السلام علیکم
فلوریڈا میں THE DOVE WORLD OUTREACH CENTER نامی چرچ نے نائن الین کے واقعے کے نو سال مکمل ہونے پر قرآن پاک جلانے کا اعلان کیا ہے ، چرچ کے مطابق وہ دُنیا کو اسلام سے لاحق خطرات سے خبردار کرنا چاہتا ہے ۔
کیا اِس سے بڑی کوئی شدت پسندی ہو سکتی ہے ؟
اگر قرآن پاک محفوظ نہیں تو کیا کسی مسلمان کی جان کی سلامتی کی ضمانت دی جاسکتی ہے ؟
کیا اِس کے بعد بھی کوئی ملا ں یا مدرسے کو مورد الزام ٹھہرا سکتا ہے ؟
کیا اِس کے بعد ایک عام مسلمان کی سوچ شدت پسند نہیں ہو جائیگی ؟
کیا اِس کے بعد بھی ہمارے اُن شدت پسندوں کے خلاف جو مغرب کے خلاف ہیں ، کاروائی کوئی معنی رکھے گی ؟
واضع ہو کہ یہ اقدام ایک چرچ کرنے جا رہا ہے ، جس کے بارے میں اکثر لوگوں کو یہ غلط فہمی رہتی ہے کہ چرچ دُنیا میں سب سے پر سکون اور امن والی جگہ ہے ۔
آصف احمد بھٹی

ققران کے ہونٹوں پہ جو فریاد ہے سن لو
سرمایہ فطرت پہ جو بیداد ہے سن لو
دنیا بھی کہاں تک ستم ایجاد ہے سن لو
اک خون مین دؤبی ہوئی روداد ہے سن لو
کیوں جلوہ احساس نہیں قلب ونظر میں
دیکھو تو سہی آگ ہے قران کے جگر میں
زخموں سے بھرا سورہ عمران کا سینہ
یٰسین کے چہرے پہ ہے خوں رنگ پسینہ
اشکوں میں ڈھلی قسمت بطحا و مدنیہ
صد پاش ہے تطہیر کا انمول نگینہ
صدیوں کا سفر کر کے بھی مغموم ہے قراں
دیکھو تو سہی سورت مظلوم ہے قرآں
کہنے کو تو امت نے مجھے سر پہ اٹھایا
آنکھوں سے لگایا کبھی سینوں میں سجایا
کہنے کو تو دنیا نے پڑھا پڑھ کے سنایا
لیکن میرے مقصد کی طرف کوئی نہ آیا
جتنے میرے پیکر تھے پریشاں نظر آئے
زندانوں سے لاشے اٹھے نیزوں پہ سر آئے
عزیزم آصف بھٹی۔ آپکے کی خیالات کی ترجمانی خود افغانستان میں ایساف کے کمانڈر جنرل ڈیوڈپیٹریاس نے بھی کی ہے اور اس ناہنجار عمل کے نتائج کا خوب اندازہ ہے اور ان کا کہناہے کہ اس عمل سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے اور اس منصوبے سے امریکہ کو سخت نقصان ہوگا .
آپ نے جن نکات کی طرف توجہ دلوائی ہے ان سے قطعی کوئی اختلاف نہیں لیکن اگر امریکی حکومت نے آزادی اظہار یا انسانی حقوق جیسے نعرے کے نام پر ایسا کرنے کی اجازت دی تو پھر اسکے نتائج سے بچا نہیں جا سکے گا۔رہی بات چرچ کے پر امن ہونے کی بات تو ایسے لوگ شاید چرچ کی تاریخ سے وقف نہیں۔ بنیادی طور پر ہر وہ مقام اور جگہ جہاں پالنے والے خالق و مالک کی عبادت ہوتی ہے اس سے زیادہ وقیع جائے امن کوئی ہے ہی نہیں لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ اس نصف صدی نے ہر جائے عبادت کو شاید سب سے زیادہ غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ قرآن جلانے کی بات کو کسی اور وقت کرؤں گا کہ جتنے قرآن مجموعی طور پر خود کلمہ گو مسلمانوں نے جلائے ہیں وہ دوسروں نے نہیں جلائے لیکن اس وقت یہ عرض کرنا ہے کہ غلط بات اور غلط اقدام کوئی بھی کرے وہ قبل مذمت ہے۔
خود ہم اپنی ناک کے نیچے دیکھیں کہ مسجد میں عام مسلمان جاتے ہوئے ڈرتا ہے کہ مسجد اور امام بارگاہیں ہی سب سے زیادہ غیر محفوظ بن چکی ہیں۔ پولیس اور فوج کے سائے تلے ایک مسلم ملک میں مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔ بس یہ کہہ کر بات ختم کرؤں کہ ہم سب کو ایسا اقدام کہیں بھی ہو اسکی شدید مذمت کرنی چاہیئے لیکن یہ طے ہے کہ ایسے شدت پنسد اور سر پھرے جاہل کسی ایک دین،مذہب،مسلک یا فرقے تک محدود نہیں ہیں
۔
السلام علیکم
میں آپ لوگوں کی توجہ 9/11 کے واقعہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں اور یاد رہے کہ 9/11 کا واقع ہنوز مشکوک ہے ، اور یہ میں نہیں کہہ رہا خود ہزاروں امریکی ایسا ہی سمجھتے ہیں ، اِس واقع کے بعد امریکہ و مغرب کے مین اسٹریم میڈیا نے اپنے پالیسی سازوں کے اشاروں اور خواہش کے مطابق پروپیگینڈا کا ایسا طوفان اُٹھایا کہ عام لوگوں کے لیے کچھ سوچنا ممکن ہی نہیں رہا کہ9/11 کے واقعے کی سرکاری کہانی باہمی ہوش و حواس میں قبول بھی کی جاسکتی ہے کہ نہیں ۔
جن ٹوئن ٹاورز کی پراسرار تباہی نے ساری دُنیا کا نظام درہم برہم کر دیا تھا ، جس کا خمیازہ عراق و افغانستان کے لاکھوں بے کس مسلمانوں نے اپنی جانوں کی بربادی کی صورت بھگتا ہے اور اب پاکستان بھی اِس آگ میں جل رہا ہے ، مگر اب آوازیں خود امریکہ اور اہل مغرب سے اُٹھ رہی ہیں، کئی ویب سائٹس اور خصوصا http://www.world911truth.org ( اِس ویب سائٹ کو ضرور دیکھئیے ) نامی ویب سائٹ پر امریکی تحقیق کار ، سائنسدان، انجینئرز، فائر فائٹرز اور دیگر ماہرین اِس واقعے کے اصل حقائق جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو گئے ہیں اُنہوں نے ایسے ثبوت مہیا کر لیے ہیں کہ جس کے تناظر میں سارا معاملہ ہی مشکوک ہے اور اب وہ لوگ باقاعدہ TV پر مہم چلا کر عوامی شعور بیدار کر رہے ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
جناب صفدر بھائی آداب
آپ کا تبصرہ پڑھا امریکہ کو واقعی اس منصوبے سے نقصان ہو گا مگر جو کالی پھڑیں ہم میں موجود ہیں پہلے اُن کو ختم کرنا ہوگا جب اپنے ہی مسلمانوں کے جزبات کو مجروح کرنے پر تلے ہوئے ہیں میرے خیال میں قیصر بارہویں ایسے افراد کے بارے میں ہی کہہ چلے گئے
کیا مجھ پہ گزرتی ہے یہ سوچا نہ کسی نے
دشمن ہیں مرے کون یہ دیکھا نہ کسی نے
اسلام علیکم ساتھیو
اس خبر پر کہنے کو میرے پاس اس کے سوا کچھ نہیں کہ
زباں خاموش ہے اور آنکھ ہے نم
نہ سوچا تھا کہ ہوگا ایسا ستم
ابھی بھی گر نہ جاگے تو جاگیں گے کب
کیا اس سے بڑھ کے بھی ہوگا کوئی غم
اللہ ہم سب پر کرم فرمائے اور ایسے دکھوں اور تکلیفوں سے بچا تا رکھے ،آمین
عالم آرا
کسی نے صحیح کہا ہے کہ :
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اُتنا ہی وہ ابھرا ہےجتنا کہ دبا دینگے
چودہ سو سال سے تو کیا ازل سے چراغِ مصطفوی سے شرارِ بولہبی ستیزہ کا ر رہاہے مگر اب تک تو کوئی طاقت اسلام کو صفح ہستی سے مٹا نہ سکی اور نہ مٹا سکیگی۔
دنیا میں اور خاص طور پر تمام تر امریکہ میں مخالف پروپیگنڈا اور کافرانہ سازشوں اورچھچحوری حرکتوں کے باوجود مسلمانو ں کی تعداد بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔
مسلمانوں کو اللہ پر بھروسہ کرکے اپنے عمل سےیہ ثابت کرنا ہوگا کہ اسلام اتنا ہی ابھرےگا جتنی کوشش اس کو دبا نے کی کی جائے گی
السلام علیکم
محترم صفدر ہمدانی صاحب ، ایساف کے کمانڈر جنرل ڈیوڈپیٹریاس ہی نہیں ہر ذی شعور اِنسان اِسے شر انگیزی ہی کہے گا ، مجھے کامل یقین ہے کہ وہ ایسا نہیں کر سکینگے یہ اعلان صرف اعلان ہی رہے گا اور یہ صرف مزید اشتعال پھیلانے کے لیے کیا جارہا ہے تانکہ دُنیا کو اسلام کا اصلی چہرہ دیکھنے ہی نہیں دیا جائے ، ہماری غلطی یہ ہے کہ ہم نے اُنہیں پہلی ہی حرکت پر نہیں روکا ، اگر ہم لوگ باہمی اتحاد سے اُس وقت جب کہ یورپ کے کچھ ممالک نے آزادی تحریر کے نام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شایع کیے تھے اور اُنہیں مسلسل شایع کرتے رہے سختی سے روک لیا ہوتا تو بات اتنے آگے تک نہ جاتی مگر ہم لوگ اُس وقت بھی کوئی مشترکہ پلیٹ فارم نہیں بنا سکے اور نہ ہی اب ایسا ہوا ہے افغانستان سمیت کئی ممالک میں عوامی احتجاج ہوا ہے مگر پاکستان کی حکومت اور تمام بلاد اسلامیہ کی اشرافیہ خاموش ہے ہم آپ جیسے لوگ ہی رو پیٹ رہے ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
محترم سید اکمل صاحب ، امریکہ کو کوئی نقصان ہوگا یا نہ ہوگا وہ تو بعد کی بات ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہم سب کے ایمان و یقین کا امتحان ہے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ آمین ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
محترمہ عالم آرا صاحبہ ، ’’ کہنے کو تو بہت کچھ ہے مگر کس سے کہیں ہم ؟ ‘‘ ’’ کب تک یونہی خاموش رہیں اور سہیں ہم ؟ ‘‘
میں تاریخ کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتا مگر بنو اُمیہ نمک خوار ، خلیفہ مروان کے وفادار ، حجاج بن یوسف ثقفی کے بارے میں پڑھا ہے کہ وہ بہت ظالم شخص تھا اُس نے اہل بیت کو بہت ستایا تھا حرم کعبہ کی بے حرمتی کی تھی مگر جب ایک مظلوم بیٹی کی فریاد اُس تک پہنچی تھی تو اُس کی غیرت بھی یہ گوارہ نہ کر سکی تھی ، کاش آج ہمیں کوئی حجاج بن یوسف جتنا ہی غیرت مند حکمران مل جائے ۔
اور ہاں ! خوبصورت اشعار کا شکریہ ، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ آمین ۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
محترم منظور قاضی صاحب ، آپ نے بلکل درست فرمایا کہ ازل سے ہی چراغِ مصطفوی سے شرارِ بولہبی ستیزہ کا ر رہاہے ۔
