دوستو اس سال آپ کی عید دیس پردیس میں کیسی ہو گی

گزشتہ عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے اپنے پیاروں، احباب اور رشتہ داروں واہل خانہ کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کے مختصر پیغامات یعنی SMS روانہ کیے تھے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق عید کے خاص موقع پر عوام کی جانب سے نئے sim خرید نے والے صارفین کی تعداد میں 72 تا 73 فیصد اضافہ ہوچکاہے ۔۔پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔۔سب کچھ بدل رہا ہے ۔۔موسم ۔۔انسان اور اخلاق ۔۔ رشتے اور رواداریاں ۔۔تہوار ۔۔۔ عبادتیں ۔۔۔ حتی کہ اللہ کریم کی رحمتوں کو بھی سر عام مشکلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ۔۔۔ایسے میں جو بے مثال ترقی ہوئی ہے وہ صرف موبائل کمپنیوں کی آمدنی میں ہوئی ہے ۔۔ بھئی اس وقت پاکستان میں جو کلچر ہے وہ ہے “سیل (موبائل) کلچر ۔۔سو اس حساب سے عید الفطر کا نام اب برقی عید رکھ دینا چاھیئے ۔۔ لیکن یہ تو صرف میرا خیال ہے ۔۔ آپ سب بتایئں کہ اس عید پر آپ کس طرح سے عید کی مبارکباد دیں گے ۔۔ اور عید کا دن کیسے گزاریں گے ۔۔

آئیں ساری باتوں سے پہلے اللہ سبحانہ تعالی کی دی ہوئی ہر ہرنعمت پر سچے دل سے شکر ادا کریں اور اس سے خلوص دل سے اپنے لئے ۔۔ سب کے لئے دعائیں مانگ لیں ۔۔۔

آپ سب کی آمین پر کڑوڑوں بار ثم آمین

17 thoughts on “دوستو اس سال آپ کی عید دیس پردیس میں کیسی ہو گی”

  1. السلام علیکم
    ڈاکٹر صاحبہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ عید الفطر کا نام برقی عید رکھ دینا چاہیے. موبائل فون کلچر کے باعث ہماری انگلیاں بہت تیز اور پھرتیلی ہو گئی ہیں،،، ایس ایم ایس اور کم پیسوں کے کال ریٹس نے عید کے موقع پر رنگ برنگے عید کارڈز کی یاد بھلا دی ہے،،، میں پہلے عید کے موقع پر بھیجے جانے والے اور وصول ہونے والے عید کارڈز گنتا تھا اور اب ایس ایم ایس،،،

  2. اظہر بھائی خوش آمدید … مجھے امید ہے آپ کو عالمی اخبار کی بلا گ فیملی سے اپنا تعارف اچھا لگے گا .. ایک بار پھر خوش آمدید …

  3. ڈاکٹر صاحبہ،
    میں آپ کے بلاگ پہ تو اپنا تبصرہ بعد میں روانہ کروں گا پہلے مجھے اس مشکل کا حل بتائیں کہ ان بلاگز میں ویڈیو لنکس کیوں نہیں کھل رہے ؟ یہ روگ کیا صرف میرے ہی کمپیوٹر کو لگا ہے یا کہیں اور سے بھی کوئی شکایت ہے ؟ ویڈیو لنکس پہ صرف تبصرے ہی پڑھ کر لطف اندوز ہوتا ہوں جبکہ خود ایک ویڈیو بھی نہیں دیکھ پایا۔

  4. بھئی کیا خوب نئی اصطلاح ہے”برقی عید”. جس وطن عزیز میں اتنے سیلابی پانی کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ موجود ہے وہاں کم از کم کوئی چیز تو برقی ہو چاہے برقی عید ہی سہی.وطن عزیز میں بے شک موبائل کلچر میں خوب ترقی ہوئی ہے اور یہ حکمت عملی جنرل مشرف کی تھی کہ عوام کو اس کھلونے میں مصروف رکھا جائے تا کہ وہ آٹا،دال اور بجلی بھول جائیں اور بھولے عوام بھی اس میں ایسے منہمک ہوئے کہ بس اسی موبائل کے ہو کر رہ گئے.
    رہی بات کہ ہم عید کیسے گزارتے ہیں تو کم از کم میں آپ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ عید کا دن بھی اخبار ہی اپ ڈیٹ کرنے میں گزارتے ہیں. تا ہم اس بار سوچ رہے ہیں کہ ہفتے کے روز چھٹی کر لی جائے.ہم تو شاید چھٹی کر ہی لیں لیکن ”ڈرون” کی چھٹی کسی دن بھی نہیں ہوتی.

  5. السلام علیکم
    محترم صفدر ہمدانی صاحب ، یہ آپ نے بلکل دسرت فرمایا کہ !
    ہم تو شاید چھٹی کر ہی لیں لیکن ”ڈرون” کی چھٹی کسی دن بھی نہیں ہوتی ۔
    رہی موبائل کی اور ایس ایم ایس کی بات تو یہاں بھی آپ کا تجزیہ درست ہے کہ زبردستی کے صدر بامشرف ہمیں مصڑوف رکھنے کے لیے یہ کھلونا ہمارے ہاتھوں میں تھما دیا تھا جو اب ہمارا مستقل ساتھی بن گیا ہے اِس کے ساتھ ہی ہمارے کلچر میں وہ تبدیلی آئی ہے جو اِس سے پہلے کبھی نہیں آئی تھی پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان جاکر لگتا ہی نہیں ہے کہ ہم پاکستان میں ہیں ، معاشرتی روایات کو اِس بری طرح مسخ کیا گیا ہے کہ الامان و الحفیظ ۔
    اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ آمین ۔
    آصف احمد بھٹی

  6. السلام علیکم
    آپی ، سب سے پہلے تو آپ سب کو ( پوری عالمی اخبار فیملی کو ) اور سارے عالم اسلام کو میری طرف سے ( پیشگی ) دلی عید مبارک قبول ہو۔
    رہی بات عید منانے کی تو عرب ممالک میں تو اکثر عیدیں سو کر گزرتی ہیں شاذ ہی ہوتا ہے کہ کچھ دوست مل بیٹھتے ہیں ورنہ وہی موبائل اور تہنیتی پیغامات ۔
    آصف احمد بھٹی

  7. السلام علیکم
    برقی عید پہ جناب صفدر ہمدانی صاحب کا تبصرہ اچھالگا،ساتھ ہی ڈرون کے بارے میں تشویش بھی۔
    مجھے روزانہ دسیوں کے حساب سے برقی پیغامات موصول ہوتے ہیں، جن میں سے فقط چند ہی ایسے ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کے کچھ فائدہ ہوتا ہے، باقی اگر واحیات نہیں ہوتے تو لغو ضرور ہوتے ہیں، ان میں ایسے پیغامات بھی ہیں جنہیں عرف عام میں مذہبی کہا جاتا ہے۔ عید کی مبارکباد کے اس طریقے کار سے مجھے شدید کوفت ہوتی ہے، اگر چہ مجھے بھی اس رسم کو نبھانہ پڑے گا، مگر حقیقت یہ ہے کہ مجھے کسی کی طرف سے ایسی مبارکباد پر کوئی خوشی نہیں ہوتی،جبکہ کوئی دوست اگر اس دوران ملے اور رسمی مبارکباد نہ بھی دے تو دہری خوشی ہوتی ہے۔ شاید میں ان پیغامات کے حوالے سے اس نظریے کا حامل ہوں کہ ؛ کوئی بھی میسج جب دوسرے سے تیسرے موبائل میں بڑھتا(فارورڈہوتا) ہے تو وہ نہ صرف اپنی اہمیت کھو دیتا ہے بلکہ ایک خاص وقت کے بعد تکلیف دہ بھی بن جاتا ہے۔مبارکباد کے فارورڈمیسجز میں اپنائیت کی شدید کمی ہوتی ہے جس سبب یہ بے کار اور بعض اوقات اذیتناک ہوجاتے ہیں

  8. سب سے پہلے تو پوری عالمی اخبار فیملی کو اور سارے عالم اسلام کو میری طرف سے ( پیشگی ) دلی عید مبارک قبول ہو۔
    پردیس میں رہنے والوں کے لئے عید پر ایک نظم

    ایک اُمید ہے لوٹو گے ایک دن تم لوگ
    اک اسی آس پہ خود کو سنبھال رکھا ہے
    کوئی غم آئے اسے دل پہ روک لیتے ہیں
    پر کسی طور بھی ہم خود کو
    بکھرنے نہیں دیتے
    ہماری چوکھٹوں پہ دیکھتے ہو دیپ جو تم
    یہ انتظار ہے چراغ نہیں
    اور ان میں حسرتوں کا ایندھن ہے
    جو شام و سحر
    ہمارے ساتھ جلا کرتا ہے
    کچھ نہیں چاہیے گاڑی نہ کوئی بنگلہ ہمیں
    تم نے جو خواب دکھائے تھے ہمیں جاتے ہوئے
    کہ تمہارے کسی پردیس چلے جانے سے
    گھر کا آنگن حسین خوشیوں سے مہک جائے گا
    ٹھیک ہی کہتے تھے تم
    تم نے ڈالر ہی انتے بھیجے کہ
    جو بھی چاہیں خرید لیتے ہیں
    جو بھی چاہیں خرید سکتے ہیں
    آکہ دیکھو تو سبھی کچھ ہے ہمارے گھر میں
    ہر نئے ڈھنگ کا الیکٹرونکس
    ہر نئے رنگ کی آسائشیں ہیں
    گاڑیاں ، زیورات ، بینک بیلنس
    کونسی چیز دستیاب نہیں؟
    جانِ من تم جو میرے پاس نہیں
    سانپ بن کر یہ ہمیں روز ڈسا کرتی ہیں
    تم نہیں تو چاند رات کو بھی
    گھر میں ویرانیاں ہی رقص کیا کرتی ہیں

  9. زین میں تمہاری ہم خیال ہوں … عید مبارک کہنے اور عید ملنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے …

  10. Bajee
    سب سے پہلے
    تو آپ سب کو ( پوری عالمی اخبار فیملی کو )
    اور
    سارے عالم اسلام
    کو
    میری
    طرف سے ( پیشگی )
    دلی عید مبارک قبول ہو۔

  11. عید مبارک
    خیر مبارک

    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  12. اسلام علیکم محترم بھائیو اور بہت پیاری بہنوں
    آپ سب کو میری طرف سے عید کی دلی مبارکباد ،اس دعا کے ساتھ کہ اللہ کرے آئندہ آنے والی عیدیں ہمارے لئے سچی خوشیا ں لے کر آئیں ،
    واقعئی پہلے ہمیں انتظار رہتا تھا عید کا رڈ کا اور ڈاک پر نظر لگی رہتی تھی ،مگر اب ان مصنوعی مبارکبادوں نے وہ حلاوت بھی ختم کردی ہے جو عید کارڈ پر لکھی دعاؤں سے حاصل ہوتی تھیں ۔
    اور بھیجنے والے کی محبت کی آئینہ دار ہوتی تھی ۔اور ہم خود بھی درجنوں عید کارڈ خریدتے اور بھیجتے تھے ۔

    اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوشیاں عطا کرے اور صحت اور زندگی دے ۔آمین
    عید مبارک
    عالم آرا

  13. اسلام و علیکم

    آج جہاں جہاں عید ہے سب کو بہت بہت عید مبارک خدا آپ سب کے لیے اس عید کو اور آنے والی ہر عید کو مُبارک کارے الہی آمین

    ۔۔

  14. ایک خبر عید آج یا کل
    آنکھیں اداس
    تو دل بے قرارو بے نشاط
    بے نوا مولوی روضے سے
    نماز عید پڑھا چکا
    اس شیطان کہوں یا رحمان
    اس کو تو اپنی عیدی سے مطلب
    قلب پر نور ہو یا نہ ہو
    یہ ہے اُسے کے کردار کی عید
    اایسے بے نوا کی عید
    جس کی کل بھی عید
    اور آج بھی عید
    روشنی کا دیا جلے یا نہ جلے
    کیا کہون ایسے سیاہ کاروں
    کیوں کہوں میں عید مبارک
    بہر حال عید مبارک ہوسب کو

  15. بہن نگہت اس مرتبہ عید پر جو کالم لکھا ہے ۔وہ میرے جذبات کا عکاس ہے ۔ اس میں، میں نے عیدمبارک ادھار رکھی ہے اور اس سے پہلے کے کالم میں بھی میں نے اپیل کی تھی کہ اہلِ وطن اس سال عید نہ منا ئیں اور وہ تمام رقم جو اس پر خرچ کر نے والے تھے، اپنے پاکستانی بھا ئیوں کو بھیجدیں ؟ مجھ میں خرابی یہ ہے کہ جو لکھتا ہوں اس پر عمل بھی کرتا ہوں۔لہذا مختصر یہ کہ میں نے اس سال عید نہیں منا ئی اور سب اہلِ قلم سے درخواست گزار ہوں کہ وہ امت کو یہ احساس دلا ئیں کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ ان سے را ضی نہیں ہےتاکہ ان کی غلط فہمی دور ہواور وہ تائب ہوجائے اور امت کے مصا ئب کا ازالہ ہو سکےپھرہم سب حقیقی معنوں میں عید کی خوشیوں سے بہرہ مند ہو سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *