آج دریاؤں کا عالمی دن ہے،،، کہا جا رہا ہے کہ دریاؤں کے پانی پر ڈیم بنا کر پانی کو نہ روکا جائے بلکہ انہیں بہنے دیا جائے،،کل 8 دن کی چھٹی کے بعد میں سرگودھا سے لاہور آرہی تھی۔ راستے میں دوبڑے دریا چناب اور راوی سے گزر ہوا۔ یقین جانیے دیکھ کر اس قدر اداسی ہوئی کہ دونوں دریا ہی خشک تھے۔ میں لاہور میں ہونے والے متعدد دھماکوں سے پہلے ہی پریشان تھی لیکن ان سوکھے دریاؤں کو دیکھ کر مجھے دھماکوں کا غم بھول گیا اور میں سوچنے لگی کہ آج سے دس سال پہلے میں ابو کے ساتھ لاہورآیا کرتی تو ان دونوں دریاؤں میں پانی ہوا کرتا تھا۔میں سوچ کر پریشان ہوتی ہوں کہآج سے دس سال بعد کیا ہو گا۔ دھماکہ یقیناً بہت بری چیز ہے اس میں اچانک موت واقع ہوتی ہے اور اگر پینے کے لیے پانی ہی نہ ملا تو …….
یقیناً ہم لوگ پیاس کی شدت سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نادیہ بخاری ہمشہ کی طرح ایک اور دل دہلا اور فکرکشاموضوع چنا ہے آپ نے
دھماکوں میں درجنوں بےگناہو ں کی موت کا دکھ انتہائی گہرا۔۔۔ناقابل فراموش لیکن ساری قوم کا موت کے منہ میں جانا
کسے گواراہوگا لیکن قوم کےبارےمیں سوچنےوالوں کا یہ حال ہےکہ وہ
چند دہشتگردوں کےہاتھ گروی رکھی قوم کو چھڑوانہیں سکتے
ہندوبنیےکی سازشوں سے کیسے محفوظ رکھ سکیں گے
دکھ تکلیف کی بات تو یہ ہےکہ معاشرےمیں بتانے، سمجھانے، ہمت دلانےوالے موجودہیں
بتا، سمجھا، اوراکسابھی رہےہیں لیکن ۔۔۔دلوں پرغفلت، بےایمانی اور قوم فروختندکی مہرلگ چکی ہے
ستیا ناس سابق آمر کرگیاتھا سواناس ماموں کھپےنےکردیا
پانی کےمعاملےپردنیا ٹی وی کےپروگرام حسب حال میں بہت واویلا مچایاگیااب بھی کبھی کبھارژکرکیاجاتاہے
لیکن اے بساآرزوکےخاک شد۔۔۔
اپنا آپ بچالیں یہی غنیمت ہےلیکن ۔۔آگ میرےگھرتک پہنچےگی تو تب کیاہوگا
نادیہ بخاری
بہن جی ہم کدھرجائیں
السلام علیکم
محترمہ نادیہ بخاری صاحبہ ، یقینا یہ ایک لمحہ فکریہ ہے ، دوسرے تمام مسائل کی طرح یہ مسلئہ بھی قیادت کے فقدان کا ہی نتیجہ ہے ، ہمارے قائدین کو باہمی دست و گریبان ہونے سے ہی فرصت نہین ملتی وہ قوم کے حالات کا سُدھاریں گے ، ہر ایک اپنی باری کے انتظار یا دوسرے کی باری کے دن کم کرنے میں لگا ہوا ہے اور مسخروں کی فوج ظفر موج اٹھکلیان کرتی اپنے اپنے شاہوں کو ’’ سب ٹھیک ہے ‘‘ سے خوش کرتی رہتی ہے ، یقینا آئیندہ آنے والے سالوں میں ہم اور ہمارے بچے لوگ پیاس کی شدت سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف احمد بھٹی
دریا مر رہے ہیں اور ہم سوئے ہوئے ہیں
ہوائیں بے بسی میں کچھ نہیں کہتی
مگر سارے زمانوں کا ازل سے یہ وطیرہ ہے
کہ جب پانی نہیں ملتا تو سانسیں ڈگمگاتی ہیں
ہوائیں سنسناتی ہیں
بلکتے جانور تک پیاس سے یوں بلبلاتے ہیں
کہ جیسے پیاس کا مارا ہوا بچہ بلکتا ہے
فرات وقت کی آواز پر تم غور تو کرتے
مگر وہ وقت تو پیاسا رہا تاریخ عالم میں
سنو دریاؤں کی فریاد کہ دریا بھی روتے ہیں
کہ انکی سانس اب رکنے لگی ہے
ہر اک جانب سلگتی ریت کا اندھا سمندر ہے
سنو دریاؤں کا نوحہ
کہ دریا مر رہے ہیں
اور ہم سوئے ہوئے ہیں
محمد ناصر زیدی صاحب یہ حقیقت ہے کیو نکہ انڈیا ہمیں صرف 350 کیوسک پانی بھیج رہا ہے اور گندہ پانی 3ہزار 5 سو کوسک پاکستان کی طرف بھیج رہا ہے اسے پاکستان کو بم سے اڑانے کی ضرورت نہیں ہے
آصف احمد بھٹی صاحب ابھی ہم امن کی بھاشا کی بات کرتے ہیں
صفدر ھمٰدانی صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔ دریا مر رہے ہیں اور ہم سوئے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان کی موت ہمارے زوال کا عندیہ دے رہی ہے
پیاری بہن نادیہ بخاری سلامت رھو۔۔جزاک اللہ خیر۔۔ اللہ پاک تم کو سلامت رھو۔ پیاس ۔۔ھم کو تو یہ لفظ سن کر کربلا والے یاد آجاتے ھیں ۔۔۔
کتنی عجیب بات ھے کہ دنیا کے 70٪ حصے پر پانی قابض ھے مگر اس کے باوجود دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی پانی سے محروم ھے۔۔۔سنتے ھیں کہ تیسری جنگ عظیم بھی پانی ھی سے شروع ھوگی ۔۔ھمارا پیارا وطن پانی کی شدید قلت کا شکار ھے ،،یہ مسلسل اور مستقل اضطراب کہ انڈیا نے اگر حسب پروگرام 62 ڈیم تعمیر کرلیے تو ھمارا پنجاب سندھ سارا سرسبز علاقہ صحرا میں بدل جاۓ گا۔۔۔ اور صرف اور صرف خاک رہ جاۓ گی ، العطش العطش
ھمارے بے ضمیر سیاست دان سورھے ھیں
اور کون ھے جو انھیں خواب غفلت سے جگاۓ
لمحہ فکریہ ۔۔اور پھر محترم صفدررضا ھمدانی صاحب کی فکر انگیز نظم
دریا مر رہے ہیں اور ہم سوئے ہوئے ہیں
ہوائیں بے بسی میں کچھ نہیں کہتی
مگر سارے زمانوں کا ازل سے یہ وطیرہ ہے
کہ جب پانی نہیں ملتا تو سانسیں ڈگمگاتی ہیں
ہوائیں سنسناتی ہیں
بلکتے جانور تک پیاس سے یوں بلبلاتے ہیں
کہ جیسے پیاس کا مارا ہوا بچہ بلکتا ہے
فرات وقت کی آواز پر تم غور تو کرتے
مگر وہ وقت تو پیاسا رہا تاریخ عالم میں
سنو دریاؤں کی فریاد کہ دریا بھی روتے ہیں
کہ انکی سانس اب رکنے لگی ہے
ہر اک جانب سلگتی ریت کا اندھا سمندر ہے
سنو دریاؤں کا نوحہ
کہ دریا مر رہے ہیں
اور ہم سوئے ہوئے ہیں
سلام نادیہ صاحبہ…
اتنے عرصے غیر حاضری کی معزرت …
آپ کے مضمون کا ہر لفظ دل پر اثر کرنے والا ہے…اللہ آپ کے قلم کی طاقت میں اضافہ فرمائے…….
میں اس موضوع کے بارے میں زیادہ بات تو نہیں کرسکتا لیکن اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ پانی کے لئیے
انڈیا یا کسی اور ملک کو راضی کرنے کے بجائےاس ہستی کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ
کائنات کا سارا پانی جس بی بی (صلوات اللہ علیہ) کا مہر ہے… (چاہے وہ زمین کا پانی ہو یا آسمان کا پانی)…
…………………اور…………………..
اگر ہم اللہ اور اللہ والوں سے اپنے معاملات صحیح کرلیں تو وہ ہمارے دنیا کے معاملات صحیح کردے گا……
والسلام…. سید ظل ِثقلین………..
پیاری شاھین رضوی صاحبہ اپ نے درست فرمایا یہ ہمارے سابق صدر ایوب خان نے جو اہم دریا انڈیا کو بیچ دیئے ہیں اسی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں اپ ویسے غائب کہاں ہو جاتی ہیں۔۔۔بہت شکریہ
سید ظل ِثقلین صاحب اپ سے بھی یہی گلہ ہے کہ اپ کہا ں غائب ہو جاتے ہیں اپ نے بجا فرمایا
انڈیا یا کسی اور ملک کو راضی کرنے کے بجائےاس ہستی کو راضی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ
کائنات کا سارا پانی جس بی بی (صلوات اللہ علیہ) کا مہر ہے… (چاہے وہ زمین کا پانی ہو یا آسمان کا پانی)
کیسی عمدہ تحریریں پھر بھی ہم پانی پانی ہوئے اور پیاس کے لفظ سے ہی ہونٹ خشک ہوگئے۔ جو لوگ ہماری قسمت کے فیصلے کرنے پہ مامور ہوئے ان کے ہاتھوں میں تو عوام کے خون کے پیالے ، لبوں پہ ولائتی شرابوں کے جام اور دستر خوانوں پہ امپورٹڈ منرل واٹر کی بونلیں رہیں۔ انہیں بھلا کب غریبوں کی پیاس کی فکر ہوتی۔ اور پھر اپنی بداعمالیاں بھی تو ساتھ ساتھ ہیں جو قہرِ خداوندی کا موجب بنتی ہیں۔ صرف ہمہی نہیں بلکہ سارا کُرہِ ارص رفتہ رفتہ اسی وقت اور عالمی پیشین گوئی کی جانب بڑھ رہا ہے جب عنقریب پانی کے لئے لڑائیاں لڑی جائیں گی۔
جاوید اقبال کیانی، صاحب خوش امدید اپ نے بالکل درست فرمایا
سارا کُرہِ ارص رفتہ رفتہ اسی وقت اور عالمی پیشین گوئی کی جانب بڑھ رہا ہے جب عنقریب پانی کے لئے لڑائیاں لڑی جائیں گی۔
اس بلاگ کو پڑھکر نادیہ بتول بخاری صاحبہ کا وہ انٹرویو یاد آگیا جس میں انہوں نے ہندوستان کے ایک سیاست داں سے بہت ہی معنی خیز سوالات کے دوران پانی کے مسئلہ پر بھی سوال کیا تھا ۔ اور ان سے یہ پوچھا تھا کہ بھارت پاکستان کو پانی سے کس لیے محروم کرنے کے منصوبوں پر گامزن ہے ۔ جواب میں بھارت کے اس سیاست داں ( نام یاد نہیں آرہا ہے ) کہا کہ تھا کہ بھارت کے رہنما اور حکومت کے اراکین اپنے عوام کی تسلّی کی خاطر وہاں کی دریاوں پر بند بنا رہے ہیں مگر وہ کبھی بھی پاکستانیوں کو پانی کے لیے نہیں ترسائینگے اور جب یہ دیکھیں گے کہ پاکستان پانی کے لیے ترس رہا ہے تو ضرور پاکستانیوں کو پانی ضرور دینگے۔
اس قسم کا رویہ ہندوستان کے رہنماوں نے اپنا یا ہے اور اسکا مظاہرہ بھی کررہا ہے ۔ جس کا افسوس ہے ۔اس لیے کہ بھارت کی پالیسی کہ پہلے پانی بند کرو اور پھر پیاسوں کی پیاس بجھانے کے لیے چند قطرے از راہِ عنایت بھیک کے طور پر دے دو۔
جب بقول عینی شاہد نادیہ بتول بخاری صاحبہ کہ رہی ہیں کہ راوی اور چناب دونوں خشک ہوگئے ہیں تو پھر پاکستان کس بات کا انتظار کررہا ہے ؟
اگر اس مسئلے پر بھارت سے نتیجہ خیز معاہدہ اس وقت نہیں کیا گیا تو پھر جنگ کے سوا پاکستان کیا کرسکتا ہے؟
جناب منظور قاضی صاحب اپ کہاں تھے اتنے عرصے کے بعد واپسی خوش امدید
اپ نے کہا کہ اگر اس مسئلے پر بھارت سے نتیجہ خیز معاہدہ اس وقت نہیں کیا گیا تو پھر جنگ کے سوا پاکستان کیا کرسکتا ہے؟
یہی تو میں کہتی ہوںامن کی اشا کے علمبرداروں جب تمہارے پاس پینے کا پانی ہی نہ ہو گا توپھر امن کیسا؟
پیاری نادیہ بخاری ۔۔سلامت رھو۔۔ کبھی کبھی مجھے بہت شرمندگی ھوتی ھے۔کہ اپنے دوستوں اور خیرخواھوں کو کیا بتاوں کہ میں کہاں غائب ھوجاتی ھوں ۔۔۔۔ کبھی کبھی میں لمحہ موجود میں ھونے کے باوجود کسی اور عہد کے عصر کے دکھہ جھیلتی ھوں۔۔ اور گذشتہ صدی کے کسی تاریک گم نام گوشے میں ساکت کھڑی کسی اچھے سرسبز موسموں کی بشارت دینے والے آبشاروں سے التجا کرتی ھوں کہ جب ھماری قومی بے حسی سردمہری سے فائدہ آٹھا کر ھمارا حریف ھمارا حقہ پانی بند کر دے تو بھلے سے بڑوں کو پانی مت دینا مگر ھمارے معصوم بچوں کو پیاسا مت مارنا،، بھارت ھمارے شاداب کھیتوں کو بنجر بنا رھا ھے۔۔۔ ھر محاذ پر ھم کو شکت دے رھا ھے۔مجھے تو حکمرانوں سے کوئ امید نیہں ھے اور اے۔کیو۔خان کا حال دیکھہ کر کوئ پاکستانی نوجوان سائندان بھی کسی چونکا دینے والی دریافت و ایجادات ، جیسے پانی کے کیپسول ۔بوی نیہں بنا پایا۔۔۔
آج دنیا تعمیر و ترقی میں کہاں سے کہاں پہنچ گی ھے۔ جو نعمتیں ھم کو ھمارے رب نے دی تھیں اور ۔ھمارے پاس جو تھا ھم نے وہ بھی کھو دیا۔ ھم کو ھر میدان میں مات دینے والا ۔بھارت 62 ڈیم بنا لے گا مگر ھم ڈیم تو درکنار ھیں پانی کی ٹنکی بھی نیہں نبا سکیں گۓ۔۔
پانی تو زندگي ھے۔۔۔مجھے یہ بھی خوش گمانی ھے کہ پانی کے لیے جو بھی جنگ لڑی جاے گی اس میں حق کی فتح ھوگی
مجھے پتہ ھے کہ ھم ظالم کا ھاتھہ نیہں روک سکتے مگر زبان سے مظاھرات سے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے اور دور قلم کے ذریعے اس کے اس غیر انسانی عمل پر اسکی پرزور مذمت تو کر سکتے ھیں
سویئٹ شاھین رضوی صآ حبہ مجھے یہ سمجھ نہیں اتا کہ سابق صدر ایوب نے کیوں اپنے اہم دریا انڈیا کو بیچ ڈالے؟
پیاری نادیہ بخاری سلامت رھو۔۔سابق صدر ایوب خان نے اپنے اھم دریا انڈیا کو کیوں بیچ ڈالے۔۔۔؟ ان کا خیال تھا کہ پنحاب سارا پانی لے جاتاھے اور سندھ خشک اور بنجر ھوجاۓ گا تو بہتر یہی ھے کہ انڈیا کے حوالے کردیا جاۓ اور یہ فیصلہ انھوں نواب آف خیرپور کے ھمراہ تیتر کا شکار کرتے ھوۓ کیا ھوگا۔۔ اس دن ھمارے تیترباز صدر نے 207 تیتر کا شکار کرکے اپنا ھی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا تھا پیاری نادیہ بخاری صرف دریا ۔۔۔۔؟ انھوں نے تو ملک کو دوٹکڑے کردیا،،، قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور تم نے یہ سوال کیوں اٹھایا۔۔؟ وہ صحافیوں کو بیوقوف اور ذھنی طور پر نابالغ اسی لیے کہتے تھے۔۔ انھون پتہ ھوگا ایک دن تم یہ سوال ضرور کروگی ۔۔
پانی جان دیتا اورجان لیتابھی ھے،سیلاب کی صورت میں،ٍفوج پھ جو اتناخرچھ کیاجااتا ھٰےان کو نھروں دریاوں کہ کھودنے پھ لگایا جایے وہ گھری ھہونگی تو سلاب سے غریبوں کی جھئگیاں نہں گریں گی۔
عابدہ صاحبہ۔آپ کن مصروفیات میں ہیں۔کیا بلاگ پر لکھنے کے لیئے آپکو الگ سے دعوت نامہ بھیجنا پٰڑے گا اور ہاں وہ نمکین کیک کا کیا بنا؟
عابدہ مظفر جی کیسا سیلاب یہاں تو رب کو بھی ہم نے ناراض کیا ہوا ہے بارش ہی نہیں ہوتی۔۔۔۔ہوتی ہے تو بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
jan kii aman paao to arz karon is tareeke se, siraf mere ghar ke computer pe Urdu nahi likhi jaati, job ke computer Hamdani Sahib!Sa
اوہ یعنی اپ کی جاب کا کمپیوٹر بھی اردو مخالف نکلا