ظفر جعفری صاحب نے ایک بلاگ میں اپنا یہ شعر لکھکر آپ سب کی اور خاص طور پر ڈاکٹر ماریہ علی صاحبہ ( جسے وہ میری شاگرد کہتے ہیں ) اور صفدر ھمدانی صاحب کی اور ثنا نقوی صاحبہ کی توجہ چاہی ہے :
ظفر جعفری نے کہا :
May 12, 2009 بوقت 12:16 am
بچوں کا پیٹ بھرنے کو کرتے ہیں جرم لوگ
لیکن حسین (ع ) آپ نے کنبہ لٹا دیا
اگر یہ شعر قاضی صاحب کی سمجھ میں نہیں آرہا تو وہ اسکا مطلب اپنی شاگرد ڈاکٹر ماریہ علی سے پوچھ لیں۔ صفدر ہمانی صاحب یا ثنا نقوی صاحبہ سے بھی مدد لیجاسکتی ہے۔ جب مصنف کوئ چیز شائع کرتا ہے یا تبصرہ کرتا ہے تو وہ قائین اور نقادوں کی عدالت میں کھڑا ہوجاتا ہے۔ کوئ کتنے پانی میں ہے اسکا اندازہ شاعر یا مبصر سے زیادہ قاری کو ہوتا ہے۔
( از ظفر حعفری صاحب )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منظور قاضی کا اس شعر پر تبصرہ :
بچوں کے پیٹ بھرنے کو بعض ماں باپ جرم کرتے ہونگے مگر امام حسین ( ع ) نے اپنا کنبہ بچوں کے ” پیٹ بھرنے کے ” لیے نہیں بلکہ باطل پر حق کی فتح کے لیے، لٹادیا ۔
اس عظیم ترین قربانی کے متعلق کوئی شاعر یہ کہے کہ یہ قربانی ” اپنے بچوں کے پیٹ بھرنے ” کے لیے دی گئی تو ایسا کہنا حضرت حسین ( ع ) کی قربانی کی توہین کے مترادف ہے ۔
ظفر جعفری صاحب ایک نہیں دو دو استادوں ( قمر نقوی نقشبندی اور طارق ہاشمی ) سے اصلا ح لے کر یہ شعر ساری دنیا کے سامنے پیش کررہے ہیں ۔
میں نے ظفر جعفری صاحب کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس شعر کو اپنے بیاض سے خارج کردیں اور اسکی تصحیح یوں کریں:
دنیا سے ظلمتوں کو مٹانے کے واسطے
حضرت حسین ( ع ) آپ نے کنبہ لٹادیا
۔۔۔۔
ظفر جعفری صاحب اس شعر کے ساتھ ” قارئین اور نقادوں کی عدالت میں کھڑ ے ” ہوکر سب کی توجہ چاہتے ہیں۔ اور یہ سمجھتے ہیں کہ میں اس شعر کو سمجھ نہ سکا ۔
ظفر جعفر ی کے اصرار نے مجھے یہ ایک الگ بلاگ شروع کرنے پر مجبور کردیا :
” کوئی بتلاے کہ میں بتلاوں کیا ”
۔۔۔۔۔
عالمی اخبار کا ایک مہمان بلاگ نگار
منظور قاضی از جرمنی

میری ظفر جعفری صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اس بلاگ کی کاپی اپنے استاد قمر نقوی نقشبند ی صاحب کو بھجوادیں یاپھر اس بلاگ میں انکے ای میل کا پتہ لکھدیں تاکہ میں اس بلاگ کی کاپی انکو بھجوا کر ان سے درخواست کروں کہ وہ اس بلاگ میںاس شعر کے متعلق اپنی رائے ظاہر کریں ۔
میں اس بلاگ کی کاپی طارق ہاشمی صاحب کو انکے ای میل کے پتہ پر بھجوا رہا ہوں ، امید کہ وہ پورا بلاگ پڑھکر اپنی رائے سے عالمی اخبار کے قارئین کو مطلع کردینگے۔
۔۔
میں صفدر ھمدانی صاحب کے اتنے صائب تبصرے کے ساتھ ہی اس بلاگ کو ختم کرنا چاہتا تھا مگر ظفر جعفری صاحب اپنی ضد پر اڑے ہوے ہیں اور اپنے اس شعر کے ناقص ہونے کے اعتراف کو ” منافقت ” کرنے کے برابر کہ رہے ہیں ۔
صفدر ھمدانی صاحب کے یہ الفاظ پڑھنے کے قابل ہیں:
” اس شعر میں دراصل تنازعہ پہلا مصرعہ ہے: ” بچوں کا پیٹ بھرنے کو کرتے ہیں جرم لوگ ” سچ پوچھیں تو میں نے اس مصرعہ کو ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھا ہے اور مجھے دوسرے مصرعہ سے اسکا تعلق بظاہر نہیں آیا ۔”
ظفر جعفری صاحب جب صفدر ھمدانی صاحب جیسا عاشق حسین ( ع ) قادر الکلام مرثیہ نگار اور سلام نگار شاعر یہ کہ رہا ہے کہ انکو ” بظاہر پہلے مصرعہ کا دوسرے مصرعہ سے تعلق بظاہر نظر نہیں آرہا ہے ” تو اس کا کیا مطلب ہے؟ میرے خیال میں صفدر ھمدانی صاحب اس شعر کے دونوں مصرعوں میں کوئ ” تعلق ” نہیں دیکھرہے ہیں اس سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہون کہ وہ اس شعر کو ناقص سمجھتے ہیں جس کا پہلا مصرعہ دوسرے مصرعہ سے بظاہر تعلق نہی رکھتا ہے ۔ ( حالانکہ صحیح شعر کا مطلب یہی ہے کہ ایک مصرعہ دوسرے مصرعہ سے تعلق رکھے )
حالانکہ ظفر جعفری صاحب نے ” لیکن ” کا لفظ دوسرے مصرعہ کے شروع میں شامل کرکے پہلے مصرعہ کو دوسرے مصرعہ کا جز و لا ینفک بنا دیا تھا ۔ پھر بھی صفدر ھمدانی صاحب نے اس لفظ “لیکن ” کے باوجود دوسرے مصرعہ کو پہلے مصرعہ سے بے تعلق ہی سمجھا ہے ۔
اسکے متعلق صفدر ھمدانی صاحب ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا نتیجہ کیوں نکا لا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر قاری یہ سمجھنے پر مجبور ہے کہ ظفر جعفری صاحب کا دوسر ا مصرعہ پہلے مصرعہ کا ہی جزو ہے ۔
بچوں کا پیٹ بھرنے کو کرتے ہیں جرم لوگ
” لیکن ” : حسین (ع ) آپ نے کنبہ لٹا دیا
اسکا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ عام طور پر لوگ اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کےلیے جرم کرتےہیں مگر حسین ( ع ) نے اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کی خاطر یا بچوں کا پیٹ بھرنے کے بجائے اپنا پورا کنبہ ہی لٹادیا ۔ ( اس شعر کےناقص الفاظ نے ہر ایک کو اپنی طرف سے ہر قسم کے ترجمے کرنےپر مجبور کردیا ہے ) ۔ چاہے شاعر کا مطلب اسکے ذہن اور دماغ میں کوئی اور ہی کیوں نہ ہو اس کے شعر کے الفاظ ہی پڑھنے والے کو کچھ غلط مطلب نکالنے پر مجبور کردیتے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ ظفر جعفری صاحب کا مقصد نیک ہے اور وہ خدا نخواستہ امام حسین (ع ) کی قربانی کے مقصد کی غلط عکاسی نہیں کررہے ہیں مگر انکے شعر کے الفاظ ظفر جعفری صاحب کے نیک مقصد کی ترجمانی نہیں کررہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔
ظفر جعفری صاحب کا شعر انکی تخلیق ہے جس کو وہ تمام تاویلات اور تلمیحات کے ساتھ صحیح شعر ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انکو اس شعر کی صحت پر یقین ہے مگر ایک قاری کی حیثیت سے میں نے انکو اپنے خیالات سے آگاہ کردیا اور یہ مشورہ دیا کہ اس شعر کو حذف کرکے اسکی بجائے میرے مشورہ کے مطابق یہ ہ شعر کہیں تو انکا سلام نقائص سے پاک ہوجاے گا :
باطل کی ظلمتوں کو مٹانے کے واسطے
حضرت حسین ( ع ) آپ نے کنبہ لٹا دیا ۔ یا انکے اپنے تجویز کردہ الفاظ میں : میرے امام ( ع ) آپ نے کنبہ لٹا دیا ۔
۔۔۔۔
فقط :
ظفر جعفری صاحب سے انتہائی احترام کے ساتھ :
منظور قاضی از جرمنی
منظور قا ضی صاحب
مفہوم آپکے شعر کا پہے بھی بہت اچھا تھا لیکن سلام میں نہ تو ٰٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰ حضرت حسینٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ کبھی میں نے پڑھا ہے نہ سنا ہے۔ حسین، امام حسین،حضرت امام حسین، حسین ابن علی سنے کی میرے کانوں کو عادت ہے۔ پھر کسی کے نام کے ساتھ حضرت لگا کراُسے مخاطب کرنا بھی مجھے ٹھیک نہیں لگتا۔ طارق ھاشمی صاحب سے میری تفصل سے بات ہوچکی ہے۔ اویلات اور تلمیحات کی مجھے ضرورت نہیں ے۔ میں بالغ ہوچکا ہوچکا ہوں۔ یہ میرے ایمان کا مسئلہ ہے۔ میں حجت تمام کرچکا ہوں۔ دو مجتدوں دو ماہرینِ سائنس اور دو تخلیق کاروں میں واجب الاحترام اختلافِ رائے ہوسکتا ہے
پورا سلام اور اسکی وضاحت پڑھنے کے بعد میں صفدر ھمٰدانی صاحب کے تبصرہ کا منتظر رہونگا۔
صفدر ھمٰدانی نے یہ بھیفرمایا ہے
ظفر جعفری بھائی۔ سلام مکمل کہیں نظر نہیں آ رہا۔پلیز ذرا دیکھئے تو۔
یک اصول تو استاذہ نے یہ بتایا ہے کہ پوری تخلیق شائع کی جائے تا کہ اسکے آگے اور پیچھے کے باقی اشعار بھی معلوم ہو سکیں۔
منظور قا ضی صاحب
ابھی مجھے نظرِ ثانی کرنی پڑے گی لیکن یہ دو اشعار شاید قطع بند کئے جا سکیں ۔
دنیا سے ظامتوں کو مٹا نے کے واسطے
اپنے لہو سے خون کا دریا بہا دیا
بچوں کا پیٹ بھرنے کو کرتے ہیں جرم لوگ
لیکن حسین (ع ) آپ نے کنبہ لٹا دیا
اسطرح پہلے دو مصرعے مفہوم کو واضح کر دیں گے۔ اگر آپ اس سے متفق ہوں تو یہاں ایک اچھی روایت جنم لے گی۔میں ان سب دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے تبصرہ کیا اوراس طرح میری مدد کی۔
قاضی صاحب
یہ جو آبکا مشورہ ہے کہ طارق ہاشمی صاحب کےبعد اب میں قمر نقوی صاحب سے مشورہ کروں تو یہ میرے بس کی بات نہیں ہے۔ اپنے ایک استاد سے مشورہ کے بعد دوسرے استاد کے پاس جانا پہلے استاد کی اور اپنی توہین کے مترادف ہے۔ اگر مجھے کسی شخص پر اعتماد نہ ہو تو میں کبھی پھی اُسے اپنا اُستاد نہیں بناؤنگا۔ میرے لئے استاد حرفِ آخر ہے۔
اسکے بعد اگر کوئ تصحیح کی کوشش کرتا ہے تو میں مروتاً تو کچھ نہیں کہتا لیکن عموماً ایک کان سے سنتا ہوں اور دوسرے سے اُڑادیتا ہوں۔ طارق ہاشمی اور قمر نقوی دونوں کی میں بیحد عزّت کرتا ہوں ۔ طارق ہاشمی اور قمر نقوی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ دونوں میرے لئے حرفِ آخر ہیں۔
جناب ہمدا نی صاحب
سلام علیکم
میں آپکے اخبار کی بہت شہرت سن کر امیں آتی رہی ہوں اور ماشا للہ اسکو توقع سے بہتر پایا
مگر جس طرح کسی عمدہ عمارت میں پلمبنگ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ غیر ضروری پانی کی نکا سی ہوجاے ورنہ تعفن پھیل جا تا
اسی طرح اس اخبار میں غیر متعلقہ اور مفسدانہ گفتگو کر کے لوگوں کو مشتعل کرنے والوں کا اخراج بھی منتظمین کی زمہ داری بن جاتا ہے
میں جناب گلریز احمد بھائ پر الزامات دیکھ چکی ہوں اور محسوس کررہی کہ اب موصوف ضیا صاحب میرے بارے میں بھی تھمت اخترا ء کریں گے
لھزا میں آپکے اخبار میں یہ آخری تحریر پیش کر رہی ہوں
آپ شوق سے ان صاحب کو دندانے دین یہ بہرحال آپ کا اخبار ہے اللہ اسکو مذید ترقی دے
خیر اندیش
عظمی محمود رضوی شوگر لینڈ ٹیکسا س
عظمیٰ صاحبہ ۔ ابھی تو آپ آئی تھیں اور ابھی جانے کی بات۔ ارے رکیں تو۔ اس طرح تو ایسے لوگوں کے لیئے میدان کھلا چھوڑ دیا جائے گا۔ میں آپکے اس تبصرے کے بعد تمام احباب سے ملتمس ہوں کہ یہ بلاگ کی محفل فکر و علم کی تقسیم کے لیئے ہے اپنے ذاتی معاملات اور مقامی لڑائی جھگڑے کے لیئے نہیں۔ از راہ کرم پڑھے لکھے لوگ تو زبان عامیانہ نہ استعما ل کریں۔ ہماری پالیسی نہیں کسی پر پابندی لگانے کی لیکن اگر بات تہذیب کے دائرے سے باہر ہو تو پھر ہمارے لیئے مجبوری ہو گی۔
اسوقت بھی ایسے تبصرے حزف کیئے جاتے ہیں جن کی زبان غیر معیاری ہے اور جو اخلاق سے گرے ہیں۔ پلیز ہم سے تعاون کیجئے۔
سب سے بڑا خدا کا یہ احسان ہے ظفر
اُس نے حسین کو مرا مولا بنادیا
واہ واہ۔کیا خوبصورت مقطع ہے۔ مولا قبول کریں۔
ّعظمی جی ! آپ کہیں نہیں جا رھی ۔۔ انتظامیہ ان تحریروں کا کئی دنوں سے نوٹس لے رھے تھی اور ساتھ ساتھ مختلف بلاگز پر التجا بھی کر رھی تھی کہ معیار اور تہزیب کا خیال رکھا جائے ۔۔ لیکن ایسا نہ ھو سکا ۔۔اور اس کا علاج بھی تو آپ نے خود ھی لکھ دیاکہ “اسی طرح اس اخبار میں غیر متعلقہ اور مفسدانہ گفتگو کر کے لوگوں کو مشتعل کرنے والوں کا اخراج بھی منتظمین کی زمہ داری بن جاتا ہے ” ایسا لکھنے اور سوچنے والوں کو وارننگ مل چکی ھے ۔۔ ھمیں آپ جیسے ساتھیوں کی ھمراھی چاھیئے جو ھمارے ساتھ شانہ بشانہ غلط اور صیح کی لڑائی لڑناجانتے ھوں ۔ ۔۔ بس جلدی سے کہہ دیجیئے کہ آپ یہی ھیں اور اسی طرح ھم سب کے ساتھ اپنے قابل قدر خیالات شیئر کرتی رھیں گی ۔
بے دھڑک کود پڑا عاشق نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لبِ بام ابھی
اقبال :
اب اس بلاگ کی افادیت ختم ہوچکی اس لیے اسکا ختم ہوجانا ہی اچھا ہے
۔۔۔
بقول فیض:
ہر چارہ گر کو چارہ گری سے گریز تھا
ورنہ ہمیں جو دکھ تھے بہت لا دوا نہ تھے
میں اس سے زیادہ اس مقدس بلاگ میں کچھ بھی نہیں لکھ سکتا ۔
ظفر جعفری صاحبکا شعر انکے استاد طارق ہاشمی نے پسند کیا ۔ ( اس پر سعدی کا شعر یا د آیا کہ: چوں ہممیں مکتب و ہمیں ملا ۔ کار طفلا ں تما م خوہد شد : یعنی : اگر ایسا ہی مکتب ہو اور ایسے ہی ملا ( استاد ) ہوں تو طالب علموں کا کام (انجام ) تمام ہی سمجھو )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب میں مندرجہ ذیل جملہ اس لیےلکھ رہا ہوں کہ اس کے کوزہ میں سمندر بند ہے : :
اگر افتخار اجمل بھوجپال یہی شعر عالمی اخبار کے کسی بلاگ میں لکھدیتا تو شاید ظفر جعفری صاحب اور طارق ہاشمی صاحب کا رد عمل مختلف ہوتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خدا کا شکر ہے کہ وسیع القلب اور انصاف پسند حق گو اور بے باک صفدر ھمدانی صاحب نے تو واضح طور پر کہ دیا کہ انکو پہلے مصرعہ کا تعلق دوسرے مصرعہ سے بظاہر نظر نہیں آتا ۔ یعنی اس کا پہلا مصرعہ دوسرے مصرعہ سے بے تعلق بن گیا ہے۔ ( اگرچیکہ “لیکن ” کا لفظ دوسرے مصرعہ کو پہلے مصرعہ سے جوڑ دیتاہے ۔ ( اس بات پر میرا اوپر کا لکھا ہوا نبصرہ ملاحظہ ہو )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب اس کے بعد بھی اس بلاگ پر ظفر جعفری صاحب اور طارق ہاشمی صاحب یا انکے طرفدار تبصرے کرنا چاہیں تو انکی مرضی ۔
بقول غالب :
وہ اپنی خو نہ چھوڑینگے ، ہم اپنی وضع کیوں چھوڑیں
سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سر گراں کیوں ہو ؟
۔۔۔۔۔
فقط:
منظور قاضی
بنی تو بنی نہیں تو جرمنی تو ہے ہی
میرے اوپر کے تبصرے میں اقبال کی شعر میں عاشق نمرود کی بجاے آتش نمرود پڑھا جاے ۔
کمپوزنگ کی تمام کوتاہیوں کی معافی کے ساتھ؛
منظور قاضی از جرمنی
میری پیاری بہن نگہت نسیم صاحبہ اور جناب صفدر ہمدانی بھاٰ ٰئ
سلام علیکم
مولا ے کا ینات کی بخششوں کے طفیل آپ نے جو یہ محفل سجائ ہے اس سے نکلنا اور غیر حاضر رہنا نا ممکن ہے
کمپیوٹر کھولتے ہی اپنے عزیز و اقارب کی ای میل پڑھنے سے بھی قبل اس اخبار کا طفصیلی مطالعہ میرے معمولات کا جزو بن چکا ہے
میں نے تو اس میں صرف تبصروں مین نہ الجھنے اور بقول مسعود قاضی بھائ کی ہدا یت کے مطابق ” گندگی سے دور رہنے ” کا فیصلہ کیا تھا
میں مانتی ،ون کہ مجھے یھان کے معاملا ت مین آتے ہی الجھنا نھیں چا ہیے تھا
بقول مرحومہ پروین شاکر کے
کچھ تو تیرے موسم ہی مجھے راس کم آےء اور کچھ میری مٹی مین بغاوت بھی بہت تھی
بہر حال اگر یہاں آپ حضرات اپنی نگرانی کو جاری رکھیں تو میں امید کرتی کہ بخوشی گلریز بھائ جان صاحب اپنی موجودگی قا یم رکھین گے میں نے تو صرف انکی تقلید میں جانے کا ارادہ کیا تھا کیونکہ ہم دونوں ہی ایک جیسے حالات کا شکار ہوےء ،یں
میں بھی مسعود قا ضی صا حب سی اس اخبار کے توسط سے واقف ہوں اسمیں یعنی ” عالمی اخبار میں ” اور چند اخبارات میں انکے کسی ڈرامے کے چرچہ
پڑھے ضرور ہیں البتہ انکا یہ شعر بقول گلریز بھائ کے معیاری اور خوب لگا
لالج کدہ کے فرش کی پھسلن تو د یکھیے مجھ کو اٹھا کہ میرا مددگار گر گیا
اشتیاق ہورہا ہے کہ بقیہ غزل بھی پڑھی جاے اگر شاعر موصوف عنایت کردیں تو خوشی ہوگی
ہاں اگر میرے اور گلریز بھائ کی پسند کے با وجود کسی اور کو اسکے غیر شاعرانہ ہونے کا خیال ہے تو خالص علمی اور ادبی دلا یل دے کر قا یل کر دیں تو کم از کم میں اپنے طور پر قبول کرلوں گی
مولا اس محفل کو نظر بد سے بچاے آمین
عظمی محمود رضوی شوگرلینڈ ٹکساس یو ایس اے
مکرمی و محترمی قاضی صاحب۔
سلام مسنون۔ آپکا بلاگ شروع سے اب تک مکمل دیکھا۔ دو ایک روز مصروفیت کچھ ایسی رہی کہ کہیں بھی کچھ با معنی بات لکھنے کا وقت دستیاب نہ ہوا۔ اس پر مستزاد میں محترم ہمدانی صاحب کے تبصرے کا منتظر بھی تھا اور اس تذبذب کا شکار بھی کہ اگر کچھ لکھ دوں تو ظفر صاحب اس کو پھر سے برا نہ منا جائیں۔ تا ہم چونکہ اس بلاگ میں ایک آدھ بار اس فقیر کا بھی ذکر سابقہ حوالہ سے ہوا تو ہر خوف کے کے باوجود ضروری جانا کہ چند سطریں کشید کر دوں۔
پہلی بار تو یہ کہ کسی بھی شاعر کا لکھا ہوا ہر شعر خود اسکے اپنے معیار پر مکمل نہیں ہوتا۔ غالب کا دیوان کئی دیوانوں کے دیوانوں سے مختصر اسی سبب سے ہے کہ خود غالب نے اپنا بہت سا کلام رد کر کے اپنے معیار کا کلام چنا تھا۔ میرے پاس اس امر کے گواہ موجود ہیں کہ احمد فراز مرحوم بیٹھے بیٹھے کچھ نہ کچھ کہتے لکھتے رہتے تھے۔ ایسا بھی ہوا کہ سیگریٹ کی ڈبیا پر کچھ لکھ دیا، لیکن جب اسکو پھر پڑھا تو اٹھتے وقت اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک گئے۔ مجھ جیسا فراز کا مردود (ردی شدہ) کلام بھی دیکھیں تو خیال اور بنت کے لحاظ سے کوئی کم تر شعر نہ تھے۔ اسی طرح ہم نے مذھبی مشاعروں میں انتہائی بے سرے اور بے تال سلام گو حضرات کو بھی احترام اور داد ملتی دیکھی ہے کہ موضوع کا تقدس کسی مذاق اور ہڑبونگ کی اجازت نہیں دیتے اس بارگاہ میں محبت اور عقیدے کے پیراھن میں سب کچھ چھپ جاتا ہے اور بے ربط خیال اور بے تال سریں بھی بڑی عقیدت و محبت سے سن سمجھ لی جاتی ہیں۔ چونکہ محترم ظفر صاحب مداح اہل بیت ہیں اور اسی سبب سے انکی شاعری کو ہم عام شاعری کے معیار پر نہیں پرکھتے۔ تاہم ظاہر میں انکے اس شعر کا پہلا مصرعہ نہ صرف دوسرے سے بے ربط ہے، بلکہ انکا اپنا ما فی الضمیر نہیں پہنچا سکا۔ شعر کی ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ سننے والا کہے کہ میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے، لیکن یہاں پر تو شاعر کے دل کی بات بھی کھل کر عیاں نہیں ہوتی۔ گو کہ میں اکثریت دیکھ کر فیصلہ کرنے کا عادی نہیں ہوں، لیکن اس معاملے میں میرا خیال ہمدانی صاحب اور آپ کے ہمراہ ہے۔
اب جہاں تک بات گذشتہ بلاگ کی ہے تو میں عمدا کبھی ظفر جعفری صاحب یا کسی بھی محترم کو یہ نہیں کہا کہ آپ نے خدانخواستہ توہین کر دی، بلکہ یہی کہا کہ توہین کی بو آرہ تھی، گویا میرا مدعا یہی تھا کہ اس بات سے ظاہرا یہی نظر آ رہا تھا۔ بلکہ اس بلاگ میں ظفر صاحب انتہائی درجے کی گالیوں اور ذاتیات پر اتر آئے تھے، لیکن میں ہر بار انکو احترام سے ہی مخاطب کیا اور انکے احتجاج پر انکومعذرت بھی کی لیکن انکا غصہ بہر قائم ہے۔ اب چونکہ ہمدانی صاحب بی اس بلاگ میں کہ چکے ہیں (کہ ہاں ”اہانت آمیز” جیسے الفاظ اور بھی نفوس قدسیہ کے ذکر کے ساتھ اور وہ بھی صاحبان فکر و علم کی طرف سے استعمال ہونا خاصہ ماحول کی خرابی کا باعث بن جاتا ہے) تو میں بھی بصد ادب و احترام اپنا مطمعہ نظر پیش کردوں کہ ذوات قدسیہ کے ساتھ لفظ اہانت انکی شان میں تو کسی طور قابل قبول نہیں ہے، لیکن اگر کسی سے سر زد ہو جائے یا کوئی عمدا کرے تو کیا اسکو نشاندہی بھی نہ کریں؟ یہ فلسفہ میری سمجھ سے بالا ہے اور انشا ء اللہ بالا ہی رہے گا۔ مصلحت اور صلح پسندی اگر غلط روش کا عام کر دے تو میرے نزدیک حق گوئی اور بحث و تلخ نوائی بہتر ہیں کہ گربہ کشتن روز اول۔
میرا مدعا یہاں ہر گز کسی بھی صاحب کی طرف اشارہ نہیں ہے بلکہ صرف اصولی بات کر رہا ہوں کہ اگر کہیں مجھ سے بھی ایسی بات سر زد ہو جائے جو باقی لوگوں کی نظر میں حد ادب سے تجاوز ہو تو اسکی نشاندہی اور مجھ کو روکنا اہل عقل کے لئے واجب ہوگا۔ اس لئے یہ کہنا کہ ان ذاوت مقدسہ کے ذکر میں ایسے الفاظ ماحول کی خرابی کا سبب بنتے ہیں، میری نظر میں مصلحت کا طریقہ ہے اور اس سے ہم غلطی کرنے والے کو مزید غلطی کی ترغیب دیں گے۔ ہم میں سے معصوم عن الخطا کوئی نہیں ہے اور ہمارا ہر گناہ حدود اللہ سے تجاوز ہوتا ہے۔ اس لئے نشاندہی اگر نیک نیتی پر مبنی ہو تو نالاں ہونے کی بجائے شاکر ہونا اہل رضا کی سنت ہے۔۔۔۔ حدود اللہ سے تجاوز عملا اللہ کی حکومت میں ظغیان و غدر ہی ہے اور شیطان کی پیروی کے مترادف ہے جس سے شیطان اور اسکے حواری مضبوط اور اللہ کے برگزیدہ بندے و نمائندگان زمیں مستضعفین قرار پاتے ہیں، تاہم ہمارا عمل عمدا ہو یا سہوا، اسکی تعزیر مختلف ہوگی۔ اب شیطان کی پیروی اللہ کے دشمن کی پیروی ہے۔ لیکن ہم گناہ اور عصیان جیسے لفظ بڑی آسانی سے ہضم کر جاتے ہیں جو براہ راست اللہ کی حدود کی سرتابی ہے، لیکن اہانت کے لفظ پر اس لئے چیختے ہیں کہ ہماری نفسیاتی اور فکری پرواز اس لفظ کو گناہ سے بزرگ جانتے ہیں۔۔۔۔ تاہم اس میں شک نہیں کہ اہانت معصومین عمومی گناہان سے کہیں بزرگ اور قبیح گناہ ہے کہ اللہ اپنے محبویین کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کرتا اور اسکی تہمت لگانا اس سے بھی بد تر عمل ہے۔ اسی لئے اگر کسی کی بات یا سوال میں ایسا عنصر نظر آرہا ہو جو ان اذوات عالیہ کے شایان نہ ہو تو کیا سے بتا دینا مناسب نہیں ہے، جبکہ مدعا تہمت و گالی گلوچ نہ ہو؟ اسی لئے اس بلاگ کے توسط سے میں ظفر صاحب سے گزارش یہی کروں گا کہ میری نشاندہی کو خدارا ذاتی عناد و حدود کے تجاوز میں نہ لیں اور اسکو ایک کم علم کی طرف سے محض مخلصانہ نشاندہی ہی سمجھیں۔ جہاں تک ایسے سوالات مجتھدین سے کرنے کا ہے تو میرا ذاتی تجربہ آیت اللہ بشیر نجفی دام ظلہ اور آیت اللہ مھدی لنگرودی (رض) سے ہے کہ انکی نظر میں یہ اس سے کم تر درجے کے سولات بھی اہانت ہیں۔ چونکہ یہ مسلکی بحث کا محل نہیں ہے، اور نہ ہی اس داد گاہ پر میں ایسی بحث چھیڑنا چاہتا ہوں، اس لئے ایسے سوالات کی مثال دئیے بناء میرے کہے کو اللہ کی گواہی میں درست ہی جانیں۔ تاہم اگر مزید تشفی درکار ہو تو فدوی کو میرے ای میل پر مخا طب کیا جا سکتا ہے۔
بار دیگر اگر کسی نے میرے تبصرے کو ذاتی حدود سے تجاوز جانا ہو تو معافی اور در گزر کا خواستگار ہوں۔
عظمی محمود رضوی صاحبہ کی مہربانی کہ انہوں نے اپنے تبصروں سے اس بلاگ کو زینت بخشی۔ انکی تحریر سے پتہ چل رہا ہے کہ وہ بھی حق گو اور بےباک قسم کی خاتون ہیں ۔ ماشااللہ
اگر وہ اپنے اشعار کو یا اپنی ادبی تخلیقات کو عالمی اخبار میں شایع کرنا چاہتی ہیں تو میں ان کے لیے ایک الگ بلاگ شروع کرسکتا ہوں جس طرح میں ڈاکٹر پنہاں ، ظفر جعفری صاحب، طارق ہاشمی صاحب اور انکے استاد نعیم الحامد صاحب اور انکے علاوہ راجیو چکرورتی صاحب اور مسعود قاضی اور دیگر شعرا جن میں اساتذہ قمر جلالوی ، جوش ملیح آبادی ، قابل اجمیری اور ناصر کاظمی وغیرہ و غیرہ پر کھول چکا ہوں ۔ ( عالمی اخبار کا ذخیرہ اس کا شاہد ہے )
عظمی محمود رضوی صاحبہ کو سلام و دعا کے بعد صرف یہ ہی کہنا ہے کہ جب بھی وہ کوئی تبصرہ کریں تو بلاگ کے موضوع کو ذہن میں رکھکر کھل کر تبصرہ کریں۔ کسی دوسرے موضوع پر یا کسی ذیلی موضوع پر تبصرے کرنے سے بلاگ میں انتشار پید ا ہوجاتا ہے جس کی مثال انہوں نے اس بلاگ کے چند تبصروں میں دیکھ لی ہوگی ۔
عام طور پر دوسرے بلاگوں میں موضوع سے دانستہ یا غیر دانستہ بھٹک کر کسی اور ذیلی موضوع ہی پر تبصرے کیے جاتے ہیں ۔ایسے تبصروں کی وجہ سے بلاگ کی بقول ظفر جعفری صاحب کے “کھچڑی ” بن جاتی ہے۔
میں عظمی محمود رضوی صاحبہ کی باتوں سے بالکل متفق ہوں کہ چند عناصر نے موضوع سے ہٹ کر غلط سلط باتیں لکھیں جن کی وجہ سے اچھے اچھے دانشور بیزار ہوکر چلے گئے ۔ ،مگر ہم سب کو یہی کرنا ہوگا کہ بلاگ کے موضوع ہی پر ہی باتیں ہوتی رہیں۔ اسی حربے کو استعما ل کرکے ہم ظلمت کو ضیا کہنے سے بچ سکتے ہیں۔
خیر اندیش :
منظور قاضی ازجرمنی
میں عزت اور احترام کے ساتھ جناب سید مصباح حسین جیلانی صاحب کو انکے مندرجہ بالا تبصرے پر جزا ک اللہ اور ماشا اللہ سبحان اللہ کہتا ہوں۔
اسی قسم کی حق گوئی اور باکی کا مطالعہ کر نے سے مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میری صدا صحرا میں نہیں انسانوں میں گونجی تھی اور وہ ضایع نہیں گئی ۔۔
فراز میں تو یہ خوبی تھی کہ وہ اپنے غیر معیاری اور ناقص اشعار کو ضایع کردیا کرتا تھا ۔ کاش کہ دوسرے شعرا بھی ایسا ہی کرتے رہیں۔ مگر اس کےلیے ان میں اچھے اور برے میں تمیز کرنے کی خوبی چاہئے۔
فقط:
صاف گوئی کا دلدادہ :
منطور قاضی از جرمنی
ہمدانی صاحب
قاضی صاحب یا مصباح صاحب کا مقابلہ کرنا میرے بس کی بات نہیں۔ برداشت کی حد ہوتی ہے۔ معذرت کے ساتھ میں اجازت چاہونگا۔
اللہ حافظ
بھاءیوں اور بہنوں ۔ ہم نے یہ بلاگ بڑے سکون سے دیکھا ۔پڑھا اس لیءے نہیں کہ ہم ان خوش قسمتوں میں سے نہیں ہیں جنکے پاس اتنا وقت ہو، کیونکہ ہمارے خیال میں وقت بھی اللہ تعالیٰ کی امانت ہےاس کا حساب لیا جا ءے گا؟ اس بلا گ میں ہمارے ایک قدیم دوست جناب حنیف اخگر صا حب کا ذکر منطور قاضی اور جعفری صاحب نے کیا تھا۔ لہذا ہم نے سوچا کہ ان سے بات کر لیں ۔ فون کیا تو معلوم ہو ا کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے جواب دیدیا ہے ۔ ان سےبات ہو ءی بمشکل وہ اتنا کہہ سکے کہ میرے لیءے دعا کریں !لہذا یہ ہی در خواست ممجھےآ پکی خدمت میں لےآءی ہے کہ آپ سے درخواست کروں کہ دعا فر ما ءیں ۔ ایک عظیم شاعر اور جگر ِ ثانی کی شکل میں جو سورج نصف صدی سے چمک رہا تھا وہ ماند پڑگیا ہےاوراب غروب ہو نے کو ہے۔
أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
جناب جیلانی صاحب
سلام علیکم میں جناب حنیف اخگر صاحب سے انکے ھیوسٹن کے دورہ قیام مل چکے ہیں اس وقت انکی حالت بھتر تھی وہ کافی عر صہ ھیوسٹن میں گزشتہ سال علاج کے لیے اپنے بچوں کے ہاں رہ کر ڈلس اپنے صاحبزادہ حنیف صاحب کے ہاں موجود ہیں
آخری اطلا عات کے مطابق بقید حیات ہیں اور آپ حضرات کی دعا ووں سے کنسر کا مقابلہ کررہے ہیں
میرے پاس انکا ڈلس کا نمبر موجود ہے آپ کو اگر چا ہیے یو میں منتظمین کو دے سکتی ہوں آپ ان سے لے لیں
انکے لیے اور تمام بزرگ ہستیوں کے لیے دعا کرتے رہیں
اللہ حافط
عظمی محمود
آئیے ہم عاصی وخطا کار اپنے ہاتھ سوئے فلک بلند کے خالق موت و حیات سے رو رو کر دعا کریں کہ اے پالنے والے اپنے حبیب کے صدقے میں، اپنے حبیب کی بیٹی خاتون جنت کے صدقے میں، انکے نواسوں حسنین کریمین کے صدقے میں اور بیمار کربلا سید سجاد کے صدقے میں قلم کی حرمت کے نگہبان اور ہمارے بزرگ شاعر حنیف اخگر کو صحت کاملہ عطا فرما۔ اے اللہ تیرے محبوب بندوں کے حکم سے تو مردہ زندہ ہو جاتا ہے ایک کینسر کا مریض کیسے صحت یاب نہیں ہو سکتا۔ یا اللہ،یا اللہ،یااللہ۔۔۔۔أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب کی تحریر کے مطابق حنیف اخگر صاحب کی شدید علالت سے اس لیے تشویش ہوئی کہ اللہ انکو جنت میں اردو کے مشاعروں کی صدارت کے لیے بلا رہا ہے۔
انکی عظیم شخصیت اور انکی بے انتہا اعلی شاعری کی ضرورت اردو کی دنیا کو ہے ۔ اللہ انکو صحتِ کامل عطا کرے ۔ اور اگر انکو اپنے پاس بلانے کا ہی ارادہ ہے تو انکا خاتمہ بخیر کرے اور عاقبت بھی بخیر کرے آمین
خوش قسمت ہیں حنیف اخگر صاحب کہ وہ جہاں بھی گئے اپنے شخصیت اور اپنی شاعری سے ہر ایک کے دل میں گھر بناتے چلے گئے ۔
ہم سب کی دلی دعا ئیں حنیف اخگر صاحب کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔
حنیف اخگر صاحب کی صحت کی دعاوں کے ساتھ؛
منظور قاضی از جرمنی
ہمارے یہاں کے مؤمنین، جناب حنیف اخگر صا حب کی صحت کے لیے اس اجتماعی دُعا میں شامل ہیں، اللہ تبارک و تعالٰی بیمارِ کربلا سید سجاد علیہ السلام اور بیمارِ مدینہ بی بی صغریٰ سلام اللہ علیہا کے صدقے اخگر صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ کے ساتھ طولِ عمر عطا فرمائے، اِلٰہی آمین
ہمدانی صاحب سے رابطے کے بعد میں یہ جسارت کر رہا ہوں۔
مصباح صاحب
آپنے یہ نہیں کہا تھا کہ توہین کی بو آرہی ہے ۔ آپنے کہا تھا اور بار بار کہا تھا کہ ٰٰٰٰ ٰٰٰآپکی تحریر میں اہانتِ معصوم کی بدبو
آ رہی ہےٰٰٰ ٰٰ۔ اس جگہ ٰٰٰٰ ٰٰٰبوٰٰٰٰ ٰٰ اور ٰٰٰٰ ٰٰٰبدبو ٰٰٰٰ ٰٰٰٰ میں زمین آسمان کا فرق ہوجاتا ہے۔ اور آپنے بار یہ کہا۔ آپ بلاگ نکال کر پڑھ لیں۔ ایسی زبان پر پاکستان میں لوگ قتل ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ دوبارہ یہ زبان استعمال کریں گے تو آپکو اور بھی سخت جواب ملے گا۔ رہے قاضی صاحب تو تو وہ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ اُنکو برداشت کرنا کارِ ثواب ہے۔
جہاں تک مندرجہء بالا تحریر کا تعلق ہے تو میرے تو اکثر اشعار ردی کی ٹوکری کی زینت بن نے کے مستحق ہیں۔ لیکن یہ شعر ہمیشہ اس سلام میں رہیگا۔ وجہ آسان ہے۔ میرے استاد نے اسے ٰٰٰapproveٰٰٰٰ کیا ہے اور اسکی وہی تشریح کی ہے جو مولانا عقیل ترابی نے مجلس میں کہا تھا۔ مجھے اپنے اوپر اتنا اعتماد نہیں ہے کہ میں کسی شعر کو انا کا مسئلہ بنالوں۔ ہاں کسی کو استاد میں اسوقت بناتا ہوں جب کسی پر اعتماد ہوتا ہے اور پھر استاد میرے لئے حرفِ آخر ہوتا ہے۔ جتنے استاد میرے رہے ہیں دنیا میں کم لوگوں کے ہوتے ہیں۔
سر رکھدیا ہم نے درِ جاناناں سمجھ کر
کافر ہے جو سجدہ کرے بتخانہ سمجھ کر
والدین نے یہی سکھا یا ہے کہ اُستاد کا مرتبہ ماں باپ سے بلند ہوتا ہے۔ میں زندگی میں جو کچھ ہوں اپنے اساتذہ کیوجہ سے ہوں۔
جناب گرامی سلام علیکم
اگر جسارت معاف فرما دیں تو میں اس شعر کو تصرف میں لا کر کچھ عرض کروں
راہِ خدا میں جان تو د یتے رہے ہیں لوگ
جبکہ حسین ( ع ) آپنے کنبہ لٹا دیا
اس میں میرے نذدیک پہلا مصرعہ بقول ہمدانی بھائ کے اور دیگر حضرات کے دوسرے مصرعہ کے ساتھ رابطہہء صحیحہ قا یم نہیں کرپا ر
ر ان حضرات کے لےء جو مومنیں کے طبقہ خیال سے سر سری واقفیت رکھتے ہیں مذید وضاحت کا طلبگار ہوسکتا ہے
سواے کلام اللہ کے ہر کلام کسی بھی طرح
بلاغت کے کمال کا قطعی حامل نہیں اور ارتقا ےء مذید کا خو استگار ہوتا ہے لہزا اگر سردست مفھوم
مذ ید شرح کا طلبگار ہو تو کیون نہ اس گنجا یش سے استفادہ حاصل کرلیا جاے
بجا ےء اسکے کے میر کی طرح کہا جاے
”مستند ہے میرا فرما یا ہوا ”
جیسا کہ خدا نے میرکی بسیار گوئ کو سامنے لاکر انکا زعم انکے کئ کمزور اشعار کی شکل میں ظاہر کردیا
اسکے علاوھ
اسمیں ” لیکن ” لفظِ معترضہ ہے اور اردو میں لیکن دوارن اعتراض یا دوران شکا یت عموماّ استعمال ہوتا ہے
مثلا جیسا کہ کہا جا تا ہے کہ فلاں کام بہتر ہوسکتا تھا ” لیکن ” ایسا نہین ہوا
یا میں یہ توقع کرتا تھا لیکن خلاف ہوا
اسکے برخلاف ” جبکہ ” کیفیتِ حتمیہ کا اعلان کرتا ہے اور بات کی تکمیل ہوجاتی ہے
میری راے سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں
وما علینا اللا للاغ
عظمی محمودہ
سب سے پہلے ہم حنیف اخگر صاحب کے لئے سبھی دوستوں کے ہمراہ خالق موت و حیات کی بارگاہ میں دست بستہ دعا گو ہیں کہ مالک انہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے۔
قبلہ جعفری صاحب، آپ کو جو بھی لگا، ہم بار دیگر آپ سے مؤدبانہ معذرت کئے لیتے ہیں۔ اس معذرت کی وجہ آپکا شدت پسند رویہ یا دھمکی آمیز تحریریں نہیں، بلکہ آپکا وہ احساس ہے جو ہماری تحریر کے سبب مجروح ہوا۔ بہر حال سخت سے سخت جواب دئیے جانا اگر آپ کو مرغوب ہے تو اسے جاری رکھئیے، میرا اپنا طریقہ ہے اور آپکا اپنا۔ میں منافقت پسند نہیں کرتا اس لئے جو درست سمجھتا ہوں لکھ دیتا ہوں۔ سو آپکا سوال غلط تھا تو میں ٹوک دیا۔ اپنی شدت پسندی پر آپ نے خود ہی معذرت بھی کی اور پھر گالیاں بھی دیں۔ ۔۔۔بہت خوب۔ یہ تو جب دلیل و برھان نہ ہوں تو یہی ہوتا ہے۔ قاضی صاحب سے میرا زیادہ تر عدم اتفاق رہتا ہے، لیکن بایں ہمہ کبھی یہ نوبت نہیں آئی کہ ہم ذاتیات پر اتر آئیں۔
میرا قاضی صاحب سے واسطہ جوڑنے کی سعی آپ نے دوسری بار کی تو اس ضمن میں بھی کچھ کہتا چلوں۔
قاضی صاحب نے آج تک اپنی عمر کی رعایت سے احترام کی کوئی گنجائش نہیں مانگی بلکہ وہ ہمیشہ بات اپنے دلائل سے ہی کرتے ہیں، اس لئے میری نظر میں انکا احترام محض انکے علمی مقام اور وسعت قلبی کے سبب سے ہے، جو عمر پر مقدم ہیں۔ خصائص انسانی جنہیں حسب کہا جاتا ہے، نسب اور عمر پر فوقیت رکھتے ہیں۔ اس لئے قاضی صاحب کو عمر احساس دلا کر انکے سامنے خاموشی بھی حق گوئی سے چشم پوشی ہے، سچ یہی ہے کہ جو ہم درست سمجھیں اسکو لکھیں اور اگر انکے براہین کے سامنے کچھ نہ بن پڑے تو سچ کو سچ مان لیں۔ یہاں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ قاضی صاحب کو بار بار انکی عمر کا حصہ یاد دلانا محض توہین اور غیر اخلاقی تمیز ہے جسکو مغرب میں بھی ڈسکریمینیشن کہا جاتا ہے، اور شاید ہم یہ بھول بیٹھتے ہیں کہ موت چھوٹا بڑا دیکھ کر نہیں آتی، کبھی بھی کسی کو کہیں بھی آ سکتی ہے۔ تاہم اگر ہمیں اسلامی و مشرقی شعار کے مطابق انکی عمر کا احترام ملحوظ ہے ہی تو پھر اسے جتلانے کی چنداں ضرورت نہیں ورنہ اس سے تو احترام ضائع ہو جاتا ہے۔ میرا قاضی صاحب سے محض علمی رشتہ ہے جس کے سبب میں انکا احترام کرتا ہوں۔ میں کچھ ان سے سیکھا اور شاید انہوں نے بھی میری کسی بات کو با معنی پایا ہو، لیکن ہم خطا کر ہیں اور اپنی غلطیوں کو مان جاتے ہیں۔۔۔۔ لیکن انسان ہونے کے ناطے نہ تو کوئی استاد حرف آخر ہے نہ ہی شاگرد۔ میں بھی غلطی کرتا ہوں، میرے اساتذہ بھی اس سے مبرا نہ تھے اور مجھ سے سیکھنے والے بھی۔ سائینس میں بھی اتنے تجربات سے ثابت ہونے والے استادوں کے کئی نظریات آج غلط ثابت ہو چکے ہیں، تو کیا سائینس آج نئی تحقیق کو تسلیم نہیں کرے گی کہ اساتذہ کے سبق سے رو گردانی نہ ہو جائے؟
اب چونکہ آپ نے معاملہ ہمدانی صاحب کے پاس رکھ چھوڑا ہے اور عندیہ یہ دیا ہے کہ آپ ہمارے ہوتے ہوئے یہاں رک نہیں سکتے، تو اب ہم بھی انہی کی بصیرت پر فیصلہ رکھ دیتے ہیں۔ وہ اور آپ مل کر چاہیں تو ہم یہ جگہ چھوڑ دیتے ہیں۔
ایک بار پھر معذرت اور خدا ہی حافط۔
برادر محترم ظفر جعفری صاحب۔ اس گدائے در بتول کی درخواست پر بلاگ میں آنے اور نہ جانے کا شکریہ۔
میں اپنے تمام احباب سے دست بستہ ملتمس ہوں کہ اول تو اب اس سارے معاملے کو یہیں ختم کیا جائے اور جواب در جواب کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
دوسرے آپ میں سے سب احباب سے علم میں کم ہونے اور عمر میں بھی بہت سے احباب سے چھوٹا ہونے کے باوجود یہ ضرور درخواست کرؤں گا کہ اگر ہم خود کو نفس مضمون تک محدود رکھا کریں اور غیر متعلقہ اور زاتی باتیں ایک دوسرے سے ای میل میں کریں تو بلاگ کا مقصد بھی فوت نہیں ہو گا اور بلاگ کا خاندان بھی ہنسی خوشی رہے گا۔ ہاں اگر مجھ سمیت کسی پر تنقید ہوتی ہے تو اسے بھی وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا ہو گا کہ یہاں ہم نئے آنے والوں کی تربیت بھی تو کر رہے ہیں۔
آپ سب کے تعاون کا ممنون رہوں گا۔
برادرم مصباح۔ میرے لکھنے سے قبل آپ نے لکھا اس لیئے اب اس میں اضافہ یہ کہہ کر کرتا ہوں کہ اس بلاگ خاندان سے کوئی نہیں جائے گا۔ بس ایک فرق ضرور ملحوظ رکھئے گا کہ آپ تو عالمی اخبار کے ادارتی عملے میں ہیں اور اخبار کے ترجمان بھی اس لیئے آپ کی ذمیداریاں بہت سے افراد سے زیادہ ہیں۔ مجھے بس تکلیف یہ ہے ہم پڑھے لکھے لوگ کوئی بہت زیادہ اچھا تاثر نہیں چھوڑ رہے۔ اللہ نے مصباح بھائی آپ سب کو مجھ سے بہت زیادہ علم دیا ہے اور علم کی پہلی ڈیمانڈ صبر اور رواداری ہے۔ میں آپ سب کا احسان مند ہوں کہ علمی اورفکری اختلاف کو ذاتی اور دائمی نہیں بننا چاہیئے۔ آپ سب اس بلاگ خاندان کے افراد ہیں۔ ایک خاندان کے افراد کے درمیان اختلاف ایک فطری بات ہے لیکن یہ اختلاف کوئی اور منفی صورت اختیار نہیں کرنا چاہیئے۔
آپ سب کی خدمت میں سلام عرض ہے
عالمی اخبار کا قاری ضرور ہوں البتہ لکھنے سے گریز کرتا ہوں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ایک مدت کے بعد حاضر ہوا ہوں۔ جناب ظفر جعفری صاحب کے شعر پر تنقید دیکھی، نقادوں نے سیر حاصل گفتگو کی، لہجے بھی بدلتے دیکھے اور بذریعہ تحریرماتھے پہ بل بھی۔ لکین سب سے پہلے محترم حینف اخگر صاحب کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت انکے تمام مراحل آسان فرمائے اس سلسلے میں جیلانی صاحب کا بے حد ممنون ہوں کہ انہوں نے اس طرف توجہ دلائی اللہ انہیں جزائے خیر عطافرمائے۔ میری کوشش ہوگی کہ کسی نہ کسی طوراپنی تحریر میں سب کچھ سمیٹ سکوں۔
1۔ میری ذاتی رائے میںظفر جعفری صاحب کے شعر میں کسی بھی طور اہانت کا پہلو نہیں نکالا جاسکتا اور انہوں نے امام عالی مقام کو بڑے ہی خوبصورت انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے انکا پورا کا پورا سلام عقیدت کی دلیل ہے، میں کسی بھی طور اسے بہت اعلیٰ پائے کی شاعری تو نہیں کہونگا لیکن کسی ایک شعر سے ہی نہیں بلکہ کسی ایک لفظ سے بھی اہانت کی بو نہیں آتی، جن احباب کو یہ بو آتی ہے انکے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں عقل سلیم عطا فرمائے اور اچھائی کا پہلو تلاش کرنے کی توفیق عطا ہو آمین۔
جہاں تک مجھے یاد ہے قبلہ منظور قاضی صاحب ماضی قریب میں اس شعر کی بے حد تعریف کرچکے ہیں جس میں اب وہ کیڑے نکال رہے ہیں، اگر انہیں اپنے کہے کا یقین نہ ہو تو میں انکے لکھے ہوئے الفاظ کاپی پیسٹ کرکے حاضر کرسکتا ہوں۔
جناب ضیاالحسن صاحب کو جو احباب اردو نہ لکھنے کا طعنہ دے رہے ہیں اے کاش وہ ان کا حوصلہ بڑھاتے کہ ضیا صاحب آپ نے جس ماحول میں تعلیم حاصل کی بے شک وہ اردو ماحول نہیں تھا لیکن آپ آج کوشش کر رہے ہیں اردو لکھنے کی ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں، لیکن ہم یہ بات صرف اس وقت لکھ سکتے ہیں جب ہم میں اچھائیاں ڈھونڈنے کے جراثیم ہوں۔ البتہ یہ ضرور کہونگا کہ بحث و تکرار میں بھی ادب لازم ہے اور ضیا صاحب کو اسکا خیال رکھنا چاہئے
ھمدانی صاحب سے ضرور اتفاق کرونگا کہ شعر کے دونوں مصرعے مربوط نہیں ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا یہ دنیا میںپہلا شعر کہا گیا ہے جو غیر مربوط ہے؟ کیا شعر کا غیر مربوط ہونا بات کی دلیل ہوتا ہے کہ اہل بیت اطہار کی اہانت ہوئی؟ قطعی نہیں۔ کیا جعفری صاحب نے مستند شاعر ہونے کا دعویٰ کیا ہے، نہ میں نے پڑھا اور نہ ہی یہ کبھی سنا۔
قبلہ منظور قاضی صاحب نے جو اصلاح فرمائی ہے اس نے تو کمزور شعر کو بد تر کردیا۔ اوپر تحریر میں منظور قاضی صاحب نے جو شعر کہا ہے ذرا اس پر ہیں غور فرمالیں تو پھر کسی اور پر تنقید نہیں کرینگے، میں شعر حاض کئے دیتا ہوں
قاضی نے آستانہ ڈلس سے اُٹھا لیا ۔
سب کی بلا سے اب وہ کہیں پر بھی جا بسے
سب سے پہلی بات تو یہ کہ مندرجہ بالا شعر بےحد معروف شعر ’’بلبل نے آشیانہ چمن سے اٹھا لیا‘‘ کا چربہ ہے
دوسری بات یہ کہ کیوبکہ پہلے مصرعے میں ’’ڈیلس‘‘ وزن میں نہیں آرہا تھا اسلئے انہوں نے اپنے اختیارات استعمال کئے اور اسے ’’ڈلس‘‘ کردیا۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ ابھی تو منظور قاضی صاحب کو خود بے اصلاح کی ضرورت ہے
کہتے ہیں کہ اصلاح اپنے گھر سے شروع کرنا چاہئے، کیا منظور قاضی صاحب نے اپنے بھائی مسعود قاضی کی مندرجہ بالا غزل کی اصلاح کی کوشش کی جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا بھائی بہت اچھا شاعر ہے؟ میں ان کے بھائی مسعود قاضی کی غزل حاضر کئے دیتا ہوں
جلتے ہیں اک طرف تو میرے نام ہی سے وہ
کرتے ہیں پھر بھی زکر مرا ہر کسی سے وہ
تہمت ہر اک پہ داغنا انکا ہے مشغلہ
خوش ہیں ہر اک شریف کی بے حرمتی سے وہ
اوروں پہ گند ڈالنا مرغوب ہے انھیں
خود بھی اٹے ہوےّ ہیں بھت گندگی سے وہ
حق گوئ تو قریب بھی ا نکے نھیں گئ
بس جھو ٹ بولتے ہیں بڑی دھا ند لی سے وہ
ز ہنی مرض کا ا نکے کیا جا ےّء کچھ علاج
ایسے نھ باز آینگے د یو ا نگی سے وہ
شاید بروز حشر خدا ان کو بخش دے
تو بہ کا اھتمام کرین گر ا بھی سے وہ
میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں پوری غزل پر تبصرہ کروں اس وقت صرف ایک شعر پر اکتفا کرتا ہوں
تہمت ہر اک پہ داغنا انکا ہے مشغلہ
خوش ہیں ہر اک شریف کی بے حرمتی سے وہ
ھمدانی صاحب آپ ہی فرمائیں کیا ’’تہمت‘‘ داغی جاتی ہے؟ کیا ’’شریف کی ’’بے حرمتی‘‘ ہوتی ہے ؟ خدارا کچھ تو بولئے
مجھے یہاں یہ سب کچھ نہیں لکھنا چاہئے تھا، اسکی وجہ یہ ہے کہ جناب مسعود قاضی صاحب نے کب اعلان کیا ہے کہ وہ بہت بڑے شاعر ہیں، لیکن مجھے اپنی بات کہنے کے لئے وہ سب کچھ کہنا پڑا جو مجھے نہیں کہنا تھا
جعفری صاحب سے ضرور عرض کرونگا کہ اگر برا نہ مانیں تو اپنے کلام کو ضبط تحریر میں لانے سے پہلے اساتذہ کو دکھایا کریں، بے شک انہوں نے کئی مرتبہ لکھا ہے کہ انہوں نے اپنے اساتذہ کو کلام دکھایا ہے اور اپنے اساتذہ میں وہ جناب طارق ہاشمی صاحب اور جناب قمر نقوی صاحب کا نام بھی لیتے ہیں اور میں نے ان دونوں شعرا کو خوب پڑھا ہے۔ قمر نقوی صاحب کا مجموعہ شاحنہ میرے پاس موجود ہے اور طارق ہاشمی صاحب کا حال ہی میں شایع ہونے والا مجموعہ ’’حکایت اپنی حیات کی‘‘ ابھی حال میں میں شایع ہوا ہے کراچی میں پچھلے دنوں اس کی تقریب رونمائی جس کا اہتمام جناب ماجد خلیل صاحب نے کیا تھا اس کی روداد بھی اخبارات میں پڑھی، ہاشمی صاحب اور نقوی صاحب دونوں اعلیٰ پائے کے شاعر ہیں، نقوی تو غالبا کہیں یورپ یا امریکہ میں رہتے ہیں اور ان کے بارے میں اتنا زیادہ پڑھنے کو نہیں ملتا البتہ طارق ہاشمی صاحب کو کون نہیں جانتا، امریکہ میں طارق ہاشمی کے کتاب کی تقریب رونمائی جس کی صدارت جناب حنیف اخگر صاحب نے فرمائی تھی اس کی روداد میں نے کیلی فورنیا کے ایک اخبار میں انٹرنیٹ پر پڑھی جس میں جس میں حنیف اخگر صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا تھا کہ ’’طارق ہاشمی ہمارے عہد کا اہم شاعر ہے اور اسکی شاعری پر تقریر کرنا کافی نہیں بلکہ کتاب لکھی جاسکتی ہے، یقینا اس شاعر کا کیا مقام ہوگا۔
لاہور کے ایک کتاب گھر میں جناب قمر نقوی صاحب کی ایک کتاب جو انہوں نے عروض پر لکھی ہی وہ بھی دیکھنے کا موقع ملا التبہ وہ میرے پاس موجود نہیں ہے۔ ان سب باتوں کے لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر طارق ہاشمی صاحب یا نقوی صاحب کی نظر سے جناب جعفری صاحب کا پیش کردہ سلام گزرا ہوتا تو وہ اسے اور بہتر بناسکتے تھے یا شاید انہوں نے جلد میں اس پر توجہ نہ دی ہو (خدا نخواستہ میں جعفری صاحب کو جھٹلا نہیں رہا ہوں کہ انہوں نے اساتذہ کو کلام نہیں دکھایا ہوگا، کیونکہ یہ بات تو پہلے ہی لکھ چکا ہوں کہ جعفری صاحب کی شعر میں غیر مربوط ہونے کے علاوہ اور کوئی خرابی نہیں ہے
عظمیٰ صاحبہ، جیلانی صاحب، مصباح صاحب، منظور قاضی صاحب بلکہ من جملہ آپ سب اچھا لکھتے ہیں لکھتے رہے بس ذرا ذاتیات سے اجتناب فرمائیں تاکہ رونق قائم رہے، قاضی صاحب سے اور ظفر جعفری صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ شاعری کرتے رہیں روز بروز بہتری ہوگی۔
اللہ آپ سب کا حافظ و ناصر
عاطف معین
سلام علیکم
راہِ خدا میں جان تو د یتے رہے ہیں لوگ
جبکہ حسین ( ع ) آپنے کنبہ لٹا دیا
میرے خیال مین “” لیکن ” اور ”جبکہ ” کا تقابلہ یہ ہے کہ
” جبکہ ” بشکل کلمہ معترفانِہ پیش پیش ھے
مگر لیکن مذید حجت پید ا کرکے
وضا حت طلب رھتا ہے
عظمی محمود
میں اب تک اس بلاگ پر خاموشی سے بیٹھی سب کچھ پڑھتی رھی ھوں ۔۔ اور سوچتی رھی کہ ھم میں سے کون ھے جو زیادہ ظرف رکھتا ھے ۔۔ جو شعر کہنے والے کو کہ یہ کہتے ھوئے رستہ دے دیگا کہ ھر انسان میں سدھرنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت اللہ پاک نے رکھی ھوتی ھے ۔۔۔اور آپ اس سے بھی بہتر سلام لکھ سکتے ھیں ۔۔۔
لیکن دوستو ظرف اور ایک دوسرے کے تخیل کو قبول کرنے کی یہ صلاحیت اس وقت ختم ھو جاتی ھے جب انسان خود کو عقل کُل سمجھنے لگتا ھے ۔۔جس میں لکھنے والا اور مشورہ دینے والا خؤد بھی ھو سکتا ھے ۔ سب نے ھی حسب استعداد سعد مشورے دئے جس سے کسی کا بھی کسی سے متفق ھونا ضروری نہیں تھا ۔ لیکن آخر اس بحث اور کبھی صرف برائے بحث کا نتیجہ کیا نکلا ۔۔ نہ کوئی بہتر شعر اور نہ کوئی اور خیال ۔۔
کیا ھی اچھا ھوتا کہ ھم سب امام عالی کی بارگاہ میں اپنی طرف سے اسی زمین میں کوئی شعر کہتے اور پھر کہتے کہ ایسا لکھ لیتے تو اچھا ھوتا ۔ پر ایسا نہ ھو سکا ۔۔ ھم نے وہی کیا جس کی تلقین ھم سب کوکرتے رھیں یعنی شدت پسند رویئے سے اجتناب ۔۔ اب صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب ھو گئی ھے کہ ھمارے دیرینہ دوستوں نے جانے کی بات برملا کہہ دی ۔۔ جو کہ قطعی مناسب نہیں ھے ۔
میں اپنے تمام عزیز بہن بھایئوں سے درخواست کرتی ھوں کہ ظرف اور در گزر کی اعلی مثال بنتے ھوئے ھمیں اپنے اپنے رویوں پر شرمساری اور دل آزاری کے لیئے ایک دوسرے سے معافی مانگنی چاھیئے اور پھر سے ایک خاندان کی اکائی کی طرح مل جل کر سیکھنے کی طرف رواں دواں ھو جانا چاھیئے ۔۔ اس ضمن میں میں خود ظفر بھائی سے ان سب کی طرف سے جن سے انہیں رنج اور دکھ پہنچا ھے معافی مانگتی ھوں اور آپ سے درخواست کرتی ھوں جس عظیم ھستی کے شان میں آپ نے سلام لکھا ھے انہیں ھی صدقے جو قلبی کشادگی آپ کو عطا ھوئی ھے ھمیں درگزر کر دیجیئے اور کہہ دیجیئے کہ آپ کہیں نہیں جا رھے ۔۔ بھائی ھمیں آپ کی ضرورت ھے کہ اب دعا دینے والے اور سیکھانے والے ھیں ھی کتنے ۔۔۔ !
قبلہ ہمدانی صاحب۔
سلام مسنون۔ آپ تو خود اس بات کے قائل ہیں کہ آپکو جمگھٹا نہیں چاہئے۔ خدا کے لئے غلط کو غلط کھل کر کہئیے، چاہے میں ہی کیوں نہ ہوں۔ میرے سمیت کسی کے آنے جانے کی اتنی فکر کیوں کر رہے ہیں آپ؟ یہ سراسر آپ کے مزاج کے خلاف ہے۔ میں غلط ہوں تو کہ دیجیئے کہ غلط ہوں، اس کو میں کم از کم اپنی سبکی نہیں جانوں گا۔ میں نے تو پہلے ہی عرض کیا کہ میں حرف آخر نہیں ہوں، لیکن کسی اور کو بھی نہیں مانتا کہ حرف آخر تو صرف معصومین کے کلام اور کتاب لاریب ہی میں ملے گا۔میں سیکھتے رہنے کا عادی ہوں، اور آپ سب سے بہت کچھ سیکھا بھی۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ آپ سے ہم مصلحت کی توقع نہیں رکھتےاور صلح جوئی کے ساتھ ساتھ غلط صحیح کا فیصلہ بھی سننا چاہتے ہیں، لذا جو درست ہے اسے ہی صرف درست کہئیے۔ مجھ میں تاب ہے کہ آپکے کہے کا احترام کروں۔
اور جب مجھ کبھی بلاگ سے جانا ہوگا، تو خاموشی سے نکل جاؤں گا، نہ کہ آپ سے منت سماجت کی خطر اعلان کرتا پھروں گا۔
مکرمی عاطف معین صاحب کے تبصرے پر شکریہ۔
والسلام۔
میں تمام احباب سے ملتمس ہوں کہ انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ اب اس بلاگ کو بند کر دینا مناسب ہے۔ اس لیئے اب اس میں مزید کوئی تبصرہ شائع نہیں ہو سکے گا۔ آپ سب کا اس میں حصہ لینے کا شکریہ۔