ملک ہی تو زندہ قوموں کی پہچان ہوا کرتا ہے. ہمارے آباؤاجداد نے اپنے کردار اور عمل سے سمجھایا کہ پاکستان کی اہمیت کیا ہے ؟
لیکن کیا ہم اپنی نسلوں کو یہ بتا پا رہے ہیں کے پاکستان کی بقا ہمارے لئے کیوں ضروری ہے ؟
اسی مناسبت سے آپ سب کو ایک ہلکی پھلکی بات بتاتی چلوں جو ایک لمحہ فکریہ بھی ہے ….
اُستاد نے اپنے طالب علم سے پوچھا کے قائد اعظم محمد علی جناح کس دن پیدا ہوئے ؟
طالب علم نے کہا ! سروہ چھٹی کے دن پیدا ہوئے تھے ..
دوستو!
یہ ہے ہماری نسلوں کی اپنے ملک سے پہچان …
کیا یہ پاکستان کی بقا کے لئے ایک لمحہ فکریہ نہیں ؟

السلام علیکم
آپی ، یقینا یہ بات آئیندہ آنے والے سالوں میں ایک المیہ کی شکل اختیار کر جائیگی ، اور آپ قائدِ اعظم کی بات کرتی ہیں آپ کو یقین نہیں آئے گا اگر میں یہ کہوں کہ میں ایسے بہت سے ( ایف سے پاس ) نوجوانوں کو جانتا ہوں جو یہ تک نہیں جانتے کہ ہمارے ملک میں کتنے صوبے ہیں ، ہمارے صوبائی دارالخلافہ کون کون سے ہیں ، اگر اُن سے پوچھا جائے ہمارے ملک میں طرز حکومت رائج ہے تو وہ اُس سے بھی لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں ، پچھلے کچھ سالوں سے ہمارا تعلیمی نظام بری طرح پستی کا شکار ہے اِس بوٹی مافیا اور جعلی ڈگریوں کا کاروبار کرنے والوں نے ہمارے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
آصف میرے اچھے بھائی اس بات پر بس افسوس ہی کر سکتی ہوں … کیا کہوں یہ سوچ رہی ہوں ..
بہن نگہت آپ ہمیشہ ایسا مسئلہ چھیڑ دیتی ہیں۔ جس کا جواب عام طور پر تلخ ہو تا ہے۔جیسے پاکستانی قومیت؟ یہ ملک جس قومیت کی بنیاد بنا یا گیا تھا۔وہ دنیا سے چودہ سال پہلے ہی معدوم ہو چکی تھی یعنی اصل اسلامی قومیت جس کی بنیاد لا اللہ الاللہ محمد الرسول للہ پرتھی جس کی راہ میں پہلے سے ہی قبا ئیلی تفاخر حائل تھا، جس پر کہ عرب سختی سے عامل تھے۔جیسے کہ بنو امیہ بنو ہا شم کی بالا دستی قبول کر نے کو تیار نہیں تھے۔اس کے بعد انہوں نے قہرا“ اور جبرا “ قبول کر لی ،مگر اس کے بعد کیا ہوا ؟ پھر نجدیوں کا حجازیوں کے خلاف بغض جس کی وجہ بھی انکا قبا ئیلی تفاخر تھا۔ جو کہ حضور صل اللہ علیہ وسلم کو تمام زندگی پریشان کر تا رہا۔ سترہ میں سے چار غزوے میں وہ ان کے خلاف لڑے ۔ بے گناہ سترحفاظ کے شہادت ان کے ہاتھوں ہوئی۔کیونکہ ان کا جرم یہ تھا کہ وہ تبلیغ کے لیئے بھیجے گئےتھے۔ جبکہ ان کے سردار عامر بن طفیل کا کہنا تھا کہ ادھر کا رخ مت کر نا؟اس لیئے کہ“ ہمیں اگر بزور شمشیر زیر کرلو تو کرلو ورنہ ہم تمہاری با لا دستی کبھی قبول نہیں کریں گے “اور انہوں نے آخری وقت نہیں کی حتیٰ کہ ان کا سردار جب حضور صل اللہ علیہ وسلم کو شہید کرنے کی حسرت لیئے ان کی بدعا لینے کے بعد واپس جا رہا تھا تو طا عون سے راستے میں مر گیا؟ آخر مسلمہ کذاب کو حضرت ابو بکر رضی اللہ کے دور میں زیر کرلیا گیا تب انہوں نے مجبو رہوکر اسلام قبول کرلیا۔ خلافت راشدہ کے بعد سےجاہ پسندی اور طوائف الملو کی اس راہ میں آڑے آئی اور سب سے زیادہ مخالف خود حکمرا رہےکہ اسلامی قومیت بنیاد ان کی موت تھی اور ہے۔ لہذا جس تصورِ قومیت پر پاکستان بنا تھا وہ آج تک نا فذ نہیں ہو سکی اور جب تک اللہ نہ چا ہے نافذ نہیں ہو سکے گی؟ جبکہ اللہ کی سنت یہ رہی ہے کہ وہ کسی گمراہ قوم کی حمایت نہیں کر تا ۔البتہ سزا کے طور پر وہ جابر حکمراں ان پر مقرر کر دیتا ہے تاکہ سزا کے تقاضے پو رے ہو سکیں ؟
آپی ۔۔۔۔زندگی کےہرشعبےمیں پستی اور خالی پن کا شکارہوچکےہیں
اچھےاستاد۔۔۔اچھےرہنما۔۔اچھے سیاستدان۔۔اچھےقلمکار۔۔۔۔اچھےتاریخ دان۔۔یعنی ہرمیدان میں
اچھے ماہر اور صاحب علم لوگوں کا قحط پڑگیاہے۔۔۔۔پہلے یہ ہوتاتھاکہ کسی صاحب ہنروفن کی وفات کےبعد
اس کے جونئیریا ہم پلہ صاحبان اس کی سیٹ سنبھالتےتھےلیکن اب ایک نااہل کی جگہ دوسراآجاتاہے۔۔
زندگی اتنی تلخ ہوگئی ہے کہ اب لوگوں کا قائداعظم کویادرکھنایاان کی باتیں یادکرنا آسان نہیں رہا۔۔۔۔
روٹی روزی کی فکروں میں گھلنےوالے لوگ بھلا ان باتوں کی کیسے پرواکریں گے۔۔۔
دکھ تو یہ ہےجنہوں نے زہنی روحانی اور معاشی نظام کی آبیاری کرنی ہے وہ بھی روٹی روزی یا پھر
زیادہ سے زیادہ پیٹ بھرنے کےچکروں میں لگےہوئےہیں قوم سے کسی کو پیارنہیں ۔۔کوئی مخلص نہیں رہا۔۔
سلسلہ یونہی چلتارہاتھا تولوگ بھول جائیں گےپاکستان کیوں بنایاگیابلکہ الٹااعتراض کرناشروع کردیں گےکہ
آخرپاکستان بنایاہی کیوں گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
نگہت جی ۔۔ابھی ابھی نادیہ بخاری کا بلاگ شکیلہ کے حوالے سے پڑھا ۔ یقین مانئے میں یہاں یہی باتیں سنتی ہوں ہر وقت پاکستان کیوں بنا ؟ نہ بنتا تو اچھا تھا ۔ ہمارے اپنے لوگ ، پڑھے لکھے لوگ ہندوستانیو کے ساتھ مل کر اس بات پر مذاق بناتے ہیں کہ نظریہ ہاپاکستان سرے سے تھ ہی غلط ، تو نگہت جی جب پڑھے لکھے لوگ خود ہی کنفیوز ہوگئے ہیں تو کم پڑھے لکھے یا آنے والی نسلوں کو کون بتائے گا کہ پاکستان کیا ہے اور کیوں بنا ۔ اس کا جھنڈا ، اس کی زبان اور اس کی ثقافت ہمارے لئے کیوں ضروری ہے ۔ یہ باتیں خلوص اور محبت سے جنم لیتی ہیں ۔ جذبے ہر بات کا جواب ہوتے ہیں ۔ ہمارے اندر ایک ایک شکیلہ کا جنم ضروری ہے ۔ تاریخ خود بخود اپنی وضاحت کر دیتی ہے ۔ ہمارے اندر محبت ہوگی تو کھوج پیدا ہوگی ، کھوج ہوگی تو خود بخودجان جائیں گے ، قائد کون تھے کیا تھے ،وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی تک تو ہم انڈین ڈراموں اور فلموں کے زیرَ اثر گاندھی کی تاریخ پیدائش اور اس کے فلسفے سے آشنائی حاصل کر سکیں ہیں ۔
جب ڈاکٹر عبدالقیر خان ٹی وی پر کہے کہ نواز شریف دور نے مجھے پاکستان کا سپوت نہیں سمجھا بلکہ مجھے مہاجر ہی سمجھا گیا تو پھر سوائے سیاستدانوں کے کسے خود کو پاکستانی سمجھنے کا حق ہے۔
اسلام علیکم
محترمہ روبینہ فیصل صاحبہ آپ کا تبصرہ آنکھیں کھولنے کو اور شمس جیلانی صاحب کا تبصرہ خود کو کنگھالنے کے لئے کافی ہے ۔
مگر جس طرح ہمارے ملک میں دوسررے جعلی مال ہیں ۔ڈگریاں سرٹیفیکٹ اور آئی ڈی کارڈ اسی طرح جعلی قومی تفاخر بھی ہے کہ جب ملک خوشحال ہو اس میں سکون ہو تو ہمیں پاکستانی کہلانے میں کوئی عار ہے نہ تکلیف ۔لیکن جب ملک اور اس کے لوگ مشکل میں ہوں تو ہم جعلی ماڈرن لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں اور بہت خوش بھی ہوتے ہیں ہمارا بھی ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔
جب تک ہم ہر طرح کی جعلسازی سے خود کو آزاد نہیں کرنگے نہ آزادی کا مطلب سمجھیں گے ،نہ مقصد ۔
ہم ہر دم اپنا خود مزاق اڑانے لگے ہیں ۔بلا یہ سوچے سمجھے کہ نقصان صرف اور صرف ہمارا اور ہماری آنے والی نسلوں کا ہوگا ۔
اللہ ہم سب کو اچھی سوچ اور مخلص دل عطا کرے
عالم آرا وینکور
شعور تعلیم سے آتا ہے اور تعلیم محنت سے حاصل کی جاتی ہے جب ہر طرف دھوکہ دہی ہے جعلی ڈگریاں ہیں چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا آدمی جب ایک ایسی کرسی کا مالک بن بیٹھا ہے جو اس کا حق ہی نہیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے جو ہمارے وطنِ عزیز میں ہو رہا ہے-
حق دار سے حق چھین کر جب کم ظرفوں کے حوالے کر دیا جائے تو سوا تباہی کے کُچھ حاصل نہیں ہوتا- ہمارے بچوں کو سے پوچھا جایے کے ہمارے قائد کب پیدا ہوئے اور اگر اُن کا جواب چھٹی کے دن ہے تو یہ غلطی یماری خود کی ہے ہم نے جو بویا ہے وہ ہی کاٹنے جا رہے ہیں کانٹے بو کر پھول کی تواقع رکھنا بے وقوفی ہے اس کے علاوہ کُچھ نہیں-
ہمارے ملک کے دن بہ دن بدتر ہوتے حالات ہماری وجہ سے ہیں ہم کو عادت سی ہو گیی ہے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی کوئی خود کو قصور وار کبھی نہیں کہتا۔۔ ہم تو بس ہر وقت ایک ہی بات کہتے سنایی دہتے ہیں اس مُلک نے آخر ہم کو دیا ہی کیا ہے ؟؟؟ پر یہ سوچنے کو تو زحمت بھی گوارا نہں کرتے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا بس باتیں کروا لو جس سے جتنی جایے –
غمِ زیست کیا ُسناوںُ میرا ملک جل رہا ہے
میں خوشی کہاں سے لاوںّ میرا مُلک جل رہا ہے
تمہں یہ گلا ہے مبجھ سے
کے مزاج کیوں ہیں برہم
کہو! کیسے مُسکراوںّ میرا مُلک جل رہا ہے
تمہں عید کی خوشی ہے مُجھے یاد ہے وہ لیکن
میں یہ کیسے بھول جاوں میرا مُلک جل رہا ہے
میرا زخم زخم سینہ
تو لہو لہو سفینہ
میں نشاط کیسے پاوںُ میرا مُلک جل رہا ہے
میرا مُلک جل رہا ہے
ہاں میرا مُلک جل رہا ہے
آخر میں بس ایک دُعا کے اے میرے رب تو میرے مُلکو قوم پر اپنی خاص رحمت فرما دے
ہم سب کو غفلت کی اس گہری نیند سے جگا دے مولا ہم تیری رحمت کے سب سے زیادہ طلب گار ہیں
ہم پر رحم کر اپنے حبیب (ص) اور اُن کے آلِ پاک (ع) کے صدقے کہ بے شک تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے
(الہی آمین)
السلام علیکم
تمام محترمین کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے میں محترمہ عالم آرا صاحبہ کی بات سے پوری طرح متفق ہوں ، ہم ہر دم اپنا اور اپنی قوم کا مذاق اُڑانے والے لوگ بنتے جا رہے ہیں ، میں نے ملک سے باہر ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو خود کو پاکستانی کہنے میں شرم محسوس کرتے ہیں حالانکہ یہی تو وہ وقت ہے کہ تمام تر برائیوں کے باوجود پاکستانیت کو دل و جان سے عزیز رکھتے ہوئے اپنے عمل سے دنیا کو دکھایا جائے کہ پاکستان کا ایک دلکش روپ یہ بھی ہے اور پاکستان میں سب کچھ ہی غلط نہیں ہو رہا ، دُنیا میں بہت سے ملک ہیں جہاں ہمارے ملک سے بھی برے حالات ہیں مگر میں نے کسی ملک کے شہری کو بھی اتنا شرمندہ نہیں دیکھا ۔ ہمیں غلطیوں کی نشاندہی ضرور کرنی چاہیے مگر ساتھ ہی اُنہیں سُدھارنے کی بھی کوشش کرنی چاہیے ۔
آصف احمد بھٹی
اسلام علیکم آصف بھٹی بھائی
‘ ہمیں غلطیوں کی نشاندہی ضرور کرنی چاہئے مگر ساتھ ہی انہیں سدھارنے کی کوشش کرنی چاہئے ؛
میں ہمیشہ یہ ہی کہتی ہوں کہ جب تک سدھارنے کی تگ ودو نہیں کرینگے سدھرنا مشکل ہو جائیگا ۔
پاکستان اچھا یا برا نہیں ہے یہ ہم ہیں جو اسے اچھا یا برا بناتے ہیں ۔پاکستان تو ہمیں دے ہی رہا ہے اس نے ہمیں پہچان دی ہے آج اس کا نام اپنے نام سے نکال دیں تو دیکھیں کہاں کھڑے ہیں ؟ کیا ہے کوئی پہچان ؟ اس پر میں نے اپنا پورا ایک کالم لکھا تھا ،اور نہ پڑھنے والوں نے بھی پڑھ کر میری تائید کی تھی ۔
بات صرف سوچ کی ہے اور جس دن ہم اپنے اور اپنے ملک کے لئے سوچیں گے وہ دن روشن ہوگا ہمارا ہوگا
اللہ ہم سب کو اپنے ملک سے مخلص رکھے
عالم آرا
وینکور
اللہ ہم سب کو اپنے ملک سے مخلص رکھے
عالم آرا جی۔ ہم عوام کی ایک بہت بڑی اکثریت اپنے ملک سے مخلص ہے الحمد اللہ
مسلہ تو حاکموں کا ہے اور اخلاص کی دعا تو انکے لیئے کی جائے۔سچ کہوں کہ یہ عوام دشمن حاکم اس مقام عزلت پر آ گئے ہیں جہاں شاید انکے لیئےیہ دعا قبول نہ ہو۔ مسلہ دعا کا نہیں ہوتا اور فلسفہ دعا یہ ہے کہ جس امر کی دعا کی جائے پہلے اس امر کی نیت نیک اور مستحکم ہونی چاہیئے۔ یہاں تو نیت کا ہی مسلہ ہے۔یہ کہنے سے کہ اللہ سب بہتر کردے یقین کریں کچھ بہتر نہیں ہو گا۔اس لیئے بہتر ہونے کا عزم اور نیت کرنی ہو گی۔
اور آصف بھائی مجھے اس بات سے اختلاف کی اجازت دیجئے کہ ہم ملک کا مذاق اڑانے والے لوگ نہیں۔ یاد رکھیں کہ حُب الوطنی یہ نہیں کہ ملک میں ہونے والی زیادتیوں اور برائیوں کا کوئی ذکر ہی نہ کیا جائے اور حاکموں کے مظالم کو رحمت کہا جائے۔حُب الوطنی یہی ہے کہ اچھی بات کو اچھا اور غلط کو غلط کہا جائے۔
کیا کہیں گے اس امر کو کہ۔ملک قیامت صغریٰ میں سے گزر رہا ہے۔ کراچی کے عوام ان حاکموں کی بدکاریوں اور بد اعمالیوں کی سزا بھگھت رہے ہیں اور صدر ایک جم غفیر کے ساتھ ملک سے مفرور ہیں۔ اپنے بیٹے اور بیٹی کو سرکاری خرچ پر مستقبل کے حاکموں کے طور پر متعارف کرواتے پھرتےہیں۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے بارے میں دیئے گئے بیان پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ اب اگر میں یہ حقیقت بیان کر رہا ہوں تو کیا میں اپنا، ملک اور قوم کا مذاق اڑا رہا ہوں۔ نہیں
السلام علیکم
محترم صفدر ہمدانی صاحب ، یقینا آپ کی بات درست ہوگی آپ تجربے اور عمر میں مجھ سے بہت بڑے ہیں یقینا پاکستانیوں کی اکثریت ملک کا مذاق اُڑانے والوں میں سے نہیں ، مگر یہ بھی تو دیکھئے نا کہ پاکستان کی اکثریت کون لوگ ہیں ؟ غریب مزدور جنہیں دو وقت کی روٹی کے لالے پرے ہوئے ہیں ، جنہیں ملک کے کسی حصے میں امن چین اور سکون نہیں ملتا ، جو روز قتل ہوتے ہیں اور روز قتل ہونے کیے لیے تیار کئے جاتے ہیں ، جنہیں خود اپنی زندگی جینے کا بھی اختیار نہیں ، میں تو اُن کا ذکر کر رہا تھا جو کسی حد تک کچھ اختیار رکھتے ہیں ، جو علم رکھتے ہیں ملک کے اندر یا ملک کے باہر کسی مقام تک پہنچ چکے ہیں ، کیا اُن کی اکثریت کا رویہ ویسا ہی نہیں جیسا میں نے کہا تھا ، کم از کم مجھے تو یہی تجربہ ہوا ہے ،
اور میں نے یہ کبھی نہین کہا کہ ملک مین ہونے والی ذیادتیوں ، برائیوں کا ذکر نہ کیا جائے ، میں تو کہتا ہوں کہ محض برائیوں کا ذکر ہی نہ کیا جائے بلکہ اُن کے تدارک کی کوششیں بھی کی جائیں ، یا کم از کم اُن کا حل سوچا اور سمجھا جائے اور اپنی ذات تک اُن پر عمل بھی کیا جائے ، مین تو بس محض یہی کہتا ہوں ۔
آصف احمد بھٹی