اس وقت پاکستان کے میڈیا میں سندھ کے وزیر داخلہ،سپیکر قومی اسمبلی کے شوہراور صدر زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکتڑ ذوالفقار مرزا کی بے نظیر بھٹو کی دوسری برسی کی تقریر کا وہ حصہ وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جب بے نظیر حملے میں جاں بحق ہوئیں تو ہم پاکستان توڑنا چاہتے تھے لیکن بہادر بھائی،ساتھی اور بے نظیر کے غیرت مند شوہر نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان کو بچا لیا

ذولفقار مرزا اور آصف زرداری یکجان دو قالب ہیں۔ انکے رواں اور دواں بیانات ایک سوچی سمجھی ڈرانے اور بلیک میل کرنے کی اسکیم کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ پاکستان تو دور کی بات ہے صوبہء سندھ میں بھی ان پذیرائ نہیں ہے۔
کیا کیا خیال باندھے ناداں نے اپنے دل میں
پر اونٹ کی سمائ کب ہو چوہے کے بل میں
آصف زرداری پر یہ فرض ہے کہ وہ بلا تاخیر ذولفقار مرزا کو برطرف کریں۔ فیھمیدہ مرزا بھی اسکی لپیٹ میں آتی ہیں۔
السلام علیکم
محترم صفدر ہمدانی صاحب ، اِس پر میں ایک ہی بات کہہ سکتا ہوں اور وہ یہ کہ میرا بیٹا سات سال کا ہے اور وہ پچھلے تین سال سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے اور وہ بھی کئی بار پاکستان کو بچا چکا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
یہ صرف ایک دھمکی ہے کہ اگر پاکستانیوں نے زرداری کو نکال باہر کیا تو پاکستان ٹوٹ سکتا ہے ۔۔ بس جی اسی کو تو درباری کہتے ہیں جو گرنے والے کو آخری دھکہ یونہی دیا کرتے ہیں ۔۔جس پاکستان کو بچانے کے لئے سات سالہ بچے کی دعائیں بھی شامل ہوں اس پاکستان کو کون توڑ سکتا ہے ۔۔۔آج باتوں باتوں میں ایک دوست نے کہا کہ چوروں کا بادشاہ جب سربراہ بن بیٹھے تو سارے چور شیر ہو جاتے ہیں اور لوٹ مار میں آگے بڑھ جانے کی خواہش میں اپنے بادشاہ کو بھی لوٹ لیتے ہیں ۔۔۔۔سو اس وقت سندھ کے وزیر داخلہ،سپیکر قومی اسمبلی کے شوہراور صدر زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکڑ ذوالفقار مرزا سے زرداری محفوظ نہیں ہے ۔۔ حقیقت یہ ہےکہ دو چور صرف جیل میں ایک دوسرے سے محفوظ ہوتے ہیں
السلام علیکم
نگہت آپی جب ہم چھوٹے تھے تو بونوں کی کہانیاں سنا کرتے تھے کہ کیسے کچھ بونے ایک دوسرے کے کندھوں پر بیٹھ کر عام آدمی کے برابر ہونے کی کوشش کرتے تھے ، کچھ یہی حال ہمارے بونوں کا بھی ہے ۔
آصف احمد بھٹی
اللہ کے سوا ہر چیز فانی ہے، کائنات کی تخلیق سے تا دم تحریر لا تعداد ممالک، سلطنتیں، بادشاہتیں، حاکم ، محکوم، ظالم ، مظلوم، غریب، امیر، بادشاہ، رعایا اس دنیا میں آئے اور چلے گئے، غریب دو وقت کی روٹی کی کوشش میں اور امیر، دولت محل کرسی اور حکمرانی کے چکّر میں پریشان ہے، ہر روز کروڑوں کمانے اور محلوں میں رہنے والوں کا اور گدھا مزدوری کرنے والوں کا پیٹ، قد اور ساخت بھی ایک جیسے ہی تو ہیں۔ میرے تجربے میں تو یہی آیا ہے کہ غریب لوگ دس پندرہ روٹی کھا کر ہضم کرنے کی صلاحیّت بھی رکھتے ہیں جبکہ ارب پتی، جن کے لاکھوں روپے کے دسترخوان ہیں مگر آدھی روٹی ہضم کرنے کیلئے ڈاکٹر،ڈائجسٹیئو ادویات،خوف اور اور بےسکونی کے مریض بن کر بغیر ایندھن کے جہاز اڑاتے رہتے ہیں۔ ان امراض کے ہونے سے حضرت انسان جب آسمان پر جا کے تارے توڑ کر لانے کا دعویٰ کر سکتا ہے تو پاکستان تو بے چارہ زمین پر ہے ۔ اس لئے میرے خیال میں محترم جناب ذوالفقار مرزا صاحب نے پاکستان توڑنے کا خیال زبان پر لا کر کوئی نئی یا جاندار چیلنج والی بات نہیں کی، کیونکہ یہ معرکہ تو پہلے بھی ہم دیکھ چکے ہیں اور یہ دیکھ کر حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں کہ ٹوٹے ہوئے پاکستان میں انسان، حیوان، ہریالی، اور کاروبار زندگی سب کچھ ہے ۔
محترم مرزا صاحب سے ہماری گزارش ہے کہ اس بچے کھچے پاکستان کو ایسی طاقت سے توڑنے کا دعویٰ کریں اور اعلان کریں کہ اس توڑنے کی ٹیکنالوجی ایسی ہے کہ اس کے استعمال سے پاکستان کی موجودہ جگہ پر قیامت تک انسان، حیوان، چرند، پرند، دریا، سمندر، پہاڑ، مٹّی،سورج و چاند کی روشنی، غرض یہ کہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔ صرف میں باقی رہ جاؤنگا۔
اس اعلان کے جاری ہوتے ہی اللہ قسم کائنات کے کان آپکی طرف متوجہ ہو جائیں کے، پوری دنیا سے الیکٹرونک و پریس میڈیا کے نمائیندے آپ کی قدم بوسی لئے تڑپیں گے ، سپر پاور اس ٹیکنالوجی کو آپ سے منہ مانگے داموں خریدنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کی شوگر ملیں آپ کے نام کرنے کا وعدہ بھی کرے گا۔ کیونکہ یہی جدید ٹیکنالوجی اس کے دنیا میں تا قیامت رہنے کیلئے گارنٹی ہو گی، اس سے پیشتر آپ کے پیارے دوست پاکستان میں انسانی گناہ دھونے کیلئے این آر او شیمپو کی کامیاب ٹیکنالوجی متعارف کروا چکے ہیں۔ یقین جانو مرزا صاحب آپکی پاکستان توڑنے کی ٹیکنالوجی کا اشتہار شائع ھوتے ہی پوری دنیا میں آپ کی بے جا بے جا ہو جائیگی ۔
رہی قیامت اور حشر نشر کی باتیں، تو مرزا صاحب اس میں ڈرنے کی کیا بات ہے، ابھی تو بہت وقت پڑا ھے، وہاں بھی مک مکا کی کوئی جدید ٹیکنالوجی ایجاد کر لیں گے۔ یا پھر چینی کا ہتھیار تو اپنے پاس ہے ھی۔ آخر اس دوسرے جہاں میں بھی تو میٹھا چاہئے ہو گا ناں۔ شاباش چڑھ جا بیٹا سولی پہ ، رام بھلی کریگا ۔
یہ چمن یونہی رہیگا اور ہزاروں جانور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑ جائیں گے
واہ واہ محمد علی خاں صاحب واہ واہ ، سبحان اللہ ، ماشا اللہ آپ کا تبصرہ پڑھکر دل خوش ہوگیا۔ یہ تبصرہ ہر لحاظ سے قابلِ مطالعہ ہے ۔ امید کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا وزیرِ داخلہ سندھ بھی آپ کا تبصرہ پڑھکر شرمندہ ہورہے ہونگے۔
اتفاق کی بات ہے کہ بالآخر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے کہے کی نسیم زہرہ کے ایک حالیہ پروگرام میں دل سے معافی چاہی ہے اور اپنے کہے پر دل سے ندامت کا اظہار کیا ہے۔ اور اپنے الفاظ کو اپنے غصہ کی حالت میں بے ساختگی اور بے قابو ہونے کا نتیجہ کہا ۔
“ ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا“
۔۔۔۔۔
اسی پر بہادر شاہ ظفر نے کہا تھا کہ :
ظفر آدمی اس کو نہ جانیے گا چاہے کتنا ہو صاحبِ فہم و ذکا
جسے عیش میں یادِ خدا نہ رہی ، جسے طیش میں خوفِ خدا نہ رہا
برادرم منظور قاضی۔ یہ زرود پشیمان نہیں ہے، یہ تو بامر مجبوری بہت دیر سے پشیمان ہوا ہے۔ ہاں یہ درست ہے جو اعلیٰ حضرت بہادر شاہ ظفر نے فرمایا تھا۔لیکں ایسا ہوتا کتنے فیصد ہے؟
محترم منظور قاضی صاحب ، السّلام و علیکم
ذوالفقار مرزا صاحب کے پاکستان توڑنے کے بیان پر بندہ ناچیز کے تبصرے کو پسند کرنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کا شفقت کا ھار اور جیب میں صدر اور بہادر بھائی کا گرین کارڈ ہے ، اسی لئے پاکستان توڑنے کی با ت کرنا ان کیلئے کوئی مشکل پیدا کرنے والی بات نہیں ہے ۔ اگر کوئی اور یا محمّد علی ایسی بات کر دیتا تو آج ۔ 2 ضرب 2 ۔ کی کھولی میں مچھروں اور کھٹملوں کے جھرمٹ میں پاکستان کھپے کھپے کر رہا ہوتا ۔ کہ شاید اس ۔ کھپے کھپے ۔ کی برکت سے یہاں سے رہائی کی خوشخبری مل جائے جیسا کہ ہمارے بہادر بھائی بھی ۔ کھپے کھپے۔ کی تسبیح پڑہ آج ملک کے سب سے بڑے عہدے پر آباد ہیں ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو آج چھوٹے بھائی پاکستان توڑنے کے بجائے شوگر ملوں کیلئے گنا توڑنے میں مشغول ہوتے ، کہ نہ ہوتا بانس اور نہ بجتی بانسری