شاہین رضوی کا رمضان /عید کچن۔ اسمیں آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں

shaheen kitchenہم نے عالمی اخبار کے بلاگ میں عزیزی شاہین رضوی کی رمضان میں کھانوں اور کھجور کے بارے میں معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فرمائش کی تھی کہ کیوں نہ الگ سے شاہین کا رمضان کچن کھول لیا جائے۔ رمضان کریم کی برکات سے اللہ نے دعا فوری قبول کی اور اگلی ہی میل میں ایک عدد پکوڑوں کی ترکیب سمیت شاہین کی رضامندی بھی آ گئی۔ اب ہم سب مل کر اپنی اپنی معلومات اسمیں رمضان کچن کے حوالے سے جمع کرتے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ شاہین کے اس رمضان کچن کو عالمی اخبار کے سرورق پر بھی شائع کیا جائے
عزیزم شاہین رضوی نے میری فرمائش کے جواب میں لکھا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب رمضان کریم
آپکو یہ پرنور میہنہ بہت مبارک ھو
واللہ یہ خیال برا نیہں ھے
میں نے یہ بات نوٹ کی ھےکہ رمضان میں اللہ تعالی کی عطا کردہ ھر نعمت کا لطف ھی کچھہ اور ھوتا ھے۔۔چلیے شاھین کے کچن میں آج 3 مختلف طریقوں سے پھلکی پکوڑے بن رھے ھیں
آیئۓ ھمارے چھوٹے سے مطبخ میں چلتے ھیں
اور ھم کوشش کرنیگے کہ روزداروں کو افطاری پر صحت مند اور خوش ذا‏ئقہ افطاری ملے اور اچھی افطاری بھی تو ایک نعمت ھے

چلیے پہلے پکوڑوں کے لیے تیاری کریں
بیسن ایک پاو لے لیں
دھنیہ پودینہ کی اور مرچوں لیموں کی چٹنی بنا لیں اور اس کو اپنے پکوڑوں میں ملادیں
دو بڑے چمچے کافی ھیں
دھی 4 بڑے کھانے چمچے
نمک حسب ذائقہ
پسا ھوا زيزہ ایک چھوٹا چمچہ
بھنا ھوا زیرہ حسب ذائقہ
ایک عدد انڈہ
سرخ مرچیں حسب ضرورت
آدھا کپ پانی
میٹھا سوڈا چٹکی بھر
ان سبکو بلنڈر میں ڈال کر مکس کرلیں
3 منٹ میں آپ کا بہترین پیسٹ تیار ھے
اب تیل گرم کریں اور افطاری سے تھوری دیر قبل
اس آمیزے کو کھانے کے چمچے سے نکال کر تل لیجیے
اور چٹنی کے ساتھہ گرم گرم نوش فرمايئۓ
اور اس کے ساھتہ میری اچھی بہن عالم آراء کے پیارے ھاتھوں سے بنی ھوئ
مزیدار لسی
واہ واہ جی
اللہ کا لاکھوں بار شکر ھے
کہ بہترین نعمتوں سے افطاری کی جارھی ھے اور دوسروں کی مدد بھی کی جارھی ھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رمضان مبارک ھو
کھجور بہت ھی صحت بخش پھل ھے اسکی غذائ افادیت کے پیش نظر ھی اسکو بہت سارے پھلوں پر فوقیت دی گی ھے
اور میں تو رمضان میں کھجور سے ایک مزے کی ڈرنک بناتی ھوں
فریش ملک حسب طلب
کھجوریں 10 عدد
شکر حسب طلب
ونیلا آئس کریم
روح افزا 2 کھانے کے چمچے
ان سب کو بلنڈر میں ڈال کر آئس کیوب کے ساتھہ سرو کریں
رمضان کریم

121 thoughts on “شاہین رضوی کا رمضان /عید کچن۔ اسمیں آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں”

  1. اوریگانو کم وقت میں زیادہ لکھنے کی کوشش میں اوریگانو کا نام غلط لکھہ دیا تھا آپ کشادہ قلب احباب سے معذرت خوا ھوں

  2. حسب الحکم اکمل سید حاضر ہیں
    رمضان مبارک اور اس کے بعد شائین رمضان بھی سب احباب کو مبارک سب چیزیں تو آپ پکا چکے جیسا کہ صفدر بھائی تذکرہ کیا کہ میں چکن روسٹ اور سلاد بنانے کا ماہر ہوں میں کیا اور پدی کا شوربا کیا جوکچھ احبار سے سیکھا اور کو ذہن نشین کر کے آپ تک پہنچانے کو شہیش کر تا ہوں
    اج میں سب سلا دبنانے کے مختلف طریقے بتانا چاہتا ہوں
    مزے کی بات یہ ہے کہ اس میں نہ تو سلاد کے پتے استمال ہوتے ہیں
    اجزا
    گوشت بنا ہڈی ا پائو
    گوبھی ایک عدد
    مڑ ایک پائو
    مکئی ایک پائو
    گاجر 3 عدد
    آلو 4 عدد یا چپس لے لیں
    اگر بین پسند کریں تو ایک پیالی ابلی ہوئی
    زیتون کا تیل یا کوئی اور تیل
    تیاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    گوبھی کو چھوٹے چھوٹے پھول کی شکل میں بنا لیں زیادہ چھوٹے نہ ہو تو بہتر ہے
    آلو اور گاجر کو بھی لمبی شکل میں کاٹ لیں جیسے کہ چپس بناتے ہیں
    مکی اور مٹر تو کاٹنے کی ضرورت نہیں
    اس تمام اشیائے کو پانی میں ابال لیں باکل تھوڑا سا نمک ڈال کر اور ہلکا سا زیتوں کا تیل پانی میں ڈال دیں
    جب دیکھیں کہ اد کچی سبزی ابل گئی ہیں ان کا پانی نتار لیں
    اب گوشت کو اچھی طرح گلا لیں جب گل جائے تو تیل اور سرکہ اور نمک میں ہلکا سا فرائی کر ہیں

    اب ان سب اشیا کو آپ میں ملا کر ہلکا سا تیل ڈال کر اس پر کلی مرچ اور نمک چھڑ کر جیسے چاول دم کرتے ہیں اس طرح 20 منٹ کے لئے دم کر دیں
    جب کھانے کے لئے پیش کریں اس پر ہری مرچ اور دھنیا ڈال کر پیش کریں اور آپ کا سلاد تیار ہے
    انتہائی سادہ اور مزے دار سلاد غذائیت سے پھر پور افطاری میں اضافہ کرے کی

  3. اسلام علیکم
    دسترخوان زبردست جا رہا ہے .سب کو مزے مزے کے کھانے بہت بہت مبارک اس رمضان سب پڑھنے والوں نے ضرور شاھین بہن کے دسترخوان سے فائدہ اٹھایا ہوگا .اور ساتھ ہی ساتھ نیکیاں بھی کمائی ہونگی .
    رمضان مبارک کی سب سے خوبصورت دعا ہے جو آپ سب کو ہی آتی ہوگی اور آپ سب پڑھتے بھی ہونگے بس یاد دلانے کے لئے لکھ رہی ہوں .
    اے اللہ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں تو معافی کو پسند کرتا ہے پس مجھے معاف کردے اے معاف کرنے والے، اے معاف کرنے والے، اے معاف کرنے والے
    میں نے اردو ترجمہ لکھا کیونکہ عربی لکھتے ہوئے خوف آتا ہے کہ کہیں غلطی نہ ہوجائے .
    جھٹ پٹ چھولے بنائے
    ڈبے والے چنے لے لیں یا خود ابال لیں لیکن بہت گلائیے نہیں
    تیل دو کھانے کے چمچے یا حسبِ اندازہ
    ہری پیاز آل کے ساتھ کٹی ہوئی دو عدد
    لھسن پس اہوا ایک چائے کی چمچی
    لال مرچ پسی ہوئی ایک چمچی
    نمک حسب ذائقہ
    نیبو کا رس دو کھانے کے چمچے
    ایک ٹماٹر چھوٹے تخروں مکیں کٹا ہوا
    تھورا سا ہرا دھنیا اور ہری مرچ
    تیل گرم کریں اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ ڈالیں پسا ہوا لھسن ڈالیں
    ساتھ ہی اس میں چنے ڈال دیں
    اب ایک منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں لال مرچ ہری پیاز نمک ڈال دیں جب زرا سا پک جائے تو نیبو کا رس ڈال دیں .پانچ منٹ پکنے دیں .
    اب اس پر ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر ایک منٹ کے لئے دَم پر لگا دیں .بہت مزے کے چھولے دس منٹ میں تیار ہیں .
    کھائیں اور دعا دیں .
    اللہ سب کو ان برکتوں کے سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے .

    بہن شاھین ہم نیکیوں کی طرف اس ماہ میں تو بڑھتے ہی ہیں بس دعا ہے کہ جب بھی ہمیں کوئی نیکی کرنے کا موقعہ ملے اللہ ہمیں اسے حاصل کرنا آسان کردے اور ہم سارا سال ان نیکیوں کو کرتے رہیں انشاء اللہ
    اللہ ہماری چھوٹی چھوٹی کاوشوں کو بڑا بنا کر قبول فرمائے آمین
    عالم آرا

  4. سبحان اللہ کیا خوبصورت دستر خوان سجائے جا رہے ہیں اتنے لذیذ کھانے ہیں کہ بغیر کھائے ہی ذائقہ بتادیں
    کچن کا شعبہ تو خواتین ہی کا ہوتا ہے پر مرد حضرات بھی کسی سے کم نہیں اور خاص طور پر صفدر ھمدانی صاحب نے تو کمال کردیا
    کچھ چیزیں تو ھم بھی بنا لیتے ہیں مگر آج دھی کا رائیتہ کی ترکیب بتا دیتے ہیں امید ہے احباب کو پسند آئے گی اور اگر شاھین باجی نے پاس کردیا تو سمجھیں گے کہ واقعی ھمارا بھی کوئی کام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1/2 کلو
    ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6 عدد
    ہرا دھنیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ ذائقہ
    پودینہ (فریش) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 30 گرام
    زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 1/2 چائے کا چمچ
    نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ ذائقہ
    اسپرائیٹ یا 7 اپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100 ملی لیٹر

    ترکیب:
    ہری مرچ ، ہرا دھنیہ ، پودینہ اور زیرہ کو ہاون دستہ میں کوٹ لیں جب قدرے باریک پیسٹ بن جائے تو اس تھوڑا سا پانی اور نمک ملا دیں ۔
    دھی کو اچھی طرح پھینٹ لیں (جوسر استعمال نہ کریں)
    پھر اس پیسٹ کو دھی میں ملا دیں اور ساتھ ہی اسپرائیٹ یا 7 اپ بھی ملا دیں
    لو جی رائیتہ تیار ہے
    یہ رائیتہ ہر کھانے کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے
    والسلام

  5. بہت ھی خوشی کی بات ھے اور بہت اچھے مزے مزے کے پکوان بن رھے ھیں سیکرٹ ریسیپیز شیئر ھورھی ھیں
    بہت اچھے بھائ اکمل سید کے پکاۓ بناۓ کھانوں کی تعریف محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب نے خود بہت بار کی ھے
    تو اچھے دوستوں ھوئ اتنی تعریف تو پھر قابل تعریف و ستائش بات بھی ھوگی ناں ھمارے اچھے بھائ اکمل سید کے ھاتھوں میں
    کیونکہ وہ ویسے بھی بہت عظیم ھنرمند ھیں اسلامی کیلی گرافی میں بھی انکا جواب نیہں ھے تو اپنے ھاتھوں سے وہ جو بھی کام کرتے ھیں بہت ھی توجہ اور بہت ھی محنت کرتے ھیں
    لندن والے انکی خوش لحن ادائيئگی سے بھی واقف ھیں کہ وہ بہت ھی بتہرین مرثیہ بھی پڑھتے ھیں گوشت کا سلاد اچھی اور منفرد ترکیب ھے انشا اللہ ضرور بنا نينگے اس رمضان میں
    خوش رھیے
    عالم آراء بہن اسلام علیکم
    آپکے جھٹ پٹ بناۓ ھوۓ چھولوں کی کیا بات ھے جی
    کم وقت میں رمضان میۂ بہت پسند کی جانے والی ایک بہت ھی اچھی ڈش تیار کرنے پر میری طرف سے بہت پیار اور ڈھیروں دعاوں کا گفٹ ھیمپر آپکی خدمت میں پیش کیا جارھا ھے
    اس ماہ مبارکہ میں خواتین کو تھوڑا سا بریک ملنا چا ھیے
    اپنے گھر والوں سے محبت و لطف سے پیش آيئۓ بیوی خوش تو آدھی دینا خوش نظر آتی ھے
    اور خواتین کو بھی چاھیے کہ اس ماہ مبارکہ میں اپنے شوھروں کی خوب خوب خمدمت کرکے رب کی خوشنودی حاصل کریں
    آپ کی تھوڑی سی توجہ سب کا دل خوش کردیتی ھے
    گھروالے خوش ھوتے ھیں
    یہی تو مزہ ھے اھل مشرق کا
    ان خوبصورت ایام میں نیکی رعائت اور محبت کا آغاز اپنے گھر سے کیجیے

    کھبی عالم اراء بہن کی بنائ ھوئ اچھی خوش ذائقہ ترکیب سے کھبی محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کی تحریر کردہ ترکیب سے اپنے باروچی کو مہکايئں
    کبھی اکمل سید بھا ئ کی تجویزدہ ترکیب سے گوشت کا سلاد بنائیۓ
    کھبی جعفر بھائ کی بتائ ھوئ رائتہ کی ترکیب سے سب کو دعايئں لیں
    جعفر بھائ خوش رھیں رائتہ تو ھر گھر ھی میں تیار ھو تا ھے کھبی پلاو کے ساتھہ
    کبھی بریانی کے ساتھہ
    کھبی سادے دال چاول کے سا تھہ
    کھبی شامی کباب اور زیرے والے چاول اور دال کے ساتھہ بھی جعفر بھائ کی بتائ ھوئ ترکیب سے رائتہ بنايئۓ
    اور اس رمضان میں اپنی ڈشز کو اور بھی مزے دار بنایئے
    جعفر بھائ بہت اچھے
    زبردست آپکی سبکی شرکت سے اس بلاگ میں رونق اور خوشبو پھیل گی ھے
    ھم مسلسل 3 دن سے افطاری کی دعوت پر جارھے ھیں
    کل ھماری دوست سلمی کے گھر افطاری تھی
    یہ وھی سلمی ھیں جنکی صاحبزادی سارہ حسن کی ڈھولکی کا دعوت نامہ میرے اچھے بھائ اکمل سید نے بنایا تھا
    تو جناب کل سملی نے افطاری میں دو طرح کے چھولے بنايئۓ تھے
    کالے مصالحے والے چٹ پٹے چھولے
    اور کابلی چنے کی مزے والی یمی چاٹ
    فروٹ چاٹ
    سمسوسے پکوڑے
    شامی کباب اور پراٹھے
    دھی بڑے
    اور بلا مبالغہ 4 طرح کے شربت
    اور + پیپسی سیون اپ وغیرہ مینرل واٹر کی بوتلیں
    اور نماز عشاء و تراویح کے بعد ڈنر جو مزے کی خوش شکل خوش مزہ نہاری اور ایرانی گرم گرم روٹی اور چکن کے ساھتہ ڈنر تھا
    پھر میٹھے میں مینگو موس اور بہت میھٹا تربوز تھا اور سملی کی بنائ ھوئ مشہور کھیر
    کل ھم لوگوں نے لیموں پانی بھی بہت پیا جو حسن بھائ نے ایک دن پہلے دن ھی بنا کر چلر میں ٹھنڈ کرنے کے لیے رکھہ دیا ھم نے خوب اللہ کا شکر ادا کرکے لمیون پانی تازہ کالی مرچو ں کے ساتھہ پیا
    آج علی کی دادی کے گھر افطاری تھی اپکو یاد ھوگا یہ وھی بچہ علی ھے جسکی صحت یابی کی آپ سب نے بہت دعايئں کی تھیں اور آپ سبکی دعاوں کی وجہ سے اللہ پاک نے علی کو شفایاب کیا ھے اللہ پاک آپ سب کو ان نیکوں کا اجر اللہ تعالی دارین میں عطا فرماۓ
    آج بھی علی کی والدہ اور انکی دادی سیدہ بھابھی آپ سب کو دعا دے رھی تھیں
    میں بہت دنوں کے بعد انکے گھر گی تھی مجھے بہت تکیلف ھوتی ھو جب میں کسی کو تکلیف میں دیکھتی ھوں
    اللہ پاک سارے مریضوں کو شفا کاملہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  6. بھنڈی بہت پسند کی جانے والی سبزي ھے
    کچھہ اپنے منفرد انگریزی نام کی وجہ سے
    لیڈی فنگرز
    یعنی انگشت نسواں
    اس سبزي سے آپ بہت مختلف اقسام کی چیژیں تیا ر کرسکتی ھیں
    بھنڈی گوشت
    تلی ھوئ بھنڈی
    بھنڈی کا آچار
    بھنڈی قمیہ
    بھرواں بھنڈی
    بھنڈی۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کیلو کو باریک کاٹ لیں
    پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔2 عدد کٹی ھوئ تلی ھوئ
    ٹماٹر 3 عدد دمیانی سائز
    تازہ کڑی پتے۔۔۔۔۔۔۔ 4 عدد
    ھری مرچیں۔۔۔۔۔۔ 4 عدد باریک کٹی ھوئ
    ّثابت زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔ایک چاے کا چمجہ
    نمک اور کالی مرچیں ۔۔۔ حسب ضرورت و ذائقہ
    تلی ھوئ پیاز کو 5 کھانے کے چمچے میں گرم کرلیں
    پھر اس بھنڈی کو ڈال دیں جب بھنڈی کا رنگ بدلنے لگے تو اس میں ٹماٹر اور سارا مصالحہ ڈال دیں
    پھر بغیر پانی ڈالے اس کو بہت ھلکی آنچ پر 8 منٹ تک پکنے اور گلنے دیں اورپر سے ھرا دھنیہ اور تھوڑا سا لیموں کا رس ڈال دیں
    اس میں آپ آم کے اچار کی ایک پھانک بھی ڈال کر اس کو دواتشہ بنا سکتی ھیں

    ا

    بھنڈی کو کاٹتے ھوۓ احتیاط سے کاٹیے کہ اکثر اس میں کیڑے بھی ھوتے ھیں
    صاف ستھری سبزیون کو اپنے کھانوں میں شامل رکھیے
    دودھ اور دھی کو بھی اپنے رمضان ڈائٹ میں شامل کریں

    اللہ کی ھر نعمت کو شکر ادا کرکے تناول فرمایئے اللہ پاک آپ سب کے رزق میں برکیتں عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  7. چلیں جی آج چکن اچار پکاتے ہیں

    اجزاء
    مرغی ؛ ایک کلو(بغیر ہڈی کے کیوبز میں کٹی ہوئی)
    سورج مکھی کا تیل ؛ تین پاؤ
    سرخ مرچ پسی ہوئی ؛ حسب ذائقہ
    نمک ؛حسب ذائقہ
    ثابت دھنیہ ؛٢٥ گرام (بھون کر پیسا ہوا)
    کھوپرا ؛ ٢٥ گرام
    ہلدی ؛ ایک چٹکی
    پیاز ٤ عدد (درمیانہ سائز کی کٹی ہوئیں)
    لیموں کا رس ؛ کھانے کے پانچ چمچے
    ادرک ، لہسن پسا ہوا ؛ کھانے کے دو چمچے
    پسا ہوا گرم مصالحہ ؛ چائے کا ایک چمچہ (توے پر بھون لیں)

    ترکیب ؛ آدھا تیل ،نمک ملا کر گرم کریں اور مرغی کا گوشت ڈال کر بھون لیں۔ساتھ ہی پسی ہوئی مرچیں،ہلدی بھی ملا دیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ پانچ منٹ کے بعد اسمیں ادرک ، لہسن (پسا ہوا) اور پیاز ( کٹی ہوئی ) بھی ملا دیں۔مزید تین منٹ تک بھونیں۔اب باقی کا تیل بھی ڈال دیں۔

    لیموں کے رس کے علاوہ تمام چیزیں ملا دیں اور کچھ دیر پکنے دیں۔
    چند منٹ کے بعد چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔پھر لیموں کا رس ملا کر بوتل میں محفوظ کر لیں۔

  8. چلو کباب ( ایرانی کباب )
    ٭٭٭٭٭٭٭٭٭
    اشیا :
    قیمہ ۔ آدھا کلو
    چاول کا آٹا ۔ آدھا کپ
    چربی ۔ ایک چھتانک
    زیرہ ۔ ایک چائے کا چمچ
    ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ ایک کھانے کا چمچ
    لال مرچ پاوؑڈر ۔ اپنے ٹیسٹ کے مطابق
    کٹی ہوئی کالی مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ
    انڈا ۔ ایک عدد
    درمیانی سائز کی پیاز ۔ دو عدد
    ہری مرچ ۔ چار عدد
    زیتون کا تیل ۔ ۲ کھانے کے چمچ
    تلنے کے لیے تیل ۔ حسب ضرورت

    ترکیب :
    پیاز، قیمہ، ہری مرچ کو چاپر میں ڈال کر اچھے سے باریک پیس لیں۔
    پھر اس میں چربی ڈال کر پیسیں۔
    چاپر سے مکسچر نکال کر اس میں باقی مصالحے ڈال کر مکس کریں۔اور تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔
    پھر اس کے لمبے لمبے کباب بنا لیں اور فرایؑ کر لیں۔ اور بٹر رائس کے ساتھ پیش کریں۔
    ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
    ٭ قیمہ کی جگہ اگر کوشت لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ اور اگر کباب ڈھیلے ہو جائیں یا ٹوٹ رہے ہوں تو تھوڑا سا بیسن توے پہ بھون کر ڈال دیں۔

  9. پپریکا پلاؤ پکائے
    چاول تین کپ
    پپریکا یا پہاڑی مرچ تین رنگوں میں آتی ہے بلکہ یہاں تو چار رنگوں میں ملتی ہے ہری ،اورنج ،لال اور پیلی سب ایک ایک چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں .
    ایک چھوٹا پیاز ویجز میں کاٹ لیں
    لھسن پسا ہوا کھانے کا ایک چمچہ
    تیل تین کھانے کے چمچے یا حسبِ پسند
    دہی دو کھانے کے چمچے
    کالا زیرہ آدھی چائے کی چمچی
    سونف ایک چٹکی
    نمک حسبِ ذائقہ
    چاول دھوکر بھگو دیں اب ایک دگچی میں تیل ڈالیں جب گرم ہوجائے تو پیاز ڈالیں پیاز سنہری ہو جائے تو اس میں لھسن ڈالیں زرا سا بھونیں اب اس میں سونف دہی اور نمک ڈالیں کالا زیرہ بھی ڈالدیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ چاول دم آجایئں پلاؤ کی طرح جب پانی میں ابال آجائے تو اس میں چاول ڈالدیں .جب چاول میں ایک کنی رہ جائے تو اس میں پپریکا ڈالدیں اور مکس کر کے دم پر لگا دیں نہایت خوبصور ت پلاؤ تیار ہے .
    چٹنی
    سفید پیاز آدھا
    دس ہری مرچیں
    چھوٹا سا لھسن کا جوہ
    ہرا دھنیہ حسبِ پسند ،پودینہ تھوڑا سا کیونکہ پودینہ جلدی کالا ہو جاتا ہے اس لئے چٹنی کا رنگ خراب ہو جاتا ہے
    نیبو پسند ہے تو نیبو کا رس آدھا کھانے کا چمچہ یا سرکہ حسبِ ذائقہ
    نمک حسبِ ذائقہ
    سب چیزیں بلینڈر میں ڈال کر چٹنی کی طرح پیس لیں اور پلاؤ کے ساتھ نوش فرمائیں .
    اپنی زبردست ڈشز کے ساتھ میری سادہ سی ڈش بھی آزمائیں .اچھی نالگے تو پیسے واپس ؟
    دعا کی طالب عالم ارا

  10. بہت ھی عمدہ
    زبردست مزہ آرھا ھے
    خوب اچھے کھانے بن رھے ھیں
    ھر طرف خوش ذائقہ کھانوں کی مہک پھیلی ھوئ ھے
    رمضان ھے ھی رونق کا میہنہ ھے
    ھر جگہ بہار
    ھر دل شاد
    ھر گھر میں رونق
    ھر کچن میں زندگی

    عبادتوں کے نور سے ھر چہرہ منور
    سب ایک دوسرے کو آرام و خوشی بہم پہنچانے کی کوشش کرتے ھیں
    اور ایسے میں سبکو یہ بھی نیہں سوچنا پڑرھا ھے کہ آج کیا کھانے میں بنانا ھے
    اتنی آزمودہ تراکبیب اس بلاگ دوستوں کی وجہ سے مل رھی ھیں
    رمضان کا پہلا عشرہ ختم ھوگیا ھے
    آپ سب بھی کافی سارا قرآن پڑھ چکے ھونگے اب عبادت میں اور بھی لطف آنے لگا ھے
    اللہ پاک تمام امت مسلمہ کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین
    ھر گھر میں خوشی ھو
    ھر گھر کا کچن ھر نعمت سے مزین ھو
    ھر دل شاد و فرحان ھو
    بس رب کا شکرادا کریں
    بس اپنے مالک و خالق کا ھر لمحہ شکرادا کریں
    اپنے معبود کا شکر ادا کریں کہ اللہ تعالی شکرادا کرنے والوں کی نعمتوں سے اضافہ فرماتا ھے

    ھو میرا ریشہ امید وہ نخل سرسبز
    جس کی ھر شا‏خ میں ھو پھول ھر ایک پھول میں پھل

  11. محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کی بتائ ھوئ مزیدار چکن آچار
    اچھی ارم نقوی کا زبردست ایرانی چلو کباب
    اور اچھی بہن عالم آراء کا پیریکا پلاو کیا خوب تھا ‘مجھے کباب اور پلاو بہت ھی اچھے لگتے ھیں
    سال گذشتہ جب میں پاکستان گی تو ایک عرصے کے بعد
    میں نے پاکستان میں کوئ عید کی تھی
    بقرعید تھی تو خوب مزے مزے کے کھانے بھی کھاۓ
    اور سب سے یادگار جو دعوت تھی وہ میری چھوٹی بہن زیبا کے گھر میں ھوئ تھی
    اس میں کافی طرح کے کباب بناۓ گیۓ تھے
    کچے گوشت کے کباب
    جو ھمارے گھر کی بہت خاص اور بہت ھی مشہور ڈش ھے
    گولا کباب
    بوٹی کباب
    شامی کباب جو مجھے بہت ھی پسند ھیں
    سيخ کباب
    نرگسی کوفتہ
    اور ساتھہ میں انگنت چٹنیاں تھیں
    کچے گوشت کےکباب بہت ھی مزے کے ھوتے ھیں
    اسکا مصالحہ تھوڑا سا محنت طلب ھے
    ایک کیلو پارچہ والے گوشت لےلیں
    اسمیں گوشت کو گلانے کے لیے تھوڑا سا کچا پپیتا پیس کر ملا لیں
    ایک ڈیڑھ گھنٹے کے بعد
    گوشت میں دو عدد تلی ھوئ پیاز ملا دیں
    گرم مصالحہ دو چاۓ کا چمچہ
    خشخاش….. پسی ھوئ ایک کھانے کا چمچہ
    بھنا ھوا زیرہ سفید .. بھنا ھوا .پسا ھوا .ایک کھانے کا چمچہ
    کالا زیزہ پسا ھوا ….
    ّثابت دھنیہ ……..ایک کھانے کا چمچہ
    ھرا مصالحہ یعنی ھری مرچیں حسب ضرورت و حسب ذائقہ اور ھرا دھینہ ایک گھٹی
    دھی آدھا پاو
    گوشت میں نمک اور مرچیں اپنی مرضی سے ڈالیے میں تو بہت کم نمک کھاتی ھوں
    اب سارا مصالحہ لگا کر گوشت کو تھوڑی دیر چھوڑ دیں
    اور تقریبیا آدھا گھنٹے کے بعد اسکو اسموک کرلیں اسکے بعد
    اس کے کباب بنا کر ھلکی آنچ میں تل لیجیے
    سلاد کے ساتھہ مزے سے کھايئۓ

  12. السلام علیکم

    بلکہ ! یا سلام
    یہاں تو رمضانی مطبخ سجا ہوا ہے ، اور مزیدار کھانوں کی مہک دل کو بے ایمان سا کر رہی ہے ، شاہین آپی کا مطبخ اور اُس میں بنی کچھ مزیدار کھانوں کو سواد تو میں بھی لے چکا ہوں ۔ تمام احباب کی تحریر کردہ تراکیب اچھی لگی ، موقع کی مناسبت سے بنا کر سواد بھی لونگا ۔ میں مزیدار کھانوں کا بہت شوقین ہوں ، اب اس سے یہ مراد ہر گز نہ لی جائے کہ میں پیٹو ہوں ، بس مجھے ہر اچھا کھانا اچھا لگتا ہے ، اور الحمد اللہ کم و بیش کئی کھانے خود بنا بھی لیتا ہوں ، ویسے ہم چھڑے ( پردیسی کہ جن کی فیملیز اپنے وطن میں ہیں) اور کچھ سیکھیں نہ سکھیں امور خانہ داری ضرور سیکھ لیتے ہیں ، مین جب بھی پاکستان جاتا ہوں اپنی بیگم ، بھابھیوں اور چھوٹی بہنوں ضرور کچھ نئے کھانے کی تراکیب بتا کر ہی آتا ہوں ۔
    پردیسی عموما گوشت خور ہوتے ہیں ، ہم لوگ سبزیاں کم ہی پکاتے ہیں ، البتہ مرغ کڑاہی ، کڑاہی گوشت ، چرغے ، سجیاں اور جانے کیسے کیسے لحمیاتی کھانے پردیسیوں کی پسند ہوتے ہیں ، میں البتہ کسی قدر اعتدال رکھتا ہوں ۔
    سجی بنانے کی ایک ترکیب میں بھی آپ سب کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ بہت سال پہلے ایک بلوچ دوست کی یہ سجی دعوت پر کھائی تھی اُس نے بکرے کی ران کی بنائی تھی ، البتہ میں نے اُسی ترکیب کے تحت مرغ کی سجی بھی بنا لیتا ہوں ۔

    دیسی بکرے کی ران یا دستی ( آپ ثابت مرغ بھی استعمال کر سکتے ہیں ) لیکر اُس پر چھری سے کڑس لگا لیں ۔ اب بکرے کی ران یا دستی کو سرکہ ملے پانی میں گھنتہ بھر بھگو کر رکھ دیں ( مرغ اس عمل سے مستثنی ہے ) اب صاف پانی سے اچھی طرح دھو کر رکھ دیں جب پانی اچھی طرح نچڑ جائے تو پسی ہوئی ادرک ، لہسن ، موٹی موٹی کُٹی ہوئی سُرخ ( دڑا مرچ ) نمک ( یہ سب چیزیں حسب ذائقہ ۔ کیونکہ مین بھی یہ کام اندازے کے مطابق کرتا ہوں ) بلکل تھوڑی سی ہلدی ایک چائے کا چمچ سے بھی کم لیموں کا رس اور دو کھانے کی چمچ زیتون کا تیل ، ان سب کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ کو بکرے کی ران ، دستی یا مرغ پر اچھی طرح لگا لیں اور فرج میں رکھ دیں چار گھنٹے بعد ایک برے سائز کی بھاری پیندے کی دیگچی میں دو درمیانے سائز کی پیاز بلکل باریک لچھے دار کاٹ کر اُس پر دو ٹماٹر اور ایک کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ڈال لیں اب ران ، دستی یا مرُغ کو اُس میں پیاز ٹماٹر پر رکھ دیں دیگچی پر ڈھکن رکھ کر اُسے آتے سے بند کر دیں اور چولہے پر چڑھا دیں ، آنچ اتنی ہلکی رکھین کہ جتنی آپ چاول کو دم دیتے وقت رکھتے ہیں ، بلکہ اُس سے بھی کسی قدر کر کر دیں ، مرغ 20 سے 25 منٹ اور بکرے کی ران 30 سے پینتیس منٹ ۔ اب چولہا بند کر کے دیگچی اُتار لیں اور اندر سے احتیاط کے ساتھ ران ، دستی یا مرغ کو نکال کر کسی برتن مین رکھ لیں ، بچ رہنے والئ پیاز ٹماٹر کے ملغوبے کو تھوڑی دیر پکائیں اور آپس مین مکس کریں اب اسے بھی ایک برتن میں نکال لیں اور گرم گرم نان کے ساتھ نوش فرمائیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  13. اچھے بھائ آصف احمد بھٹی سلامت رھو بھائ
    خوش رھوچاند
    اللہ پاک تمھارے رزق میں خوب برکت عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    یہ رمضانی مطبخ دراصل آپ جیسے خوش خوارک لوگوں کے لیے ھی سجا یا گیا ھے
    مجھے پتہ ھے آصف تم کو تازہ اور اچھا کھانے کا شوق ھے اور وہ بھی اچھے دوستوں کے ساتہھ
    اور مجھے پتہ ھے تم اعتدال پسند انسان دوست اچھے انسان ھو
    تمھاری تحریر کردہ مرغی کی سجی کی ترکیب ضرور ٹرائ کرونگی
    مجھے چکن سے زیادہ گوشت کے پکوان اچھے لگتے ھیں
    مگر شرط ھے کہ گوشت تازہ ھو
    صاف ستھرا ھو اور پھر اسکو صرف پیاز لہسن اردک کے پسیٹ می بھون کر گرم مصالحہ
    ھلدی سرخ مرچیں ٹماٹر یا دھی نمک ھرا مصالحہ
    یا اگر وقت کی کمی ھے تو پھر کسی بھی اچھی کمپنی کے پیکٹ کا مصالحہ ڈال کر کھانا بنایا جاسکتا ھے
    دل سے کھانا بنانا اور دل ھی بڑے اھتمام کے ساتھہ کھانا چاھیے
    ابھی تو اور بھی مزے مزے کی ترکیب اس رمضانی بلاگ کی زینت بنے والی ھیں
    آج بند گوبھی کے پکوڑے بناتے ھیں
    بیسن ……..ایک کپ
    بند گوبھی……. ایک چوتھائ ٹکڑا لیں
    اسکو بارک باریک کاٹ لیں
    اس میں ایک بڑی پیاز پیس کر شامل کرلیں
    ھرا مصالحہ……. ھرا دھنیہ و ھری مرچیں چٹنی کی شکل میں شامل کرلیں
    نمک
    سرخ مرچیں
    چٹکی بھر مھٹیا سوڈا
    تھوڑا سا تیل تقریبا 3 کھانے کے چمچے بیسن کو گوندھتے ھوۓ شامل کریں
    تیل دو کپ تلنے کے لیے
    اب ان سبکو مکس کرکے تھوڑی دیر کے لیے رکھہ دیں اور تیل گرم کرکے افطاری سے تھوڑی دیر پہلے تلنے کی تیاری کریں تاکہ آپکی میز یا دسترخوان پر گرما گرم پکوڑے افطار کے وقت موجود ھوں
    آپ اپنی مرضی سے اگر پسند کریں تو اس میں انار دانہ بھی شامل کرسکتے ھیں
    تھوزی سی ھلدی بھی شامل کرسکتے ھیں
    تھوڑا سا اچار کا مصالحہ بھی ملا سکتے ھیں
    کسی بھی روزمرہ بنے والے عام سے کھانے میں ایک آدھ نئی جیز شامل کرکے اس کے ذا‏ئقہ کو بہتر بنا سکتے ھیں

    چلیں ابھی وقت ھے
    ابھی اسپرنگ رول بھی بنا لیتے ھیں
    سمسوسے کی پٹیاں
    24 سے لیکر اپنی مرضی سے اس کی تعداد میں آضافہ کرسکتے ھیں
    اس کا مصالحہ بہت ھی جلدی بن جاتا ھے
    اور اسکو بنا کر آپ فریز میں رکھیے اور جب بھی دل چاھے نکال کر گرم گرم ڈیپ فرائ کرلیں
    بند گوبھی ….کٹی ھوئ باریک ایک کپ
    گاجر بھی یاریک کٹی ھو‎ئ آدھی کپ
    شملہ مرچیں ایک عدد باریک کٹی ھو‎ ئ آدھا کپ
    سویا ساس حسب ضرورت
    نمک
    حسب ذائقہ
    مرچیں سرخ و ھری اپنی مرضی سے
    اس میں ابلی ھوئ مرغی بھی شامل کرسکتے ھیں
    ھری پیاز کو تل کر اس میں سارا مصالحہ تیار کرلیں
    پھر سمسوسوں کی پٹی لیں
    اور اس میں دو کھانے کے چمچے پہلے سے تیار شدہ سبزی اور چکن شامل کرلیں
    آٹے کی لئی بنا کر اسپرنگ رول کی شکل میں اطراف سے بند کرلیں
    اسپرنگ رول بنانا بہہت ھی آسان ھے
    ایک باریک کافی تعداد میں بنا لیحیے اور جب بھی ھلکی پھلکی افطاری کا دل کرے اپنے فریج سے نکال کر تل لیجیے
    رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ھوگیا ھے
    کوشش کریں کہ کھانا ھلکا ھی رکھیں تاکہ عبادت کا لطف اٹھایا جاسکے
    طاق راتوں میں زیادہ سے عبادت اور دعا فرآن کی تلاوت وسماعت کیجیے گا اور اپنی دعاوں میں ھم سبکو یاد رکھیے گا

  14. کھانا کھانا اور کھانا پکانا بھی ایک عبادت ہے کیونکہ ہم اپنے گھر والوں کے لئے کھانا پکاتے ہیں ۔اگر کھانا پکاتے ہوئے یہ نیت کی جائے کہ میں اللہ کے لئے یہ کام کر رہی ہوں تاکہ سب ہنسی خوشی روزہ کھولیں ۔اور یہ کھانا ان کے لئے بدنی طاقت فراہم کرے تاکہ وہ عبادت کر سکیں ۔تو یہ بھی ٹواب کا ایک زریعہ بن جاتا ہے ۔
    میں نے پڑھا تھا کہ کھانا کھانے کے بعد یہ شکر کرنا چاہئے کہ اللہ تیرا شکر ہے کہ تونے کسی محنت کے بغیر ہمیں کھانے کو دیا ۔اور ہمارا پیٹ بھرا ۔کیونکہ سوچیں کہ اگر ہمیں خود وہ تمام چیزیں اگانی پڑتیں تمام مصالھے خود پیسنے پڑتے جتنی تیار چیزیں ہم کھانا پکانے میں استعمال کرتے ہیں خود ہی تیار کرنی ہوتیں تو کھانا پکانا کتنا مشکل ہوتا ۔الحمدُ للہ کہ اللہ نے ہمیں بہت سہولتیں عطا کی ہیں بس ہمیں شکر ادا کرتے رہنا چاہئے ۔

    چلئے آج چپلی کباب بناتے ہیں
    قیمہ دو پونڈ بہت باریک پسا ہوا
    ہری مرچ ،ہرا دھنیا حسب پسند
    آدھی چمچی ثابت دھنیا ،آدھی چمچی سونف ، آدھی چمچی سفید زیرہ ۔ تینوں کو ک وٹ لیں بہت باریک نہ کریں ۔
    ایک بڑا ٹماٹر چوکور ٹکڑوں میں کٹا ہوا
    پیاز باریک بالکل قیمہ کر کے کٹا ہوا ۔
    لھسن ادرک پیسٹ آدھی چمچی
    آٹا تین کھانے کے چمچے
    مرچ لال آدھی چمچی پسی ہوئی اور ایک چمچی کٹی ہوئی لال مرچ
    اب پہلے سارے مصالحے قیمے میں بہت اچھی طرح ملا لیں معہ ٹماٹر اور پیاز
    اب قیمے کو دو گھنٹے کے لئے فرج میں رکھ دین یا کمرے کی حرارت میں ہی رہنے دیں ۔
    اب کباب بنانے سے پہلے اس میں آٹا اچھی طرح ملائیں اور تھوڑے چپٹے اور بڑے کباب بناکر کم تیل میں فرائی کریں ۔

    املی کی چٹنی
    املی کو بھگو دیں اس میں سفید زیرہ زرا سا لھسن
    ہری مرچ ہرا دھنیا اور نمک ڈال کر پیس لیں اور کباب کا لطف اٹھائیں
    مجھے اجازت اب کم کم دسترخوان پر آنا ہوگا ۔دعا میں مجھے یاد رکھئے گا میں آپ سب کے لئے دعا کرونگی ۔
    عالم آرا

  15. ملتانی تکےاجزاء

    گوشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بغیر ہڈی آدھا کلو ( پارچے بنا لیں )
    لہسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کترا ہوا ، چار جوئے
    دہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
    ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسی ہوئی ، آدھا چاۓ کا چمچ
    گرم مسالہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسا ہوا ، ایک چاۓ کا چمچ
    ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتری ہوئی ، ایک انچ کا ٹکڑا
    ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑا سا
    سفید زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چاۓ کا چمچ
    ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاو
    پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاو
    آلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درمیانی جسامت کے چار عدد
    سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسی ہوئی ، حسب پسند
    نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
    کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ

    ترکیب :

    آلو آبال کر گول قتلے کاٹ لیں ۔ ٹماٹر بھی قتلوں میں اور پیاز لچھوں کی شکل میں کاٹ کر رکھ لیں ۔ کسی بڑے پیالے یا ڈونگے میں دہی ، نمک ، لہسن ، سرخ مرچ ، گرم مسالہ ، ادرک اور ہلدی کو مکس کریں اور یہ مسالہ گوشت کے پارچوں پر لگا کر پون گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔ کسی فرائنگ پین میں آئل گرم کر کے گوشت کے پارچے بچھائیں اور اس پر تہ در تہ آلو ، ٹماٹر اور پیاز سجا کر زیرہ ، ہرا دھنیا اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال دیں ۔ مضبوطی سے ڈھکن ڈھانپ کر تنور یا چولہے پر ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائيں ۔ گوشت گل جاۓ تو گرم چپاتیوں کے ساتھ نوش کریں

  16. کل افطاری ایرانی مطعم سے آئ تھی

    یہ کویت کا بہت ھی صاف ستھرا معطم ھے

    سفری ھے یعنی صرف ٹیک آوے ھے

    انتہائ پاکیزہ طریقے سے گوشت کٹتا صاف ھوتا اور پھر مشینوں کے ذریعے کباب بناۓ جاتے ھیں

    اور بہت ھی رش ھوتا ھے فون پر بھی کوئ آرڈر نیہں لیتا ھے یہ معروف ایرانی رسٹورانٹ شرق میں واقع ھے

    اور یہاں سارے ایرانی مقبلات بھی تازہ خوش ذائقہ موجود ھوتے ھیں
    ایرانی کھانے خوش شکل اور خوش ذائقہ ھوتے ھیں
    مصالحوں کا استمال بہت کم ھی ھوتا ھے
    ایران میں پھلوں اور ڈرائ فروٹس بہت اچھا ملتا ھے
    انکی سوئیٹ بھی مختلف ھوتی ھیں گجگ بہت اچھی ھوتی ھے
    مجھے بھی ایرانی کھانے اچھے لگتے ھیں
    میری پسندیدہ جگہ کروان پلازہ کا شبستان رسٹوارنٹ ھے
    جہاں کا مرغ سوپ اور مکس گریل بہت اچھی ھے
    ساتھہ میں گرم گرم ایرانی روٹیاں بھی دستیاب ھیں
    آج کچھہ عربی سلاد بناتے ھیں
    عربی سلاد ضرور کھاتے ھیں
    ان کے کھانے میں دھی خیار
    پارسلے
    بیگن
    تل اور اس کا تیل اور طحینہ بھی شامل ھوتا ھے

    دھی کا سلاد
    آیک کپ دھی
    ایک عدد کھیرا
    پارسلے یا دھنیہ اور ایک بہت چھوٹی ھری مرچ
    نمک
    دھی میں نمک ملا کر اسکو پھنٹ لیں
    پھر اس میں خیار یا کھیرا باریک کاٹ کرکے شامل کرلیں
    آپ پاکستانی ذائقہ بنانے کے لیے اس میں ھری مرچیں ھرا دھینہ اور کالی مرچیں شامل کرسکتی ھیں
    پودینے کے پتوں سے گارنش کریں
    کھانوں میں کم سے کم مرچ مصالحہ ڈالیں
    اللہ کا شکر ھے کہ اب ھماری قوم کی ایٹنگ ھیبٹس بدل رھی ھیں
    کھانے پینے میں تبدیلی آرھی ھے
    مجھے یاد ھے کہ ایک زمانہ تھا جب کھانوں کے اوپر اصلی گھی تیر رھا ھوتا تھا
    کھانون میں بے تحاشہ مصالحوں کی بھر مار ھوتی تھی
    کھانو کی مہک بہت دور تک جاتی تھی
    خاتوں خانہ کے پاس سے لہسن ادرک کے آمیزے کی بو آرھی ھوتی تھی
    مگر اللہ کا شکر ھے کہ
    اب لوگ سادہ کھانا کھاتے ھیں
    سوپ وغیرہ کا بھی رجحان بڑھا ھے
    نوڈلز اور مایکرونی کا استمعال بھی زیادہ ھورھا ھے
    لوگ اب گوشت کھانے سے گھبراتے ھیں
    اج مجھے احساس ھورھاھے کا انسان کسی حال میں خوش نہیں رھتا اور ھوتا
    مجھے حضرت موسی علیہ اسلام کی قوم یاد آرھی ھے
    جن کے لیے آسمان سے من وسلوی اترتا تھا
    جب حضرت موسی 6 لاکھہ بنی اسرايئل کے ھمراہ میدان تیہ میں مقیم تھے
    تو ان کی قوم کے لیے آسمان سے دوکھانے اترتے تھے
    ایک من اور دوسرا سلوی جو کہ مرغی کی طرح سفید رنگ کا پرندہ تھا
    اس میں مسور کی دال بھی شامل تھی
    اور میھٹا بھی ھوتا تھا
    اور ان لوگوں کو سختی سے منع کیا گیا تھا کہ کھانا جمع نیہں کرنا ھے مگر لوگوں نے کھانا چھپانا شروع کردیا تھا
    کاش ایک بارپھر من وسلوی کا نزول ھونا شروع ھوجاۓ
    دینا میں جو ممالک غذائ قلت کا شکار ھیں جہاں بچے بھوکے مررھے ھیں اللہ کرے وھاں اتنی خیرو برکت ھوجاۓ کہ سب شکم سیر ھوجايئں
    دعا تو مانگی جاسکتی ھے
    سب کی خیر و بھلائ کی
    طائر خیال مجھے کہاں سے کہاں لے گیا
    آج تو مجھے عربی کھانوں کی ترکیب بتانی تھی
    چلیے آج محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب اور اچھی بہن عالم آراء کی بتائ ھوئ ترکبیب سے ملتانی تکے او رچپلی کباب بناتے ھیں
    اچھی بہن عالم آراء اّپ کی بھرپور شرکت سے اس بلاگ میں چار چاند لگ گیے ھیں
    دیکھیے اب جعفر بھائ کب کسی ڈش کے ساتھہ اس بلاگ میں شرکت کرتے ھیں
    زائرہ بحو بھی اپنی صاحبزادی کے پاس گی ھوئ ھیں تقینا رمضان کی مصروفیت ھوگی
    اللہ پاک سبکو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
    رمضان کے مہینے کی برکتوں سے ساری امت مسلمہ بھرپور استقفادہ کرسکے

  17. جی جی اس بار ھم لوگ رمضان مین افطاری کے لیے بھی شمم ایرانی مطعم گیے تھے
    بس جی ھر لقمہ پر اللہ کا شکر
    ھر نعمت پر الحمدللہ
    بہت ھی مزہ ایا تھا
    اور اس بار تو ھمارے افس یعنی الغانم میں بھی سب کے لیے افطاری کا نہایت عمدہ انتظام ھے
    ورکر کے ساتھہ مہمان بھی تشریف لاسکتے ھیں اور جی اس افطار میں کیا شامل ھے
    کویتی بریانی یعنی مچبوس لحم و دجاج
    لبن
    پانی کی بوتلیں
    پھل
    کجھور اور
    بقلاوہ
    بہت خوبصورتی سے پیک کیا ھوا
    تمام سامان
    روزہ دار اپنے ساتھہ بھی لے جاسکتے ھیں
    اور یہ سلسلہ افطار آخری روزے تک چلے گا
    اللہ پاک اپنے نیک کار بندوں کو دینا اور آخرت مین انکی نیکیوں کا اجر عطا فرماۓ امین
    کویت میں تقریبا ھر مسجد میں بہترین افطاری کا اتنظام بھی کیا جاتا ھے
    اور ھر بنک کے قریب بھی افطار ٹینٹ لگا ھوتا ھے جہاں بیچلرز اور خاص کر غریبوں کے لیے مفت افطاری کا انتظام ھوتا ھے
    اور صرف کویت ھی میں نیہں بلکہ سارے مسلمان ممالک میں ماہ رمضان میں جابجا شہر بہ شہر گاوں نہ گاوں میں روزداروں کو افطاری کرانے میں سبقت لی جاتی ھے سحور و افطار کی رونقیں
    مسجد میں نمازیوں کا جوش ایمانی
    تراویح میں قران کی قرات وسماعت
    روزے داروں کا رو رو کر اپنے رب سے بخشش اور گناھوں سے توبہ کرنا
    کھبی میں سوچتی ھوں یہی وہ کام ھیں جن سے اللہ تعالی نے پاکستان کو قائم و دائم رکھا ھوا ھے
    میں تو کیہں کا بھی ذکر کروں کیہں بھی رھو
    میرے تصور سے میرے خوابوں کا شہر کبھی نیہں جاتا
    میرا پاکستان
    میرا شہر کراچی
    خیرپور جہاں میں پیدا ھوئ
    وہ سرسبز شہر جہاں جہاں میں رھی گی پلی بڑھی
    جس مٹی سے میر نمو ھوئ
    جس مٹی سے میر ا خمیر اٹھا
    ارے مٹی سے مجھے اپنی بہت عزيز دوست او ربہت پیاری بہن ڈاکٹر نکہت نسیم یاد آگی ھیں
    انکے افسانوں کا مجموعہ جو میرے لایئبری مین میرے سامنے ھی رکھا ھے
    مٹی اپنی ذات میں کتنی خوبصورت تھی
    بارش کی پہلی بوند پر ھی مہکی مہکی اتراتی پھرتی تھی
    ھوا ذرا سی تیز ھوجاۓ تو اٹھلا اٹھلا کر اڑتی پھرتی
    جمع کرلو تو برتن بھانڈے
    جو مرضی بنالو
    اور جب نقش و نگار کا سنگھار بھی کردو تو یہی مٹی انمول اور بے دام ھوجاتی ھے اور جب رب اسے گوندھ کر انسان بنا دے تو بھی ایک دوسرے سے نہ ملے ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مٹی اپنی
    ذات میں جتنی خوبصورت تھی اتنی ھی عجیب تھی
    ھر رنگ میں ایک پہلی

    مٹی کے سفر سے انتخاب
    آپکو اسیر کرلینے والے افسانے سج بیانیاں
    سے مزین مٹی کا سفر
    یہ کتابیں روح کی غذا بھی تو ھیں بدنی اور فکری ‏غذا اگر دونوں ددستیاب ھوں تو زندگی بارش سے مہکتی ھوئ سرسبز مٹی کی طرح روح پرور ھوجاتی ھے
    مین نے سوچا اج بہت دنوں کے بعد اتنے آرام و سکون سے گھر میں بیٹھی ھوں
    اور ماشا اللہ ھمارا بیمار لیپ ٹاپ بھی میرا تھن مین حصہ لے لینے کی تیاری کررھا ھے تو کیوں نہ اس موقع سے بھرپور استفادہ کیا جاۓ

  18. کھانے اور مشروبات کی خوشبو اور خوشی اور انکا دائقہ تو بس رمضان ھی میں اتا ھے

    آپ ھر لمقعہ پر شکر ادا کریں نماز دل وجان سے پڑھیں
    اور خوب تیاریوں اور جوش وخروش سے عبادت کریں
    کل جمعہ ھے خاص کر عصر اور ظہر کی نمازوں میں خوب توجہ سے نمآز جمعہ کا اھتمام کریں کپڑے بھی شاندار پہنے گا کہ ایک بادشاہ کے دربار میں سربسجود ھونے جارھی ھیں اللہ سے بڑآ تو کوئ نیہں ھے
    اور جناب کل افطاری بھی بہت خاص بنايئۓ
    کہ توجہ اور محبت سب کا دل جیت لیتی ھے
    دینا کی ھر شے کو آپ محبت سے اسیر کرلیتی ھیں
    اور جن علاقوں کو فتح کرنے میں دشورای پیش ارھی ھو
    وھاں آپ معدے پر قبضہ کرسکتی ھیں
    شوھر کے دل پر قبضہ ھوگیا تو کامیابی آپ کی ھوئ
    عرب ممالک میں ایک خاص مٹھائ کی ڈش ھے جو تقریبا سبھی شوق سے کھاتے ھیں
    اس ڈش کا نام ھے ام علی
    بہت اسانی سے بنے والی اس ڈش میں
    سادہ کروساں۔۔۔۔۔۔۔ 4 عدد
    کنڈنس ملک ۔۔۔۔۔ ایک بڑا ڈبہ
    تازہ دودھ ۔۔۔۔۔۔ 2 کیلو
    کریم۔۔۔۔۔۔ تازہ آدھا کپ
    اون کی ڈش میں کروساں کو چورہ چورہ کرلیں
    پھر اس کے بعد درج ذیل اشیاء کو شامل کرلیں
    اور اسکو اون میں 15 منٹ کے لیے رکھہ دیں
    اس ڈش کو گیس پر بھی بنایا جاسکتا ھے
    جب سہنری ھوجاۓ تو اس کے اوپر پستہ اور بادام سے گارنیش کرلیں
    بلکہ آپ صرف کنڈنس ملک اور دودھ اور کریم سے بہت ساری اسانی سے بنے والی ڈش بنا سکتی ھیں
    اس سے آپ شاھی ٹکڑے بھی بنا سکتی ھیں
    شاھی ٹکڑے تو بہت ھی آسان اور مزیدار ڈش ھے
    ایک میڈیم سائز ڈبل روٹی لیکر اس کو تھوڑے سے مکھن میں ھلکا سا تل لیں
    پھر ان مکھن میں تلے ھو‎ۓ ڈبل روٹی کے سلائس کو اون کی ڈش میں سجايئۓ
    اوپر سے ایک کیلو تازہ دودھ
    کریم
    شکر آیک کپ
    پستے بادام
    اور آدھا کنڈنس ملک کو شامل کرکے اسکو دس سے پندرہ منٹ اون میں رکھیے اور اس کو سہنری ھونےپر گرم یا ٹھنڈا کرکے پیش کریں اوپر سےسرخ سو‏يٹ چیری سجا دیں

  19. کھانا پینا اور زندگی کے تمام لوازمات بس جب تک ہی ہیں جب تک ذندگی ہے ۔ جب تک سانسیں آتی جاتی ہیں ،ہاتھ پاؤں ساتھ دیتے ہیں دماغ اور دل کام کرتے ہیں بس اللہ کا شکر کرنا چاہئے اور توبہ کرتے رہنا چاہے ۔ کہ جب وقت آتا ہے تو کوئی مہلت نہیں ہوتی اللہ سب کو ذندگی صحت اور عمر عطا فرمائے آمین
    میں اس ہفتے اپنے بہت پیارے ماموں زاد بھائی سے محروم ہوئی جو مجھ سے بہت چھوٹا تھا لیکن انتہائی محبت کرنے والا تھا نہ صرف ہم سب سے بلکہ اپنے دوست احباب اور بچوں سے بھی ۔
    ریاض سعودی عرب میں تھا ۔وہ سحری کا سامان خرید کر لایا کہ آج باہر کی تیار سحری سے لطف اندوز ہونگے ۔گھر پہنچ کر بیوی سے کہا چائے بنا لاؤ وہ چائے بنانے کچن میں گئی واپس آئی تو شوہر کو ٹیبل پر جھکے دیکھا اٹھایا تو وہ جا چکا تھا ۔بچوں کو بلایا پتہ چلا کہ اب دنیا میں نہیں ہے ،انتہائی اچانک اور نا گاہانی موت تھی جس نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ۔مجھے لگا کہ جب آب و دانہ اٹھے تو پھر سب یہیں رھ جاتا ہے ۔پھر چاہے کیسی ہی نعمتیں سامنے ہوں ،اللہ اسکی مغفرت فرمائے اور اس کے خاندان کو صبر دے آمین
    دل اداس تھا اس لئے لکھ دیا ۔
    رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جہاں کھانے پینے عبادت اور ریاضت سب میں ہی برکت ہی برکت نظر آتی ہے اور ہم وہ عبادات بھی کر لیتے ہیں جو ویسے نہیں ہو پاتیں مصروفیت کی وجہ سے ۔اس ماہ میں مجھے اپنا ملک بہت یاد آتا ہے وہاں کی رونقیں ہی الگ ہوتی ہیں ۔اور ماحول بھی بالکل مختلف جو یہاں عنقا ہوتا ہے ۔صرف مسجدوں تک محدود ۔

    چھولے تو آپ سب ہی بناتے ہیں آج افطاری میں چنے کی دال بنائیں
    چنے کی دال صبح میں بھگو دیں تاکہ وہ اچھی طرح بھیگ جائے ۔بنانے سے پہلے پانی نکال دیں اچھی طرح ۔
    افطاری سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک فرائینگ پین میں تین کھانے کے چمچے تیل ڈالیں یا حسب اندازہ
    اس میں سفید زیرہ ڈالیں جب بھن جائے تو اسمیں چنے کی دال ڈالدیں ایک منٹ فرائی کریں
    اب اس میں لال پسی مرچ اور نمک ڈالیں اور بھونیں دو منٹ اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں کہ دال بس گل جاےت مگر نرم بالکل نہ ہو ۔
    اب اس میں نیبو کا رس ڈالیں اور ہرا مصالحہ اور تھوڑا سا چاٹ مصالحہ مزیدار دال افطاری کے لئے تیار ہے جو اکثر چھولوں کا نعم البدل ہوتی ہے ۔
    اگر دہی پھلکی کے ساتھ کھائی جائے تو اور بھی مزہ دیتی ہے

    سادہ دہی پھلکی
    دہی میں نمک مرچ سفید زیرہ اور دھنیا بھنا اور پسا ہوا ملالیں
    بیسن میں حسب اندازہ پیاز باریک کاٹ کر ہری مرچ ہرا دھنیا اور نمک لال مرچ پسی ہوئی زرا سا کھانے کا سوڈا ملا کر پھینٹ لیں ۔
    اب پھلکیاں تل لیں ۔جب سب تیار ہوجائیں تو زرا سی دیر ٹھنڈا ہونے دیں اب پانی میں زرا سا نمک ملا کر اس میں پھلکیاں ڈال دیں اور کچھ سیکنڈ بعد پانی سے پھلکیاں نکال کر دہی میں ڈال لیں
    اوپر چاٹ مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال لیں مزیدار دہی پھلکی تیار ہے دال کے ساتھ کھائیں ۔
    اللہ ہم سب کی عبادات کو قبول فرمائے اور ہمیں نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
    بہن شاھیں اس بلاگ پر سب نے ہی بہت اچھی ترکیبیں لکھیں جو آسان بھی تھیں اور ذائقے دار بھی ۔سب کا بہت بہت شکریہ کہ یہ رمضان بہت سی نئی ڈشوں سے سجا ۔جزاک اللہ خیر
    عالم آرا

  20. اچھی بہن عالم آرآء سب سے پہلے تو ھماری طرف سے تعزیت قبول کیجیے
    کہ واقعی موت برحق ھے
    جو زندہ ھے وہ موت کا ذ‏ائقہ ضرور چکھے گا
    مگر پھر بھی موت جب ھمارے پیاروں کو ھم سے جدا کرتی ھے تو صبر مشکل ھی سے آتا ھے
    اللہ پاک آپکے ماموں زاد بھائ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    اللہ آپکو اور آپکے اھل خانہ کو ھمت و صبر عطا فرماۓ آمین

  21. اچھجی بہن عالم آراء آپکی بتائ ھوئ دونوں ترکیبں بہت زبردست ھیں
    مجھے بھی دال اور دھی پلکیاں بہت پسند ھیں
    ھمارے گھر وں میں بھی آ پ کی تحریر کردہ ترکیب سے ھی دھی پھلکی بتی ھے جو واقعی بہت مزے کی ھوتی ھے
    آج بھی ھماری کروان پلازہ میں گرانڈ افطاری تھی
    افطاری میں اتنی نعمتیں کہ شکرادا کرنے کو یہ عمر کم اور نا کافی لگتی ھے
    افطاری احتشام اللہ دتہ کی طرف سے تھی جو ھمار ی انجمن تخلیق و تہذیب اردو کویت کے سرپرست اعلی بھی ھیں
    جناب احتشام اللہ دتہ صاحب ھر سال اتنی گرانڈ افطاری کا انتظام کرتے ھیں
    جمعہ والے دن یعنی کل کی افطاری بھی ھر سال ی طرح بہت شاندار تھی
    ابھی وقت دیکھا تو پتہ چلا کہ کویت میں صبح کے 4 بجنے والے اور دن ھے ھفتے کا
    وقت کس برق رفتاری سے گذر رھا ھے
    آج مجھے اس لیے بھی سونا اچھا نیہں لگ رھا ھے
    کہ میرا بھائ صبح 3 بجے کی فلائٹ سے عمرے کے لیے مکہ روانہ ھوچکا ھے
    اللہ پاک اس سفر میں میرے شہزادے اور بہت لاڈلے بھائ سید صفدر رضارضوی کو اپنی رحتموں اور برکتوں سے فیض یاب فرماء
    اور اسکا یہ سعودی کے لیے پہلا سفر ھے
    ویزہ بھی بہت مشکل سے ملا ھے
    تو جناب جمعہ والے دن بہت دفعہ صفی سے فون پر بھی بات ھوئ
    اور اب بھی سارا دھیان اسی میں لگا ھوا ھے قافلہ شوق کے مسافر دیار حبیب خدا کی طرف رواں دواں ھیں
    کہ اللہ پاک مجھے بھی باربار اس سرزمین پر جانا نصیب ھو
    تادیر روضہ پاک کی سہنری جالیوں کو آنکھوں سے لگانا نصیب ھو
    اس کی مقدس خاک پاک کو چومنا نصبیب ھو
    اللہ پاک ھم سب وھاں جايئں اور بار بار جايئں
    آمین ثم آمین
    میں صفدر کو اس لیے بہت یاد کررھی ھوں کہ
    وہ بہت ھی شاندار کھانا بناتا ھے
    کھانا تو میرا سب سے چھوٹا بھائ شبر رضا رضوی بھی بہت غضب کا نبا تا ھےجالانکہ وہ صرف خاص دنوں میں ھی قورمہ بنا تا ھے
    میں کوشش کرونگی کہ انکے بادامی قورمہ کی ترکیب ضرور آ سبکو بتاوں
    دعوت کی شان ھی قورمہ سے ھوتی ھے
    چاھے وہ گوشت کا ھو
    چاھے چکن کا
    آپ گوشت اپنی مرضی سے خرید يئۓ اور اسکو دھو کر صاف اور خشک کرلیں
    گوشت ایک کیلو
    پیاز تلی ھوئ آدھا کپ
    گرم مصالحہ 2 کھانے کے چمجۓ اس میں جاوتری اور جا‏ئفل بھی شامل کرلیں
    بادام چھلے ھوۓ 12 سے 15 عدد
    کریم آدھا کپ
    فورمہ مصالحہ آدھا آدھا پیکٹ
    آپ اگر شان کا مصالحہ کھانوں میں شامل بھی کرتے ھیں تو اس کو اعتدال سے استمعال کریں
    اور تھوڑا سا پیکٹ والا مصالحہ اور باقی اپنے گھر والے مصالحے شامل کریں
    ٹماٹر اور ھری مرچیں
    لہسن اور ادرک کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچے
    نمک اور سرخ مرچیں حسب پسند
    سب سے پہلے پیاز کاٹ کر تل لیجیے
    پھر سنہری ھونے پر پیاز نکال کر مکسی میں ڈالیے اور اس میں دو عددٹماٹر بھی شامل کریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ بھی شامل کریں اور اس آمیزے کو پیس لیں اور کریم بھی ملا دیں ‘گوشت کو اسی تیل میں بھون لیجیے جس میں آپنے پیاز تلی تھی
    اور پھر جب گوشت کا پانی خشک ھوجاۓ اور اس میں پہلے لسہن اور ادرک کا پسٹ ڈالیے
    پھر جب خوشبو آںے لگے تو اس میں باقی مصالحے بات شامل کرکے اسکو تھوڑا سا بھون کر گلنے کے لیے رکھہ دیں جب تھوڑا سا گوشت گل جاۓ تو پھر بھون لیں اور باقی مصالحہ جو تلی ھوئ پیاز ٹماٹر گرم مصالحہ ۔ کریم اور بادام پر مشتمل تھا وہ بھی شامل کردیں پھر گوشت کو 20 منٹ گلنے کے چھوڑ دیں اس قورمہ کی سب سے آجھی بات اسکی رنگت اور ذائقہ ھے اور آپکو یہ پسند بھی آے گا
    اس رمضان کو مختلف کھانوں سے اور شاندار بنايئۓ
    اپنا اور اپنے اھل خانہ کی صحت و خوشی کا خیال رکھیے
    الل تعالی آپ سبکے رزق میں بہت برکت عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  22. پیاری بہن شاھین اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم اور صحت سے رکھے آمین
    آپکی تعزیت کے لئے بہت شکر گزار ہوں ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ بھائی صفدر رضا رضوی کو اللہ سلامت اور آباد رکھے ۔اور انہیں اس سفر کی تمام برکتیں عطا فرمائے ۔انکی دعائیں قبول کرے اور نیکیاں کرنے کی توفیق بخشے آمین
    واقعئی قورمہ بہت مذیدار بنتا ہے ۔
    چائینیز رائس بنائیے
    چاول تین کپ
    ہری پیاز معہ آل کے چار عدد اگر بڑی ہے تو تین عدد
    پپریکا ہری ایک
    گاجر ایک
    پھول گوبھی کے پھول دو کھانے کے چمچے بہت کم ڈالتے ہیں
    کیبج یا بند گوبھی کٹی ہوئ آدھی پیالی
    تھوڑے سے کارن ڈبے والے
    ہری مرچ باریک کٹی ہوئی
    ایک انڈا پھینٹا ہوا
    ساری سبزیاں معہ پیاز باریک کاٹ لیں
    ایک کپ اُبلی ہوئی مرغی باریک ٹکڑوں میں
    ایک فرائنگ پین میں تین کھانے کے چمچے تیل ڈالیں جب ہلکا گرم ہوجائے تو ساری سبزیاں ڈال دیں ایک منٹ فرائی کریں اب ابلی ہوئی مرغی ڈال دیں ساتھ ہی تھوڑا سا سویا ساس ڈالیں اور چائنیز سالٹ ڈالیں نمک اور کٹی ہوئی ہری مرچیں بھی ڈال دیں ۔اب انڈا ڈال کر تیزی سے چمچہ چلائیں کہ انڈا خاگینے کی طرح سبزی کے ساتھ مل جائے
    اب ایک دیگچی میں چاول ابال لیں جب ایک کنی رہ جائے تو اچھی طرح نچوڑ کر ان چاولوں کو سبزیوں کے ساتھ ملا لیں اور ایک منٹ تک دم دیں چاول دم آجائیں تو نوش فرمائے ۔

    اس کے ساتھ آپ چاہیں تو ٹماٹر کا سالن بنا سکتے ہیں بہت مزیدار بنتا ہے اور آسان بھی ہے
    ٹماٹر کا سالن
    ٹماٹر دو یا تین باریک کٹے ہوئے یہ دحیان رکھئے گا کہ ہمارے یہاں ٹماٹر بہت بڑے بڑے ملتے ہیں ۔اس لیئے اپنے اندازے سے لیجئے گا
    ایک ہری پیاز باریک کٹی ہوئی
    ایک چحوٹی چمچی پساہوا لھسن
    سفید ذیرہ، میتھی دانہ،کلونجی اور رائی ،حسب اندازہ
    تیل تین یا چار کھانے کے چمچے
    ایک چھوٹی دیگچی میں ٹماٹر کے اندازے سے یعنی جتنا سالن آپ بنانا چاہیں دو ٹماٹر تین ٹماٹر جتنی ضرورت ہو تیل ڈالیں اس میں تھوڑ ازیادہ تیل ہو تو سالن اچھا بنتا ہے
    اب تیل میں سفید زیرہ۔ کلونجی ۔ میتھی کے بیج اور رائی ڈال لیں جب اس میں سے خوشبو آنے لگے تو پسا ہوا لھسن ڈال لیں
    اب کٹے ہوئے ٹماٹر ایک ہری پیاز اور نمک اور لال مرچ حسب اندازہ ڈال دیں
    جب ٹماٹر گل جائیں تو انہیں اچھی طرح بھون لیں جب تک سالن تیل چحوڑ دے ۔اب اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال دیں چولھا بند کردیں ۔ٹماٹر بہت اچھی طرح گلنے چاہئیں یعنی پیسٹ کا طرح سالن ہوگا ۔اگر آپ کو تھوڑا پتلا پسند ہے تو آپ اس میں تھوڑا سا پانی ڈال سکتی ہیں ۔جتنا پتلا آپ کو پسند ہو ۔
    یہ سالن سادے چاولوں کے ساتھ بھی بہت مزے کا لگتا ہے
    اپنے دسترخوان اور دل دونوں کو فراغ رکھیں اللہ برکت دے ۔
    اللہ کا شکر کرنا اور اس سے توبہ کرنا ضرور یاد رکھیں ۔
    اللہ ہم سب کو اپنے شکر گزار بندوں میں شامل رکھے آمین
    عالم آرا

  23. آج کل دنیا کے تقریبا سارے ملکوں میں روٹی (یا ڈبل روٹی) کا استعمال ہو رہا ہے. لیکن جدید دور کی پسندیدہ ڈبل روٹی آج سے نہیں صدیوں پہلے سے وجود میں ہے. کہا جاتا ہے کہ اس سے 3000 سال پہلے مصر میں ڈبل روٹی کی شروعات ہوئی تھی. وہاں کے لوگ گندھے ہوئے آٹے میں گھی اور کھانے کے سوڈا ملی ٹكيا کو بھٹی میں پکا کر روٹی بناتے تھے. اسی طرح روٹی بنانے کے نمونے مصر کے مقبروں میں بھی ملتے ہیں. الگ الگ ملکوں میں الگ الگ مواد سے روٹی تیار کی جاتی ہے. کہیں نمک ملے آٹے یا میدے سے، تو کہیں آلو، مٹر، چاول، گندم یا ان کا برابر کا آٹا ملا کر اسے بہت مزیدار بنانے کی کوشش کی جاتی ہے. روٹی کے آٹے میں ملا سوڈا پكائے جانے پر گیس بناتا ہے، جو بلبلے کی شکل میں پھٹ كر باہر نکلتی ہے. اسی وجہ سے روٹی میں سوراخ ہوتے ہیں. سب سے عام روٹی، گندم سے تیار ہوتی ہے۔ گندم کے دانوں کو پیس کر، آٹا تیار کیا جاتا ہے، جس کو بھگو کر اور گوندھ کر پکایا جاتا ہے۔
    گوگل سرچ

  24. عزيز دوستوں کچن سے غیر حاضری کا سبب مولا‎‎ ۓ کا ئنات کی شہادت کے سلسلے میں ھونے والی تعزیتی مجالس میں موجودگی ضروری ھے
    کبھی آپ اتنے پر ملال ورنجیدہ ھوتے ھیں کہ ھر شے سے کنارہ کشی و دستبرداری اختیار کرلیتے ھیں
    ان ایام عزا میں دل کی عجب حالت ھوتی ھے
    کویت میں مجالس کا سلسلہ یوں تو سارے سال ھی جاری رھتا ھے مگر ایام مخصوصہ میں مجالس پڑھنے والے ذاکرین کی کیفت بیان نیہں کی جاسکتی ھے

    اھل بیت کا ھر غم تازہ ھوجاتا ھے
    دل ودماغ سب ماوف ھوجاتا ھے

    کیا یہ کیفیت آپ سب پر بھی گذرتی ھے
    میں نے سوچا کہ رمضان کا مطبخ ھے
    آج جس بے مثال ھستی یعنی مولاۓ کائنات کی شہادت کے ایام ھیں
    انکی سادہ زندگی اور بے حد سادہ خوراک کے بارے میں کچھہ لکھا جاۓ

  25. صحت مندوں کے لیے غذا، بیماروں کے لیے دوا

    باجرہ، چنا، مکئی اور جو

    قدرت نے ان سب میں جسمانی قوت کا بیش بہا خزانہ چھپا کر ہمیں بخشا ہے

    اللہ تعالیٰ کی بے پناہ نعمتوں میں سے اناج ایک بہت اہم نعمت ہے۔ مختلف اناج ہماری روزمرہ غذا کا ایک اہم حصہ ہیں۔ خدا نے اناج میں ایسی قوت اور صحت بخش اجزاءشامل کئے ہیں کہ انسان کوعام اور سستی غذائوں میں طاقت کا خزانہ مل جاتا ہے۔ یہاں ہم چند طاقتور غذائوں کا ذکر کررہے ہیں جو بظاہر معمولی نوعیت کی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ انتہائی طاقتور غذائیں ہیں۔

    باجرہ -:باجرہ ایک ایسا اناج ہے جو بدن کو بھرپور غذائیت دینے کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام بھی دور کردیتا ہے۔ اطباءکی تحقیق کے مطابق اس میں جسم کی چربی کم کرنے اور اعصاب کو طاقت پہنچانے کی خصوصیت موجود ہے۔ عام طور پر اسے غریبوں کا اناج کہا جاتا ہے۔ راجستھان اور خشک علاقوں کا مزدور طبقہ باجرے کی روٹی کھا کر 15سے 16 گھنٹے تک محنت کرتا ہے اور تھکن محسوس نہیں کرتا۔ عام طور پر لوگ بھوک کی کمی‘ گیس‘ ضعفِ معدہ جیسے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ کم لیسدار اجزاءوالے اس موٹے اناج کو استعمال کریں تو بدہضمی اور گیس جیسے امراض سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔

    باجرے کو مستقل استعمال میں رکھنے سے بدن ہلکا پھلکا رہتا ہے۔ برس ہا برس سے حکیم صاحبان یہ مشورہ دیتے رہتے ہیں کہ باجرہ کو گڑ‘ شکر‘ گھی یا دیگر کھانے کے تیلوں میں ملا کر کھانے سے کمر مضبوط‘ خون عمدہ‘ ہاضمہ درست رہتا ہے اور پیٹ کی چربی میں کمی کے ساتھ گیس بھی نہیں بنتی۔

    چنا -: اس مشہور غلے میں جسمانی نشوونما کے لیے درکار تمام اجزاءپائے جاتے ہیں۔ اس کا مزاج گرم اور خشک تر ہے۔ چنے کے چھلکوں میں پیشاب لانے کی قدرتی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ بھنے ہوئے چنوں کو چھلکوں سمیت کھانا نزلہ‘ زکام کے مستقل مریضوں کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ گرم خشک تاثیر کی وجہ سے بلغم اور سینے و معدہ کی فاضل رطوبت کو خشک کرتا ہے۔ اسی لیے حکیم بقراط نے چنے کو پھیپھڑوں کے لیے نہایت مفید قرار دیا ہے۔ چنے کو 24گھنٹے بھگونے کے بعد نہار منہ اس کا پانی نتھار کر پی لیا جائے تو یہ جلدی امراض کے لیے مفید ہے۔

    خارش اور جلد کی رطوبت کی بیماریوں میں یہ نہایت فائدہ مند ہے۔ بھیگے ہوئے چنے خوب اچھی طرح چبا کر استعمال کرنے سے وزن بڑھتا ہے‘یہ خون کو صاف کرتا اور سدھوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ جن جانوروں کی غذا میں چنا شامل ہوتا ہے وہ اچھا دودھ اور بہتر گوشت فراہم کرتے ہیں۔ اس میں موجود نائٹروجن اور ہائیڈروجن کاربن کی خفیف مقدار جانوروں میں چربی پیدا کرکے جسم کی قوت اور حرارت کو مجتمع رکھتی ہے۔

    یورپ اور دیگر مغربی و ایشیائی ممالک میں اسے گوشت کا بہترین نعم البدل سمجھا جاتا ہے۔ کچا چنا ”اولہ“ جسے بچے بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں‘ وٹامن ”ای“ کی فراہمی اعضائے رئیسہ کی پروداخت اور نسل انسانی کی زرخیزی و توانائی میں معاون ہے۔ یہ وٹامن تازہ دانہ دار گندم‘ بادام‘ پستہ‘ چنے‘ مٹر اور دیگر پھلوں کے سبز چھلکوں میں پایا جاتا ہے۔

    چنے میں موجود وٹامن ”بی“ دل کی کارکردگی بڑھاتا ہے۔ دماغ‘ جگر‘ دانتوں اور ہڈیوں کے لیے مفیدہے اور اعصاب گردہ و ہاضمہ کے عمل میں مددگار ہے۔ وٹامن ”بی“ تمام تازہ اناجوں کے چھلکوں اور بیجوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ چنے کو چھلکوں سمیت استعمال کرنے سے امراض گردہ اور پتھری بننے کے عمل سے نجات مل سکتی ہے۔

    مکئی -: مکئی مکو‘ مکا ایک ہی غذائی جنس کے مختلف نام ہیں جو پاکستان میں سردیوں کے موسم میں عام طور پر پیدا ہوتی ہے۔ نیم پختہ بھٹہ کوئلوں پر بھون کر کھایا جاتا ہے جو نہایت لذیذ اور بھوک کو تسکین دیتا ہے لیکن یہ سیاہ مرچ‘ نمک‘ لیموں کے بغیر کھانے سے ذرا دیر میں ہضم ہوتا ہے اور معدہ میں فاسد مادے پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
    گوگل سرچ

  26. مکئی کے دانوں کو گھی یا تیل میں بھون کر پاپ کارن کی شکل میں بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ سردیوں میںمکئی کے دانوں یا بھٹے کا استعمال خوب مزہ دیتا ہے۔

    جو -: قدیم زمانے سے جو کا استعمال بطور علاج اور قوت بخش غذا میں ہوتا چلا آرہا ہے۔ زمانہ قدیم کے یونانی کھیلوں اور زور آوری کے مقابلوں کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں اور پہلوانوں کو زور آور اور قوی تر بنانے کے لیے ان کی خوراک میں جو کو ایک ضروری جز کے طور پر شامل کیا جاتا تھا۔ جو میں جسم کو توانائی بخشنے والے اجزاءکی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس میں 80فیصد نشاستہ‘ لحمیات اور فاسفورس کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ مغربی ممالک کے اکثر گھرانوں میں بچوں کو دودھ کے ساتھ جو ملا کر دیا جاتا ہے اس طرح بچوں کو اضافی غذائیت کے ساتھ ساتھ توانائی بھی ملتی ہے اور وہ پیٹ کے درد سے محفوظ رہتے ہیں۔ دودھ کو آسانی سے ہضم بھی کرلیتے ہیں۔

    جو کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ایک سو بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ خون کے جوش کو کم کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کو فائدہ پہنچاتا ہے حدت کوکم کرتا ہے‘ پیاس بجھاتا ہے‘ جوڑوں کے درد کو فائدہ پہنچاتا ہے چونکہ زہریلے مادوں کو اخراج کرتا ہے اس لیے مہاسے‘ چہرے کے دانوں اور اس سلسلے میں دوسری جلدی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ جو گرمی سے نجات دلاتا ہے جسم میں زہریلے مادوں کو خارج کرکے جلد کو نکھارتا ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کو گرمیوں میں کھانے سے قبل یا کھانے کے بعد جو کا ایک گلاس پینے سے بہت حد تک چہرے کے دانوں اور داغوں سے نجات ملنا ممکن ہوسکتی ہے۔

    احادیث نبوی سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی کریم کی مرغوب غذائوں میں جو بھی شامل ہے۔ آپ نہ صرف جو کو روٹی‘ دلیے اور ستو کے طور پر استعمال فرماتے تھے بلکہ بطور علاج بھی جو کے استعمال کا مشورہ دیا کرتے تھے۔ ایک روایت کے مطابق اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار پڑتا تھا۔ آپ اس کو جو کا دلیہ کھلانے کا حکم دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ ”جو کا استعمال غم اور کمزوری کو اس طرح نکال پھینکتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر میل کچیل صاف کردیتا ہے۔“ جدید تجربات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بیماروں کے لیے سرکار دوعالم کا تجویز کردہ جو کا دلیہ‘ ستو یا روٹی وغیرہ معدہ‘آنتوں اور السر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

    یہ تھا چند اناج کا ذکر جو اپنے اندر قوت کے خزانے سمیٹے ہوئے ہیں اور جنہیں ہم معمولی اور سستے جان کر نظر انداز کردیتے ہیں۔ حالانکہ یہ ہماری جسمانی صحت کے لیے ٹانک کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہیں اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل رکھیں اور صحت مند رہیں۔
    گوگل سرچ
    علم روشنی ھے میں نے سوچا اپنے حصے کا دیا جلا دوں

  27. روٹیاں
    پتھرکی چکی سے پسی ہوئی بغیر چھنے ہوئے آٹے سے بنی ہوئی
    مختلف قسم کے اناجوں کو ملائے ہوئے آٹےکی بنی ہوئی
    بغیر چھنے ہوئے آٹے کی کھردری روٹی کم جی آئی* زیادہ کھائیں

    روٹیاں
    روٹی**
    چپاتی**
    خالص گندم
    رئی
    پیٹا روٹی

    ڈبل روٹیاں ان کو کم سے کم اپنی غذا میں شامل کریں
    سفید ڈبل روٹی
    کائزر رول
    بیگل، سفید

    سیرئل زیادہ استعمال کریں
    غلےکے چھلکےکے۔
    غلے کے چھلکے اور اسپغول کے چھلکے والے
    جئی کے چھلکے سے تیارشدہ

    سیرئل
    گریپ نٹس™
    پھولی ہوئی گندم
    جئی کادلیہ
    تیاردلیہ

    سیرئل
    برین فلیکس
    کارن فلیکس
    رائس کرسپیز™

    درج ذیل اشیاء کو میں کم سے کم استعمل کریں
    جَو
    بلغر
    پاستا/باریک سوّیاں
    ابلے ہوئے چاول

    اناج
    باسمتی چاول
    براؤن چاول
    کوسکوس (غلے اور گوشت سے بنا افریقی کھانا)

    اناج
    چھوٹے ریشہ والا چاول

    دیگر
    ڈھوکلا**
    شکرقندی
    یام 

    دال ترکاریاں
    دالیں
    سفید چنے
    لوبیا
    چنےکی دال
    سویابین
    اوون میں بھنی ہوئی پھلیاں

    دیگر
    سفید آلو
    میٹھی مکئی
    مکئی کی کھیلیں
    پتھر سے باریک پسی ہوئی گندم™

    سیاہ لوبیہ کی یخنی
    سبزمٹروں کی یخنی
    دیگر
    اوون میں بھوننے والا آلو
    آلو کے تلے ہوئے چپس
    پریٹزل
    رائس کیک
    گوگل سرچ

  28. مولاۓ کائنات کی ‏غذا سوکھی روٹی تھی اور انکے دسترخوان سے ھر خاص و عام استفادہ کرتا تھا اور تاقیامت کرتا رھے گا

  29. اسلام علیکم
    بہت خوب بہن شاھین آپ نے اناج کے بارے میں بڑی سیر حاصل معلومات دیں جزاک اللہ خیر
    ہمارے اسلاف کی تمام باتیں سنہری حرفوں میں لکھنے کے قابل ہیں ۔انکی ذندگی سادگی کا جو نمونہ پیش کرتی ہے اسے پڑھ کر سر شرم سے جھک جاتے ہیں کہ ہم ان سے محبت کرنے والے ان کے نام لیوا ۔ان تمام سادگیوں سے کوسوں دور ہیں ۔
    جب حضرت علی (ع)اور حضرت فاطمہ زہراہ سلام علیہٰ کا زکر ہو تو کیا وہ گھرانہ آنکھوں میں نہیں پھر جاتا ۔جہاں ایک مشکیزہ ایک چکی اور صرف ضرورت بھر کا سامان ہے ۔لیکن طلب کچھ بھی نہیں ہے ۔
    کھانے کی سادگی کا حال وہ ہے جو آپ نے لکھا ۔لیکن ہمارے دسترخوان پورے بھرے ہونے کے باوجود کمی کا شکار ،کیونکہ ہم میں وہ قناعت اور وہ بصیرت نہیں ہے جو ان علم کے خزانوں سے فیضیاب ہو ۔
    حضرت علی (ع)کا ایک ایک قول اور ایک ایک بات آج کے ہر علم پر بھاری ہے لیکن ہم میں سے کتنے اس سے فیض پاتے ہیں ؟ کاش ہم بھی سادگی اختیار کریں اور اپنے اجداد کےورثوں سے فائدہ اٹھائیں روحانی بھی اور جسمانی بھی ۔
    چلو پھر آج لوکی کا رائتہ بناتے ہیں
    لوکی حسب ضرورت
    دہی دو کپ
    سفید زیرہ بھنا اور کٹا ہوا آدھی چمچی
    کالی م رچ پسی ہوئی دو چٹکی
    نمک حسب ذائقہ
    لوکی کو کدوکش کرکے بھاپ دے لیں
    اب دہی میں تمام چیزیں مکس کریں اور لوکی بھی ڈالدیں
    اچھی طرح مکس کرلیں
    کچھ لوگوں کو اس پر تڑکا پسند ہوتا ہے یعنی بگھار
    ایک فرائنگ پین میں حسب منشا تیل ڈالیں جب گرم ہوجائے تو اس میں سفید زیرہ اور ثابت لال مرچ ڈال لیں اور اس سے رائتے کو بگھار لیں ۔
    انتہائی ذود ہضم اور سادہ رائتہ تیار ہے ۔
    اللہ آپ کے دسترخوان ہمیشہ سجائے رکھے آمین
    عالم آرا
    عالم آرا

  30. ژبردست اچھی بہن عالم آراء سلامت رھیں
    مجھے رائتہ بھی اچھا لگتا ھے اور ھر کھا نے کی زینت بڑھاتا ھے
    انشا اللہ کل اور پرسوں سلوی میں ایک دوست کے گھر قرآن خوانی اور افطار و ڈنر ھے میں اس میں آپ کی بتائ ھوئ بنائ‏ ان ڈشیز کو بناونگی اور قران خوانی کے بعد دعا میں بھی آپ سب کو یاد رکھونگی
    اللہ تعالی سب دعاوں کو قبول کرنے والا ھے
    اللہ تعالی آسانیاں فراھم کرنے والا ھے
    ھر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرماۓ میرا رب
    اب رات کو ھی چند اچھے اور جلدی بن جانے والے کھانوں کی ترکیب کے ساتھہ حاضری ھوگی
    طالب دعا
    شاھین رضوی

  31. شاہین کا دستر خوان اب کچھ تھکا تھکا سا نظر آتا ہے۔ شاید روزہ دار باورچی تھک گئے ہیں۔ خیر جس کسی نے اسمیں حصہ لیا اجرکم اللہ اور جس نے فقط باہر بیٹھ کر تماشہ دیکھا اسکے لیئے ماشااللہ۔ اللہ پاک اس قلمیسعی کو قبول کریں۔آمین

  32. آج ذرا انجیر کا حلوہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں

    انجیر : آدھا کلو
    condanse milk:ایک درمیانے سائز کا
    دودھ :ایک کلو
    چھوٹی الائچی: پسی ہوئی ایک چوتھائی ٹی اسپون
    کیوڑہ یا میاہ ورد(گلاب): خوشبو کے لیے
    گھی: 250 گرام
    پستے اور ورق

    ترکیب:
    انجیروں کو دودہ میں بھگو دیں 2 سے 3 گھنٹوں کے لیے۔پھر انہیں دودھ سے نکال کر مکسر میں پیس لیں۔ایک پین میں گھی گرم کرکے اسمیں پسی ہوئی انجیریںcondanse milkڈال کر پکایئں۔جب انجیریں گھی چھوڑ دیں تو اسمیں پسی الائچی ملائیں اور کیوڑہ ڈال کر چولھا بند کر دیں۔پھر اسکو جس ڈش میں سرو کرنا ہو اسمیں نکال لیں اور اسپر ورق لگا کر پستے چھڑک دیں۔

  33. کیا خیال ہے ۔جاتے رمضان میں کیا ملتانی تکے بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ چلیں مل کر کام کرتے ہیں

    اجزاء :

    گوشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بغیر ہڈی آدھا کلو ( پارچے بنا لیں )
    لہسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کترا ہوا ، چار جوئے
    دہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
    ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسی ہوئی ، آدھا چاۓ کا چمچ
    گرم مسالہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسا ہوا ، ایک چاۓ کا چمچ
    ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتری ہوئی ، ایک انچ کا ٹکڑا
    ہرا دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑا سا
    سفید زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چاۓ کا چمچ
    ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاو
    پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاو
    آلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ درمیانی جسامت کے چار عدد
    سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسی ہوئی ، حسب پسند
    نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
    کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ

    ترکیب :

    آلو ابال کر گول قتلے کاٹ لیں ۔ ٹماٹر بھی قتلوں میں اور پیاز لچھوں کی شکل میں کاٹ کر رکھ لیں ۔ کسی بڑے پیالے میں دہی ، نمک ، لہسن ، سرخ مرچ ، گرم مسالہ ، ادرک اور ہلدی کو مکس کریں اور یہ مسالہ گوشت کے پارچوں پر لگا کر پون گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔ کسی فرائنگ پین میں آئل گرم کر کے گوشت کے پارچے بچھائیں اور اس پر تہ در تہ آلو ، ٹماٹر اور پیاز سجا کر زیرہ ، ہرا دھنیا اور ڈیڑھ کپ پانی ڈال دیں ۔ مضبوطی سے ڈھکن ڈھانپ کرچولہے پر ایک گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائيں ۔ گوشت گل جاۓ تو گرم چپاتیوں کے ساتھ نوش کریں

  34. ارے نیہں بابا جی باروچی نیہں تھکے
    بس ذرا جاتے ھوۓ رمضان میں یہ سوچ کر دل اداس ھوگیا کہ ا‏يئندہ برس جب میں اس دنیا میں نیہں رھونگی تو آخرت کی کیا تیاری کی ھے
    اور یہ خیال اتنا قوی تھا کہ میں دو تین دن اس گی گرفت سے نیہں بچ سکی
    سامان سو برس کا ھے پل کی خبر نیہں
    آپکے ملتانی تکے بارگرد ھیں
    انجیر کا حلوہ بہت اچھا
    اور کچھہ انجیر کے بارے میں میری درخواست ھے کہ کھجور اور انجیر کو اپنی ڈائٹ میں شامل کریں ‘

    انجیر ایک چھوٹے قد کا درخت ہے۔ اسکا اصل وطن یونان سے افغانستان اور مشرقی بحیرہ روم کا علاقہ ہے لیکن اب یہ دنیا میں اور بھی جگہوں پر اگایا جاتا ہے۔ یہ 3-10 میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ اسکی چھال ہموار اور پتے بڑے ہوتے ہیں۔ اسکا پھل 3-5 سینٹی میٹر لمبا اور سبز ہوتا ہے اور پکنے پر جامنی ہو جاتا ہے۔
    انجیر کا پھل
    ترکش انجیر کا اندرونی حصّہ

    انجیر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اسکے آثار وادی اردن میں ملے ہیں جن کی قدامت 9200 قبل مسیح ہے۔ اس لحاظ سے انجیر پہلا پودا ہے جسے انسان نے کاشت کیا۔ اسکا ذکر بائبل میں بھی ہے۔

    انجیر کو تازہ یا خشک کر کے کھایا جاتا ہے۔

    انجیر کے میٹھے چھال کے اندر چھوٹے چھوٹے سینکڑوں موتیوں جیسے دانے ہوتے ہیں کہا جاتا ہے کہ اگر انجیر کو خوب چبا چبا کر اور ایک ایک دانے کو پیس پیس کر کھائیں تو ہر دانے کی اپنی خوشبو ،لذت اور ٹوٹنے کی الگ الگ آواز ہوتی ہے۔اس اعتبار سے انجیر کا کھانا ایک نہایت دلچسپ اور محسوس کرنے والا عمل بھی ہے۔
    انجیر کا ذکر قرآن مجید میں بھی موجود ہے۔حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مقام پر فرمایا کہ انجیر جنت سے زمین پر آیا ہوا نہایت مُفید اور اکسیر پھل ہے۔
    انجیر بھی شہد کی طرح انسانی صحت،تندرستی اور بیماریوں کو دور کرنے کے حوالے سے نہایت ضروری اور اہم میوہ ہے۔یہ انسان کے تقریباً تمام نظام ہائے حیات میں کئی حوالوں سے بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے۔
    انجیر کی مناسب مقدار کو خوب چبا چبا کر کھانے سے پیٹ کے بادی اثرات،معدے کے کیڑے،خون کے کئی عوارض،تلی اور جگر کی بیماریاں،پیشاب کے کئی امراض اور سانس کے عارضے بھی درست ہوجاتے ہیں۔
    انجیر کھانسی،بلغم،گلے کی خراش اور آنتوں کی کئی بیماریوں کو بھی دور کرتی ہے۔
    انجیر دماغی امراض سے بچاتی ہے ۔مزاج اور طبعیت میں نرمی پیدا کرتی ہے۔دل کو فرحت بخشتی اور قلب و جگر کو بجا طور پر قوت دیتی ہے۔
    انجیر میں ایسے غذائی اجزاء شامل ہیں کہ جو نظامِ انہظام کو قوت بخشتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرکے موٹاپا لانے کا باعث بھی بنتے ہیں۔
    اگر کسی کی تلی خراب ہو گئی ہو یا تلی پر ورم آ گیا ہو تو ایسی صورت میں چاہیے کہ وہ پانچ یا چھ انجیر ہر روز سرکہ میں بھگو کر کھائے اس طرح چند روز میں فائدہ ہوگا۔اسی طرح اگر انجیر کے ساتھ بادام یا پستہ بھی کھائیں تو یہ بھی تلی کا ورم ختم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
    انجیر اگر ہر روز کسی ایک خاص وقت پر کھانے کا معمول بنا لیا جائے تو اس سے فالج جیسے مرض سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔انجیر کو اخروٹ کی گری کے ساتھ کھانے سے بھی فالج ہونے کا خطرہ نہیں رہتا۔
    پھوڑے پُھنسیوں اور کینسر جیسے مرض کے علاج کے لئے بھی انجیر کا باقاعدہ کھاتے رہنا اکسیر اور مفید ہوتا ہے۔اگر انجیر اور دودھ کو ملا کے پیس کر لئی سی بنا کر پھوڑوں اور پُھنسیوں پر لیپ کیا جائے تو وہ جلد پک کر بہہ نکلتے ہیں۔
    گردہ ،مثانہ یا پتے میں اگر پتھری ہو اور اکثر درد کا باعث ہوتی ہو تو اس کے لئے بھی انجیر مفید ثابت ہوتی ہے۔اس کے لئے ہر روز صبح نہار منہ پانچ یا چھ انجیر کلونجی یا کلونجی کے تیل کے ساتھ کھائیں تو پتھری نکل جاتی ہےانجیر ہر طرح کے پتھروں کو گھول کر کمزور اور کم کرنے کا کام بھی کرتی ہے۔
    انجیر کا مسلسل استعمال خون کا گاڑھا پن ختم کرتا ہے ۔نالیوں میں خون کے انجماد کو روکتا ہے اور جسم کی بےجا چربی کو بھی کم کرتا ہے۔اس حوالے سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انجیر ایک شافی دوا ہے
    گوگل سرچ سے مدد لی ھے

  35. عبادت اذکار صوم و صلاۃ توبہ واستغفار کا میہنہ اپنے اختتام پر ھے
    عید جمعرات یا جمعہ کو ھوگی
    اج منگل کا دن ھے اور 27 رمضان کی سب سے اھم ترین رات بھی ھے کہ اکثر علما‌ ء اسی رات کو لیلہ القدر سے تعبیر کرتے ھیں

    ”بیشک ہم نے قرآن کو لیلة القدر یعنی باعزت وخیروبرکت والی رات میں نازل کیا ہے ۔اورآپ کو کیا معلوم کہ لیلةالقدرکیا ہے ۔لیلة القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اس رات میں فرشتے اور جبریل روح الامین اپنے رب کے حکم سے ہر حکم لے کر آترتے ہیں۔ وہ رات سلامتی والی ہوتی ہے طلوع فجر تک ۔

    آیت کریمہ میں اللہ تعالی نے خبر دی ہے کہ اس نے قرآن کو ایک باعزت اور خیروبرکت والی رات میں نازل کیا ہے ۔پورا قرآن لیلة القدرمیں لوح محفوظ سے آسمانِ دنیا پر نازل ہوا،پھر وہاں سے جستہ جستہ حسب ضرورت نبی کریم ا پر نازل ہوتا رہااور 23 سال میں اس کے نزول کی تکمیل ہوئی ۔

    ان آیا ت میں قرآن کریم کی بہت بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے ،جس کی تعبیر ان الفاظ میں کی گئی ہے کہ ہم نے قرآن کی عظمت واہمیت کے پیش نظر اسے ایک نہایت ہی معظم ومکرم اور بابرکت رات میں نازل کیا ہے ۔اسی مضمون کو اللہ تعالی نے سورة الدخان آیت (3) میں یوں بیان فرمایاہے: ”بیشک ہم نے قرآن کو ایک بابرکت رات میں نازل کیا ہے ،بیشک ہم ڈرانے والے تھے“۔ اور یہ رات ماہِ رمضان میں تھی،جس کی تصریح اللہ تعالی نے سورة البقرة آیت (58) میں فرمادی ہے : ”رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا“۔

    اللہ تعالی نے لیلة القدر کی عظمت واہمیت بیان کرنے کے لیے نبی کریم اکومخاطب کرکے کہا: آپ کو کیا معلوم کہ لیلة القدر کیاہے؟لیلةالقدر ایسے ہزار مہینوں سے بہتر ہے جن میں کوئی لیلة القدر نہ ہو ،یعنی ایک لیلة القدر تراسی سال اورچار ماہ سے بہتر ہوتی ہے ، اس لیے کہ اس میں فرشتے اور جبریل علیہ السلام اپنے رب کے حکم سے آسمان سے زمین پر اترتے ہیں درآنحالیکہ ان کے پاس آنے والے سال سے متعلق رب العالمین کے تمام فیصلے اوراحکام ہوتے ہیں جیساکہ سورةالدخان آیت (۴،۵) میں آیا ہے ”اسی رات میں ہر پُرحکمت کام کا فیصلہ کیاجاتاہے،ہمارے پاس سے حکم ہوکر،ہم ہی ہیں رسول بناکر بھیجنے والے “۔

    لیلة القدر سراسر سلامتی اور خیر ہی خیر ہوتی ہے ،اس میں کوئی شر نہیں ہوتا ،اور یہ خیروسلامتی غروب آفتاب سے طلوع فجر تک باقی رہتی ہے ۔ بعض لوگوں نے سلامتی والی رات کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ مومنین اس رات کو شیاطین کے شر سے محفوظ رہتے ہیں، یا یہ کہ فرشتے مومنوںاورمومنات کو سلام کرتے ہیں ۔

    سرور کائنات رسول مقبول رسول اللہ انے فرمایا: ”لیلة القدر کو رمضان کی آخری دس راتوںمیں سے طاق راتوںمیں تلاش کرو“۔اسی لیے نبی کریم ا ان دس راتوںمیں عبادت کا بڑا اہتمام کرتے تھے ،اعتکاف کرتے تھے اورعباد ت کے لیے خود بھی جاگتے تھے اوراپنے گھر والوں کو بھی جگاتے تھے۔
    مسلمان کی زندگی میں اس رات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ،اسی لیے اسے پانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنی چاہیے، اورنبی کریم اکی اتباع میں رمضان کی آخری دس راتوں میں عبادت کا خوب اہتمام کرنا چاہیے،اعتکاف کرنا چاہیے اوراپنے بچوںکو بھی ان راتوں میں عبادت کے لیے جگاناچاہیے
    اللہ پاک ھم سبکی عبادتوں کو قبول فرماۓ آمین ثم آمین

  36. شاہین جی اگلے برس تو باورچی خانے کو مزید بڑے کرنا ہے آپ جانے کی کہاں کی تیاری کر رہی ہیں۔ ملتانی تکے بار دگر اس لیءے ہیں کہ کسی ایک نے تو بحی نہیں بنائے۔
    کیا خیال ہے آج پہلے آپ،پہلے آپ والے[ لکھنو ] کے کباب بنائیں؟

    اشیا،
    گاے کا باریک قیمہ ایک کلو
    کچا پپیتہ کھانے کے تین چمچے
    پیاز (باریک کاٹ لیں) دو عدد
    گرم مسالہ پاوڈر کھانے کا ایک چمچہ
    ادرک چاے کا ایک چمچہ
    لہسن پیسٹ چاے کے دو چمچے
    بادام 14 عدد
    لال مرچ پاوڈر چاے کے دو چمچے
    تیل کھانے کے دو چمچے
    نمک حسب زایقہ
    دہی آدھی پیالی
    ترکیب ۔
    سب سے پہلے قیمے میں پپیتا اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں-اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ھویی پیاز ڈال کر سنہری مایل کر لیں — اسکے بعد نکال کر ہاتھ سے مسل کر چورا کر لیں پھر قیمہ میں دہی ،لال مرچ،پیاز، ادرک اور چھلے ھوے بادام پیس کر ملا دیں –ساتھ ھی گرم مسالا ،کھانے کے دو چمچے تیل اور لہسن بھی ملا دیں-ایک بیکنگ ٹرے لیںاور قیمے کے گول کباب بنا کر ٹرے میں رکھیں اور اوون میں بیک کریں-

  37. ارے واہ جناب اج میرا صبح ھی سے دل چاہ رھا تھا کہ ھرے مصالحے کا قیمہ یا شامی کباب کی ترکیب شامل بلاگ کی جا‎ ۓ
    ابھی اسی خیال سے عالمی آخبار کے عالمی مطبخ میں آئ تو یہاں تو اتنے مزیدار کبابوں کی خوشبو پھیلی ھوئ ھے
    مجھے اندازہ ھے کہ آ پ بہت اچھا کھانا پکانا جانتے ھیں
    بقول میری والدہ کہ جو اچھا کھانا جانتا ھے وہ خوش ذوق ھوا تو اچھا کھانا بھی بنا سکتا ھے
    اسی لیے دینا بھر میں بہترین کھانا مرد شیف ھی بناتے ھیں
    میری سب سے درخواست ھے کہ یہ کباب ضرور بنايئۓ
    اسکو بیک کرسکتے ھیں
    اسکو فرائ کرسکتے ھیں
    یہ کباب اگر آپکے فرج میں ھیں تو افطار وسحور میں استمعال ھوسکتے ھیں
    اللہ پاک محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کو عمر طویل اور رزق میں برکت عطا فرماۓ آمین

  38. بسم اللہ الرحمن الرحیم
    بنام خدا وند بخشندہ مہربان
    اللہ آپ سب پر ھمشیہ اپنا فضل و کرم فرماۓ آمین ثم آمین
    میرے عزیز دوستوں
    میری ادبی اور قلبی مضبوط رشتوں کی دوڑ سے بندھی بہنوں اور برادرانہ عزیز اللہ آپ سب پر اپنی بے پایاں رحمتوں کا نزول جاری رکھے آمین ثم آمین
    آج بڑی عبادت و عظمت والی رات ھے
    یہ امت محمدی و ومصطفوی کو ھدیہ میں ملی رات ھے
    جس میں ایک رات کی عبادات کا اجر و ثواب ھزار رات کی عبادت کے برابر ھے
    اسی رات میں خالق اکبر ھر بشر کی تقدیر کا فیصلہ فرماتے ھیں
    فرشتے بھی زمین پر نازل ھوتے ھیں
    ایک عجب شان و برکت کی رات ھے
    میں نے سوچا سب سے پہلے تو آپ سب سے اس رات میں معافی مانگ لوں
    اگر میں نے سال رواں کے دوران کسی کے ساتھہ کوئ بدتمیزي کی ھو’کسی کا دل دکھایا ھو
    دانستگی میں نا دانستگی میں کسی کو میری کوئ بات بری لگی ھو
    تو میں دونوں ھاتھوں کو جوڑکر آپ سب سے معافی کی خواستگار ھوں
    اللہ تعالی سے بھی معافی مانگتی ھوں
    گناھان کیبر وصغیر کی
    توبہ کرتی ھوں ھر اس برے اور بدی والے کام سے جو مجھہ سے جانے انجانے میں سرزد ھوۓ
    میرے مالک میری توبہ
    میرے پاک پروردگار میری تویہ قبول فرما يئے

    میرے مالک و خالق میری توبہ قبول فرمايئے
    میرے معبود میری تویہ قبول فرمايئۓ
    اے عالمین کے رب ھم سب کی توبہ قبول فرمايئۓ
    ھم تیرے دوبار میں سرکو جھکاۓ `سر بسجود ھیں ھماری توبہ قبول فرمايئۓ
    ھم دل سے توبہ کرتے ھیں
    تیرے سوا کوئ توبہ قبول کرنے والا نیہں
    تیرے سوا کوئ بخشنے والا نیہں

  39. اے میرے مالک میری زبان میں جو گرہ ھے اسکو کھول دے
    ھماری قوم کو ھدایت عطا فرما‎ ء آمین
    ھماری قوم کو ھر زمینی اور آسمانی افات سے محفوظ رکھنا
    آمین ّّ ثم آمین
    ھماری قوم میں بھائ چارہ اور یگانگت پیدا کردے اے میرے پالنے والے ھماری تمام دعاوں کو عبادات کو قبول فرمايئۓ
    اے اللہ تیارک وتعالی
    ھمارے دلوں میں گھروں میں شہروں میں ملکوں میں اللہ کا خوف بیدار فرما دے تاکہ ھم کوئ غلط کام کرتے ھوۓ گھبرایئں
    اور ڈریں
    ھمارے حکمرانوں کے دلوں میں قوم کی بھلائ کا مضبوط خیال ڈال دیں آمین ثم آمین
    اے مالک و ارض و سماء ھماری دعاوں کو قبول فرمايئۓ آمین ثم آمین
    ھماری قوم کو ھر طرح کے عذا ب سے محفوظ رکھیے گا

  40. اللہ پاک ھماری قوم کو اقبال و عروج حاصل ھو
    اللہ پاک ھماری قوم کو ذلت و پستی سے نکال کر ساری دینا میں عظمت و عزت و بلندی عطا فرما‎ء آمین ثم آمین
    ھمارے ملک پاکستان کو امن وسلامتی والا بے مثال مک بناد ے آمین ثم آمین
    این دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد
    اللہ تعالی بڑی بخششوں والا مہربان و رحیم و کریم رب ھے
    اللہ تعالی کا قرب تلاش کریں اور اس سے ڈرتے رھیں یہی فلاح ونجات کی کنجی ھے
    اللہ تعالی ھم کو عبادت میں عاجزی و فرونتی یکسوئ اور انہماک عطا فرماۓ آمین
    اللہ تعالی اپ سے دعا کرتے ھیں کہ ھمکو نیک کام کرنے کی توفیق و ارادہ قوی عطا فرماۓ آمین
    اللہ پاک ھم کو اپنی عبادت و اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرماء آمین ثم آمین

  41. رمضان کے آخری عشرے کے اخری ایام مبارکہ ھیں
    اللہ تعالی سے دعا کرتے ھیں ھمیں سرخروئ اور غلبہ عطا فرماۓ
    دینا اور اخرت مین فلاح اور فوز عطا فرماۓ آمین
    عاجزی خشوع خضوع کے ساتھہ رب کی رحمت و فضل کی امید رکھتے ھوۓ
    عفو کے طلب گار بنے کی توفیق عطا ھو امین ّ ثم آمین
    اے مالک و مدبر اے خالق کل کائنا ت
    ھم تمام ظاھری اور باطنی نعمتموں پر شک ربی ادا کرتے ھیں
    ھم کو علم وفہم و صیح فیصلے کک توفیق عطا فرماء آمیں
    ھم سب کو نیکی سچائ اور حق کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرماء آمین ثم آمین
    ھم سب کو ایک دوسرے کو معاف کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ثم آمین

  42. اچھا اب چلتے ھیں پکوان کی طرف یہ تو ساری روح کی غذا تھی
    روزے میں پیاس بہت لگتی ھے اور افطاری کے وقت سب سے پہلے لوگ شربت یا لسی یا جوس یا کوئ مقویات یا پانی پیتے ھیں
    کچھہ خوش نصیب آب زم زم سے بھی روزہ کھولتے ھیں
    میرے پاس بھی ایک بڑا کین اب زم زم سے بھرا ھوا سامنے ھی رکھا ھے
    ابھی سحری میں تھوڑا وقت ھے
    اج سحری مین دودھ اور روغنی پراٹھا ھے جو میں اپنے لیے نیہں بکہ ایک دوست کی بیٹی کے لیے بنا ونگی
    اٹا بھی گوندھا ھوا ھے اور جمعہ و الے دن جو کباب بناۓ تھے وہ بھی فریزر سے نکال کر صرف تلنے ھیں
    اچھا مجھے شامی کباب بہت ھی پسند ھیں مگر بہت خاص طریقے سے بنے ھوۓ
    مجھے کچے گوشت کے کباب بھی بہت پسند ھیں
    کباب کی ترکیب تو محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب نے بتا دی ھے
    ابھی میں ھرے مصالحے میں بنے والے قیمہ کی ترکیب آپ کی خدمت میں پیش کررھی ھوں

    قیمہ ھاتھہ کا کٹا ھوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کیلو
    لہسن ادرک کا پیسٹ تازہ بنا ھوا ۔۔۔۔۔ 3 کھانے کے چمچے
    ھلدی پسی ھوئ ،۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ کھانے کے چمچے
    سرخ مرچیں 3 کھانے کے چمچے
    دھنیہ پسا ھوا 2 کھانے کے چمچے
    گرم مصالحہ ثابت ۔۔۔۔۔۔۔تیز پتہ بڑی الا‏ئچی چھوٹی الائچی زیرہ سقید سیاہ کڑی پتہ دارچینی سیاہ مرچ
    یہ سب تھوڑی تھوڑی تعداد مین شامل کریں
    پیاز دو عدد
    ٹماٹر 3 عدد
    ھرا دھینہ ایک گٹھی
    نمک حسب ذا‏ئقہ
    تیل یا گھی حسب طلب مین تو اس قیمے میں تیل کے ساتھہ تھوڑا سا مکھن بھی استعمال کرتی ھوں
    ایسی پیاری رنگت ھوتی ھے اس سالن کی کہ بس
    اور خوشبو اور ذائقہ بھی بہت اجھا ھوتا ھے
    ترکیب
    سب سے پہلے پیاز کو کاٹ کر تیل میں سنہری کرلیں پھر اس میں لہسن ادرک کا امیزہ شامل کریں
    جب تھوڑی سی بھون جاۓ تو پھر صاف ستھرا دھلا اور خشک قیمہ شامل کرلیں دیگر مصالحہ جات اس وقت تک نہ ڈالیے جب تک
    قیمہ کا پانی نہ خشک ھوجاۓ جب پانی خشک ھوجاۓ تو آپ سرخ مرچ پاوڈر دھنیہ اور ھلدی ڈال کر بھون لیں
    مصالحے میں خوشبو آنے لگے تو نمک اور ھر ا مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر بہت ھلکی آنچ پر دم دینے کے لیے رکھیے جب گل جاۓ تو روٹی یا نان یا پراٹھے کے ساتھہ پیش کریں
    اس قمیے میں آپ الو اور مٹر ڈال کر اور بھی اسکی مقدار کو بڑھا سکتی ھیں
    اس ڈش کو سبھی شوق سے کھاتے ھیں

  43. میرے اچھے بھائ آصف بھٹی تم کہاں گم ھوگیۓ
    تم سے ابھی تازہ مچھلی کے مصالحے کی ترکیب بھی پوچھنا ھے
    مچھلی کو اپنی خوراک میں شامل کریں
    دودھ دھی بھی کثرت سے اسمتعال کریں
    ھری سبزیوں کا استعمال کریں
    سوپ کوبھی اپنی روزمرہ کی خوارک میں شامل کریں
    بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں
    آپ شربت بادام
    شربت صندل
    شربت انار
    ویمٹو
    شربت گلاب
    شربت املی
    شربت خوبانی
    اپکو جو پھل پسند ھے اسکا شربت بنا سکتی ھیں
    جو سبزی پسند ھے اسکو بھی کاٹ کر صاف کرکے اسٹور کرسکتی ھیں
    اپنے گھر میں ھمشیہ مہانوں کے استقبال کے لیے پہلے سے کچھہ چیزیں گھر مین ضرور رکھیں جیسے ابلے ھوۓ چنے
    سموسوں کی پٹیاں کی مدد سے آلو سبزي اور قیمہ کے سموسے بھی بنا کر رکھے جاسکتے ھیں
    نوڈلز بھی اسانی سے بن جاتے ھیں انکو بیک کیا جاسکتا ھے
    اسپرنگ رول
    نکمو
    بھنے ھو‎ ے کاجو مونگ پھلی بسکٹ سادہ کیک جو گھر میں بہت آسانی سے بنایا جاسکتا ھے اج بھی لوگ شوق سے چاۓ یا کافی کے ساھتہ کھاتے ھیں
    آپ گھر میں گاجر کا کیک تیار کرسکتی ھیں یہ بہت ھی کم خرچ کیک ھے اگر آپ لوگوں کو کیک پسند ھین گھر کے بنے ھوۓ تو پھر اپنی ازمودہ ترکیب بھی اس بلاگ میں شامل کرونگی
    اج تو بہت ھی وقت ھوگیا
    آپ لوگوں سے باتیں کرنے بیھٹوں تو دینا بھول جاتی ھوں
    اپنی دعاوں میں مجھے یاد رکھیے گا
    دعا سے بڑھ کر کوئ تحفہ نیہں
    طالب دعا

  44. میری ایک پنجابی دوست تھیں جن کے گھر میں کوئ بھی دال شوق سے نیہں کھاتا تھا
    اور مجھے تو دالیں ھی پسند ھین اور ھمارے گھر میں تقریبا سارے خاندان مین سب ھی بہترین کھانے پکانے والے موجود ھیں
    اور خاص کر دالوں میں اور بہت ساری سبزیوں کے ایکسپرٹ ھیں

    اج دال کی ترکیب
    ملکہ مسور کی دال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ادھا کیلو
    ٹماٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 درمیانی سائز
    ھلدی ایک کھانا کا چمجہ
    نمک۔۔۔۔ حسب ضرورت
    سرخ مرچیں دو کھانے کے چمچے
    کڑي پتہ 5 عدد
    ھری مرچیں 3 عدد
    ھرادھنیہ ایک گٹھی
    درج ذیل جیزون کو پتیلی میں ڈال کر پہلے دال کو پکانے کے لیے رکھیے
    جب دال کا باکل بھرتہ بن جاۓ تو اسکو اتار کر خوب گھونٹ لیں اور حسب ضرورت پانی ڈالکر اسکو گھاڑا کرلیں
    اب اس دال کی سب سے خاص بات اسکا تڑکہ کا بھگار ھے
    آپ اس میں تازہ مکھن ڈالیے یا اصلی گھی شامل کریں
    یا پھر تیل سے بھی کام چل جاۓ گا مگر مچبوری میں
    پہلے ایک پیاز سنہری کرلیں
    پھر اس میں کڑي پتہ
    ھری مرچیں
    مسٹڑڈ سیڈ
    زیرہ ثابت
    ھرادھنیہ
    ثابت سرچ مرچیں
    جب یہ سارا بھگار تیار ھوجاۓ تو پھر جس وقت سرو کریں اس وقت یہ خوشبودا ر بگھار دال پر ڈالیے

  45. ایک بار میں نے اپنی انھی دوست کو یہ دال بنا کر کھلائ پھر کیا بات تھی جناب ھمشیہ ھی مجھہ سے فرمائش کی جاتی تھی کہ آگر ھمارے گھر ارھی ھو تو کھڑے مسور کی یا سرخ مسور کی دال بنا کر لاو
    دال سے دوپہر کے کھانے پر حوب رونق ھوجاتی ھے اس کے ساتھہ
    آپ سادے چاول روٹی سلاد چٹنی آچار اور لسی کے ساتھہ بڑی شان سے پیش کرسکتی ھیں
    کھانا سادہ اور مزے دار ھونا جاھیے جس کھانے کو آپکو محبت و الفت سے تیار کرینگی اسکی خو شبو و ذائقہ ھی الگ ھوتی ھے
    دالوں میں گوشت سے زیادہ طاقت ھوتی ھے اللہ پاک اپکے رزق میں بہت برکت عطا فرماۓ آمین ثم آمین
    اپنی دعاوں میں اپنے ھم وطنوں کو یاد رکھیے کہ پاکستان میں بارشوں نے اور بجلی کی قلت نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ھے
    اللہ پاک ھماری قوم کو خوش حال ایمان دار بنا دے آمین ثم آمین

  46. رمضان کے آخری عشرے کے اخری ایام مبارکہ ھیں
    اللہ تعالی سے دعا کرتے ھیں ھمیں سرخروئ اور غلبہ عطا فرماۓ
    دینا اور اخرت مین فلاح اور فوز عطا فرماۓ آمین
    عاجزی خشوع خضوع کے ساتھہ رب کی رحمت و فضل کی امید رکھتے ھوۓ
    عفو کے طلب گار بنے کی توفیق عطا ھو امین ّ ثم آمین
    اے مالک و مدبر اے خالق کل کائنا ت
    ھم تمام ظاھری اور باطنی نعمتموں پر شکر ربی ادا کرتے ھیں
    ھم کو علم وفہم و صیح فیصلے کی توفیق عطا فرماء آمیں
    رات گیے لکھتے ھوۓ ٹائپنگ کی نا دانستہ غلطیوں کے لیے معافی چاھتی ھوں

  47. مجھے چیز یا پینر بہت پسند ھے
    ھم مشرقی لوگ پنیر سے دور ھی بھاگتے ھیں
    پینر کو اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کریں
    پنیر یا چیز
    آپ کی خوراک کو خوش ذائقہ بنا کر آپ کی بھوک کو چمکاتا ہے بلکہ ساتھ ہی لحمیات، حیاتین، معدینات، سیر شدہ چکنائی اور سوڈیم جیسی اہم غذائی اجزاء بھی فراہم کرتا ہے۔ پنیر انسان کی قدیم ترین اور انتہائی غذائیت رکھنے والی غذاوں میں شامل رہا ہے۔ اسے انگریزی میں “چیز” کہتے ہیں ۔ اپنی افادیت کے لحاظ سے یہ ایک اچھی چیز ہے اور ایک نفیس ترین غذا مانی جاتی ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پنیر دودھ کی لازوال شکل ہے۔ آثار قدیمہ کی تحقیقات سے یہ دریافت ہوا ہے کہ پنیر 4000 قبل مسیح سے سومیریکئس کی غذا میں شامل تھی۔ انسان نے پنیر سازی کا آغاز 2000 قبل مسیح یعنی آج سے 4000 سال قبل کردیا تھا۔ رومیوں میں مقبول اس غذا کو یورپی راہبوں نے نئے نسخوں سے تشکیل دیا چنانچہ پنیر کی لاتعداد اقسام وجود میں آگئیں اور یہ فن یورپ میں ایک خاص حیثیت اختیار کر گیا۔ پنیر اپنی غذائی اہمیت و افادیت میں “دو دھاری تلوار” کی مانند کہا جاتا ہے۔

    یہ آپ کی خوراک کو خوش ذائقہ بناتا ہے بلکہ اس میں شامل بھاری مقدار میں لحمیات جو خاص کر “سخت مزاج” پنیر جیسے “چیڈر” میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے حیاتین الف اور معد نیات کا اچھا ذخیرہ بھی کہا جاسکتا ہے جن میں کیلشیم اور فاسفورس شامل ہیں۔ دوسری جانب پنیر ساز ادارے اب اس بات کی طرف توجہ دے رہے ہیں کہ چکنائی اور کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لیے جزوی یا مکمل طور پر بالائی نکالا ہوا دودھ پنیر تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ پنیر کھانے کے دوران سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔ پنیر کھانے سے کم از کم نصف گھنٹہ سگریٹ نوشی کو ترک کردیں۔ پنیر کو تین زمروں مین تقسیم کیا جسکتا ہے ملائم، درمیانی اور سخت۔ پنیر کے ہر زمرے کی دو اقسام چکھ کر پھر خریداری کا فیصلہ کریں۔ یاد رکھیے کہ اچھے قسم کی پنیر دیکھنے میں اچھی لگتی ہے۔ جو پنیر دیکھنے میں اچھی نہ لگے اس کا مزہ بھی اچھا نہیں ہوتا۔ پنیر کے ساتح چائے بھی پی جاتی ہے لیکن تیز خوشبو کے مشروبات موزوں بھی نہیں ہوتے ۔ ملائم پنیر کے ساتھ جس میں سبز چائے بھی موزوں رہتی ہے۔ پنیر ایک غذائیت سے بھرپور اور پسندیدہ غذا ہے اسے اپنی غذا میں شامل رکھیں۔
    گوگل سرچ

  48. لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير وهو على كل شيء قدير
    لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير وهو على كل شيء قدير
    لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير وهو على كل شيء قدير
    اس دعا کو قرات کیجیے
    بہت ھی مجرب ھے اپنے گھروں میں اپنے دلوں میں سکون ھی ملے گا ھمشیہ انشا اللہ
    یہ دراصل شاھین کا کچن نیہن ھے بلکہ عالمی اخبار کا کچن ھے
    اور اس میں ھم سبکی کوشش و کاوش یہی رھے گی کہ نہ صرف کچن کو ھی قابل رشک بنانا ھے بلکہ زندگی اور گھر میں بھی بہت واضع اور بھرپور مثبت تبدیلی لانا ھے
    ایک آباد و شاد گھر جہاں سب ایک دوسرے کا دل سے خیال کریں اور سب ایک دوسرے کو خوش کرنے اور رکھنے کا جتن کریں
    آج بھی بہت خاص اھتمام کریں
    سبکی پسند کی کوئ خاص چیز تیار کریں
    ھمشیہ نیکی اور خوشی کے کاموں میں پہل کریں گھر والے خوش ھوتے ھیں تو ساری دینا حسین معلوم ھوتی ھے
    اج دسترخوان یا کھانے کی میز پر پھول بھی رکھیے
    دعا لیں
    دعا دیں
    گھر کے کسی فرد سے رنجش ھو تو منانے میں پہل کریں
    اور عید کے دن اپنا خصوصی خیال رکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *