معروف شاعرہ فرخندہ رضوی کی والدہ کا انتقال

برطانیہ کے شہر ریڈنگ میں مقیم معروف شاعرہ اور افسانہ نگار اور عالمی اخبار کی قلم کار فرخندہ رضوی کی والدہ طویل علالت کے بعد ستاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
انا اللہ و انا الیہہ راجعون
عالمی اخبار کی انتظامیہ اور قارئین فرخندہ رضوی سے انکی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خالق موت و حیات انہیں جوار خاتون جنت سیدہ فاطمہ سلام اللہ میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

14 thoughts on “معروف شاعرہ فرخندہ رضوی کی والدہ کا انتقال”

  1. دعا ہے کہ وہ خالق کائنات کہ جس نے موت و حیات کو خلق کیا مرحومہ کے گناہ صغیرہ وکبیرہ معاف فرمائے اور آخرت کی تمام منازل آسان کرے۔ صدقہ محمو آل محمد کا مرحومہ کو جوار سیدہ میں جگہ دے۔ آمین

  2. انا للہ و انا الیہ راجعون

    اللہم اغفر للمؤمنین والمؤمنات
    والمسلمین والمسلمات
    و الی ارواح الانبیاء والمرسلین
    والشہداء والصدیقین
    و جمیع العباد الصالحین
    و خاصۃً الہ ارواح الائمۃ المعصومین
    و الی اموات الحاضرین و الغائبین
    ولا سیما الی روح المرحومہ المغفورہ المعلومہ
    رحم اللہ لمن
    قراء الفاتحہ مع الصلوات

  3. محترمہ بہن فرخندہ رضوی صاحبہ
    آپ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرملال پر مجھے از حد رنج ہوا ، اللہ خالق و مالک الملک کے سامنے ایسے پر سوز اور رنج و الم کے لمحات میں اللہ کے ٹائم ٹیبل کی اس اٹل حقیقت پر بے بس اور فانی انسان صرف ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ ہی کہنے کی جّرات کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ سے اس جانے والے کی آخرت کی بہتری کا خواستگار و ملتمس ہو سکتا ہے۔
    ہم اللہ رحمان و رحیم اور غفورالرّحیم سے دست بہ دعا ہیں کہ اپنے پیارے پنجتن پاک کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرما کر بہں فرخندہ ڑضوی صاحبہ اور اس غم کی گھڑی میں شامل دیگر رنجیدہ احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین ۔

  4. انا للہ وا انا الیہ راجعون
    اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں
    اور لواحقین کو صبرِجمیل عطا کریں
    والسلام
    زرقا

  5. انا للہ وا انا الیہ راجعون
    اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں
    اور لواحقین کو صبرِجمیل عطا کریں
    بہں فرخندہ ڑضوی صاحبہ اور اس غم کی گھڑی میں شامل دیگر رنجیدہ احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین ۔

    نژہت نسیم

  6. فرخندہ سے غائبانہ تعارف تو تھا ہی ۔۔ کسی اخبار میں کبھی تو کبھی کسی جریدے میں ۔۔ پڑھ کر اگے نکل جانا میری طرح شائد سبھی ایسا ہی کرتے ہوں گے لیکن چونکہ مجھے پڑھنے کے مرض کے ساتھ ساتھ دل میں سرہانے کامرض بھی لاحق ہے ۔۔ اب یہ الگ بات ہے کہ اس لکھنے والے کو میری کیفیت کا علم تک نہیں ہو پاتا ۔۔ اور زندگی اگے ہی بڑھتی جاتی ہے ۔۔ لیکن فر خندہ نے مجھے ایک دن حیران کر دیا جب اس نے میری کتاب “مٹی کا سفر “ چھپنے کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ کتاب پڑھنے کی فرمائش بھی لکھی تھی ۔۔ میرے لیئے جہاں یہ اعزاز کی بات تھی وہاں مجھے اس کے انسان دوست اور کتاب دوست ہونے کی گواہی بھی مل رہی تھی ۔۔ مجھے کتاب شناس لوگوں سے بڑی محبت ہے اور ان سے عقیدت خودبخود دل میں پلنے لگتی ہے ۔۔ اس کے بعد میں نے نم آنکھوں سے فرخندہ کو شکریہ لکھ بھیجا اور ساتھ کتاب کی قسمت کو دھنی جانتے ہوئے وہ بھی ہمراہ کر دی ۔۔۔

    کچھ ہی دنوں بعد کتاب پر تبصرے کے ساتھ جومحبتیں لپٹی ہوئی تھیں ۔۔ اس کا تقاضا یہی تھا کہ میں محبت سے بھری اس لڑکی کی آواز بھی سنوں اور میں نے فرمائش بڑھا دی ۔۔ جواب میں فرخندہ نے مجھے فون کر کے اپنا نمبر دیا ۔۔ یہ میری پہلی سماعتی ملاقات تھی ایک ایسی ہستی سے جس کے لیئے اس کا زمین آسمان ، اوڑھنا بچھونا ، وقت کے سارے دائرے صرف اپنی ماں کے گرد گھومتے تھے ۔۔ اس کی ہر بات ماں سے شروع ہوتی تھی اور ماں پر ختم ہو جاتی تھی ۔۔۔

    مجھے لگا جیسے فرخندہ اپنی ماں سے مجھ سے زیادہ محبت کرتی ہے ۔۔ مجھے کچھ اچھا نہیں لگا کہ کوئی میری محبت سے جیت جائے ۔۔ وہ محبت جواپنے تئیں میں اپنی ماں سے سب سے زیادہ کرتی ہوں ۔۔ لیکن کئی ملاقاتوں کے بعد لگا جیسے وہ میری زبانی کلامی محبت سے جیت نہ پائے گی اور میں اس کی عملی محبت کو شکست نہ دے پاّؤنگی ۔۔ میں نے ہار مان لی ا س دن جب اس کی ماں نے مجھے بھی اپنی دعاؤں میں شامل کر لیا تھا ۔۔ یوں مجھے بھی دو ہاتھوں کا سایہ جوآسمانوں جیساتھا ۔۔ انہوں نے اپنی جان سے پیاری بیٹی کے ساتھ بٹھا لیا تھا ۔۔ انہیں میرے مارچ میں آنے کابہت انتظا رتھا ۔۔۔

    کل فرخندہ نے بتایا کہ وہ سارے خط ۔۔ سارے افسانے ۔۔ ساری اخباریں ان کو بیٹھ کر سنایا کرتی تھیں ۔۔ انہوں نے ہماری اخبار کے لئے بہت دعائیں مانگی تھیں ۔۔ انہوں نے ہم سب کو پیار اور دعاؤں کے پھول بھیجے تھے ۔۔۔

    او خؤد وہ کینسر سے لڑتے لڑتے نڈھال ہو گئیں تھیں ۔۔ اور مسلسل تکلیف کے اظہار کے بغیر مسکراتے ہوئے فرخندہ ہی کی گو دمیں سر رکھے سو گیئں اور آزاد ہو گیئں ۔۔ اور فرخندہ دلگیر دلگرفتہ ۔۔ اس دنیا میں صدقہ جاریہ کی سبیل کی طرح ہم سب کے درمیان ۔۔ فرخندہ کولگتا ہے جیسے اماں کےجانے سے دنیاختم اس کے کام اس کی رونق ختم ۔۔ لیکن میری پیاری دوست ۔۔ وقت تو اب آ یا ہے ۔۔ اب تمہیں اپنی ماں جیسا سایہ دار مہربان بننا ہے ۔۔۔ جو تمہارے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ۔۔ تم توبنی بنائی اپنی ماں جیسی ہو ۔۔۔ آؤ ہم مل کر ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور اپنے لئے صبر مانگتے ہیں ۔۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون

  7. انا للہ و انا الیہ راجعون۔
    ہم محترمہ فرخندہ رضوی صاحبہ سے انکی والدہ کے انتقال پر ملال پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خالق موت و حیات انہیں جوار خاتون جنت سیدہ فاطمہ سلام اللہ میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین بجاہ محمد و عترتہ الطاہرین

  8. انا للا اللہ و انا الیہ راجعون
    پروردگار عالم آپکی والدہ کی مغفرت فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے الہی آمین

  9. انا للہ وا انا الیہ راجعون
    اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے
    اور لواحقین کو صبرِجمیل عطا کرئے
    محترمہ فرخندہ رضوی صاحبہ اور دیگر رنجیدہ احباب کو اس غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
    جان دی دی ہوئی اسی کی تھی
    حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا

  10. للہ ما اخذ و لہ ما اعطی و کل شیئی عندہ بقدر .. انا للہ و انا الیہ راجعون.
    اللہ مرحومہ کو غریق رحمت کرے اور محترمہ فرخندہ اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے .. آمین

  11. انا للہ و انا الیہ راجعون

    اللہ پاک مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ ان کے درجات بلند کرے اور اللہ پاک آپکی والدہ کی مغفرت فرماۓ۔۔

    پیاری بہن فرخندہ رضوی۔۔۔ اللہ سبحان و تعالی بیمار المدینہ بی بی صغرا کے تصدق میں آپ سب کو صبر جمیل عطا فرماۓ،،،آپ سب کو اس غم اور صدمے کو برداشت کرنے کی ھمت اور حوصلہ عطا فرماۓ۔۔۔۔

    ماں ۔۔۔زمین پر سب سے مقدس رشتہ ۔

    دعا دینے والی ماں۔۔چاھنے والی ماں۔۔۔ایثار کرنے والی ماں کا ۔۔دنیا سے جانا کتنا بڑا صدمہ ھوتا ھے۔۔۔اللہ پاک اپ کو صبر عطا کرے۔۔۔۔ پیاری بہن فرخندہ ھم سب تمھارے غم میں شریک ھیں،،،
    والدہ کی مغفرت کی دعا کرتے ھیں

    صبر سےھمت سے کام لینا۔۔۔اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھہ ھے

  12. پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ۔۔سلامت رھو۔۔۔ماں کی رحلت فرخندہ رضوی کے لیے بہت بڑا صدمہ ھے۔۔۔تمھاری تحریر پڑھ کر میں بہت روئ۔۔۔ماں کے بعد کوئ اولاد کے حق میں دعا کرنے والا نیہں ھوتا۔۔ماں کی دعا عرش کو ھلاتی ھے۔۔۔مجھے سمجھہ نیہں آرھا میں کیسے فرخندہ کو تسلی دوں۔۔۔میں انکی والدہ کے لیے دعاۓ مغفرت کے ساتھہ نماز وحشت بھی پڑھونگی۔۔۔۔۔اللہ انکے درجات کو بلند کرے۔۔۔اور مرحومہ کے اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرماۓ۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *