ابھی ابھی اسحاق ساجد صاحب نے اپنا ایک گیت مجھے ای میل کے ذریعہ بھجو ایا۔ یہ ان پیج سافٹ ویر میں لکھا ہو ا ہے جسے یونی کوڈ میں منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔ اگر میری کمپوزنگ میں کوی غلطی ہوی ہو تو براہ مہربانی اسحاق ساجد صاحب اسکی تصحیح کردیں۔( اس گیت میں بہت سارے الفا ظ ہندی کے ہیں جن میں سے چند کا مجھے علم نہیں ہے اس لیے شاید انکی کمپوزنگ میں مجھ سے غلطی ہوجاے گی )
بہر حال:
گیت
اسحاق ساجد ( جرمنی )
باٹ نہاریں سجن ہمارے
لے چل مانجھی مجھ کو کنارے
من کی ندیا امڈ رہی ہے
رین سہانی مہک رہی ہے
بنسی بجائیں چاند ستارے
لے چل مانجھی مجھ کو کنارے
سونا پن اب سہا نہ جائے
یوون اگنی آگ لگا ئے
تڑپ رہے ہیں برہا کے مارے
لے چل مانجھی مجھ کو کنارے
دل کی ہر دھڑکن پر چونکوں
پگلی سی مڑ مڑ کر دیکھوں
جیسے کوئی رہ رہ کے پکارے
لے چل مانجھی مجھ کو کنارے
یمنا تٹ پر دیپ جلیں گے
جب میرے من میت ملیں گے
سورگ میں ڈھل جائیں گے نظارے
لے چل مانجھی مجھ کو کنارے
بیت نہ جائیں رات سہانی
پیاسی رہ جائے نہ جوانی
بیری بن جائیں نہ دھارے
لے چل مانجھی مجھ کو کنارے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسحاق ساجد صاحب (چینوٹ ) پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں ۔ مگر ان کے اس گیت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہندی اور سنسکرت پر بھی قدرت رکھتے ہیں۔
اب میں نے انکے اس گیت کو میرے اس بلاگ میں لکھدیا تو ہوں مگر اس گیت کو شاعری کے سیکشن میں شامل کرنے کی مجھے نہ تو کوئی ترکیب معلوم ہے اور نہ اس کی اجازت ہے۔
۔۔۔
میں اس گیت کو یونی کوڈ میں ، محترمہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ سے خط وکتابت کے بعد یہاں پر پیش کردیا ہوں ۔
اس کو شاعری کے سیکشن میں شامل کرنے کے بعد میرے اس بلاگ کا مقصد پورا ہوجاے گا۔
اس کے باوجود اسحاق ساجد صاحب یا اگر کوی اور مبصر اس گیت پر کچھ تبصرے کریں تو انکی مرضی۔
فقط:
اردو کا ایک بے لوث خادم
منظور قاضی از جرمنی

بہت خوب جناب اسحاق ساجد صاحب اور ماشااللہ منظور قاضی بھائی۔سلامت باشد
بھای واہ منظور بھائی مزہ آگیا ناشتے پر اتنے اچھے گیت کا ۔۔ساجد بھائی کی تو کیابات ھے جی ۔۔
شکریہ بھای صفدر ھمدانی اور بہن نکھت نسیم ؛ آپ دونوں کی ( اور میرے خیال میں زرقا مفتی صاحبہ کی ) ہمت افزای اور شاعر نوازی کے بغیر نہ اسحاق ساجد صاحب آپ کی ویب سایٹ میں آتے اور نہ مجھےموقعہ ملتا کہ ان کی شاعری کو یونی کوڈ میں پیش کروں ۔
اب اتنی کوشش کے باوجود میں کمپوزنگ کی ایک غلطی کرگیا: وہ یہ کہ ” بیت نہ جاے رات سہانی ” کی بجاے ” بیت نہ جایں رات سہانی ” کمپوز کردیا۔
براہ کرم پڑھنے والے اس تصحیح کو پیش نظر رکھیں۔
شکریہ:
منظور قاضی از جرمنی