3 thoughts on “مولانا حسن ظفر نقوی کی پریس کانفرنس سنیں اور فیصلہ خود کریں”

  1. لیجئے جناب اب ذرا غور کرٰیں کہ جو حکومت دس محرم سے شور مچا رہی تھی کہ یہ خود کش حملہ ہے اسکے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ یوم عاشورکےجلوس میں کیا جانے والا دھماکا اب تک خود کش نہیں لگ رہا،رینجرز ہیڈکوارٹر میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مارکیٹوں میں آگ بڑی منظم منصوبہ بندی سے لگائی گئی۔ پہلے کپڑے کی مارکیٹ پھر پلاسٹک کی اشیاء والی دکانوں میں آگ لگائی گئی۔

  2. اگر یہ خود کش حملہ نہ تھا اور یہ آتش انگیزی اور تباہی طالبان کے دہشت گردوں نےنہیں مچائی تھی تو کیا:
    1۔ یہ سندھ کے ان عناصر کا کارنامہ تھا جو آزاد سندھ اور “ پاکستان نہ کھپے“ کا نعرہ لگارہے ہیں؟
    2۔ کیا یہ بیرونی طاقتوں کے ایجنٹوں کا کام تھا ؟ اگر یہ صحیح ہے تو یہ بیرونی طاقتیں کون ہیں؟
    3۔ کیا یہ ایک خاص فرقے کا کام تھا ؟ اگر تھا تو وہ کونسا فرقہ تھا جس نے یہ شیطانی کام کیا جس کے نتیجہ می شیعہ اور سنی دونوں کی جان اور مال کا نقصان ہوا ؟
    4۔ ابھی ابھی پشاور سے خبر آئی ہے کہ وہاں پر والی بال میچ کے کئی دیکھنے والوں کو خود کش حملے کا نشانہ بنا یا گیا ۔ کیا یہ سب شیطانی کام طالبان کررہے ہیں جو بیرونی طاقتوں کے دشمن تو ہیں مگر صرف پاکستانیوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں؟
    ۔۔۔

  3. قاضی صاحب .یہ ہی سوالات ہیں جو سب پوچھ رہے ہیں لیکن حاکم یہ کہتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ ان سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں. یہی وزیر داخلہ رحمٰن فرشتہ صاحب ہیں جنہوں نے کراچہ دھماکے کے چند ہی گھنٹے بعد اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ پر براہ راست یعنی لائیو گفتگو کرتے ہوئے اسے خود کش حملہ کہا تھا اور اب انہی کا کہنا ہے کہ یہ خود کش نہیں. کوئی بتائے کہ انکے کون سے بیان پر یقین کریں.پہلے والے پر یا تازہ ترین پر؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *