بابا آپ کا کالم ایک طرف اور آپ کی یہ فکر انگیزی ایک طرف ۔۔ حالات اور واقعات کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بوٹوں کی دھمک اور ایک آواز ” میرے ھم عزیز وطنوں” ۔۔ آج عدالتوں نے ثابت کر دیا ھے کہ ھم سب “ھم وطن” تو ھیں پر” عزیز” کسی کو بھی نہیں ھیں ۔۔

جنازہ عدل کا نکلا ہے اک بیمار کے ہاتھوں
عدالت بِک گئی اک بار پھر زردار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔۔
ابھی پھر وار اُس نے کر دیا دن کے اُجالے میں
ابھی اک زخم کھایا تھا اسی تلوار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔۔
بھروسہ تھا سہارے کا ہمیں دیوار پہ لیکن
ہماری چھت گری گھرکی اسی دیوار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔۔
نہ جانے نام کیا رکھیں دلاسہ دینے والے کا
غموں پہ غم ملے صاحب ہمیں غمخوار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔۔
کسی صورت خبر چھپنے سے رکوائیں عدالت کی
حکومت خوف میں ہے شہر کے اخبار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔۔
بنی ہے شہر کی خلقت نشانہ تیرِ ظالم کا
سیاست طوقِ ذلت بن گئی اس وار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔
کوئی اپنا مخالف مملکت میں رہ نہیں سکتا
ہوئے ہیں شہر ویراں اِک اسی آزار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔
ھدف اک بار پھر اسکا بنوں گا ہے خبر مجھکو
میں پہلے بھی بہت مطعون تھا اظہار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔
یہی کردار تو انسان کو انساں بناتا ہے
بشر ہوتا بھی ہے رسوا اسی کردار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔۔
سنبھالو سر پہ جو دستار ہے کارِ فضلیت کی
کٹے ہیں سر بہت سُن لو اسی دستار کے ہاتھوں
۔۔۔۔۔
اسی اک خوف نے صفدر مری آنکھیں جلا ڈالیں
مرَض پھر جائے گا یہ فوج کے سالار کے ہاتھوں

بے شک آپ نے سچ کہا ہے صفدر ھمدانی صاحب : ” عدالت بک گئی اک بار پھر زردار کے ہاتھوں”
خدا نہ کرے کہ ہمارا ملک پھر کسی فوج کے سالار کے قبضہ میں آجاے۔ ۔ حالات خطر ناک ہیں ۔ دیکھتے ہیں کہ دس فیصد سے سو فیصد بننے کے بعد اب زرداری صاحب اور کیا کیا گل کھلاتے ہیں۔ ابھی چند ہی مہینوں میں یہ حال ہوا تو آگےآگے دیکھیے کیا ہوتا ہے۔ زرداری صاحب اپنے وعدوں کو قران اور حدیث اس لیے نہیں سجمھتے کہ سیاست میںہ سب کچھ جا یز ہے ۔
معلوم ہوتا ہے کہ شریف برادران اپنی شرافت اور سادہ دلی کی وجہ سے ایک شاطر انسان کی چال سے ما ت کھا گئے۔
بقول اقبال : خدا واندا یہ تیرے سادہ دل بندے کہاں جایں ۔ کہ درویشی بھی ہے عیار ہے سلطانی بھی عیاری
خدا کرے اب پھر فوج کو اقتدار سنبھالے کا موقع نہ ملے۔ نواز شریف بالائ پنجاب تک محدود ہوگئے ہیں۔ ضرورت ایسے قومی رہبر کی ہے جو خیبر سے کراچی تک مقبول ہو۔ کیا ایسا لیڈر کبھی پیدا ہوگا۔ یہ معجزہ ہو گا اور معجزے ہوتے بھی ہیں۔ میری زندگی میں بھی معجزہ ہوا ہے وہ یہ کہ سوویٹ یونین یکلخت ختم ہوگیا۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ ایک جگہ کے مقبول لیڈر کو دوسری جگہ کے عوام برداشت نہیں کرتے ۔ ایک پارٹی الیکشن جیت جاتی تو ہارنے والی پارٹی فوج کو حکومت لینے کی دعوت دیتی ہے۔ پتہ نہیں سیاستداں کب بالغ ہونگے۔
نظم تو بہت مطابقت رکھتی ہے موجودہ حالات سے
مگر ہے کس کی ؟
شکریہ
یاسر عمران جی آپ کو عالمی اخبار کے بلاگ کی محفل میں خوش آمدید ۔۔اور یہ خوبصورت نظم جناب صفدر ھمدانی کی ھے اور بلا شبہ موجودہ حالات سے مطابقت رکھتی ھے ۔
اسلام و علیکم و رحمہ جناب صفدر ھمدانی صاحب
اللہ تعالیٰ نے حیلے بہانوں پر ایک قوم کو بندر اور سور بنا د یا تھا۔ وہ حیلے سے مچھلی پکڑتے تھے۔ اس میں وہی لوگ عذاب سے بچے جو ان کو منع کرتے تھے ۔اور باقی خاموش رہنے والے اور گنا ہ کرنے والےاس عذاب کا نشانہ بنے ۔ اللہ آپ کو جزا دے اپنا کام آپ بہت ہی احسن طریقہ سے کر ر ہے ہیں جاری رکھءے ۔ اللہ آپکو عمر خضر بھی عطا فر ماءے (آمین )
سبحان اللہ!
صفدر صاحب کما ل لکھا ہے آپ نے! حسب۔ حال اور حسب موقع۔ دل خوش ہو گیا۔ تغزل میں آپ کی کہنہ مشقی اور خیال میں آپ کی حساس طبیعت چھلک رہی ہے۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
دعا گو
محمد خاور۔