رمضان تطہیر روح و قلب ہے ۔۔ مبارک ۔۔۔ مبارک

http://jomhuri.mytehran.ir/portals/1107/Images/aaaaabbbcc847855.jpgمبارک ہو ان سب نفوس کو کہ جنکی حیات میں ایک اور ماہ رمضان المبارک آرہا ہے ۔رمضان صرف بھوکے پیاسے رہنے کا نام نہیں بلکہ تطہیر روح و قلب ہے اور اسکی ایک ایک ساعت کو روح میں اتارنے کا مطلب قلب المنقلبون ہے.

آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جنت کو شروع سال سے آخر سال تک رمضان المبارک کی خاطر آراستہ کیا جاتاہے اور خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے پس جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے جس کا نام مشیرہ ہے جس کے جھونکوں کی وجہ سے جنت کے درختوں کے پتے اور کواڑوں کے حلقے بجنے لگتے ہیں جس سے ایسی دل آواز سریلی آواز نکلتی ہے کہ سننے والوں نے اس سے اچھی آواز کبھی نہیں سنی۔

دعا
اے جلد را ضی ہونے والے میرے رب مجھے بخش دے
کہ دعا کرنے کے سوا میرااور کچھ بس نہیں چلتا
بے شک تو جو چا ہے کرنے والا ہے
اے وہ جس کا نام دوا ، جس کا ذکر شفا ، اور اطاعت تونگری ہے
میرے رب
رحم فرما اس پرجس کا سرمایہ محض امید ہے
اور جس کا ہتھیار گریہ ہے
اے نعمتیں پوری کرنے والے ، اے سختیاں دور کرنے والے
اے تاریکیوں میں ڈرنے والوں کیلئے نور
اے وہ عالم جسے پڑھایا نہیں گیا
محمد (ص) آل محمد (ص) پر رحمت فرما
مجھ سے وہ سلوک کر جس کا تو اہل ہے
الہی آمین

51 thoughts on “رمضان تطہیر روح و قلب ہے ۔۔ مبارک ۔۔۔ مبارک”

  1. عید کا دن عبادت وتقوی اور تہذیب نفس پر خوشی اور اللہ سے ان نعمتوں کا شکر اداکرنے کا دن ہے ۔ اسی دن اس دعا کا بھی دن ہے کہ ہم تمام عمر اسی ریاضت اور مجاہدے کے ساتھ گزاریں گے ۔۔ دنیا کے تمام انسانوں کی دکھ تکلیف کا ادراک کریں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ایک دوسرے کے کام آ سکیں ۔ سکھ سلامتی میں ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے ۔۔۔ انشاللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *