میرے ایک بلاگ ” شعر و سخن ” میں فیصل صاحب نے اردو ویب www.urduweb.org/planet
کا ذکر( ا2 فروری کو) کیا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوے 22 فروری کو ڈاکٹر نگہت نسیم بہن نے یہ لکھا کہ ” اس سایٹ پر تو بلاگرز کا ہجوم ہے ”
ایسی اچھی اچھی خبریں پڑھنے کے بعد میں نے اس ویب سایٹ پر ایک سرسری نظر ڈالی تو یقین طور پر یہ معلوم ہوا کہ بیشتر بلاگ نگاروں کو اس ویب سایٹ کی محفل میں شامل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بلاگ اردو کی اچھی خاصی لایبریری بھی بن گئی ہے۔ اس میں ہزاروں خوبیا ں ہیں ۔ پتہ نہیں کس کس خوبی کی تعریف کروں ۔ صرف یہ کہونگا کہ یہ بلاگ نگاروں کا ایک اسکول ہے اور اس میں شامل ہونے والے ایک دوسرے سے تبادلہ خیالات کرکے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
اس ویب سایٹ میں بہت ساری سافٹ ویر پروگراموں کا ذکر بھی ہے اور یہ لکھا گیا ہے کہ اس سیکشن کو اس سافٹ ویر کے ذریعہ بنا یا گیا گیا ہے اور اس سیکشن کو اس سافٹ ویر کے ذریعہ بنا یا گیا ہے ۔ اس میں ویکی پیڈیا کا بھی ذکر ہے ۔ مجھ جیسے کم علم انسان کے لیے اس میں ہزاروں قسم کی معلومات موجود ہیں۔
اس کے ایک حصہ ” سیارہ ” کی محفل میں شامل ہونے کے لیے تمام بلاگ نگاروں کو ضروری قواعد اور ضوابط کی پابندی پر رضامندی ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ جس کی وجہ سے یہ ویب سایٹ اسکے اپنے اعلی معیار سے نیچے گر نہیں سکتی۔ میں اس سلسلے میں اس ویب سایٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔
یہ خوشی کی بات ہے کہ چند ایک جانے پہچانے بلاگ نگار بھی اس کی” سیارہ ” محفل میں شامل ہیں۔
مگر میری کوشش کے باوجود میں اب تک اس ویب سائٹ کی انتظامیہ کے ارباب اختیار کا پتہ نہیں چلا سکا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کے ارباب اختیار نام ونمود کے خواہاں نہیں ہیں۔
ایک صفحہ پر جو لایبریری کے سیکشن پر ہے اس میں یہ چند نام شامل ہیں: شمشاد ، ماوراء ،فاتح الدین ، فرحت کیانی، حسن علوی اور محمد وارث : پتہ نہیں ان میں سے کون کون اس ویب سایٹ کی انتظامیہ کے رکن ہیں ۔
اگر فیصل صاحب یا اوپر لکھے ہوے احباب میں سے کوی اس ویب سایٹ کی انتظامیہ کے کرتا دھرتا ارکان کا نام لکھدیں تو ہم انکا نام لے کر انکو مبارکباد دینگے۔ یہ بھی لکھدیں کہ اسکا دفتر کس شہر میں ہے اور اس کا اتہ پتہ کیا ہے۔ اور اس کو کن صاحب نے کب سے شروع کیا ۔ ( اگر فیصل صاحب ہی خود اس ویب سایٹ سے تعلق رکھتے ہیں تو وہ بھی اپنا تعارف کردیں تو ہمارے علم میں اضافہ ہوگا ۔ )
بہر حال : میں اس ویب سایٹ کی انتظامیہ کو اپنی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
اس ویب سایٹ کو پڑھنےوالے اس سے فایدہ ہی اٹھا سکتے ہیں نقصان نہیں۔
علم کا طالب :
منظور قاضی از جرمنی

السلام علیکم منظور قاضی صاحب!
اوپر جو نام آپ نے لکھے اس میں اس خاکسار کا نام بھی ہے سو حاضر ہوں۔ لیکن ایک بات واضح کر دوں کہ اوپر جتنے بھی نام ہیں ان میں کوئی بھی اردو ویب کا منتظمِ اعلٰی نہیں ہے، کچھ منتظمین ضرور ہیں اور کچھ لائبریری ٹیم کے اراکین ہیں!
اردو ویب کا مختصر سا تعارف یہ ہے کہ 2005ء میں کچھ دوستوں نے مل کر اردو کی انٹرنیٹ پر یونی کوڈ کی ترویج و ترقی کیلیے ایک پراجیکٹ ‘اردو ویب ڈاٹ آرگ” کے نام سے شروع کیا تھا، http://www.urduweb.org/ur/
اس میں امریکہ سے زکریا اجمل، جرمنی سے نبیل حسن نقوی اور شاید جرمنی ہی سے آصف صاحب شامل تھے۔
اردو ویب ڈاٹ آرگ کے پراجیکٹس میں جو سب سے زیادہ قابلِ ذکر ہیں، انکا مختصر اور جتنا میرے علم میں ہے، تعارف لکھتا ہوں۔
اردو محفل فورم http://www.urduweb.org/mehfil/forum.php
یہ یوں سمجھیے کہ اس فورم کا اصل پلیٹ فارم ہے، اس فورم پر اردو سوفٹ ویئرز کی تیاری، اردو کے کاپی رائٹس سے آزاد مواد کو یونی کوڈ میں ڈھالنا، شعر و ادب اور زندگی کے دوسرے موضوعات پر کام ہوتا ہے۔ اس لنک کو آپ وزٹ ضرور کریں۔ اسی صفحے کے اختتام پر آپ کو ‘رہبرانِ فورم’ کا ایک ربط ملے گا جس پر فورم کی انتظامیہ کے متعلق معلومات ہیں! مزید یہ کہ یہ سطور لکھنے کیلیے جو ‘اردو پیڈ’ استعمال ہو رہا ہے اگر غلطی نہیں کرتا تو یہ بھی اردو محفل کے نبیل حسن نقوی صاحب کا تیار کردہ ہے!
ڈیجیٹل اردو لائبریری http://library.urduweb.org/
اردو محفل پر لائبریری کے متعلق جو کام، اسکیننگ، اردو یونی کوڈ ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ کے بعد مکمل ہو جاتا ہے اسے اس لائبریری پر منتقل کر دیا جاتا ہے! کافی کام اس پر ابھی چل رہا ہے اور کافی ابھی اردو محفل فورم پر ہے جو منتقل نہیں ہوا لیکن پھر بھی کئی موضوعات اس پر دیدنی ہیں!
اردو سیارہ http://www.urduweb.org/planet/
یہ اردو بلاگز کا ایگریگیٹر ہے، اردو سیارہ کے جتنے بلاگز بھی رکن ہیں انکی نئی تحاریر اس پر دیکھی جا سکتی ہیں، اردو بلاگرز کا ایک دوسرے سے باخبر رہنے کیلیے یہ سب سے اچھا پلیٹ فارم ہے۔ یہاں تک میری رسائی اردو سیارہ پر آپ کی تحریر دیکھ کر ہوئی ہے!
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اردو ویب، علم و فن کا خزانہ لگا، حقیقتاً ایسا ہی ہے۔
میری آپ سے اور آپ کے قارئین سے استدعا ہے کہ اردو محفل فورم کو ضرور دیکھیں!
والسلام مع الاکرام
اس وقت اردو ویب کے منتظمین زکریا و نبیل ہیں!
زکریا کے بلاگ کا ایڈریس http://www.zackvision.com/weblog/
اور نبیل کا بلاگ http://simunaqv.blogspot.com/
ہے
سب سے پہلے محمد وارث جی آپ کو عالمی بلاگ کے بلاگ پے خوش آمدید !! اور اتنے معلوماتی بلاگ پر اردو ویب کا تعارف لگانے پر شکریہ اور جزاک اللہ !
واہ اتنا کچھ ھے اردو کا نیٹ پے ماشااللہ دیکھ کے بہت خوشی ھوئی کی اتنا کام ھو رہا ھے نیٹ کی دنیا پے اردو زبان میں بھی – خدا اس سب کو اور ترقی دے- ھماری اردو زندہ آباد !!
اقبال نے کیا خوب کہا ہے: ” دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے ۔ پر نہیں، طاقتِ پرواز مگر رکھتی ہے ”
اور یہ بھی کہ : ” قدسی الاصل ہے ، رفعت پہ نظر رکھتی ہے ۔ خاک سے اٹھتی ہے ، گردوں پہ نظر رکھتی ہے
۔۔۔۔
خوشی کی بات ہے میرے بلاگ ضاہع نہیں جاتے ۔ اور وہ کسی نہ کسی دانشور اور سخنور کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں ۔
میں محمد وارث صاحب کا شلکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے اس بلاگ کو پڑھا بھی اور اس پر اتنا تفصیل سے تبصرہ بھی کیا۔
یہ معلوم کرکے خوشی ہوی کہ انکے علاوہ امریکہ سے ذکریا اجمل صاحب اور ( جرمنی سے نبیل حسن نقوی اور آصف صاحب ) بھی ان ویب سایٹوں کی نشکیل و تصنیف کے ذمہ دار ہیں۔
شعیب صفدر صاحب نے یہ بھی اطلاع دی کہ اس وقت اردو ویب ویب سایٹ کے منتظم ذکریا اور نبیل ہیں ۔
ان سب ” ستاروں پر کمند ڈالنے والوں ” کو میری مبارکباد عرض ہے ۔
اب اردو زبان ان سب پر جتنا ناز کرے وہ کم ہے ۔ اللہ انکے علم میں وسعت د ے تاکہ وہ علم و فن کے خزانے دنیا بھر میں تقسیم کرتے رہیں۔
فقط :
علم کا طالب
منظور قاضی از جرمنی
قاضی صاحب
میں تو اردو کا ایک معمولی سا بلاگر ہوں، اردو ویب سے میرا صرف بحیثیت ایک قاری تعلق ہے یا پھر کبھی کبھار ایک آدھ فورم پر کچھ مدد مانگ لیتا ہوں۔
اسکے علاوہ میرا بلاگ سیارہ پر رجسترڈ ہے۔
آپکی ایک بات کی تصدیق کرنا چاہوں گا کہ اردو ویب والے نام و نمود کے ہرگز شوقین نہیں۔ چپ چاپ اپنا کام کر رہے ہیں۔
بہت شکریہ سیدہ ثناء شاہ صاحبہ اور محترم قاضی منظور صاحب، آپ احباب کے ساتھ ساتھ میری دعائیں بھی اردو ویب کے منتظمین کیلیے ہیں، یہ انہی ‘دیوانوں’ کا حوصلہ تھا کہ ایک سفر کیلیے قدم اٹھائے اور اب انکے ساتھ ایک کارواں رواں دواں ہے! اردو زبان و ادب اور اسکی انٹرنیٹ پر ترویج و ترقی کیلیے زکریا اور نبیل صاحبان کی بے لوث خدمات واقعی قابلِ تحسین ہیں! بقول صائب تبریزی
ع – گُل بہ دامن بر سرِ دیوانہ می ریزیم ما
اور اسی زبان کی ترقی، اردو ویب کا، آپ کا اور ہمارا، ہم سب کا مقصد ہے، اللہ تعالٰی ہم کو کامیاب کریں، آمین!
فیصل صاحب یہ آپ ہی کے ایک تبصرے کا طفیل ہے کہ میں یہ بلاگ لکھ سکا ۔ آپ اپنے آپ کو ” معمولی سا بلاگر ” نہ کہیں ۔ آپ کی تحریر کا انداز یہ بتا رہاہے کہ آپ کا مستقبل شاندار ہوگا۔
محمد وارث صاحب آپ کو اور ذکریا اور نبیل صاحبان کو مبارکباد کہ اس اتہای معلوماتی ویب سایٹ کا اور اسی کے ساتھ بلاگ نگاری کی سافٹ ویر اور اردو فانٹ اور یونی کوڈ کو بہتر سے بہتر بنانے کا زبردست کارنامہ انجام دیا ۔
میں آپ کی دعا پر آمین ثمہ آمین کہتا ہوں ۔
محمد وارث جی آپ سے مل کر بہت خوشی ھوئی ۔۔ آپ کی اردو سے محبت قابل رشک ھے ۔۔
بہت شکریہ آپ کا نگہت نسیم صاحبہ، نوازش!