بے اطمینانی ،وحشت ،دھشت گردی کے ان گنت واقعات ،سانحات میں ایک اچھی خبر ساحل کی بازیافت

5 مارچ کو جہلم سے ڈکیتی کی واردات کے دوران اغوا ھونے والا برطانوی نثراد 5 سالہ معصوم ساحل 16 مارچ کو کھاریاں کے قریب ڈنگہ کے علاقے سے بازیاب ھوگیا ھے
6 مارچ کو ساحل کے اغوا کی خبر محترم صفدررھمدانی صاحب نے لگا ئی تھی۔۔ مجھے پتہ ھے کہ آپ سب نے بہت دعایئں کی ھوگی کہ یہ بچہ صحیح سالم اپنے وطن لوٹ کر جاۓ آج اخبار میں یہ خبر دیکھہ کر بہت خوشی ھوئ کہ ساحل کی پریشان حال ماں کی دعا کی بدولت اس کا جگر گوشہ مل گیا ھے ۔۔ میرا دل چاہ رھا ھے کہ میں اس سہمے ھوۓ بچے کو بہت پیار کروں اور دونوں ھاتھوں کو جوڑ کر اس سے معافی مانگوں کہ میرے پیارے بیٹے ۔ تم پاکستاں سے اتنی بري اور ناقابل فراموش یادیں لیکر جاوگے۔۔،،شکر ھے ظالموں کو تم پر ترس آگیا۔۔۔
ساحل سعید —-تم بہت خوش قسمت ھو۔۔۔ ورنہ ھر سال 12 لاکھہ بچے اسمگل کرکے فروخت کر دئے جاتے ھیں
جنگوں اور تنازعات کے باعث 1990سے 2010تک 29لاکھہ 70 ھزار بچے ھلاک ھوۓ
64کروڑ بچے سائبان سے محروم ھیں
ترقی پزیر دنیا کے دنیا کے نصف سے زائد بچے بنیادی سہولتوں کے بغیر زندگی گزار رھے ھیں ۔۔۔۔ یہاں 6 میں سے ایک بچہ خوراک سے محروم ھے 40 کروڑ بچوں کو ٹی وی ،ٹیلی فون اخبار ،معلومات ،اور رابطے کے ذرائع میسر نیہں ھیں

عالمی ادارہ اطفال کے مطابق دنیا کے 29کروڑ پھول جیسے بچے انتہائ سخت قسم مزدوری سے وابستہ ھیں
دنیا میں روزانہ 42ھزار سےزائد 5 سال سے کم عمر کے بچے ھلاک ھوجاتے ھیں
ساحل سعید=== کیا تم ان کروڑوں بےگناہ عراقی اور افغانی بچوں سے واقف ھو جو امریکی وحشت ، اور بمباری کا شکار ھوۓ ان کو اجتماعی قبر میں دفن کردیا جاتاھے۔۔۔۔۔ دکھہ کی بات تو یہ ھے کہ ان معصوم بچوں کی کوئ
یادگار بھی نیہں بنے گی ۔۔۔ اوران کوکھہ جلی ماوں کی لہو لہان آنکھیں—-

کاش ھماری ماوں کی آنکھہ میں دکھہ کے بجاۓ خوشی کے آنسو ھوں ماوں کی آنکھہ کے انمول موتی۔۔۔
اور ھاں ساحل تم اپنی ماں کی آنکھہ کو اب کبھی نم نہ ھونے دینا

14 thoughts on “بے اطمینانی ،وحشت ،دھشت گردی کے ان گنت واقعات ،سانحات میں ایک اچھی خبر ساحل کی بازیافت”

  1. شاہین رضوی صاحبہ.ایک ماں کو اسکے دل کا ٹکڑا مل گیا. شکر ہے اسکا جس نے اس ماں کو سکون مل گیا. بچہ تو مل گیا لیکن اپنے پیچھے بہت سے سوالوں کو جنم دے گیا ہے. بچے کو کس نے اغوا کیا؟ کیوں کیا؟پولیس کے اعلیٰ ترین افسر نے پریس کانفرنس کی اور ملزموں نے بلکہ مجرموں کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے سے انکار کر دیا. یہ ملزم اس لیئے نہیں ہیں کہ ان سے بچہ برآمد ہوا اس لیئے ایسے جانور اور سفاک صفر لوگوں پر کوئی مقدمہ چلانے کی ضرورت نہیں. بچہ ان سے برآمد ہوا اور جرم ثابت ہو گیا. ضرورت تو اس بات کی ہے کہ ان مجرموں کو مینار پاکستان کے سامنے سر عام گولی مار کر ختم کر دیا جائے تا کہ آئیندہ کوئی ایسا کریہہ کام نہ کر سکے. لیکن شاہین جی مسلہ تو یہ ہے کہ ”پہلا پتھر” کون مارے؟ کون یہ انصاف کرے گا؟ کاش ان حکمرانوں ایسے عذاب سے گزرنا پڑے تو انہیں معلوم ہو کہ اس ماں پر کیا گزرتی ہے جس کا بچہ اتنے دن اسکی کوکھ سے دور رہے. اب بتائیں کتنے لوگ ایسے ہیں جو بیرونی ممالک میں مقیم ہیں اور اپنے بچوں کو کسی فکر کے بغیر پاکستان بھیجیں گے؟ کاش حکمران کسی ایک شعبے میں ہی انصاف کریں

  2. محترم صفدررضاھمدانی صاحب ۔۔میں آپ کی بات سے صد فی صد متفق ھوں کہ بچہ تو مل گیا لیکن اپنے پیچھے بہت سارے سوالوں کو جنم دیگا۔بچے کو کس نے اغوا کیا ؟ کیوں کیا ؟ کیا مقصد تھا۔۔۔پولیس کے اعلی ترین افسر کا مشکوک رویئہ؟ ۔میں نے تو یہ بھی سنا ھے کہ اغواکندگان کو باحفاظت کسی دوسرے مللک میں بھیجنے کا بھی بندوبست کیا گیا ھے۔۔ اس کا مطلب تو یہی ھوا کہ پولیس ۔مین موجود کالی بیھڑیں اس مجرم کی پردہ پوشی کرینگی ھم میڈیا کی آزادی کے باوجود حقیقت تک کبھی نیہں پہنچ سکتے کڑروں ڈالر کا زرمبادلہ بھجنے والے بیرون ممالک مین مقیم پاکستانی بھی ھزار پاکستان جاتے اور بجوں کو وھاں بھجتے ھوۓ ڈرینگے۔۔ اب کاش سعودیہ کی طرح پاکستان میں بھی مجرموں کو نماز جمعہ سے قبل پھانسی کا رواج عام ھوجاۓ مینار پاکستان کے سامنے سرعام مجرموں کو گولی مارنے کا رواج عام ھوگا تبھی یہ بے ضمیر اور ملک فروش ۔عناصر کسی کا گھر اجاڑتے ھوۓ ھزار بار سوچیں گے ۔۔۔ مگر پہلا پھتر کون ماریگا۔۔۔۔ھمارے لیے تو یہ بھی شرم کی بات ھے کہ کشت و خون کا سمان ھے ھرطرف آگ اور تباھی
    مچی ھے اور عوام الناس احتجاج کے لیے آٹھتی بھی نیہں ھے کاش کوي بلاول کو بھی اغوا کرے۔۔

    آج آگر ھماری قوم بیدار ھوجاۓ تو یہ
    معجزہ ھوسکتاھے
    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نیہں بدلی ،جسے خود اپنی حالت کے بدلنے کا خیال نہ ھو

  3. السلام علیکم
    ارے شاہین آپی ، آہستہ بولیں ، اگر آپ کی سر عام پھانسی والی بات محترمہ عاصمہ جہانگیر نے سن لی تو پھر۔۔۔۔۔۔
    آصف احمد بھٹی

  4. السلام علیکم
    محترم صفدر ہمدانی صاحب ، پاکستانی پولیس یقینا اِس معاملے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور بچہ بازیاب نہیں ہوا ، بلکہ تاوان ادا کرکے رہا کروایا گیا ہے اور تاوان پاکستان سے باہر ادا کیا گیا ہے اور یہ بات اِس بات پر دال ہے کہ وطن عزیز کو صرف اندرونی نہیں بیرونی ممالک میں بسنے والے دہشت گردوں سے بھی خطرہ ہے جو اپنی کاروائیوں کے لیے ہماری سر زمین استعمال کرتے ہیں اور ہمیں بدنام کرتے ہیں جبکہ ہمارے حکمران ہنوز خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  5. بھائ آصف بھٹی سلامت رھو۔۔۔ اللہ جانے اولڈ ھیم کے ساحل نقاش کی بازیابی کے بعد بھی ابھی اس کیس میں کتنے حیران کن انکشاف ھونگے۔۔۔آج بھی ایک نیا بیان تھا کہ کوئ قریبی رشتےدار بھی اغوا کیس میں ملوث تھا۔۔۔۔ساحل کی گمشدگی کے باوجود بچے کے باپ کا برطانیہ روانہ ھوجانا۔۔۔ معاملہ کچھہ اور ھی لگ رھا ھے کوئ دیرینہ خاندانی چپقلش ۔کوئ دشمنی ۔بیرونی عناصر کی موجودگی نے اس کہانی میں بہت سسپنس پیدا کر دیا ھےبہرحال آگے آگے دیکھیے ھوتاھے کیا۔۔۔بچہ بھی کسی اغوا کار کو نیہں پہچانتا ھے۔۔۔ اور بہت ساری باتیں ابھی تشنہ ھیں،،تمھاری یہ بات بھی درست ھے کہ ایک لاکھہ پاونڈ کا تاوان دیکر رھائ ملی ھے۔۔۔اور میں سمجھتی ھوں کہ بس یہ سب اس مصیبت کی ماری ماں کی دعا ھے جس نے روروکر فریاد کی ھوگی ۔ عرش ھلایا ھوگا۔۔،، جس کی بدولت بچہ واپس آگیا ھے۔۔
    ھیومن رائٹس کمیشن کی چیرپرسن عاصمہ جہانگیر کو کہاں سنائ دیتا ھے؟

  6. یہ ھیومن رائٹس کمیشن نہیں بلکہ ”اِن ھیومن رائٹس کمیشن” ہے جی۔ ہر ایک کی اپنی اپنی دوکانداری ہے اور سودے کی قیمت حالات و واقعات پر منحصر ہے۔ اس مارکیٹ میں سب سے سستا قلم اور ضمیر ہی بکتا ہے۔

  7. السلام علیکم
    شاہین آپی محترم عبدالرحمن فرشتہ صاحب تو پہلے دن سے ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی اپنا ہی اِس اغوا میں ملوث ہے ( اور اُن کی یہ بات دل کو لگتی بھی ہے کہ بچہ اپنے اغوا سے ہنوز لا علم تھا یعنی وہ اب بھی نہیں جانتا کہ اُسے اغوا کیا گیا تھا ) اور اُن کا واضع اشارہ بچے کے باپ کی ہی طرف تھا مگر راولپنڈی کے پولیس چیف نے اِس کی تردید کی ہے ، رہی بچے کے باپ کی انگلینڈ روانگی تو وہ یقینا تاوان کی رقم کے بندوبست اور ادائیگی کے لیے ہی ملک سے گیا ہوگا کیونکہ تاوان کی ادائیگی پاکستان سے باہر کہیں ہوئی ہے ( ممکنہ طور پر یہ جگہ انگینڈ ہی ہے حالانکہ انگلینڈ کی پولیس اور حکام اِس سے انکار کر رہے ہیں ) مگر اِس پورے کیس میں بیرونی عناصر کا ہاتھ واضع طور پر نظر آ رہا ہے ، اور رہی بات ’’ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ‘‘ کی تو ہونا کیا ہے کھیل ختم پیسہ ہضم ۔
    آصف احمد بھٹی

  8. شاہین آپی عاصمہ جہانگیر صاحبہ کو سنائی ہی نہیں دکھائی بھی دیتا ہے مگر صرف وہی جو وہ سننا چاہتی ہے یا دیکھنا چاہتی ہیں ، صفدر ہمدانی صاحب نے بلکل درست بات لکھی ہے کہ
    ہر ایک کی اپنی اپنی دوکانداری ہے اور سودے کی قیمت حالات و واقعات پر منحصر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
    آصف احمد بھٹی

  9. محترم صفدررضا ھمدانی صاحب ”اِن ھیومن رائٹس کمیشن“ کی اصطلاح برموقعہ اور بر محل ھے۔۔۔ھمارے اکابرین سیاست عوام کو ھیومن سمجھتے بھی کہاں ھیں ۔۔اگرمیرے پیارے پاکستان کے مظلوم عوام کو انسان سمجھا جاتا تو کیا یہ سلوک کیا جاتا،،؟ مگر ابھی تو ھم ساحل کی بات کررھے ھیں ۔ سناھے کہ اس واقعہ میں کوي غیرملکی عورت بھی ملوث ھے کوئ بہت بڑا مافیا ھےتاوان کی ۔۔ادايئگی بھی کسی ایسے ملک میں کی گی ھے جہاں خوشبواور پھولوں سے لوگ عشق کرتے ھیں ۔۔۔حیرت ھے وھاںایسے انسانیت سوز کاروبار بھی ھوتے ھیں ۔۔۔۔۔ ۔۔بہرحال ساحل کیس کی تفصیل تو پتہ چل ھی جاۓ گی ۔۔ساحل برطانوی بچہ ھے اسکی قسمت دیگر پاکستانی بچوں سے بہت مختلف ھے وہ اغوا ھوا تھا مگر اب اللہ کا شکر ھے کہ وہ بخیر و عافیت برطانیہ چلا جاۓ گا۔۔ بہت جلد یہ سب ایک بھیانک خواب کی طرح بھول جاۓ گا۔۔۔
    ایک خبر نے پھر رنجیدہ کردیا۔۔۔جہلم ھی سے کوئ بچی بھی اغوا ھوگی ھے۔۔۔۔مگر اس بچی کے لیے کوئ واویلا نیہن مچاے گا۔۔۔کیونکہ وہ غریب بچی برطانوی شہریت نیہں رکھتی،،، وہ پاکستانی بچی ھے۔ اور پاکسنانی بچوں کا مقدر بہت خراب ھے مستقبل کا بھی کچھہ علم نیہں ھے ۔۔اس کی زندگی کی کوئ اھمیت نیہں نہ اس غریب پاکستانی بچی کے لیے کوئ قومی نہ بین القوامی سطح پر کوئ آواز بلند ھوگی نہ کوئ اس بچی کی بازیابی کی کوشش کریگا۔۔۔۔نہ کسی منسٹر کے وزیراعظم کے یا صدر کو اس غریب کے کیس سے کوئ دلچسپی ھوگی؛
    ۔

  10. السلام علیکم
    شاہین آپی ، اگر آپ کی اطلاع درست ہے تو وہ کوئی بھی ہو اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بچے تو سب کے ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اگر ہم لوگ برطانوی بچے کے لیے پریشان ہو سکتے ہیں تو وہ تو پھر بھی پاکستانی بچی ہے ، اور شاید ابھی پاکستانی بچوں کا مقدر اتنا بھی خراب نہیں ہوا ، اُن کی زندگی کی اہمیت کم از کم ہم ( احباب محفل ) اور آپ جیسوں کے لیے تو ہے نا ، اُس کے لیے کو قومی یا بین الاقوامی سطح پر آواز اُٹھائے یا نہ اُٹھائے آپ نے اِس فورم پر تو اُٹھائی ہی ہے اور آپ ہمارے لیے کسی بھی وزیر ، وزیرِ اعظم یا صدر سے کم محترم نہیں ہیں ، کسی کو دلچسپی ہو نا ہو ہمین تو ہے نا ، ہم ( احباب محفل ) اور آپ تو ممکن حد تک آواز اُٹھائینگے ، باقی رہے نام اللہ کا ۔
    آصف احمد بھٹی

  11. بھائ آصف بھٹی ۔۔ وعلیکم اسلام ھمیشہ خوش رھو۔۔۔ ۔۔ اقبال کی طرح شاھین بھی دیر سے آتا ھے۔۔۔ ۔۔ھونا تو یہی چاھیے تھا ناں کہ دنیا کے سارےبچوں سے ایک ھی جیسا سلوک کیا جاتا مگر ھمارے مللک میں بچوں کے ساتھہ جو سلوک کیا جاتاھے اس کو دیکھہ کر دکھہ ھوتاھے،، ۔میں مراعت یافتہ طبقے کے بچون کی بات نیہں کررھی ھوں ۔ھمارے غریب بچوں کے مقدر میں دکھہ ، بیماری ،مفلسی ، اور ظلم ھی ھے ،،ظلم و زیادتی کا شکار ھمارے معصوم بچے، ھم اپنے بچوں سے ان کا بچپن۔اور انکی مسکراھٹ تک چھین لیتے ھیں۔ ان کو پینے کے صاف پانی نہ مناسب غذا کسی بھی معاشرے کا سب سے قیمتی سرمایہ بچے ھوتے ھیں ۔۔اور ھمارے بچے ؟ ھم ان سے خواب تک چھین لیتے ھیں غریب پاکستانی بچے تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات بھی میسر نیہں ھے جن کو جینے کے لیے پینے کے لیے صاف پانی تک میسر نیہں ھے بات نکلے گی تو پھر دور تللک جاۓ گی ۔ھمارے واویلہ مچانے سے کس پر اثر ھوگا۔۔۔۔۔

    پاکستان میں بچوں کے ساتھہ کیا سلوک ھوتا ھے کوئ ایدھی سینٹر جاکے دیکھے۔۔۔۔بجوں سے متعلق ایک اور خبر تھی جس نے رنجیدہ کیا۔۔

    صرف صوبہ سرحد میں 70٪ بچے اپنے بہت قریبی عزیزو اقارب کی ھرس و ھوس کا شکار ھوجاتے ھیں۔ ۔۔خوف کی ایک شدید لہر اثھی اورمیں صرف یہ سوچ کر کا نپ گی کہ کل جب ظلم اور زیادتی کا شکار ھونے والے بچے بڑھے ھونگۓ تو وہ معاشرے سے کس شکل میں انتقام لینگۓ۔۔۔ میرے خوش گماں دل کو تمھاری یہ بات بہت اچھی لگی شاید ابھی پاکستانی بچوں کا مقدر اتنا بھی خراب نہیں ہوا اللہ کرے میرے وطن کے سب بچوں کے ھاتھوں میں کتاب ھو۔۔۔میرا تو یہہی ایک خواب ھے

    آصف بھائ میں تمھاری بہت مشکور ھوں کہ میری حوصلہ افزائ کی اور محترم صفدررضا صاحب کی بھی تہہ دل سے ممنون ومشکور ھوں ۔۔۔یہ انھی کا بخشا ھوا اعتماد ھے کہ چند سطریں لکھنے کے قابل ھوسکی ۔۔۔اور باقی ھم جیسے تلامیذ تو یہاں خالی ھاتھہ آتے ھیں اور علم کی دولت سمیٹ کر لے جاتے ھیں
    باقی رہے نام اللہ کا ۔
    سلامت رھو

  12. ساحل ایک برٹش بچہ تھا جو جلدی بازیاب ہوگیا ورنہ کتنی پاکستانی مائیں اپنے جگر گوشوں کی جدائی میں نیم پاگل تک ہوچکی ہیں۔ سینکڑوں بچے بیگار کیمپوں اور مشرقِ وسطی میں اونٹون کی ریس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ صرف ایک شہر لاہور میں ہی قلیل وقت میں ایک سو معصوم ایک شیطان کی بھینٹ چڑھے جو انہیں درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے تیزاب کے ڈرموں میں پگھلاتا رہا مگر ہماری پولیس کو کانوں کان خبر نہ ہوئی، جب تک کہ اس نے خود تھانے میں پیش ہوکر اقبال جرم نہ کیا۔اور پھر جس ملک کے حکمران ہی اپنے عوام (بچوں، بیٹیوں ، بیٹوں) کو اغوا کرا کے ڈالروں مٰیں بیچ دیں وہاں ایک ساحل کا نوحہ کون سنے گا۔
    ساحل بازیاب ہوگیا، ساری گرد بیٹھ گئی اب کسی کو کوئی ہوش نہیں کہ معاملے کی تہہ نک پہنچ کر آئندہ کے لئے سدباب کرے۔ ابھی تک تو اس گروہ کی پاکستانی کڑیاں ہی دریافت نہیں ہو سکیں مزید کی کیا امید رکھیں۔
    اس کریہہ فعل کا انتہائی خطرناک پہلو پردیس میں آباد ہمارے اپنے ہی لوگوں کا مکروہ چہرہ ہے کہ جس کی اگر مناسب پیش بندی نہ کی گئی تو کئی لوگوں کی زندگی اجیرن ہو سکتی ہے جنھیں ملک جانے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑھے گا۔

  13. محترم جاوید اقبال کیانی صاحب۔ اسلام علیکم ۔ ساحل کی بازیابی برطانوی سفارت خانہ اور برطانوي وزیروں کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ھوسکی ۔ساحل تو ایک ایسے مللک کا خوش قسمت بچہ تھا جہاں انسانیت کا احترام کیا جاتا ھے۔اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جاتی ھے
    مہذب معاشروں میں ایسا واقعہ ھوتاھے تو واقعہ کے ذمہ دار وزیر استعفی دے دیتے ھیں مگر ھمارے پیارے وطن میں صورتحال بہت مختلف ھے ۔۔ ھمارے مللک کے معصوم بچوں کو چند بے ضمیر آدمیوں کی بدولت غیر انسانی اور غیر آیئنی صورتحال کا سامنہ ھے ،۔۔بجوں کی تچارت کا سلسلہ اسی طرح جاری ھے پاکستان سے جنوبی پنجاب اور وسطی سندھ سے اس مفصد کے لیے بچوں کو عرب ریاستوں ميں اسمگل کیا جاتا ھے پہلے سرحد علاقوں سے افغان ایک عرصے تک پاکستانی بچوں کو اغوا کر کے عرب ریاستوں میں اسمگل کرتے تھے۔ تاکہ ان کم سن بچوں کو کیمل ریس کا جوکی بنایا جاسکے، امارات ۔عمان ،اور قطر کے شیخوں کا یہ مرغوب ترین کھیل ھے ان کے اس غیر انسانی شوق کی خاطر دنیا کے مختلف ممالک پاکستان ،سری لنکا، بنگلہ دیش ۔ایتھوپیا سے انتہائ غریب اور کم سن بچے اغوا کیے جاتے تھے ۔کبھی کبھی 40ھزار بچوں کو اس منافع بخش کاروبار کی آگ کا ایندھن بنایا جاتا۔
    سب سے دلخراش پہلو یہ ھے کہ اونٹوں کی ریس میں استعمال کیے جانے والے بچوں کے ساتھہ انتہائ وحشیانہ سلوک کیا جاتا ھے
    4یا 5 سال کی عمر کے بچوں کو نہ مناسب کھانا دیا جاتا ھے تاکہ ان کا وزن 45 کیلو سے زیادہ نہ ھو۔۔زیادہ تر یہ مللک بھر سے اغوا کیے بچے ھوتے ھیں جب ان بھوکے پیاسے ڈرے سہمے ھوۓ بچوں کو اونٹ پر بٹھا کر دوڑایا جاتاھے تو ان بجوں کی خوف اور دھشت سے چیخیں نکل جاتی ھیں کبھی کبھی یہ بچے بھاگتے ھوۓ اونٹ کی پشت سے گر بھی جاتے ھیں اکثر شدید چوٹوں کے باعث عمر بھر کی معذوری ان کا مقدر بن جاتی ھے۔۔۔۔ تھوڑے دن پہلے بین الاقوامی میڈیا کے شور مچانے پر یہ عرب ریاستیں اس بات پر آمادہ ھوگی تھیں کہ اب اونٹوں کی ریس میں کم سن بچوں کے بجاۓ روبوٹ استمال کیے جايئں۔۔

  14. میرا دل یہ خبر پڑھ کر خون کے آنسو رووھا تھا کہ اکثر والدین اپنی غربت اور مالی فوائد کی وجہ سے اپنے بچون کو خود ھی وھاں بیھج دیتے ھیں ۔۔کیسے سنگ دل والدین ھوتے ھیں ۔۔ جو چند ٹکوں کی خاطر اپنے جگر گوشوں کی زندگی جہنم میں تبدیل کر دیتے ھیں
    چند سال پہلے تک والدین خود ھی اپنی غربت سے تنگ آکر اپنے بچوں کو مدرسوں کے حوالے کر دیتے تھے جہاں ان کو کڑی سزایئں دی جاتی تھیں وحشی جانوروں کی طرح پاوں میں زنجیر ڈال دی جاتی تھی ،بھائ ،،،،، ھم کن کن حقائق سے نظریں چرايئں گے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *