بہن زائرہ عابدی کےحکم کی تعمیل کرتے ہوئےمیں بیت بازی کی ابتدا مندرجہء ذیل شعرسے کررہا ہوں۔
اُنہیں دل کی کیسے خبر ہوگئ
صدا دل کی کیا نامہ بر ہو گئ
میری گذارش ہے شعراء حضرات اپنے اشعار پیش کریں تو ژیادہ لطف آئیگا۔ غیر شعراء حضرات سے درخواست ہے کہ دوسرے شعراء کا
اچھا کلام پیش کریں۔

واہ بہت ھی ارم نقوی بہت عمدہ کلام ھے اور انتخاب بھی بہت اچھا ھے
کبھی نہ صبر میں کرنا ضمیر کا سودا
حسین ابن علی (ع) ھم کو یہ بتاتے ہیں
بساط زیست حقیقت سے کھیلنی ہو گی
یہاں فریب کے مہرے شکست کھاتے ہیں
ارم نقوی
یہی جنوں کا یہی طوق و دار کا موسم
یہی ہے جبر‘ یہی اختیار کا موسم
فیض
میرے اجداد نے بخشا ھے مجھے ذوق سخن
بخدا اس میں نیہں ھے کوئ کمال میرا
توسن فکر کے ھمراہ کیا جب بھی سفر
لے گیا اوج ثریا تلک خیال میرا
خواب کی اوس سے بھیگے ھیں تمنا کے شجر
زرد پتوں پر لکھا ھوگا اب مقال میرا
درد مربوط و مسلسل ھے کہانی ميں میری
آخرش کھا ھی گیا تجکھو بھی ملال میرا
حسن ترتیب سے بھیجو اسے پیغام کوئ
اتنی مہلت نیہں دیتا ھے خوش جمال میرا
ایک خوشبو نے مجھے لفظ سے مانوس کیا
کرگی گل کی مہک حوصلہ بحال میرا
آتش درد نے کچھہ اس طرح برباد کیا
برگ صد رنگ ھوا آیئنہ تمثال میرا
شاھین رضوی
ناچار بے کسی بھی ہمت اُٹھائے
دشوائ رہ و ستمِ ہمرہاں نہ پوچھ
غالب
جواب ھ سے ہوگا
ہو کے عاشق وہ پری رخ اور نازک بن گیا
رنگ کھلتا جائے ہے جتنا کہ اڑتا جائے ہے
غالب
یاد آتے ہیں جب وہ شامِ فراق
آنکھوں آنکھوں میں رات کٹتی ہے
اور مرے پاس جب بھی آتے ہیں
آگ بُجھتی ہے اور لگتی ہے
ظفرجعفری
تصحیح
یاد آتے ہیں جب وہ شامِ فراق
آنکھوں آنکھوں میں رات کٹتی ہے
اور مرے پاس جب وہ ہوتے ہیں
آگ بُجھتی ہے اور لگتی ہے
ظفرجعفری
میں تہہ دل سے ممنون ھوں شاھین رضوی صاحبہ کی ۔ وہ جب میرے اشعار کو سراہتی ہیں تو بہت خوشی ھوتی ھے ۔ مولا ان کے قلم کو بھی ھمیشہ رواں دواں رکھے ۔ آمین
آغا جی کے شعر کا اختتام ” ے ” پر ھوا ھے ۔ شعر حاضر ھے ۔
یہ جرات کردار بھی ھے اذن خداوند
مل جاۓ تو قوموں کے بدل ڈالے مقدر
معزز احباب ۔۔۔ میں آپ سب سے دلی معذرت خواہ ہوں کہ مجھے بیت بازی سے کبھی شغل نہیں رہا ۔۔ شاید اس لیئے کہ کبھی وقت ہی نہ ملا ۔۔اور جب بھی وقت ملا تو اشعار یاد نہ رہتے تھے ۔ سو ا بیت بازی سے بن نہ سکی ۔ اس لیئے روزانہ آپ سب کی یاداشت دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے اور اپنی بے دلی بھی آڑے آتی رہی ۔۔ میری غیر حاضری پر آپ سب مجھے کشادہ دلی سے درگزر کر دیجئے گا ۔ آپ سب کی بے حد ممنون رہونگی ۔
رات بھر انتظار میں اسکے
اپنی سانسوں کے تار گنتا ہوں
صفدر
مجھے بس حیرت اس بات کی ہے کہ بیت بازی کا شور مچانے والے کیا روہی ملک عدم ہو چکے۔ افسوس کہ صرف تین چار لوگ اسمیںشرکت کر رہے ہیں۔ چلیں ہو سکتا ہے مجھ سمیت یہی چند لوگ فارغ ہوں اور باقی مصروفیت کی صلیب پر مصلوب ہوں
یہ خواب دیکھتی ھیں میری خوش گماں آنکھیں
یقیں کی سیج پہ رکھے ھیں کچھہ گل تازہ
شاھین رضوی
ہمدانی صاحب
اگر یہ بلاگ چلتا رہے تو ان اشعار کو ایک کتاب کی شکل میں بھی شائع کیا جاسکتا ہے۔ جہاں تک اشعار پیش کرنے کا معاملہ ہے تو اس وقت بہن ارم نقوی چاند ہیں اور ہم سب ان کے گرد ستارے بنے ہوئے ہیں۔
محترم بھائی صفدر ھمٰدانی سمجھ میں نہیں آرہا .میرا شعر کاف پر ختم ہوا تھا لیکن کاف سے شعر کسی نے نہیں لکھا کوئی بات نہیں
میری بات کو شکوہ نہ سمجھا جائے بس برسبیل تزکرہ لکھ دیا
آپ کے شعر کے جواب میں شعر حاضر ہے
نہیں ہے شاعری آساں کہ لو یہ بھید کھلتا ہے
ٹپکتا ہے لہو دل سے تو پھر اک شعر بنتا ہے
عالم آرا
ظفر جعفری بھائی آپکی رائے تو قابل تحسین ہے لیکن کیا کریں مالی اعتبار سے عالمی اخبار یتیم ادارہ ہے. آپ جیسے احباب اگر یہ کام کر سکیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں . بس عالمی اخبار کا نام ضرور لکھا جائے
عالم آرا جی بعض اوقات دوسرا شعر لکھ دیا جاتا ہے تو اگلا فرد اسی مناسبت سے شعر لکھتا ہے.اب جیسے شاہین کا شعر کسی اور حرف پہ ختم ہوا ہے اور آپکا شعر کسی اور حرف سے شروع ہوا ہے. شاید یہ مسلہ رہے گا کہ اسکا علاج کسی کے بس میں نہیں
عالم آرا کا شعر ے پر ختم ہوا
……………………
یہ جو زندگی ترے نام تھی یہ ابھی تلک ترے نام ہے
تو پلٹ کے آئے گی جب کبھی مجھے منتظر یہیں پائے گی
صفدر ھمدانی
بہن ارم نقوی فکر نو کی شاعرہ ھیں
اھل نقد و نظر
انکی بلند فکری انکے اشعار میں محسوس کرسکتے ھیں
یہ اپنا عشق ھم اغوش جس میں ہجرو وصال
یہ اپنا درد کہ ھے کب سے ہمدم مہ و سال
فیض احمد فیض
سب کا انتخاب اور کلام اچھا ھے
لذت درد کا سرور نہ پوچھہ
مجھکو پیارا ھے مال و زر کی طرح
شاھین رضوی
حق طلب اسلیئے کرتا ہوں کہ حق ہے میرا
تم کو کیا اس پہ بھی حیران کیا ہے میں نے؟
صفدر ھمدانی
ہمدانی صاحب
ہم یہ کام ضرور کریں گے۔ لیکن بلاگ میں کم از کم پانج چھ ہزار اشعار ضرور ہونے چاہئیں تاکہ کم از کم دو ھزار اشعار تو منتخب ہوسکیں۔ شعراء سےدرخواست ہے اپنی پوری غزل یا نظم پیش کریں تاکہ ہمارے انتخاب میں پوری نظمیں اور غزلیں بھی شامل ہوں۔ اشعار بھی اچھے معیار کے ہونے چاہئیں تاکہ قاری محضوض ہوسکے۔ صرف کوئ بھی شعر لکھدینا نامناسب ہے۔
اخراجات فقیر برداشت کرلیگا۔ شعراء حضرات بجائے ایک شعر کے مکمل غزل یا نظم بھی پیش کرسکتے ہیں ۔ اس سے کتاب کی شان بڑھ جائے گی۔ کم از کم چھ ہزار اشعار کی ضرورت ہوگی جس میں سے دوہزار اشعار منتخب کئے جاسکتے ہیں۔
ظفر جعفری صاحب۔ جزاک اللہ۔ چھ ہزار اشعار؟ نو من تیل اور رادھا والا مسلہ تو نہیں آن پڑا کہیں؟
برادرم ظفر جعفری اور شاھین رضوی جی ،
مولا آپ کو سلامت رکھے ۔آمین
آپ کے الفاظ میرے لیۓ سند کا درجہ رکھتے ھیں ۔ میں نہ تو سخنور ہوں نہ ہی ادبی نزاکت و تکلف سے آشنا ھوں ۔ھاں یہ اعتماد ھے کہ کسی بھی حرف سے میں فی البدیہہ شعر کہہ سکتی ھوں ۔اب کیسا کہتی ھوں ؟ بقول انکل ھمدانی کے ۔ ۔۔۔ منجی پیڑھی ٹھونکنے والا کام ۔۔۔۔ ھوتا ھے یا واقعی شعر ھوتا ھے ۔ یہ آپ ھی بتا سکتے ھیں ۔
“ے ” سے شعر حاضر ھے ۔
یہ معرفت کے دریچے اسی پہ کھلتے ھیں
جو جانتا ھے خودی کیا ھے اور خدا کیا ھے
(ارم نقوی )
ارم نقوی کا شعر ے پر ختم ہوا تھا
”””””””
یہ ہیں خاموش اگر، اس کو غنیمت جانو
یونہی جذبات میں ہلچل نہیں ڈھونڈا کرتے
شاعر۔ نامعلوم
بھائی صفدر کا شعر ے پر ختم ہوا
یوں ہم کو آزمایا مقدر نے دوستو
خوشیاں کہاں چھپی ہیں انہیں ڈھونڈتے رہے
عالم آرا
یہ ٹھیک ہے کہ جس کے شعر کے جواب میں شعر لکھا جائے اسکا حوالہ دے دیا جائے ۔
جہاں تک کتاب کی بات ہے بہت اچھا آئیڈیا ہے ۔ یہاں پوری پوری نظمیں لکھنا مناسب نہیں لگتا ،کیونکہ بیت بازی کا ایک طریقہ ہے کہ شعر کے جواب میں شعر کہا جائے ۔ہاں یہ کیا جا سکتا ہے کہ جو اشعار پسند آئیں ان کے بارے میں معلوم کرلیا جائے اور وہ پوری نظم لکھ دی جائے ۔
یہ میری سوچ ہے ۔
اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین
ہمدانی صاحب
دیوانِ غالب تقریبا ً دو ہزار اشعار پر مشتمل ہے جو زیادہ ضخیم نہیں ہے اور ظاہر کہ اس بلاگ کا ہر شعر کسی انتخاب کے معیار پر پورا نہیں اُترے گا۔ اسلئے میں چھ ہزار کی بات کی ہے۔ اگر مکمل غزلیں اور نظمیں پیش کی جائیں تو یہ کام جلدی ہوسکتا ہے۔ میرے لئے نو سیر تیل کافی ہے۔
ارم نقوی بھيئ دل خوش کردیا
واقعی فی البدیہہ شعر کہنا ھی تو مشکل ھے اور جو شاعر خدادا صلاحیتوں سے مالا مال ھوتے ہیں انکے لیے یہ بات مشکل نیہں ھوتی ھے
کسی بلاگ میں فی البدیہہ شاعر ی بھی ھوگی انشا اللہ
یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ھے
ھوۓ تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ھو
غالب
شاہین کا انتخاب و پر ختم ہوا
۔۔۔۔۔۔۔
وہ مرا سچ عزیز تھا جسکو
سچ پہ ہی راستے میں چھوڑ گیا
صفدرھمدانی
آغا جی اے شعر کا اختتام الف پر ہواھے ۔
آدم کے پسر صورت قابیل نہ ہوتے
ہابیل کے مرنے پہ ہی ھو جاتے وہ تائب
( ارم نقوی )
صفدر بھائی کے شعر کے جواب میں جو الف پر ختم ہوا
انسانیت کو ہم نے روندا ہے اس قدر کہ
انسان ہنس رہا ہے ، انسان رو رہا ہے
عالم آرا
اپنے دشمن تو ہیں نازاں کہ ہیں شمشیر بکف
ہم کو یہ زعم کہ ہم حرفِ دعا رکھتے ہیں
شاہین بہن
فی البدیھ مشاعرے شروع کرنا میرا دیرینہ خواب ہے۔ لیکن متشاعروں کی طرف سے اتنی مخالفت ہوتی ہے کہ اللہ کی پناہ۔ آسان طریقہ ہے کہ مشاعرہ کیلئے ممشاعرہ شروع ہوتے ہی مصرع طرح دیدیا جائے جس پر شعراء دو چار اشعار یا مکمل غزل مشاعرہ کے دوران کہ سکتے ہیں۔ جو شاعر دو چار فی البدیھ شعر نہ کہ پائے وہ شاعر نہیں ہوسکتا۔ متشاعر اس سے expose ہوجاتے ہیں۔
اپنے دشمن تو ہیں نازاں کہ ہیں شمشیر بکف
ہم کو یہ زعم کہ ہم حرفِ دعا رکھتے ہیں
ظفرجعفری
نجف کے راستے کی دھول بن کر
مجھے اوج ثریا مل گیا ھے
( ارم نقوی )
ارم نقوی کا شعر ے پر ختم ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہی تو ہے میرا مسلہ کہ میرے اپنے مجھے
وفا کے نام پر اکثر فریب دیتے ہیں
صفدر ھمدانی
یقین ھے مجھے اترے گا شب کے ڈھلتے ھی
خیال و فکر کے آنگن میں آفتاب کوئ
شاھین رضوی
یہاں خدا کے سوا کوئ لازوال نیہں
بجز رسول کوئ صاحب جمال نیہں
زمینی فیصلے سب آسماں پہ ھوتے ھیں
بشر کا اس میں کوئ فعل و انفعال نیہں
شاھین رضوی
یہ فرقہ بندیاں مسلک کے نام پر جھگڑے
خدا کا خوف کرو کچھہ تمھیں خیال نیہں
شاھین رضوی
شاہین رضوی صاحبہ اس فقیر کا شعر تو ن پر ختم ہوا تھا آپ نے ے کے گولے توپ سے داغ دیئے
ھمدانی انکل یہ شاھین رضوی جی کے گولے شاید میرے شعر کا جواب ھیں ۔جس کا اختتام ” ے ” پر ھوا تھا ۔ خیر بہت اچھے اشعار ھیں شاھین رضوی جی کے ۔ ۔ ۔
آپ کے شعر کا اختتام ” ن ‘ پر ھوا ھے ۔ شعر حاضر ھے ۔
نہ سمجھو خار مجھ کو پھول ہوں میں
نجف کے راستے کی دھول ہوں میں
غلامی کا شرف جب سے ملا ھے
تبھی سے خلد میں مقبول ہوں میں
میرے پاس آتش گیر مواد جو یے پر مشتمل ھے بڑي تعداد میں موجود تھا اس لیے میں نے موقع مناسب جانا اور اپنے اتش گیر مواد کو یعنی اپنے تازہ ترین اشعار بلاگ میں لگا دیئۓ
مجھے تو محترم المقام جناب صفدر ھمدانی کی ڈانٹ بھی شفقت لگتی ھے
نازکی ان لبوں کی کیا کہیے
پنکھڑی ایک گلاب کی سی ھے
میر کے اشعار جو مجھے بہت پسند ھیں
بہن شاھین کے شعر کے جواب میں جو ے پر ختم ہوا
یہ سارے بُت جو ہم نے اپنے ہاتھوں سے تراشے ہیں
اگر ہمت ہے تو ان میں ہی زرا سچائی تو بھر لو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عالم آرا
وہ کہیں بھی گیا لوٹا تو مرے پاس آیا
بات اچھی ہے یہی بس مرے ہر جائی کی
پروین شاکر
اسّلام علیکم ساتھیوں
الحمدللہ ابھی راہئ ملک عدم تو نہیں ہوئ لیکن عالم نزع میں ہوں ،کتاب کا منصوبہ بہت ہی پسند آیا ہےانشاللہ مجھے امیّد ہے کہ میں بھی بھیّا صفدر کے ساتھ حسب توفیق حصّہ لے سکوں گی
پوری نظم اور پوری غزل یقیناً اس بلاگ کی خوبصورتی کا باعث ہو گی
طالب دعاء
زائرہ بجّو
یہ الگ بات کہ مخلوق میں افصل ٹھہرا
اور شیطان کے ھاتھوں میں وہ اسفل ٹھہرا
گر چہ ھوتا نہیں کافر بھی عقل سے محروم
ھاں جو مرتد ھے وہ ھمیشہ سے ھی پاگل ٹھہرا
ارم کا شعر الف پر ختم ہوا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئینے میں تم دیکھتی ہو اپنی نظر سے ۔۔۔ اک بارذراخود کو مری آنکھوں سے دیکھو
صفدر
وہ رنگِ جنونِ رُخِ تاباں نہیں دیکھا
مُدت سے تجھے میں نے پریشاں نہیں دیکھا
ظفرجعفری
میرے خیال میں اس برقی بیت بازی کی رفتار کو بھی برق رفتار بنایا جاۓ ۔ جعفری صاحب کے شعر کا اختتام ” الف ‘ پر ھوا ھے ۔ لہذا ” الف سے آغاز کرتی ھوں ۔
حمدیہ اشعار : ( ” الف ” سے ” ذ ” تک )
ابتدا ھے نام سے اسکے جو ھے رب سب کا رب بزم گیتی کا وہ خالق ، ھر جہاں جس کے سبب
بزم قدسی میں اسی کی حمد و مدحت کا الاپ لامکاں کے اس مکیں کی دل کی ڈھرکن میں ھےچاپ
پرورش کرتا ھے سب کی ، مالک موت و حیات ذات واجب ھے وھی ، معبود حق ھے جس کی ذات
توھمات و شرک اس کی بارگاہ میں عیب و جھوٹ دعوی فرعون بھی اس کی نگاہ میں عیب و جھوٹ
ٹھوکروں سے اور گرنے سے بچاۓ وہ مغیث عبد کو معبود کا عاشق بناۓ وہ مغیث
ثانی اس کا دھر میں پیدا ھوا نہ کل نہ آج عرش پر جس کا ازل سے تا ابد قائم ھے راج
جانتا ھے دل کے رازوں کو، پرکھ لیتا ھے سوچ ڈھرکنوں کے سب تسلسل ، اور آوازوں کے لوچ
چمن ھستی کے سبھی شجر وطیور اس کے مداح وادی و کہسار کیا ، سینا و طور اس کے مداح
حسن حق سے آشنائ ، معرفت کا ایک رخ کبریا کی کبریائ ، منزلت کا ایک رخ
خالق ارض و سما کی کیا ملے گی کوئ حد حد تو ھے انسان کی یا فکر انسانی کی حد
دل کی گہرائیوںمیں جا کے اس کوتنہائیوں میں ڈھونڈ ڈھونڈ اس کو عشق کی پرنور پرچھائیوں میں ڈھونڈ
ڈھونڈنا بھی ھے عبادت ، عشق ھے ایسا محاذ جس میں جینا بھی شھادت ، عشق ھے ایسا محاذ
ذوالجلال و ذی حشم کی حمد بھی ھے اک ھنر یہ ھنر جس کو عطا ھو ، اس کا لکھا معتبر
نعتیہ اشعار : ( “ر ” سے ” ظ ” تک )
رحمت عالم (ص) کی نعت پاک پر ھے رب کو ناز قدسیون کی ھے عبادت ، عاشقوں کی ھے نماز
زھد وتقوی سے سوا ھے عشق احمد (ص) کی اساس لا الہ کی بقا ھے ، عشق احمد(ص) کی اساس
سید الکونین(ص) سےھےعشق ، تسبیح سروش آیہ تطہیر ھے ھر وقت تلمیح سروش
شاہ بطحا کی سر محشر شفاعت بالخصوص ھر زمان وھر مکاں تک ھے سیادت بالخصوص
صرف انساں ھی نہیں ، مخلوق کل پرانکا فیض زندگی ، پائندگی ، ذوق ھنر ھے انکا فیض
ضامن ھنگام محشر ، ھادی راہ صراط ساقی تسنیم و کوثر ، ھادی راہ صراط
طہ و یاسین ہیں سرکار (ص) امت میں حفیظ ھر پریشانی میں یاور ، ھر مصیبت میں حفیظ
ظرف عالی پا گیا وہ جو ھوا انکا مطیع دو جہاں پہ چھا گیا وہ جو ھوا انکا مطیع
قصیدہ پنجتن (ع) : ( ” ع ” سے ” ے ” تک )
عشق احمد(ص) سے ھی جلتا ھے مودت کا چراغ بزم پنجتن(ع) میں ھی ملتا ھے امامت کا سراغ
غالی ھوں میں عشق حیدر(ع) میں، مجھے کرنا معاف خواب میں کرتی ھوں اکثر ، ان کے روضے کا طواف
فاطمہ(ع) سےعشق میں پایاھے خودکو یوں غریق ایک سالک یا قلندر کو ملے جیسے طریق
قلزم جود و سخا ، مولا حسن (ع) کی ذات پاک منبع لطف و عطا ، مولا حسن (ع) کی ذات پاک
کربلا والے کا قصہ ، کربلا والے کا سوگ آج تک ان کے لیۓ آنسو بہاتے ھیں جو لوگ
گلشن پنجتن (ع ) کی رعنائیوں کا مرکز ایک پھول ھاںوھی بوۓعلی(ع) ، روح حسن(ع) ، مشک رسول(ص)
لا فتاح ھے باپ تو مادر بھی ھے ذی احترام فاطمہ (ع) کے لال کی مدحت ھے معراج کلام
مصطفی (ص) کے دین کا شبیر ھے وہ پاسباں خون سے لکھی ھے جس نے لا الہ کی داستان
نوحہ شبیر(ع) کا مقصد ھے کیا ھم سے سنو برسر نیزہ کہا مولا (ع) نے کیا ؟ ھم سے سنو
وارث علم نبوت( ع ) نے کہا ” رھنا گواہ ” آل احمد ( ص ) پر ھوئ جور و جفا ، رھنا گواہ
ھر زمانے میں ھمارا ذکر ھے اب روشنی فکرحر(ع) جس کو کہیں وہ فکر ھے اب روشنی
یہ چراغ اشک وگریہ تیرگی کو کم کرے رب اسے آباد رکھے جو ھمارا غم کرے
یا الہی خامہ جاں سے ارم نے ھے لکھا حمد و نعت و منقبت اور تذکرہ کربلا
کلام عشق :
٭٭٭٭٭٭٭٭
از : ارم نقوی
( اس کلام میں الف سے “ے ” تک تمام حروف تہجی کو اشعار کی ایسی لڑی میں پرونے کی کوشش کی گئ ھے جس میں ھر شعر کا اختتام اگلے حرف تہجی پر ھو رھا ھے ۔
ماسواۓ ” ڑ ” اور ” ژ ” کے ۔ کیونکہ ان سے شروع ھونے والے الفاظ اردو لغت میں نہ ھونے کے برابر ھیں )
حمدیہ اشعار ؛ ( ” الف ” سے ” ذ ” تک )
ابتدا ھے نام سے اسکے جو ھے رب سب کا رب
بزم گیتی کا وہ خالق ، ھر جہاں جس کے سبب
بزم قدسی میں اسی کی حمد و مدحت کا الاپ
لامکاں کے اس مکیں کی دل کی ڈھرکن میں ھےچاپ
پرورش کرتا ھے سب کی ، مالک موت و حیات
ذات واجب ھے وھی ، معبود حق ھے جس کی ذات
توھمات و شرک اس کی بارگاہ میں عیب و جھوٹ
دعوی فرعون بھی اس کی نگاہ میں عیب و جھوٹ
ٹھوکروں سے اور گرنے سے بچاۓ وہ مغیث
عبد کو معبود کا عاشق بناۓ وہ مغیث
ثانی اس کا دھر میں پیدا ھوا نہ کل نہ آج
عرش پر جس کا ازل سے تا ابد قائم ھے راج
جانتا ھے دل کے رازوں کو، پرکھ لیتا ھے سوچ
ڈھرکنوں کے سب تسلسل ، اور آوازوں کے لوچ
چمن ھستی کے سبھی شجر وطیور اس کے مداح
وادی و کہسار کیا ، سینا و طور اس کے مداح
حسن حق سے آشنائ ، معرفت کا ایک رخ
کبریا کی کبریائ ، منزلت کا ایک رخ
خالق ارض و سما کی کیا ملے گی کوئ حد
حد تو ھے انسان کی یا فکر انسانی کی حد
دل کی گہرائیوںمیں جا کے اس کوتنہائیوں میںڈھونڈ
ڈھونڈ اس کو عشق کی پرنور پرچھائیوں میں ڈھونڈ
ڈھونڈنا بھی ھے عبادت ، عشق ھے ایسا محاذ
جس میں جینا بھی شھادت ، عشق ھے ایسا محاذ
ذوالجلال و ذی حشم کی حمد بھی ھے اک ھنر
یہ ھنر جس کو عطا ھو ، اس کا لکھا معتبر
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نعتیہ اشعار : ( ” ر ” سے ” ظ ” تک )
ر = رحمت عالم (ص) کی نعت پاک پر ھے رب کو ناز
قدسیون کی ھے عبادت ، عاشقوں کی ھے نماز
ز = زھد وتقوی سے سوا ھے عشق احمد (ص) کی اساس
لا الہ کی بقا ھے ، عشق احمد(ص) کی اساس
س = سید الکونین(ص) سےھےعشق ، تسبیح سروش
آیہ تطہیر ھے ھر وقت تلمیح سروش
ش = شاہ بطحا کی سر محشر شفاعت بالخصوص
ھر زمان وھر مکاں تک ھے سیادت بالخصوص
ص = صرف انساں ھی نہیں ، مخلوق کل پرانکا فیض
زندگی ، پائندگی ، ذوق ھنر ھے انکا فیض
ض = ضامن ھنگام محشر ، ھادی راہ صراط
ساقی تسنیم و کوثر ، ھادی راہ صراط
ط = طہ و یاسین ھیں سرکار (ص) امت میں حفیظ
ھر پریشانی میں یاور ، ھر مصیبت میں حفیظ
ظ = ظرف عالی پا گیا وہ جو ھوا انکا مطیع
دو جہاں پہ چھا گیا وہ جو ھوا انکا مطیع
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
قصیدہ پنجتن (ع) : ( ” ع ” سے ” ے ” تک )
ع = عشق احمد(ص) سے ھی جلتا ھے مودت کا چراغ
بزم پنجتن(ع) میں ھی ملتا ھے امامت کا سراغ
غ = غالی ھوں میں عشق حیدر(ع) میں، مجھے کرنا معاف
خواب میں کرتی ھوں اکثر ، ان کے روضے کا طواف
ف = فاطمہ(ع) سےعشق میں پایاھے خودکو یوں غریق
ایک سالک یا قلندر کو ملے جیسے طریق
ق = قلزم جود و سخا ، مولا حسن (ع) کی ذات پاک
منبع لطف و عطا ، مولا حسن (ع) کی ذات پاک
ک = کربلا والے کا قصہ ، کربلا والے کا سوگ
آج تک ان کے لیۓ آنسو بہاتے ھیں جو لوگ
گ = گلشن پنجتن (ع ) کی رعنائیوں کا مرکز ایک پھول
ھاںوھی بوۓعلی(ع) ، روح حسن(ع) ، مشک رسول(ص)
ل = لا فتاح ھے باپ تو مادر بھی ھے ذی احترام
فاطمہ (ع) کے لال کی مدحت ھے معراج کلام
م = مصطفی (ص) کے دین کا شبیر ھے وہ پاسباں
خون سے لکھی ھے جس نے لا الہ کی داستان
ن = نوحہ شبیر(ع) کا مقصد ھے کیا ھم سے سنو
برسر نیزہ کہا مولا (ع) نے کیا ؟ ھم سے سنو
و = وارث علم نبوت( ع ) نے کہا ” رھنا گواہ ”
آل احمد ( ص ) پر ھوئ جور و جفا ، رھنا گواہ
ھ = ھر زمانے میں ھمارا ذکر ھے اب روشنی
فکرحر(ع) جس کو کہیں وہ فکر ھے اب روشنی
ی = یہ چراغ اشک وگریہ تیرگی کو کم کرے
رب اسے آباد رکھے جو ھمارا غم کرے
ے = یا الہی خامہ جاں سے ارم نے ھے لکھا
حمد و نعت و منقبت اور تذکرہ کربلا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