آج عالمی اخبار کے کینیڈا کے بیورو ( میرے خیال میں روبینہ فیصل صاحبہ یا شمس جیلانی صاحب )
کی طرف سے مندرجہ ذیل دعوت نامے کو پڑھکر خوشی ہوی:
Family of the Heart would like to invite you for a wonderful literary evening presided by famous poet Hamayat Ali Sh
Dr Khalid Sohail will introduce Dr Baland Iqbal and read an article about his shortstories
. Dr Baland Iqbal will read one story. Mr Hamayat Ali Shair will share his poetry and share his comments as the President of the meeting
Date March 6th, 2009
Pervaiz Salahuddin
Coordinator FOTH
اس انگریزی تحریر کے ساتھ ساتھ اسکا اردو میں ترجمہ بھی عالمی اخبار میں موجود ہے ۔
مجھے خوشی اس بات سے ہوی کہ یہ تقریب حمایت علی شاعر کی صدارت میں ہورہی ہے ۔ اور اس تقریب میں انکے فرزند ڈاکٹر بلند اقبا ل اپنا مضمون پڑھنے والے ہیں۔
یہ بے انتہا خوشی کی بات ہے کہ یہ دونوں دانشور اور سخنور کینیڈا میں اردو کے چراغ کو روشن رکھ رہے ہیں۔
اس دعوت نامے کے مصنف ( میرے خیال میں) پرویز صلاح الدین صاحب اور انکے ساتھی رفیع عامر صاحب ہیں۔ انکی معلومات سے بھر پور ویب سایٹ ( جو اس دعوت نامے میں موجود ہے ) پڑھنے کے قابل ہے: اس کی ای میل کا پتہ ہے : pervaiz@rogers.com
اس ویب سایٹ کی مشمولات کو پڑھنے سے معلوم ہوا کہ عالمی اخبار کی کالم نگار محترمہ روبینہ فیصل بھی اس انجمن کی ادبی تقریبات میں حصہ لیتی ہیں۔
میری دلی خواہش ہے کہ حمایت علی شاعر اور ڈاکٹر بلند اقبال کی تخلیقات کو عالمی اخبار میں پڑھوں۔ اگر وہ یونی کوڈ اردو فانٹ میں لکھ نہیں سکتے تو ان پیج فانٹ میں مجھے میرے ای میل کے پتہ manzoorquazi@gmail.com پر بھجواسکتے ہیں ۔ میں محترمہ روبینہ فیصل سے عرض کرتا ہوں کہ وہ ان دونوں کو عالمی اخبار میں یا میرے بلاگ میں کبھی کبھی کچھ تحریر کرنے کے لیے کہیں ( یہ میرے دل کی آواز ہے )۔
فقط:
علم کا طالب : منظور قاضی از جرمنی

یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں جنرل ایوب اور جنرل مشرف کے علاوہ کسی اور لیڈر نے کوئ قابلِ ذکر کام نہیں کیا۔ لیکن ہر لیڈر کو ذلیل کرکے نکالنا ہمارا قومی کردار بن چکا ہے۔ ضیاءلحق نے کوڑے لگائے دہشت گردی پھیلائ تو کسی میں یہ ہمت نہیں ہوئ کہ چوں کرے۔ یہی کام اگر جنرل ایوب اور جنرل مشرف کرتتے تو زندگی بھر حکومت کرتے۔
ظفر جعفری صاحب کا تبصرہ اس بلاگ کےموضوع سے کتنی مطابقت رکھتا ہے اسے پڑھنے والے خود ان سےپوچھ لیں۔
میں تو اردو کی خدمت کرنے والوں کی بات کررہا ہوں اور ظفر جعفری صاحب جنرلوں کی باتیں کررہے ہیں۔
کوی بتلاے کہ ہم بتلایں کیا۔
منظور بھائی ،جعفری بھای سے غلطی سے یہاں چھپ گیا ھے ۔۔ کوئی بات نہیں ۔۔ایسی غلطیاں ھم سب سے ھو جاتی ھیں ۔۔ کیافرق پڑتا ھاے بھلا اس سے ۔۔
لیکن اس میں شک نہیں ھارٹ والی انجمن بہت کام کر رھی ھے ۔۔ اللہ ھم سب کی نگہبانی فرمائے۔ آمین
نگہت نسیم بہن: شکریہ ۔ میں آپ کی دعا پر ثمہ آمین کہتا ہوں۔
میں نگہت نسیم صاحبہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے وضاحت کردی کہ یہاں یہ تبصرہ غلطی سے چھپ گیا۔ یہ بات ایک ببچہ بھی سمجھ سکتا ہے۔ شاعری کرنا اور کیچڑ اچھالنا بہت آسان کام ہے لیکن تنقید اور درگذر کرنے کیلئے صاحبِ فہم و ذکا ہونا ضروری ہے۔ میں نے بڑے خلوص کے ساتھ چند بلاگز میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ لیکن مستقل گالیاں سنتے رہنے کا مجھ میں حوصلہ نہیں۔ اس ہی لئے میں نے دوری اختیار کی لیکن یہ میری بدقسمتی ہے کہ تبصرہ غلط جگہ چھپ گیا اور مجھے اپنا مذاق پھر اُڑوانا پڑا۔ کوشش کرونگا کہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
جعفری بھائی آپ ھمارے بڑے ھیں ۔ ھم نے آپ ھی درگزر کرنا سیکھا ھے ۔۔ آپ ھمیں چھوڑ کر کیسے جا سکتے ھیں ۔ رھی بات غلطیوں کی تو ھم سب اپنی اور ایک دوسرے کی غلطیوں سے ھی سیکھتے ھیں ۔بے شک عاجزی اور درگزر کرنا علم کو بڑھانے کا راستہ ھے ۔
میں ظفر جعفری صاحب سے دست بستہ معافی چاہتے ہوے یہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ ” صاحب فہم و ذکا ” ہونے کی حیثیت سے میری” کوی بتلاے کہ ہم بتلایں کیا ” کی بات کو ” گالیاں ” سے نہ تعبیر کریں ۔
اس کے پہلے بھی ان سے کچھ ایسے ہی موضوع سے ہٹ کر تبصرے ہوچکے ہیں اور ابھی ابھی میرے بلاگ میں جو میں نے ڈینمارک کے مظہر اقبال صاحب کی ویب سایٹ پر لکھا ہوں اس میں بھی ظفر جعفری کا موضوع سے ہٹ کر تبصرہ موجود ہے۔ اب اس پر ” کوی بتلاے کہ ہم بتلایں کیا” کے سوا میں اور کیا کہ سکتا ہوں ۔ ( یہ نہ مذاق اڑانے کےلیے لکھا ہوں اور نہ اس میں گالیاں شامل ہیں ) ۔
میرا اندازہ ہے (جو شاید غلط ہو ) کہ ظفر جعفری صاحب کسی اور جگہ اپنے تبصرے لکھتے ہیں اور ان کو کاپی cut or copy کرکے مجھ غریب ہی کے بلاگ میں paste کردیتے ہیں ۔ (میں یہ تکنیک ابھی ابھی ڈاکٹر نگہت نسیم بہن سے سیکھا ہوں اور کوشش کررہا ہوں کہ وہ صحیح جگہ پر ہی استعمال ہو )
میرے دل میں ظفر جعفری صاحب کی بے حد عزت ہے اس لیے کہ میں انکو بیس پچیس سال پہلے ڈلس کے مشاعروں میں دیکھ چکا ہوں اور انکی نہایت ہی اچھی شاعری کو انکی زبانی سن چکا ہوں اور اسی عزت کی وجہ سے ان کی شاعری پر ایک بلاگ بھی لکھ چکا ہوں اور انکے مشوروں کے مطابق قمر جلالوی اور جوش ملیح آبادی پر بھی بلاگ لکھ چکا ہوں جو کافی مقبول ہوے۔ ( وہ تما م بلاگ اس ہی عالمی اخبار کے خزانے میں موجود ہیں ۔
اس کے باوجود ظفر جعفری صاحب مجھ کم علم اور معمولی سے انسان سے کیوں خفا رہتے ہیں اسکی وجہ سمجھنے سے میں قاصر ہوں۔
بہر حال :
کاش کہ روبینہ فیصل صاحبہ یا شمس جیلانی صاحب میرے اس بلاگ کے موضوع کی لاج رکھتے ہوے فیمیلی آف دی ہارٹ کی ان تمام خدمات پر کچھ تبصرے کریں جو وہ اردو کی ترویج کے لیے کررہی ہے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ حمایت علی شاعر اور انکے فرزند ڈاکٹر بلند اقبال صاحب کو عالمی اخبار کے بلاگو ں میں حصہ لینے کی دعوت دیں تو میں یہ سمجھونگا کہ میرے اس بلاگ کا مقصد پورا ہوگیا۔
فقط:
علم کا طالب
منظور قاضی از جرمنی
برادرم ظفر جعفری میں ذاتی طور پر شرمندہ اور معافی کا خواستگار ہوں کہ اس قسم کی صوت حال پیدا ہئی اور آپ کو ایسا منفی احساس ہوا۔ مجھے امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ آپ ہم سب کی خاطر کہیں نہیں جائیں گے اوت اپنے علم سے ہم سب کو مستفید کرتے رہیں گے۔ میں تما م تر محبت اور عقیدت کے ساتھ جناب منظور قاضی سے بھی درخواست کرؤں گا کہ وہ معمولی سہو کو ایسا بڑا مسلہ نہ بنایا کریں اور اگر مجھ سمیت کسی سے بھی ایسی کوئی بات شعوری یا لاشعوری طور پر ہو جائے تو اسے یہاں بلاگ میں لکھنے کی بجائے ذاتی طور پر ای میل میں مطلع کردیں۔ اس قسم کی غلطی ہم سب کر سکتے ہیں اور اس محفل میں ہم اہل فکر کی تعداد بڑھانے کے لیئے ہیں نہ کہ جو پہلے سے موجود ہیں انہیں کم کرنے کے لیئے۔ ہم سب میں سے ہر ایک فرد ناگزیر ہے اور کوئی کسی سے کسی طرح بھی کم نہیں۔ اور یہ فخر کی بات ہے۔ منظور بھائی ہمارے اولیں دنوں کے ساتھی ہیں اور ہماری فکری نہج اور ذاتی عادات سے بھی کسی حدتک آشنا ہیں۔ کسی شعبے کا تطصرہ کسی اور جگہ لگ جانا کوئی ایسی اچنبھے کی بات نہیں اور یہ سہو مجھ سے بھی ہو سکتا ہے۔ ہم سب الحمد اللہ بالغ النظر ہیں اور اس سے آگاہ بھی ہیں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ ہم سب ایک ساتھ مل کر بیک آواز ہر ظم،ہر ستم ،ہر بےہودگی،ہر حکومتی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مخالفت میں آواز اٹھائیں اور ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔
میں ڈاکٹر نگہت نسیم سے بھی درخواست کرؤں گا کہ وہ جعفر بھائی کی جگہ اگر ظفر جعفری بھائی لکھیں تو بات صاحبِ اسمِ معرفت تک پہنچے گی اور ہاں ڈاکٹر صاحبہ ذرا یہ بھی وضاحت فرما دیجئے کہ یہ غلطی کیسے ہو تی ہے کہ ایک جگہ کا تبصرہ دوسری جگہ لگ جاتا ہے۔
میں جناب صفدر ھمدانی صاحب کے مشفقانہ مشوروں سے پورا اتفاق رکھتا ہوں۔
میری ای میل کا پتہ manzoorquazi@gmail.com ہے جسے میں کبھی کبھی اپنے بلاگوں میں لکھدیا کرتا ہوں ۔ مگر مجھے جناب ظفر جعفری صاحب کی ای میل کا پتہ معلوم نہیں ۔ اگر مجھے معلوم ہوتا تو ضرور انہیں ذاتی طور پر انکی بار بار کی “معمولی سی سہو ” پر خط و کتابت کرتا ۔ ( اگر وہ مجھ سے براہ راست خط کتابت کر نا چاہیں تو زہے قسمت ) ۔
میں صفدر ھمدانی صاحب اور ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ سے القمر کے آخری دنوں سے اور عالمی اخبار کی ابتدای دنوں سے ایک بے لوث عقیدت رکھتا ہوں ۔
اور اس عقیدت کے باعث ان کی تمام باتوں کو سر آنکھوں پر رکھتا ہوں۔
فقط:
منظور قاضی از جرمنی
چونکہ یہ بلاگ اپنے موضوع سے ہٹ گیا ہے اس لیے میں اس بلاگ کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔
پڑھنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اس بلاگ میں اور کوی ایسا تبصرہ نہ کریں جس سے اس بلاگ کے اصل موضوع کا مقصد ہی فوت ہوجاے۔
ویسے اگر کوی بات اس بلاگ کے موضوع سے ہٹ کر کہنی ہی ہو تو صرف ای میل کے ذریعہ مجھے اور متعلقہ افراد کو لکھیں ۔ شکریہ
فقط :
علم کا طالب :
منظور قاضی از جرمنی manzoorquazi@gmail.com
فیملی ؔف ہارٹ کی ادبی سرگرمیوں پر کوئی شبہ نہیں اور میں تو ا س فیملی کی بہت ابتدائی دنوں کی ساتھی ہوں ۔ اس کو اپنی ؔنکھوں کے سامنے پھلتے پھولتے ،سسکتے ، ہنستے دیکھا ہے ۔۔۔ میری اس کے ساتھ لگاو ٹ ایک قدرتی امر ہے ۔۔۔ کیو نکہ میں نے اپنا پہلا افسانہ اسی فورم سے پڑھا تھا ۔۔۔۔ نئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانا ، حوصلہ افزائی کرنا اور ادبی نشستوں کا مسلسل اہتمام کرنا اس فورم کا خاصہ ہے ۔ اور اس فورم کو ؔرگنائز کرنے والے پرویز صلاح الدین ستائش کے مستحق ہیں ۔ اور منظور قاضی صاحب میں یہاں پر یہ کہنا چاہوں گی کہ ظفر جعفری صاحب نے اگر سیاست کا ذکر بغیر موقع کے کر دیا ہے تو اس میں ان کا قصور نہیں ۔۔۔ ؔج کل کی سیاست ہو ہی اتنی رنگیلی گئی ہے کہ اس کا رنگ ادبی بلاگ میں ہی کیا ،ہمارے ہانڈی چولہوں پہ بھی چڑھ گیا ہے ۔۔ کیا ؔپ کو نہیں لگتا کہ کھانے میں مرچ ؔج شیری رحمن کی طرح تیز ہے ، میٹھا تو ؔج زرداری کی طرح بنا ہے ۔۔ اوپر سے میٹھا اندر سے کڑوا ۔۔۔۔۔ چھوٹی چھوٹی باتوں سے ذندگیوں میں کڑواہٹ کیوں گھولنی ۔۔۔۔۔۔ ہنسنے کے لئے ذندگی بہت تھوڑی ہے ، کڑھنے کے لئے تو بہت ہی تھوڑی ہے ۔
اوپر والا تبصرہ میرا ہے نام لکھنا بھول گئی تھی ۔۔ تو ” بے نام” فورا ہوگئی ۔۔۔۔
روبینہ اچھا ھوا تم نےخود ھی لکھ دیا اپنا نام ۔۔ ورنہ میں تو آئی ھی اسی لیئے تھی کی تمھارا نام لکھ دوں ۔۔ میری اچھی دوست تمھاری تحریر بتا دیتی ھے کہ کس کے قلم سے رقم ھوئی ھے ۔۔