چھوٹی چھوٹی خوشیاں اور خوشحال پاکستان

پاکستان کی زبوحالی پریشان کن حد تک بڑھ چکی ہے . اس خوف وحراس اور بے یقینی کی سی کیفیت میں آئے دن کے اضافے نے خوش ہونا تک بھلا دیا ہے . کچھ اسی قسم کی کیفیت کو بڑے سلیقے سے کسی نے باندھا ہے جسے میرے بھائی محمد خالد نے کینیڈا سے بھیجا ہے.

چھوٹی چھوٹی خوشیاں

1.بجلی آنے کی خوشی
2.بازار سے خریداری کے بعد زندہ گھر آنے کی خوشی
3. بس میں سیٹ ملنے کی خوشی
4.پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اضافے کے بعد آٹھ پیسے کمی کی خوشی
5.مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد خود کش حملے سے بچنے کی خوشی
6.بس سے اترنے کے بعد جیب بٹوہ اور موبائل موجود ہونے کی خوشی
7.مسجد سے نکلتے وقت چپل مل جانے کی خوشی
8.اور اس وقت سیلاب خوروں سے بچ جانے کی خوشی

خوشیوں بھرا پاکستان ۔۔۔
اور کیا چاہئے بھلا آپ کو ۔۔
پاکستان ایسا منفرد ملک ہے ۔۔۔۔ جہاں

1. Pizza ایمبولینس اور پولیس سے پہلے پہنچتا ہے
2.چاول سو روپے کلو ہے اور موبائل سم مفت
3.جوتے ایر کنڈیشنڈ دوکانوں میں اور کھانے کی سبزیاں فٹ پاتھوں پہ بکتی ہیں
4.لیموں کا مصنوعی عرق کھانا پکانے کے واسطے اور اصلی لیمو برتن دھونے کے صابن میں استعمال
5.پڑھے لکھے اور ایماندار خوار و خستہ ہیں اور جاہل اور چور اچکے حکمراں ہیں

لیجئے چلتے چلتے آج کی تازہ غیر سیاسی خبر بھی سن لیجئے ” پاکستان میچ فکسنگ میں ملوث ” ..
اس دل ہلا دینے والی خبر پرکسی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ” بات تو سچ ہے پر بات ہے رسوائی کی ” …. اور کسی نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا ..” لو بھئی اس سے بھلا کیا فرق پڑتا ہے ..بدنام ہوئے تو کیا نام نہ ہوگا ” ..

سوچتی ہوں کہ جس طرح نیکی کی کوئی حد ہوتی اور نہ انتہا ..اسی طرح بدنامی کی نہ توکوئی حد ہوتی ہے اور نہ انتہا …

9 thoughts on “چھوٹی چھوٹی خوشیاں اور خوشحال پاکستان”

  1. السلام علیکم
    آپی ، اتنی ڈھیر ساری خوشیاں ہم سب سے بانٹنے کا بہت بہت شکریہ ، اِن کھتی میٹھی باتوں کے بعد میچ فکسنگ کا المیہ ، ، ، ،
    بات کسی حد تک درست ہے ، ، ، بدنام ہوئے تو کیا نام نہ ہوگا ؟
    آصف احمد بھٹی

  2. چھوٹی چھوٹی خوشیاں اور بڑے بڑے غم ۔۔

    زرداروں کے ھنستے چہرے انکھیں ھماری نم

    آہ آہ اب تو سمجھہ میں ھی نیہں آتا کہ کس کس بات پر رونا ھے،، رولنگ ایلیٹ کی بے حسی پر، سیلاب سے ھونے والی ناقابل تلافی تباھی پر۔ لاکھوں بے گھر پاکستانیوں پر۔ پانی کی بھینٹ چڑھنے والے بےگناہ انسانوں پر۔۔ معصوم بچوں کی بھوک سے آہ و فغاں پر۔ بےبسی پر ۔ بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں کا ارباب اختیار پر اعتماد نہ کرنے پر۔۔ ۔۔ رمضان الکریم کے مقدس مہینے میں ھونے والی مہنگائ پر، بجلی کے نہ ھونے پر۔۔امن وامان کی خراب صورحال پر۔ مللک کے طول وعرض میں ھرروز ھونے والی خون ریزی پر۔ میرا خیال تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ھونے والی تباھی سب کو یکجاء کر ديگی ۔ حکمراں اس کو آخری وارننگ سمجھتے ھوۓ اپنا قبلہ درست کر لینگے۔۔۔مگر یہاں تو لاشوں پر سیاست کا رواج عام ھے۔۔ ۔۔ بےایمان حکمران ھیں ۔۔ نہ ان کو پاکستان سے محبت ھے اور نہ کسی پاکستانی سے۔۔۔ آہ آہ ایسے میں لارڈز میں میچ فکسنگ کےالزام میں پاکستانی کھلاڑیوں کا ٹھوس پبوت کے ساتھہ ملوث ھونا۔۔ میچ فکسنگ میں مظہر مجید کی ایک لاکھہ پچاس ھزار پاونڈ وصول کرتے ھوۓ فوٹبج بھی ھے اب ان کھلاڑیوں کا سخت مالی جرمانےاور گھر اور گاڑی سب نیلام کردی جاۓ ان پر تاحیات کرکٹ کھیلنے کی پابندی اور جیل بھیجا جاۓ ۔۔ جب تک ان کو سخت ترین سزايئں نیہں دی جاتیں یہ مللک و قوم کی یونہی بدنامی کرتے رھینگے ۔۔

  3. جو کچھ نظر آ رپا ہے کھلی آنکھوں سے وہ تو ایسا ہی ہے اور کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا.یہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ کرکٹ کا نیا جوئے کا شاخسانہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے تو نہ جانے یہ دنیا بھر میں ہر سازش پاکستان کے خلاف ہی کیوں ہوتی ہے. ہمیں شاید مظلوم بننے کا شوق ہے. ان کرکٹ والوں نے کھیل میں تو رسوا کروایا ہی ہےلیکن اسے جوئے سے انہیں نجات اس لیئے نہیں ملتی کہ انہیں دراصل پہلی غلطی پر سزا ہی نہیں ملی. کرکٹ بورڈ کے چیرمین کو صدر زرداری کی اشیر باد حاصل ہے اور باقی رہے نام اللہ کا.ہم جیسے لوگ پیدا ہی رونے کے لیئے ہوئے ہیں.رونے والے اور تباہی کرنے والی دو الگ الگ نسلیں ہیں.

  4. خوشی ملی تو کئی درد مجھ سے روٹھ گئے
    دعا کرو کہ میں پھر سے اداس ہو جاوءں

  5. پیاری بہن نگہت نسیم اور محترم بھائیو اور بہنوں اسلام علیکم
    میری دادی مرحومہ کہا کرتی تھیں کہ جب غم بہت زیادہ ہوجائیں تو تھوڑا سا ہنس لینا چاہئے تاکہ انہیں سہنے کہ ہمت آجائے ۔
    تو میری یہ سوچ حاضر ہے ۔
    کل ملا تھا راہ میں مجھ کو بڑا اک حکمراں
    تھا حکومت میں وہ بیٹھا جیسے کوئی شاہ جہاں
    پوچھا میں نے بھائی میرے کوئی مسئلہ حل ہوا
    بولا مسئلہ حل ہوا تو میں کہاں کا حکمراں
    بولا مین کہ تونے تو مجھ کو بہت بے بس کیا
    بولا وہ کہ کیوں چنا تھا تو نے مجھ سا حکمراں
    پوچھا بھائی اور کتنے دن پریشانی کے ہیں
    بولا وہ کہ جتنے دن بھی تیری زندگانی کے ہیں
    بولا میں کہ بھائی میرے کچھ تو اسمبلی میں کرو
    بولا وہ کہ بات تم بھی کچھ تو اچھی بھی کرو
    بولا میں کہ بھائی قصدِ امریکہ ہے کس کے لئے
    بولا کچھ اپنے لئے ہے اور کچھ ہےتمہارے لئے
    پوچھا میں نے اب کے تم آئوگے کاسہ توڑ کر
    بولا پہلے لینے تو دو پھر سوچینگے سر کو جوڑ کر
    پوچھا میں نے کب کھلے گی میری قسمت دیکھ لو
    بولا وہ کہ دن ہیں کم ہاتھ کی لکیریں دیکھ لو
    پوچھا میں نے اور تم کتنی کر و گے شوخیاں
    دے دیا اُس نے جواب کہ کچھ تو ہنسنے کو ہو یاں
    پوچھا میں نے ہوگی کب مہنگائی میں بھی کچھ کمی
    کہہ دیا اُس نے ضما نت اس کی میں دے سکتا نہیں
    بولا میں کہ دے دیا تھا بھائی میں نے ووٹ بھی
    بولا وہ کہ اب ہے وقت اب دے دے اپنا کوٹ بھی
    بولا میں کہ بھائی میرے کچھ تو اچھا بھی کرو
    کہہ دیا اُس نے کہ تم ٹی وی جئیو دیکھا کرو
    پوچھا میں نے کیا شفا ہے اس میں میرے واسطے
    بولا وہ کہ ہے یہ چینل ہر عمر کے واسطے
    بو لا میں کہ بھائی میرے مجھ میں اب تو یہ دم بھی نہیں
    پھر خبر کیسے ملے گی کہ دم تو اب ہم میں بھی نہیں
    پوچھا میں نے بھائی کیا ہم ذندہ اب رہ پائینگے
    بولا وہ کہ نہ ڈرو کچھ روز اور لگ جائینگے
    پوچھا میں نے پارلیمنٹ میں کیا ابھی کچھ جان ہے
    بولا وہ کہ پوچھتا مجھ سے ہے کیا تو انجان ہے ؟
    پوچھا میں نے لوگ کہتے ہیں نہیں کچھ ٹھیک ہے
    دے دیا اُس نے جواب کر کان بند سب ٹھیک ہے
    پوچھا میں نے کیا کوئی مرہم بنا لائے ہو تم
    بولا وہ کہ میں کیا جانوں کیسا ہے تیرا ذخم
    پوچھا میں نے واپسی میں اچھا کچھ امکان ہے
    بولا وہ کہ قرض کا پیکٹ ہی تیرے نام ہے
    پوچھا میں نے کب تلک رکھو گے ہم کو ریڑھے میں
    جب تلک تو دب نہ جائے ڈالروں کے ڈھیرے میں
    بولا میں کہ مجھ کو یہ قرضہ تو کچھ بھاتا نہیں
    بولا وہ کہ کام ہم کو کچھ اس کے سوا آتا نہیں
    بولا میں کہ توڑ ڈالا دل میرا اب جاں بھی لے
    بولا وہ کہ میں کروں کیا اپنا بھلا خود سوچ لے
    اب قلم میں تاب ہے نہ سوچ جینے دے مجھے
    گر میں پکڑی جائوں تو یارب بچا لینا مجھے
    عالم آرا بات تم نے صرف حکمرانوں کی
    دوش تو خود کو ہی دو کہ تم نے چنا یہ حکمراں

    اس سوچ کو طنز و مزاح سمجھ کر پڑھئے گا ۔کہ کبھی کبھی خود پر ہنسنا بھی افاقہ کرتا ہے ۔
    اللہ ہمیں اچھی سوچ اور اچھی صلاحیتوں سے مالا مال کرے ۔اور ان تکلیفوں سے نجات دے
    اللہ میرے ملک کو اور ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
    عالم آرا
    وینکور

  6. السلام علیکم
    محترمہ عالم آرا صاحبہ ، بئی بزرگوں کی ہر ہر بات تجربوں کا نچوڑ ہوتی تھی ، اور آپ کی دادی صاحبہ ( مرحومہ ) نے کیا مزے دار ، کھٹا میٹھا نسخہ تجویز کیا ہے ، اور آپ نے اُن کے مطابق تمام ادویاء کو طنز و مزاح کے ہاون دستے میں ڈال کر خوب کھرل کیا ہے ، اوراب مزے دار اور زود ہاضم چورن تیار ، بہت خوب ، ویسے یہ مزے دار نظم ہے کس کی ؟ کیا آپ کی اپنی ہے ؟
    آصف احمد بھٹی

  7. اسلام علیکم ساتھیو
    جی ہاں آصف بھٹی بھائی ، میری ہی تک بندی ہے ، مگر آپ کے تبصرے نے اس میں چار چاند لگا دئے ۔ جیتے رہئے خوش رہئے ۔
    محترم بھائی آپ نے بھی یہ پوچھ کر کہ “‘کیا آپ کی اپنی ہے :؛ مجھے ہنسنے پر مجبور کر دیا۔ کیونکہ آج کل میں کھلاڑیوں کی حرکت سے بہت دکھی ہوں ،تو ہنسانے کا بہت بہت شکریہ ۔
    اللہ ہمیں سچ بولنے اور سچ پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
    عالم آرا

  8. السلام علیکم
    محترمہ عالم آراء صاحبہ ، نظم تو واقعی بہت کھٹی میٹھی اور دلکش تھی ، میرے تبصرے نے آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ، میرے لیے یہی خوشی کی بات ہے ۔
    آصف احمد بھٹی

  9. وعلیکم اسلام آصف احمد بھٹی بھائی
    خوش رہئے اور اپنی تحریر کا جادو جگاتے رہئے ۔
    جزاک اللہ خیر
    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *