مجھے اکثر یونیورسٹی جاتے ہوئے ، ٹریفک سگنلز اور مختلف چوکوں پر ایک بڑادردناک منظر دیکھنے کو ملتا تھا ،کچھ فقیر خواتین دو تین مہینے کے معصوم بچےاپنی گودمیں لئے ہاتھ میں خالی فیڈر دکھا کر لوگوں سے بھیک مانگ رہی ہوتی تھیں ،مجھے یہ منظر ہمیشہ پریشان کرتا تھا جب میں بلکتا ہوا بچہ ان کی گود میں دیکھتی تھی ،پھرمیںسوچتی تھی کہ یہ کتنی مجبورمائیں ہیں کہ جنہیں بچوں کی بھوک سڑکوں پر کھینچ لائی ہے ،میں رضاکارانہ طورپرچائلڈ لیبرکےخلاف کام کرنےوالی ایک آرگنائزیشن کے ساتھ منسلک ہوں ، ایک دن میں نے تنظیم کے اجلاس میں ان دکھی عورتوں کے حوالےسےبات کرناچاہی تو میرے ایک ساتھی شوکت نے سب کویہ بتا کر حیران کردیا کہ یہ عورتیں چوکوں اور چوراہوں پر جو بچے اپنی گودمیں لےکرکھڑی ہوتی ہیں وہ ان کی حقیقی اولاد نہیں ہیں ، لاہورکے علاقے راوی روڈکی ایک کچی بستی میں مقیم غربت کے ہاتھوں تنگ خواتین اپنے معصوم بچے روزانہ ،سو ڈیڑھ سو کی دیہاڑی کےبدلےان خواتین کے ہاتھوں میں تھما دیتی ہیں ، جب شام کو چندماہ کے اس معصوم بچے کی دن بھرکی کمائی ماں باپ تک پہنچتی ہےتو ایک طرح سے وہ معصوم دنیا میں آنے کی قیمت چکاتاہے،یہ بات سن کرتو پورےکانفرنس ہال پر جیسے سکتہ طاری ہو گیا ، وہ خواتین جو کچھ لمحے پہلے تک مجھے مظلوم اور ستم رسیدہ دکھائی دے رہی تھیں مجھے ان سے گھن آنےلگی پھرمیں نےسوچا ان خواتین کا کیا قصورہے کیوں نا ان خواتین کو مورد الزام ٹھہرایا جائے جو اپنے جگرگوشوں کو محض چند روپوں کی خاطر جون جولائی کی کڑکتی دھوپ میں کھلے آسمان تلےکمائی پر مجبورکردیتی ہیں پھر ایک اورخیال نے میری سوچ کو دبوچ لیا، میرےاندرسے ایک آوازابھری کہ وہ بے چاری خواتین بھی کیاکریں ، ملک میں اتنی غربت اور بے روزگاری ہے کہ انہیں اپنے معصوم جگرگوشوں کو غم روزگار کا ایندھن بناناپڑرہا ہے۔میرے دل سے دعانکلی کہ پروردگارمیرے پاکستان کی ماؤں کو اتنا مجبورنہ بنا کہ وہ اپنے دو دو ماہ کے معصوم سے دودھ پیتے بچوں کو بھی کماؤ پوت بنانےپر مجبورہو جائیں

نادیہ جی ۔۔یہ ایک تلخ صورتحال ہے جو آپ نے بتائی ہے اور بلاشبہ لاہور، کراچی ، پشاور اور دیگربڑے شہروں میں بھی دیکھی جا سکتی ہے لیکن صرف یہ ہی نہیں اور بھی ایسے گھناؤنے اور افسوس ناک عمل ہمارے معاشرے میں جاری و ساری ہیں ، بھکاری اتنے پروفیشنل ہو گئے ہیں کہ باقاعدہ ان کی اورجس علاقے میں یہ بھیک مانگتےہیں ، کی بولی لگتی ہے، بھکاری مافیا اس بولی کے ذریعے علاقے تقسیم کرلیتاہے، بے آسرااور گھروں سے بھاگے بچےان کا خصوصی ٹارگٹ ہوتےہیں جنہیں معذوربناکربھیک منگوائی جاتی ہے، اسی طرح کی ایک مکروہ شکل وہ ہے جس کی طرف آپ نے نشاندہی کی ہے، غربت تو سارے پاکستان میں ہے لیکن کتنی مائیں ہیں جو اس طرح کا غیر انسانی فیصلہ کرتےہوئے بچوں کو پیسے کمانےوالی مشین سمجھ کر آگے کرائے پر دے دیتی ہیں ، جو لوگ یہ کام کررہےہیں وہ انسانی ، قانونی طورپر قابل گرفت ہیں حکومت اور قانون ساز اداروں کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہئے آپ اپنے پلیٹ فارم سے اس ناسورکےخلاف آوازبلند کریں شاید کسی کو ترس آ جائے۔۔۔۔
نادیہ صاحبہ.آپ بہت دنوں بعد آئی ہیں اور ایک اچھے اور اہم موضوع کے ساتھ. ابھی چند روز پہلے مانگنے کے طریقوں کے بارے میں ایک دلچسپ ای میل آئی تھی جس میں عام فقیروں سے لیکر حکمرانوں تک کی تصاویر تھیں.دراصل مسلہ ہی یہی ہے کہ اب جیسے یہ ملک فقیروں کی نرسری بن گیا ہے.حکومت اس لیئے ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی کہ وہ ان کے لیئے کر ہی کیا رہی ہے. اسکو بھی تو بے حیائی ہی کہتے ہیں. ہم سب کو کھل کر اس موضوع پر لکھنا چاہیئے.
