اٹھارہ سالہ شکیلہ میرے ہاسٹل میں تقریبا دس سال سے ملازمہ ہے میرے ہا سٹل مالکان ابھی کچھ دن پہلے ہی امریکہ سے واپس ائے اور کافی سامان بھی ساتھ لائے کل میں کچن میں کھڑی تھی تو شکیلہ مجھے کہنے لگی باجی امریکی پاگل ہیں کیا ؟میں نے حیرت سے جواب دیا نہیں کیوں کیا ہوا؟ کہنے لگی دیکھیں نہ باجی اپ کے پیچھے جو چپل پڑی ہے وہ ہاسٹل والی باجی امریکہ سے لائی ہے اور اس پر امریکہ کا جھنڈا بنا ہوا ہے بھلا بتاو کوئی جھنڈا بھی اپنے پاوں میں پہنتا ہے مجھے شکیلہ کی پریشانی میں لطف انے لگا میں نے شکیلہ کو چھیڑنے کے لئے کہا کہ شکیلہ تیرا کیا بھروسہ ابھی ہوسٹل والی باجی نے کوئی پرانا سا پاکستانی جھنڈا نکالنا ہے اور تو نے اس سے جھاڑ پونچھ شروع کر دینی ہے تو فورا شکیلہ بولی ہاے بخاری باجی میں مر نہ جاوں جو میں اپنے ملک کے جھندے کو اس مقصد کے لئے استعمال کروں میرے ملک کا جھنڈا تو میرے سر کا دوپٹہ ہے بھلا کوئی دوپٹہ کی بھی بے قدری کرتا ہے شکیلہ نے اپنی زندگی میں ابھی تک سکول کا منہ نہیں دیکھا لیکن اس کی سوچ یقینا ان کئی نوجوانوں سے افضل ہے جو اپنی تعلیم سے تخریب کاری کا سامان تیار کر کے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں جہاں شکیلہ جیسے حب الوطن نوجوان ہوں بھلا بتائیں کہ کیا کبھی اس ارض پاک کی طرف کوئی دشنمن میلی انکھ سے دیکھ سکتا ہے؟

بات واقعی سوچ اور اپروچ کی ہوتی ہے۔ ہم ہمیشہ نون اشوز پر ہی الجھے رہتے ہیں۔ اس بے ڈگری کی اپروچ کس قدر بالغ ہے جبکہ آجکل کے ڈگری یافتہ گدھوں کو کتاب، پرچم، قلم،دوپٹہ۔۔۔۔ کسی کی بھی اہمیت کا ادراک تک نہیں۔ اس ملک کے کرتے دھرتوں کو شکیلہ کے زاوئے سے سوچنا ہو گا تو بھلا ہو گا وگرنہ تباہی تو ہم جھیل ہی رہے ہیں!
السلام علیکم
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا خوبصورت بات کہی ہے کہ ’’ علم کسی کی میراث نہیں ‘‘ ہم لوگ علم سے ہمیشہ مراد وہ سب کچھ لیتے ہیں جو ہمیں تعلیمی اداروں میں بتایا اور سکھایا جاتا ہے ، حالانکہ وہ محض معلومات کے زرایع ہوتے ہیں ، معلومات ایک الگ چیز ہے اور علم ایک الگ چیز ، دونوں کو مفہوم و معنی بلکل الگ ہیں ، اور دیکھ لیجئے دُنیا کی ہر لغت میں دونوں کے لیے الفاظ بھی الگ ہیں ، علم تو اللہ تعالی کا خاص کرم ، خاص ہدایت ہوتی ہے اور بقول قرآن پاک ( وہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے ) اور دیکھ لیجئے یہ بات کتنی درست ہے دُنیا ہر روز نت نئی معلومات کے ذخائر جمع کر رہی ہے ، ہر روز لاکھوں صفحے کالے کیے جاتے ہیں مگر ہدایت وہی پاتا ہے جسے اللہ خود ہدایت دیتا ہے ۔
اور محترمہ نادیہ بخاری صاحبہ ، محب وطن ہونے کے لیے کسی جامعیہ کی سند یافتہ ہونا ضروری نہیں ، اور نہ ہی فہم و فراست کسی کالج یونیورسٹی کا مضمون ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
بندہ ان پڑھ ہو پر جاہل نہ ہو .. یہی فلسفہ علم ہے …
السلام علیکم
کیا زبردست بات کی ہے آپی ، بہت کم لوگ ان پڑھ اور جاہل میں فرق کرتے ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
اسلام علیکم
واقعئی سب سے بڑی بات ہے فرق سمجھنا ۔اور جب یہ سمجھ میں آجاتا ہے تو علم خود بہ خود حاصل ہونے لگتا ہے
تو بس جس دن ہم فرق کرنا سیکھ لیں گے خود بہ خود سنور جائینگے
اللہ ہمیں بھلے کام کرنے کی توفیق عطا کرے
عالم آرا
وینکور
نادیہ ۔۔بہت اچھا کیا تم نے شکیلہ کی بات شئیر کر کے ۔ ورنہ میں دونشوروں کی دونش سن سن کر تنگ آگئی ہوں ۔ ۔سادگی کا حسن ت دیکھو ۔۔ شکیلہ کو میری جانب سی بہت دعائیں دینا ،اور اسے بتانا کہ اس کی یہ سادی ، محبت اور خلوص کس قدر نایاب ہے ۔ ہم نے دنیا بھر کی کتابیں چاٹ لیں مگر دل ایسی سادگی اور عبادت سے محروم کر لئے ۔ ہر بات میں مین میخ نکالنے کی عادت نے ہمارے ہاتھ او دل خالی کر دئے ہیں ۔ ہم خالی خالی سے بحث مباحثوں میں رف ایک دوسرے کے پرخچےے ااڑانے میں مصروف رہتے ہیں۔ نایہ آپکی شکیلہ نے تو ہم سب کے پرخچے اڑا دئے ۔ بس یہی جذبہ ہے جسے ہم کھو چکے ہیں ۔ ہماری عقلوں نے ہامرے دل مار دیے ہیں ۔ جیتی رہو شکیلہ ۔۔
شکیلہ نے کئی عالموں سے زیادہ عمدہ بات بیان کی!!!
دراصل اُس کے پاس اصلی ڈگری ہے سمجھ بوجھ کی!!!
شکیلہ پڑھی لکھی معلوم ہورہی ہے…..
جی اپ سب معزز مصنفین نے درست فرمایا و اقعی شکیلہ ایک سمجھدار لڑکی ہے اپ سب کی باتوں سے مجھے وہ وقت یا د ا گیا جب شکیلہ ہمارے ہاسٹل کی مالکن اللہ انھیں جنت عطا فرماے کے لئے شکیلہ کو میں دیکھا کرتی تھی کہ وہ روز ان کے لیے صبح دوپہر شام ٹیبلیٹس کے پیکٹ بنا یا کرتی تھی اور ایک وقت میں کوئی چھ سے سات ٹیبلیٹس ہوا کرتی تھی لیکن شکیلہ انھوں خوراک دینے میں زرا کوتاہی نہیں برتا کرتی تھی مختلف ٹیبلیٹس کے پیکٹ کھول کر مکس خوراک بناتے میں پوچھا کرتی تھی کہ پیکٹ کے اوپر جو لکھاہے تم پڑھ تو سکتی نہیں پھر صحیح خوراک کیسے بنا لیتی ہو تو ہاسٹل کی مالکن مجھے کہتی تھی کہ بس یہ لڑکی پڑھی لکھی نہیںکیاکمال زہن کی مالک ہے میں اکثر سوچتی ہوں کہ ہمارے ملک میں تعلیم عام ہو جاے تو نہ جانے کتنے ہونہارکھل کر سامنے ا سکیں گے لیکن تعلیم کے پیسے نہ ہونے کے باعث گل کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جاتے ہیں
السلام علیکم
نادیہ بخاری صاحبہ ، آپ کی بات درست ہے کہ !
ہمارے ملک میں تعلیم عام ہو جاے تو نہ جانے کتنے ہونہارکھل کر سامنے ا سکیں گے لیکن تعلیم کے پیسے نہ ہونے کے باعث گل کھلنے سے پہلے ہی مرجھا جاتے ہیں
اِس کا ایک بہترین حل تو یہ ہے کہ each one teach one
بہت خوبصورت سوچ ہے .. اور یہی اصل روایتی سوچ ہے ہماری نسل کی. جب تک اسے باہر کی ہوا نہیں لگتی، روشن خیالی اور نام نہاد جدیدیت کے فیوض و برکات سے فیض یاب نہیں ہوتی تب تک اسی طرح شفاف رہتی ہے..
لیکن جیسے جیسے تعلیم کے نام پر ان کی ذہن سازی کی جاتی ہے تو انسان روایت سے ہٹتا چلا جاتا ہے .. پھر دستار اور رومال میں، جھنڈے اور عام صفائی کے کپڑے میں فرق مٹتا چلا جاتا ہے…
یقینا ضرورت ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اقدار و روایت کی بھی تعلیم دی جائے تا کہ محب وطن نسل پیدا ہو سکے
اور جتنی بھی شکیلہ اس وطن عزیز میں تعلیم کی دولت سے محروم ہیں ان کی تعلیم کا انتظام کیا جائے ..
بہت شکریہ جناب بخاری صاحبہ ان خیالات کے شیئر کرنے کا
اللہ خوشیاں دے .. آمین
جگ جگ جیئے میرا پیارا وطن
و السلام
راجہ اکرام
یا اللہ ہم سب کو شکیلہ بنا دے ۔ آمین
(نوٹ: اس تبدیلی کو ذہنی تبدیلی تصور کیا جائے ناکہ جنسی)
وسلام
علم ڈگری کا محتاج نہیں
آصف بھیا کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ علم سے مراد اللہ کی پہچان ہے۔ جبکہ آجکل کے سکولوں کالجوں میں دُنیا کے مختلف شعبوں کا فن سکھایا جاتا ہے۔ اسکو علم کہتا بھی حماقت ہے۔ جہاں تک بات ہے آجکل کے ڈگری یافتہ طلباء کی تو طلباء کا اس میں کوئی قصور نہیں۔ آجکل کے اُستاد بھی ویسے نہیں رہے جیسے ہونے چاہئیے تھے۔ بہت کم ہیں۔ اگر اُستاد ٹھیک ہو تو طلباء بھی ٹھیک ہوتے۔