سویڈن کے شہر سٹاک ہولم سے جعفر مغل کی مہیا کردہ اطلاع کے مطابق سویڈن کے شہر لن شاپنگ میں مقیم سوزخوان، گلوکار اور ادبی اور دینی تقاریب کے ناظم سائیں رحمت علی کے والد محترم جناب محمد شریف اس دار فانی سے دارالبقا کو کوچ کر گئے ہیں
انااللہ وانا الیہ راجعون
رحمت علی اپنے والد کی تدفین کے لیئے حیدرآباد روانہ ہونے کی تیاری کر رہے اور اسی وجہ سے پاکستان میں مرحوم کی تدفین میں تاخیر کی جارہی ہے۔
یورپ کی دینی ، سماجی اور ادبی تنظیموں نے سائیں رحمت سے انکے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سویڈن سے جعفر مغل ، عارف کسانہ اور عابدہ مظفر نے، جرمنی سے طاہر ملک نے، برلین سے مناف غلزئی نے اسی طرح ناروے،ڈنمارک اور فرانس کے عزائی حلقوں نے رحمت علی سے اظہار افسوس کیا ہے
عالمی اخبار کی انتظامیہ ، قلم کاروں اور قارئین کی طرف سے اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور نائب مدیر اعلیٰ ڈاکٹر نگہت نسیم نے سائیں رحمت علی کو فون کر کے ان سے انکے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خالق موت و حیات انہیں جوار سید الشہدا میں جگہ دے اور انکی آخرت کی منزل آسان کرے۔
عالمی اخبار نے اپنے قارئین سے درخواست کی ہے وہ رحمت علی کے والد جناب محمد شریف کے لیئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سورہ فاتحہ تلاوت کریں اور دعا کریں کہ پروردگار ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

بہت افسوسناک خبر ہے ۔ میری دل سے یہی دعا ہے کے پروردگار معصومین (ص) کے صدقے میں رحمت سائیں کے والد کی مغفرت فرمائے الہی آمین
محترم سائیں رحمت علی سائیں: افسوس کہ آپ اپنے والد کی شفقت اور قربت سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے۔ مگر وہ روحانی طور پر آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی رہنمائی کرتے رہینگے ۔یہ ان ہی کی دعاوں اور ان ہی کی نیک تربیت کا نتیجہ ہے کہ آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کو نہایت ہی کامیابی کے ساتھ کام میں لارہے ہیں۔
اللہ آپ کے مرحوم والد کو جنت میں جگہ عطا کرے اور آپ سب کو انکی جدائی کے صدمے کے سہنے کی طاقت عطا فرمائے۔ آمین
ہم سب اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اللہ ہی کی طرف ہم سب کو خدا کے معینہ وقت پر رجوع کرنا ہے۔
اللہ ہم سب کا خاتمہ بخیر کرے اور عاقبت بھی بخیر کرے ۔ آمین
فقط:
دلی ہمدردیوں کے ساتھ
خیر اندیش
منظور قاضی
از جرمنی
محترم سائیں رحمت علی صاحب ۔ ۔ ۔ السّلام و علیکم
آپکے والد محترم کے انتقال پرملال کی افسردہ خبر ملنے پر مجھے بے حد دکھ ہوا ۔
اناّ لااللہ وانّا الیہ راجعون ، ، ، کُلُّ نَفسٍ ذائِقتہُ المَوت
موت و حیات کے مالک کے سامنے بے بس انسان صرف صبر اور دعا ہی کرسکتا ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنے حبیب پاک حضرت محمّد مصطفٰی صلّی اللہ و علیہ وسلّم کے صدقے مرحوم کو جنّت الفردوس میں اعلٰی درجات سے نوازے اور صدمے کی اس رنجیدہ و غمناک گھڑی میں محترم بھائی سائیں رحمت علی صاحب و دیگر تمام سوگواران و رنجیدہ احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ثمّ آمین ۔
انااللہ و انا الہ راجعون
انالله و انااليه راجعون
<font face="tahoma"<
سائين اوھان جو والد جي انتقال جو ٻڌي ڏاڍو ڏک ٿيو۔ دعا آھي الله تعالٰي مرحوم جي بحق محمد وآل محمد عليھم السلام شفاعت عطافرمائي
</font<
انا للہ و انا الیہ راجعون٠
اسکا امر آ گیا تو کوئی چارہ نہیں۔ بقول میر انیس جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا۔
حق تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور قرب محمد و آل محمد علیھم السلام میں جگہ عطا فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
سائیں جی غم حسین سلامت۔ ہر دکھ کی دوا اور ہر زخم کی مرحم تو مالک موت و حیات نے آپ کو پہلے ہی دے رکھی ہے۔ جہاں یہ آپ کے غم کا مداوا ہے، وہیں یہ آپ کے مرحوم والد کے درجات کی مزید بلندی کا سبب بنتا رہے گا۔ انشاء اللہ
وہ موج میں ہے جس کو ملا ہے غم حسین
قصر ارم تو اس کے لئے سنگ و خشت ہے
جس سلطنت پہ راج ہو میرے حسین کا
اس سلطنت کا ایک جزیرہ بہشت ہے
سید محسن نقوی شہید
————————————
محترم سائیں رحمت علی صاحب ۔ ۔ ۔
السّلام و علیکم
آپکے والد محترم
کے
انتقال خبر ملنے پر
ہمیں بے حد دکھ ہوا ۔
اناّ لااللہ وانّا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی سے دعا ہے
کہ
اپنے حبیب پاک
حضرت محمّد مصطفٰی صلّی اللہ و علیہ وسلّم
کے صدقے مرحوم
کو
جنّت الفردوس
میں
اعلٰی درجات سے نوازے
اور
صدمے کی اس رنجیدہ و غمناک گھڑی
میں
محترم بھائی سائیں رحمت علی صاحب
و دیگر
تمام احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
آمین ثمّ آمین ۔
اناّ لااللہ وانّا الیہ راجعون
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے خاص جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور جناب سائیں جی اور تمام سوگواران کو صبر اور اِس دُکھ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آصف احمد بھٹی
انا للہ وانا الیہ راجعون
سائیں جی بہت افسوس ہوا
میں جانتا ہوں موت ہے سنت رسول کی
وہ اس وقت ہم سے بہتر جگہ موجود ہیں، مودّتِ قرباءِ رسول علیہم السلام میں مرنا شہادت کی موت ہے، وہ اس وقت معصومین کی زیارت سے مشرف ہو چکے ہوں گے، اللہ کریم شہیدِ کربلا کے صدقے ان کی مغفرت فرمائے، آپ سب پس ماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین الٰہی آمین.
سایئں رحمت علی کے والد محترم مرحوم محمد شریف کے انتقال کی خبر پڑھ کر بہت افسوس ھوا
انا للہ وانا الیہ راجعون
دعا ھے کہ پروردگار جناب سایئں رحمت علی کے والد جناب محمد شریف مرحوم و مغفور کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ
لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمیں
آج بڑے دن بعد ادھر آیا تو یہ افسوس ناک خبر پڑھنے کو ملی، جناب سایئں رحمت علی صاحب اللہ تعالی آپ کے والد ماجد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے اُن کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو اور آپکے کُل گھر وا لوں کو صبر جمیل عطا کرے آمین ثم آمین
اسلام علیکم!
میں تمام بہن بھائیوں کا دلی طور پر مشکور ہوں کہ آپ سب نے اس غم اور دکھ میں مجھے یاد رکھا. عالمی اخبار کی انتظامیہ اور بلاگنگاروں کے تعزیتی پیغامات نے میرے حوصلے بلند کئے اور اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کی. آپ سب نے اپنے فرض کو بخوبی نبھایا ہے.
جہاں تک ماں باپ کے مرنے کے غم کا تعلق ہے تو یہ وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو یتیم اور ہو جائیں.
آغا صفدر صاحب کے دل میں 30 سال گذرنے کے بعد بھی ایک کسک موجود ہے. یہ وہ زخم ہے جس سے وقتاً فوقتاً ٹیس اٹھتی رہتی ہے. سید مصطفیٰ علی ہمدانی صاحب کیا گزرے ایک دور گذر گیا. ادبی اور ثقافتی دنیا کا ایک اہم باب بند ہو گیا.
دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جوار معصومین میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے. جن احباب کے والدین زندہ ہیں اللہ ان کا سایہ اپنے بچوں کے سر پر سلامت رکھے آمین.
دعاگو
سائیں رحمت