مگر ہر دور میں اور ہر فرعون کے لیے کوئی نہ کوئی موسی ضرور رہا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے دور کے موسی کو ڈھونڈنا ہو گا اب اپنے مہدی (علیہ السلام ) ہمیں خود تلاش کرنے ہونگے کہ اب بات میری اور آپ کی عزت کی نہیں رہی بلکہ اب کی بار تو برائے راست کلام اللہ نشانے پر ہے ، اب کی بار اِس شرارِ بولہبی کے لیے کسی ضرب کلیمی کی سخت ضرورت ہے ، اب مزید صبر اور انتظار ہمارے مکمل خاتمے پر ہی ختم ہوگا ۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ آمین ۔
آصف احمد بھٹی
محترم آصف بھٹی صاحب،
قرآن پاک کی محافظ اور ضامن خود اسے بطور آخری کتاب نازل فرمانے والی ہستی ہے جس نے اسے انسان کے سینوں کے علاوہ لوح محفوظ میں بحفاظت سجانے کی بشارت دے رکھی ہے ۔ تخلیقِ کائینات سے لے کر نزولِ قرآن تک اللہ کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں کی توہین کی مرتکب اقوام کی عبرت انگیز داستانوں سے یہ پاک کتاب بھری پڑی ہے ، اور یہ معجزے آج بھی رونما ہورہے ہیں۔
سرخ سامراج نے اپنے زیرِ تسلط مسسلمان ریاستوں میں مساجد کا صفایہ کرا دیا اور قرآن پاک کے چن چن کر نسخے تلف کرائے ۔اس کے غرور کا نتیجہ آج ساری دنیا کے سامنے ہے۔ اِدھر ’ ابرہا ‘ کے اس بدمست لشکر کو مٹھی بھر ’ ابابیلوں ‘ کے ہاتھوں شکست ہوئی اُدھر تمام مسلمان ریاستوں نے آزادی کا اعلان کر دیا اور قرآن پاک کی فوٹو کاپیاں ، اصل نسخے اور انڈر گرائونڈ حفاظِ کرام ایسے نمودار ہوئے جیسے اللہ پاک نے انہیں کسی خاص مقام میں اپنی پناہ میں لے رکھا تھا۔
9/11 کا ڈرامہ ہوا تو قرآن پاک کے ایک سال میں خریدے گئے نسخوں نے گذشتہ دس سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور اسی مختصر مدت میں نو مسلموں کی تعداد بھی ایک معجزہ ہے ۔ اللہ رب العزت نے جو کام کرنا ہوتا ہے وہ اپنے خوف، بشارتوں ، معجزوں غرضیکہ مختلف ذرائع سے دنیا کو باور کرانا شروع کر دیتا ہے۔یہاں صرف ایک مثال پہ اکتفا کرتا ہوں کہ جیسے موسیٰ علیہ السلام کی پیدائیش سے پہلے علم نجوم کا بہت زور تھا ۔ نجومیوں نے فرعون کو پہلے سے وارننگ دیدی کہ تمھاری بادشاہت کو مٹانے ایک بچہ دنیا میں آنے والا ہے ۔اور باقی کی داستان قرآن میں حرف بحرف محفوظ کر دی گئی۔ بالکل اسی طرح ہنود، یہود اور نصاریٰ کے دل میں یہ خوف گھر کر چکا ہے کہ یہ کتاب اور اس کے ماننے والے ہی ان کی موت ہیں ۔ موت ٹل نہیں سکتی ، لیکن اپنے دل کو تسلی دینے یہ آج طرح طرح کے ڈرامے رچا کر، کبھی قرآن کی تو کبھی اس کے پیامبر (ص) کی شان میں گستاخی کرکے ، اپنے بے راہرو اور گمراہ پیروکاروں پہ اپنا گھمنڈ بٹھانا چاہتے ہیں۔
اس سارے شیطانی کھیل کے پیچھے یہودی سرمایہ اور دماغ کام کر رہا ہے جس کے ، مختصراً بیان کرتے ہوئے ، مخصوص مقاصد ہیں جو کہ :
مسلم امہ کے اندر اتحاد و یکجہتی کا اندازہ لگانا۔
مسلم ممالک میں اشتعال اور اس کے نتیجے میں فسادات اور توڑ پھوڑ کی لہر پیدا کرنا جس کی آڑ میں اپنے جاسوسوں کی مدد سے وہاں قتل و غارت ، امن و امان اور غیر یقینی کی صورتِ حال پیدا کرنا جو ان کے مکروہ عزائم کی تکمیل میں مددگار ہوسکے۔
نوجوانوں میں شدت پسندی کے جذبات کو ابھارنا جو ہماری صفوں میں چھپے ان کے ایجینٹوں کے جال میں پھنس کر 11/9 جیسے مزید ڈراموں میں کام آسکیں اور انہیں مزید جارحیت کا جواز فراہم کر سکیں۔
دنیا پہ اپنی جھوٹی دھاک بٹھانا
اب میں آپ کے سوالات کی طرف آتا ہوں:
” کیا اِس سے بڑی کوئی شدت پسندی ہو سکتی ہے ؟ “
ان کی نظر میں یہ کوئی شدت پسندی نہیں بلکہ آزادیء رائے ہے جس کی اجازت صرف اور صرف اسلام کے خلاف ہے۔
۔۔۔۔۔۔
” اگر قرآن پاک محفوظ نہیں تو کیا کسی مسلمان کی جان کی سلامتی کی ضمانت دی جاسکتی ہے ؟ “
مسلمان کی جان پہلے کس جگہہ سلامت ہے؟ کیا کشمیر، بوسنیا ، چیچنیا ، فلسطین ، عراق اور افغانستان کم مثالیں ہیں ؟
۔۔۔۔۔
” کیا اِس کے بعد بھی کوئی ملا ں یا مدرسے کو مورد الزام ٹھہرا سکتا ہے ؟ “
کسی ملا یا مدرسے کا نہ پہلے کوئی رول تھا نہ آئیندہ کبھی ہوگا۔ یہ سب ڈرامہ بازی اور غلیظ پراپیگنڈہ ہے جو عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا ہتھیار ہے۔
۔۔۔۔
” کیا اِس کے بعد ایک عام مسلمان کی سوچ شدت پسند نہیں ہو جائیگی ؟ “
نفرت اور شدت کے جذبات کا ابھرنا قدرتی بات ہے اور یہی ان کا مدعا ہے کہ زیادہ سے زیادہ اشتعال اور شدت پسندی کو ہوا دی جائے۔
۔۔۔۔
” کیا اِس کے بعد بھی ہمارے اُن شدت پسندوں کے خلاف جو مغرب کے خلاف ہیں ، کاروائی کوئی معنی رکھے گی ؟ “
جی ہاں، ان کی جارحیت کا جواز ہی تب پیدا ہوگا جب ہم زیادہ سے زیادہ اشتعال اور شدت پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔
۔۔۔۔
” یہ اقدام ایک چرچ کرنے جا رہا ہے ، جس کے بارے میں اکثر لوگوں کو یہ غلط فہمی رہتی ہے کہ چرچ دُنیا میں سب سے پر سکون اور امن والی جگہ ہے “
یہی تو یہودی دماغ اور سرمائے کی کامیابی ہے کہ انہوں نے چرچ کے کندھوں پہ بندوق رکھ لی ہے ، حالانکہ سوچاجائے تو نائین الیون میں مرنے والے، کسی ایک بھی یہودی کے علاوہ ، ہر مذہب کے لوگ تھے جن میں مسلمان بھی تھے ۔
اور اب آخر میں ، ہمارا لائحہ عمل کیا ہونا چائیے؟
میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ یہ محض دھمکی کے علاوہ کچھ نہیں جس کا ، اوپر بیان کئے گئے مقاصد کے علاوہ، ایک مقصد تو امریکہ اور یورپ میں بسنے والےمسلمانوں کو انڈر پریشر کرنا ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کی بجائے ہمیں ہر سطع پہ بھرپور اور پرامن احتجاج کرناچایئے۔
تمام مسلم ممالک کواس مسئلے کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی سطع تک اٹھانا چائیے اور اپنے پورے سفارتی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کا سدباب کرنا چائیے اور اپنے سفراء کو بھی واپس بلانے سے دریغ نہیں کرنا چائیے۔
اگر تمام کوششیں رائگاں جائیں تو پھر مکمل معاشی بائیکاٹ کرتے ہوئے ان سے تمام لین دین ختم کردینا چایئے۔ ہمارے پاس ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور تیل کا ہتھیار ہے جو آنِ واحد میں ان کا پہیہ جام کرسکتا ہے۔ اگر ساری اسلامی دنیا مل کر ان کی مصنوعات کا ایک ہفتہ بائیکاٹ کرے تو ان کی معیشت کا بھٹہ بیٹھ جائے۔
اور آخر میں اپنے اللہ کو ، اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہوئے، مدد کے لئے پکارا جائے جو ان شیاطین کی سازشوں کو اپنی غیبی مدد اور معجزوں سے ناکام بنائے۔
ماشا اللہ ، سبحان اللہ ، جزاک اللہ : جناب جاوید اقبال کیانی صاحب کا تبصرہ بار بار پڑھنے کے قابل ہے۔ اتنا مکمل جواب اور اتنی ناقابل ِ تردید دلائل ( میرے خیال میں ) اس بلاگ کی روح ہیں ۔
جس قدر تفصیل سے جاوید اقبال کیانی صاحب نے اپنی رائے کا ظہار کیا اس سے ہر مبصر ( جس مں میںبھی شامل ہوں ) ایک موثر تبصرہ لکھنے کا سبق سیکھ سکتا ہے ۔ اس تبصرے کا آغاز اور نفس مضمون اور اختتام نہایت ہی موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ماشااللہ : ایسے سلجھے ہوئے تبصرے پڑھکر دل خوش ہوجاتا ہے۔ ( یہ میری دل کی آواز ہے ، جاوید اقبال کیانی صاحب کی بے جا تعریف نہیں ۔۔ سب کو معلوم ہے کہ نہ وہ کسی کی بے جا تعریف کرتےہیں اور نہ میں ایسا کیا کرتاہوں ) ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب اس بلاگ کے موضوع پر آتا ہوں ۔
بلاگ نگار محترم آصف بھٹی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نےمیرے تبصرے کی اس بات کو تسلیم کیا کہ :
“آپ نے بلکل درست فرمایا کہ ازل سے ہی چراغِ مصطفوی سے شرارِ بولہبی ستیزہ کا ر رہاہے ۔“
انکا یہ کہنا کہ :
“اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے دور کے موسی کو ڈھونڈنا ہو گا اب اپنے مہدی (علیہ السلام ) ہمیں خود تلاش کرنے ہونگے “
اس کا صحیح جواب تو جاوید اقبال کیانی صاحب نے اپنے تبصرے کے شروع مین دے دیا ہے کہ :
“قرآن پاک کی محافظ اور ضامن خود اسے بطور آخری کتاب نازل فرمانے والی ہستی ہے جس نے اسے انسان کے سینوں کے علاوہ لوح محفوظ میں بحفاظت سجانے کی بشارت دے رکھی ہے ۔ تخلیقِ کائینات سے لے کر نزولِ قرآن تک اللہ کی کتابوں اور اس کے پیغمبروں کی توہین کی مرتکب اقوام کی عبرت انگیز داستانوں سے یہ پاک کتاب بھری پڑی ہے ، اور یہ معجزے آج بھی رونما ہورہے ہیں۔ “
جاوید اقبال کیانی صاحب کے اس تبصرے کو پورا پڑھا جائے توآصف احمد بھٹی صاحب کے تمام سوالات کے جوابات مل جائینگے۔ ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف احمد بھٹی صاحب کے اس سوال کے جواب میں کہ
جو جاوید اقبال کیانی صاحب نےلکھا ہے میں اس سے تھوڑا سا
” کیا اِس کے بعد بھی کوئی ملا ں یا مدرسے کو مورد الزام ٹھہرا سکتا ہے ؟ “
اس کا جواب جاوید اقبال کیانی صاحب نے یوں دیا ہے کہ:
“کسی ملا یا مدرسے کا نہ پہلے کوئی رول تھا نہ آئیندہ کبھی ہوگا۔ یہ سب ڈرامہ بازی اور غلیظ پراپیگنڈہ ہے جو عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا ہتھیار ہے۔“
مگر میرا خیال ہے کہ ملا ہی گھر کے چراغ ہیں جو اپنے گھر کو آگ لگارہے ہیں ۔ ان جاہل ملاوں نے اپنے مدرسوں سے خود کش حملہ کرنے والے بھوتوں کو پیدا کرنا شروع کیا ۔ انہی ملاوں نے فرقہ واریت کی آگ بھڑ کائی ، ان ملاوں نے کسی نہ کسی بہانے
معصوم مسلمانوں کو انکی عبادت گاہوں میں جاکر شہید کیا،، ان جاہل ملاوں نے معصوم اور بے آسرا بچوں کو جنت کی حوروں کے خواب دکھا کر خود کش حملے کرنے کے لیے تیا ر کیا ۔ ان بزدل ، مکار اور فریبی ملاوں نے بجائے کفار سے لڑکر مرجانے کے خود مسلمانوں ہی کو اپنی دہشت کانشانہ بنایا ۔
اسلام کے گھر کو تو اسکے گھر کے چراغ ہی سے تو آگ لگ گئی ہے۔
غیر مسلموں کی غلط باتوں کی سرزنش صروری ہے مگر جاہل اور بے عقل ملاوں کی بھی سرزنش اور ملامت ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔
مجھے اور کچھ نہیں کہنا ہے اس لیے کہ جو کچھ کہونگا وہ میرے اسی خیال کی تکرار ہوگی ۔
فقط:
ایک سیدھا سادہ مسلمان
منظور قاضی
جرمنی سے
۔۔۔۔
میرے مذدرجہ بالا تبصرے کے ساتھ ساتھ یہ ویڈیو لنک بھی حاضر ہے :
http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?39091-Sharmeen-Obaid-Chinoy-Inside-a-school-for-suicide-bombers
اگر کلک کرنے پر یہ لنک نہ کھلے تو عالم آرا صاحبہ کے حالیہ بلاگ ( جس میں انہوں نے یاجوج ماجوج کی بات کہ ہے)، میں میرےایک تبصرے کو ملاحظہ کیجیے جس میں یہ لنک موجود ہے۔
مسلمان پاکستان کی مساجد اور امام بارگاہوں میں اگر ہزاروں نہیں تو سیکڑوں قرآن نذرِ آتش کرچکے ہیں اور ان ہی مساجد اور امام بارگاہوں میں ہزاروں مسلمانوں کا خون بہا چکے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ غیر مذاہب نے ہمیں اسکا طعنہ نہیں دیا۔
السلام علیکم
میں بھی کیانی صاحب کی تائید کرتی ہوں کہ قرآنِ کریم کی حفاظت اللہ تعالیٰ خود فرمائیں گے ۔ قرآن کے قلمی نسخے کو جلانے سے کچھ شر پسند صرف اپنے متعصب رویوں کا اظہار کریں گے ۔ قرآن وہ واحد آسمانی کتاب ہے جو اپنے پیروکاروں کے سینوں میں محفوظ ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فتنے کے بعد مسلم ممالک میں اقلیتوں کا تحفظ کیا جائے
کیونکہ بقول اکبر الہٰ آبادی
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
میں سوچ سوچ کر حیران ہوں کہ نعوز باللہ خود کو خدا سمجھنے والا اور مسلمانوں کی تقدیروں کا فیصلہ کرنے والا امریکہ صرف ایک چرچ کو اپنے قابو میں نہیں کر سکتا یعنی وہ اتنا بے دست و پا ہے کہ وہ یہ سب کچھ ہونے دے گا لیکن نہ تو اس چرچ کو کچھ کہے گا اور نہ پادری کو .. حیران اس پر بھی ہوں کہ وہ ایک طرف دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پاکستان اور افغانستان کے مسلمان نہتے شہریوں کو روزانہ اپنے ڈرونز کا نشانہ بنا دیتا ہے وہ جائز ہے لیکن اپنے فساد پھیلانے والے دہشت گردی کو ہوا دینے والے پادری کو سلاخوں کے پیچھے نہیں کر دکتے کہ یہ ہیومن رائٹس کا معاملہ ہے .. یہودیوں کے اسی دہرے میعار پر قران پاک خود کہتا ہے کہ ” یہ تمہارے دوست نہیں ہو سکتے ” .
تازہ صورت یہ ہے کہ یہ سب امریکہ ہی کی ایما پر ہو رہا ہے تاکہ مذہب کی پروٹیکشن کو فنڈامینٹلازیشین سے جوڑا جائے اور مسلمانوں میں جذباتی دکھ اور انتشار پیدا کیا جائے ..انہیں اشتعال دلایا جائے اور وہ اس اشتعال کے مد نظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر وحشیانہ طور پر مسلمانوں کو مارنے کا جواز ان کے ہاتھ آ جائے .. آپ نے کبھی سوچا کہ زیرو پوئنٹ پر ٹوئن ٹاورز کی جگہ مسجد بنانے کی کیا تک ہے .. یہ بھی ایک سازش ہے مسلمانوں کو بانٹنے کی .. کیا اسلامک سینٹر بنانے کے لئے امریکہ کے پاس اور کوئی جگہ نہیں …
بات سادہ سی ہے کہ امریکہ ہمیں نہ صرف اپنے ہی پیدا کئے ہوئے ہتھیاروں اور دہشت گردوں سے مارنا چاہتا ہے بلکہ دین کے ہاتھوں بھی مارنا چاہتا ہے ..جاوید بھائی کا حالیہ کالم ” نائن الیون اور چرچ کے کندھوں پر بندوق اس پر بہترین مثال ہے .
میں آپ سب سے متفق کی اللہ سبحانہ تعالی کا وعدہ ہے کہ وہ اپنی کتاب کی حفاظت خود فرمائے گا .. اس لئے کہ اس پاک ذات نے جس اس دنیا کو خود بنایا ہے .. وہ علیم اور حکیم ہے اس نے قران کی بیترین جگہ سینے کو قرار دیا اور حافظوں نے اسے محفوظ کر لیا ..
میں جاوید بھائی سے متفق ہوں کہ اس بات کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں مسلمانوں کی طرف دے اٹھایا جانا چاہئے نا کہ امریکی سفیر کے بقول ہمیں اس بات کو سرے سے اہمیت ہی نہیں دینی چایئے .
ظفر بھائی آپ ہمیشہ مسلمانوں کو ہی کوستے ہیں .. آپ کی بات درست ہے اور میں اس شرمناک فعل کی پرزور مذمت کرتی ہوں ..پر آپ یہ بھی تو سوچیں کہ بھلا کوئی مسلمان کیونکر قران پاک کو جلانے کا کفر کر سکتا ہے .. یقینا اس کے پیچھے بھی کو ئی ایسی ہی وجہ ، کوئی ایسی ہی ایجنسیاں رہی ہو گی … تاہم .. یہ موقع ایسا ہے کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں سے سبق لینا چاہئے اور اپنے صحیح دشمن کا نہ صرف معلوم ہونا چایئے بلکہ اس سے نپٹنے کے لئے اس کی چالوں کو سمجھنے کے لئے بھی ایک ہی پلیٹ فارم پر ایک ساتھ رہنا چاہئے … میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر مسلمان کو ایمان سے منور کر دے اور اپنے حصہ کی شمع جلانے کی توفیق عطا کرے ..آمین
السلام علیکم
اِس بلاگ میں متعدد احباب نے کہا ہے کہ قرآن ِ پاک کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی کے ذمہ ہے ، آپ سب کی بات سو فیصد درست مگر کیا وہ اپنے کلام کی حفاظت کے لیے خود اترے گا ؟ اور پھر یہاں بات حفاظت کی نہیں بے حرمتی کی ہو رہی ہے ؟ اِس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن پاک قیامت تک رہنے والی کتاب ہے ، اور اللہ اُسکی حفاظت کے لیے ہمارا محتاج نہیں ، مگر اُس نے ہمیں غیرت ایمانی بھی دی ہے ، اور یہی غیرت ایمانی تھی جس کے سبب امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بے خوف ہجرت نبوی کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر بے خوف سو گئے اور یہ حجت اتمام کرنے کے لیے تھا ورنہ وہ امانتیں وصول کر کے اپنے گھر جا کر بھی سو سکتے تھے ۔ مدینہ سے کوفے آتے ہوئے راستے میں ہی سیدنا امام حسین جان گئے تھے کہ کوفی اُنہیں دغا دے گئے ہیں مگر وہ پھر بھی عازم رہے اور کربلا میں جا کر خمیہ زن ہوئے ، یہ بھی حجت اتمام کے لیے تھا ، امام ِ معصوم جانتے تھے کہ آپ کے ساتھی آپ کے وفادار ہے مگر حجت اتمام کے لیے اُنہیں وآپس چلے جانے کی اجازت دی ، اور وہ یہ بھی جانتے تھے کہ یزیدی فوج اُنہیں اور اُنکے ساتھوں قدسیوں کو شہید کرنا چاہتے ہیں مگر وہ پھر بھی حجت اتمام کرنے کے لیے اُن کے سامنے گئے اور باز رہنے کی تبلیغ کی ، اور اِسی حجت اتمام کے سبب جناب حر رحمۃ اللہ اور اُنکے بیٹے بھی آپ کے نفوس قدسیوں میں شامل ہو گئے ۔
میں اپنی مثال کچھ یوں دونگا کہ آج اگر کوئی میری باپردہ ماں یا بہن کو گالی دے جبکہ وہ گھر میں اور پردے میں ہو تب بھی میرا خون کھول اُٹھتا ہے ، اپنی تمام تر سہل پسندی اور ٹھنڈے مزاج کے باوجود میں میں مرنے مارنے پر تیار ہو جاتا ہوں ، تب میں یہ نہیں کہتا اور نہ ہی سوچتا ہوں کہ میری ماں بہن تو گھر میں ہے باحفاظت ہیں مجھے اپنا مزاج ٹھنڈا رکھنا چاہیے ۔
آج بھی اگر اللہ چاہے تو اپنے تمام نافرمانوں کو سزا دے سکتا ہے وہ اِس سے عاجز نہیں بلکہ وہ ہر اختیار کا مالک ہے ، مگر حجت اتمام کے لیے ہم انسانوں کو ہی بروئے کار لائے گا ، ہم نہ ہونگے تو ہمارے بعد کوئی ہم سے بہتر ہوگا اور یہ اُس کی سنت ہے جس کا اُس نے بار بار اپنے پیارے کلام میں ذکر بھی کیا ہے ۔
اور یہ جو بار بار کہا جاتا ہے کہ قرآن پاک کی جتنی بے حرمتی ہم نے کی ہے اغیار نے اُس کا عشر عشیر بھی نہیں کی ، تو عرض ہے کہ اگر ہم میں سے کوئی بد بخت ایسی حرکت کرتا بھی ہے تو اِسے جواز نہیں بنایا جا سکتا بلکہ اُسے بھی روکنے کی کوشش کرنی چاہیے ، اِس لیے ہمیں ہر مناسب پلیٹ فارم پر آواز ضرور اُٹھانی چاہیے ، اگر حکومتیں کس مصلیحت کا شکار ہیں تو تب بھی کسی کی طرف اُنگلی اُٹھائے بغیر اپنے حصے کا کام کرتے رہنے چاہیے ۔
آصف احمد بھٹی
قرآن کی حفاظت اللہ تعلیٰٰ کررہا ہے جسکا جیتا جاگتا ثبوت عالمی اخبار کی یہ خبر ہے۔
فلوریڈا کے علاقے گینزوائل کے حکام نے کہاکہ ڈوو ورلڈ آؤٹ ریچ سینٹر فلوریڈا کی جانب سے قرآن شریف کو شہید کرنے کو فائر آرڈیننس کے تحت خلاف قانون قرار دے گیا ہے۔ اگر اس کے باوجود اس منصوبے پر عمل ہوا تو چرچ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فلوریڈا انتظامیہ نے اکیس اگست کو اسی چرچ کو قرآن شریف کو نظرآتش کرنے کی پرمٹ دینے سے انکارکردیا تھا۔
نگہت بہن
ٰٰٰظفر بھائی آپ ہمیشہ مسلمانوں کو ہی کوستے ہیں .. آپ کی بات درست ہے اور میں اس شرمناک فعل کی پرزور مذمت کرتی ہوں ..پر آپ یہ بھی تو سوچیں کہ بھلا کوئی مسلمان کیونکر قران پاک کو جلانے کا کفر کر سکتا ہے .. ٰٰٰ۔
مسلمان تو دور کی بات ہیں میں دوسروں کو بھی کوسنے سے اجتناب کرتا ہوں۔
ٰٰٰ مسلمان پاکستان کی مساجد اور امام بارگاہوں میں اگر ہزاروں نہیں تو سیکڑوں قرآن نذرِ آتش کرچکے ہیں اور ان ہی مساجد اور امام بارگاہوں میں ہزاروں مسلمانوں کا خون بہا چکے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ غیر مذاہب نے ہمیں اسکا طعنہ نہیں دیا۔ٰٰٰ
یہ کلمہ گو ہیں بالکل اُن کلمہ گویوں کی طرح جنہوں نے اپنے رسول کے گھرانے کو نہیں بخشا۔تو کیا وہاں پر بھی بقول آپکے ٰٰ یقینا اس کے پیچھے بھی کو ئی ایسی ہی وجہ ، کوئی ایسی ہی ایجنسیاں رہی ہو گیٰٰ۔ کعبہ کو نذرِ آتش کرنے والے بھی ایسے نام نہاد مسلمان تھے۔
،جب تک ہم اپنی غلطیوں اور کمزوریوں کی نشاندھی نہیں کریں گے، جب تک ہم اپنے اوپر قصیدہ لکھتے رہیں گے جب تک ہم دوسروں کو بُرا بھلا کہتے رہیں گے، جب تک ہم دوسروں کی اچھی باتوں کو Appreciate نہیں کریں گے، اُسوقت تک ہمارے معاشرہ کی اصلاح نہیں ہوسکتی۔ فلوریڈا انتظمیہ اور وہ سارے غیر اقوام کے لیڈرز اور عوام جو اس حرکت کی مخا لفت کررہے ہیں میں اُنکا مشکور ہوں۔
ٰٰٰفلوریڈا کے علاقے گینزوائل کے حکام نے کہاکہ ڈوو ورلڈ آؤٹ ریچ سینٹر فلوریڈا کی جانب سے قرآن شریف کو شہید کرنے کو فائر آرڈیننس کے تحت خلاف قانون قرار دے گیا ہے۔ اگر اس کے باوجود اس منصوبے پر عمل ہوا تو چرچ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فلوریڈا انتظامیہ نے اکیس اگست کو اسی چرچ کو قرآن شریف کو نظرآتش کرنے کی پرمٹ دینے سے انکارکردیا تھا۔ٰٰ
ٰٰ ٰٰٰ فلوریڈاکے پادری نے قرآن سوزی کا منصوبہ منسوخ کردیا۔ فلوریڈا انتظامیہ نے قرآن کی بے حرمتی پرپابندی لگادی تھی۔ٰٰ ٰٰٰ
امریکی صدر، وزیرِ دفاع اور فلوریڈا انتظامیہ کی بر وقت مداخلت لائقِ تحسین ہے جس نے ایک غیر انسانی عمل کو روک دیا۔ ورنہ مسلمانوں کی دل سوزی ہوتی اور اس کے ردِ عمل میں ہزاروں بے گناہ لوگ مارے جاتے۔ ایک بیوقوف پادری کے بیوقوفی کے عمل سے امیریکنز کی اُس وسیع القلبی پر پانی پھر جاتا جسکا ناقبلِ تعریف مظاہرہ یہاں کے گوروں نے ایک سیاہ فام اور حسین نام کو صدر منتخب کرکے کیا ہے۔ یہ قبائلی سوچ رکھنے والوں کے لئے ایک بہت بڑا سبق ہونا چاہئے۔
محترم جناب منظور قاضی صاحب، آپ کی حوصلہ افزائی اور ، قابل قدر ، تحسین کا بہت شکریہ
محترمہ زرقا مفتی صاحبہ ، میں آپ کی تائید کا بے حد ممنون ہوں
محترمہ ڈاکٹر صاحبہ ، میں انتہائی مشکور ہوں آپ کی تائید ، حوصلہ افزائی اور اسے بھی بڑھ کر مجھے سرپرائیز دینے کا کہ میں کام سے واپس آکر ایک تبصرہ لکھتا ہوں جو کہ میرے جاگنے سے پہلے عالمی اخبار کے سرورق پہ ایک کالم کی صورت آپ سب کی ہمت افزائی اور قدر دانی کی گواہی دے رہا ہوتا ہے۔
محترم آصف بھٹی صاحب، آپ کا ارشاد کہ ” اِس بلاگ میں متعدد احباب نے کہا ہے کہ قرآن ِ پاک کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی کے ذمہ ہے ، آپ سب کی بات سو فیصد درست مگر کیا وہ اپنے کلام کی حفاظت کے لیے خود اترے گا ؟ اور پھر یہاں بات حفاظت کی نہیں بے حرمتی کی ہو رہی ہے ؟ “ میرے لئے انتہائی بے چینی کا سبب بنا ۔
گو ، میری ذاتی رائے کے عین مطابق ، اس جغادری پادری نے اس ڈرامے کا ڈراپ سین کر دیا ہے جس کے بعد اس بلاگ میں مزید تبصروں کی شاید ضرورت نہیں رہتی لیکن مستقبل میں کسی ایسی صورت حال کہ ، ” قرآن ِ پاک کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالی کے ذمہ ہے ، مگر کیا وہ اپنے کلام کی حفاظت کے لیے خود اترے گا ؟ “ کے مد نظر میں چند گذارشات ضرور شامل کرنا چاہوں گا:
سب سے پہلی گزارش کہ یہ کوئی جذباتی بات نہیں ہے کہ ” قرآن کا ضامن خود اللہ کی ذات ہے “ بلکہ یہ اس ہستی کا ، جس نے خود اسے ’ اُم الکتاب ‘ کہہ کر پکارا ہے کا فرمان ہے ، ” اِنَّا نَحنُ نَزَّلنَا الذِّکرَ وَاِنَّا لَہُ لَحٰفِظُون “ ( سورہ الحجر، پارہ 14، آیت 9 ) ۔ اس کے بعد بات ایمان اور یقین کی رہ جاتی ہے ۔ اور اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ” کیا وہ اپنے کلام کی حفاظت کے لیے خود اترے گا ؟ “ تو میں ندامت کے آنسو پونچھنے کے بعد یوں لب کشا ہوں گا :
وہ پاک ذات تو اپنے گھر کی حفاظت کے لئے بھی نہیں اتری جب ابرہا ہاتھیوں کا لشکر لے کر اس کے گھر کو ہی مٹانے چڑھ دوڑا تھا لیکن ابابیلوں کے ہاتھوں نیست و نابود ہوکر اسی اُم الکتاب میں اپنی عبرت کی داستان چھوڑ گیا۔
وہ پاک ذات تو اپنے پیارے انبیاء کی حفاظت کے لئے بھی نہیں اتری لیکن پھر بھی کبھی نمرود کی آگ کو ابراہیم (ع) کے لئے گلزار بنایا تو کبھی بحر کو موسیٰ (ع) کے لئے بَر تو فرعون کے لئے قبر ، کبھی نوح (ع) کو طوفان سے نکالا تو کبھی محمد (ص) کے لئے مکڑی کا جالا ۔
وہ پاک ذات تو کبھی اپنے دین کو بچانے کو بھی نہیں اتری لیکن اس کے باوجود بدر ، اُحد ، خندق اور فتح مکہ کے معجزے !
یہ افسانوی باتیں نہیں ہیں بلکہ اسی اُم الکتاب کی روشن دلیلیں ہیں ۔ تاریخ کے یہ ابواب شاید پرانے زمانے کی باتیں لگیں ۔ میں تھوڑا آگے کو سفر کرتا ہوں ۔ کچھ ملعون یہودیوں نے آپ (ص) کا جسد پاک چرا کر مسلمانوں کے خلاف ایک مکروہ سازش تیار کی ۔ اپنے پیارے حبیب کی حرمت کو بچانے وہ ذات خود اترے بغیر نور الدین محمد زنگی کو بھیج دیتی ہے جو آکر نئی تاریخ لکھتا ہے اور ساتھ میرا بھی ایمان پختہ کہ وہ ذات انسانی عقل سے بہت اونچے فیصلے وہیں بیٹھ کر کرتی ہے ۔ ابھی یہ کل ہی کی بات ہے کہ آپ (ص) کے نازیبا خاکے بنانے والے ملعون کو ایسی آگ نے جلا کر بھسم کردیا کہ جس کا پتہ ہی نہیں چل رہا کہ وہ لگی کیسے اور یہ خبر بھی دنیا سے محض اس لئے چھپا دی گئی کہ اس مذہب کی سچائی اور منکرین کے ذہنوں میں چھایا خوف مزید نہ بڑھے۔ اور یہ اسی غیبی خوف کا اثر ہے جو سستی شہرت کا بھکاری یہ ملعون پادری اپنے ناپاک منصوبے سے دست بردار ہوگیا ہے ۔ اور اپنی کتاب کی حرمت اور حفاظت کا وعدہ ، ” اِنَّا نَحنُ نَزَّلنَا الذِّکرَ وَاِنَّا لَہُ لَحٰفِظُون “ ، اس ذات باری تعالیٰ نے پورا کر دکھایا ہے ۔
السلام علیکم
میں اِسی بلاگ کے اپنے ابتدائی تبصروں میں سے ایک تبصرہ یہاں اقتباس کر رہا ہوں ۔
مجھے پہلے بھی یقین تھا اور اب بھی ہے کہ یہ محض ایک سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش تھی مگر یہ بلاگ شروع کرنے کا میرا مقصد یہ تھا کہ اگر یہ محض صرف سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش بھی ہے تب بھی ہمیں اِس کی سخت سے سخت مذمت کرنی چاہیے اور اِس کے خلاف ایک موثر آواز اُٹھانی چاہیے ، امریکی پادری اور اہل مغرب سمیت ہر اُس شخص کو ( چاہے وہ ہماری ہی صفوں میں شامل ہے ) یہ پیغام دینا چاہیے کہ ’’ بس ! یہ انتہا ہے اور اِس سے آگے ہم اپنی دینی غیرت پر مزید کوئی مصلیحت نہیں پال سکتے ‘‘
غازی علم الدین شہید کے بارے میں علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ کا ایک جملہ تاریخی حیثیت اختیار کر گیا ہے ، علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ نے فرمایا تھا ’’ اَسی ویکھدے ہی رے گئے تہ ترکھاناں دا منڈا بازی لے گیا ‘‘ ( یعنی ۔ ہم دیکھتے ہی رہ گئے اور ترکھانوں کا لڑکا بازی لے گیا ) اور پھر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ اور دوسرے قائدین نے غازی علم الدین کا کیس عوامی انداز میں لڑا ، علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کو غازی علم الدین شہید کا مقدمہ لڑنے کے لیے قائل کر لیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے غازی علم الدین کا مقدمہ لڑا تھا ، آج ہند و پاک کا ہر مسلمان غازی علم الدین شہید کا نام احترام سے لیتا ہے کیونکہ جب غیرت ایمانی دکھانے کا وقت تھا تب وہ مصلیحت کا شکار نہیں ہوئے تھے ۔
میرے خیال میں ہم نے کسی حد تک اِس بلاگ کا مقصد حاصل کر لیا ہے اور میں جاوید بھائی کی بات کی تائید کرتا ہوں کہ اب اِس بلاگ کو ختم کر دیا جائے تو بہتر ہوگا ۔
آصف احمد بھٹی