عالمی اخبار کو ماریہ علی کی تلاش ہے ۔ ماریہ علی مزاج کی بے حد نازک پر سب کا بہت خیال رکھنے والی ہے ۔۔ ماریہ علی کی ایک اور خوبی جو اسے ہر دلعزیزبناتی ہے وہ اس کا محب وطن ہونا ہے ۔ پاکستان کو وہ خود جتنا چاھے تنقید کرلے لیکن کوئی اور اس کے سامنے پاکستان کو کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ ماریہ علی اس سال رمضان کے مہینے سے لاپتہ ہے ۔ کچھ احباب سے پتہ چلا تھا کہ وہ پاکستان جاتے ہی اپنے سسرال کو پیاری ہو گئی ہیں ۔ آپ سب سے دردمندانہ گذارش ہے کہ جن صاحب یاصاحبہ کو ماریہ علی کا تھوڑا بہت بھی پتہ چلے فوری طور پر عالمی اخبار کے ادارتی بورڈ کو اطلاع کریں ۔ اور ماریہ اگر تم خود اس تلاش گمشدہ کا اشتہار دیکھ لو گھر لوٹ آؤ ۔۔ تمہیں سب بہت یاد کر رہے ہیں ۔۔ !

کہا تھا نا کہ عالمی اخبار کا یہ بلاگ کوئی ہجوم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔تو اب اس خاندان کو ماریہ کی بغیر اطلاع کے گمشدگی پر تشویش ہو رہی ہے۔ ماریہ بی بی کے بارے میں اطلاع دینے والے کر این آر او سے استثنا دیا جائے گا،
یہ پیشکش محدود مدت کے لیئے ہے۔
سائیں رحمت آف سویڈن۔کیا آپ اس بارے میں کوئی فال یا استخارہ دیکھ سکیں گے؟
جہاں تک میرا خیال ہے ، سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ ایک حساس دل رکھنے والی شاعرہ بھی ہیں اور پاکستان کی شیدائی بھی اور عالمی اخبار کی کالم نگار بھی ۔
ان کی حق گوئی وبے باکی سے عالمی اخبار کے بہت سارے پڑھنے والے بخوبی واقف ہیں۔
وہ دانتوں کی ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے اپنے مریضوں کو کھل کر بات کرنے کا موقعہ نہیں دیا کرتیں۔
میرا خیال ہے کہ وہ ڈنمارک کے کسی شہر میں اپنے شوہرِ نامدار کے ساتھ بے حد مصروف زندگی گذارتی ہیں ۔ اور چونکہ وہ نئئ نویلی دلہن بھی ہیں اس لیے انہیں اپنے میکے اور سسرال دونوں کا خیال رہتا ہے۔
( ممکن ہےکہ سائیں رحمت علی اس سلسلے میں کچھ مزید معلومات دے سکیں ا س لیے کہ سائیںرحمت علی صاحب ان دونوں سے کبھی کبھی ملتے رہتے ہیں ۔)
یہ میری خوش قسمتی ہے کہ سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ مجھے کبھی کبھی اپنی نیک دعاوں میں یاد کرتی ہیں۔ انہوں نے 2 نومبر کی اپنے شوہر نامدار کی سالگرہ کی خوشخبری مجھے ( ای میل کے ذریعہ ) دی جس کو میں اپنے بلاگ “ یہ تمھارا اور ہمارا عالمی اخبار ہے‘ میں شایع کرچکا ہوں : وہ خوشخبری کچھ یوں تھی:
منظور قاضی نے کہا ہے:
November 2, 2009 بوقت 7:42 pm
قارئین کو یہ جان کر بے حد خوشی ہوگی کہ سیدہ ماریہ علی کا ظمی صاحبہ آج اپنے شوہرِ نامدار جناب علی کاظمی صاحب کی سالگرہ منا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس اسکے بعد سیدہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ نے مجھے مزید کوئی اطلاع نہیں دی۔
۔۔۔۔۔
میری دلی دعائیں انکے اور انکے شوہر ِ نامدار کے ساتھ ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ وہ اپنی فرصت میں ضرور پھر عالمی اخبار کی محفل میں واپس آجائینگی ۔
اور اگر وہ کوئی خوشخبری دینا چاہیں تو ضرور دیں تاکہ عالمی اخبار کے تمام پڑھنے والے انہیں مبارکبا د دے سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
فی الوقت میری طرف سے انہیں اور سب کو آنےوالی عیدکی مبارکبادیں عرض ہیں۔
پیاری ماریہ علی سلامت رھو کہاں ھو تم چلی آو کہ سب آواز دیتے ھیں۔۔ایک سچے پاکستانی کی گمشد گی تو تشویش کا باعث ھے
خصوصاء محترم صفدررضا صاحب کے اس اعلان کے بعد کہ ۔ ماریہ بی بی کے بارے میں اطلاع دینے والے کو این آر او سے استثنا دیا جائے گا،مگر یہ تو صرف ان 8ھزار 41لوگون کا پیدائشی حق ھے چاھے وہ سیاہ کریں مللک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیں
سارے ملکی وسائل پر قابض ھوجائیں۔ جاھے وہ دنیا بھر میں مسٹر ٹین پر سنٹ سے مسٹر 100٪ مشہور ھوں ھیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث ھوں مخالفین کو مروا ڈالیں ،آگر کوي انکے خلاف آواز بلند کرے تو زبان کاٹ دینگے۔۔ ابھی ان سیاسی مداریوں کی شعبدہ بازی دیکھیے گا کہ اس بات پر سبھی متفق ھوجاینئگے کہ صدر این آر آو سے مثتسنی ھیں ڈر تو اس بات کا ھے کہ ۔۔قومی مفاھمت آرڈینس کے چکر میں ججیز کو مستعفی نہ ھونا پڑے،،، مگر اتنا تو سب ھی جانتے ھیں کہ صدر آئین کے آرٹیکل دوسو آڑتالیس سے مستثنی نیہں ۔۔مگر حالیہ پاکستانی صدر کے ھاتھہ بہت مضبوط ھیں، ماریہ ،ابھی میں نے بھی طوطے سے نال نکلوائ ھے۔۔بہت بڑی خوش خبری ھے۔مگر اس بار ماریہ مٹھائ کھلا رھی ھیں۔۔۔
آغا جی و نگہت بہن
میں نے آپ کے کہنے سے پہلے ہی جعفر بھائی سے فال نکلاوایا. حقیقتاً یہ کام نوید بھائی کا ہے. میں نے نوید سے بھی بات کی ہے اور اس کا جواب ہے کہ یہ حبس بے جا کا کیس لگتا ہے.
آغا جی علی کاظمی بہت ہی شرارتی آدمی ہے اور کراچی میں تو اغوا کے واقعات روز ہی ہوتے ہیں- اس کا کوئی بھروسہ نہیں.
علی! اگر جان کی امان چاہتے ہو تو ماریہ کو عالمی اخبار کے حوالے کر دو. این آر او کے تحت تمھیں صرف معاف ہی نہیں کیا جائے گا بلکہ انعام بھی دیا جائے گا. اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو میں فریال سے کھ کر تیرا آموں کا ٹھیکہ رکوا دوں گا.
نگہت باجی اور آغا جی کو تنگ مت کرو.
نگہت باجی اور آغا جان ! اب آپ دیکھنا کہ ماریہ کتنی جلدی واپس آتی ہے.
سائیں رحمت جی۔باجی عابدہ سے بھی رجوع کر لیتے ۔سنا ہے کہ انکے پاس بھی ایک گنجا طوطا ہے جو فال نکالنےکی بجائے بول کر بتاتا ہے۔ ممکن ہے ماریہ کی گمشدگی کے بارے میں ان سے ہی کچھ پتہ چل سکے۔
آغا جی !
باجی عابدہ کے پاس جو بھی طوطا آئے وہ گنجا ہو کہ یہ کہتے ہوئے نکلتا ہے کہ بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے.
آغا جی ماریہ ملے نہ ملے مگر مجھے شک ہو رہا کہ اب یہاں کھوتا کہانی کے بجائے طوطا کہانی ہو گی. اس طرح باجی عابدہ بھی اپنا گنجا طوطا لے کہ آئیں گی دوسری طرف سے انکے حریف خاص حضرت قبلہ دین صاحب بھی اپنی بے پر کی مینا لئے میدان کارذار مییں آدم بو آدم بو کرتے کود پڑیں گے. اس دنگل کے ریفری آپکے یار غار قبلہ شکوا صاحب ہونگے. آغا جی یقین کریں ایسا گھمسان کا رن پڑے گا کہ آپ ڈر کے مارے ایسے بھاگیں گے جیسے مشاعرے سے احمد فقیہ بھاگا تھا. پیچھے سے میاں جاوید اپنے روایتی انداز سے کہیں گے کہ آغا جی کھانا تو کھا کہ جایئں اور ساتھ میں نوید بٹ صاحب کی بھی کہیں گے کہ صفدر صاحب میرے سوال کا جواب بھی دیتے جائیں. واہ واہ کیا منظر ہوگا. اگر آپ بھاگ گئے تو شکوا صاحب نے فوراً الگ کلب بنانے کا اعلان کر دینا ہے .
دوسری طرف سے جعفر بھائی نے کہنا ہے کہ باطل سے دبنے والے وہ آسماں نہیں ہم.
آخر میں جمیل احسن صاحب نے کہنا ہے کہ منزل کے لئے یہ آرٹیکل بہت اچھا رہے گا.
آغا جی ذرا تصور کیجئے
سائیں جی،ہم نے آپ کے ساتھ کوئی برا نہیں کیا جس کی اتنی کڑی سزا.باجی عابدہ کا طوطا اور شکوا کا کھوتا.اب ہو گا کیا.شمیم جعفری کو ریفری بناتے ہیں.کیا خیال ہے
آغا جی شمیم جعفری صاحب تو بیچارے چل پھر بھی نہیں سکتے اس لئے میری رائے ہے کہ نوید بٹ صاحب کو ریفری بنا دیں. نوید صاحب کو تجربہ بھی ہے.
نگہت باجی اور آغا جی! گذشتہ برس ایک کھوتا یہاں آیا تھا اور آپ لوگوں نے ملکر اسے بھگا دیا. میں نے خوشی سے سکھ کا سانس لیا تھا کہ اب میری کھوتا کہانی مکمل ہو جائے گی. لیکن آپ لوگوں نے سازش کر کے اسے بھگا دیا. اب ایک نیا کھوتا دریافت کیا ہے اور عنقریب یہاں آئے گا. اس دفع اس کو بھاگنے نہیں دینا.