خدا کسی کو کسی کا محتاج نہ کرے ۔
خیرات مانگنے کے فریبی ہتھکنڈوں کو دیکھکر ، مستحق محتاجوں کو امداد دینے والا سادہ دل انسان ، شبہ کی نظروں سےدیکھتا ہے ۔
۔۔۔
اقبال کا شعر کچھ یوں ہے :
خدا وندا یہ تیرے سادہ دل بندے کہاں جائیں
کہ درویشی بھی عیاری ہے سلطانی بھی عیاری
غربت دراصل انسان کے ظرف اور اپنے خدا پر اعتبار کی آزمائش بن کر آتی ہے ۔۔ میں نے اپنے پروفیشن کے دوران ایسی ماؤں سے بھی ملی ہوں جنہوں نے اپنی اولادوں کو ایک چرس کے سگریٹ کی خاطر اوباش لوگوں کو ایک رات کے لیئے حوالے کر دیاجن میں ہرعمر کے بچے بچیاں شامل ہیں ۔۔ کچھ ایسی مایئں بھی دیکھی جنہوں نے اپنی معصوم بچیوں کو تھوڑے سے پیسوں کی خاطر اپنے شوہروں کی ہوس کا نشانہ بنوا دیا ۔ ۔۔ غربت کے ہاتھوں یہ تو معصوم سا قبیح فعل ہے جس پر آپ سب تاسف کر رہے ہیں ۔۔ ایک دفعہ مجھے ایک ایسے آدمی کاعلاج کرنا پڑا جس کو اس کی اپنی سگی ماں نے غربت سے نجات کے لیئے ریپ کرنا سکھایا تھااور سب سے پہلے خود کو نشانہ بنوایا تھا ۔۔اس وقت مجھے سوڈان کی وہ لاچار ماں بھی یاد آرہی ہے جسے کینیا کے رفیوجی کیمپ میں اپنے چار بچوں کوصرف ایک وقت کا کھانا کھلانے کے لیئے اپنی پانچویں بچی ہر رات کسی کے ہاتھ فروخت کرنی پڑتی تھی ۔۔۔۔ جس دن وہ بچی کہیں نہیں جاتی تھی اس دن وہ سب فاقہ کرتے تھے ۔۔۔ ستم دیکھئے بیچنے والی ماں بھی مسلم تھی اور اور خریدنے والے بھی ہر بار مسلمان ہی تھے ۔۔۔
دنیا کی اتنی مکروہ شکل اور گھناؤنا پن مجھے سخت ازیت میں رکھتا ہے ۔۔کبھی اختیارات ہوتے ہوئے بھی لاچار پاتی ہوں ۔۔ کوشش کرتی ہوں ایسی ماؤں کو کچھ سمجھا سکوں۔۔ لیکن اکثر ناکام رہتی ہوں ۔۔ سوچیں مغرب کی دنیا جہاں سوشل سیکیورٹی بھی غریبوں کو ملتی ہو ۔ چھت رھنے کے لیے حکومت دیتی ہو ۔۔ وہاں پر اس قدر وحشتناک واقعات سننے اور دیکھنے میں آ جاتے ہیں ۔۔ تو بھلاان ملکوں کا کیا کیا نہ ہوتا ہو گا جہاں غربت کا ہر طرف ڈیرہ ہو اور کوئی چارہ گر بھی میسر نہ ہو وہاں کہاں کی مورل ویلیوز اور کلچر اور مزہب ۔۔۔ کبھی کبھی دل کرتا ہے کہ اس بات پر یقین کر لوں کہ بھوک کی زبان سب سے مشکل زبان ہے ۔۔ ہر کوئی اس کی حفاظت نہیں کرسکتا ۔۔۔
اللہ پاک ہم سب کی عزت رکھے اور ہم سے کوئی ایسا کام لے لے جس سے دنیا اور آخرت سنور جائے ۔۔ آمین
بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے نادیہ بہن کہ ؛
وہ بے چاری خواتین بھی کیا کریں ، ملک میں اتنی غربت اور بے روزگاری ہے کہ انہیں اپنے معصوم جگرگوشوں کو غم روزگار کا ایندھن بنانا پڑرہا ہے –
محمد ناصر زیدی بھائی بھی صحیح کہتے ہیں ؛
حکومت اور قانون ساز اداروں کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہئے –
محترم ہمدانی صاحب کا فرمانا بھی صد در صد درست ہے کہ ؛
حکومت اس لیئے ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی کہ وہ ان کے لیئے کر ہی کیا رہی ہے. اسی کو تو بے حیائی کہتے ہیں
اس مرض کی اور بھی بہت سی علامات ہمیں ہر روز جگہ جگہ نظر آتی ہیں اور ان پر اکثر ان بلاگز میں بات بھی ہوتی ہے، ذار سا تشخیص پر بھی بات ہونی چاہیے کہ یہ مرض دراصل ہے کیا ؟ روگ کیا لاحق ہو گیا ہے ہماری قوم کو کہ کسی صورت اپنی ٹانگوں پر کھڑا ہو ہی نہیں پا رہی ؟ اگر کوشش کرتی ہے سنبھلنے کی تو پھر گِر جاتی ہے منہ کے بل – علاج کیا ہے اس بیماری کا ؟ کوئی علاج ہے بھی یا نہیں ؟ کیا ہم ساری امیدیں چھوڑ دیں ؟ آس کی کوئی کرن کہیں ہے کوئی ؟ یا فاتحہ پڑھ ڈالیں اب پاکستان پر ؟ ؟ ؟ ؟ ؟
نہیں مناف بھائی ایسا نہیں سوچتے ۔۔ نا امیدی کیوں ۔۔ جب تاریکیاں بڑھ جاتی ہیں توسپیدی آتی ہے ۔۔ ہر صبح کا ستارہ گزری رات کا الودعی اور آنے والے دن کااستعارہ ہوتا ہے ۔۔۔ ہماری صبح کا ستارہ ابھی بادلوں میں گم ہے ۔۔ ہمیں صرف کھوج لگانی ہے ۔۔ انشاللہ جلد ہی ہم سب روشن دنوں کے گواہ ہونگے ۔۔
آصف علی زرداری بھی“ کماو پوت “ ہی تو ہیں:
کہاں پاکستان کی مائیں اپنے بچوں کو کرایہ پر دے کر اپنے اور اپنے استحصال کرنے والوں کا پیٹ پال رہی ہیں اور کہاں صدرِ پاکستان امیر سے امیر ترین بنتے جارہے ہیں:
ملاحظہ کیجئے یہ لنک:
<اس ہی بات پر تو میں یہ کہتا ہوں کہ : اے فلک تونے ہمیں یہ دِن دکھایا شکریہ شکریہ تونے مشرف کو ہٹا یا شکریہ تونے زرداری کو مسند پر بٹھایا شکریہ ۔۔۔۔۔۔ اس لنک کا مقصد ہر گز موضوع کو بدلنا نہیں ، صرف “ ایسی بلندی ایسی پستی “ کی مثال دینی ہے۔ تونے دس فیصد کو سو فیصد بنا یا شکریہ فقط: منظور قاضی از جرمنی
بروقت درخواست :
میں انتظامیہ کے “ نظر ثانی “ کرنے والے رکن سے فوری درخواست کرتا ہوں کہ میرے مندرجہ بالا تبصرے کی ویڈیو لنک کو حذف کردیا جائے اس لیے کہ اس لنک میںآصف علی زرداری کی 1994 کی رشوت سے حاصل کی ہوئی ایک خطیر رقم کی خبر کے ساتھ ساتھ دوسری گندی اور فحش قسم کی ویڈیو بھی موجود ہیں جن کا حذف ہوجانا ہی اچھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
ایک فرانسیسی اخبار کے حالیہ شمارے کی اطلاع کے مطابق ایک فرانسیسی کمپنی سے آبدوز کشتیوں کی خریداری کے وقت 1994 میں آصف علی زرداری نے چار عشاریہ تین ملین ڈالر کمیشن سوئٹزرلینڈ کی بینک کے اپنے اکاونٹ میں جمع کروایا تھا۔ اور انکے کھاتے میں ایک عشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی رقم موجود تھی ۔
واللہ عالم باالصواب
۔۔۔۔۔۔۔
میرا اوپر لکھا ہوا قطعہ ادھورا رہگیا : اسکا دوسرا شعر یوں ہے :
تونے زرداری کو مسند پر بٹھا یا شکریہ
تونے دس فیصد کو سو فیصد بنا یا شکریہ
مناف بھائی ۔۔!
آٹھ نوسال پہلے جب قومی حمیت نام کی ایک چیز ہمارےدل ودماغ اور روح میں رچی بسی ہوئی تھی سنا کرتے تھے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس یہ ہے ، دنیا کا اتنےنمبرکا بڑاملک ہے جس کے پاس یہ ہے، اس کے پاس وہ ہے،پتہ نہیں تھا بھی یا نہیں لیکن یہ احساس ضرورتھا ہماراوطن کوئی چیزہے، مورال اپ تھا، حب الوطنی اور وطن پر کٹ مرنے کا جذبہ بھی موجودتھا، یہ بھی یقین تھا کہ حالات بہتر ہو جائیں گے وغیر وغیرہ۔۔لیکن ایک فوجی نے آکر سب کچھ ملیا میٹ کردیا وہ ہمیں نیچے لگ کر رہنے کا ، خاموشی اختیارکرنے، بے غیرت بننے کا درس دیتا رہا ، یہاں تک کہ عملی طورپربھی امریکا بھارت اور دیگر پاکستان دشمن طاقتوں کے سامنےجھک گیایہ اسی کے اعمال کا نتیجہ ہے جو آج ہم اس قدرمایوس ہیں ، کئی ہمت والے بھی موجودہ حالات میں آس چھوڑ بیٹھے ہیں ، آُپ بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں آپ کا مایوس ہونا عین فطری ہے لیکن برادرم پھر ہم کہاں جائیں ،کدھر کا رخ اختیارکریں ، یہ وطن جو بھی ہے ہماراگھرہے ٹوٹ رہا ہے، زخمی زخمی ہے، دشمنوں کی یلغاراور اپنوں کی بےوفائی کی بھرمارہے لیکن اس کے سواہماری چھت، ہماراآسرا، ہماردربھی تو کوئی نہیں، اسی لئے جو بھی ہوہمیں اسی کوبناناسنوارناہے، اسی میں رہنا ہے، میں بچپن میں جب قومی حمیت نام کی چیز لفظوں ، خیالوں ، کتابوں ، اخباروں میں عروج پر تھی پڑھا کرتاتھا یہ ملک ایک دن اقوام عالم کی رہنمائی کرے گا، اسی کی منشاسے فیصلے ہوا کریں گے، دنیا کی سپر پاوربھی یہی ہوگاپتہ نہیں جیتے جی ہم یہ دیکھ سکیں گے یا نہیں لیکن یہ یقین ہے ایسا ہو گا ضرور۔۔جس طرح یہ ملک وجودمیں آیا ہے اسی طرح کی غیرمعمولی تاریخ اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہےبھارت اسرائیل کو تو ہم سے دشمنی ہے ہی لیکن یہ امریکا کو ایسی کیا آفت آن پڑی ہے جو ایک چھوٹے سے ملک کرگردگھوم رہاہے، امریکی حکام کے چکر لگ رہے ہیں ، دنیا میں ایسا کون سا ملک ہے جس پراس دنیا کی نام نہاد سپرپاورکی اس قدرتوجہ ہے؟
ناصر بھائی مجھے بھی یقین ہے کہ ہماری چھت ہمارا آسرا ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا چاھے کتنے بھی طوفان آ جائیں ۔۔ بس ایک یقین ہے جو دل سے چمٹا رہتا ہے ۔۔اور مجھے کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا ۔۔
میں دراصل حقیقت پرستی کی کوشش میں رہتا ہوں،
ماضی بعید کو چھوڑ کر صرف ماضی قریب ہی پر نظر رسانی کریں تو افغانستان اور عراق کے دلخراش حالات اور ان نام نہاد خدائی فوجداروں کا وہاں انسانیت سوز سلوک دیکھ کر، غیر مسلم ممالک (کے حکام ) کی بے حسی اور مسلم ممالک (کے حکام ) کی مردہ ضمیری دیکھ کر، اور سب سے بڑھ کر وطنِ عزیز کے موجودہ حالات، عوام کی کسمہ پُرسی اورحکام کی لوٹ مار دیکھ کر لگتا یہی ہے کہ اب بکرے کی ماں پاکستان کے خیر منانے کے دن ختم ہوتے جا رہے ہیں –
میں مایوسی پھیلانا نہیں چاہ رہا بلکہ مقصد یہ ہے کہ ہم ان سوالات کے جواب، ان مسائل کے حل، ان ظلمات میں وہ نور وغیرہ تلاش کریں، ہم ذرا دیکھیں کہ ان حالات میں امید کی وہ کرن کہاں ہے یا کس کے پاس ہے وغیرہ، صرف امید رکھنا ہی تو مسلئہ کا حل نہیں ہو سکتا نا ؟
حالی نے 130 سال پہلے جو کہا تھا، ہمارا آج بھی وہی حال ہے
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے
اسلام کا گِر کر نہ اُبھرنا دیکے
مانے نہ کبھی کہ مد ہے ہر جزر کے بعد
دریا کا ہمارے جو اُترنا دیکھے
کسی نے کہا تھا کہ
” یہ وقت کسی بھی دوسرے وقت کی طرح بہترین وقت ہے اگر یہ معلوم ہو کہ ہمیں اس وقت کرنا کیا ہے ”
ہمیں کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا رہنے سے کام نہیں چلے گا
صفدر ھمٰدانی صاحب محمدناصر زیدی صاحب منظور قاضی صاحب نگھت نسیم صاحبہ عبدالمناف صاحب اسلام و علیکم حو صلہ ا فزائی پر نو اذش
مجھے بھت خو شی ھے کہ آپ پیا رے خواتین و حضرات کے صد قے رب میرے علم مں اضا فہ فر ما ر ھا ھے
تا خیر سے آنے پر میں اپنے استا د محترم جناب صفدر ھمٰدانی صاحب سے معذ رت چا ھوں گی
منظور قاضی صاحب نے تو لنک لگا کر بلا گ میں جا ن ڈال دی ہے اس پر میری جا نب سے شکر یہ
نگھت نسیم صاحبہ عبدالمناف صاحب محمدناصر زیدی صاحب کے تبصرےیقیناً ان کی بے مثال حب الو طنی کی ترجما نی کر رھے ھیں
میں نادیہ بتول بخاری صاحبہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے تبصرہ کے ویڈیو لنک کو اپنے اس بلاگ میں قبول کیا ۔
میں سید مصباح حسین جیالانی صاحب کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میرے ویڈیو لنک کے اصل حصہ کو برقرار رکھکر باقی کی تمام گندگی کو دور کردیا ۔
یہ بلاگ انتہائی اہم ہے ۔ پاکستان کے بچوں کی زندگی اور انکے مستقبل کا سوال ہے۔
ایک تازہ خبر( واللہ عالم بالصواب ) کے مطابق پاکستان کے یتیم خانوں کے تمام لا وارث بچوں کے باپ کا نام آصف علی زرداری رکھنے کی تجویز ( شاید ) آصف علی زرداری صاحب نے ہی پیش کی ہے۔
اگر ایسا ہوتو شائد آصف علی زرداری صاحب اپنے لاکھوں کڑوڑوں بچوں کی صحت اور تعلیم کا انتظام کردینگے ۔
انکےہونہار بیٹے بلاول بھٹو زرداری صاحب تو انگلینڈ میں اپنی اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ( اور دوسروں میں مقبول ہونے کے تمام فنون سے بھی آراستہ بھی ہورہے ہیں) وہ ضرور آگے بڑھکر اپنے باپ کو نام روشن کرینگے۔ “ پوت “ کے پاوں پالنے میں ( اور ویڈیو لنکوں میں) دیکھے ہی جارہے ہیں۔
ایران کے آخری شہنشاہ پہلوی نے بھی یتیم خانہ کے بچوں کے ساتھ ایسا ہی منصوبہ چلایا تھا، اُن بچوں کو یہی سکھایا گیا تھا کہ تمہارا باپ شاہ ایران ہے، ان بچوں کی خصوصی تربیت ہوئی جن میں سے چھانٹ کر بچے منتخب کیے گئے، پھر مزید چھانٹی اور ہر چھانٹی کے بعد مزید خصوصی تربیتوں کا یہ عمل چلتا رہا اور آخر میں پانچ ہزار5000 زبردست تربیت یافتہ سپاہیوں کی ایک جماعت تیار کی گئی جن کو “گارڈِ جاویداں” کہتے تھے، ان کی تربیت، کمانڈو سپاہیوں سے بھی سخت تر تھی، انقلاب کے وقت شاہ ایران اگر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوا، تو انہی “گارڈِ جاویداں” کی وجہ سے، ان 5000 میں سے آخری سپاہی تک انقلابیوں کے ساتھ لڑتے لڑتے مارا گیا مگروہ اپنے “باپ” کو بچانے میں کامیاب ہو گئے –
زرداری کے منصوبے کیا ہیں ؟ خدا ہی جانے
نادیہ بی بی اسلام علیکم
آپ کا موضوع ایک اتتہائی اہم قابلِ غور اور قابلِ اصلاح مسئلہ ہے آپ نے جن فقیرنیوں کا ذکر کیا ہے سب سے پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ کیا وہ واقعی فقیر ہیں؟ یہاں پہلے فقیر کی وضاحت ضروری ہے.
فقیر.. وہ شخص جو حاجت مند ہو، خواہ مادّی خواہ روحانی اعتبار سے، لہئذ ا ضد ہے غنی کی یعنی فارغ البال اور امیر کی، اس کے ساتھ عموماً مسکین کا لفظ بھی استعمال کیا جاتا ہے، یعنی وہ شخص جو بے حد خستہ حال ہو، ان میں تھوڑا سا فرق ہے. امام ابو حنیفہ کے نزدیک فقیر وہ ہے جس کے پاس کچھ تھوڑا بہت ہو اور مسکین وہ ہے جو بالکل نادار ہو، لیکن امام شافعی نے اس کے برعکس لکھا ہے اور ابن العربی نے ان دونوں لفظوں کو ہم معنی قرار دیا ہے ایک اور لفظ سائل ہے جس کے معنی بھکاری یا سوالی کے ہیں. چنانچہ قرآن مجید میں آیا ہے کہ انسان اللہ کےحاجت مند (فقرا) اور اللہ غنی ( حمید) ہے.
یآ یھا الناس انتم الفقراء الی اللہ و اللہ ھو الغنی الحمید 35 ویں سورت کی 15 ویں آیت = لوگو تم اللہ کی طرف محتاج ہو اور اللہ وہی ہے جو سب سے مستغنی اور سب خوبیوں کا مالک ہے. گویا فقیر سے یہ مفہوم بھی نکلتا ہے کہ اسے خدا کے سامنے حاجت روائی کے لئے ہاتھ بڑھانا اور خدا ہی پر توکل کرنا پڑتا ہے.
فقیر یا فقر کی ایک اور وسیع اور بلیغ اصطلاح درویشی طریقے کی جانب جاتی ہے جس کی گفتگو کا یہاں موقع نہیں ہے
اب بات آتی ہے اس موضوع کی جانب، ہمارے ملک میں چوراہے پر کھڑا ہونے والا فقیر ایک مافیا ہے ایک چوراہے پر کبھی دوسرا فقیر آپ کو نظر نہیں آئے گا کہ یہ اس کا اپنا ٹھکانہ ہے یہ اڈا یا ٹھیا کوئی لاکھ روپئے مہیں فروخت ہوتا ہے فقیروں کے پولیس سے بھتے بندھے ہوتے ہیں انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا اس گروہ میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں جو بچے اٹھاتے ہیں ان کے ہاتھ پاؤں توڑ کر یا موڑ کر انہیں معذور و مجبور بناتے ہیں کہ اس طرح وہ لوگوں کے لئے قابلِ رحم بنائے جاتے ہیں ان کی پہنچ آہستہ آہستہ اتنی اوپر تک ہوتی ہے کہ ان پر کنٹرول کرنا یا اس مصیبت سے نجات حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے ہمیں چاہئے کہ جسقدر ممکن ہو انہیں بھیک دیدنے سے احتراز کریں. واقف مستحقین کی مدد لازم ہے لیکن ان پیشہ ور لوگوں کو بھیک دینا اور ان کی اس قسم کی دودھ کی بوتل یا ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے چکر میں آنا بہت بڑی غلظی ہے مگر ہمارے ہاں اس قدر توہم پرستی ہے کہ اس کا کوئی پروفیشنل جملہ یا حرکت لوگوں پر جادوئی اثر کرتی ہے اور جہالت کے سبب یہ مافیا پروان چڑھتا ہے سب بے اہم چیز علم ہے بس علم کی بالا دستی اور فروغ پر اگر کام کیا جائے تو بہت سے مسئلے خود بخود حل ہو جائیں گے خدا ہماری قوم کو علم ودانش اور عقلِ سلیم عطا فرمائے کہ یہ بہت سی برائیوں کا حل ہے
آخر میں عبدالمناف بھائی کے آخری تبصرے کو سراہوں گا کہ انہوں نے حسبِ سابق ہماری معلومات میں ایک نیا اضافہ کیا ہے
میں سید مصباح حسین جیالانی صاحب منظور قاضی صاحب عبدالمناف صاحب امین ترمذی صاحب کی ا یک مر تبہ پھرسے بے حد مشکور ہوں امین ترمذی صاحب نے بہت اعلیٰ انداز میں فقیر کا مفہوم واضح کیا عبدالمناف صاحب نے ہماری معلومات میں خو بصو رت اضا فہ
کیا ہے
بھائی عبدالمناف کی خبر نے چونکا کر رکھ دیاہے، اگر صدر زرداری کی طرف سے واقعی میں اعلان کیاگیاہے تو میرے خیال میں یہ ان کی زبان کا ویساہی پھسلاؤ ہے جس کانظارہ یہ قوم معاہدہ بھوربن، سترہویں ترمیم ختم کرنےکے وعدے، جیسےاخلاقی معاہدوں کو ٹھوکرمارنےکےبعدجناب صدرکےمنہ سے سن چکی ہے کہ یہ کو ئی قرآن وحدیث نہیں ہیں جو میں ان سے مکر نہیں سکتا،نہ ماموں کھپے کو بولنا آتاہے اورنہ بولے ہوئے ٹوٹے پھوٹے لفظوں کو نبھانا، ہماری بدقسمتی دیکھیں ہمیں کس قسم کا لیڈرملاہے،شامت اعمال ہے اورکیا، یتیموں کو پالنے کی نیکی اس کے نصیب میں ہوتی ہے جس کے دل میں قناعت کا پھل اپنے تمام تررسیلےپن کے ساتھ موجودہو، جبکہ ماموں کھپے کےساتھ صورتحال یہ ہے کہ حال ہی میں خبر سامنے آئی ہے انہوں نے اسلام آبادمیں سستے داموں تین سو ایکٹر زمین خریدلی ہے، نیویارک میں لاکھوں ڈالر کا ایک قیمتی اپارٹمنٹ بھی سامنے آ چکا ہے ، یہ سکینڈل بھی خبروں کی زینت بن چکاہے کہ کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے دربارکےساتھ قیمتی زمین پر ایک زیرتعمیرساٹھ منزلہ پلازہ انہی کے نام نامی کےساتھ بلندی کے زینے طے کررہا ہے، پی سی بھوربن گئے تو اس کی خوبصورت لوکیشن پر دل ہاربیٹھے، اس کے مالک کو دھمکی دی کی یہ میرے نام کردو نہیں تو ساراکاروبارٹھپ کروادوں گاپاکستان میں وہ بیچارا دبئی جا بیٹھا۔۔۔اس ہوس ، بھوک ، اور بہتی رال کے عالم میں یتیموں کی خبر گیری کون کرےگا، خدابخشے مرحومہ بے نظیربھٹو کو مال ودولت وہ بھی اپنے ساتھ نہیں لے کر گئیں اورخالی ہاتھ یہ بھی جائیں گے لیکن اس بھوک کاکیاکریں جوپہلے انہیں مسٹر ٹین پرسنٹ کے درجے پر کھینچ لائی ، طعن وتشنیع کادورچلا لیکن دولت کی ہوس کم نہ ہوئی کچھ سالوں میں مسٹر ہننڈرڈ پرسنٹ کے اعلی مرتبے پر فائز ہوگئے اور اب تو ماشاء اللہ سے کھپے کھپے ہو رہا ہے۔۔۔یعنی جب تک پاکستان کا کونا کونااپنی مرضی سے کھپا نہیں لیتے۔۔پیسہ ،دولت، خزانہ اکٹھا ہوتا رہے گا۔۔۔قصہ مختصر۔۔۔وقت رخصت خالی ہاتھ اور کھلا منہ رہ جائے گا اور دل میں آنسو۔۔۔حسرتا وحسرتا۔۔۔۔
السلام علیکم
نادیہ جی
یہ منظر ہر مصروف سڑک یا مارکیٹ پر نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کسی مارکیٹ میں گاڑی کھڑی کیجیے۔ کوئی چھوٹی لڑکی یا لڑکا ہاتھ پھیلائے گا اور عموما روٹی کے لیے دس روپے مانگے گا چاہے کھانے کا وقت ہو یا نہ ہو۔ آپ کے پیسے دیتے ہی اس سے ملتی جلتی شکل کا بہن بھائی یا ماں آ جائے گی بچہ گود میں لیے۔ ایک دو یا پانچ روپے لوٹا دیں گے۔ سوال دس یا بیس کا ہے مہنگا ئی جو بڑ ھ گئی ہے۔ اگر آپ کسی تنظیم سے وابستہ ہیں تو شہر کے مصروف بازاروں میں نمائندوں کی ڈیوٹی لگائیں۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب پیشہ ور بھکاری ہیں پیشہ بدلنے پر آمادہ نہیں ہوتے
والسلام
زرقا
نادیہ بخاری سلامت رھو۔۔۔
ھر چوراھے پر۔ھر اسٹاپ پر،ھر شارع پر۔کالے برقعے میں گرمی سردی بارش دھوپ میں
ایک بیمار بچے کو بغل میں دابے وھی سفاک عورت آپ کو جگہ جگہ نظر آے گی۔ انکے نقش ونگار میں یکسانیت کے ساتھہ ایک عجیب سی سنگ دلی بھی نظر آيگی۔۔۔۔۔
۔کبھی اپنے اور کبھی دوسروں کے مستعار بیمار بچوں کو معذور بنا کر بھیک مانگتی عوریتں۔۔جو ان بچوں کو ھمیشہ بھوکا رکھتی ھیں
تاکہ ایئر کنڈیشن گاڑی میں بیٹھی میم صاحبہ اس منظرسےترس کھا کر فورآ پیسے دے دیتی ھے میں نے ایک دلخراش خبر پڑھی کہ اب بہت ساری مایئن غربت سے تنگ آکر ایک وقت کی روٹی کے لیے ایدھی سینڑ میں اپنے بجے چھوڑ رھی ھیں۔۔ 40کروڑ 60لاکھہ سے زاید غربت کی چکی میں پسےمظوم لوگ۔۔40٪بیروزگار۔۔۔۔مگر جس خبر نے واقعی مجھے لرزا دیا۔۔طالبان گاوں گاوں جاکر ان بچوں کو 6سے30ھزار ڈالر میں خرید کر اپنے خاص ٹرینگ سینٹر میں تربیت دیکر خودکش حملوں کے لیے تیار کرتے ھین
۔شاید اسی لیے پاکستان میں ھرسال 5لاکھہ بچے اپنی عمر کے پانچ سال پورے کرنے سے پہلے مرجاتے ھیں اس وقت ان تخریب کاروں کے پاس 5ھزار بچے خود کش حملوں کےلیے تیار ھیں۔۔۔۔یہ شیطان کے پیروکار۔۔۔بےضمیر حیوان،،ھم سب تماشہ دیکھہ رھے ھیں۔۔تاریخ ھم کو معاف نیہں کریگی۔۔ھماری خاموشی ان کو حوصلے بڑھا رھی ھے۔۔ظلم کو فروغ دے رھی ھے۔۔۔ ھماری بستوں میں اب پرندے پھول تتلیاں اور بچے محفوظ نیہں۔۔ نیہں ھے اب زیادہ بچوں کے زندہ رھنے کا امکان،،،،،چھینو ان سے روٹی کپڑا،بستہ،پانی اور مکان،،،،بھوک افلاس اورغربت کی ماری مایئں بچے بیچینے پر مجبور۔۔۔۔۔چیھنو انکے پیروں تلے بچھی زمیں اور آسمان۔۔۔ ایک چور ھے صدر بنا کیا یہ ھے پاکستان۔۔
زرقا مفتی صا حبہ شکر یہ لیکن جو آپ نے تجو یز دی کا ش کہ اس پر عمل درآمد ہو سکے یہا ں تو یہ عا لم ہے کہ لوگ اپنی نو کری ایما ند اری سے نہیں کرتے حا لا نکہ اُ ن کو کام کے پیسے ملتے ھیں یہ کا م تو فی سبیل ا للّہ ھے میں مشکور ھوں آپ نے با قا عدہ اس مسئلے کے با رے میں اپنی راے کا اظھا ر کا اظھا ر کیا
شاھین رضوی صا حبہ اتنی خو بصو رت دعا پر شکر یہ بلاگ پرمذید جو آپ نے فرمایا اُس کا صرف یہی حل ھےکہ گورنمنٹ ازخودنوٹس لے