قتل حسين مظلوم کے بعد ان کے خيموں ميں آگ لگائی گئی، اور نواسہ رسول اسلام کے گھر کو بڑی بے باکي کے ساتھ لوٹ ليا گيا، رسول زاديوں کو اسیر بنایا اور امام حسين کے بيمار بيٹے امام زين العابدين عليہ السلام جو اس معرکہ ميں بچ گئے تھے ان کے ھاتھوں اور پيروں ميں ہتھکڑياں او ربيڑياں اور گلے ميں طوق پہنايا گيا، اور انھيں رسول زاديوں کے ھمراہ کربلا سے قيد اور اسير کرکے کوفہ اور وھاں سے شام لے جايا گيا۔
مظلوميت کے اس اسير شدہ قافلہ کي قيادت و سرداري جس شخصيت کے ھاتھوں ميں تھي وہ کربلا کي شير دل خاتون اور علي جيسے شجاع انسان کي شجاع بيٹي جناب زينب تھيں
جناب زينب کے آتشيں خطبوں اور شام کي بدلتي ھوئي فضا نے يزيد کو مجبور کرديا کہ وہ جلد از جلد اھل حرم کو رھا کر دے اور يہ جناب زينب کي سب سے پھلي کاميابی تھي کہ آپ نے رھائي کے فوراً بعد خود يزيد کے گھر يعني شام ميں اپنے بھائي کي صف عزا بچھائي، اور وہ اربعين (چھلم) 20 صفر کا دن تھا جب يہ دکھيا بہن اپنے بھائي امام حسین کا چھلم کرنے کربلا پھونچي تھي اور اپنے بھائي کي قبر پر روتے ھوئے شام کي فتح کا اعلان کيا تھا۔
سلام آخر:-
سلام خال نشینوں پے سوگواروں کا-
غریب دیتے ھیں پرسہ تمھارے پیاروں کا-
بچے تو اگلے برس، ھم ہیں اور یہ غم بھر ھے
جو چل بسیں تو اپنا یہ سلام آخر !

دوست کب تک ماضی کی تلخیوں میںکھوئے رہو گے۔ اب حال کی فکر کرو اور عراق کے موجودھ حالات پر دوحہ لکھو اور اسے ٹھیک کرنے کی بات کرو جہاں مسلمان غیرمسلمانوں کی فوج کے سائے میںظلم سہ رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔
Mera Pakistan…. I don’t understand what are u trying to say.
میرا پاکستان بھائی یا بہن !
ان اقوام نے کبھی ترقی نہیں کی جنھوں نے اپنے ماضی کو بھلا دیا، یا ان کو ایک قیمتی سرمایہ جاننے کے بجایے ماضی کی تلخیاں جانا !!!
واقعۂ کربلا یہ تحریک فقط ایک حسینی تحریک نھیں ھے بلکہ اسلامی تحریک ھے اور نہ فقط اسلامی تحریک ھے بلکہ ایک ایسی تحریک ھے جو رھتی دنیا تک تمام انسانوں کو اپنے اندر سمیٹے ھوئے ھے ۔کیونکہ اسلام تو آیا ھی اس لئے تھا کہ انسان اپنی اس انسانیت کو پیش نظر رکھتے ھوئے زندگی گذارے ، لھٰذا جھاں جھاں اسلام ھو گا وھاں وھاں حسین(ع) بھی موجود ھوں گے اورا سی طرح جھاں جھاں مسلمان بلکہ انسان اور ان کی مشکلات و مسائل ھوں گے وھاں وھاں حسین(ع) بھی جلوہ نمائی کرتے نظر آئیں گے.
واقعۂ کربلا کو زندہ رکھنا اور اس تاریخی واقعے سے درس حاصل کرنا اور اپنی زندگی کو حسینی بنانا ۔اگر ظلم ھوتا دیکھیں تو ظلم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس سے گفتگو کرنا، موجودہ حالات میں لبنانی مسلمانوں پر ظلم، اس کے بعد فلسطین عالم اسلام کا سب سے بڑا مسئلہ، اس کے بعد افغانستان میں کیا ھوا، اور اب میں عراق پر ظلم،
اس سب کا جواب تاریخ کربلا سے ھی ملتا ھے،
واقعۂ کربلا کے بعد امام خمینی نے اس واقعے کا صحیح طور پر ادراک کیا، اور وہ سب کچہ کر دکھایا جو عام انسانوں کے لئے تقریبا ناممکن سا تھا۔ ایران کے اسلامی انقلاب کی بنیاد ھی عاشورا کے واقع پر رکھی گئی تھی. دنیا میں اگر ظلم کے خلاف کسی کی آواز اٹھتی ھے تو وہ فقط ایران کی ورنہ بقیہ ساری مملکتیں ساکت ھی رہ جاتی ھیں ۔اور اگر زبان کھولتی بھی ھیں تو فقط الفاظ کی حد تک اور بس۔
کاش! ھم اس واقعۂ کربلا کو پیش نظر رکھیں تو آج نہ کھیں ظلم ھو نہ ظالم۔ سارا معاشرہ حسینی معاشرہ ھو ۔ لیکن اس کے لئے کیا کیا جائے کہ واقعۂ کربلا اور حسین(ع) کی مظلومیت کو فقط ایک ماضی گردان کر اور اس عظیم واقعے کے تمام بلند و بالا اھداف و اغراض و مقاصد کو پس پشت ڈال دیاگیا ھے۔
خدا سب کو فھم ا ادراک دے حق کے ساتھ ، اور اپنا رحم کرے.امین
میرا پاکستان بھائی یا بہن !
مھربانی کر کے ان گزشتہ عالمی اخبار بلاگز پر بھی نظر ڈالیں، اور بھر اپنے پھلے جملے پر زرا غور فرمائیں!
جزاک اللہ و شکریہ !
http://www.aalmiakhbar.com/blog/?p=249
http://www.aalmiakhbar.com/blog/?p=126
http://www.aalmiakhbar.com/blog/?p=265
http://www.aalmiakhbar.com/blog/?p=240
اور اس طرح کے کئی اور بلاگز ہیں جن میں آپ کو حال کی فکر اور موجودہ حالات، اور اسے ٹھیک کرنے کی بات ملے گی جہاں ظلم اور ظالم کی نشاندہی کی گئی ھے !
“کاش! ھم اس واقعۂ کربلا کو پیش نظر رکھیں تو آج نہ کھیں ظلم ھو نہ ظالم۔ سارا معاشرہ حسینی معاشرہ ھو ۔ لیکن اس کے لئے کیا کیا جائے کہ واقعۂ کربلا اور حسین(ع) کی مظلومیت کو فقط ایک ماضی گردان کر اور اس عظیم واقعے کے تمام بلند و بالا اھداف و اغراض و مقاصد کو پس پشت ڈال دیاگیا ھے۔”
ثنا مجھے آپ کے لکھے ایک ایک جملے سے اتفاق ھے ۔واقعہء کربلا ایک قصہّء پارینہ نہیں بلکہ ہمارے آج اور آنے والے کل کی بنیاد ہے ۔
جو قومیں اپنی تاریخ کو بھلا دیتی ھہں وہ صفحہ ہستی سے مٹجاتی ہیں- اور جو قومیں اپنی تاریخکو نہ صرف سمبھالتی ہیں بلکہ اس کو ھمیشہ یاد بھی رکھتی ہیں وہ قومیں صرف زندہ ھی نہیں رہتیں بلکہ ان کا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا ہے- دستور یہی ہے کہ انسان تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے حال کے فیصے کرتا ہے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرتا ہے-
حضور اکرم ، ختمالمرسلین (ص) خلق خدا کے لئے رحمت العالمین ہیں اسی لئے حضرت امام حسیں(ع) کی قربانی کسی خاص مذھب کے لئے بلکہ بنی نو انسان کے لئے تھی- واقع کربلا کوئی تلخی نہں بلکہ ایک حقیقت ہے جسے تسلیم کرنے سے بنی نو انسان کے سارے مسائل حل ہو سکتے ہیں- افسوس کہ آج کا مسلمان کتنی آسانی سے کربلا کو ایک قصہ پارینہ کا نام دے کہ ظالم کی حمایت میں مصروف ہے- کسی بھی معاشرے میںظلم اس وقت بند ہوا ہے جب کسی نے ظالم کو بے نقاب کیا ہے- اگر آپ ایک ترقی پسند اور انصاف پر معاشرہ چاہتے ہیں تو پھر آپ کو نا حق کو نا حق کہنا پڑے گا۔
پاکستان میں زیادہ تر حکومت فوج نے کی ہے اس لئے وڈیروں اور دیگر مرعات یافتہ طبقہ نے ہر فوجی حکمران کا صرف ساتھ ہی نہیں دیا بلکہ مطلق العنانی کو عین دین کے مطابق بھی کہا ہے- اپنی مصلحت کے تحت اپنے ضمیر کا گلہ دبایا-
آج وہ ہی لوگ جمھوریت اور آزاد عدلیہ بات کر رہے ہیں- لیکن وہ نہ ہی جمھوریت لا سکتے ہیں اور نہ ھی عدلیہ کو آزاد کروا سکتے ہیں- وجہ صرف اتنی سی ہے کہ ان لوگوں نے ظالم کو بے نقاب کرنے کے بجائے ظالم کے ھاتھ پہ بیعت کی۔
آج ہر پاکستانی ہی کہتا نظر آتا ہے کہ ظلم سے پاک ایک انصاف پر مبنی معاشرہ ھی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے-
لیکن یہ اس وقت ممکن ہے جب آپ ظالم کو رد کر کے حق کا ساتھ دیں- بہت دکھ کی بات ہے کہ مسلمان صرف تعصب برائے تعصب کی وجہ سے ظلم کو تو برا کہتے ہیں مگر ظالم کا دفا ع کرتے ہیں- حق کہ پہچانتے ہوئے بھی جھوٹ اور باطل کا ساتھ دیتے ہیں-
حضرت امام حسین(ع) کی قربانی کا مقصد ہی صرف اتنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے حق کا ساتھ دو-
آج ھمارے معاشرے میں جتنی بھی برائیاں ہیں اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ لوگ حسینیت سے دور اور یزید کے نزدیک ہیں-
“میرا پاکستان” صاحب /صاحبہ اپنی تاریخ کو یاد رکھیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ دونوں جھانوں کی کامیابی کا راز محبت امام حسین(ع) میں ہے-
میرا پاکستان جی۔کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ اپنے اصل نام سے آتے یا آتیں،ہماری پالیسی تو یہ ہے اس قسم کے فرضی ناموں کے تبصرے شائع نہیں ہوتے لیکن اب جو یہ شائع ہو گیا ہے تو یہ بھی سن لیجئے کہ یہ کوئی ماضی کی تلخی نہیں بلکہ ایک مکمل جہان کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کی کلید ہے۔ امام حسین کی قربانی تھی ہی ہر وقت کے یزید سے ٹکرانے کے لیئے اور آج بھی اسوئ حسینی پر چلنے والے وقت کے یزید سے ٹکراتے ہیں۔ مسلمانوں کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ ہی ایسی فکر اور سطحی خیالات ہیں۔ خدا کے لیئے ذہن کو وسعت دیں اور کربلا کو آفاقی تناظر میں دیکھیں۔
واقعہ کربلا کي روح و حقيقت يہ ہے کہ امام حسين اِ س واقعہ ميں ايک لشکر يا انسانوں کي ايک گروہ کے مد مقابل نہيں تھے، ہرچند کہ وہ تعداد ميں امام حسين کے چند سو برابر تھے،بلکہ آپ انحراف و ظلمات کي ايک دنيا کے مد مقابل کھڑے تھے اور اِ س واقعہ کي يہي بات قابل اہميت ہے ۔ سالار شہيدان اُس وقت کج روي، ظلمت اور ظلم کي ايک پوري دنيا کے مقابلے ميں کھڑے تھے اور يہ پوري دنيا تمام مادي اسباب و سائل کي مالک تھي يعني مال و دولت، طاقت ، شعر، کتاب، جھوٹے راوي اور درباري ملا، سب ہي اُس کے ساتھ تھے اور جہان ظلم و ظلمت اور انحراف کي يہي چيزيں دوسروں کي وحشت کا سبب بني ہوئي تھيں۔
ايک معمولي انسان يا اُس سے ذرا بڑھ کر ايک اور انسان کا بدن اُس دنيا ئے ظلمت و ظلم کي ظاہري حشمت ، شان وشوکت اور رعب و دبدبہ کو ديکھ کر لرز اٹھتا تھا ليکن يہ سرور شہيداں تھے کہ آپ کے قدم و قلب اُس جہان شر کے مقابلے ميں ہرگز نہيں لرزے ، آپ ميں کسي بھي قسم کا ضعف و کمزوري نہيں آئي اور نہ ہي آپ نے (اپني راہ کے حق اور مدمقابل گروہ کے باطل ہونے ميں) کسي قسم کا شک وترديد کيا، (جب آپ نے انحرافات اور ظلم و زيادتي کا مشاہدہ کيا تو) آپ فوراً ميدان ميں اتر آئے۔ اس واقعہ کي عظمت کاپہلو يہي ہے کہ اس ميں خالصتاً خدا ہي کيلئے قيام کيا گيا تھا۔
جس طرح پيغمبر اکرم نے تن ِ تنہا پوري ايک دنيا سے مقابلہ کيا تھا امام حسين بھي واقعہ کربلا ميں جہانِ با طل کے مدمقابل تھے؛ حضرت رسول اکرم بھي ہرگز نہيں گھبرائے ، راہ حق ميں ثابت قدم رہے اور منزل کي جانب پيش قدمي کرتے رہے، اسي طرح سيد الشہدا بھي نہيں گھبرائے، ثابت قدم رہے اور آپ ٴنے دشمن کے مقابل آکر آنکھوں ميں آنکھيں ڈال ديں۔ تحريک نبوي اور تحريک حسيني کا محور و مرکز ايک ہي ہے اور دونوں ايک ہي جہت کي طرف گامزن تھے۔ يہ وہ مقام ہے کہ جہاں’’حُسَين? مِنِّي وَاَنَا مِنَ الحُسَينِ ‘‘ کا معني سمجھ ميں آتا ہے
واقعہ کربلا کي عظمت کا ایک اور پہلو يہ بھی ہے کہ امام حسين ايک ايسي طاقت و قدرت کے مد مقابل سيسہ پلائي ہوئي ديوار بن گئے کہ جو تمام مادي اسباب و وسائل کي مالک تھي۔
امام حسين کے دشمن کے پاس مال و دولت تھي ، وہ قدرت و طاقت کا مالک تھا، اسلحہ سے ليس سپاہي اس کي فوج ميں شامل تھے اور ثقافتي و معاشرتي ميدانوں کو فتح کرنے والے مبلغ و مروج اورمخلص افراد کا لشکر بھي اُس کے ساتھ تھا۔ کربلا قيامت تک پوري دنيا پر محيط ہے ، کربلا صرف ميدان کربلا کے چند سو ميٹر رقبے پر پھيلي ہوئي جگہ کا نام نہيں ہے بلکہ آج کي دنيائے استکبار و ظلم اسلامي جمہوريہ کے سامنے کھڑي ھے ۔
قیام کربلا جو سب سے اھم بات تھی وہ یہ ھے کہ جب بنی امیہ یہ کوشش کر رہے تھے کہ پیغمبر اسلام (ص) کی سنت کو مٹا کر زمانہٴ جاہلیت کے نظام کو جاری کیا جائے۔ تو امام عالی مقام نے فرمایا کہ ”میں عیش و آرام کی زندگی بسر کرنے یا فساد پھیلانے کے لئے نہیں جا رہا ہوں۔ بلکہ میرا مقصد امت اسلامی کی اصلاح اور اپنے جد پیغمبر اسلام (ص) و اپنے بابا علی بن ابی طالب کی سنت پر چلنا ہے۔
ایک معاصر عربی ادیب نے کہا ہے کہ اسلام قیام کے لحاظ سے محمدی ہے اور بقا کے اعتبار سے حسینی مذہب ہے۔
اسلام کی بقا کا شکر شعیہ ،سنی کے فرق سے بالا تر ھو صرف بحثیت مسلمان ھم سب کو ادا کرنا چاھیئے اور اپنے ھر معاملے میں روح کربلا کو پیش نظر رکھنا چاھیئے ۔۔ اور یہ وہ سبق ھیں جو ھر زمانے میں ھر ایک لیئے مشعل راہ ھے ۔۔۔ جیسے قران کبھی مٹ نہیں سکتا ۔۔ھمارے رسول اکرم کی تعلیمات اور ھدایت نہیں بدل سکتی ۔۔ایسے ھی جناب امام عالی مقام سرور شہيداں حضرت امام حسین عالیہ اسلام کی شہادت اور واقعہ کربلا کی حرمت کو فنا نہیں ھے ۔۔ امام عالی مقام فرماتے ھیں “ بہترین بالمعروف اور نھی عن المنکردین میں یہ ھے “ جومظلوموں کو، ظالموں کے مقابلہ میں اپنا حق لینے کے لئے اکساتا رھتاھے۔
پھر حضرت امام حسین علیہ اسلام کی شہادت کیسے رایئگاں اور ایک بھولا ھوا تاریخ کا ورق ھو سکتی ھے ۔۔۔ اسلام تو زندہ ھوتا ھے ھر کربلا کے بعد ۔۔ اور کربلا کا واقعہ امت اسلامی کی اصلاح اور جد پیغمبر اسلام (ص) کی سنت کی بقا کی علامت ھے ۔۔جابر ،ظالم حکمرانوں اور جدید ھتیاروں سے لیس دشمنوں سے بہادری اور شجاعت کا ایک ایسا درس ھے جس سے جو چاھے اپنی اصلاح کر لے ۔
اسلام کی تاریخ قربانیوں سے رقم ہے۔یہ سلسلہ خود نبی کریم صلی علیہ و سلم کی نبوت کے دوران بھی جاری رہا اور اسکے بعد بھی۔ چار خلفا راشدین میں سے تین شہید کئے گئے یعنی عمر، عثمان اور علی رضی اللہ عنہم اجمعین۔ افسوس یہ کہ ہم نے اس سب سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور نہ شائد کبھی سیکھیں گے۔
کربلا کو ماضی بنانے والے اسی وقت کی تلاش میں ہیں کہ کب وہ وقت آئے کہ اسلام اور نبی ء اسلام کو بھی قصہ ء پارینہ بنا دیا جائے۔ یہی کو شش تو کی تھی یزید پلید نے بھی۔ وہ سمجھ رہا تھا کہ نواسہء رسول کو قتل کرکے اور ان کے خاندان کو اسیر بنا کر وہ اسلام کی ہمت توڑ دے گا، لیکن حسین ابن علی (ع) نے اسلام کو علی اصغر(ع) جیسے کم سن سے لیکر عباس(ع) دلاور تک کے ہاشمی کڑیل جوان کی جوانی دے کر تا ابدالآباد زندہ کردیا۔ 61 ہجری کے بعد جو حسین ابن علی (ع) نے جان دے کر اسلام کو زندہ کیا ہے، اسی سبب سے رسول پاک (ص) کی حدیث انا من الحسین کھل کر سامنے آتی ہے۔ اوپر کیا درست لکھا گیا کہ واقعی اسلام اپنی بقاء میں حسینی ہے۔۔۔۔ حسینی ہی در اصل محمدی (ص) بھی ہے۔ اسلام کی رگوں میں ہاشمی خون اور اصحاب الحسین (ع) کا خون اس طرح سے گرداں ہے کہ اسکی زنگی اور بقاء سے کھیلنا اب ممکن نہیں رہا۔ ابوطالب نے جس اسلام کو مکہ میں محلہ بنی ہاشم میں چوریاں دے کر، اور شعب ابی طالب میں پہرے دے کر جوان کیا تھا، مدینہ، کوفہ و کربلا میں آل ابو طالب نے اسکی جوانی کو لازوال کردیا۔
قرآن تو ھل جزا الاحسان الا الاحسان کی صدا دیتا ہے۔ لیکن یہ جو کربلا کو ماضی کی کہانی کہنا چاہ رہے ہیں، وہ کس کے احسان کا بدلہ دینا چاہ رہے ہیں۔ اسلام کے محسنوں کا بھلا نا ہی انکا مذھب ہے۔ آخر کیوں۔ یہ کس نمک کا اثر ہے۔ رسول اللہ سے اتنی سی محبت نہیں کہ جس دن انکو ملال ہو، ہم ملول نہ بھی ہوں، تو کم از خاموشی ہی اختیار کر لیں۔ اتنا بھی گوارا نہیں؟ لوگوں کو آج کا عراق اور فلسطین تو نظر آتے ہیں لیکن کربلا انکو چودہ سو برس سے نظر نہیں آئی؟ کبھی سوچا بھی کہ آج امت مسلمہ کے ساتھ جو ہو رہا اسکا سبب کیا ہے؟ کہیں یہ رسول دوجہاں سے بیوفائی کا نتیجہ ہی تو نہیں؟ قرآن کہتا ہے کہ بنی اسرائیل نے جناب موسیٰ (ع) کو تب بھلا دیا جب وہ میقات اللہ کے لئے گئے ہوئے تھے، تو واپسی پر انکو اپنے بنائے ہوئے کی پرستش کی سزا میں اپنا اپنا قتال بھی کرنا پڑا، اور وبال کا سامنا بھی۔ باب حطہ مین دخول اپنے قتال کے بناء نہ ہوسکا۔ اور ہم ہیں کہ اپنی رسول اعظم (ص) کو انکی زندگی میں انکے سامنے سے بھلا کر آج تک بھولے ہوئے ہیں۔ یہ سب وبال اسی بیوفائی کا ہی نتیجہ ہیں۔ رسول پاک (ص) کو حدیث قرطاس سے لیکر اب تک امت کی اکثریت نے ان کے حق سے محروم کر رکھا ہے اور ہم چاہتے ہیں ہمارے آج کے رنج و الم کم ہوجائیں؟ اگر ہم نے قران کی بات مان کر وہ لے لیا ہوتا جو رسول دیتے تھے اور اس سے رک جاتے جس سے منع کرتے تھے تو آج عراق، فلسطین اور کشمیر سمیت عالم بھر میں مسلمان یوں خوار نہ ہوتے۔۔۔۔۔ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی۔ اسی لئے یہیں رکتا ہوں۔
والسلام علیٰ من اتبع الھدیٰ
چلیں اب اس کو قصہ ء پارینہ نہیں لکھا جائے گا، اتنی تفصیل سے سب اہلِ قلم نے جواب دیئے ہیں کہ میرا پاکستان کی معلومات،تسلی اور اصلاح کے لیئے کافی ہے،اور در اصل اکثر دوست معلومات کی کمی کی وجہ سے انسانی زندگی کے سنگِ میل واقع کو عمومی انداز میں لے جاتے ہیںبحر حال دعا کرتے ہیں کہ اللہ سب دوستوں کے علم و شعور میں اضافہ کرے۔ اور آج ایک سال اور چند دنوں بعد خانوادہِ عصمت و طہارت قید۔ اشکیاء سے رہائی کے بعد واپس کربلا تک آ پہنچا ہے، اس ایک سال میں 10 محرم کے بعد کیسے کیسے مصائیب درپیش آئے ہیں اور انکو شاہزادئ کونین نے کس دلیری سے برداشت کیا ہے اور ہر ہر لمحہ دینِ مبین کی سربلندی کے لیئے اور حق و سچ کی حیطہ بندی کے لیئے صرف کیا کہ اس کی مثال پوری کایئنات کی تاریخ میں نہیں ملتی، اور اسی ایک سال نے اسلامِ حقیقی کو قیامت تک محفوظ کردیا نہیں تو 10 محرم کے واقعات کے بعد اگر شاہزادی کا کردار نہ ہوتا تو شاید خدا کو ایک اور نبی بھیجنا پڑتا۔
عمران میں آپ کے لکھے ھوئے ایک ایک لفط سے متفق ھوں ۔ جزاک اللہ
دوستان عزیز۔میں اس وقت ایران کے مقدس شہر مشہد میں ہوں اور اسکی عطر بیز فضا میں مسحور ہوں۔ 16 فروری کو یہاں اربعین یعنی چہلم امام مظلوم ہے۔ یہ شاید مولا کا نام لکھنے کی عطا ہے کہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں اربعین کا جلوس دیکھنے کے بعد ایک حسرت کربکا ئے معلیٰ اور مشہد مقدس میں اربسین دیکھنے کی تھی سو وہ اب پوری ہو رہی ہے۔ انشاللہ واپسی پر اس کا تفصیلی حال لکھوں گا۔ ہاں ایک بات ضرور بتایا چلوں کہ یہاں حرم امام رضا علیہ السلام میں جو توسیع ہوئی ہے اس میں نے ابھی صرف ایک نظر سے ہی دیکھا ہے اور حیران ہوں کہ یہ شہر در شہر والا معاملہ ہے۔ مولا آپ سبکو اپنی امان میں رکھیں۔
بابا بے شک یہ اللہ پاک کی خاص عنایت ھے آپ پر کہ آپ وہاں ھیں جہاں پہنچنے کے لیئے ھم جیسے خواب دیکھاکرتے ھیں ۔ ھم سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔اللہ پاک آپ کو اپنے حفظ و اماں میں رکھے ۔آمین ۔
ماشااللہ ھمدانی صاحب بہت خوش قسمت ہیں آپ ، اپنی خاص دعاووں میں یاد رکھئے گا پلیز اور آپ کا سفر بخیریت گزرے
Remember in ur special Duas @ Imam Reza (a.s) shrine ! and give our salams to Imam Reza as
may u have safe, spiritual and blessed journey !
اربعين حسيني کي مناسبت سے تمام انسانيت کو اور خاندان عصمت و طہارت کے محبين کي خدمت ميں تعزيت پيش کرتے ہيں،اور بی بی زینب (ع) کو ان کے بھائی کا بھرے گھر کا پرسہ دیتے ہیں. ھر سال امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے، شام اور کربلائے معلی جانے والے زائرین بیشمار ھوتےہیں. اگر ھم لوگ اربعین (چہلم) کے دن حضرت امام حسین (سلام اللہ عليہ) کے حرم کي زيارت نہيں کر سکتے تو آپ کی زيارت پڑھ کر، آپ کي زيارت کر سکتے ہيں. امام کے ایک صحابی جابر ابن انصاری کہتے ہیں «اشھد انک تسمع کلامي و ترد سلامي و تري مقامي» آپ فرماتے ہيں کہ : «اے امام! ميں اس چيز کي گواہي ديتا ہوں کہ آپ ميري بات کو سن رہے ہيں اور ميرے سلام کا جواب ضرور ديتے ہيں اور مجھے ديکھ رہے ہیں!
ماہ صفر کی بیسویں تاریخ کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے چالیسویں کی مناسبت سے یہ زیارت پڑھی جاتی ھے. اس کا طریقہ یوں ھے کہ آسمان کی طرف اپنا رخ کرو اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مقدس کی طرف اشارہ کرکے کھو:
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیک یا ابا عبد اﷲ
(سلام ھو آپ پے اے ابا عبداللہ)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ اللهِ
(سلام ھو آپ پے اے رسول اللہ کے فرزند)
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ اَميرِ الْمُؤْمِنينَ وَابْنَ سَيِّدِ الْوَصِيّينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يَا بْنَ فاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِساءِ الْعالَمينَ،
اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَيْنِ
وَعَلى عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ
وَعَلى اَوْلادِ الْحُسَيْنِ
وَعَلى اَصْحابِ الْحُسَيْنِ،
اَللّـهُمَّ الْعَنْ اَوَّلَ ظالِم ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّد وَآلِ مُحَمَّد
اَللّـهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدَ الشّاكِرينَ
اَللّـهُمَّ ارْزُقْني شَفاعَةَ الْحُسَيْنِ يَوْمَ الْوُرُودِ
السلام علیک و رحمة اﷲ و برکاتہ
یا خدا ھم امام حسین علیہ السلام کے مقدس خون کا واسطہ دے کر تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ ائمہ، اھل بیت علیہم السلام کے بارے میں ہماری معرفت اور آگاہی میں اضافہ فرما اور ہمارے دلوں کو نور ولایت سے منور فرما اور ہماری نسل اور اولاد میں سے کسی کو دشمن اہل بیت علیہم السلام قرار نہ دے۔ امین
صفدر بھائ
اللّہ کرے خیریت سےواپسی ہو ۔
التماسِ دعا۔۔۔۔۔۔۔۔
جزاک اللّہ ثنا
آپ کی تحریر ہمیشہ ہی دل چھو لیتی ہے۔
ما شااللہ میں جلد ہی فارغ ہو کے ایک بڑا تبصرہ لکھوں گا
تھیک ہے آپکی خیریت سے واپسی کی دعا مانگی جا رہی ہے لیکن ہمارے خاندان میں جتنے بھی بزرگ اس عمرمیں حج یا زیارات پر جاتے ہیں انکی دعا یہی ہوتی ہے کہ مولا ہم کو اپنے قدموں میں ہی رکھیں اب۔ لیکن ابھی آپکے اور کام بھی باقی ہیں اس لیئے آپ آ ہی جائیں۔ اور مولا کی خدمت میں ہمارا سلام بھی عرض کر دیں، اور خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
ماشاالہ سب نے حضرت امام حسین(ع) کی قربانی پہ لکھ کر اپنا اپنا شرعی فرض پورا کیا- مولا آپ سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
آغا جی آپ سے دعا کا التماس ہے- خریت سے واپسی ہو-
میرے کانوں میں اب تک اس نوحہ کی صدا گونج رہی ہے
حسین تیرا میں چہلم منان آئی ہاں
کویں بازارں چوں گزری سنان آئی ہاں
جنہاں نے مارے پتھر مینوںوچ بازاراں دے
اوہ ساڈے پیو دے نے قاتل، پھچان آئی ہاں
قبول فاتح کار لئیں اجر کے آئی دا
میں دین پتراں دی تینوں مکان آئی ہاں
ماحول ویکھ شرابی میں ڈولی نہیں ویرن
سمجھ گئی ساں میں سجدہ بچان آئی ہاں
محتاج دعا
ہمدانی صاحب سلام علیکم
مجھ گنہگار کیلئے بھی دعا مانگئے گا خصو صاً صحت اور وسعتِ رزق کیلئے۔
چ ھلم ا ھل بیت د عا ؤ ں محبتو ں کا پیغا م د یتا ہے ۔ ھمد ا نی صا حب آ پکا قلم چلتا ر ہے ۔ میں ا یک نقمہ سا بند ہ ہو ں۔خو د کمز و ر ہو ں ا و ر طا قتو ر و ں سے د و ر بھا گتا ہو ں ۔ آ پ کیعز ت د ل میں ر کھتا ہو ں ۔ آ پمیر ے با پ کی عمر کے ہیں مت د ل میں ر کھنا کیمیں آ پکو غلط بو ل سکتا ہو ں ۔ لیکن طا قت کے ا ستعما ل کو نہیں ما نتا ۔ طا قت ر ب کی ہے ۔ با قی نا چیز کیلئے سب د عا کر د یا کر یں ۔
علی آپ کو بلاگ کی محفل میں خوش آمدید ۔۔ رب عظیم کی طاقت سے کس کو انکار ھے ۔۔ میرا خیال ھے کہ ایمان کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں ۔۔ جو اللہ پاک سے ڈرتا ھے پھر وہ کسی سے نہیں ڈرتا ۔۔ یہی طاقت پہچان ھے ایک مسلمان کی ۔۔ایک خوبصورت انسان کی ۔۔ اور پھر جو اہل بیت کے پیغام کو سمجھتا ھو وہ تو کمزور ھو ھی نہیں سکتا ۔۔ بھلا آپ کیسے ھوئے ۔۔ آپ بھی ھم سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔۔
جناب علی !!
آپ کو عالمی بلاگ کی اس محفل میں خوش آمدید ویلکم- ھمیں امید ھے اب آپ لکھتے رہیں گے انشااللہ !! شکریہ
آج دنیا میںہر جگہ حضرت امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رھا ھے اور کچھ جگہ منایا بھی جا چکا ہے- آج سٹک ہو لم (سویڈن) میں بھی اسی سلسہ میں مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ زینبیہ سینٹر اور برید اینگ میں مجالس منعقد کی گئیں۔
میں نے بھی مدح سرور کونین میں پڑھا۔ مولانا ذاکر حسیں صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں کردار شیطانی پہ روشنی ڈالی۔ مولانا صاحب نے سورہ کوثر کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ عمر ابن سعد نے ظاہری فائدے کی خاطر بہت بڑا گھاٹے کا سودا کیا۔ عمر بن سعد نے کہا کہ میں آج کے نقد کو کل کے ادھار پر نہیں چھوڑ سکتا۔ عمر کے لئے اس وقت کے ایران کی حکومت کا حکم نامہ یزید کی طرف سے جاری ہو چکا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ کوفہ کے گورنر ابن زیاد نے عمر کو قتل اما م حسین علیہسلام کا حکم بھی دیا- نواسہ رسول کی شہادت کے بعد ابن سعد جب رسول ص کی عطرت کو کوفہ کے دربار میں لایا تو ابن زیاد نے یزیدی حکم نامہ پھاڑ کر عمر ابن سعد کے منہ پہ مار دیا- عمر نے جب یہ دیکھا تو روتا ہوا دربار سے چلا اور کہا کہ اے ابن زیاد تو نے مجھے کہیںکا بھی نہیں چھوڑا- مولانا صاحب نے فرمایا کہ اگر کوئی انسان خدا وند متعال کی مرضی کے خلاف کام کرتے ہوئے کامیابی سے ھمکانار ہونا چاہے تو یہ ناممکن ہے۔ عمر بن سعد نے بھی رضا ئے خدا کے بدلہ یزید کی خوشنودی کو ترجیح دی اور اس کا نتیجۃ یہ ہوا کہ 1400 گذرنے کے باوجود انسان اس پہ لعنت کرتا ہے- قبلہ زاکر صاحب نے مزید فرمایا کہ عمر ابن سعد کسی انسان کا نام نہیں بلکہ یہ ایک کردار کا نام ہے- دوسری طرف حر کا کردار ہے – عین آخر وقت میں نواسہ رسول سے معافی مانگ لی حر سے حضرت حر بن گیا- اس طرح حر نے خسارہ کا سودا نہیں کیا ۔ آپ نے مزید فرمایا کہ فطری طور پہ ہر انسان اپنا فائدہ سوچتا ہے اور گھاٹے والا کاروبار نہیں کرتا- اور اس میں کوئی برائی نہیں مگر ہمیں ایسا کام کرنا چاہئے جس کا ہمیں ہر وقت فائدہ ملے۔ خواہ یہ دنیا ہو یا آخرت۔ مولانا صاحب نے حاضرین مجلس سے درخواست کی کہ ھم سب کو حضرت حر کی سیرت پہ عمل کرنا چاہئے تا کہ ہمارا شمار ایسے انسانوں میں نہ ہو جن کے لئے خدا نے کہا کہ قسم اس وقت کی انسان ہمیشہ خسارے میں رھا-
اس کے بعد قبلہ صاحب نے زکر مصائب کیا اور مومنین نے دل کھول کر اشکباری کی-
اس کے بعد نوحہ خوانی پر مومنین نے ماتم کیا- اس کے بعد مولانا صاحب نے دعا کروائی اور اس طرح مجلیس عزا کا اختتام ہوا-
علمائے حق کی سلامتی کے لئے سب مومین دعا گو ہیں- ہم سب کی دعا ہے کہ خداوند متعال ، سکینڈے نیویہ کے حوالے سے، مولانا مقبول احمد گوگانوی صاحب، مولانا قبلہ مرید حسین صاحب اور قبلہ ذاکر حسین صاحب اور دیگر علماء کو سلامت تا قیامت رکھے۔
محتاج دعا
سائیں رحمت