بہن زائرہ عابدی کےحکم کی تعمیل کرتے ہوئےمیں بیت بازی کی ابتدا مندرجہء ذیل شعرسے کررہا ہوں۔
اُنہیں دل کی کیسے خبر ہوگئ
صدا دل کی کیا نامہ بر ہو گئ
میری گذارش ہے شعراء حضرات اپنے اشعار پیش کریں تو ژیادہ لطف آئیگا۔ غیر شعراء حضرات سے درخواست ہے کہ دوسرے شعراء کا
اچھا کلام پیش کریں۔

یہ الگ بات کہ تقدیر مشیت کی لکهی هوتی هے
پهر بهی تدبیر مشیت کی رضا پاتی هے
( ارم نقوی )
هم اهل جبر کے نام و نسب سے واقف هیں
سروں کی فصل جب اتری تهی تب سے واقف هیں
ارم نقوی خوش رھیں
بہت اچھی شرکت ھے اور مجھے آپکے شعروں کا انتخاب بھی آچھا لگا
رمضان مبارک ھو
اللہ آپکو ھمشیہ خوش و خوش حال رکھے آمین ثم آمین
یہاں اور بھی ہیں گرفتہ دل کبھی اپنے جیسوں سے جا کے مِل
ترے دکھ سے کم نہیں جن کے دکھ کبھی اُن کی آگ میں جل کے رو –
بہت ممنون هوں شاهین رضوی جی . . آپ نے مجهے اعتماد بخشا .آپ سب کو بهی رمضان مبارک , نیز تمام عبادات اور دعائیں قبول هوں.
اگلا شعر حاضر هے
ورثہ میں علم و حکمت ملتی هے اماموں کو
جاهل کو وراثت میں بس ابتری ملی هے
یادوں کا بازار لگا ہے آنکھ سے جاری ہے برسات
میرے سارے بچھڑے رشتے خواب میں اآئے تھے رات
عالم آرا
تصویر تصور میں بنا کر نہیں پوجا
معبود تو احساس ہے شہ رگ سے قریں هے
تصویر تصور میں بنا کر نہیں پوجا
معبود تو احساس ہے شہ رگ سے قریں هے
( ارم نقوی )
بہت خوب بہن ارم نقوی
یہ چاہے دل مرا میں سب میں ایسی خاصیت بھر دوں
کہ بس انسانیت معراج ہے یہ سوچ سب کو دوں
عالم آرا
نقیب امت , حجاب غیبت میں آج بهی کر رها هے نوحہ
میرے پسر مر رهے لیکن هے منتشر کیوں حسینی لشکر
ارم نفوی
نقیب امت , حجاب غیبت میں آج بهی کر رها هے نوحہ
میرے پسر مر رهے هیں لیکن حسینی لشکر هے منتشر کیوں
نیرنگئی دنیا کا ہر رنگ انوکھا ہے
ہر شخص بنا ناصح ہر شخص مسیحا ہے
….عالم آرا
نہیں کہ مجھکو قیامت کا اعتقاد نہیں
شبِ فراق سے روزِ جزا زیاد نہیں
غالب
یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب
تجهے هم ولی سمجهتے جو نہ بادہ خوار هوتا
نصیحتوں کے جو دفتر سنے تو کیا حاصل
عمل هوا بهی نہیں اور شام زیست هوئ
( ارم نقوی )
یہ زات پات عزت غرت اور یہ امارت
ہے کھیل بھیمانہ ہر کوئی کھیلتا ہے
عالم آرا
یہ چمن زار یہ جمنا کا کنارہ یہ محل
یہ منقش درودیوار یہ محراب یہ طاق
لکھنے میں مشکل ہو رہی ہے اس لئے غلطی ہوتی ہے معذرت چاہتی ہوں صحیح شعر حاضر ہے
یہ ذات پات عزت غربت اور یہ امارت
ہے کھیل بھیمانہ ہر کوئی کھیلتا ہے
۔۔۔۔۔۔عالم آرا
قرآن هو توریت هوانجیل یازبور
هراک صحیفہ اتراهےماہ صیام میں
هرشب هی شب قدرهےقائم هوعبادت
گذرےتمام دن بهی درودوسلام میں
نہ جانے جام و مینا اور پیمانہ پہ کیا گذری
جب اُٹھکر میں چلا آیا تو میخانہ پہ کیا گذری
یہ بهی تو کم نصیبی انسان هے ارم
شوق سخن هو ولولہ فکر کے بغیر
رہِ وفا میں کچھ سیے مقام بھی آئے
میں اپنے آپ جیسے یقین کھو بیٹھا
صفدر
اگر حقیقت دنیا کے بهید کهل جائیں
تو پهر یقین بهی مثل گمان هوتا هے
یہ وقت تو ہے بڑا ظالم کسی کو بھی نہ چھوڑے گا
جو کرتے آج ہو کل ہے بھگتنا کاش تم سنبھلو
………عالم آرا
وہ کائنات کامولا (ع ) وہ خشک نان جویں
کہ راز فقر کو مشکل کشا هی جانتا هے
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا
وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد کی نہ یاد ہو
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ کون ھے جو صف دشمناں میں روشن ھے
یہ کس کی خیر دعا مانگتے ھیں لب میرے
شاعر نامعلوم
یوں ہم اُس شوخ کو پہلو میں لئے بیٹھے ہیں
کوئ دیکھے تو یہ سمجھے کہ پئے بیٹھے ہیں
جوش ملیح آبادی
شاهین رضوی جی کے شعر کا جواب حاضر هے
یہ دشمن رگ جاں کے لیۓ دعاۓ خیر
یہ پارسائ هے یا مصلحت پسندی هے
یہ مصلحت بھی تو اک روپ ہے منافق کا
بنام مصلحت خویش وار کرتا ہے
صفدر
آعاجی کے شعر سے یہی سمجه آیا هے کہ :
یہ دنیا مصلحت کو امن کا اعلان کہتی هے
منافق کی دغا بازی کو بهی ایمان کہتی هے
یہ صدا سننے کو ترسے کان کہ مقصد ہے ایک
ہے ہماری کتاب ایک،خدا اور رسول ایک
ہم نہیں فرقوں میں بٹتے ہے ہمارا دین ایک
ہے ہمارا ملک ایک اور ہماری جان ایک
…….عالم آرا
یہ کہہ کے راہ میں ہمت بندھائ جاتی ہے
اب آئ جاتی ہے منزل اب آئ جاتی ہے
جگرمرادآبادی
یارب غم ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دست دعا ہوتا
چراغ حسن حسرت
اس کوئے محبّت میں جو کھو جائے کہیں دل
واپس نہیں ملتا یہ اگر اور مگر سے
اغیار سے ڈرتے نہیں یہ فکر کے غیور
جهکتے هیں مگر اهل هوس غیر کے آگے
ارم نقوی
یہ انکسار و تکلف هے بندگی کی دلیل
مگر یہ بات کہ اس میں ریا نہ شامل هو
واللہ وہ انسان نہیں، اس راز سے جو محرم نہ ہوا
جب سے نگاہیں تم سے لڑائیں ،عیش گیا آرام گیا
اس دل کے معارکہ کا ہے انجام اور کچھ
فتح و شکست کیا ہے ظفر یہ نہ پوچھئے
ظفرجعفری
یہ کون ہے سرِ ساحل کہ ڈوبنے والے
سمندروں کی تہوں سے اچھل کے دیکھتے ہیں
ابھی تلک تو نہ کندن ہوئے نہ راکھ ہوئے
ہم اپنی آگ میں ہر روز جل کے دیکھتے ہیں
فراز
نمازِ عشاء چند لمحوں کی تھی
کہ بغض و ہوس میں سحر ہوگئ
ظفرجعفری
نہ جانے کیوں هیں عقائد کی جنگ میں الجهے
وہ جن کو اپنی نجات کا بهی یقین نہیں
(ارم نقوی)
نشاطِ داغِ غمِ عشق کی بہار نہ پوچھ
شگفتگی ہے شہیدِ گلِ خزانئ شمع
غالب
عشاق هوں یا قلندر هوں یا کوئ سالک
قریب حق هے وهی جو ریا سے دور رهے
( ارم نقوی )
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مؤمن
قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن
شاعر مشرق علامہ اقبال
نقش توحید کا ہر دل پہ بٹھایا ہم نے
زیر خنجر بھی یہ پیغام سنایا ہم نے
شاعر مشرق علامہ اقبال
يہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہيں پابند
بہار ہو کہ خزاں، لا الہ الا اللہ
هم اپنے صبر کو کس درجہ آزماتے هیں
کہ دشمن رگ جاں کو گلے لگاتے هیں
( ارم نقوی )
هم اپنے صبر کو کس درجہ آزماتے هیں
کہ دشمن رگ جاں کو گلے لگاتے هیں
بنے ہیں ضامن امروز مملکت اکثر
وہ بے ضمیر جو فردا کو بیچ کھاتے ہیں
ہمیں ہمیشہ ہی رہبر زمانہ ساز ملے
میان راہ جو منزل کو بھول جاتے ہیں
قباۓ صبر میں اور مصلحت کے پردے میں
منافقت کی سیاھی کو ھم چھپاتے ہیں
کبھی نہ صبر میں کرنا ضمیر کا سودا
حسین ابن علی (ع) ھم کو یہ بتاتے ہیں
بساط زیست حقیقت سے کھیلنی ہو گی
یہاں فریب کے مہرے شکست کھاتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( کلام : ارم نقوی )