ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں

عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ،افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ چند روز سے لندن کے ایک ہسپتال کےانتہائی نگہداشت کے یونٹ ہیں جہاں ڈاکٹر ان کی بیماری دور کرنے کے لیئے کوشاں ہیں لیکن سب سے بڑا طبیب اور حکیم حاذق تو پروردگار عالم ہے۔

عالمی اخبار کی انتظامیہ، قلم کار اور قارئین دعا گو ہیں کہ خالق کائینات انکی والدہ محترمہ کو اپنے حبیب کے صدقے میں صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور انکا سایہ تمام گھر والوں پر قائم و دائم رہے۔

ہم اپنے قارئین اور قلم کاروں سے ملتمس ہیں کہ وہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کی صحت کے لیئے خصوصی دعا فرمائیں

31 thoughts on “ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں”

  1. بابا بے شک سب سے بڑا طبیب اور حکیم حاذق تو پروردگار عالم ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں مجھے اور میرے گھر والوں کی آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے ۔۔ جس کا اجر صرف میرے پروردگار کے پاس ہے

  2. باجی السلام علیکم
    کل بہت عرصے کے بعد میل پر آپ سے بات ہوئی یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ آپ کی والدہ کی طبیعت خراب ہے اور انتہائی نگہداشت میں ہیں باجی ہماری تمام دعائیں ہمدردیاں اور محبتیں آپ کے اور آپ کی والدہ کے ساتھ ہیں اللہ کریم سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں آپ کی والدہ محترمہ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور آپ کی تمام پریشانیوں کو دور فرمائے

    ہم صمیم قلب سے آپ کی والدہ کیلئے دعا گو ہیں
    اللہ تعالی آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین
    آپ کا بھائی
    احمدترازی

  3. اللہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کی والدہ کو جلد صحت عطا فرمائے اور انہیں اپنے بچوں اور بچیوں کےمزید سکھ دیکھنا نصیب کرے ۔ آمین
    ماں کی نعمت عظیم نعمت ہے اسکی قدر اور خدمت اسکی زندگی ہی میں کی جائے تو بہتر ہے۔ اللہ یہ سایہ تمام خاندان پر ہمیشہ سلامت رکھے ۔ آمین
    دلی دعاوں کے ساتھ
    منظور قاضی

  4. مُحترمہ نگہت بہنا
    ربِ کائنات کہ حضور دُعا گو ہیں کہ بصدقہ مُحمد وآلِ مُحمد آپکی والدہ کو صحتِ کاملا عطا فرمائےاور اِن بُزرگوں کا سایہ آپ کہ سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے ،،،، آمین

  5. اللہ تعالٰی بیمارِ مدینہ بی بی صغرٰی سلام اللہ علیہا کے صدقے میں ہماری خالہ کو جلد از جلد صحت یاب فرمائے انہیں طولِ عمر عطا کرے انہیں شاد و آباد رکھے، الٰہی آمین

  6. رب دو جہاں کے حضور سر بسجدہ دعا ہے کہ بحق محمد و آل محمد(ص) آپی نگہت نسیم صاحبہ کی والدہ صاحبہ کو شفاء کلی، تندرستی و درازی عمر عطا فرمائے اور ان کے اس نیک طینت خانوادے کو اپنی امان میں اور خوش و خرم و بسلامتی رکھے۔ آمین بجاہ محمد و آلہ الطیبین الطاہرین الاخیار المعصومین۔
    اذا مرضت فھو یشفین ۔ یقینا حکیم مطلق ہی کے پاس شفاء ہے جس کا نام بھی شفاء ہے۔
    قرآن کریم کی آٰیت وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ھوَ شِفَاء وَرَحْمَتُ لِّلْمُؤْمِنِينَ (الاسریٰ آیت ) اور دعائے کمیل کے الفاظ یا من اسمہ دواء و ذکرہ شفاء و طاعتہ غننا کا کثرت سے ذکر کریں، ہمارا آزمودہ عمل ہے۔ یقینا شفاء ہی شفاء ہے۔
    اللھم صلے علی سیدنا و مولینا و حبیبنا و طبیب قلوبنا و شفیع ذنوبنا خیر خلقک اجمعین محمد و آل محمدو عجل فرجھم واخذل عدوھم۔

  7. اللہ ڈاکٹر صاحبہ کی والدہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے. ہم سب ان کی صحت کے لئے اسی محبت اور خلوص سے دعا گو ہیں جس سے ڈاکٹر صاحبہ ہمیں نوازتیں ہیں.

  8. ڈاکٹر صاحبہ، آللـہ کریم آپکی والدہ کو صحتِ کاملہ اور عمرِدراز عطا فرمئے اور جنت کی یہ گھنی اور میٹھی چھاوں ہمیشہ آپ کے سر پہ قائم رکھے، آمین ثم آمین.

  9. پیاری نگہت اآپ کی والدہ کی بیماری کا جان کر بہت افسوس ہوا۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ انہیں صحتَ کاملہ عطا فرمائے اور ہر دکھ اور پیچیدگی سے محفوظ رکھے ۔اآمین ثم اآمین
    اٌٌہ پاک اس مشکل کی گھڑی میں اآپ کو حوصلہ دے اور ہر قدم پر اآپ کے ساتھ ہو اآمین

  10. اللہ تعالیٰ محمد (ص) اور ان کی پاک آل کے صدقے میں نگہت آپی کی والدہ کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرماےء.
    (آمین)

  11. تمام جہانوں کے خالق و مالک اور -70- ماؤں کے پیار و محبت سے بھی ذیادہ محبت کرنے والے کے سامنے ہاتھ جوڑ کر میں اور میری تمام فیملی محترمہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کی پیاری امیّ جان کی صحت کاملہ اور درازیء عمر کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ اور قلب و زبان سے اللہ رحمٰن و رحیم کے حضور ہماری یہی عاجزانہ التجا ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ کی پیاری امیّ جان کو صحت تندرستی کے ساتھ حیات خضری عطا فرمائے ۔ آمین ۔

  12. السلام علیکم
    نگہت جی
    اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ آپ کی والدہ کو شفائے عاجلہ عطا کرے اور اُن کا پُر شفقت سایہ آپ کے سر پر قائم رکھے
    آمین
    والسلام
    زرقا

  13. اللہ پاک کے فضل و کرم سے، اس کے حبیب اور اہل بیت کے صدقے اورآپ سب کی دعاؤں کے طفیل میری امی جی کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے ۔۔۔ میری خوش نصیبی کہ رات کو تین منٹ کے لئے امی جی سے بات ہوئی تھی ۔۔ لندن نیو ہیم کے ڈاکٹر اتنے اچھے ہیں کہ مجھے اس طرح سے امی جی کی ٹریٹمینٹ میں شامل رکھتے ہیں کہ اتنی دور بیٹھے ہوئے بھی ان کے پاس ہی لگتی ہوں ۔۔۔ مجھے لگتا ہے جیسے یہ کوئی معجزہ ہے جو ہو رہا ہے ۔۔ ۔۔ میں جب بھی مایوس ہونے لگتی ہوں کہیں سے خوشی کی خبر آ جاتی تو کبھی آپ جیسے مخلص مجھے دعا دینے آ جاتے اور میں امیدوں کے گھر بنالیتی ہوں ۔۔۔

    میرا مالک ہم سب کا رب ہمیں اپنے امتحانوں سے دور رکھے آمین ۔۔ یہ بھی اسی کا کرم ، شفقت اور فضل ہے کہ اس نے مجھے ایسے اچھے اور مخلص احباب کے درمیان رکھا ۔۔ میں آپ سب کا فردا فردا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ مشکل کی اس گھڑی میں میرے اور میرے گھر والوں کے حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور دعاؤں کے پھول بھیج رہے ہیں ۔۔ اللہ کریم آپ سب کو ہر مشکل میں اپنی رحمت سے آسانیاں پیدا فرمائے ۔۔ آمین

  14. السلام و علیکُم
    بابا جان اور آپ سب کا بہت بہت شُکریہ آپ سے نے ہماری دلی کیفیت کو سمھجتے ہوئے ہماری امی جی کی صحت کے لے خصوصی دعا کا اہتمام کیا
    ابّا جی اور ہم سب بہن بھائی آپ سب کے بے حد شکر گزار ہیں .. اللہٰ پاک آپ سب کو اجر عطا کرے ،،امین
    ابھی امی جی بات ہوئی ہے میری اب ماشاللہ سے خیریت سے ہیں ،،
    ماں کی نعمت عظیم نعمت ہے اسکی قدر اور خدمت اسکی زندگی ہی میں کی جائے تو بہتر ہے۔ اللہ یہ سایہ ہم تمام خاندان پر ہمیشہ سلامت رکھے ۔ آمین
    دلی دعاوں کے منتظر
    نز ہت نسیم

  15. السلام علیکم

    مُجھے بلکل بھی خبر نہیں تھی آپی کے آپ کی امی اتنی بیمار ہیں ابھی پڑھا اور شدید دُکھ ہوا ، خدا اُن کا سایہ تا دیر آپ سب پر قایم رکھے الہئ آمین

    الله صرف اپنے خاص بندوں کو ہی آزماتا ہے بےشک یہ بہت مشکل وقت رہا آپ سب کے لیے پر وہ زات بہیت رحمن و رحیم ہے جب اُس کے بندے پورے یقین کے ساتھ اُس سے کوئی سوال کرتے ہیں تو وہ انکار کبھی نہیں کرتا۔

    جب ایک ماں اپنے بچے کی ہر ضد پوری کرتی ہے تو وہ جو ماں کو خلق کرنے والا ہے اُس کی محبت کا اندازہ تو نا ممکن ہے نا آپی میں اور باقی سب لوگ پورے دل سے اور خالص نیت کے ساتھ اپنے رب کے آگے دعا گو ہیں کے آپ کی امی سات خیریت سے گھر واپس آ جائیں اور آپ سب کی آنے والی نسلوں کی بھی ہر خوشی مکمل صحت کے ساتھ دیکھں الہی آمین

    دعا گو

    ثمرین

  16. عزیزم نزہت نسیم. یہ جان کر قدرے تسلی ہوئی والدہ محترمہ کو اب قدرے افاقہ ہے.آپ بے فکر رہیں انشااللہ وہ بہت جلد رو بصحت ہو کر گھر آ جائیں گی. یہی تو اس عالمی بلاگ کی فیملی کی انفرادیت ہے کہ ان کے دکھ اور سکھ سانجھے ہیں. ہم تو انکے ماننے والے ہیں اپنے قاتلوں اور دشمنوں کے لیئے دعا کرتے رہے ہیں.آپ لوگ تو ہمارے اپنے ہیں. گھر میں تمام بہن بھائیوں اور والد محترم کو ہم سب کی طرف سے تسلی دلائیے گا کہ سب احباب انکی اہلیہ کے لیئے دعا گو ہیں.

  17. نگھت نسیم صا حبہ مولا آپ کی والدہ کو بیمار کربلا کے صدقے شفائے کلی عطا فرمائے آمین۔۔۔۔
    آپ بالکل پریشان مت ہوں ہماری دعایئں آپ کے ساتھ ہیں

  18. السلام و علیکُم۔
    ماں ۔ ایک ایسا مرکز ہے جب تک یہ ہستی دنیا میں موجود رہتی ہے ۔ اس مرکز کے وسیلے تمام خاندان بہن بھائی اس کے وسیلے اکھٹے رہتے ہیں ۔ جب یہ مرکز اس دنیا سے اُٹھ جاتا ہے تو سارے بہن بھائی بکھر جاتے ہیں ۔ اللہ اس مرکز کو ہر خاندان کے سر پر لمبی عمر صحت مند عمر کے ساتھ ہر خاندان پر قائم رکھ ۔
    اللہ تعالیٰ رب العزت ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ کو مکمل صحت یاب فرما اور والدہ کا سایہ سر پر سلامت رکھ اللہ تعالیٰ ان کو لمبی صحت مند عمر عطا فرما۔آمین
    وسلام ۔
    دعا گو
    آویز ۔ برمنگھم

  19. پیارے اللہ جی نزہت آپی کی والدہ کو جلد صحت عطا فرما دیجئے،،، (آمین)
    نزہب آپی اللہ نے چاہا تو آپ کی والدہ جلد صحت یاب ہو کر گھر آجائیں گی ،،، انشااللہ

  20. نگھت نسیم آپا اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو شفائے کلی عطا فرمائے آمین۔۔۔۔
    آپ بالکل پریشان مت ہوں ہماری دعایئں آپ کے ساتھ ہیں

  21. السلام علیکم
    بہت معزرت آپا میں نے ابھی عالمی اخبار کا وزٹ کیا تو یہ بلاگ پڑھا دیر سے آنے اور لکھنے کے لئیے معزرت ۔ میری دل سے آپکی والدہ کے لئیے یہی دعا ہے کے پروردگار عالم بی بی صغریٰ(ص) اور بیمار کربلا مولا سجاد(ص) کے صدقے میں آپکی والدہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔الہی آمین

  22. السلام علیکم
    میری دُعا ہے کہ ! اللہ تعالیٰ آپی کی والدہ کو صحت ِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہمیشہ اُن کی محبت اور شفقت بھری ٹھنڈی میٹھی چھاؤں سر پر سلامت رکھے اللہ تعالیٰ ان کو لمبی صحت مند عمر عطا فرما۔آمین
    آصف احمد بھٹی

  23. بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم اور عزیزی نزھت نسیم ،سلامت رھو۔۔اللہ پاک آپکی والدہ محترمہ کو صحت کامل اور شفاۓ عاجل عطا فرماۓ ۔۔ اللہ تعالی صحت و تندرستی خیر و برکت کےساتھہ آپ کے والدین کا سایہ آپ سب کے سروں پر قايم رکھے آمین یا رب العالمین یا ارحم الراحمین۔

  24. پیاری بہن ڈاکڑ صاحبہ
    اللہ تعالی کے حضور نہایت عاجزی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے پیارے نبی کے صدقے آپ کی والدہ ماجدہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور انکا سایہ رحمت آپ کے خانوادے پر قايم و دائم رکھے ۔ آمین ثم آمین

  25. ڈاکٹر صاحبہ
    آپ کی والدہ صاحبہ کا پڑھ کر دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ انہیں مکمل صحت عطا فرمائے

  26. میری اچھی بہن

    یاد کریں پلیز۔۔۔۔۔

    “کہیٰعص“

    اللہ تبارک و تعٰلیٰ خیر کردیگا۔ آمین

    ناچیز
    فیاض امر

  27. “کہیٰعص“
    فیاض امر صاحب نے جو اپنے تبصرے میں تحریر فرمایا ہے بے شک ان اہم حروف میں کافی اثر ہے ۔۔ ( قرآن کا مطالعہ کرنے والے جانتے ہیں ) ۔
    اللہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کی والدہ صاحبہ کو مکمل صحت عطا کرے ۔ آمین

  28. پیاری نگہت اب امی جان کا کیا حال ہے۔اللہ پاک انہیں مکمل صحت عطا فرمائے۔ گھروں کے اآنگن ماوں کے دم سے ہی اآباد رہتے ہیں

    نعمت سے بھا خوان ہے ماں باپ کا آنگن
    اللہ کا احسان ہے ماں باپ کا آنگن

    وہ شفقت و احساں کی نہ تھمتی ہوئی بارش
    برسات کا باران ہے ماں باپ کا آنگن

  29. آپ سب کا کس طرح شکریہ ادا کرؤں۔ اس کا اجر اللہ پاک دے گا۔ میں آپ میں سے ایک ایک دوست کی شکر گزار ہوں۔ آپ سب کی دعاؤں کے طفیل میری امی جی اب خاصی بہتر ہیں لیکن ابھی انتہائی نگہداشت میں ہی ہیں۔ سچ ہے کہ دعا اور اللہ پاک کے درمیان کوئی شے نہیں آ سکتی۔
    اللہ پاک آپ سب پر بھی اپنی رحمت رکھے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *