اطلاع

السلام علیکم
محترم احبان محفل ، ابھی ابھی پاکستان سے اطلاع آئی ہے کہ گزری رات میری بیگم گھر کی سیڑھیاں اُترتے ہوئے گر گئی ہیں ، ابھی زیادہ تفصیل تو معلوم نہیں ہو سکی ، مگر رات لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھر میں مکمل تاریکی ہو گئی تھی اور اُس وقت میری تین سالہ بیٹی چھت پر تھی میری بیگم اُسے لینے اُوپر گئی اُسے اُٹھا کر وآپس اُترتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور بچی کو بچانے کے چکر میں خود بری طرح زخمی ہو گئی ہیں ،میری کوشش ہے کہ میں پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان چلا جاؤں ، اِس لیے کچھ عرصے کے لیے میں فورم پر حاضر نہ ہو سکوں گا ، اور آپ سب سے رابطہ بھی شاید نہی ہو سکے گا ، پیشگی معزرت خواہ ہوں ۔
آصف احمد بھٹی

17 thoughts on “اطلاع”

  1. اللہ سوہنا آپ کی اہلیہ کو خیر و عافیت سے رکھے۔۔آمین
    پاکستان پہنچ کر ان کی خریت کی اطلاع ضرور دیجئے گابرادرآصف۔۔۔
    اللہ آپ کے اہل خانہ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے آمین

  2. السلام علیکم
    میں آج رات قطر ائیر ویز سے پاکستان ( کراچی ) جا رہا ہوں ، کراچی کے لیے آج کوئی ڈائیرکٹ فلائٹ نہیں ، ایک گھنٹہ دوحہ میں رکنا پڑے گا ، آپ سب سے درخواست ہے میری بیگم کی صحت یابی کے لیے دُعا ضرور کیجئے گا ۔
    آصف احمد بھٹی

  3. میرے بھائ آصف احمد بھٹی ۔۔ سلامت رھو۔

    مجھے علم ھے پردیس میں اس طرح کی خبر سنکر دل کی کیا حالت ھوتی ھے ۔۔ اللہ پاک تم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے،آمین

    اللہ پاک تمھاری مسز کو صحت کاملہ ، شفاۓ عاجل عطا فرماۓ ۔اور بچی کو بھی صحت ،تندرستی عطا فرماۓ امیں

  4. السلام علیکم
    محترم جناب ناصر زیدی صاحب ، آپ کا بہت بہت شکریہ ، کوشش کرونگا کہ رابطہ رکھوں مگر وعدہ نہیں کرونگا کہ جانے وہاں کیسے حالات کا سامنا کرنا پڑے ۔
    آصف احمد بھٹی

  5. السلام علیکم
    شاہین آپی ، اتنی ڈھیروں شفقتوں کا بہت بہت شکریہ ، اللہ کا شکر ہے کہ بچی کو کوئی چوٹ نہیں آئی ، میری اہلیہ اُسے بچانے کے چکر مین ہی زیادہ زخمی ہو گئی ہیں ، میری اہلیہ کے لیے دُُعا کیجئے گا ، اور اب بس میں آفس سے نکل رہا ہوں ، ٹکٹ لیکر سیدھا گھر جاؤنگا اور تیاری کر کے ائر پورٹ ، رات دس بچے کی فلائٹ ہے ۔ دُعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔
    آصف احمد بھٹی

  6. آصف احمد بھٹی صاحب: اللہ آپ کی اہلیہ کو جلد از جلد صحت یاب کردے اور اسے اور آپ کو اپنے بچوں اوربچیوں کی تمام خوشیاں دیکھنا نصیب کرے : آمین
    ……
    دعا گو
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  7. برادر عزیز آصف احمد بھٹی۔ آپ اسوقت پاکستان کی طرف محو پرواز ہوں گے۔ مولائے کائنات آپکی اہلیہ محترمہ کو اپنی پناہ میں رکھے اور بچی سمیت تمام اہل خانہ بخیریت رہیں۔ یہ ہم سب کی دلی دعا ہے۔ یہ عالمی بلاگ کی فیملی تو ہے ہی مختصر اور یہ میرے فلسفہ بلاگ کی کیسی بڑی دلیل ہے کہ خوشی ،غمی اور تکلیف میں جیسے کوئی دوسرے بہن بھائیوں کو بتا کر جاتا ہے کہ میرے ساتھ یہ ہوا ہے اور میں جا رہا ہوں اسی طرح بھائی آصف نے ہم سب کو مان دیا ہے۔ مولا کریں کہ اپکا سفر بخیر ہو اور آپ خیریت سے کام پر واپس آئیں۔ ہم سب آپ اور اپ کے سب اہل خانہ کے لیئے دعا گو ہیں۔ ہمیں علم ہے کہ آپ اہلیہ کی عیادت میں مصروف ہونگے لیکن جب بھی کچھ فرصت ملے ہمیں تازہ ترین صورت حال سے ضرور مطلع کیجئے گا۔

  8. آصف احمد بھٹی صاحب اللہ آپ کی زوجہ کو صحت عطا فرمائے. آمین.

  9. آصف احمد بھٹی صاحب،
    اللـہ آپ کی جیون ساتھی کو مکمل صحت یابی اور عمر خضرعطا فرمائے. اپنی خیریت سے مطلع رکھئے گا، آپ سب کا اللـہ نگہبان.

  10. آصف بھٹی صاحب !
    اللہ کریم بیمارِ مدینہ بی بی صغرا(ع) کے صدقے میں آپ کی بیگم صاحبہ کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، انہیں اور آپ کے بچوں کو سلامتی عطا فرمائے اور آپ سب کو سوائے غمِ حسین(ع) کوئی دوسرا غم نہ دکھائے، آمین، الٰہی آمین-

    جناب ہمدانی صاحب قبلہ نے یہ بہت خوب صورت بات کہی کہ ” یہ میرے فلسفہ بلاگ کی کیسی بڑی دلیل ہے کہ خوشی ،غمی اور تکلیف میں جیسے کوئی دوسرے بہن بھائیوں کو بتا کر جاتا ہے کہ میرے ساتھ یہ ہوا ہے اور میں جا رہا ہوں اسی طرح بھائی آصف نے ہم سب کو مان دیا ہے۔”

  11. ڈیر آصف بٹھی صاحب!
    اللہ آپ کو خریت کز ساتھ اپنے گھر پہنچائے اور آپ کے اہل و عیال کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. اللہ آپ کی اہلیہ کو تندرستی و صحت عطا فرمائے. آمین ثم آمین سرور غزالی

  12. بھئی آصف احمد بھٹی صاحب۔
    سلام مسنون۔ ممکن ہے اب تک آپ پاکستان پہنچ چکے ہوں۔ خداوند متعال آپ کو آسانی عطا فرمائے اور آپ اپنی زوجہ محترمہ کو با خیریت پائیں۔دعا ہے کہ اللہ کریم آپکو اپنے خاندان سمیت خوش و خرم و بصحت و سلامتی رکھے۔ اپنی اور اپنے خانوادے کی خیریت سے آگاہ کیجیئے گا۔
    نا چیز

  13. آصف احمد بھٹی صاحب

    خدا کرے آپکی بیگم جلد رو بصحت ہوجائیں اور یہ لوڈ شیڈ نگ ختم ہوجائے۔

  14. آصف بھٹی صاحب ! یہ خبر سن کر خوشی نہیں ہوئی ، خدا سےدعا ہے کے آپ کی بیگم صحت یاب ہوں اور آپ سب خریت سے اپنے گھر خوش و خرم واپس آئیں .امین

  15. محترم جناب آصف احمد بھٹی صاحب
    سلام مسنون
    اللہ کریم
    آپ
    کی
    اہلیہ محترمہ
    کو
    کامل صحت یابی عطا کرے
    اور
    آپ کی تمام مشکلات
    کو
    آسان فرمائے
    ہماری
    دعائیں
    آپ کے
    ساتھ ہیں
    (آمین بحرمۃ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم )

  16. آصف بھائی مجھے آپکی تکلیف کی شدت کا احساس ہے کہ میں اسی قسم کی تکلیف سے گزر چکی ہوں ۔۔ اللہ کریم اپنے حبیب کے صدقے آپ کو خوشیوں سے مالا مال کرے اور آپ کے ساتھ کو سلامت رکھے ۔۔ آمین

  17. آصف بھائی میں اسلام اباد گئی ہوئی تھی معزرت قبول فرمائیں تاخیر سے انے پر امید کرتی ہوں بھابھی مولا (ع) کے صدقے اپ پہلے سے بہتر ہوںگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *