آج 9 ربیع الاول ہے، جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہلِ بیت (ع) نے سانحہء کربلا کے بعد اپنا سوگ ختم کیا تھا، اسے عیدِ زہراء (سلام اللہ علیہا) بھی کہتے ہیں اور عیدِ شجاع بھی، تمام مسلمانوں کو یہ عید بہت بہت مبارک ہو.
اس لنک پر ایک نوحہ ملاحطہ فرمائیے جس میں اس دن سوگ ختم ہونے کی کچھ تفصیلات ہیں
اللہم صل علی محمد و آلِ محمد

محمد و آل محمد کا غم مسلمانوں کا غم اور انکی خوشی ہم سب کی خوشی ہے
اللہ کے حبیب کے عاشقوں کو عید زہرا پر ھدیہ تہنیت
السلام علیکم
عید ذہرا(ص)تمام کائنات کی ہر مخلوق کو بے حد مبارک ہو ۔پروردگار عالم معصومین(ع) ایسران کربلہ(ع) و شہدائے کربلہ(ع)کے صدقے میں تمام مسلمانوں کو مقصد شہادت امام حسین(ع) سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الہی آمین
عزّت رہے یارو آشنا کے آگے
محجوب نہ ہوں شاہ و گدا کے آگے
یہ پاؤں چلیں تو راہِ مولا میں چلیں
یہ ہاتھ جب اٹھیں تو خدا کے آگے
(میر انیس)
کبھی تنہائی کوہ و دمَن عشق
کبھی سوز و سرور و انجمن عشق
کبھی سرمایہ محراب و منبر
کبھی مولا علی خیبر شکَن عشق
(اقبال)
کیا فائدہ فکرِ بیش و کم سے ہوگا
ہم کیا ہیں جو کوئی کام ہم سے ہوگا
جو کچھ ہوا، ہوا کرم سے تیرے
جو کچھ ہوگا، ترے کرم سے ہوگا
(ابراہیم ذوق)
بالفرض حیاتِ جاودانی تم ہو
بالفرض کہ آبِ زندگانی تم ہو
ہم سے نہ ملو تو خاک سمجھیں تم کو
لیں نام نہ پیاس کا جو پانی تم ہو
(امیر مینائی)
مفہومِ عزا جاننے والے کم ہیں
احسان کو گرداننے والے کم ہیں
شبّیر ترے ماننے والے ہیں بہت
لیکن ترے پہچاننے والے کم ہیں
(نجم آفندی)
کیا صرف مسلمان کے پیارے ہیں حُسین
چرخِ نوعِ بشر کے تارے ہیں حُسین
انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حُسین
(جوش ملیح آبادی)
سبطینِ نبی یعنی حَسن اور حُسین
زہرا و علی کے دونوں نور العین
عینک ہے تماشائے دو عالم کے لئے
اے ذوق لگا آنکھوں سے انکی نعلین
(ابراہیم ذوق)
کبھي آوارہ و بے خانماں عشق
کبھي شاہ شہاں نوشيرواں عشق
کبھي ميداں ميں آتا ہے زرہ پوش
کبھي عريان و بے تيغ و سناں عشق
(اقبال)
ہر دم اس کی عنایت تازہ ہے
اس کی رحمت بغیر اندازہ ہے
جتنا ممکن ہے کھٹکھٹاتے جاؤ
یہ دستِ دعا خدا کا دروازہ ہے
(امجد حیدر آبادی)
مورخین کا اتفاق ہے کہ جناب مختار نے حضرت حنفیہ کی خدمت میں قاتلان امام علیہ السلام کے سروں کے ساتھ ایک خط بھی اس مضمون کے ساتھ لکھ کر بھیجا تھا کہ ؛ میں نے آپ علیہ السلام کے مددگاروں اور ماننے والوں کی ایک فوج آپ علیہ السلام کے دشمنوں کو قتل کرنے کے لِئے موصل بھیجا تھا ، اس فوج نے بڑی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ آپ کے دشمنوں کا مقابلہ کیا اور بے شمار دشمنوں کو قتل کیا جس سے مومنین کے دلوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئ اور آپ کے ماننے والے نہایت خوش اور مسرور ہوئَے ، اس سلسلے میں سب سے بڑا کردار ابراہیم بن مالک اشتر نے ادا کیا جو سب سے زیادہ تحسین و آفرین کے مستحق ہیں ۔
جناب محمد حنفیہ کے سامنے جس وہ تمام سر پیش کیئَے گئَے تو دیکھتے ہی سجدہ شکر میں جھک گئَے اور جناب مختار کے حق میں دعا کی کہ ؛ خداوند مختار کو جزائَے خیر دے جس نے ہماری طرف سے واقعہ کربلا کا بدلا قاتلان حسین علیہ السلام لیا ہے ۔”؛
اس کے بعد حضرت زینُ العابدین علیہ السلام نے داخل خانہ ہو کر مخدرات عصمت و طہارت سے فرمایا کہ اب لباس ماتم تبدیل کرو ، آنکھوں میں سرمہ لگاو ، بالوں میں کنگھی کرو ۔ چنانچہ آپ کے ارشاد کے مطابق اہل حرم نے عمل کیا ۔
امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بعد سے آج تک اہلبیت رسول صلی اللہُ علیہ و آلہ وسلم میں نہ کسی نے سرمہ لگایا تھا ، بالوں میں تیل ڈالا تھا ۔
۹ربیع الاول اس لحاظ سے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کہ ۹ ربیع الاول سن 260 ھ کو حضرت حجت قائم آل محمد حضرت صاحب ُ العصر والزمان نے امامت کا منصب پوری زمہ داری کے ساتھ سنبھالا ۔
السلام ُ علیک یا صا حبُ آلعصر والزمان عجل اللہ ُ تعالٰی فرجہ، ۔
میں آپ سب کو اس خوشی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہ جو عزتوں کا ما لک ہے ہم سب کی عزت اور خوشیوں کو اپنے حفظ و اماں میں رکھے ۔۔۔
محترمہ بہن نگہت صاحبہ ! تاریخ کے گمشدہ اوراق کو دحونڈ لانے اور شائع کرنے کا بہت شکریہ، آپ نے مختصر مگر جامع انداز میں ان تاریخی حقائق کو لکھا، کوزے میں دریا بند کیا –
اس کا اجر مولا حسین علیہ السلام کے ربِ ذوالجلال و الاکرام کے ذمہ ہے –
آپ کے لیے ہمارے دلوں کی گہرائیوں سے دُعائیں نکل رہی ہیں –
————————————————–
ماریہ بہن ! آپ کی دُعا پر میں بھی آمین ثم آمین کہتا ہوں، آپ کی دُعا بھی وہی ہے جس کے لیے اقبال (رح) نے دُعا کی تھی کہ
شوقِ تماشا دے ذوقِ تقاضا دے
یارب دلِ مسلم کو . . .
بے شک اگر ہم سب مسلمانوں کو مقصد شہادت امام حسین(ع) سمجھ میں آ گیا تو مسلمان دنیا کی سب سے بڑی اور مضبوط قوم بن جائیں گے، اقبال (رح) نے فرمایا تھا کہ
بیاں سِرّ شہادت کی اگر تفسیر ہوجائے
مسلمانوں کا کعبہ روضہء شبیر ہو جائے
بر محمد و آلِ محمد صلوات
ابھی کچھ دیر قبل جب میں اپنے ایک قریبی دوست (مہربان برزگ بھی) سے بات کر رہی تھی تو بے اختیار میرے منہ سے نکلا ڈاکٹر صاحب اس پورے ماحول میں آج میں عید منانے والی واحد ہی ہوں
اس پر ڈاکٹر ریحان اعظمی صاحب مسکرا کے یوں گویا ہوئے کہ اپنے دل و دماغ خیالات و تصور بھی کو اپنا دوست بنا لو دل میں ایک محفل آباد ہو جائیگی اور شکوے بھی کم ہو جائیں گے جو ملتا ہے اس سے خوش دلی سے ملو
باقی تو نگھت آپی ہماری توجہ اس قطعہ کی جانب مبذول کروا ہی چکی ہیں
مفہومِ عزا جاننے والے کم ہیں
احسان کو گرداننے والے کم ہیں
شبّیر ترے ماننے والے ہیں بہت
لیکن ترے پہچاننے والے کم ہیں
یہاں سڈنی میں آج اب رات نو ربیع الاول کی آئی ہے، سو ہم بھی اس ساعتِ مسعود میں سب کو تہنیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند تعالیٰ ہمیں فکر کربلا سے دور ہونے سے بچائے۔ محمد و آل محمد کے یہاں خوشی و غم میں کہیں بھی کوئی جذبہ عبدیت الٰہی سے دور نہیں کرتا۔ بلکہ یہ بھی خالق کی ایک تقسیم جانئیے کہ جہاں آج کو روز سوگواران کربلا کے لئے ایک تبسم کی گھڑی لایا تھا، وہیں آج کا دن اس تبسم کے دو سو سال بعد محمدِ آخر کی یتیمی کا بھی پہلا دن بھی ٹھہرا تھا۔۔۔۔
آپ سب کی نظر مصطفےٰ زیدی کی ایک نظم جو لمحہء فکریہ بھی ہے۔
Where We Are?
کربلا
کربلا ! میں تو گنہگار ہوں لیکن یہ لوگ
جن کو حاصل ہے سعادت تری فرزندی کی
جسم سے روح سے احساس سے عاری کیوں ہیں ؟
اِن کی مسمار جبیں ، اِن کے شکستہ تیور
گردشِ حُسنِ شب و روز پہ بھاری کیوں ہیں
تیری قبروں کے مجاور، ترے منبر کے خطیب
فِلس و دینار و توجّہ کے بھکاری کیوں ہیں ؟
====================================
رَوضہء شاہِ شہیداں پہ اِک اَنبوہِ عظیم
بل ائر اور کرسلر کے نئے ماڈل کو
اُسی خاموش عقیدت سے تکا کرتا ہے
جِس کو کہہ دوں تو کئی لوگ بُرا مانیں گے،
غیر تو رَمزِ غمِ کون و مکاںْ تک پہنچے
کربلا ۔ تیرے یہ غمخوار کہاں تک پہنچے؟
اقتباس از شہرِ آذر۔ مصطفےٰ زیدی
بہت پیاری بہین ڈاکٹر نگہت نسیم ۔۔۔سلامت رھو دل کی گہرایئوں سے دعا نکلتی ھے سلامت رھو تم تو واقعی روشنی ھو۔۔شہزادی کونین تم کو ان نیکیوں کا اجر دارین میں عطا کرینگي۔۔ خوش رھو۔ ۔۔آپ سب کو جشن شجاع ، عید زھرا بہت مبارک ھو
آج موبائل پر یہ میسج موصول ھوۓ
68 دنوں تک ان کے مصائب پر روتے ھیں
وہ خوش ھوۓ تو آج زمانے کی عید ھے
یارب نہ مومنوں کی خوشی کو نظر لگے
زھرا کے سوگوار گھرانے کی عید ھے
==============
گلشن میں جیسے بہار لوٹ کے آئ ھے
مختار نے خبر ھی کچھہ ایسی سنائ ھے
خوب آج ھنسو عید کا دن ھے حسینیوں
دختر زھرا آج کے دن مسکرائ ھے
سب کو عید زھرا اور عید میلاد النبی بہت بہت بہت میارک ھو۔
۔
انمّا یرید اللّہ لیذھب عنکم الرجس اھل البیت ویطھّرکم تطھیراً
بر محمد و آلِ محمد صلوات
اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ
میرا سلام ان پر جو حقائق کو دیکھ لینے کے بعد پہچان بھی لیتے ہیں
میرا سلام ان پر جو حقائق کو پہچان لینے کے بعد تسلیم بھی لیتے ہیں
میرا سلام ان پر جو حقائق کو تسلیم کرلینے کے بعد اپنی زندگیاں ان کے مطابق ڈھال لیتے ہیں
میرا سلام ان پر جو یہ نہیں دکیھتے کہ کہنے والا “کون” ہے بلکہ ان کی نظر اس پر ہوتی ہے کہ “کیا” کہا گیا ہے
میرا سلام ان پر جو فرقہ اور مسلک کی دیواروں سے بلند ہو کر صرف ” دین” کے اصولوں کو ڈھونڈتے ہیں (یہ اصولِ دین، ہیں کیا؟)
میرا سلام ان پر جو نام نہاد مُلا مولوی کی بات سے زیادہ اللہ اور اس کے رسول (ص) کی بات کو مانتے ہیں
میرا سلام ان پر جو اپنے عقائد کو ورثہ سے نہیں بلکہ عقل و دلیل سے حاصل کرتے ہیں
میرا سلام ان پر جو اللہ اور اس کے رسول (ص) کے سب ماننے والوں محترم جانتے ہیں
میرا سلام ان پرجو اللہ کے رسول(ص) کی زحمتوں کا اجر ادا کرتے ہیں(المودّۃ فی القربٰی-الشورٰی 23) (یہ کیا ہے؟ کیسےادا کیاجائے؟)
میرا سلام ان پر جو اللہ کے رسول(ص) کے قرباء سے “محبت نہیں” ….. بلکہ ” مودّت” کرتے ہیں (آیاتِ قرانی پرعمل فرض ہے)
میرا سلام ان پر جو اپنی خوشی اور اپنے غم کو رسول کے قرباء علیہم السلام کی خوشیوں اورغموں پر قربان کیے ہوئے ہیں
اور ان پر بھی میرا سلام ہو جو درج بالا کے غلاموں کے بھی غلام ہیں –
ما شااللہ اتنا خوبصورت بلاگ لکھا گیا اور میں غائب رہئی سوری
تمام مومنین اور مومنات کو عید شجاع مبارک ہو۔ اور آج کے دن دعا کریں ان مومنین کے لیے جو گزشتہ دنوں میں حمایت اہلبیت کے جرم میں کراچی اور دیگر شہروں میں شہید کر دیے گے۔