سال نو 2010 کا آغاز دنیا بھر میں امن وسلامتی کی دعا سے کریں

2010
نئے سال کی ابتدا دنیا بھر کرسمس جزائر کریباتی میں کریتیماتی کے مقام پر ہوتی ہے اس کے بعد نیوزی لینڈ میں چیتھم جزائر میں نیا سال شروع ہوتا ہے۔آسٹریلیا میں نارفولک جزائر میں کنگسٹن میں سب سے پہلے نیا سال شروع ہو گا اور اس طرح آہستہ آہستہ دنیا بھر میں شروع ہو جائے گا۔ سب سے آخر میں نیا سال امریکن سماؤ میں پاگو پاگو کے مقام پر ہوتا ہے۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں۔

13 thoughts on “سال نو 2010 کا آغاز دنیا بھر میں امن وسلامتی کی دعا سے کریں”

  1. پروردگار کون و مکاں ہم سب کو اپنی امان میں رکھے۔دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان میں بھی امن قائم ہو۔ اللہ پاک ہمارے حاکموں کو عقل سلیم اور درست فیصلے کرنے کی توفیق دے۔

  2. السلام علیکم
    نئے سال کے موقع پر آپ سب میری نیک خواہشات قبول کیجئے ، اُمید ہے نیا سال وطن پاک اور تمام دُنیا میں امن کا پیغام لیکر آئے گا، اور ہم لوگ سچ مچ امن کے ثمرات سے استفادہ کر سکینگے ۔
    آصف احمد بھٹی

  3. نئے سال میں اس دعا کے ساتھ کہ
    خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے
    وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
    نیا سال سب کیلئے
    خیر و عافیت کا پیغام
    لے کر
    آئے

  4. اسلام و علیکُم ،،نیا سال مبارک ،،اور امید ہے یہ نیا سال ہم سب کے لے نیی امیدیں اور خوا ہشات کی تکمیل لے کے آیا ہے . الله پاک ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے (امین )
    نز ہت نسیم

  5. السلام علیکم
    آئیے اس سال کا آغاز دنیا بھر کے لیئے اور خاص طور پر پاکستان اور اسلامی ممالک میں امن و سلامتی کی دعا سے کریں۔
    (امین )

  6. بھائی احمد ترازی صاحب احمد ندیم قاسمی کے حب الوطن شعر اور آپ کی دعا پر امین آمین کہتا ہے خدا اپنی کریمی کے صدقے ہماری خطاؤں کے بدلے اپنی رحمت کا نزول کرے اور ہم سب کو اور میری دھرتی ماں کو تمام عالم کے لئے ایک خوبصورت مثال بنائے آمین ثم آمین
    سر بحضورِخالق کائنات اور دست بدعا ہوں.” ربنا تقبل دعا آمین آمین.” آپ سب کی محبتوں کا امین

  7. میں آپ سب کی دعاوں پر آمین ، ثمہ آمین کہتا ہوں۔
    آثار توٹھیک نہیں مگر امید پہ دنیا قائم ہے۔
    “ دیکھئے پاتے ہیں عشاق بتوں سے کیا فیض
    اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے “
    ( غالب )

  8. بہن نگہت آپ کی دعا پر آمین کہتا ہوں۔ خدا کرے یہ سال امن اور آشتی کاسال ہو آمین

  9. ہم سب کی دعاؤں میں اللہ پاک تاثیر عطا فرمائے ۔۔ آمین ۔ثم آمین

  10. میری طرف سے عالمی اخبار اور اس کے قارئین کو نیا سال مبارک ہو. میں نے اپنی مجالس کے دوران دعاؤں میں سب کو یاد رکھا.
    دعاگو
    سائیں

  11. اللہ سوہنا آپ تمام احباب کیلئے نیا سال مبارک کرے۔۔آپ کوخوشیاں ، صحت، علم اور امن دے۔۔۔آمین

  12. یکم جنوری 2010 کو نماز جمعہ کے بعد سفیر جناب افتخار عباسی کے گھر پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے سوا لاکھہ مرتبہ آیت کریمہ کا ورد کیا گیا۔ یہ سلسلہ مغرب کی اذان تک چلا۔۔ نماز مغرب کے بعدپاکستان کے امن و استحکام ترقی و خوشحالی کی دعا کراي گي دعا کے دوران خواتین کی کثیر تعداد رو رھی تھی،، اور روتے ھوۓ بارگاہ اقدس میں مناجات و فریاد کی گی۔۔ ؟دلی دعا ھے کہ 2010 میں پاکستان کی معشیت خوب ترقی کرے۔ پاکستان کو عروج حاصل ھو ،امن و امان ھو،کسی گھر کا چراغ گل نہ ھو۔اور آپ سب لوگون کو پروردگار اپنے حفظو امان میں رکھے۔امین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *