں
    سو ہم نے بھی یہ پاپ کر دکھایا ہے، اور اس میں سب سے بڑا گناہ گار تو میں خود ہی ہوں۔
    بہر کیف بات مجھے کرنا کچھ اور تھی، لیکن نکل کہیں اور گئی۔ بات یہ ہے کہ ہم لوگ بلاگ اور مضامین میں جو بہتر سمجھتے ہیں لکھتے رہتے ہیں۔ لیکن جب کوئی تحریر حوالہ قرطاس ہو کر شائع ہو جاتی ہے تو پھر سب کو اختیار ہوتا ہے کہ اس پر کھل کر تبصرہ کریں۔ لیکن بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم اپنے خیال کی ناموس کو اسقدر معتبر جاننے لگتے ہیں کہ ہمیں مد مقابل کو زندیق و کافر کہنا بڑا آسان لگتا ہے۔ ہم لوگ بڑی آسانی سے کسی کے مسلک پر حملہ کر کے اسے کفر اور بت پرستی کہ دیتے ہیں اور کسی کو غیر مؤمن۔ دونوں صورت ہائے احوال میں ہم خود کو تو مؤمن کامل سمجھ رہے ہوتے ہیں اور مد مقابل کو بین السطور کافر یا کم از کم غیر مؤمن کہ رہے ہوتے ہیں۔ یہ رویہ صرف یہاں ان اوراق تک محدود نہیں، بلکہ یہی وہ روش ہے جس نے آج وطن عزیز کو جہنم بنا رکھا ہے۔
    عالمی اخبار پر ہم سبھی فرقوں اور سبھی مسالک کے افراد موجود رہتے ہیں اور مدعی ہیں کہ ہم کم از کم اہل علم نہیں تو اہل فکر ضرور ہیں۔ اور جب انتشار اہل فکر کے یہاں پھیلتا ہوا نظر آئے تو ہم ایسے مباحث کو بند کر دیتے ہیں۔ ابھی کل ہی کی بات لیں، اگر جنرل مشرف کی مخالفت میں کوئی دھواں دھار تبصرہ آ جاتا تو یہ صفحات میدان کارزار بن جاتے۔ اسی نقص امن کے خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے ایسے مباحث بند کر دئیے جاتے ہیں۔ پھر ہماری ایک ادارتی پالیسی بھی ہے، جس میں ہر ظلم اور ظالم کو تقویت پہنچانے والے عمل کو ہم روکنے کے ذمہ دار ہیں۔ اسی سبب سے ان صفحات پر یزید پلید سے لیکر آج تک کے کسی مرد فاسق و فاجر اور آمر کی توصیف میں کچھ نہیں لکھا گیا۔ اور اگر کوئی ایسی کوشش کرے گا تو اسکو یقینا روکنا ہم سب پر فرض ہے۔
    مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ اہل علم حضرات کبھی فریق ثانی پر حملہ نہیں کیا کرتے، بلکہ صرف اپنے حق کا احقاق کیا کرتے ہیں۔ جناب علامہ رشید ترابی علیہ الرحمہ کا یہ سلوک مشہور ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنے ممدوحین یعنی حضرات محمد و آل محمد (ص) کے فضائل ہی بیان کئے ہیں، نہ کہ کسی اور مسلک پر کبھی حملہ۔۔۔۔بلکہ دوسرے مسالک کی طرف کبھی کنایہ کیا نہ انکا کسی حوالہ سے ذکر۔ ہم پہلے اپنا حسن تو عیاں کر لیں، اس سے پہلے کہ کسی اور کی کراہت پر گرہیں کھولیں۔ مؤمن کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ کسی کا دل نہیں دکھاتا، بلکہ تالیف قلبی سے مخالفین کے دل بھی نرم کر لیتا ہے۔ میں نہیں کہتا کہ صرف شیعہ مؤمن ہیں یا سنی مؤمن ہیں۔ بلکہ مؤمین کی ایک جماعت ان سبھی مسالک میں چھپی ملتی ہے جو اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں رہتے ہیں، اور ایسے افراد کی ایک زندہ و جاوید مثال خود ڈاکٹر نگہت نسیم ہیں۔ سنیوں کو ان پر شیعہ کا شبہ رہتا ہے اور شیعوں کو سنی کا۔ حضرت اقبال علیہ الرحمہ کا بھی یہی مسلک تھا۔
    اپنے تبصرہ جات اور بلاگ کی بندش پر اسقدر چیں بچیں ہونا مناسب بات نہیں ہے۔ ایک وقت میں خود میرا اپنا بلاگ مجھے بند کرنا پڑ گیا تھا۔ لیکن احباب کے مابین جنگ سے بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کر لی جائے۔ ورنہ اہل علم و ادب کی یہ محفل مجھ سے جہلاء کے سبب ویرانہ بن جائے گی۔
    بقول فراز ہمارا حال یہ ہے کہ؛

    اب مہ و سال کی مہلت نہیں ملنے والی
    آ چکے اب تو شب و روز عذابوں والے

    اب تو سب دشنہ و خنجر کی زباں بولتے ہیں
    اب کہاں لوگ محبت کے نصابوں والے

  3. مولا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بہن نگہت صاحبہ مجھ سے ناراض نہیں تھیں، مجھے ہی غلط فہمی ہوئی

    ہمدانی صاحب قبلہ اور مصباح شاہ صاحب ! بہت نیک نیت، پُر خلوص، حق پرست اور حق بجانب پالیسی ہے آپ کے اخبار کی جس کی بنیاد آپ سب کی نیت اور کردار ہے، آپ نے بہت احسن طریقہ سے ایک بار اس کی پھر سے وضاحت کردی، انشاء اللہ اب بھائی ظفر جعفری صاحب بھی مطمئن ہوں گے اور میں بھی ہوں-

    نگہت بہن سے ایک گزارش ہے کہ انہوں نے یہ جو لکھا کہ “میں ایک عرصے سے یہ بات سوچ رہی تھی کہ اس مؤمن اور مؤمنہ کے بارے میں لکھوں لیکن کسی خوف سے نہیں بلکہ یہ سوچ کر چپ ہو جاتی تھی کہ کوئی کہیں مجھے کسی مسلک کا مخالف ہی قرار نہ دے دے” تو اب لکھ ہی ڈالیے اس موضوع پر بھی-

    میں کئی بار کی دی ایک مثال پھر دہراتا ہوں کہ اگر کوئی کوکا کولا کی بوتل پر فانٹا کا لیبل لگا دے تو کیا ہم پینے کے بعد یہ کہیں گے کہ ہم نے فانٹا پیا یا کوکا کولا ؟؟ مطلب کہ اہمیت لیبل کی نہیں بلکہ بوتل میں موجود مشروب کی ہے، اسی طرح میں خود کو مؤمن کہوں یا تقوٰی اور پرہیزگاری کا کوئی اور لیبل اپنے ماتھے پر سجا لوں اس سے کچھ نہ ہو گا بلکہ اہمیت میرے اندر کی، میرے دل کی حالت ہی کی ہے –

  4. غالب کہ گیا ہے :
    تو مجھے بھول گیا ہو تو پتہ بتلادوں
    کبھی فتراک میں تیرے کوئی نخچیر بھی تھا ؟
    ۔۔۔۔۔
    ارے بھائی یہ محترمہ سیدہ نادیہ بتول بخاری کا بلاگ بعنوان “صحافی “ ہے ۔جس کی نظامت کرنا انکا ہی حق ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔
    افسوس کہ ایک مبصر نے ( جس کا نام سب پر عیاں ہے ) حسبِ معمول ہائی جیک کرکےاس بلا گ کو ایک ذیلی موضوع کی طرف موڑ کر اسکی “کھچڑی “ کردی اور یہ مشورہ بھی دے دیا کہ :
    “ بہرحال اب یہ بلاگ ختم ہوجائے تو بہتر ہے۔“
    ۔۔۔۔
    جیسے وہ ہی اس بلاگ کا خالق اور مختا ر ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    افسو س کہ چند ایک مبصر اس ذیلی موضوع پر اپنی توانائی صرف کرتے ہوئے یہ بھول گئے کہ اس بلاگ کا اصل موضوع کیا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    میرے خیال میں ، خواہ مخواہ عالمی اخبار کی انتظامیہ کی نیک نیت پر شبہ کرکے اسکی ہمت شکنی کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہاں تو پاکستان کی میڈیا پر پھر سے تبصرے جاری رہیں تو یہ بلاگ مفید سے مفید تر ہوجائےگا۔

    ڈاکٹر دانش اور ڈاکٹر معید پیرزادہ ، نجم سیٹھی ، حامد میر اور جاوید چودھری اور ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگراموں کے متعلق آپ سب کا کیا خیال ہے ؟
    کیا خواتین میں عائلہ ملک اور عاصمہ شیرازی اورنسیم زہرہ جیسی صحافی خواتین حق گوئی و بے باکی سے کام لے کر دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی االگ کررہی ہیں ؟ اور پاکستان کے حال اور مستقبل کو بہتر بنارہی ہیں ؟
    ۔۔۔۔۔
    کیا میڈیا ، پاکستان کے مستقبل کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے؟
    بہر حال :
    فقط :
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    میونخ کی ایک قریبی بستی سے

  5. نگہت بہن

    مومن ہر ایمان والا ہوتا ہے اور مومنہ ہر ایمان والی ہوتی ہے۔ آپ بھی مومنہ ہیں اورمیرے دااماد بھی آپکے ہم مسلک ہیں۔ دوسرے یہ کہ اسلام سے بڑا سیکیولر مذہب کوئ بھی نہیں ہے کیونکہ اسلام نے دوسرے مذاہب کو اپنے عقائد پر غمل پیرا ہونے کی پوری پوری آزادی دی ہے اور زکوہ میں حصہ دیا ہے۔

  6. عزیزم مصباح حسین.خوش رہو. آپ نے عالمی اخبار کا ترجمان ہونے کا حق ادا کیا ہے.شکر ہے کہ آپ حکومت پاکستان کے ترجمان نہیں ورنہ گناہوں میں اضافے کے سوا اور کچھ نہ ملتا. آپ کے اس مدلل تبصرے کے بعد اگر کسی کو اب بھی کوئی غلط فہمی ہے تو وہ جانے اور اسکا ایمان. شاید آپکی اس تحریر کے بعد ایسے احباب کے چہرے بھی اتر گئے ہوں گے جو شاید عالمی اخبار کے مستند اور بلا مفاد معدودے چند دوستوں کے درمیان کوئی غلط فہمی پیدا کرنا چاہتے تھے اور اس بات کے متمنی تھے ہم بھی جہلا کی طرح فکری اختلاف کو عداوت میں تبدیل کر لیں. میں جانتا ہوں کہ کچھ علاقوں کی مٹی میں ہی ایسی خاصیت ہوتی ہے کہ لڑواؤ اور تماشا دیکھو.لیکن شکر ہے خالق کائنات کہ ہم ایسے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جہاں محبتیں اور دوستیاں بلا مفاد اور طویل المدت ہوتی ہیں اور ہمارے ہاں صرف بچے ہی بڑوں کا احترام نہیں کرتے بلکہ بزرگ بھی بچوں کی عزت کرتے ہیں کہ عزت اور محبت یکطرفہ نہیں دو طرفہ ٹریفک ہے. سلامت باشد.

  7. ہمدانی صاحب

    امریکہ برطانیہ وغیرہ میں بے روز گار شخص کو حکومت کھانا رہائش کپڑا علاج بچوں کی تعلیم اور تھوڑا بہت entertainment
    مفت فراہم کرتی ہے۔ چین میں بھی یہ سب کچھ بے روز گار کو حکومت فراہم کرتی ہے۔ میری دلچسپی پاکستان کی فلاح و بہبود میں ہے۔ نظام اسلامی ہو جمہوری ہو آمرانہ ہو یا کوئ اور۔ جو نظام بھی پاکستانی عوام کو روٹی کپڑا مکان اور خوشحالی فراہم کریگا میں اُسے گلے لگاؤنگا۔ آخر میں میں آبکو آپکی مٹی اور خون دونوں ہی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ کاش میری مٹی بھی خاکِ شفا ہوتی۔ آپکا علم میرے لئے دولت ہے۔

  8. جی تو پھر سے حاضر ہونے کی جسارت کر رہی ہوں۔۔۔ محترم سید اخترحسین یاسرصاحب اپ نے فرمایا کہ سچ دکھایا جائے اپ کی بات سے مجھے
    اپنے ساتھی جرنلسٹ کی بات یاد اگیی اس نے کہا کہ اپ نے پولیس مقابلہ دیکھنا ھے میں نے کہا ہاں ضرور میںدیکھنا چاہتی ہوںکیسے ھماری پولیس بہادری سے لٹیرں کو کیفر کردار تک پہنچاتی ھے تو اس نے اونچا اونچا ھنسنا شروع کر دیا اور کہنے لگا اچھا تو میں بھی پہلے اپکی طرح سوچتا تھا۔۔۔۔۔لیکن جب سے میں نے پولیس مقابلہ دیکھا ھے میری سوچ بدل گئی ھے میںحیران ہوئی پوچھنے پر مو صوف کچھ یوںمخاطب ھوئے ابھی کچھ دن پہلے ان کے دوست جو کہ ایک پولیس میںتھے اور ایک پولیس مقابلے میں لے گئے فرمانے لگے کہ اپنے کیمروں کو پہلے بند کر دو۔۔۔ کہتا کہ میںنے ایسا ھی کیا کہ پولیس والے نے ایک غیر اباد جگہ پر جا کر پولیس وین روکی اور دو لڑکوںکو باھر نکالا اور پہلے ایک کو گولی ماری پھر دوسرے کو ۔۔۔۔۔بس یہ تھا پولیس مقابلہ میںنے اپنے جرنلسٹ ساتھی سے ان لڑکوں کا قصور پوچھا تو پتا چلا کہ وہ لوگ موبائل چھینا کرتے تھے۔۔۔۔میںنے کہا کہ بس اتنے معمولی جرم کی سزا موت۔۔ تو کہنے لگا کہ ہاں یہی پولیس مقابلہ ھے ۔۔۔۔۔اب ۔۔سید اخترحسین یاسرصاحب اپ بتا ئیں اپ کس سچ کی با ت کر رہھ ھیں ۔۔۔کیسے ہم سچ بتا سکتے ہیں۔۔۔۔
    محترم منظور قاضی صاحب ۔۔۔۔۔۔اپ کا دل مطمئن ھے ان اینکر صاحبا ن سے اپنے دل سے پوچھیں۔۔۔۔۔۔۔
    اپ کی نظر میرا ایک نیا ٹی وی انٹرویو یوٹیوب پر اپ لوڈ ھے اس انٹرویو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں انڈین فارن پالیسی کے چیرمین ہیںجو انڈو پاک مسائل کے حل پر روشنی ڈلل رھے ھیں مجھے اپ کی قیمتی رائے کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔

  9. بےشرم حکمران اور بے شرم عوام

    دراصل ہمارے ملک کی جو یہ حالت ہے اور ہم پر عذاب کی صورت میں ایسے ناعاقبت اندیش حکمران مسلط ہیں تو اسکی دیگر بہت سی وجوہات تو ہیں ہی لیکن ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سارے ملکی نظام میں سے دانشور کو نکال باہر کر دیا گیا ہے۔نہ کوئی سید محمد تقی ہے،نہ رئیس امروہوی اورنا کوئی جالب ہے نا فیض
    سچ پوچھیں تو یہ مسئلہ صرف پاکستان کا ہی نہیں ننانوے فیصد سے زائد مسلم ممالک کا ہے اور جہاں جہاں آمریت،بادشاہت یا ملوکیت موجود ہے وہاں زر خرید اور خودساختہ نام نہاد دانشور ”شاہ” کے کاسہ لیس اور درباری تاریخ نویس کی طرح ہیں۔
    پاکستان کو جس نہج پر یہ حکمران اور انکے حواری لے آئے ہیں اس جگہ پر شاید کوئی معجزہ بھی کچھ نہ کر سکے۔ الطاف حسین،نواز شریف،آصف زرداری،قاضی حسین احمد۔ مولانا فضل الرحمٰن اور اسی قماش کے دوسرے تمام سیاست دان ضمیر فروش تو تھے ہی لیکن اب قوم فروخت بن چکے ہیں اور یہ سب ایک جیسے،ایک ہی ماں کی اولاد،ایک ہی قماش کے لوگ اور ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ جسکو جب بھی موقع ملتا ہے وہ اپنے ہی عوام پر وار کرتا اور انکا خون چوستا ہے۔
    پاکستان میں اگر آپ غور کریں تو قلم کار طبقہ لکھنے کے حوالے سے جیسے ناپید ہو چکا ہے یا پھر لمبی تان کر سو گیا ہے۔ پچھلے کئی برس سے مجھے کسی بڑے لکھنے والے شاعر ادیب کی کوئی تحریر دکھا دیجئے جس میں موجودہ حالات کا تذ کرہ ہو یا پھر عوام دشمن حاکموں کی ناپاک حاکمیت کا پردہ چاک کیا گیا ہو اور یا پھر عوام کی بے بسی کی کوئی بات کی گئی ہو۔
    بے شرمی صرف برہنہ ہونا نہیں ہے بلکہ یہ بھی بے شرمی ہے جو اس وطن عزیز کے سیاستدانوں اور حکمرانوں سے لیکر ہر طبقے اور شعبے میں آ گئی۔
    حکمران بے شرم،حکومتی نظام بے شرم،عدالت بے شرم،ججوں کی اکثریت بے شرم، قاتلوں کو حمایت کرنے والے کتنے ہی وکلا بے شرم، اسمبلیاں بے شرم،الیکشن کمیشن بے شرم،ابلاغ کے ادارے بے شرم، بکاؤ مال قلم کار بے شرم ،صاحبان جبہ و دستار بے شرم، سیاستدانوں کی ایک بہت بڑی اکثریت بے شرم، وعظ و نصیحت کرنے والے بے عمل ملاں بے شرم اور حتیٰ کہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی بے شرم ہو چکی ہے۔ عوام اس لیئے کہ ظلم سہنے والا بھی ظلم کرنے والے کا بھائی ہے۔
    یہی عوام ہیں جو بار بار اپنے اور اپنے بچوں کے قاتلوں کو ووٹ دیکر اسمبلیوں میں لاتے ہیں۔ ہمارے عوام سے تو نیپال کے بھوکے ننگے عوام ہزارہا درجے بہتر ہیں جنہوں نے صدیوں کی بادشاہت کا جنازہ اس طرح نکالا کہ کوئی کندھا دینے والا نہیں تھا۔
    جس ملک میں انٹر پول کو مطلوب شخص ملکی سیکیورٹی کا ذمیدار بن جائے،جہاں سزا یافتہ لوگ ملک کے بڑے بڑے اداروں کے نگراں ہوں اور جہاں دودھ کی رکھوالی کو بلی کو بٹھا یا گیا ہو وہاں اب ہم کس سورہء احزاب یا سورہ ء فیل کے نزول کے انتظار میں ہیں۔

  10. ہمدانی صاحب

    ان سب بے شرموں کی مٹی ایک ہے۔ آپکا شکوہ اچھا ہے۔ جوابِ شکوہ بھی ہوجائے۔

  11. ہمدانی صاحب

    اگر عوام بے شرم اور نا اہل ہیں تو پھر آپ وطن میں جمہوریت کے خواہاں کیوں ہیں۔کیا ہم جنوبی کوریا یا سنگاپور کے نظام کی تاریخ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ یہ میرا بہت ہی سنجیدہ سوال ہے۔ میری مٹی کہیں کی بھی ہو لیکن پاکستان کی مٹی سے مجھے محبت ہے۔

  12. ظفر جعفری صاحب، میری آپ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو اب یہیں ختم کر دیا جائے کیونکہ آپ میرے اندازے کے مطابق موضوع کو چھوڑ کر اب ذاتیات کی طرف آ رہے ہیں. ویسے بھی اس مختلف بلاگ میں آپ نے یہ بحث شروع کر کے اس کے موضوع کو تہس نہس کر دیا ہے. مجھے امید ہے کہ آپ اپنے علم اور بزرگی کا خیال ضرور رکھیں گے. آپ چاہیں اور جتنا چاہیں مجھ سے میری ذاتی ای میل پر اس ضمن میں گفت و شنید کریں. لیکن یہ بلاگ تو سب کے لیئے ہے صرف میرے اور آپ کے لیئے نہیں.
    میں اعتراض کرنے والا کون ہوں کہ آپ ہٹلر سے لیکر مشرف تک جسکی بھی تعریف کریں اور جس جماعت کے بھی گُن گائیں.
    بس اس کے بعد اس موضوع پر قطعی کوئی تبصرہ شائع نہیں ہو گا بلکہ اس بلاگ کے موضوع پر بات ہونی چاہیئے.

  13. نادیہ بخاری صاحبہ. میں شرمندہ ہوں کہ آپ کے اس موضوعاتی بلاگ میں دوسرے سلسلے کے تبصرے بھی شامل ہو گئے ہیں جو میں جانتا ہوں کہ آپکے ساتھ زیادتی ہے. میں آپ سے معافی کا خواستگار ہوں.آج ہی عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ نے اس ضمن کچھ فیصلے کیے ہیں جنکو الگ سے نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم بلاگ میں شائع کر رہی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ احباب اس پر اپنی رائے دیں گے.

  14. میں عالمی اخبا ر کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اس نے بالآخر ایک ایسی پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت بلاگ کےموضوع سے ہٹ کر کسی تبصرے کو بلاگ میں شایع نہیں کیا جائےگا۔
    اس کے لیے “ نظرِ ثانی “ کرنے والے رکن کو اپنا قیمتی وقت ضایع کرنا پڑے گا اور اپنی توانائی صرف کرنا پڑے گی ۔ میر ے خیال میں ایک با شعور اور تہذیب یافتہ انجمن میں “ نظر ثانی “ کرنے والے رکن پر اتنی بڑی ذمہ داری سونپ دینا اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے برا بر ہوگا ۔
    اور غیر ذمہ دار اور ہٹ دھرم بلاگ نگار اور مبصر پر قسم کی بکواس لکھکر مطمئن ہوجائئنگے کہ ہم نے تو بلا گ کے موضوع سے ہٹ کر بات لکھ ہی دی اور بلا گ کی فضا کو مکدر تو کردیا ہے ، اب انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے شایع کرے یا حذف کرے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اس غیر ذمہ دارانہ روش کو روکنے کے لیے ، میرا یہ مشورہ ہے کہ ہر بلاگ نگار کو اس کا ذمہ دار بنا یا جائے کہ وہی اپنے بلاگ کی اس طرح نظامت کرے جس کےباعث کوئی غیر ذمہ دار مبصر بلاگ کے موضوع سے ہٹ کر تبصرے نہ کرے ۔ اور اگر ایسا کوئی تبصرہ موجود ہو تو اس پر سخت اعتراض اور احتجاج کرے اور ایک ، دو ، تین قسم کے وارننگ ( تنبیہ اور تادیب ) دے ، اور اس تنبیہ کے باوجود غیر ذمہ دارانہ تبصرے لکھےجائیں تو انتظامیہ سے درخواست کرے کہ وہ اس مبصر کے خلاف تادیبی کاروائی کرے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس مشورہ پر عمل کرنے کے لیے ہر بلاگ نگار کو اپنے بلاگ کی دیکھ ریکھ کرنی پڑے گی ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    عالمی اخبار کے پڑھنے والوں نے دیکھا ہوگا کہ چند بلاگ نگار بس بلاگ لکھکر بھاگ جاتے ہیں اور مڑ کر دیکھتے ہی نہیں کہ اس غریب بلاگ کا غیر ذمہ دار مبصروں کے ہاتھوں کیسا کچومر نکل رہا ہے اور کون اس کو ہائی جیک کرنے کے کوشش کررہا ہے۔
    ،،،،،
    میں اپنے گذشتہ سال کے تجربات اور مشاہدات سے بلاگ نگاری کے مختلف پہلووں کے متعلق بہت کچھ سیکھ رہا ہوں اور ابھی یہ سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
    یہ میرا اپنا مشورہ ہے : اس کو قبول اور رد کرنے کا اختیار انتظامیہ کو اور تمام پڑھنے والوں کو ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔
    میں تو اپنا یہ شعر ہمیشہ ذہن میں رکھتا ہوں کہ :
    غلط باتیں اگر سوچوں تو فوراً ٹوک دیتی ہے
    الہی شکریہ تیرا کہ دی ایسی زباں مجھ کو
    ۔۔۔
    اس لیے تبصرہ ارسال کریں کا بٹن دبا نے سے پہلے اپنے تبصرے کو بار بار پڑھتا ہوں اور اسکی کوتاہیوں کو درست کرنےکوشش کرتا ہوں اور اگر اسکے باوجود کوئی غلطی موجود ہوتو بعد کے تبصرے میں اسکی تصحیح کی کوشش کرتا ہوں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آئیے “صحافی “ کے موضوع پر کچھ کہیں:
    نادیہ بتول بخاری صاحبہ نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا میں ان اینکر صاحبان سے مطمئن ہوں یا نہیں ( جن کا تذکرہ میں نے اپنے تبصرے میں کیا ہے ) ۔ میرا جواب یہی ہے کہ میں کبھی کبھی انکے پروگراموں سے مطمئن ہوکر انکی حق گوئی و بےباکی کی داد دیتا ہوں اور کبھی کبھی یہ محسوس کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے آقاوں اور سرپرستوں اور اپنے اپنے اسبپانسروں ( اشتہارات دینے والی کمپنیوں ) کی خطا پوشی کرکے اپنے مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

    پھر بھی خاموشی کی بجائے کھل کر کہنا بڑی جرائت کا کام ہے ۔ کئی سال پہلے میڈیا اتنی بے باک نہیں تھی جتنی اب ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔
    میں نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے نئے ویڈیو پروگرام کو دیکھنے کا متمنی ہوں ، وہ ضرور کافی معلوماتی ہوگا۔ دیکھنے کے بعد اپنی رائے دے سکونگا۔ میری نیک دعائیں اور نیک تمنائیں انکے ساتھ ہیں۔
    فقط:
    علم کا خواہاں
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  15. محترم صفدر ھمٰدانی صا حب یہ کیا اب اساتذہ شاگردوں سے ایسے بولیںگے۔۔۔۔۔نہیں نہیں مجھے گناہ گار مت بنائیں ۔۔۔۔ استا د اقا اور شاگرد غلام ہو اکرتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔

    محترم منظور قاضی صا حب اپ نے فرمایا کہ۔۔
    میں نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے نئے ویڈیو پروگرام کو دیکھنے کا متمنی ہوں ، وہ ضرور کافی معلوماتی ہوگا۔ دیکھنے کے بعد اپنی رائے دے سکونگا۔ میری نیک دعائیں اور نیک تمنائیں انکے ساتھ ہیں۔
    تو وہ میں اپ لوڈ کر چکی ہوں اپ کی قیمتی رائے کا انتظار رہے گا

  16. نادیہ بتول بخاری صاحبہ نے جو چار ویڈیو پروگراموں پر مشتمل بھارت کے ویدک صاحب کا انٹرویو کیا اس میں سے میں اپنے کمپییوٹر کی کوتاہی کی باعث صرف پانی اور اردو اور کشمیر کے مسائل پر نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے تیر بہ ہدف سوالات اور ویدک صاحب کے جوابات سن سکا ہوں ۔ باقی کے ویڈیو پروگراموں کو میر ا کمپیوٹر کھولنے سےقاصر رہا ۔
    میں ان ویڈیو پروگراموں میں نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے بے باکانہ سوالات اور انتہائی جرائت مندانہ طرز تکلم سے انکے صحافت کے فن پر عبور کا مشاہدہ کررہا ہوں ۔
    اللہ ان کا زورِ سخن اور زیادہ کرے ۔ آمین

  17. محترم منظور قاضی صا حب شکریہ امید کرتی ھو ںکہ عنقریب ا پ کا کمپیوٹر بھی ٹھیک ہو جائےگا کیونکہ میںنے تجربے کے لئے دوبارہ وہ انٹرویو چیک کیا ھے میرے طرف اس کے پانچوں پارٹس صحیح چل رہے ہیں تعریف کرنے پر میں اپ کی دل سے مشکور ہوں

  18. کیا اس سے پہلے بھی کسی بلاگ پر 68 تبصرے ہوچکے ہیں ؟؟
    ریکارڈ خواہ کچھ بھی ہو، نادیہ بخاری صاحبہ ایسے اچھے موضوع کو (جس نے کئی ذیلی موضوعات کو بھی شروع کیا ) شروع کرنے پر مبارک باد کی مستحق ہیں –

  19. جی مناف بھائی تبصرے تو سو سے زائد بھی ہوئے ہیں شاعری و نعت کے بلاگز میں، لیکن اس موضوع کے ساتھ بہر کیف انصاف نہیں ہو سکا۔ تاہم نادیہ بتول بخاری صاحبہ کی کاوش ہر لحاظ سے قابل تعریف اور لائق مطالعہ ہے۔

  20. محترم عبدالمناف صا حب شکریہ اپ کا ۔۔۔۔۔۔جب میں(ثواب )لکھ رہی تھی تو میرا خیال تھا کہ اس پر 6 یا 7تبصرے ہی ہوں گے لیکن میں حیران تب ہوئی جب (ثواب) کے تبصرے 74پر پہنچ گیے۔۔۔۔اور اسی طرح جب میںنے اپنا بلاگ( باپ )شروع کیا تو میرا خیال تھا کہ ریکارڈ تبصرے ہوںگے لوگ کھل کر لکھیںگے لیکن میری امید سے بہت کم تبصرے ہویے۔۔۔۔۔۔
    تو اس طرح بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے،،،،،
    محترم سید مصباح حسین جیلانی صا حب اپ کا بھی بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔اپ نے فرمایا کہ۔۔۔۔۔لیکن اس موضوع کے ساتھ بہر کیف انصاف نہیں ہو سکا۔ ۔۔۔۔
    میرا خیال یہ ھے کہ ایک فائدہ اس طرح بھی ہوا کہ ھمیںاس بہانے بلاگ لکھنے کے قواعدو ضوابط پتہ چل گیا۔۔۔۔۔۔۔۔

  21. نادیہ بتول بخاری کی صحافت کا کمال یہ ہے کہ جسکا انٹرویو لیتی ہیں اسکو رونے پر مجبور کردیتی ہیں۔

    علامہ اقبال کے بیٹے جاوید اقبال کا انٹرویو لیا اور انہیں رلادیا۔

    اب ہندوستان کے خارجہ پالیسی کےایک ادارے کے سربراہ ڈاکٹر وی پی ویدک صاحب کا لاہور میں انٹرویو لیا اور اسکو بھارت کے گجرات کے سانحہ کی یاد دلا کر زار و قطار رونے اور اپنے آنسو وں کو ساری دنیا کے سامنے بہانے پر مجبو ر کردیا ۔

    نادیہ بتول بخاری صاحبہ انٹرویو لینے اور اپنے مخاطب سےاسکی دل کی باتیں اگلوانے میں کمال رکھتی ہیں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    انکے حالیہ چاروں ویڈیو پروگراموں کو دیکھنے کا موقعہ ملا ۔ ہر پروگرام دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

    صحافت کے صحیح نمونے کو دیکھنے کے لیے ہر قاری ان ویڈیو پروگراموں سے استفادہ کرسکتا ہے۔
    ۔۔۔۔
    اس انٹرویو میں تمام ضروری موضوعات مثال کے طور پر : بے نظیر اور نواز شریف اور ہندوستان پاکستان کے نیوکلیر پروگرام کے علاوہ غربت کا مسئلہ اور کشمیر کا تنازعہ اور پھر پانی کا مسئلہ، اس کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی ترقی و ترویج کا مسئلہ ، ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہندووں کا امتیازی سلوک ، پاکستانی کرکٹ کے کھلاڑی محسن خاں کی ہندوستانی لڑکی سے شادی پر ہندوستان والوں کا احتجاج اور پھر منشی پریم چند کے ناولوں میں چند مسلمان کرداروں پر بظاہر تعصب آمیز تبصرے ۔ ان تمام موضوعات پر نادیہ بتول بخاری صاحبہ نے بے باکی سے سوالات کیے اور ویدک صاحب نے بھی اپنے جوابات بڑی بے باکی اور صاف گوئی سے دیے وہ سب دیکھنے اور سننے کے قابل ہیں ۔
    ویدک صاحب نے منشی پریم چند کے ناول “ پنج پرمیشور “ کا یہ جملہ دہرایا کہ ؛
    “ کیا تم بگاڑ کے ڈر سے ایمان کی بات نہیں کہوگے ؟ “

    نادیہ بتول بخاری بالکل سیدھےسادے مگر باعزت اور با وقار انداز میں ویدک صاحبہ کا انٹرویو لے رہی تھیں، دیکھکر طبیعت خوش ہوگئی ۔ ( کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ایک ضدی مگر معصوم لڑکی اپنے ایک بزرگ کی خبر لے رہی ہے ۔)
    انکا اپنا انداز بیاں اور نکا لب و لہجہ اور الفاظ کی ادائیگی دیکھکر دل خوش ہوجاتاہے ۔ وہ تو اردو کے الفاظ کے علاوہ ہندی لفظ “ پریوار “ بھی بڑی خوبصورتی سے بولتی ہیں۔
    اللہ انہیں صحافت کے اعلی سے اعلی مناصب پر پہنچائے۔ آمین
    ۔۔۔۔۔۔
    میرا یہ تبصرہ “ صحا فی “ کے موضوع سے بالکل مطابقت رکھتا ہے ۔
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    از جرمنی

  22. محترم منظور قاضی صا حب جی بہت شکریہ ویسے میں حیران ہوںکہ اپ نے کس طرح پتہ لگایا کہ میں ضدی ہوں۔۔۔۔۔اس انٹرویو کے 5پارٹس ھیں اسی طرح دعاوں میں یاد رکھیے۔۔۔۔۔
    میںنے ابھی ای میل کی ھے ھمدانی صا حب کو کہ وہ اردو ادب پر واقعہ کربلا کے اثرات والی رپورٹ شامل کر کے شکریہ کا موقعہ عنایت فرمائیں میں ابھی چہلم امام حسین (ع) میں شرکت کے لیے اپنے شہر سرگودھا روانہ ہو رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔

  23. محترمہ نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے پانچویں ویڈیو کو ابھی تک دیکھ نہ سکا ۔ اگر میرے کمپیوٹر نے اعانت کی تو ضرور وہ بھی دیکھ کر نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے فنِ صحافت پر عبور کا مظاہرہ دیکھ سکونگا ۔
    میں نے جلد بازی میں “ ضدی “ کا لفظ انکے انٹرویو کے انداز کے متعلق استعمال کیاتھا کہ وہ اپنے چبھتےہوئے سوالات سے ویدک صاحب کو بھارت کے ان تمام منصوبوں کے متعلق پوچھ رہی تھیں مگر ویدک صاحبہ ایک انتہائی تجربہ کار سیاست داں کی طرح اپنے جوابات کو اس طرح پیش کررہے تھے جس سے سننے والے انکی ہربات کو صحیح سمجھیں۔ ( مجھے ضدی کےبجائے بے باک کا لفظ استعمال کرنا چاہیے تھا۔ معافی چاہتا ہوں )

    میرے خیال میں ویدک صاحب نے کشمیر اور پانی اور اردو کے مسائل پر سننے والے کو یہ کہکر قائل کرنے کی کوشش کی جو کچھ ہورہا ہے وہ بھارت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کے لیے ہی نقصان دہ ہے۔

    اانہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ نے پاکستان کی معیشت کو بھارت کے مقابلہ میں زیادہ نقصان پہنچا یا ہے ۔ اسلیے اسے بھول بھال کر بھارت اور پاکستان کو شیر و شکر بن کر رہناچاہیے ۔ ( اس قسم کے شاطرانہ جواب سے انہوں نے کشمیر کے مسئلہ کو بھلادینے کی ترغیب دی )
    میرے خیا ل میں ان سے یہ ضرور پوچھنا چاہیے تھا کہ کشمیریوں کی قسمت کشمیریوں کی آزاد رائے شماری کے مطابق ہونی چاہیے تھی ۔ ایسا کیوں نہیں ہوا ؟ اور اب تک ایسا کیوں نہیں ہورہا ہے ؟

    پانی کے متعلق ویدک صاحب نے کہا کہ بھارت کے رہنما اپنے اپنے ووٹو ں کی فکر کرکے بھارت کی دریاوں پر بند باندھ رہے ہیں ۔مگر وہ کبھی بھی پاکستان کے باشندوں کو پیاس سے مرنے نہیں دینگے ۔ اور جب دیکھینگے کہ پاکستان کے باشندے پانی کے لیے ترس رہے ہیں تو ترس کھا کر اپنے پڑوسی پاکستان کو ضرور پانی دینگے۔ “ کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ “ پر ضرور عمل کرینگے۔

    ان سے یہ سوال کیا جاسکتا تھا کہ : ابتدا ہی سے اس پانی کے مسئلہ کا حل کیوں نہیں ڈھونڈا گیا اور بھارت نے بند تعمیر کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد کیوں شروع کیا ؟ کیا وہاں کے رہنما اپنے ووٹروں کی تسلی کےلیے پاکستان کو پیاس سے مار نے کی کوشش کرینگے اور پھر بعد میں ترس کھا کر پاکستان کو پانی دینگے؟

    اردو کے معاملہ میں ویدک صاحب کا مشاہدہ درست معلوم ہوا کہ بھارت کے مقابلہ میں پاکستان میں اردو کامستقبل اس لیے بھی تاریک معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں اعلی سطح پر صرف انگریزی ہی میں گفتگو اور کاروائیاں کی جاتی ہیں۔ اردو کو تو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔
    بہر کیف :
    نادیہ بتول بخاری صاحبہ قابلِ مبارکباد ہیں کہ انہوں نے صحافت کے فن کا کامیابی سے مظاہرہ کیا۔

    میں صحافت کے فن سے واقف نہیں ہوں۔ مگر میری کوشش یہی رہتی ہے کہ جو کچھ دیکھوں یا سنوں اس کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں۔
    مجھے یقین ہے کہ نادیہ بتول بخاری صاحبہ کے ساتھی صحافی خود ایسے ویڈیو پروگراموں کا تنقیدی جائزہ لے کر کوئی تعمیری باتیں کرتے ہونگے ۔
    میں ابھرتی ہوئی صحافی خاتون نادیہ بتو ل بخاری صاحبہ کے حال اور مستقبل کی بہتری کےلیے دعا گو ہوں ۔
    اقبال نے ایسے ہی افراد کے لیے کہا ہے کہ :
    چپ رہ نہ سکا حضرتِ یزداں میں بھی اقبال
    کرتا کوئی اس بندہ ہ گستاخ کا منہ بند

  24. محترم قاضی صاحب بہت شکریہ۔۔۔۔۔ اس وقت میں اپنے گھر ائی ہوئٰی ہوں یہا ں کی بورڈ مسئلہ کر رہا ھے میں 3کے بعد لاہور واپس اکر اپ سے تفصیلی بات ہوگی آنشاآللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *