معزز احباب !
السلام و علیکم

نومارچ کو صفدر ھمدانی ہسپتال سے گھر منتقل ہو گءے دو سے چھ ہفتے کے مکمل آرام کی تاکید کے ساتھ
چار مارچ کو لندن میں ہم سب کے پیارے اور میر کارواں جناب صفدر ھمدانی کا بائی پاس لندن وقت کے مطابق ایک بجے شروع ہوا اور لگ بھگ 6 گھنٹے سے زیادہ جاری رہا. اس سے قبل بیس فروری بروز جمعرات لندن کے وقت کے مطابق صبح اٹھ بجے عالمی اخبار کے میر کارواں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے دل کی اینجیوگرافی کے ساتھ سٹینٹ کا آپریشن تھا ۔۔ جیسے ہی وہ اپنی صحافتی اور خانگی زمیداریوں کو سنبھالنے کے قابل ہو جائیں گے انشاللہ دوبارہ ہم سب سے مخاطب ہونگے ۔
آپ سب دوستوں سے درخواست ہے انکے آپریشن کی کامیابی اور صحت کاملہ و عاجلہ کے لیئے دعا فرمائیں ۔۔ جزاک اللہ
مجھے احساس ہے کہ یہ کیسا مشکل وقت ہے بابا صاحب کے گھر والوں کے لئے ۔۔ ہم سب کے لئے ۔۔ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ اس وقت علاج پر جانے والے ہر مریض کادل چاہتا ہے کہ وہ سب سے کہے کہ “میری کسی کہی اور لکھی ہوئی بات سے یا میرے کسی فعل سے کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہو میں اس سے معافی مانگتی /مانگتاہوں ۔ میرا دل چاہتا ہے کہ ہمیں اتنا صاحب فکر اور کشادہ دل ہونا چاہیئے کہ کسی کو یہ کہنا ہی نہ پڑے اور ہم اپنے رب کی خاطر بغیر کہے ایک دوسرے کو معاف کر دیا کریں ۔۔
اس موقع خاص پر اپنے بزرگوں سے سیکھی ہوئی دعا آپ سب کے سامنے اپنے خداتعالی کے حضور پیش کرنا چاہتی ہوں ۔۔ خواہش ہے کہ آپ سب الہی آمین کہہ دیجئے ۔
“ بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت “
(صحیفہ سجادیہ کی ایک دعاسے ماخوز)
اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
تیرے ہی لیے ہے ساری حمد و شکر گزاری میری
تیری ہی عطا ہے بدن کی صحت وسلامتی میری
اور
تیرے ہی لئے ہے سب تعریفیں اور ممنونیت میری
تیری ہی عطا ہے ہر روگ و بیماری میری
اے میرے معبود
نہیں جانتی
تیری شکر گزاری کیسے ہو
کس وقت ہو
بیماری میں ہو کہ صحت میں ہو
اے میرے معبود
نہیں جانتی کہ سب سے زیادہ کب ہو
آیا اس وقت کی جب میں خوش و خوشحال تھی
اے میرے معبود
میں ممنون احسان ہوں اس وقت کی
جب میرے پاس صحت و تندرستی تھی
اور توں نے میرے معبود
سب سے اچھا اور پاکیزہ رزق میرے لئے اتارا تھا
میری زندگی کو خوبصورت و خوشگوار بنایا تھا
اپنے بیکراں فضل اور احسان سے اسے سجایا تھا
پھر توں نے ہی مجھے
توفیق عطا کی تھی اور سجدہ کرنا سکھایا تھا
اپنی اطاعت کے سکھ سے مالا مال فرمایا تھا
اے میرے معبود
نہیں جانتی
تیری شکر گزاری کیسے ہو
کس وقت ہو
بیماری میں ہو کہ صحت میں ہو
بس میرے معبود
نہیں جانتی کہ سب سے زیادہ کب ہو
آیا اس وقت جب مجھ میں روگ و بیماری تھی
اور
تیری اس عطا میں بھی ایک سرشاری تھی
توں نے بیمار کر کے مجھ کو ہلکا کر دیا تھا
مجھ گنہگار کو برائیوں سے دور کر دیا تھا
اپنی قربت کی نعمتوں سے مالامال کر دیا تھا
اے میرے معبود
مجھے معاف فرما دے ۔۔ مجھے معاف کر دے
کر دے معاف مجھے سب کوتاہیاں میری
اے میرے معبود
مجھے ان تمام گناہوں سے ہلکا کر دے
جو میری پیٹھ کو گراں بار بنائے ہوئے ہیں
مجھے ان سب برائیوں سے پاک کر دے
جن میں دن رات میں ڈوبی ہوئی ہوں
اے میرے معبود
مجھے اب جگا دے خواب غفلت سے
مجھےخبردار کردے اور میری توبہ قبول کر
تجھے واسطہ ہے تیری اپنی ہی کبریائی کا
اے میرے معبود
مجھے اپنے شکر گزار اطاعت شعاروں میں رکھنا
جنہوں نے صحت اور بیماری میں تجھےیاد رکھا
بس ان جیسا رکھنا یعنی احسانمندوں میں رکھنا
اے میرے معبود
مجھے کرام الکاتبین کا ممنون احسان رکھنا
جو میرے سارے پاکیزہ اعمال لکھتے رہے ہیں
میری وہ نیکیاں
جو مجھ سے صحت و بیماری میں ہوئی درج کرتے رہے
اور
وہ نیکیاں بھی
جو میں نے تصور تک نہ کی وہ بھی تحریر کرتے رہے
اور
وہ سب نیکیاں بھی لکھتے رہے ہیں
جو نہ زبان تک آئی تھی نہ دل میں ابھی اجاگر ہوئی تھی
میرے معبود
معززکرام الکاتبین
میری وہ ساری نیکیاں بھی لکھتے رہے ہیں
جن کے لئے میں نے کبھی تکلیف نہیں اٹھائی تھی
وہ سب کیا تھا میرے معبود
یہ سب کیا ہے میرے معبود
مجھ گنہگار سے تیری اتنی محبت
تیرے فضل اور احسان کے سوا کیا ہے
اے میرے معبود
رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر
اور مجھے
انہی کے صدقے
انہی جیسا شوق بندگی عطا کر دے
میرے لئے جو کچھ بھی توں نے پسند فرمایا
وہی میری نظروں کا مقدر کر دے
اے میرے معبود
اس وقت جو مصبیت مجھ پر پڑی ہے
اسے سہل و آسان کر دے
اے میرے معبود
مجھے میرے گزشتہ گناہوں سے پاک کر دے
مجھے توں بس ہر حال میں معاف کر دے
اے میرے معبود
مجھے صحت کے خوشگوار لمحات عطا کر
مجھے اس روگ و بیماری سے نجات عطا کر
مجھ پر اپنی خاص توجہ رکھ اور اپنا کرم کر
اے میرے معبود
میری بخشش کا سامان کر دے
اور مجھے توبہ کی طرف موڑ دے
اے میرے معبود
مجھے بے چینی و بیقراری میں چین عطا کر
شدت و سختی کو دور فرمااور منزل عطا کر
مجھے خوشحالی میں وسعت دل عطا کر
اے میرے معبود
بےشک ساری تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں
صرف توں بے استحقاق احسان کرنے والا ہے
گراں قدر بے شمار نعمتیں بخشے والا ہے
لاریب ۔۔ لاریب ۔۔لاریب
میرا معبود ہی اصل بخشش و اکرم کا مالک ہے
میرا معبود ہی عظمت و بزرگی کا سرمایہ دار ہے
(ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی )

میری عزيز و غم گسار دوست جزاک اللہ تم نے محترم المقام جناب صفدرہمدانی صاحب کے بارے میں آپریشن بخیر ھونے اور آئ سی یو میں شفٹ کردینے کی اطلاع دی ھے
اللہ کا شکرھے
اللہ کا احسان ھے
اللہ کا کرم ھے
اللہ کی کن کن نعمتوں کا شکر ادا کروں
اور اس کی اس عطا او رعنایت پر زمین کے چپے چپے پر بھی سجدہ کروں تو کم ھے
اللہ کا صد ھزار بار شکرھے
الحمد اللہ
الحمد اللہ
الحمد اللہ
مقررہ وقت سے زیادہ وقت آپریشن تھٹیر میں لگ گیا تھا
اور مجھے ماہ صفدر
محمد بیٹے
زھرہ بیٹی اور دیگر اھل خانہ کی پریشانی کا بھی احساس ھے
زھرہ بیٹی سے بات ھوئ تو اس وقت تک اغا آپریشن تھیٹر ھی میں تھے
ظآھر کہ بہت ھی نازک اور حساس سرجری ھوتی تھی
اس کام میں بہت دیر لگتی ھے اور جب تک طبی ٹیم مکمل طور پر مطمعن نہ ھوجايئں مریض کو تھیٹر ھی میں رکھتے ھیں
ابھی تو بس اس بڑی بات پر خالق ومالک کا شکرادا کرنا ھے
کہ اس نے اپ سبکی دعاوں کو مستجاب کیا ھے قبول کیا ھے
آپ سب پر میرا رب کتنا مہربان ھے
میرا رب
میرا رب
رب کریم
کس طرح شکرادا کروں
کس طرح شکریہ کا حق ادا کروں
مجھے پتہ ھے کہ اگلے 72 گھنٹے بھی بہت کٹھن ھیں مگر اللہ پاک آسمانوں سے فرشتوں کی جماعت بھجتے ھیں امداد کے لیے
کھبی طبیب کی شکل میں کھبی دوست کی شکل میں کھبی کسی اقربا کی شکل میں کھبی دعا کی شکل میں کھبی آنسو کی شکل میں کبھی کھبی شکر کی صورت میں
انشا اللہ آپ مخلص دوستوں کی دعاوں اور گھر والوں کی مناجات دربار الہی میں سنی گی ھے اور آنشا اللہ آنے والے ھر لمحہ میں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی صاحب کی حالت بہتر سے بہترین ھوگی
اور وہ بڑي ھمت سے بہت جلد اپ سب سے مخاطب بھی ھونگے انشا اللہ
دوستوں آپ سب کا شکریہ
اللہ پاک اپ سب محترم دوستوں کو اس کار عظیم کا اجر دارین میں عطا فرماۓ آمین ثم آمین
اللہ پاک کی کن نعمتوں کا شکر ادا کریں جو مہربان و نہایت رحم کرنے والا ھے جو ھر دعا کو قبول فرماتا ھے جو سائل کو مایوس و محروم نیہں بھیجتا ھے
دعا مانگنے والوں کو تسلی بھی دیتا ھے اور یہ قوی یقین بھی کہ مشکل میں صبر و ایثار کرنے والوں کی مدد بھی رب کرتا ھے ‘
بہن نگہت ماشا اللہ آپ بہت ہی اہم خدمت انجام دے رہی ہیں کہ ہم سب سے سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں اللہ جزا دے اور صفدرر بھائی بخیر خوبی گھر آجائیں(آمین)
دعا کیجئے ہم سب کا علمی ادبی سائیبان تاحیات سلامت رہے
صد شکر کہ محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے دل کا آپریشن (بائی پاس) کچھ لمحوں پہلے ہی اختتام کو پہنچا ۔ اب انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا جا رہا ہے ۔ ہم سب کی دعاؤں کی انہیں سخت ضرورت ہے کہ سرجری کے بعد 72 گھنٹے سب سے اہم ہوتے ہیں ۔ اللہ پاک ہم سب کے علمی ادبی سائیبان کو سلامت رکھے ۔ محمد صفدر بیٹے کا ہم سب کی جانب سے بہت بہت شکریہ جو ناصرف وہاں پر بھی سب کچھ سنبھال رہے ہیں اور ہم سب کو باخبر رکھے ہوئے ہیں ۔ جیتے رہو بیٹے ۔۔ اللہ پاک خوشیوں میں رکھے ۔۔ الہی آمین
الحمد للہ رب العالمین
شکرِ خدا
الحمد للہ۔ انشاء اللہ تمام مراحل اللہ کی رحمت سے بخیر، حسن و خوبی سے انجام پا جائیں گے۔ آغا جی بہت جلد یہاں رونقیں دوبالا کریں گے۔ الحمد للہ۔
شکریہ نگہت خوش رہیں
شکر ہے اللہ ربّ العا لمین کا کہ آپریشن بہ خیرو خوبی ایجام پانے کی خوشخبری ملی اور شکریہ نگہت بیٹی کا جس نے ہم سب کے لئے اس وقت مسیحا ئ کی مسند سنبھا لی جب کہ اسے ابھی خود بھی تیمارداری کی ضرورت ہے ،
پروردگارعالم جزاء عطا کرے آمین
اللہ کا شکر ھے کہ آپریشن کا مرحلہ بخیر وعافیت کامیاب ھوگیا ھے
ھماری عزيز بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹرنگہت نسیم کا بہت شکریہ ایسی مسیحاء کہ اپنی تکلیف و درد بھول کر ھم سبکو اول بہ اول فیس بک پر بھی اور عالمی آخبار پر بھی باخبر رکھا
جزاک اللہ
ابھی مکمل طور سے صحت یابی میں تھوڑا وقت لگے گا
اپریشن میں بھی مقررہ وقت سے زیادہ ٹايم لگا اورHigh defency
روم میں ھیں
بہرحال ایک بہت بڑآ آپریشن تھا ابھی بہت احتیاط کی ضرورت ھے
ابھی درد کچھہ دیر ساتھہ رھے گا
درد دراصل بہت بڑآ معلم ھے
no pain no gain
میری ابھی فون پر بیٹے محمد سے بات ہوئی ہے اور اس کے بعد اکمل بھائی سے بھی ۔۔ ماشاللہ بابا صاحب کوہوش آگیا ہے اور بہت ممکن ہے کہ وہ آئی سی یو سے سٹیپ ڈاؤن میں شفٹ ہو جائیں ۔۔۔۔ شکر اللہ پاک کا ۔۔
بہت شکریہ میری بہت اچھی دوست اور پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم
اچھی خوشی کی خبر سنائ ھے آپ نے
میری تو زھرہ بیٹی ھی سے دوبار بات ھوئ ھے
مگر تفصیل تو تم سے ھی مل رھی ھے
اللہ کا شکر ھے کہ محترم المقام جناب صفدر ہمدانی صاحب نے اپنے اعلی حوصلے اور اللہ پر یقین اور بھروسہ کی بدولت یہ جنگ جیت لی ھے
دست بستہ آپ سب ادبی دوستوں کا شکریہ
اب مجھے یقین آگیا ھے کہ آپ لوگوں جیسے دوست اور پرواہ کرنے والے لوگ صرف قسمت والوں کو ملتے ھیں
آپ سبکی بلاگ میں مسلسل شمولیت آپکی پرخلوص دعايئں جو ھمارے محترم المقمام جناب صفدر ہمدانی صاحب کے ساتھہ آھنی حصار کی رھیں
آپرینش ھوچکا ھے مگر ابھی ھم سب کو میرکارواں کو اس بات پر بھی آمادہ کرنا ھوگا کہ ابھی تھوڑا آرام اور سکون درکار ھوگا
ابھی اپنا بہت خیال رکھنا ھوگا
کسی ٹنیشن کو قریب نیہں آنے دیا جاۓ گا
ڈاکٹر ز کی بتائ ھوئ ھدایات پر سختی سے عمل کیا جاۓ گا
اپنا اپنے دل کا بہت خیال اور اھتمام کرنا ھوگا
اللہ پاک کا شکر ھے
اللہ پاک کا شکر ھے
اللہ پاک کا شکر ھے
اللہ پاک کا شکر ھے
رب کتنا مہربان ھے
رب کتنا کرم کرنے والا ھے
رب کتنا رحیم ھے
اللہ کا شکر ھے
اللہ کا شکرھے
اللہ کا شکر ھے
بہن نگہت اس مژدہ جان فزا سنانے کا بہت بہت شکر یہ ! یہ خبر تمام پروانوں کے لیے انشا ا للہ باعثِ طمانیت ہوگی اللہ تمہیں جزا دے اور صفدر بھائی کو شفائے کاملہ عطافرما ئے (آمین)
اسلام علیکم
بہت باعث اطمینان خبر ہے .اللہ تعالیٰ اپنا فضل رکھے اور محترم بھائی صفدر ھمٰدانی کو صحت کاملہ عطا فرمائے .آمین ثمہ آمین
عالم آرا
اللہ پاک ھماری اس خوبصورت ادبی قلمی روحانی اور پاکیزہ دینا کے چاند سورج ستارے اور کہکشاوں کو سلامت رکھے آمین ثم آمین
مجھے اس وقت خاص طور پر قابل صد احترام جناب شمس جیلانی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرنا ھے کہ لمحہ بہ لحمہ اپنی دعاوں کی مشعل سے سبکو توانائ اور سلامتی کا احساس دلاتے رھیے ھیں میں اپکی بزرگی اور قلمی مہارت کی دلدادہ تھی مگر آپکی شخصیت کے یہ خوبصورت انسانی پہلوبھی قابل تعریف ھیں اس مشکل گھڑی میں یک اواز ھوکر دعاوں کی روشنی سے مایوسی کے اندھیروں کو شکت دیکر انسان دوست اچھے لوگوں کی فہرست میں سر فہرست ھوگیے ھیں
شب سیاہ میںآپ جیسے
ماھتاب صف لوگوں سے یہ دینا قايم ھیں
اللہ پاک آپ سبکو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین
الحمد للہ۔
بابا صاحب کی حالت بفضل خدا اطمنان بخش ہے ۔۔۔ تاہم ابھی بھی آئی سی یو ہی میں ہیں اور انہیں زیادہ تر غنودگی میں رکھا جا رہا ہے تاکہ تکلیف کا حساس کم ہو اور جلد صحت مند ہو جائیں ۔۔ یہ سب دعاوں کاہی اعجاز ہے کہ ہر موقع پر بہتری اور شفا کی صورت سامنے آجا تی ہے ۔۔۔
اے ہمارے رب !
ہم سے
جو بھول چوک ہو گئی ہے
توں اس کی گرفت نہ فرمانا
اے ہمارے رب !
ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا
جو تو نے
ہم سے پہلے لوگوں پر ڈال دیا تھا
اے ہمارے رب !
ہم
جس بوجھ کو اٹھانے کی طاقت نہیں رکھتے
وہ بوجھ ہمارے سروں پر کبھی نہ رکھنا
اے ہمارے رب !
ہمارے گناہوں سے ہمیں درگزر فرما
ہمیں بخش دے
اے ہمارے رب !
ہم پر رحم فرما
تو ہمارا مالک ہے
کافروں کے مقابلے میں ہماری نصرت فرما
الہی آمین
ڈاکٹر نگہت نسیم
اے ہمارے رب !
ہمارے عمل
ہماری خدمت
سب قبول فرما لے
یقینا
تو خوب سننے والا ، جاننے والا ہے
الہی آمین
منظوم ترجمہ ؛ ڈاکٹر نگہت نسیم
آمین ثم آمین
جزاک اللہ میری خوش فکر اور خوش قلم دوست ڈاکٹر نگہت نسیم
باسم الله الشافي
باسم الله المعافي
باسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الارض ولا في السماء
وهو السميع العاليم
اللہ پاک اپنی رحمت شفایابی عطا فرماء آمین ثم آمین
بسم الله المعافي
بسم الله الشافي
اللهم اشفي مرضانا
واشفي جميع مرضى المسلمين
آمین ثم آمین
آمین ثم آمین
آمین ثم آمین
اللهم اشفه شفاء ليس بعده سقما ابدا
..اللهم خذ بيده اللهم احرسه بعينيك التى لا تنام .
و اكفه بركنك الذى لا يرام و احفظه بعزك الذى لا يُضام .و اكلأه فى الليل و فى النهار .
و ارحمه بقدرتك عليه ّ.أنت ثقته و رجائه يا كاشف الهم . يا مُفرج الكرب يا مُجيب دعوة
المُضطرين .اللهم البسه ثوب الصحة والعافية عاجلا غير اجلا ياأرحم الراحمين..
اللهم اشفه اللهم اشفه اللهم اشفه..اللهم امين.
اسلام علیکم ساتھیو
آپ سب کی دعاؤں پر آمین
اللہ ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرمائے اور محترم صفدر بھائی جلد صحت یاب ہوکر ہم سب کے درمیان ہوں انشاء اللہ
عالم آرا
سب ساتھیوں کی دعاؤں پر میری بھی آمین کو شامل سمجھئے
صفدر بھیّا کے لئے بالخصوص اور آپ سب کے لئے بصد خلوص دعاگو
زائرہ بجّو
میری ابھی ابھی اکمل بھائی سے فون پر بات ہوئی ہے ..انہوں نے بتایا ہے کہ بابا صاحب کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے. ان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے ، تھوڑی سی بات کر سکے ہیں پر نیند والی دوائیوں کے اثر میں ہے .. اللہ پاک انہیں شفا کلی عطا فرمائے ..الہی آمین
شمس بھائی آپ کے مسیجز میں نے صبح اٹھ کر سنے کہ جب آپ نے فون کیا تھایہاں پر صبح کے چار تھے . انشاللہ جیسے مجھے وقت ملتا ہے آپ سے بات کرتی ہوں ..
بابا صاحب کی ہمہ جہت شخصیت کی وجہ سے سڈنی میں بھی فون کالز کی زد میں رہتی ہوں .. ہر شخص ان کی بابت فکرمند اور دعاگو ہے .. مجھے تو پورا اخبار ہی اداس لگ رہا ہے . اکمل بھائی جس طرح سے میرے ساتھ اپنی زمیداریوں کونبھا رہے ہیں ان کی شکرگزاری الفاظ میں ممکن نہیں . بہت بہت دعائیں
کل اللہ پاک کے فضل سے مجھے عزت ملی کہ پاکستان کی طرف سے سڈنی پارلیمنٹ میں ” خواتین کے عالمی دن” پر پہلی بار کسی پاکستانی کو ریسرچ پیپر پڑھنے کو ملا جو کہ ” ڈومیسٹک وائیلنس” کے حوالے سے تھا . .. لیکن اللہ پاک گواہ ہے کہ مجھے بابا صاحب کی کمی ہر جگہ محسوس ہوئی . ان کی نصحیتں اور مسودے کو بار بار پڑھنے کی ہدایت .. موضوع کو ہر حوالے سے ریسرچ کر کے لکھنا .. ٹھہر ٹھہر کر بولنے کی ہدایت تو کبھی تلفظ کو درست کرنا ………. میں نے استاد محترم کی کمی کو ہر لمحہ محسوس کیا …
اللہ پاک انہیں تا حیات ہمارے سروں پر سایہ مہربان کی طرح رکھے . ان کے دم سے میرے علمی چراغ جلتے ہیں .
شکر الحمد اللہ
اللہ کریم کا احسان ہے کہ اس نے بیمارِ کربلا کے صدقے میں محترم ھمدانی صاحب کا آپریشن کامیاب کرایا
اب جلد سے جلد صحت یابی بھی عنایت کرے آمین
تمام احباب کی طرح ھم بھی ہر لمحہ بابا جی کے لیے دعا گو ہیں
امَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
اللھم صل علیٰ محمد و آل محمد عجل فرجھم
الحمد للہ۔ . . .
آغا جی ، بہت جلد شفا یاب ھو کر پھر سے عالمی اخبار کی رونق قائم کریں گے ۔ انشا اللہ
اسلام علیکم
الحمدُ للہ . کہ محترم صفدر بھائی کا آپریشن کامیاب ہوا اللہ انہیں جلد شفا دے آمین
بہن نگہت نسیم آپ کو بہت مبارک ہو .
سب کی دعاؤں پر آمین
عالم آرا
بہن نگہت معذرت خواہ ہوں کہ غلط وقت پرفون کردیا چونکہ تم مصروف تھیں شاید اسی وجہ سے بلاگ میں تازہ خبر نہیں لگا سکیں ، اتنا اہم مقالہ لکھنا میں جانتا ہوں کہ بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے ؟ بہت بہت مبارک ہو .لیکن میرے پاس تمہیں واحد ذریعہ ہو جس کے ذریعہ سب کو باخبررکھ سکتا ہے ؟اکمل بھائی پہلے اسکائیپ پہ نظر آجاتے تھے.مگر آج کل نہیں آرہے شاید مصروفیت کی بنا پر ایسا ہو. انکا فون نمبرمیرے پاس نہیں ہے ،جبکہ صفدر بھائی کی خبر نہ ملے توسب چاہنے والے بلاگ کو اداس دیکھ کر خود اداس ہوجاتے ہیں اور میں دیوانہ ہوجاتا ہوں؟. یہ تازہ خبر پاکر پھر اطمینان ہوا کہ وہ وارڈ میں منتقل ہو گئے ہیں.انشا اللہ جلد ہی بخیریت گھر پہونچ کر ہم سب کے درمیان ہونگے. سب چاہنے والوں سےدرخواست ہے کہ دعاؤ میں کمی نہ آنے دیں. تمہارا اور ان سب کا بہت بہت شکریہ. اللہ جزا د ے (آمین)
عزیز اور بہت ھی قابل ولائق او ربہت پیاری بہن اور اپنی ھر تکلیف کو بھول کر مسکرانے والی بہن ڈاکٹر نگہت نسیم تم کو یہ اعزاز جو ھرے لیے بھی کسی فخر سے کم نیہں ھے
بہت بہت بہت بہت بہت مبارک ھو
اللہ پاک اور اعزازا و ایوارڈ سے نوازے اور صرف سڈنی میں ھی نیہن تمھارا نام دنیا کے گوشے گوشے میں سنا جاۓ
ھمیشہ اپنا اور اپنے گھرکا خاندان کا نام وطن کا نام اسی طرح بلند کروآمین ثم آمین
ھم سبکی طرف سے تم کو بہت مبارک ھو
اور جیسے ھی تم یہ خوش خبری سناوگی کہ ھمارے روحانی اور قلمی مرشد جناب صفدر ہمدانی صاحب بفصل خدا گھر آگیے ھیں بس اسی دن سبکو ٹوکرے بھر بھر پھول مٹھائ کیک بھجونگی
آيئۓ اب ھم اس بات تر مالک و خالق کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگتے ھیں کہ اپ سبکی دعاوں کو رب نے شرف قبولت بخشا سنا او رمعتبر کیا آپ کی دعاوں کو منا جاتوں کو التجاوں کو اپنی یارگاہ میں قبول کیا
اللہ پاک آپ سبکو سلامت رکھے آمین ثم آمین
میں نے دوبار زھرہ بیٹی سے بات کرنی چاھی مگر ناکامی می ملی جبکہ محمد بیٹے کے موبائل پر وائس میسج تھا
ھمارا مقصد تو ظاھر ھے کہ پیر ومرشد کی طبعیت کی بحالی کی خبر سنکر اللہ کا شکر ادا کرنا ھے
اور اس بات پر اللہ تعالی کا لاکھوں بار شکر ھے کہ انکی طبعیت اب بہتر ھے
بابا صاحب خیر سے ہیں ۔۔ صد شکر کہ پہلے بہتر ہیں ۔۔ ان کی کافی ساری ٹیوبس نکال دی ہیں ۔۔ پر سینے میں تکلیف بہت ہے ۔ انشاللہ دو ہفتوں میں بہت بہتر ہو جائیں گے ۔۔
آپ سب کی دعاوں کے لئے بہت بہت احسانمند ہوں ۔۔
میری شکرگزاری قبول کیجئے
الحمد للہ ثمہ الحمد للہ !ا ے اللہ ہم سب تیری اس کرم فرما ئی کا شکریہ بھی ادا نہیں سکتے جب تک کہ تو توفیق عطا نہ فرمائے جو ہم سب کی دعاؤں کو تونے قبولیت بخشی؟ اور ہمارے میرِ کارواں کو صحت عطا فرما ئی. بہن نگہت تمہاری اس سلسلہ میں کوششیں ہمیشہ یاد رہیں گی. اور جو دعاگو ہیں انکی بھی.اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے (آمین)
شمس بھائی اور تمام میرے عزیز بہن بھائی ۔۔ آپ کے فون اور رابطے میری سر آنکھوں پر ۔۔۔ آجکل ایسی مصروفیت نے گھیر رکھا ہے کہ کیابتاؤں ۔۔۔۔ اگر جواب میں دیر سویر ہو جائے مجھے معاف کر دیجئے گا ۔۔ یقین کیجئے سب سے پہلے اٹھ کر بابا صآحب کی تازہ ترین خبر صحت کے حوالے سے پوچھتی ہوں ۔۔ اکمل بھائی بھی بے حد مصروف ہیں اور کچھ ان کو میں نے بھی اخبار میں گھما رکھا ہے ۔۔ ۔۔ ہاہاہا ۔ پر شکر خدا کا باب صاحب روب صحت ہو رہے ہیں ۔ ۔۔۔ اللہ پاک ک اخاص کرم ہوا ۔۔ ہم سب کی دعائیں اللہ پاک نے سنیں ۔۔ الحمدوللہ
اسلام علیکم
اللہ کا بہت شکر اور احسان ہے کہ اس نے ہماری دعائیں سنیں ،
عالم آرا
صفدر یہ کہہ کے شہر اجل سے میں آ گیا. میں جا رہا ہوں اپنے محبوں کے درمیاں. ….ابهی بولنے لکهنے کی اجازت نہیں صرف یہ کہنے آیا ہوں آپکی دعاؤں نے موت کو ہرا دیا. کسی ایک کا نام لینا زیادتی ہو گی.میں اور میرا سارا خانوادہ آپ کی محبتوں کا مقروض ہے. جونہی لکهنے کے قابل ہوا سب سے پہلے آپ کے درمیان ہونگا.
جگ جگ جئیں میرے بھیّا ،
ہزاروں بار شکر ہے اللہ ربّ العالمین کا
انشاللہ بہت جلد آپ ہم سب کے درمیان اپنی علمی الفت و عنایت کے ہمراہ موجود ہوں گے لیکن پہلے بھرپور آرام کر لیجئے ،اللہ کریم ،پنجتن پاک چہاردہ معصومین کے صدقے میں آپ کی نگہبانی کرے آمین
دعاگو زائرہ بجّو
مسی ساگا انٹاریو
شکر الحمدو للہ ۔۔۔۔۔۔ آپ تشریف لائے ۔۔۔۔۔۔ رونقیں بحال ہو گئیں ۔۔ شکر یا رب
الحمد للہ رب العالمین۔ آغا جی کی تحریر پڑھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ مولا سلامت رکھیں۔ اپنی طبیعت پر ابھی بوجھ مت ڈالئے گا۔ آپ آ گئے توبہار آ گئی۔ اب چمن کھِل اٹھے گا، انشاء اللہ۔
شکرا للہ۔
اَللّـهُمَّ اِنّي اَفْتَتِحُ الثَّناءَ بِحَمْدِكَ، وَاَنْتَ مُسَدِّدٌ لِلصَّوابِ بِمَّنِكَ، وَاَيْقَنْتُ اَنَّكَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّاحِمينَ في مَوْضِعِ الْعَفْوِ وَالرَّحْمَةِ، وَاَشَدُّ الْمُعاقِبينَ في مَوْضِعِ النَّكالِ وَالنَّقِمَةِ، وَاَعْظَمُ الْمُتَجَبِّرِينَ في مَوْضِعِ الْكِبْرياءِ وَالْعَظَمَةِ، اَللّـهُمَّ اَذِنْتَ لي في دُعائِكَ وَمَسْأَلَتِكَ فَاسْمَعْ يا سَميعُ مِدْحَتي، وَاَجِبْ يا رَحيمُ دَعْوَتي، وَاَقِلْ يا غَفُورُ عَثْرَتي۔0 ۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
اَللّـهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّد عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، وَاَمينِكَ، وَصَفِيِّكَ، وَحَبيبِكَ، وَخِيَرَتِكَ مَنْ خَلْقِكَ، وَحافِظِ سِرِّكَ، وَمُبَلِّغِ رِسالاتِكَ، اَفْضَلَ وَاَحْسَنَ، وَاَجْمَلَ وَاَكْمَلَ، وَاَزْكى وَاَنْمى، وَاَطْيَبَ وَاَطْهَرَ، وَاَسْنى وَاَكْثَرَ ما صَلَّيْتَ وَبارَكْتَ وَتَرَحَّمْتَ، وَتَحَنَّنْتَ وَسَلَّمْتَ عَلى اَحَد مِن عِبادِكَ وَاَنْبِيائِكَ وَرُسُلِكَ، وَصِفْوَتِكَ وَاَهْلِ الْكَرامَةِ عَلَيْكَ مِن خَلْقِكَ، اَللّـهُمَّ وَصَلِّ عَلى عَليٍّ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ، وَوَصِيِّ رَسُولِ رَبِّ الْعالَمينَ، عَبْدِكَ وَوَليِّكَ، وَاَخي رَسُولِكَ، وَحُجَّتِكَ عَلى خَلْقِكَ، وَآيَتِكَ الْكُبْرى، وَالنَّبأِ الْعَظيمِ، وَصَلِّ عَلَى الصِّدّيقَةِ الطّاهِرَةِ فاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِساءِ الْعالَمينَ، وَصَلِّ عَلى سِبْطَيِ الرَّحْمَةِ وَاِمامَيِ الْهُدى، الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ سَيِّدَيْ شَبابِ اَهْلِ الْجَّنَةِ، وَصَلِّ عَلى اَئِمَّةِ الْمُسْلِمينَ، عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، وَمُحَمَّدِ ابْنِ عَلِيٍّ، وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّد، وَمُوسَى بْنِ جَعْفَر، وَعَلِيِّ بْنِ مُوسى، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَعَلِيِّ بْنِ مُحَمَّد، وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِىٍّ، وَالْخَلَفِ الْهادي الْمَهْدِيِّ، حُجَجِكَ عَلى عِبادِكَ، وَاُمَنائِكَ في بِلادِكَ صَلَاةً كَثيرَةً دائِمَةً اَللّـهُمَّ وَصَلِّ عَلى وَلِىِّ اَمْرِكَ الْقائِمِ الْمُؤَمَّلِ، وَالْعَدْلِ الْمُنْتَظَرِ، وَحُفَّهُ بِمَلائِكَتِكَ الْمُقَرَّبينَ، وَاَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ يا رَبَّ الْعالَمينَ،
الحمدوللہ ۔۔ بابا صاحب آج واپس گھر آ رہے ہیں ۔۔ اس ہدایت کے ساتھ کہ دو ہفتے ان سے کوئی ملے گانہیں (اکمل بھائی آپ کا پروگرام تو کینسل ہو) ، ان سے کوئی فون پر رابطہ نہیں کر سکتا (شمس بھائی ، شاہین رضوی آپ کا پروگرام کیسنل ہاہاہا) ، نا ہی وہ اخبار پڑھیں گے ( اف برطانیہ کے ڈاکڑوں کو کیسے پتہ چلا کہ پاکستان میں قیامت کاسماں ہے ) ۔۔۔۔
شکر اللہ ۔۔۔ صد شکر ۔۔
الحمد اللہ ، ثمہ الحمد اللہ
الحمدوللہ بابا
اللہ تعالیٰ بہت رحیم و کریم ہے ، اللہ آپ کو بہت خوشیاں دے ، اور آپ کا سایہ ہم پر سدا قائم و دائم رکھے ، آمین
الحمد للہ ثمہ الحمد للہ
بہن نگہت۔ سلامت باشد !اگر قریب ہوتیں تو منھ موتیوں سے بھر دیتا۔ بھائی صفدر خوش آمدید بہنوں بھائیوں تمہاری دعائیں رنگ لائیں میں نہ کہتا تھا کہ انشا اللہ اسی لگن سے سب دعا کرتے رہے تو بھائی صفدر جلد ہی ہمارے درمیان ہو نگے۔ بس اب دعا کی قبولیت پر میں پڑھ رہا ہوں آپ سب لوگ بھی دو نفل شکرانے کے پڑھ ڈالیں ۔ باقی جب جشن ِ صحتیابی منا ئیں گے تو تمام باتیں صٍفدر بھائی کی موجود گی ہونگی اس وقت ان کے اور ہمارے درمیان ڈاکٹر اور ان کی ہدایات حائل نہیں ہونگی !ہا ہا ہا
دعائیں سب بلاؤں پر بھی غلبہ پاگئی ہیں
خدا کی با رگاہ میں خودکووہ منوا گئی ہیں
پلٹ آئیں ہیں اپنے گھر جو “ بھائی صفدر“
بہاریں سب کے چہروں پر واپس آ گئی ہیں
دل سے جو دعا نکلتی ھے اّثر رکھتی ھے
واقعی جب اتنے لوگ دینا کے مختلف گوشوں میں اللہ سے گڑگڑا کر مدد مانگتے ھیں تو وہ خالق اعظم ضرور سائل کی جھولی کو گوھر مراد سے بھر دیتا ھے
مجھے اس بات کا قوی
آپ سب احباب کی طرح مجھے بھی یقینکامل ھے کہ بہت ھی جلدھمارے نیک خو بیدار مغز اور ھمت و بہادری کی بہترین مثال محترم المقام جناب صفدر ہمدانی صاحب درد کو شکت دیکر شفا کاملہ کی خوش خبری سنا يئنگے آمین ثم آمین
یہ ایک بہت بڑي سرجری تھی ظاھر ھے ابھی درد بھی ھوگا مگر انشا اللہ بہت جلد افاقہ بھی ھوگا سب کی دعاوں کے اعجاز سے برکت سے دیکھے اللہ پاک اپنے بندوں سے کتنا قریب تر ھوتا ھے انشا اللہ آپ سبکی دعاوں کے فیض سے قلب کو ھر طرح کی تکلیف سے چھٹکارہ مل جاۓ گا
گھر آنے کی خوشی میں دعاوں کی محفل کے ساتھہ جیسا کہ ھمارے قابل صد احترام جناب شمس جیلانی صاحب نے فرمایا ھے کہ نماز شکرانہ بھی ادا کی جاۓ کہ رب شکر کرنے والوں کو پسند فرماتا ھے
ابھی معمولات زندگی میں بھی تغیر و تبدیلی آۓ گی
گھر آنا بھی ایک بڑي بات ھوتی ھے
گھر جیسا سکھہ چین ھسپتال میں کہاں ھوتا ھے
گھر کے اطمیعنان بھرے ماحول میں انشا اللہ سارے زخم بہت جلد بھر جاينگے
ھم سب کو مل کر لندن جانا ھوگا جشن صحت مندی میں اور ایک تقریب ھماری بہن او ربہت عزيز دوست ڈاکٹرنگہت نسیم کے اعزآز میں بھی ھونی ھے کہ اللہ پاک انکو ھر روز دوگنی چارگنا زیادہ عزت و احترام عطا فرماۓ آمین ثم آمین
دعاوں میں یاد رکھیے ھم سبکو اورمحترم بھائ شمس جیلانی کی طرف سےڈاکٹر نگہت نسیم کے موتیوں سے منہ بھرنے والی تقریب بھی انشا اللہ ایک ادھ ماہ میں منعقد کی جاۓ گی
اے رزاق و خالق ھمارے لیے اپنی رحمت برکت کے دروازے کھول دے آمین ثم آمین
بیشک میرا رب ازمائش کی گھڑی میں صبر کرنے والوںاور سرخرو ھونے والوں کوپسند فرماتا ھے
دعاؤں کا ایک سلسلہ ہے۔ایک بارش ہے اور ایک سائبان ہے۔تو ایسے میں 70 ماؤں سے زیادہ محبت دینے والا وہ عالم العلیم کیسے ہو سکتا ہے کہ اپنے عاجز۔ناتواٍں اور بے بس بندوں کی فریاد نہ سنے۔ ضرور سنے گا وہ قادر مطلق۔
اللہ کے حبیب حضور اکرم ۖ نے ارشاد فرمایا،
”کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جو تمہیں تماہارے دشمن سے نجات دلادے اور تمہارے رزق کو وسیع کردے، رات دن اﷲتعالیٰ سے دعا مانگتے رہو کہ دعا مومن کا ہتھیارہے۔”
دعا اﷲتعالیٰ سے خیر طلب کرنے کو کہتے ہیں اور یہ افضل عبادت ہے، کیونکی دعا کرنے والا اپنے آپ کو عاجز ومحتاج اور اپنے پر وردگار کو حقیقی قادر اور حاجت روا سمجھتا اور تسلیم کرتا ہے ۔ دعا حضور قلب سے کی جائے تو وہ مقبولیت کے درجے پر فائز ہوتی ہے۔
دعا یقین کامل اور قطعیت کے ساتھ مانگی جائے ۔ بس دل میں یہ یقین کامل ہو کہ رب العالمن ہے ۔ پھر وہ دعا کو سنتا بھی ہے اور قبول کرتا ھے
عالمی آخبار کے ایک گذشتہ بلاگ ميں تحریر محترم المقام جناب صفدر ہمدانی صاحب کی باردگر دعا
ہمدانی صاحب کے آپریشن کامیابی آپ سبکو مبارک ہو۔
الحمد اللہ ، کرم ہے اُس پاک ذات کا جو سبکو اپنی امان میں رکھنے والاہے ، اور جسکی طرف سے خیر ہی خیر ہے ، شُکر ہے اُسکی ذات کا جو رحیم بھی ہے اور کریم بھی ، احسان ہے اُس کردگار کا جو ہر اچھے اور بُرے وقت میں سبکا مدد گار ہے ، جس نے بحقِ محمد وآلِ محمد ، اپنے محبوب کہ صدقے اُسکی آل کہ صدقے ثنا خوان اہلیبیت کی حفاظت فرمائی اور مُشکل وقت کو آسان بنایا ، دُعا اُس گفور و رحیم سے کہ جلد از جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے آمیں ،
جی بھائ یہ ھمارے ادبی قبیلے کی بہت بڑی خوشی ھے
سبکو مبارک ھو
مگر ابھی بہت سارے مرحلے باقی ھیں
ابھی تو درد کا دریا عبور کرنا ھے
ابھی تو راہ سے کانٹوں کو صاف کرنا ھے
ابھی قلم سے بھی پیمان عہد کرنا ھے
ابھی بہت سی کتابوں کو رقم کرنا ھے
ابھی تو مریثہ مولا علی کا لکھنا ھے
ابھی ظلمت کے اندھیروں سے بھی تو لڑنا ھے
ابھی قلم کو بھی تلوار میں بدلنا ھے
ابھی تو دل کو بھی ھر غم سے بچانا ھوگا
بہت اچھی خبر ہے .
شکر الحمدُللہ .
عالم آرا
مگر ابھی بہت سارے مرحلے باقی ھیں
ابھی تو درد کا دریا عبور کرنا ھے
ابھی تو راہ سے کانٹوں کو صاف کرنا ھے
ابھی قلم سے بھی پیمان عہد کرنا ھے
ابھی بہت سی کتابوں کو رقم کرنا ھے
ابھی تو مریثہ مولا علی کا لکھنا ھے
ابھی ظلمت کے اندھیروں سے بھی تو لڑنا ھے
ابھی قلم کو بھی تلوار میں بدلنا ھے
ابھی تو دل کو بھی ھر غم سے بچانا ھوگا