نیا شمسی سال مبارک۔۔۔ شمس جیلانی

نیا شمسی سال مبارک۔۔۔ شمس جیلانی
نیا سال دیا ہے تو خوئے بندگی دیدے
سکون و چین دے تو ہم کو آشتی دیدے
عطا ہو رہنما ایسا جو تجھ سے ڈرتا ہو
نہ ہو زمیںپہ ،فرشتہ بشکل ِ آدمی دیدے

5 thoughts on “نیا شمسی سال مبارک۔۔۔ شمس جیلانی”

  1. شمس جیلانی صاحب کو بھی یہ نیا “ شمسی “ سا ل مبارک ہو؛
    انکے قطعہ کے خیال کو میں اس طرح پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں ۔ اگر قبول نہ ہو تو معاف کرکےحذف کردیں :

    نئے برس میں ہمیں خوئے بندگی دے دے
    سکون وچین کے خواہا ں کو زندگی دے دے
    عطا ہو رہنما ایسا جو تجھ سے ڈرتا ہو
    ہمیں فرشتہ صفت نیک آدمی دے دے
    ۔۔
    خیر مبارک :
    خیر اندیش
    منظور قاضی از جرمنی

  2. خدایا شہرِ نگاراں کو روشنی دیدے
    چمن کے پھول ہیں کملائے تازگی دیدے
    ان حاکموں سے توقع عبث عدالت کی
    کرم سے اپنے ہمیں فکر و آگہی دیدے

  3. حاکموں کے لیے یہ دعا کیسی رہے گی ؟ :
    “ کرم سے اپنے ،“ انہیں “ فکر و آگہی دے دے “ ۔
    جیسے بھی ہو ، میں صفدر ھمدانی صاحب کی دعا پر آمین کہتا ہوں ۔

  4. جناب صفدر ھمدانی صا حب بہن نگہت صاحبہ اور جناب منظورقاضی صا حب آپ کے تبصروں کا بہت بہت شکریہ! ہم لوگ دعا ہی کر سکتے ہیں۔ جبکہ اللہ سبحانہ تعالیٰ فر ماتا ہے کہ “ ہم اپنے سنت تبدیل نہیں کرتے “ سنت یہ ہے کہ جب کوئی قوم حد سے بڑھ جاتی ہے تو زیر ِ عذاب آجاتی پھر دعا ئیں قبول نہیں ہو تیں ؟ صرف قوم ِ یونس علیہ السلام کی طرح توبہ قبول ہو سکتی ہے۔ مگر ہمارے یہاں تو کوئی گناہ تسلیم کر نے کو ہی تیار نہیں ہےتو توبہ کیوں کرے گا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *