مسعود قاضی نے تازہ غزل یہ کہکر مجھے بھجوای ہے کہ اس نے اسے اپنی محبوبہ کے نام منسوب کیا ہے:
نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام سے بھی وہ
کرتے ہیں پھر بھی ذکر مرا ہر کسی سے وہ
سب اپنے اپنےدل کے تقاضے کی بات ہے
دل کی لگی کو میں ملوںاور دل لگی سے وہ
اک طرفہ گفتگو بھی کہاں تک کوی کرے
خاموش کرگئے ہیں مجھے خامشی سے وہ
جن کی خوشی کو مول لیے میں نے رنج و غم
اس پر بھی لگ رہا ہے نہیں ہیں خوشی سے وہ
ہونٹوں پ انکے اب بھی ہے مسعود میرا نام
دشنام تجھ کو دیتے ہیں پابندگی سے وہ
۔۔۔۔
میں پھر یہ لکھنے میں خوشی محسوس کررہا ہوں کہ مسعود قاضی اگر بھا ئی نہ بھی ہوتا تو اتنے سادہ اور پر اثر اشعار کی تعریف کیے بغیر نہ رہتا ۔
جس طرح میں اسحاق ساجد صاحب کے کلام کو پیش کررہا ہوں اسی طرح میں یہ مسعود قاضی کی یہ غزل پیش کررہا ہوں ۔ تعمیری تبصرے اس بلاگ کی رونق بڑھا سکتے ہیں ۔ یہ خیال رہے کے تعمیری تبصرے اس بلاگ کے موضوع سے ہٹ کر نہ ہوں۔
علم کا طالب :
منظور قاضی از جرمنی

منظور بھائی آپ نے برادرم مسعود کی نئی غزل پیش کی۔بہت خوب۔۔۔ہم سب مسعود صاحب کے بھی ممنون ہیں۔
مجھے ایک نشاندہی کرنی ہے جو شاید ٹائپ کی غلطی نہ ہو۔۔۔۔مطلع کا پہلا مصرعہ ذرا پھر دیکھ لیجئے گا،،،،،نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام سے بھی وہ ۔۔۔۔
باقی ساری غزل میں ”سے وہ ” ردیف ہے اور خوشی،خامشی،دل لگی قافیہ ہے۔۔۔۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کہیں ٹائپنگ کی غلطی ہے۔۔۔۔از راہ عنایت اس کو دیکھ لیں یا پھر برادرم مسعود سے کنفرم کر لیجئے۔
منظور صاحب
میرا خیال ہے یہ غزل آپنے غور سے نہیں پڑھی۔ پہلا مصرع شاید یہ ہو ۔
نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام ہی سے وہ
اللہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے ۔ آمین
آپکی دعاؤں کا محتاج ظفر جعفری
صفدر حمدانی صاحب، میں آپ سے ملتمس ہوں کہ تیسرے شعر کا پہلا مصر ع ’’اک طرفہ گفتگو بھی کہاں تک کوی کرے‘‘ میری مراد ہے ’’’’اک طرفہ‘‘‘‘
اور مقطع کا دوسرا مصرع ’’دشنام تجھ کو دیتے ہیں پابندگی سے وہ‘‘ ’’’’پابندگی‘‘‘‘ پر اپنی رائے سے نوازیں، ظفر جعفری صاحب بھی اپنی رائے دیں تو عنایت ہوگی۔
عاطف معین
معین صاحب
میں کیونکہ طفلِ مکتب ہوں اسلئے اعتماد کے ساتھ کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔ میرا خیال ہے یکطر فہ زیادہ مناسب ہوگا۔ پابندی تو سب ہی جانتے ہیں۔ پابندگی میرے لئے نیا لفظ ہے۔ آپ اپنا تبصرہ کھل کر کریں۔ مسعود دوستوں کے مشورے کھلے دل سے مانتا ہے۔ اس ہی لئے وہ میرا دوست ہے۔ وہ کھل کر مشورہ دیتا اور لیتا ہے ۔
سبحان اللہ ، ماشا اللہ : ان تما م تعمیری تبصروں نے اس بلاگ کی صحت کو برقرار رکھا۔
میں اس بلاگ کی کمپوزنگ کی غلطیوں کا ذمہ دار ہوں۔ ( میں بار بار اقرار کرتاہوں کہ جلدی کا کام غلطی پر ختم ہوتا ہے ) اور اس کے لیے مسعود قاضی سے معافی چاہتے ہوے میں اس بلاگ کی کاپی اس کو بذریعہ ای میل بھجوارہا ہوں۔ اس لیے کہ اس غزل کا خالق وہی ہے اور میں یہ جانتا ہوں کہ ہر شعری تخلیق کا خالق دوسروں کے مشوروں کو قبول کرنا اپنی انا کے خلاف سمجھتا ہے۔ ( میں یہ بات اپنے تجربوں اور مشاہدوں کی بنیاد پر کہ رہا ہوں ) ۔
مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ مسعود قاضی ہمیشہ دوسروں کے تعمیری مشوروں کو اپنے لیے باعث رحمت سمجھتا ہے۔ میں نے اور ڈلس کے رہنے والوں نے اور خاص طور پر بزم اردو ڈلس اور دانشکدہ انٹرنیشنل کے ارباب انتظام نے مسعود قاضی کی شاعری کی ابتدا اور حسب استطاعت ارتقا کو بھی دیکھا ہے ۔ میں خوش ہوں کہ اسے بلند پایہ سخنوروں کی قربت نصیب ہوی ۔
میں صفدر ہمدانی بھای کے انتہای مخلصانہ تعمیری تبصرے اور مشورے کو اور ظفر جعفری صاحب ( جو طفل مکتب ہرگز نہیں ہیں ) اور جناب عاطف معین صاحب کے انتہای مخلصانہ مشوروں کو مسعود قاضی کے لیے باعث رحمت قرار دیتا ہوں۔ جزاک اللہ
یہ بھی انتہای خوشی کی بات ہے کہ ہم سب ابھرتے ہوے اردو شعرا کی ہمت افزای کررہے ہیں ۔ ماشا اللہ ، سبحان اللہ
صفدر ھمدانی بھای کا مزید شکریہ ( ان کو برلن میں ا2 دسمبر کو دیکھنے کا بے حد اشتیاق ہے مگر افسوس کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے میں یہ سعادت حاسل نہ کرسکونگا۔ زندگی رہی تو انشا اللہ پھر کبھی )
علم کا طالب : منظور قاضی از جرمنی
آیندہ کبھی میں اپنی وہ نظم بھی یہیں کہیں لکھدونگا جسے میں نے مسعود قاضی کے لیے لکھا تھا ( اس نظم سے مسعود قاضی کی کتاب” انا کی کرچیاں” کے پڑھنے والے واقف ہیں )
جعفری صاحب، آپ برا نہ مانیں تو عرض کروں کہ آپ نے مطلع کے مصرع میں اپنی رائے دے کر اس مصرع کو اور بد مزہ کردیا
’’نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام ہی سے وہ‘‘
کبھی کوئی کسی کے نام سے ’’نالاں‘‘ نہیں ہوا کرتا، نالاں عمل سے، حرکات سے، عادات سے وغیرہ وغیرہ
مزید یہ کہ میں نے تو چند چیزوں کی طرف اشارہ کیا تھا لیکن جعفری صاحب آپ تو شاعر ہیں ماشااللہ ، آپ نے اس شعر میں
سب اپنے اپنےدل کے تقاضے کی بات ہے
دل کی لگی کو میں ملوںاور دل لگی سے وہ (اس مصرع میں سقم کی طرف اشارہ کیوں نہیں کیا؟
یا پھر اور دوسرے اشعار پر تبصرہ کیوں نہیں کیا؟
مسعود بھائی، خدانخواستہ آپ کو بد دل کرنا مقصود نہیں ہے، لیکن ہم سے ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں، اور اگر ہم واہ واہ واہ کرتے رہیں گے تو پھر
ارتقا وہیں پر رک جائے گا، آپ کوشش جاری رکھیں، انشااللہ جب آپ مرصع غزل کہیں گے تو سب سے پہلے اس کے فنی پہلوئوں کو میں اجاگر کرونگا
اور سب سے زیادہ واہ واہ میں کرونگا، میری آواز سب سے زیادہ بلند سنائی دے گی انشااللہ، مسعود بھائی آپ خود بھی غزل کو بغور پڑھیں اور خود بھی اس میں
کمزوریاں تلاش کریں، میں اور بھی بہت کچھ تحریر کرسکتا ہوں لیکن خدانخواستہ کچھ اور مقصود نہیں بلکہ موٹی موٹی باتوں کی طرف نشاندہی چاہئے، مجھے صفدر حمدانی صاحب کی استادانہ رائے کا انتظار تھا۔
جعفری صاحب ایک مرتبہ پھر معذرت، او مسعود بھائی سے بھی
عاطف معین
جی میں ابتدا میں اس لفظ”پابندگی” کی جانب اشارہ کرنا چاہتا تھا لیکن اپنی کم علمی اور طالبعلمانہ فکر کے باعث خاموشی بہتر سمجھی۔ اسی دوران متعدد منبع ہائے علم سے مستفیض و مستفید ہوا لیکن اس لفظ کے مستعمل ہونے کی دلیل کہیں سے میسر نہیں ہوئی۔ ہوسکتا ہے کہ میرے وسائل محدود ہوں۔ دراصل مجھ جیسے کوتاہ قد لوگ اسی عمل سے سیکھتے ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ میرے والد مرحوم مصطفٰی علی ھمٰدانی جو ماہر نشریات کے ساتھ ساتھ ماہر لسانیات بھی تھے وہ کتنے ہی الفاظ دوکانداروں اور تانگہ بانوں تک سے پوچھتے تھے کہ تمہارے ہاں فلاں لفظ کیسے بولا جاتا تھا۔ یہ ہی عادت اس فقیر میں بھی آئی ہے کہ صحت لفظی کے لیئے جس در تک جانا پڑے جاتا ہوں۔ میں خود عمر بھر سے ذرائع ابلاغ سے وابستہ ہوں لیکن یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا کہ اردو زبان کو سب سے زیادہ نقصان انہیں ذرائع ابلاغ نے پہنچایا ہے اور اس طرح کے کتنے ہی الفاظ اب بڑے دھڑلے سے بولے اور لکھے جاتے ہیں۔ یہ میرا پسندیدہ موضوع ہے جس پر میں بہت لکھ چکا اور بہت مار کھا چکا ہوں۔ اب یہ ”پابندگی” بھی دراصل ”تکلیفات” کی طرح ہے جو ریڈیو ٹی وی اور اخبارات میں عام لکھا جاتا ہے۔ اغلاط کو اغلیاط، شامل کی جمع شمعولیات ، پارلیمنٹ کو پارلے منٹ، نصب کو نسب حتیٰ کہ اب تو بیچارے اسلام کو بھی عسلام لکھا جاتا ہے۔ ایک لفظ اور ہے سن لیں محظوظ ہوں گے۔ ماہر بجلیات۔ جی۔ کیسا ہے۔اصل میں بات یہ ہے کہ بولنے میں تو پتہ نہیں چلتا لیکن لکھنے میں سارا پول کھل جاتا ہے۔
مجھے ابھی بھی کوئی بات حتمی طور پر اس لیئے نہیں کہنی کہ جب تک برادرم مسعود اسکی توئی توجیہہ بیان نہیں کر دیتے، ہو سکتا ہے کہ انکے استدلال سے میرے علم میں اضافہ ہو سکے۔ دراصل سیکھنے کا ایک عمل یہ بھی تو ہے نا؟
حمدانی صاحب، جزاک اللہ خیر، کیا اچھی امثال پیش کی ہیں، اور جو کچھ فرمایا بالکل بجا ہے، یہ واقعی ہماری بد نصیبی ہے کہ ہم زبان کو کہاں لے جارہے ہیں، صفدر حمدانی صاحب، آپکے والدِ محترم کوئی غیر معروف شخص نہیں تھے اور کم و بیش نشر و اشاعت اور تعلیم سے متعلق ہر شخص انہیں جانتا ہے بالخصوص پاکستان میں۔
عاطف معین
میں تہ دل سے صفدر ھمدانی صاحب کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مسعود قاضی کی غزل کے مصرعہ میں میری اور میر ے بھای مسعود قاضی کی کمپوزنگ کی غلطی کی نشاندہی کی ۔
میں ظفر جعفری صاحب اور عارف متین صاحب کی تعمیری تنقید کو مسعود قاضی تک پہنچا دیا ہوں ۔
ا ب اسکی اجازت کے بعد میں صفدر ہمدانی صاحب اور ڈاکٹر نگہت نسیم بہن کو ان پیج فانٹ میں معافی چاہتے ہوے یہ عرض کیا ہوں کہ مسعود قاضی کی درخواست ہے کہ اسکی غزل کے ان تین اشعار کو یو ں لکھیں ۔:
نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام ہی سے وہ
کرتے ہیں پھر بھی زکر مرا ہر کسی سے وہ
یکطرفہ گفتگو بھی کہا ں تک کوئی کرے
خاموش کرگئے ہیں مجھے خامشی سے وہ
ہونٹوں پہ اُن کے اب بھی ہے مسعود تیرا نام
دُ شنام دے رہے ہیںاُسی دُشمنی سے ہم
اور میں سب سے درخواست کرتا ہوں کے اس بلاگ کے موضوع کے مصرعہ کو یوں پڑھیں:
نالاں ہیں اک طرف تو مرے نام ہی سے وہ
مسعود قاضی چونکہ اپنے کاروبار اور غم دوراں کے با عث ان بلاگوں می حصہ نہیں لے سکتا اس لیے اس نے کہا ہے کہ سب کو سلام کہوں ۔
میں اتنا تو جانتا ہوں کہ جناب ظفر جعفری صاحب ایک اچھے شاعر ہیں اور مسعود قاضی کے بہی خواہ ہیں لیکن میں ابھی تک عاطف معین صاحب کے اپنے کسی شعر کو اس ویب سایٹ میں نہہیں پڑھ سکا ۔ وہ بھی اگر ان بلاگوں میں اپنی تخلیقات کو شایع کرتے رہیں تو انکی شاعرانہ قابلیت اور صلاحیت سے واقفیت ہوجاے گی۔
تنقید کرنا آسان کام ہے عاطف متین صاحب !! مگر تخلیق کرنا بے حد مشکل ہے۔ اس کاا اندازہ شعرا ہی لگا سکتے ہیں۔
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہزاروں لوگ کسی شاعر کا مقام اور اسکے کلام کی مقبولیت کا اندازہ آپ جیسے نقاد کی تنقید اور نگتہ چینی سے نہیں کرتے بلکہ شاعر کے ان آسان اشعار سے کرتے ہیں جو انکے دلوں میں اتر کر حیات دوام حاصل کرلیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
صفدر ھمدانی بھای آپ جس عمدہ طریقے سے اور شایستگی سے اپنے تعمیری خیالات لکھتے ہیں ان کو پڑھکر ہمارے دل میں آپ کے علم اور آپ کے انداز تخافب کی قدر بڑھتی جاتی ہے ۔ شکریہ ۔ آپ اس معاملے میں ایک رول ماڈل ( مثالی کردار ) کا درجہ رکھتے ہیں ۔
ہماری دلی دعایں آپکےساتھ ہیں۔
خیر اندیش :
منظور قاضی از جرمنی
اوپر کے تبصرے میں کمپوزنگ کی غلطیو ںکی معافی کے ساتھ
منظور قاضی ازجرمنی
عارف معین صاحب کو عارف متین لکھنے کی غلطی کی معافی کے ساتھ
اب میں اس بلاگ کو اپنی اس نظم پر ختم کرتا ہوں جو میں نے چھوٹے بھا ی مسعود قاضی کے لیے لکھی تھی ۔ اس کو اس نے اپنی کتاب ” انا کی کرچیاں ” میں شامل کی تھی۔ ( اس نظم کا اطلاق مسعود قاضی ہی پر نہیں بلکہ ہر ابھرتے ہوے اردو کے ستارے پر ہو سکتا ہے )
عنوان : منظور نظر
یہ سرفرازی مبارک ہو تم کو اے مسعود
خدا کرے کہ تمھارا بلند ہو اقبال
تمھارے دل میں فروزاں رہے خدا کا جلال
تمھاری روح میں تاباں رہے نبی کا جمال ( نبی صلعم پڑھا جاے )
تمھارا زور قلم اور بھی زیادہ ہو
تمھارے علم کو بخشے خدا مزید کمال
تمھاری بات کی سچائیوں کے برتے پر
ہر ایک دل میں اترتا رہے تمھارا خیال
وطن سے دور جہاں بھی رہو خوشی سے رہو
کرے ہر ایک خوشی سے تمھارا استقبال
تمھاری نیک تمنا خد ا کرے پوری
طویل زندگی پائیں تمھارے اہل و عیال
ہمیشہ کی طرح منظور کی دعاہے یہی
کہ تم خوشی سے سلامت رہو ہزاروں سال
اب میرا وہ نیا قطعہ اس نظم کی زمین میں:
ہمارا طور امیری نہیں فقیری ہے
ہمیشہ ذہن میں رکھو نصیحتِ اقبال
خودی کو بیچ نہ دو چاہے کوی قیمت ہو
قلندری میں بھی ہر لحظہ تم رہو خوشحال
۔۔۔۔۔۔۔۔
دعا گو : منظور قاضی از جرمنی
نوٹ : اب اس بلاگ کا مقصد پورا ہو گیا اسلیے اب میں اس بلاگ کو ختم کرتا ہوں ۔ اور اپنے
اس بلاگ کی طرف سب کو توجہ دلا نا چاہتا ہوں جسے میں نے استاد قمرجلالوی پر شروع کیا ہوں ۔
معین صاحب سلام علیکم
میرے یہ کہنے میں قطعاً کوئ انکساری نہیں ہے کہ میں طفلِ مکتب ہوں۔ جہاں تک پہلے مصرع پر میری رائے کا تعلق ہے تو بھئ میں تصحیح نہیں کی تھی صرف یہ کہا کہ منظور صاحب نے شاید عجلت سے کام۔ رائے کا اظہ میں آپکی دعوت پر دوسر ے دو مصروں پر کیا تھا۔ مسعود کھلے دل کا متحمل ہے۔ اسنے غزل میں ترمیم کرلی۔ آپ ایک پائے کے مبصر ہیں اور آپ کھل کر تپصرہ کریں۔ اس سے ہماری اصلاح ہوگی۔ میری ایک کمزوری ہے کہ کسی کا اچھا شعر میرا پیچھا نہیں چھڑتا اور کمزور شعر میرا پیچھا نہیں کرتا۔ تنقید کی صلاحیت مجھ میں نہیں ہے۔ ایک شعر آبکی نزر کر رہا ہوں
دل میں ہحومِ غم کے سوا کچھ نہیں ظفر
یہ اور بات ہے کہ نہ چر چا کرے کوئ
منظور بھائ کی حیدر آبادی پڑھنے میں بہت لطف آتا ہے ۔ ٹائپنگ کرتے میں میں اکثر حروف چھوڑ جاتا ہوں اور میرا کمپیوٹر اردو میں کریکشن کی اجازت ںہیں دیتا۔ طارق ہاشمی نے بھی مدد کی کوشش کی لیکن کام نہیں بنا۔ معافی چاہتا ہوں۔
منظور بھائی اس بلاگ کا اختتام کر چکے اس لیئے اب مزید کیا لکھا جائے۔ ہاں ایک بات لکھنے کی اجازت دیجئے منظور بھائی کہ آپ نے درست اشعار لکھ دیئے ہیں تو آہکا لکھا کافی ہے۔ اب اگر اوپر پہلی لکھی غزل کے اشعار کو درست کر دیا تو کوئی نیا قاری پریشان ہو جائے گا کہ جب اشعار درست ہیں تو یہ سب لوگ بحث کیا کر رہے ہیں۔ آپ نے تصحیح فرما دی ہے اس لیئے اسی کو سب باتوں پر ترجیح دی جائے گی۔ یہ میری رائے ہے لیکن اسکے باوجود آپ اگر چاہیں گے تو اسے تبدیل کر دیا جائے گا۔
منظور پھائ
معذرت کے ساتھ کہونگا کہ شعر کوئ بھی وہ شخض کہ سکتا ہے جسکی طبع میں یہ چیز ہو۔ لیکن تنقید کیلئے صاحبِ فہم وذکآ ہونا ضروری ہے۔
اسلئے
لازم ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل
اگر اسے تنہا چھوڑ دیا جائے تو پھر نکتہ چیں ہونے کی تہمت لگ سکتی ہے۔ تنقید اور نکتہ چینی میں تفریق کئے پغیر ان الفاظ کا استعمال نا جائز ہوگا۔ یہ میری ناقص رائے ہے جس سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
محترم و مکرم ظفر جعفری صاحب۔ سلامت باشد
مجھے ایک درخواست کم ازکم آپ جیسے صاحب مطالعہ آدمی سے تو ضرور کرنی ہے اور وہ یہ کہ کسر نفسی ،تکلفات یا انکساری یہ سب تو درست ہے لیکن میں نے کبھی اس رویے سے اتفاق نہیں کیا کہ ہم خود ہی اپنی رائے کو ”ناقص رائے” کہیں۔ بھلا کیوں کہیں؟ وجہ ۔ سچ تو یہ ہے کہ ہم لوگ ہی صائب الرائے ہیں اور جب ہم اپنی رائے کو ناقص کہیں گے تو دوسرا تو بڑے آرام سے اسے آپ ہی کے خلاف استعمال کرے گا۔ مجھے یونان کا ایک سیمینار یاد ہے کوئی دو سال پہلے۔ اسی طرح ایک صاحب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ”میری ناقص رائے میں اس طرح ہے” میں صدارت کر رہاتھا میں نے فوری طور پر کہا کہ کہ ” حضور انتظامیہ نے تو آپکو اس موضوع پر ماہر کے طور پر بلایا تھا اور آپ خود کہہ رہے ہیں کہ میری ناقص رائے؟ خیر یہ تو ایک جملعہ معترضہ تھا میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ چلیں ہم کوئی سابقہ لاحقہ استعمال نہیں کرتے بس ایسے کہہ دیا کریں کہ ” میری رائے میں”۔ کیا خیال ہے؟
صفدر بھای : آپ کا فیصلہ بالکل درست ہے ۔ میں نے اپنی طرف سے اور مسعود قاضی کی طرف سے تمام باتوں کی وضاحت کردی ۔یہی کافی ہے۔
ویسے ظفر جعفری صاحب نے تو اوپر یہ کہ دیا کہ شاعر کے پاس فہم وذ کا ھے ہی نہیں اور اگر ہے تو وہ صرف اور صرف نقاد کے پاس ہی ہے۔
ظفر جعفری صاحب کے متعلق میرے بھای مسعود قاضی نے ابھی ابھی ٹیلی فون پر کہا ہے کہ انکی با توں میں ا ور انکےبرتاومیں کافی خلوص ہے اور انہوں نے مسعود قاضی کی کتاب کی رونمای اوکلا ہوما میں بڑےہی شاندار پیمانے پر اپنے اخراجات سے کروای ۔ جس کے لیے وہ ظفر جعفری صاحب کا ممنون ہے ۔ دعا ہے کہ یہ خلوص ہمیشہ برقرار رہے۔
چونکہ ا س بلاگ کا مقصد پورا ہو گیا ، اسے ختم ہوجانا ہی اچھا ہے۔
عالمی اخبار کی ویب سایٹ کے وقار کا شیدای :
منظور قاضی از جرمنی
منظور پھائ
میں نے قطعاً یہ نہیں کہا کہ شاعر کے پاس فہم وذکا نہیں ہوتا۔ لیکن ہر شاعر کے پاس اسکا بدرجہ اتم ہونا ضروری نہیں۔ البتہ نقاد کے پاس اسکا ہونا ضروری ہے ورنہ اسکا شمار نکتہ چینوں میں ہوتا ہے چلئے اب اُستاد قمر جلالوی کی طرف چلتے ہیں۔ آپ شمع ہیں ہم پروانے
تو ایک لیکن ترے دیوانے بہت ہیں۔
تو ایک ہے لیکن ترے دیوانے بہت ہیں۔
صفدر بھائ بہت خوب۔ آپکی بات سر آنکھوں پر۔ آپ مرثہ نگار ہیں۔ آپ جیسے شعراء تین تین گھنٹے پڑھتے ہیں اور ہر مصرع پر داد حاصل کرتے ہیں۔
مرثیہ
برادر معظم ظفر جعفری۔ میں تو مرثیہ نگار ہوں اور یہی فخر مجھے پورے یقین شفاعت کے ساتھ قبر میں لے کے جائے گا۔ ایک شعر سن لیجئے آپکو لطف آئے گا۔
پوچھا کسی نے قبر میں مجھ سے امام کون
خاکِ شفا پکار اُٹھی یا علی علی
۔۔۔۔۔۔یا پھر۔۔۔۔
کفن میں میرے اک خاکِ شفا اک مرثیہ رکھنا
میں اسنادِ شفاعت لے کے خود محشر میں جاؤں گا
ہمارے عزیز ترین صفدر ہمدانی صاحب کے اتنے موثر اور مقدس تبصر ے پر یہ بلاگ ختم ہوتا ہے۔
ہمدانی صاحب بہت خوب
سلسہ حسین بلاگ میں جاری رہے گا انشا اللہ۔
محترم ومکرم ظفر جعفری بھائی۔ امام مظلوم کی یاد کا سلسلہ اوہر سیدہ ثنا زہرا کے بلاگ میں اجری ہے۔ آیئے نا۔تشریف لایئے۔دیدہ و دل منتظر ہیں آپکے
میری طارق ہاشمی صاحب سے درخوات کہ آپ بھی حسین بلاگ کی زینت بنیں ۔ آپ تو اپنی والدہ کے ساتھ کربلا اور نجف کی زیارت کر چکے ہیں۔
میری طارق ہاشمی صاحب سے درخوات کہ آپ بھی حسین بلاگ کی زینت بنیں ۔ آپ تو اپنی والدہ کے ساتھ کربلا اور نجف کی زیارت کر چکے ہیں۔ آپ جب اس عنوان پر کچھ کہتے تو اُ سکا کیف ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ ہمدانی صاحب با خدا آپ جھوم جائیں گے۔
ظفر جعفری صاحب کو شاید یہ معلوم نہیں کہ جناب طارق ہاشمی صاحب اس ویب سایٹ کی تمام بلاگوں پر نظر رکھتےہیں اور اب تو وہ اپنے مشفق استاد جناب نعیم حامد علی الحامد صاحب کے بلاگ پر اپنی توجہ دے رہے ہیں۔ یقینی طور پر وہ موقعہ ملنے پر حسینی بلاگ میں بھی اپنے اشعار لکھ سکتےہیں۔
یہ بلاگ تو ختم ہو چکا ہے ۔
چونکہ میں اس بلاگ کی نظامت نہیں کرسکونگا اس لیے درخواست ہے کہ اس بلاگ میں مزید کوی تبصرے نہ لکھے جایں۔