ہم نے عالمی اخبار کے بلاگ میں عزیزی شاہین رضوی کی رمضان میں کھانوں اور کھجور کے بارے میں معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فرمائش کی تھی کہ کیوں نہ الگ سے شاہین کا رمضان کچن کھول لیا جائے۔ رمضان کریم کی برکات سے اللہ نے دعا فوری قبول کی اور اگلی ہی میل میں ایک عدد پکوڑوں کی ترکیب سمیت شاہین کی رضامندی بھی آ گئی۔ اب ہم سب مل کر اپنی اپنی معلومات اسمیں رمضان کچن کے حوالے سے جمع کرتے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ شاہین کے اس رمضان کچن کو عالمی اخبار کے سرورق پر بھی شائع کیا جائے
عزیزم شاہین رضوی نے میری فرمائش کے جواب میں لکھا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب رمضان کریم
آپکو یہ پرنور میہنہ بہت مبارک ھو
واللہ یہ خیال برا نیہں ھے
میں نے یہ بات نوٹ کی ھےکہ رمضان میں اللہ تعالی کی عطا کردہ ھر نعمت کا لطف ھی کچھہ اور ھوتا ھے۔۔چلیے شاھین کے کچن میں آج 3 مختلف طریقوں سے پھلکی پکوڑے بن رھے ھیں
آیئۓ ھمارے چھوٹے سے مطبخ میں چلتے ھیں
اور ھم کوشش کرنیگے کہ روزداروں کو افطاری پر صحت مند اور خوش ذائقہ افطاری ملے اور اچھی افطاری بھی تو ایک نعمت ھے
چلیے پہلے پکوڑوں کے لیے تیاری کریں
بیسن ایک پاو لے لیں
دھنیہ پودینہ کی اور مرچوں لیموں کی چٹنی بنا لیں اور اس کو اپنے پکوڑوں میں ملادیں
دو بڑے چمچے کافی ھیں
دھی 4 بڑے کھانے چمچے
نمک حسب ذائقہ
پسا ھوا زيزہ ایک چھوٹا چمچہ
بھنا ھوا زیرہ حسب ذائقہ
ایک عدد انڈہ
سرخ مرچیں حسب ضرورت
آدھا کپ پانی
میٹھا سوڈا چٹکی بھر
ان سبکو بلنڈر میں ڈال کر مکس کرلیں
3 منٹ میں آپ کا بہترین پیسٹ تیار ھے
اب تیل گرم کریں اور افطاری سے تھوری دیر قبل
اس آمیزے کو کھانے کے چمچے سے نکال کر تل لیجیے
اور چٹنی کے ساتھہ گرم گرم نوش فرمايئۓ
اور اس کے ساھتہ میری اچھی بہن عالم آراء کے پیارے ھاتھوں سے بنی ھوئ
مزیدار لسی
واہ واہ جی
اللہ کا لاکھوں بار شکر ھے
کہ بہترین نعمتوں سے افطاری کی جارھی ھے اور دوسروں کی مدد بھی کی جارھی ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رمضان مبارک ھو
کھجور بہت ھی صحت بخش پھل ھے اسکی غذائ افادیت کے پیش نظر ھی اسکو بہت سارے پھلوں پر فوقیت دی گی ھے
اور میں تو رمضان میں کھجور سے ایک مزے کی ڈرنک بناتی ھوں
فریش ملک حسب طلب
کھجوریں 10 عدد
شکر حسب طلب
ونیلا آئس کریم
روح افزا 2 کھانے کے چمچے
ان سب کو بلنڈر میں ڈال کر آئس کیوب کے ساتھہ سرو کریں
رمضان کریم

عید پر کڑھائ گوشت کا لطف ھی کچھہ اور ھوتا ھے آپ رات کے کھانے پر بنا يئے
کڑھائ گوشت کی ترکیب
گوشت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کیلو
دھی ۔۔۔۔۔۔۔ 750 گرام
ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔۔ 750 گرام
الائچی سبز کوٹ لیجیے گا
ثابت دھنیا ، چائے کا ایک چمچہ
سفید زیرہ ، چائے کے دو چمچے
پسا ہوا ادرک ، چائے کا ایک چمچہ
لہسن پسا ہوا ، چائے کے تین چمچے
گھی ، 500 گرام
کٹی ھوئ کالی مرچیں
کٹی ھوئ سرخ مرچیں
ہری مرچ ، چار عدد
تھوڑا سا ہرا دھنیا
اپنا خاص گرم مصالحہ کہ جس کی خوشبو اور لذت ھی مختلف ھے
ترکیب:
گھی میں گوشت، لہسن، ادرک اور نمک ڈال کر بھونیں۔
جب گوشت سرخ ہو جائے تو اس میں ٹماٹر شامل کر لیجئے۔
جب ٹماٹروں کا پیسٹ بن جائے تو دہی میں باقی تمام مسالے ملا کر گوشت میں ڈال دیں اور دھیمی آنچ پر اسے پکنے کے لئے رکھ دیں۔
جب گوشت گل جائے اوردھی کا پانی خشک ہو جائے تو اسے دوبارہ بھون لیں۔
بعد ازاں اس پر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں جولین کٹی ھوئ اردک باریک کٹا ھوا ہوا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک دیں اورکسی گہری ڈش میں سرو کریں
روغن جوش بھی عید پر بنا سکتے ھیں
اجزا
گوشت 1 کیلو
پیاز (باریک کٹا) دو عدد
سبز الائچی 4 عدد
لونگ 3 عدد
دار چینی 3 عدد
بڑی الائچی 2 عدد
سونف 3 چائے کے چمچ
زیرہ 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پپریکا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
بادیان کا پھول 1عدد
پسا گرم مصالہ 1چائے کا چمچ
دہی 1/2 کلو
نمک حسب ذائقہ
تیل 1 کپ
لال آٹا 2 کھانے کےچمچے
ترکیب
1-کھلے منہ کی دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکا براؤن کرکے ادرک لہسن پیسٹ بھون لیں۔
2-گوشت ڈال کے تیز آنچ پر فرائی کریں جب گوشت کی رنگت بدل جائے تو لال مرچ پاؤڈر، ہینگ ، ہلدی،
، پپریکا پاؤڈر اور نمک ڈال کے پکائیں۔ کچھ دیر بعد دہی شامل کر دیں۔
3-ایک ململ کے کپڑے کی پوٹلی میں سونف، لونگ، دار چینی،زیرہ،بڑی الائچی اور بادیان کا پھول ڈالیں اور پوٹلی رکھ دیں۔ ڈھک کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
4-گوشت گل جائے تو پوٹلی نکال دیں اور لال آٹا تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور اسے گریوی میں شامل کر کے مزید پانچ منٹ پکائیں ۔
5-آٹا ڈالنے سے پہلے گریوی کے اوپر سے روغن پیالے میں نکال لیں۔
6
7-اگر گوشت گلانے کیلئے پانی کی ضرورت ہو تو دہی ڈال کے بھوننے کے بعد پانی شامل کریں۔
اور کسی بڑی ڈش میں سرو کریں
ھرے مصالحے سے گارنش کریں
پیاری بہن شاھین آپ کے کچن نے اس رمضان بہت رونق رکھی اور بھائی صفدر ھمٰدانی کی ترکیبوں نے روز نئے نئے کباب بنانے پر مجبور رکھا ۔ مجھے بھی کباب بہت پسند ہیں اس لئے ہر ترکیب آزماتی ہوں ۔ اس بلاگ پر دی گئی تمام ہی ترکیبیں لا جواب تھیں اللہ آپ سب کو ہمیشہ ھنستا بستا رکھے آمین
مین بھی ایک کباب کی ترکیب لکھ رہی ہوں آج ہی بنا کر دیکھیں
سالن کباب
قیمہ بہت باریک پسا ہوا ۔دو پونڈ
پیاز ایک بہت باریک کٹا ہوا
ہرا دھنیا ہری مرچ پودینہ باریک کٹا ہوا
نیبو کا رس ایک کھانے کا چمچہ
پساگرم مصالحہ حسب زوق
نمک حسب زائقہ
پسی لال مرچ اور پسا سفید زیرہ ایک ایک چمچی تیز پسند ہے تو تو پسی لال مرچ دو چمچی
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں اور آدھے گھنٹے تک رکھ دیں ۔
سالن
ایک چھوٹی پیاز
لھسن ادرک پسا ہوا ایک ایک چمچی
دو درمیانے ٹماٹر
لال مرچ ایک چمچی ۔
دھنیا پائوڈر آدھی چمچی
سفید زیرہ پساپائو چمچی
ایک دیگچی میں تیل ڈالیں گرم ہو جائے تو پیاز کاٹ کر ڈالیں
جب پیاز براؤن ہو جائے تو اس میں تمام مصالحے ٹماٹر کے علاوہ ڈالیں اور خوب اچھی طرح بھون لیں
جب خوب بھن جائے تو اس میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈالیں اور پکنے دیں جب ٹماٹر بالکل گل جائیں تو بھون لیں
اب اس میں تھوڑا پانی ڈال کر حسب پسند شوربہ رکھیں
ایک فرائنگ پین میں تیل ڈالیں اور جو قیمہ تیار رکھا ہے اس کے سیخ کباب کی طرح کباب بنا کر اچھی طرح تل لیں
اب ان کبابوں کو گریوی میں ڈال دیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر لگا دیں ۔
نان یا اُبلے چاولوں کے ساتھ نوش فرمائیں اور نئی نئی ترکیبوں کے لئے اگلے رَمَضان کا انتظار کریں
عالم آرا
عید کی خاص ڈش شیر خرمہ
سویاں ایک پیکٹ
گھی چار یا پانچ کھانے کے چمچے
دودھ ایک لیٹر
چینی حسب پسند
بادام بھگو کر چھیلے ہوئے ۔پستے بھگو کر چھیلے ہوئے ۔باریک کاٹ لیں ۔کشمش ۔ چھوارے یا کھجور چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے ۔
ہری الائچی تین چار
ناریل کا دودھ یا ناریل کی کریم یہ ڈبوں میں مل جاتی ہے ایک ڈبہ
پہلے گھی میں تمام خشک میوہ کشمش سمیت تل لیں ہلکا براؤن اور گھی سے نکال لیں
اب اسی گھی میں سویاںبھون لیں اگر پہلے ہی بھنی ہوئی ہیں تو ہلکا بھونیں
اب اس میں دودھ شامل کردیں جب سویاں گل جائیں تو الائچی اور تمام خشک میوہ ڈالدیں
جب زرا پک جائے تو اس میں چینی ڈالیں اور ساتھ ہی ناریل کا دودھ ڈال دیں پانچ منٹ پکنے دیں ۔
اب خوبصور ت سی میٹھے کی ڈش میں نکالیں
بہت ہی پر رونق اور لذیذشیر خرمہ بنے گا
آپ سب کو عید مبارک
عالم آرا
اب سویاں گھی میں بھون لیں
یہ کمپیوٹر بھی لطیفے ہی کرتا ہے
اتنے ڈبے بن جاتے ہیں کہ نظر ہی کچھ نہیں اآتا ۔
جیسا کہ میری ترکیب میں شیر بننے کے بعد بھی سویاں بھونی جارہی ہیں ۔ ہا۔ ہا ،،ہا
عالم آرا
شاھین رضوی جی عید پر ھم نے روغن جوش بنایا اور آپ کو بھی بہت دعائیں دی ہیں ۔ ۔ میری خواھش ھے کہ آپ یہ سلسلہ عید کے بعد بھی جاری رکھیں ۔۔۔تاکہ مختلف تراکیب کے ساتھ ساتھ پھلوں اور سبزیوں کے طبی فوائد بھی ھماری نگاہ سے گزرتے رہیں اور علم میں اضافہ کا باعث رہیں ۔
اچھی ارم نقوی مجھے اس بات کی بہت خوشی ھوگی اگر میری کسی کوشش و کاوش سے آپکو کسی طور سے کوئ مدد و معلومات ملتی ھے تو مجھے بہت ھی خوشی ھوگی
مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا
آپ نے یہ انگریزی محاورہ تو سن رکھا ہوگا کہ ایک سیب روزانہ آپ کو ڈاکٹر سے بچاتا ہے۔
اسی طرح آپ نے یہ بھی پڑھ رکھا ہوگا کہ ایک انار سو بیمار۔۔ یعنی سو بیماریوں کا واحد علاج۔
لیکن ڈاکٹر سے آپ کو سیب بچا سکتا ہے اور نہ ہی انار، بلکہ صحت مند زندگی گذارنے کا وہ عشروں پر انا وہ سنہرا اصول بھی بے اثر ہوگیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ روزانہ پانچ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بیماریوں سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ ایک تازہ تحقیق سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا باقاعدہ استعمال کینسر جیسے موذی مرض سے بچانے میں کوئی خاص مدد نہیں دیتا۔
پھل اور سبزیاں کھانے کی میزپر بھلی لگتی ہیں۔ ان کے رنگ، خوشبو اور ذائقے معدے پر ہی نہیں مزاج پر پھی خوشگوار اثرڈالتے ہیں۔ کئی عشروں سے طبی ماہرین پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا باقاعدہ حصہ بنانے پر زور دیتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے نہ صرف ضروری وٹامنز اور نمکیات حاصل ہوتے ہیں بلکہ وہ انسان کو صحت مند رکھنے اور موذی امراض سے بچانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔
باقاعدگی سے پھل اور سبزیاں کھانے والے افراد دل، شوگر، اور کینسر سے موذی امراض سے زیادہ تر محفوظ رہے۔
سبزی گوشت کا متبادل ھوتی ھیں
گوشت مہنگا اور مہنگائ پاکستان میں رھنے والوں کو بہت ساری نعمتوں سے محروم کررھی ھے
اس لیے اس بلاگ میں کوشش کرنیگے کہ گھروں میں بھی چند سبزیاں آگانے کی کوشش کرینگے
اور سبزي کھانے کے فوائد پر بھی بات کرنیگے
اپنے گھروں میں سبزي ٹماٹر
ھری مرچیں
ھرا دھنیہ
پودینہ
توری بیگن
اور دیگر سبزي بہت اسانی سے آگائ جاسکتی ھے ھم اس پر بھی تفصیل سے بات کرینگے
اور اپنے باروچی خانے کو بہت خوش نظر بنایا جاسکتا ھے
اپنی غذا میں دال سبزي اور اناج کو شامل کریں ‘اور عصر حاضر کی بہت ساری بیماریوں سے نجات پايئۓ
اپنے دسترخوان کو سادہ تازہ اور کچی سبزيوں سے سجايئے
واہ ارم نقوی تم نے مجھے بہت متحرک کردیا ھے
اللہ کرے یہاں میںآپ سب کے فائدے کی بھی کوئ بات ومعلومات لکھہ سکوں جس سے خلق خدا کو واقعی فائد ہ ھو
جزاک اللہ ۔ ۔ ۔ آپ کا یہ جوش برقرار رھے ۔آمین ۔
واہ بہن شاہین واہ !آپ کے بلاگ نے تو مقبولیت کا ریکارڈ تو ڑ دیا کہ چوبیس گھنٹے میں سینچری بنا لی۔ ان کالموں میں بہت سے بلاگ شروع ہوئے مگر کوئی چوبیس گھنٹے میں اتنی مقبولیت حاصل نہیں کرسکا ۔ شاید وجہ یہ ہوکہ خواتین کل ؔبادی کااکیاون فیصد ہیں اور ہرخاتون خانہ خود کو باورچی خانے کی ملکہ سمجھتی ہے۔ اور وہ اس میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی لہذا اگر ایک جوڈیشنل کمشین بناکر تحقیقتات کرائی جائے تو مجھے یقین ہے کہ ساس اور بہوئی کی لڑائی کے پیچھےجو ہمارے معاشرے میں عام ہے چولہہ ہی نظر آئے گا ؟ کہ وہ بیدخل ہونا نہیں چاہتی ہیں اور بہو بیدخل کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ ایک کہاوت یہ بھی ہے کہ مرد کے دل میں راستہ پیٹ سے ہوکر جاتا ہے۔
خانم شاہین رضوی جی بہت نوازش اور بھی سب خوا ھران کا شکریہ جو اتنے مزے کی تراکیب بتا رھی ھیں ، اللہ آپ سب کو سلامت رکھے آمین
رمضان المبارک کے پکوان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لبنانی کباب
ٌٌٌٌٌٌٌٌـــــــــــــــــــــ
اجزا:
ــــــــــ
گائے یا بکری کا قیمہ ایک کلو،
اُبلی میکرونی ایک پیالی،
چھلے اور اُبلے مٹر ایک پیالی،
ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ،
انڈے 2 عدد،
درمیانی پیاز 3 عدد،
اُبلے آلو 3 عدد،
ٹماٹر 3 عدد،
ہری مرچ 6-8 عدد،
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ،
کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ،
تیل حسبِ ضرورت
ترکیب:
ــــــــــــ
پہلے ایک پتیلی میں ایک کلوقیمہ،ایک چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،3 عدددرمیانی پیازباریک کتری ہوئی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اسی کے پانی میں اُبال لیں، جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں 3 عددٹماٹر،6-8 عدد ہری مرچ،ایک پیالی چھلے اور اُبلے مٹر اور ایک پیالی اُبلی میکرونی ملا کر چوپر میں پیس لیں۔
جب قیمہ باریک پیس لیں تو اس میں ایک چائے کا چمچہ کُٹی کالی مرچ شامل کر کے رول کی شکل کے کباب بنا اس کے بعدکبابوں کو 2 عدد پھینٹے ہوئے انڈوں میں لگائیں اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں، جب کباب اچھی طرح براؤن ہو جائیں تو اُنھیں نکال کرٹشو پیپر پر رکھیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے اور اب کیچپ یا چٹنی کے ساتھ د سترخوان پر سجائیں ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اسلام علیکم عالمی آخبار کے دوستوں اور مہربانوں کو تہہ دل سے رمضان کریم کی مبارک باد
محترم جناب برادر عزيز شمس جیلانی صاحب میرے بلاگ نے جو ریکارڈ قائم کیا ھوا اس میں سارا کمال ھم سب کی بہت عزيز اور بہت پیاری بہن ڈاکٹڑ نگہت نسیم کا کمال ھے
اس بار رمضان کریم بہت گرم ماہنے میں آیا ھے کویت میں شدید گرمی پڑ رھی ھے
جو لوگ باھر کام کرتے ھیں ان کے لیے واقعی بڑا سخت امتحان ھوتا ھے
مگر اللہ پاک ھمت عطا کرتے ھیں اور دینا کی کوئ شدت مسلمانوں کو روزے سے دور نیءن رکھہ سکتی ھے
مجھے یاد سال گڈشتہ اس بلاگ میں ھمارے محترم برادران نے بھی اس بلاک میں اپنی آزمودہ ترکبیب شامل کرکے اسکو اور بھی زیادہ موثر بنا دیا تھا امید ھے اس بار بھی آپ سبکی شرکت اس بلاگ کو کار آمد بنايئے گی
اور میں بھی اسی وقت خوشی محسوس کرونگی کہ میرے اچھے دوست اس بلاگ سے استفادہ کرسکیں
میری ایک ھی دعا ھوتی ھے کہ اللہ پاک ھمارے وطن عزيز میں امن وامان اور استحکام پیدا ھوجاۓ
مجھے برسوں پہلے پاکستان میں گذرے رمضان یاد آتے ھیں سحری اور افطار کی رونقین اور برکیتں یاد آتی ھیں تو بے ساختہ انکھوں میں آنسو آجاتے ھیں
اب تو لوگ باھر جاتے ھوۓ بھی ڑرتے ھیں
ارم نقوی بہت پیار اور دعا کے ساتہھ تمھار شکریہ
رمضان تو خیرو برکت کا مبارک میہنہ ھے
ھر گھڑی سعادت
ھر لحظہ مبارک
ھر روز نیک اور ھر عشرے کی اپنی برکات
ھر افظا ر و سحور کی سحر انگیزیاں خوشی اور روشنی کا میہنہ
دوسروں کو نیکی میں شریک کرنے کامہینہ
میں نے ایک مضمون پڑھا تھا اس ماہ مبارکہ میں سب سے زیادہ استمعال ھونے والا جنت کا پھل کھجور
السلام علیکم
آپ سب کو رمضان کی برکتیں مبارک ہوں ، شاہین آپی کے مطبخ سے آنے والی سوندھی سوندھی خوشبوؤں نے مجھے بھی یہاں آنے پر مجبور کر دیا ۔ ویسے آپس کی بات ہے ، بہت سے تراکیب پڑھ کر تو روزہ شدید لگنے لگا ہے ، کچھ ترکیبیں تو ہم لوگ پچھلے ساتھ ٹیسٹ کر چکے ہیں ، باقی اس سال کر لیتے ہیں .
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
شاہین آپی آپ نے تازہ مچھلی بنانے کی ترکیب پوچھی ہے ، ہائے کیا یاد کرا دیا ، پچھلے سال تک کیا موجیں تھی ، اب وہ بہاریں کہاں ؟ بچوں کے آ جانے کے بعد سے میں وآپس ہیڈ آفس آ گیا ہوں ، پورا سال ہو گیا ہے مچھلی کی شکل تک نہیں دیکھی ، اب جب کبھی ویک اینڈ پر بچوں کے ساتھ سی سائیڈ جانا ہوتا ہے تو شرق یا سالمیہ کے ساحل پتھروں کی درمیان پدی پدی مچھلیاں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں ،
ہم لوگ جو مچھلی بناتے تھے وہ بہت ہی آسان ہے ، مچھلی تازہ شکارکی ہوئی ( صاف کر لیں ) کٹس لگا لیں ، کُٹی ہو لال مرچ ، پسا ہوا ادرک لہسن اور حسب ذائقہ نمک تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر پیسٹ سا بنا لیں اب اسے صاف کی ہوئی مچھلی پر لگا لیں اور کم از کم ایک سے دیڑھ گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں یہ مصالحہ مچھلی کے جسم مین موجود پانی نکال دے گا مگر پھر بھی باقی ماندہ پانی اپ لوگون نے مچھلی پکانے کے دوران خشک کرنا ہے ۔ ۔ اب آپ انگیٹھی میں کوئلے ڈال کر اُنہیں جلا لیں انگیٹھی میں کوئلے جلا کر اُس پر جالی دار گرل رکھ لیں جب یہ سب ہو جائے تو مچھلیوں کو گرل پر رکھ دیں ، ایک بات کا خیال رکھیں کہ گرل یا جالی زیادہ موٹی تاروں کی بنی ہوئی نہ ہو اور وہ کوئلے سے مناسب فاصلے پر ہو ، ورنہ مچھلی پک تو جائے گئی مگر اُس کا ذائقہ اتنا مزے دار نہ ہو گا کیونکہ مچھلی کے اندر موجود پانی پوری طرح خشک نہ ہو سکے گا ، اس بات کا دھیان رہے کہ مچھلی کا اپنی پانی پوری طرح سوکھ جائے ، اس ترکیب سے پکنے والی مچھلی کی جلد اکثر جل جاتی ہے بلکہ کوئلہ بن جاتی ہے ، کچھ لوگ گرل پر المونیم فول ( پیپر ) بھی چڑھا لیتے ہیں ، جس سے مچھلی کی جلد جلنے سے تو بچ جاتی ہے مگر وہ ذائقہ نہیں آتا جو مجھے پسند ہے ، خیر آپ لوگ چاہیں تو آپ لوگ بھی ایلمونیم پیپر چڑھا سکتے ہیں ، تیار ہونے کے بعد مچھلی کو گرل سے اُتار کا پلٹ میں رکھ لیں اور کانٹے سے جلی ہوئی جلد ایک طرف کرتے جائیں اور مچھلی سے لطف اندوز ہوں ، یاد رہے اس طرح مچھلی بنانے کے لیے انگیٹھی کا ہونا لازمی نہیں ہم لوگ ایک مرتبہ یہ تجربہ گھر کے چولھے پر بھی کر چکے ہیں ۔ ۔ ۔
آصف احمد بھٹی
اسلام علیکم ساتھیو
آصف احمد بھٹی بھائی بہت اچھی اور آسان ترکیب ہے مچھلی مجھے بہت پسند ہے میں ضرور بناؤنگی انشاء اللہ
میں رمضان میں ہلکے اور آسان کھانے بنانا پسند کرتی ہوں سبزی اور مرغی بنانے کی ایک آسان سی ترکیب لکھ رہی ہوں امید کہ اچھی بنے گی ۔
چکن برسٹ دو عدد
ٹماٹر ایک بڑا
سبزیاں جو پسند ہوں (مٹر ،پیاز،پپریکا،گاجر ،کیبیج۔ہری مرچ سب حسبَ اندازہ
زیرہ سفید ایک چٹکی
چاٹ مصالہ ایک چمچی
دہی دوکھانے کے چمچے
سویا ساس ایک چمچی اگر پسند ہے تو
تیل تین کھانے کے چمچے
ایک دیگچی میں تیل ڈالیں جب گرم ہوجائے تو اس میں سفید زیرہ ڈال دیں جب زیرہ براؤن ہو جائے تو اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اب اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر پیسٹ کی شکل اختیار کر لے ۔
اس دوران چکن کو کیوب کی شکل میں چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں
سبزیاں بھی حسبِ پسند ٹکڑوں میں کاٹ لیں سبزیوں میں دیئ سویا ساس چاٹ مصالہ اور نمک ملا کر رکھ دیں ۔
اب چکن کے ٹکڑے ٹماٹر پیسٹ میں ڈال دیں اور گل جانے تک پکائیں جب پانی خشک ہوجائے تو سبزیاں ڈال دیں اور پانی خشک ہوتے ہی اتار لیں ۔لزیز چکن ویجیٹبل تیار ہے ابلے چاول یا نان کے ساتھ نوش فرمائیں
اچھے آصف بھائ خوش رھو
مچھلی اور تازہ مچھلی جو آصف بھائ کی ترکیب سے بنی ھوئ ھے تو اسکی خوشبو بھی مزے کی اور ڈاقہ تو بہت ھی یمی ھے
کویت میں مچھلی بہت مہنگی ھوتی ھے اور مجھے مچھلی سے زیادہ جھنگے اچھے لگتے ھیں
اچھی بہن عالم آراء چکن کی ترکیب اچھی لگی ھےس میں بھی سادہ اور آسانی سے بناۓ جانے والی ڈشیز کو ترجیح دیتی ھوں
لکھتے ھوۓ ان گنت ڈبے بن رھے ھیں کچھہ سمجہ میں نیہں آرھا ھے کہ کیا لکھا جارھا ھے
انشا اللہ اس بلاگ میں کچھہ نئی ترکیب بھی شامل کرونگی
اّپ سبکو رمضان کے آخوی عشرے کی برکتیں مبارک ھوں
اللہ پاک ھمارے سیاۃ کو حسنات میں تبدیل کردے آمین ثم آمین
جیتی رہئے بہن شاھین رضوی
لیجئے شاورما گھر پر بنائے
چکن یا بیف اآدھا کلو
گرین سلاد پتہ ۔بند گوبھی ،کھیرا ۔ہری مرچ۔ٹماٹر ۔پیاز حسبَ ضرورت یہ سب باریک کاٹ لیں لمبا لمبا
سویا ساس ایک چمچہ ۔سرکہ دو چمچے
کالی مرچ ایک چمچی ۔نیبو کا رس دو چمچے
ساور کریم اور حمس
نمک حسبِ زائقہ
روٹی کے لئے ۔۔ اآٹا دو پیالی گھی ایک چمچہ نمک حسبِ زائقہ
گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور ان میں دو چمچے سرکہ ۔ایک چمچی سویا ساس ۔نمک حسب ذائقہ کالی مرچ ایک چمچی اور نیبو کا رس دو چمچے ملا کر ایک گھنٹہ رکھ دیں
اب ایک فرائنگ پین میں دو چمچے تیل اور یہ گوشت ڈال کر تھوڑی سی کالی مرچ ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں اآنچ ہلکی رکھیں کہ یہ گوشت اپنے ہی پانی میں گل جائے ۔
دو پیالی اآٹے میں ایک چمچہ گھی ڈال کر تھوڑا سخت گوندھ لیں نمک بھی ڈال لیں اب اسکی بالکل باریک روٹیاں جس سائز کی پسند ھوں بنا لیں
اب ایک ایک روٹی پر پہلے تھوڑا سا حمس لگائیں ۔تھوڑا سا چلی ساس اب اس روٹی کے درمیان میں گوشت ڈالیں اور سارا سلاد تھوڑا تھوڑا کہ اس روٹی کو رول کی شکل میں لپیٹا جا سکے ۔اگر چاہیں تو اس میں ساور کریم بھی لگا سکتے ہیں مزیدار شاورما تیار ہے ۔
عالم آرا
اآخری عشرہ ہے دعائوں میں سب ہی ایک دوسرے کو شامل رکھیں تو بہت اچھا ہے کہ یہ ہی سب سے بڑا تحفہ ہے ہم سب کے لئے ایک دوسرے کو دینے کا ۔۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری عبادات کو ہمارے روزوں کو اپنے فضل سے قبول فرمائے ہم سب کی پریشانیوں کو دور کر دے اور ہمیں اچھے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
اللہ سب بیماروںکو صحت دے اور ہمیں بھی صحت اور تندرستی عطا فرمائے ۔آمین
اللہ ہم سب کو ہر قسم کی آفات سے اپنی پناہ میں رکھے ۔آمین
اللہ ہماری اولاد کو دین اور ایمان پر قائم رکھے اور انہیں کامیابیاںاور ترقیاںعطا فرمائے ۔آمین
اللہ ہمارے ملک کا محافظ ہو اور اسے قائم و دائم رکھے ۔آمین ثمہ آمین
عالم آرا