جانے اب کس کے مقدر میں ہو اگلا رمضان


تیسرا اور آخری عشرہ بھی اب اپنے اختتام کی طرف رواں ہے. رمضان کو الوداع کہنے کا وقت آرہا ہے. کتنے خوش بخت ہیں وہ لوگ جنکو اس رمضان کی فیوض و برکات سے دامن و دل بھرنے کا موقع ملا اور نہ جانے اگلے برس ہم میں سے کتنے ہوں جن کی قسمت میں اگلا رمضان ہو گا. کیوں نہ پھر اس مبارک مہینے کے آخری دنوں اور آخری لمحات کو ضائع نہ کریں اور اپنے خالق و مالک سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں اور اپنی اور اپنے چاہنے اور نہ چاہنے والوں کی مغفرت کی بھیک مانگیں
آئیے ہاتھ اٹھا کر،آنکھوں میں آنسو بھر اور دل کو نرم کر کے التجا کریں اپنے پاک پروردگار سے
” اے اللہ ہم تیرے سامنے نادم اور شرمسار کھڑے ہیں.سر جھکائے ہوئے،ہمیں اللہ جی تیری رحمت کی وسعت کا مکمل اندازہ نہیں لیکن اپنے گناہوں کی شدت آگاہیں. اے پاک پروردگار ہم عاصیوں پر رحم کر،ہمارے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کر،ہم خطا کار ہیں ہماری خطائیں معاف کر دے. اے اللہ تو بس رحیم ہی رحیم ہے،کریم ہی کریم ہے،عفو ہی عفو ہے. اللہ جی مسلمان دنیا بھر میں زوال پزیر ہیں ان کی خطائیں معاف کر دے اور اسلام کو باوقار بنا دے.
اے رب العالمین ہمارے گناہ صرف تیری رحیم ذات ہی معاف کر سکتی ہے. ہمیں دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھنا .ہمیں محشر میں نبی کے امتی ہونے پر شرمندہ نہ ہونا پڑے. یا رب مسلم ملکوں کے حاکموں کے دلوں میں اپنے عوام کے لیئے رحم ڈال د ے. اے اللہ اپنے بندوں پر رحم کر. پاکستان میں جہاں بڑی تعداد میں عوام سیلاب کے ہاتھوں تباہ و برباد ہو گئے ہیں ان پر رحم کر.
اے پاک پروردگار ہماری عبادات جیسی بھی ہیں انکو قبول کر لے.
اے اللہ جی ہمیں اپنے حبیب،انکی آل اور انکے محبوں کے صدقے میں معاف کر دے.
یہ آخری دن دوزخ سے نجات کے ہیں جن میں نجات مانگنے والوں کو آتشِ دوزخ سے نجات ملتی ہےلیکن 19 سے 21 رمضان کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ تین دن مولائے کائنات علی ابن ابی طالب کی شہادت سے موسوم ہیں

19 رمضان سنہ 40 ھ ق کو سحر کے وقت رسول اکرم (ص) کے داماد اور چچا زاد بھائی حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو عبدالرحمٰن ابن ملجم مرادی نے کوفے کی مسجد میں نماز کے دوران زہر آلود تلوار سے زخمی کردیا ۔ اور 20 رمضان کو مولا علی نے زخمی حالت میں گزاری اور 21 رمضان کو شہادت پائی۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ رسول اکرم (ص) کے بعد پہلی شخصیت ہیں جن کو تاریخ اسلام تقویٰ ، ایمان ،اخلاق ، شجاعت ،علم اور انصاف کے مظہر کی حیثیت سے یاد کرتی ہے ۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے رسول اکرم (ص) کی آغوش میں تربیت پائي اور معارف الٰہی کے اعلیٰ ترین مدارج طے کئے ۔ آپ پہلے شخص ہیں کہ جنہوں نے رسول اکرم (ص) کی دعوت اسلام پر لبیک کہی ۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہر مرحلے ہیں رسول اکرم (ص) کے سچے وفادار اور یارو مددگار رہے اور آپ (ص) کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا ۔یہاں تک کہ رسول اکرم (ص) کی جان اور دین اسلام کی حفاظت کی خاطر بارہا اپنی جان کو خطرے میں ڈالا ۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ باطل کے خلاف حق کی جنگ میں ہمیشہ مرد میدان رہے ۔اسی کے ساتھ آپ بہت مہربان اور نرم دل بھی تھے اور کسی یتیم کی آنکھ میں آنسو دیکھ کر بہت زيادہ متاثر اور غمگین ہوجایا کرتے تھے ۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تقاریر ، خطبوں اور احکام و فرامین نیز خطوط کا مجموعہ ” نہج البلاغہ ” جس کو ایک بڑے عالم و دانشور سید رضي علیہ الرحمہ نے جمع کیا ہے آج بھی عالم بشریت کی ہدایت و رہبری کے لئے قرآن حکیم کے بعد سب سے عظیم اور مفید مجموعہ سمجھا جاتا ہے اور ایک دنیا اس گرانقدر کتاب سے فیضياب ہورہی ہے

شب قدر کوآخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کیجئے (سید مصباح جیلانی )

رسول اللہ نے فرمایا کہ شب قدر کو رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ امت کی اکثریت رمضان المبارک کی آخری طاق راتوں کی گنتی اکیس رمضان المبارک کی رات سے شروع کرتی ہے تاہم بعض علماء کا خیال ہے کہ ہے اگر مہینہ انتیس دنوں کا ہو تو انیسویں رمضان کی رات آخری عشرے کی پہلی طاق رات کے طور پر لی جا سکتی ہے اس لئے اہل احتیاط اسی رات سے شب بیداری شروع کر دیتی اور اعمال و اوراد کی کثرت میں مصروف ہوجاتی ہے۔

رمضان المبارک میں آیک آیہء قرآنی کی تلاوت کا ثواب ختم قرآن کے برابر بتا یا گیا ہے اور جو شخص کم از کم ایک قرآن ختم کر لے اس کی قسمت پر کیا رشک ممکن ہے۔ حدیث صحیح میں آیا ہے کہ قرآن کی ایک آیت پر غور ستر سال کی عبادت سے افضل ہے، اس لئے ہمیں کوشش کرنا چاہیئے کہ رمضان الکریم میں قرآن مجید کو بمعہ ترجمہ و تفسیر پڑھیں تاکہ ہم اسکے مفاہیم سمجھ کر اپنی زندگییوں کو سنوار سکیں اور ثواب کے درجات کو مزید سترسال کی عبادت کی تعدداد سے اِسی طرح بڑھا سکیں۔

56 thoughts on “جانے اب کس کے مقدر میں ہو اگلا رمضان”

  1. ثمرین میں بھی سوچ رہی تھی کہ آخر کہاں رہ گئی ہو ..اپنا بہت خیال رکھنا ،اللہ تم کو صحت اور تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے ، آمین

  2. الوداع رمضاں کریم الوداع

    نگار خانہ ہستی کی روشنی روزہ
    دل و نگاہ کے پھولوں کی تازگی روزہ
    جہان روح میں انداز دلکشی روزہ
    پہ ہر کتاب طریق پیمبریّ روزہ

    امامتوں مین اسی معرفت کے جوہر ہیں
    رسالتیں بھی اسی عطر سے مطر ہیں

    معقنت کے سویروں کی رہ گزر روزہ
    یگانت ہے ثمر جس کا وہ شجر روزہ
    معشرے مین مساوات کی سھر روزہ
    کمال جذبہ ایثار کی خبر روزہ

    اسی نے زیست کو ہمدردیوں میں ڈھالا ہے
    شرافتوں کو اسی جوش ادا نے پالا ہے

    غبار دل جو مّٹا دے وہ آب ہے روزہ
    گناہ فکر کا دشمن ثواب ہے روزہ
    فساد و شر پہ اجل کا غذاب ہے روزہ
    سوال جرم کا قاتل جواب ہے روزہ

    معاشرے کو سکوں آشنا بناتا ہے
    یہی اصول تو انسانیت سکھاتا ہے

    جہان معالج ہوش و حواس ہے روزہ
    وہاں عروج خرد کی اساس ہے روزہ
    جہان شکست گمان و قیاس ہے روزہ
    وہاں یقین کے پھولوں کی باس ہے روزہ
    ا
    سی میں یوں غم قلب و نگاہ جلتے ہیں
    کہ جیسے حب علیّ میں گناہ جلتے ہیں

    نظر کو منظر فہم و شعور ہے روزہ
    شعور کے لئے قندیب طور ہے روزہ
    گر سنگی میں غذائے سرور ہے روزہ
    زبان خشک پہ صہبائے نور ہے روزہ

    وفا پرست اسی جستجو میں رہتے ہیں
    اسی جہاد کو معراج نفس کہتے ہیں

    قلم کو روک لے قیصر مال کار کے ساتھ
    بیان صوم ہوا خوب اختصار کے ساتھ
    جسے ہے عشق شہنشاہ ذوالفقار کے ساتھ
    رواں رہے گار شریعت پہ اعتبار کے ساتھ

    اگر فضیلت روزہ ہے ہمکنار نہیں
    قسم خدا کی رسولّ خدا سے پیار نہیں

  3. یہ رمضان تو اپنی برکتوں کو تقسیم کرتا ہوا ختم ہوگیا ۔
    صفدر ھمدانی صاحب نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ “ جانے اب کس کی مقدر میں ہو اگلا رمضاں “
    “ کیا بھروسہ ہے زندگانی کا“
    ۔۔۔۔۔۔
    اب عید آگئی ہے ۔
    عید مبارک : خیر مبارک
    مگر پاکستان میں عید کیسی ہوسکتی ہے جب کہ لاکھوں کڑوڑون افراد سیلاب زدہ ہیں ؟
    پاکستان میں عید کیسی منائی جاسکتی ہے جب کہ ہر پاکستانی کو اپنی جان اور عزت اورآبرو کا خطرہ لگارہتا ہے؟
    عید کیسی منائی جاسکتی ہے جب کہ خود کش حملہ آور معصوموں کی جان لینے کے منصوبے بنارہے ہیں؟
    اگر عید کا دن بغیر کسی خود کش حملے کے گذر گیا تب پاکستانیوں کی صحیح عید ہوگی ۔
    اللہ خیر کرے
    اللہ پاکستان کی حفاظت کرے : آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *