بیت بازی

بہن زائرہ عابدی کےحکم کی تعمیل کرتے ہوئےمیں بیت بازی کی ابتدا مندرجہء ذیل شعرسے کررہا ہوں۔

اُنہیں دل کی کیسے خبر ہوگئ
صدا دل کی کیا نامہ بر ہو گئ

میری گذارش ہے شعراء حضرات اپنے اشعار پیش کریں تو ژیادہ لطف آئیگا۔ غیر شعراء حضرات سے درخواست ہے کہ دوسرے شعراء کا
اچھا کلام پیش کریں۔

193 thoughts on “بیت بازی”

  1. واہ واہ سبحان اللہ ارم نقوی
    بیت بازی اور پورا مقابلہ بیت بازي جیب لی
    بہت ھی عمدہ
    لفظ ھی گرفت میں نیہں آرھے
    گوگل کی مدد سے دینا کی سات زبانوں میں بہت آچھا

    Dutch: Heel goed , heel goed Ja!
    English Very Good Very Good Yeah
    Filipino: Magaling Magaling Magaling!!! Wuhoooooo!!!! Wootwoot!
    Finnish: Tosi hyvä, tosi hyvä, jee!”
    French: C’est super, C’est super, Yéééééééééé! or C’est superbe, c’est superbe, ouiiiiiiiiiii!
    Gaelic Gle mhah, gle mhah!
    German: Sehr gut, sehr gut – yeah!
    Gujerati: ketlu saaroo ketlu saroo Yey!
    Hebrew: Tov Meod Tov Meod Yesh!
    Hindi bahut acchaa , bahut acchaa , yeeeeeee!
    Hungarian Jaj de jo, Jaj de jo, Hurra!!!!
    Indonesia Bagus..bagus sekali, yaaayyy!
    Italian Molto bene, molto bene, yeah!
    Japanese Iizo iizo yeah!
    Lithuanian Labai gerai labai gerai, jeeee!
    Norwegian Veldig Bra Veldig Bra!
    Portuguese Muito Bom Muito Bom Sim!
    Spanish Muy bien muy bien yeah!
    Sweden Mycket Bra, Mycket Bra, Ja!
    Tamil Rombo Nalla Irukku, Rombo Nalla Irukku, Yey!”
    Telugu Chaala Bagundhi, Chaala Bagundhi, He!
    Turkish Hah hah hah Çok?yi Çok?yi, Evet!

  2. ٹک حرص و ہوس کو چھوڑ میاں مت دیس بدیس پھرے مارا
    قزُاق اجل کا لوٹے ہے دن رات بجا کر نقُارہ
    نظیراکبرآبادی

  3. ہم تو ذرّہ ہیں ظفر اور وہ متاعِ خورشید
    آتشِ شوق مگر اُن سے سِوا رکھتے ہیں
    ظفرجعفری

  4. سب سے پہلے تو شاہین رضوی جی کا بہت بہت بہت شکریہ کہ اس منفرد انداڑ سے مجھے شاباشی دی ھے ۔ ہیکن یہ کہہ کر مزا خراب کیا کہ میں مقابلہ جیت گئ ۔ ۔ ۔ ابھی تو مقابلہ اپنی ڈگر پہ چڑھا ہے ۔ ۔ ۔ ابھی climax پر جا‎ۓ گا ۔ ۔ پھر فیصلہ ھو گا ۔ ۔ ۔ ھاھاھا

  5. ظفر جعفری صاحب نے الف سے شعر کہنا تھا ۔ ۔ ۔لہذا الف سے ہی شعر پیش کیا جاۓ ۔ شکریہ

  6. بہت خوب بہن ارم نقوی
    زبردست انتخاب ہے ۔بہت اچھا لگا خوش رہو

    ظفر بھائی کے شعر کے جواب میں جو نون پر ختم ہوا
    نازک ہوں اس قدر کہ بکھرا دے ایک جھونکا
    اور سخت جاں ہوں اتنا کانٹوں کے درمیاں ہوں
    ۔۔۔۔۔۔۔ عالم آرا

  7. اسلام علیکم بہن زائرہ عابدی
    آپ کی کمی محسوس ہو رہی تھی ۔ خوش و خرم رہئے ۔ آمین
    عالم آرا

  8. بہن ارم نقوی

    شاہین بہن کی انگلش نظم Evetپر ختم ہوئ تھی اسلئے میں نے ٹ سے شعر پیش کیا۔ اب بہن عالم آرائ کا شعر ن پر ختم ہوا ہے اسلئے جواب حاضر ہے۔

    نہ وہ شکوہ نہ شکایت نہ گلہ رکھتے ہیں
    جانے پھر کس لئے انداز جُدا رکھتے ہیں
    ظفرجعفری

  9. ظفر بھائ سلامتی کی دعاوں کے ساتھہ
    میں نے ارم نقوی کو مختلف زبانوں میں بہت عمدہ اور بہت خوب لکھا تھا
    وہ میری انگلش نظم نیہں تھی بلکہ ترکی زبان میں عمدہ اور بہت اچھا کا ترجمہ تھا
    خیر یہ سلسلہ بیت بازي بہت اچھا جارھا ھے اور سب شرکآء کا شکریہ کہ انھوں نے بڑی توجہ سے اس میں شرکت کررھے ھیں
    ارم نقوی خوش رھیں سلامت رھیں
    مجھے آپکی شاعری نے بہت متاثر کیا اور میں حوصلہ افزائ اور تعریف کرنے میں کھبی بخل سے کام نیہں لیتی ھوں
    اس لیے پوری ایمانداری سے اپنی دل کی بات تحریر کردی تھی
    مقابلہ میں بہت ساری چیزوں کو مد نظر رکھا جاتا ھے مجھے بھرپور اور بہترین شاعری اور ندرت اور جدت بھی نظر آتی ھے آپکی شاعری میں
    مجھے عالم آراء بہن کی شاعری بھی اچھی لگتی ھے کہ میری بہن بہت محنت کرتی ھیں اور محنت کرنے والوں کو منزل ضرور ملتی ھے
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
    اور ظفر بھائ بھی محنت کرتے ھیں اور سب خوش رھیں
    ھیں پر ختم ھونے اشعار کو یہ پڑھا جاۓ گا یا نون کوئ میر راہنما‎ئ کرے

  10. ھیں پر ختم ھونے اشعار کو ی نون غنا کی بجاۓ نون ساکن مانا جاتا ھے ۔ لہذا نون سے شعر حاضر ھے ۔

    نہ جانے کون سا فقرہ کہاں رقم ہو جائے
    دلوں کا حال بھی ، اب کون کس سے کہتا ہے
    شاعر : نامعلوم

  11. یہ وقت ہے کہ گھنے گیسؤں کی چھاؤں میں جوش
    گناہِ عشق کریں اور بار بار کریں
    جوش ملیح آبادی

  12. نامہ اعمال میں لکھی گئ ھر ایک خطا
    عمر بھر جس کو ، احساس خطا ھو نہ سکا
    ( ارم نقوی )

  13. آب و ہوا نصیب نہ ہو خاک کو اگر
    نکلیں گے اس میں کیسے شجر، یہ نہ پوچھئے
    ظفرجعفری

  14. یہ احتیاط بھی لازم ہے حق پرستی میں
    شعور حق کی کی منازل میں انجماد نہ ھو
    ( ا رم نقوی )

  15. ٰٰ ٰٰٰٰٰٰیہ احتیاط بھی لازم ہے حق پرستی میں
    شعور حق کی کی منازل میں انجماد نہ ھوٰٰٰٰٰٰٰ

    بہت خوب

    جواب

    وقت کرتا ہے پرورش برسوں
    حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
    قابل اجمیری

  16. الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن
    مُلا کی اذاں اور ہے مجاھد کی اذاں اور

    ملا کو جو ہے ہند میں سجدے کی اجازت
    ناداں یہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد

    صوفی کی طریقت میں فقط مستی احوال
    ملّا کی شریعت میں فقط مستی گفتار

    (ڈاکٹر علامہ محمد اقبال)

  17. اے شمعِ آرزو ترے بجھنے کے بعد پھر
    کیسا ہے اس غریب کا گھر یہ نہ پوچھئے
    ظفر جعفری

  18. رنگ پیراہن کا خوشبو ظلف لہرانے کا نام
    موسمِ گل ہے تمہارے بام پر آنے کانام
    فیض

  19. رُلا سکیں نہ مجھے گردشیں زمانے کی
    ہزاروں کوششیں تم نے بھی کیں ستانے کی
    ظفرجعفری

  20. رُلا سکیں نہ مجھے گردشیں زمانے کی
    ہزاروں کوششیں تم نے بھی کیں ستانے کی
    زمیں سے یوں ہے شکایت فلک سے یوں ہے گلہ
    عجیب عجیب سی باتیں ہیں کچھ زمانے کی
    قفس ہو لاکھ چمن میں مگر وہ بات کہاں
    جو شان ہوتی ہے جنگل میں آشیانے کی
    وہ ہوسکے نہ مرے میں نہ ہوسکا اُنکا
    کہی ہے بات زمانے نے دل جلانے کی
    ظفر یہ شرطِ محبت ہے دیں نہیں لیکن
    وہ بات دل میں رکھوں جو ہے دل لبھانے کی

  21. یقیں افراد کا سرمایہ ءِ تعمیرِ ملت ہے
    یہی قوت ہے جو صورت گرِ تقدیرِ ملت ہے
    علامہ اقبال

  22. آپ نے بالکل صحیح لکھا شاھین حیدر رضوی ارم نقوی کی کاوش بہت اچھی ہے ۔
    میری ہمت افزائی کے لئے بھی شکریہ کہ ایسے لوگ بڑے قابل احترام ہوتے ہیں جو خلوص کے ساتھ ہمت بڑھائیں ۔جزاک اللہ خیر
    ارم نقوی کے شعر کے جواب میں

    یہ ہے اک تلخ حقیقت جسکو ہم جھٹلا نہیں سکتے
    انہیں بھی چاہئے پیسہ ہمیں بھی چاہئے پیسہ

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عالم آرا

  23. یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
    سب سے پہلے یہ بتاؤ کہ مسلمان بھی ہو

  24. یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
    تم سبھی کچھ ہو ، بتاؤ کہ مسلمان بھی ہو
    (جواب شکوہ ) ۔ ۔ ۔ بہترین انتخاب

    اسی میں سے مزید انتخاب حاضر ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    واعظ قوم کی وہ پختہ خیالی نہ رہی
    برق طبعی نہ رہی، شعلہ مقالی نہ رہی
    رہ گئی رسم اذان روح ہلالی نہ رہی
    فلسفہ رہ گیا، تلقین غزالی نہ رہی

    مسجدیں مرثیہ خوان ہیں کہ نمازی نہ رہے
    یعنی وہ صاحب اوصاف حجازی نہ رہے

    شور ہے ، ہو گئے دنیا سے مسلماں نابود
    ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود!
    وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
    یہ مسلماں ہیں! جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود

  25. داخلِ کعبہ ہوئی بنتِ اسد
    میزباں خود بن گئ ذاتِ احد
    منہ کے بل اصنامِ کعبہ گرپڑے
    لمیلد کے گھر ہوا پیدا وَلَد
    ظفرجعفری

  26. دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
    پر نہیں ، طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے
    قدسی الاصل ہے، رفعت پہ نظر رکھتی ہے
    خاک سے اُٹھتی ہے ، گردُوں پہ گذر رکھتی ہے

    عشق تھا فتنہ گر و سرکش و چالاک مرا
    آسماں چیرگیا نالہء فریاد مرا

    پیر گردُوں نے کہا سُن کے ، کہیں ہے کوئی !
    بولے سیارے ، سرِ عرشِ بریں ہے کوئی !
    چاند کہتا تھا ، نہیں اہلِ زمیں ہے کوئی !
    کہکشاں کہتی تھی پوشیدہ یہیں ہے کوئی !

    کُچھ جو سمجھا مرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
    مجھے جنت سے نکالا ہوا انساں سمجھا

    تھی فرشتوں کو بھی حیرت کہ یہ آواز ہے کیا !
    عرش والوں پہ بھی کھلتا نہیں یہ راز ہے کیا !
    تا سرِ عرش بھی انساں کی تگ و تاز ہے کیا ؟
    آگئی خاک کی چُٹکی کو بھی پرواز ہے کیا ؟

    غافل آداب سے سُکانِ زمیں کیسے ہیں !
    شوخ و گُستاخ یہ پستی کے مکیں کیسے ہیں !

    اس قدر شوخ کہ اللہ سے بھی برہم ہے
    تھا جو مسجودِ ملائک یہ وہی آدم ہے ؟
    عالمِ کیف ہے دانائے رموزِکم ہے
    ہاں ، مگر عجز کے اسرار سے نا محرم ہے

    ناز ہے طاقتِ گُفتار پہ انسانوں کو
    بات کرنے کا سلیقہ نہیں نادانوں کو

    آئی آواز غم انگیز ہے افسانہ ترا
    اشکِ بیتاب سے لبریز ہے پیمانہ ترا
    آسماں گیر ہوا نعرہء مستانہ ترا
    کس قدر شوخ زباں ہے دلِ دیوانہ ترا

    شکر شکوے کو کیا حُسنِ ادا سے تُو نے
    ہم سُخن کر دیا بندوں کو خدا سے تُو نے

    ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں
    راہ دکھلائیں کسے؟ رہروِ منزل ہی نہیں
    تربیت عام تو ہے ، جوہرِ قابل ہی نہیں
    جس سے تعمیر ہو آدم کی ، یہ وہ گِل ہی نہیں

    کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں
    ڈُھونڈنے والوں کو دُنیا بھی نئی دیتے ہیں

    ہاتھ بے زور ہیں ، الحاد سے دل خُوگر ہیں
    اُمتی باعثِ رسوائی پیغمبر ہیں
    بُت شکن اُٹھ گئے ، باقی جو رہے بُت گر ہیں
    تھا براہیم پدر اور پسر آذر ہیں

    بادہ آشام نئے ، بادہ نیا ، خم بھی نئے
    حرمِ کعبہ نیا ، بُت بھی نئے ، تم بھی نئے

    وہ بھی دِن تھے کہ یہی مایہء رعنائی تھا !
    نازشِ موسمِ گُل ، لالہء صحرائی تھا !
    جو مُسلمان تھا اللہ کا سَودائی تھا !
    کبھی محبُوب تمہارا یہی ہرجائی تھا !

    کسی یکجائی سے اَب عہدِ غُلامی کر لو
    ملتِ احمدِ مُرسل کو مقامی کر لو

    کِس قدر تُم پہ گراں صُبح کی بیداری ہے !
    ہم سے کب پیار ہے ؟ ہاں نیند تُمہیں پیاری ہے
    طبع آذاد پہ قیدِ رمضاں بھاری ہے
    تمہیں کہہ دو یہی آئینِ وفا داری ہے ؟

    قوم مذہب سے ہے ، مذہب جو نہیں تم بھی نہیں
    جذبِ باہم جو نہیں ، محفلِ انجم بھی نہیں

    جن کو آتا نہیں دُنیا میں کوئی فن ، تُم ہو
    نہیں جس قوم کو پروائے نشیمن ، تُم ہو
    بِجلیاں جِس میں ہوں آسُودہ وہ خرمن ، تُم ہو
    بیچ کھاتے ہیں جو اسلاف کے مدفن ، تُم ہو

    ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے
    کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے ؟

    صفحہء دہر سے باطل کو مٹایا کس نے ؟
    نوعِ انساں کو غلامی سے چُھڑایا کس نے ؟
    میرے کعبے کو جبینوں سے بسایا کس نے ؟
    میرے قرآن کو سینوں سے لگایا کس نے ؟

    تھے تو آباء وہ تمہارے ہی ، مگر تم کیا ہو ؟
    ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو !

    کیا گیا ؟ بہرِ مُسلماں ہے فقط وعدہء حُور
    شکوہ بیجا بھی کرے کوئی تو لازم ہے شعور !
    عدل ہے فاطرِ ھستی کا اَزل سے دستور
    مُسلم آئیں ہوا کافر تو ملے حُور و قصور

    تُم میں حُوروں کا کوئی چاہنے والا ہی نہیں
    جلوہء طُور تو موجُود ہے مُوسٰی ہی نہیں

    منفعت ایک ہے اِس قوم کی ، نقصان بھی ایک
    ایک ہی سب کا نبی ، دین بھی ، ایمان بھی ایک
    حرمِ پاک بھی ، اللہ بھی ، قُرآن بھی ایک
    کچھ بڑی بات تھی ہوتے جو مُسلمان بھی ایک؟

    فرقہ بندی ہے کہیں ، اور کہیں ذاتیں ہیں !
    کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں ؟

    کون ہے تارک آئینِ رسول مختار؟
    مصلحت وقت کی ہے کس کے عمل کا معیار؟
    کس کی آنکھوں میں سمایا ہے شعارِ اغیار؟
    ہو گئی کس کی نگہ طرزِ سلف سے بیزار؟

    قلب میں سوز نہیں، روح میں احساس نہیں
    کچھ بھی پیغام محمد (ص) کا تمہیں پاس نہیں

    جا کے ہوتے ہیں مساجد میں صف آراء تو غریب
    زحمتِ روزہ جو کرتے ہیں گوارا، تو غریب
    نام لیتا ہے اگر کوئی ہمارا، تو غریب
    پردہ رکھتا ہے اگر کوئی تمہارا، تو غریب

    امراء نشۂ دولت میں ہیں غافل ہم سے
    زندہ ہے ملت بیضا غربا کے دم سے

    جوابِ شکوہ : علامہ اقبال

  27. ظفر بھائ آپکا بلاگ بہت ھی زبردست ھے
    میں اپنے لیپ ٹاپ کی بیماری کی وجہ سے آپ سب سے رابطے میں نہ رہ سکی
    چلیے پھر سے اسی جوش وخروش سے یہ سلسلہ شروع کرتے ھیں

    یہ منافق ھیں یہ قاتل ھیں یہی سالوسی ھیں
    نوع انسان کو اس نزع سے آزاد کرو
    خون ناحق کی ھر اک بوند کو تنقیح کرو
    شہر سے اسکو نکالو کہ جہاں بدر کرو
    فضا اعظمی

  28. شاھین رضوی جی آپ کی صحت ،تندرستی اور زندگی کی دعاؤں کے ساتھ ایک بار پھر اس بلاگ میں خوش آمدید
    آپ کے شعر کا ا ختتام” و ” پر ھوا ھے ۔
    وہی راستے وہی منزلیں وہی کارواں
    مگر اے مسافر نیم جاں تیری زندگی ھے بس ایک پل

  29. پیاری ارم نقوی اسلام علیکم
    آپ سبکی اتنی توجہ محبت اور دعايئں ھی تو میرا سب سے قیمتی آثاثہ ھیں
    ارم نقوی آپکا شعر ل پر ختم ھوا ھے

    لیکن اطوار ھیں کچھہ مطمح اطوار کچھہ اور
    لفظ کچھہ اور ھیں اور مقصد گفتا ر کچھہ اور
    رمز اقرار ھے کچھہ معنی انکار کچھہ اور
    نفس مضمون ھے کچھہ لہجہ اظہار کچھہ اور
    فضا اعظمی

  30. شکریہ شاھین رضوی جی
    ” ر ” سے شعر حاضر ھے

    رنج کی جب گفتگو ہونے لگی
    آپ سے تم‘ تم سے تُو ہونے لگی
    شاعر : نامعلوم

  31. شاھین حیدر رضوی کے شعر کے جواب میں
    راہ مل جاتی ہے طوفانوٍ ںکو جب نہ روک ہو
    ہے تباہی ہر طرف کیونکہ ہم خاموش ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عالم آرا

  32. نہیں زندگی کو وفا ورنہ اختر
    محبت سے دنیا کو معمور کر دوں
    (اختر شیرانی)

  33. نہ ملتا غم تو بربادی کے افسانے کہاں جاتے
    اگردنیا چمن ہوتی تو ویرانے کہاں جاتے
    مجروح سلطان پوری

  34. یہ معجزہ میرے دست طلب سے دور نہیں
    خدا مجھے بھی نگاہ قلندری دے دے

  35. یہ ضروری ہے کہ رنگ اس میں محبت کا بھریں
    اس سے پہلے کہ فسانے کو ہوا دی جائے

  36. یہ سلسلۂ عشقِ ولایت ہے علی سے
    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
    صفدر ہمدانی

    اک اور نیا بابِ سخن کھولا ہے میں نے
    میزانِ محبت میں گہر تولا ہے میں نے
    اس روح پہ لکھا سانسوں سے جو مولا ہے میں نے
    شبیر کو معلوم ہے کیا بولا ہے میں نے
    یہ علم ہے صفدر مجھے قسمت کا دھنی ہوں
    مولائی ہوں میں حیدری ہوں پنجتنی ہوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    فن مجھ کو ملا ہے یہ نبی زاردوں کے در سے
    زہرا تری چوکھٹ سے محمد ترے گھر سے
    لفظوں کو عطا روشنی ہو شمس وقمر سے
    طالب ہوں فقط دادکا اربابِ ہُنر سے
    اس بزم میں اب نور جو اُترے گا وہ تکنا
    ہر سمت گلستان جو بکھرے گا وہ تکنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس بزم میں ہے مدحتِ شبیر کی خوشبو
    جس طرح سے ہیں شام نے کھولے ہوئے گیسو
    خوشبو مرے الفاظ کی پھیلی ہوئی ہر سو
    ہر لفظ کو تولے ہے مودت کا ترازو
    ماتم کے ہیں یہ داغ جو سینے پہ سجے ہیں
    صفدر تجھے سرخاب کے پر آج لگے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہر بند میں ہر مصرعہ مودت کا ہے اظہار
    آیات کی طرح سے ہے اشعار کا معیار
    پھیلی ہوئی مجلس میں فقط نکہتِ افکار
    ایسے میں ہوں خوشنودیء مولا کا طلبگار
    ہر بیت میں جو فکر کا ایک پھول کھلے گا
    اس کا تو صلہ ساقیء کوثر سے ملے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایسے میں قلم میرا جو قندیلِ حرم ہے
    احسان ہے شبیر کا اللہ کا کرم ہے
    اک وصفِ جداگانہ یہ اندازِ رقم ہے
    سچ پوچھیں اگر آپ قلم،میرا علم ہے
    انوارِ محمد کا بیاں ہے سرِ محفل
    ہر حرف مرا نور فشاں ہے سرِ محفل
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اللہ کی ہاں رحمتِ بے حد کی قسم ہے
    ہاتھوں میں ترے مولا عقیدت کا بھرم ہے
    الفاظ کی صورت میں ترا ابرِ کرم ہے
    ہر لفظ مرا جاہ وحشم ،ناز و نعم ہے
    اس فکر کی حد ہے اسے معراج ہوئی ہے
    معراج یہ اب سر کا مرے تاج ہوئی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں جانتا ہوں خوب ہے کیا مدح کی منزل
    ہوں اُس کا مدح خوان جو ہے عشق میں کامل
    وہ جس کی مودت میں دھڑکتا ہے مرا دل
    یہ لفظ کہاں انکی ثنا خوانی کے قابل
    اُن کا جو کرم ہو تو یہ دشوار نہیں ہے
    مطلوب مرا وہ ہے فلک جس کی زمیں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اشعار میں اب بجلی چمک جائے گی تکنا
    سورج کی طرح بیت دمک جائے گی تکنا
    اب ساری فضا جیسے مہک جائے گی تکنا
    اس عشق میں بینائی دہک جائے گی تکنا
    الفاظ کو معلوم ہے یہ حدِ ادب ہے
    اب سامنے لو اُن کے مرا دستِ طلب ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے دستِ طلب فکر نہ کرہم ہیں ترے ساتھ
    اے گردشِ ایام ٹھہر ہم ہیں ترے ساتھ
    مت ڈال زمانے پہ نظر ہم ہیں ترے ساتھ
    دے دنیا کو فردا کی خبر ہم ہیں ترے ساتھ
    اے دستِ طلب ہو کوئی اسباب کی صورت
    تارہ بھی نظر آئے جو ماہتاب کی صورت
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے دستِ طلب مانگ لے اُس در کی رسائی
    جس در کے غلاموں میں بھی ہے عقدہ کُشائی
    اس در پہ شہنشاہوں کی عزت ہے گدائی
    اس در کی فقیری ہے دو عالم کی خدائی
    یہ در ہے وہ در جس سے ہر اعزاز ملا ہے
    جینے کا یقیں،مرنے کا انداز ملا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے دستِ طلب جھکنا نہیں دولتِ زر پر
    ہووے نہ تکبر کہیں لکھنے کے ہُنر پر
    کرنا نہ بھروسہ کبھی شب پر نہ سحر پر
    نکلو جو کبھی مرثیہ لکھنے کے سفر پر
    تاثیرِ سخن،زورِ قلم ساتھ میں رکھنا
    دل درد سے لبریز تو غم ہاتھ میں رکھنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے دستِ طلب گرمئی بازارِ سخن دیکھ
    مجلس میں ہے پھیلا ہوا انوارِ سخن دیکھ
    مولا کے تصدق میں یہ دربارِ سخن دیکھ
    ہاں کیفیتِ قلب تو اظہارِ سخن دیکھ
    یہ مرثیہ لکھنا بھی فضیلت کا نشاں ہے
    ماہتاب ہے یہ وہ کہ جو محشر میں عیاں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے دستِ طلب کر لے طلب جدتِ افکار
    یہ مرثیہ ہے نظم و غزل کے نہیں اشعار
    عشق آلِ محمد سے ہے ان شعروں کا معیار
    ہر دم رہو خوشنودیء حیدر کے طلبگار
    جو دل میں طلب ہے وہ پیمبر سے ملے گی
    بن کر یہ دعا پھول مرے لب پہ کھلے گی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہر لفظ کہ جس طرح گُلِ باغِ ارم ہے
    بے شک ہے دعا زہرا کی زینب کا کرم ہے
    یوںذہن کشادہ ہے کہ جوں بابِ حرم ہے
    کوثر کی طرح پاک مرا دیدئہ نم ہے
    ہر بیت پہ ہاں مرحبا جبریل کہے گا
    اب نام مرا دیکھنا تا حشر رہے گا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ کے مطلوب ہیں جو اُن کا بیاں ہے
    اس گھر کا ہر اک فرد محمد کی زباں ہے
    یہ عشق بھی سچ ہے کہ عیاں ہو کے نہاں ہے
    اس گھر کی حفاظت میں اقامت ہے اذاں ہے
    ایمان کی طرح جو فروزاں یہ وہ گھر ہے
    تاریکیوں میں ہے جو چراغاں یہ وہ گھر ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس گھر میں ہر اک پیرو جواں اہلِ نظر ہے
    سچ بات تو یہ مرکزِ امیدِ ظفر ہے
    یہ وہ ہیں جنہیں ہر کس و ناکس کی خبر ہے
    دہلیز یہ معراج کی بھی راہ گزر ہے
    اس در کا مَلَک،نجم و قمر چوم رہا ہے
    اس در پہ زمیں کیا ہے فلک گھوم رہا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس گھر میں مشیعت کو مچلتے ہوئے دیکھا
    اس در پہ پہاڑوں کو بھی چلتے ہوئے دیکھا
    پانی کو یہاں آگ اگلتے ہوئے دیکھا
    ہاں حُر کے مقدر کو بدلتے ہوئے دیکھا
    موت ان سے طلب کرتی ہے جینے کی اجازت
    ملتی ہے اسی در سے مدینے کی اجازت
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہ وادیء پُر نور ہے صحرائے زماں میں
    پیغامِ بہاراں ہے یہ گھر فصلِ خزاں میں
    یوں ذکر انہی کاہوا قرآں میں اذاں میں
    بخشش کا وسیلہ ہے یہ گھر دونوں جہاں میں
    اللہ نے اس گھر کو جہاں ساز کہا ہے
    کُن میں جو نہاں ہے اسے وہ راز کہا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس در سے خورشید نمودار ہوا ہے
    صحرا اسی دہلیز پہ گُلزار ہوا ہے
    انساں کا مقدر یہیں بیدار ہوا ہے
    خالق کی تمناؤں کا اظہار ہوا ہے
    بھٹکے ہوئے انساں کو یہی راہ دکھا دیں
    ذرے کو اگر چاہیں تو ماہتاب بنا دیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  37. نام جب آگیا جوانی کا
    کھوگیا میں کسی جوانی میں
    ظفرجعفری

  38. نصیب اپنا کسی طور بھی نہیں ہے کم
    کہ میرے رب نے مجھےحق کی جستجو دی ہے
    ( ارم نقوی )

  39. یاد آتے ہیں جب وہ شامِ فراق
    آنکھوں آنکھوں میں رات کٹتی ہے
    اور مرے پاس جب وہ ہوتےہیں
    آگ بجھتی ہے اور لگتی ہے
    ظفر جعفری

  40. یہ اہل بصیرت کی ھے عادت کہ بصد شوق
    کم علم کے دل میں بھی دیا کرتے ہیں روشن

  41. چند توجہ طلب نکات

    از راہ کرم اشعار یا مصرعوں کو بار دگر لکھنے سے اجتناب کیا جائے

    اساتزہ کے اشعار بطور خاص صحت لفظ کے ساتھ لکھے جائیں

    مسلہ یہ بھی ہے کہ پانچ هزار اشعار شامل بلاگ کیسے ہونگے کہ کتاب شائع هو سکے گی .

  42. ہمدانی صاحب

    ٰٰٰ ٰٰٰٰمسلہ یہ بھی ہے کہ پانچ هزار اشعار شامل بلاگ کیسے ہونگے کہ کتاب شائع هو سکے گی ٰٰ

    تو پھرآپکا کیامشورہ ہے؟ ناچیزکا خیال ہے کہ اس بلاگ کو چلنے دیا جائے تو کوئ حرج نہیں ہے۔

  43. جی میرے خیال میں اس بلاگ کو بند کرنا ہی مناسب ہو گا کیونکہ دو یا تین لوگ کسی بھی بلاگ کو نہیں چلا سکتے اسکے لیئے تمام افراد کی شرکت ضروری ہوتی ہے

Comments are closed.