کیا اس دنیا میں ایک بھی ایسا مسلمان ہے جو فرقہ پرستی کو Approve کرتا ہو؟
38 thoughts on “فرقہ پرستی”
یہ فرقہ پرستی کے طوفانی جھکڑ ہی تو ہیں جن کی ذد میں آنے والے پوری دنیا کے مسلمانوں کو دیگر باطل مذاہب کے ماننے والوں نے آج قاتل، چور، جھوٹے ، ملاوٹ کرنے والے، نا انصاف ، ناقابل اعتبار، دہشتگرد ، جعلساز ، منشیات کے اسمگلر ، کشکول بردار اور دیگر بےشمار القابات کے تمغے پہنائے ہوئے ہیں ۔ ، مذید ۔ ۔ ۔ Approve ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ Rejection ۔ ۔ ۔ کے سوال کی تفصیل یا پوچھنے کی وجہ درکار ہے ۔
ظفر صاحب، فرقہ پرستی کو صرف فرقہ پرست ہی approve کرتے ہیں، لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ کسی کے approve نہ کرنے کے باوجود یہ جن بے قابو ہی ہوتا جارہا ہے۔
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
علامہ اقبال
میں طفر جعفری صاحب کے اس شعر کی تائید کرتا ہوں :
مذہب نے سکھائ نہ کبھی فرقہ پرستی
لعنت یہ خدا جانے ظفر کس سے ملی ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔
ظفر جعفری صاحب کے سوال کہ یہ فرقہ پرستی کی لعنت مسلمانوں کو کس سے ملی ہے، جوابات کا طالب ہے۔
میرا خیال ہے کہ زاہد۔ تنگ نظر اور ملاوں نے یہ لعنت مسلمانوں کو عطا کی ہے؟
کچھ تو دوسرے مذاہب کے رہنماوں نے اسلام دشمنی کا مظاہرہ کرکے سیدھے سادے مسلمانو ں کو فرقہ پرستی کی آگ میں جھونک دیا اور جو کچھ دوسروں نے نہیں کیا اسے خود نام نہاد ملاوں نے کردیا ۔۔
اسلام کے خلاف ایک منظم سازش اذل سے کام کررہی ہے:
چراغِ مصطفوی سے شرار بولہبی شروع سے اب تک ستیزہ کار رہا ہے۔
اگر فرقوں کے نام اور انکی سوانح عمری لکھی جائے تو یہ بلاگ کبھی بھی ختم نہ ہوسکےگا ۔ اور ممکن ہے کہ یہ بلاگ بالاخر بغیر کسی مثبت نتائج کے ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے۔
اس بلاگ کا موضوع چودہ سو سال کی تاریخ کا تجزیہ اور مطالعہ چاہتا ہے جو اس بلاگ میں شائد مکمل نہ ہوسکے۔
اس بلاگ کا موضوع نہایت ہی حساس قسم کا ہے جس کے لیے اس کی نظامت کی اور “ نظر ثانی “ کی مدبرانہ معاملہ فہمی کی ضرورت ہے ۔
میری نیک دعائیں سب کے ساتھ ہیں
اس بلا گ کے عنوان کا جو جواب جناب جاوید اقبال کیانی صاحب نے اپنےمندرجہ بالا تبصرے میںد یا ہے میں اسکی تائید کرتا ہوں ۔
السلام علیکم
اگر فرقہ پرستی کی تاریخ پر غور کیا جائے تو اِس کی تاریخ کم و بیش انسانی تاریخ جتنی ہی ہے اور فرقہ پرستی محض مسلمانوں میں ہی نہیں ہے بلکہ یہ دُنیا کے تمام مزاہب میں موجود ہے ۔
آصف احمد بھٹی
جب اللہ کی منشاء اور ارادوں کے مقابل میں انسان اپنی خواہشات نفس کو ترجیح دینے لگے تو دین تفریق کا شکار ہو جاتا ہے۔ جہاں تک ظفر صاحب کے سوال کا تعلق ہے تو بظاہر بڑا سادہ لیکن حقیقت میں بڑا پُر سوز مسئلہ ہے۔ ظفر بھائی مجھے تو اب تک کوئی انسان مجھ سمیت ایسا نہیں ملا جو فرقہ پرستی کا قائل نہ ہو، یہ الگ بات کہ بغل میں چھری اور منہ سے رام رام۔
دنیائے اسلام کے تمام علماء فرقہ پرستی کی نہ صرف موافقت فرماتے ہیں، بلکہ اس کے مُربی و راہنما بھی ہیں۔ شیخ الاھلحدیث، مفتیء دیوبند، مناظر تشیع اور قائد اہل سنت جیسے تمام دُم چھلے وہ القابات ہیں جو نام سے پہلے ان ملاؤں کو فرقہ پرستی کی شناخت دیتے ہیں۔ بہت شاز لوگ ہونگے جو خود کو اسلام کا نمائیندہ کہنا پسند کریں گے، لیکن انکی نظر بھی اسلام وہی ہے جو انکو انکے اکابرین نے وراثت میں دیا ہوگا۔
میرے اور آپ جیسے عام انسان تو ان ملاؤں کی نظر میں کیڑوں مکوڑوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں جو اپنی اپنی جنت کی تلاش میں ان کی تقلید کے پابند ہیں اور اپنے سوا سبھی فرقوں کو ناری قرار دینا عین دین جانتے ہیں۔ یہ فرقہ پرستی ہی تو ہے جس نے ملک بھر کو آگ میں دھکیل رکھا ہے۔ صدر ضیاع الحق نے جس انداز سے پاکستان میں فرقہ سرپرستی فرمائی اسکی نظیر اگر آپ کو ملے گی تو شاید سعودی عرب سے ملے گی۔ آباء رسول اور شہداء بدر و اُحد کی قبروں کے نشان اس لئے مٹا دئیے گئے تیرہ سو سال بعد مُلا عبد الوھاب کی نظر میں یہ بدعت ہے۔خلیفہ ثالث حضرت عثمان (رض) کا مزار کہاں ہےَ سیدت النساء الجنہ بنت پیمبر بی بی فاطمہ الزھرا(س ع) کا مرقد کہاں ہے، جناب امیر حمزہ کی آخری آرام گاہ کہاں ہے، امھات المؤمنین کی قبروں پر چراغ کیوں نہیں جلتے؟ حجاج و زائرین بی بی عائیشہ صدیقہ کا مزار کیوں نہیں ڈھونڈ پاتے؟ کیا یہ سب ہمارے خراج ہائے عقیدت کے حقدار نہ تھے؟لیکن اسکی اجازت نہیں ملتی۔۔۔۔صرف اس لئے کہ ایک فرقہ اسکو دین سمجھتا ہے اور باقی بہتر مل کر بھی اسے غلط کہیں تو کس کی مجال ان قبروں کا نشان بھی ڈھونڈ پائے کیونکہ جو اس کو برا جانتا ہے اس کے پاس قوت بھی ہے۔
ضیاء الحق نے مسلمان کو مسلمان سے لڑانے والے مُلا کے تحفظ میں ریسپیکٹ علماء کے اڑدینیس جاری کئے اور ایک دوسرے کے خون کو جائز قرار دینے کی فیکٹریاں لگا ئیں۔ آج اس سب کا حال دیکھیں تو ملت کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔
ہم سب کہنے کو مسلمان ہیں، لیکن ہماری اصل شناخت ہمارے فرائق ہیں۔ یہی ہماری بد قسمتی ہے۔ لیکن کم از کم ہم میں اتنی جراءت تو رہنی چاہئے کہ منافقت کا لبادہ الٹا کر کہ دیں کہ ہم سب فرقوں میں بٹے ہیں اور یہی فرقہ پرستی ہے۔
اگر کسی کا دل دکھا ہو تو پیشگی معذرت، لیکن وہ کیا ہے حقیقت تو حقیقت ہی ہوتی ہے ناں۔
اسلام علیکم ساتھیو
آپ سب کے تبصرے بہت اچھے ہیں ،میرا خیال ہے کہ فرقہ پرستی ہی وہ کمزوری ہے جو ہمیں پنپنے نہیں دیتی ۔اور یہ جس تیزی سے جڑ پکڑ رہی ہے وہ انتہائی خوفناک ہے ۔
ہم ایک دوسرے پر کفر کے فتوے صادر کرتے ہیں بغیر یہ سوچے کہ کفر ہے کیا ۔ہر کوئی اپنی دانست میں جنت میں جا رہا ہے ہر دوسرے شخص کو دوزخی گردانتا ہے ،
حیرت ہے کہ یہ باتیں ہم نے اپنے ہاتھ میں کیسے لے لیں ؟
یہ سب جو ہو رہا ہے یا فرقہ پرستی جو پنپ رہی ہے وہ سب علم کی کمی ہے یا ناقص علم ہے ۔
ایک واقعہ سنانا چاہوں گی یہاں ایک محفل میں ایک صاحبہ بہت دھڑلے سے کچھ لوگوں پر کفر کا فتویٰ لگا رہی تھیں ۔میں سنتی رہی لیکن جب میری برداشت سے باہر ہوا تو میں نے ان سے معزرت چاہتے ہوئے ایک سوال کی اجازت چاہی ۔جو انہوں نے بڑے فخریہ انداز میں مجھے مرحمت فرمائی ۔میں نے ان سے سوال کیا کہ کفر کسے کہتے ہیں ؟
انہوں نے آئیں بائیں شائیں جواب دیا جو بھی جواب انہوں نے دیا میں نے پوچھا کہ کیا آپ کو ان میں یہ ساری باتیں نظر آئیں ،جو آپ انہیں یہ لفظ کہہ رہی ہیں ۔وہ بالکل خاموش ہوگئیں ۔
انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا کہ آئندہ کسی کو کافر نہیں کہیگی ۔
صرف بات اتنی ہے کہ جو بات غلط لگے اُسے ٹوکیں ضرور مگر حکمت کے ساتھ تو شاید ہم ایک دوسرے سے قریب ہو سکیں اور فرقوں میں نہ بٹیں ،کہ یہ زہر ہے جو ہمارے اندر پھیل رہا ہے ۔
اور میں نہیں سمجھتی کہ اس کی حمایت کوئی بھی کر سکتا ہے ۔
اللہ ہمیں صحیح سوچنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
عالم آرا
ان تمام تبصروں کو پڑھنے کے بعد اور خاص طور پر جاوید اقبال کیانی صاحب کے اس تبصرےکے بعد کہ:
“ظفر صاحب، فرقہ پرستی کو صرف فرقہ پرست ہی approve کرتے ہیں، لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ کسی کے approve نہ کرنے کے باوجود یہ جن بے قابو ہی ہوتا جارہا ہے۔“
یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کم از کم پاکستان میں فرقہ پرستی کے اس “بے قابو جن “ کو کیسے قابو کیا جائے ؟
کیا کوئی “ مارشل لا طرز “ کا نظام عائد کیا جائے جو “اتا ترک “ کی طرح پاکستان کے معاشرہ سےفرقہ پرستی کا خاتمہ کردے؟
اگر ایک جرنیل ( ضیا الحق ) نے فرقہ سرپرستی فرما کر پاکستان کو فرقوں کی آگ میں جھونک دیا تو کیا کوئی “ ًمحب وطن جرنیل “ کوئی “ مارشل لا طرز “ کا نظام ہنگامی طور پر لاکر فرقہ پرستی کی اس وبا کو ختم نہیں کرسکتا ؟
اگر فرقہ پرستی کے وبا کے ساتھ ساتھ پاکستان کا موجودہ معاشی اور سیاسی نظا م بھی بہتر ہوجائے تو سونے پر سہاگہ جیسی بات ہوجائےگی۔
اسی کے ساتھ ساتھ صوبہ واریت اور لسانیت کے بھوتوں سے بھی نجات مل جائے گی اور پاکستان کےتمام باشندے صرف اور صرف پاکستانی کہلانےمیں اور ملک کی حفاظت کرنےاور امن و امان سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنےمیں خوشی اور فخر محسوس کرینگے۔
پاکستان کے موجودہ سیلاب نے پاکستانیوں کو بہت ساری باتیں سوچنےپر مجبور کردیا ہے ان باتوں میں وہ تمام موضوعات شامل ہیں جن کا تذکرہ اس بلاگ کےتبصروں میںکیا گیا ہے۔
قاضی صاحب
آپکو اللہ کاواسطہ “ مارشل لا طرز “ کی بات نہ کریں۔ ورنہ پھر مرغی کی وہی ایک ٹانگ ہوگی اور یہ بلاگ بھی مقتل بنجائے گا۔ میں سمجھتا ہوں سارے احباب نے اس خد شہ کے پیشِ نظر احتیاط سے کام لیا ہے اور اپپنے آپ کو اس حساس بحث سے دور رکھا ہے۔ یقین مانئے آپکے اور میرے اوپر کوئ برا وقت پڑا تو ہمسائے اور یہ احباب ہی مدد کو آئیں گے اور کوئ نہیں آئے گا ۔
قاضی صاحب
میں نے اپنی دانست میں یہ بلاگ اتحاد کی طرف ایک قدم بڑھانے کیلئے کیا ہے جو آپکی بھی خواہش ہے۔
سید مصباح حسین جیلانی صاحب کے اس جملے میں “ قائل نہ ہو “ ہونا چاہیے کہ ‘ قائل ہو “ ہونا چاہیے ؟
“جہاں تک ظفر صاحب کے سوال کا تعلق ہے تو بظاہر بڑا سادہ لیکن حقیقت میں بڑا پُر سوز مسئلہ ہے۔ ظفر بھائی مجھے تو اب تک کوئی انسان مجھ سمیت ایسا نہیں ملا جو فرقہ پرستی کا قائل نہ ہو، یہ الگ بات کہ بغل میں چھری اور منہ سے رام رام۔“
اس ہی جملے کا اختتام اس بات کی طرف اشارہ کررہا ہے کہ : منہ سے انسان کوئی مثبت بات کہ رہا ہے مگر اس کے دل میں کچھ منفی بات موجود ہے !!!
بجائے اس کے کہ میں اس جملے کی تشریح کروں ، میں مصباح حسین جیلانی صاحب سے عرض کرتا ہوں کہ وہ اس پورے جملے اورخاص طور پر اس کے اختتامی الفاظ کی وضاحت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید مصباح حسین جیلانی صاحب کا یہ مشاہدہ بالکل حقیقت پر مبنی ہے کہ :
“:یہ فرقہ پرستی ہی تو ہے جس نے ملک بھر کو آگ میں دھکیل رکھا ہے۔ “
۔۔۔۔۔۔
اس مشاہدےکے بعد اپنے تبصرے کے اختتام میں سید مصباح حسین جیلانی صاحب یہ فرماتے ہیں کہ :
“ہم سب کہنے کو مسلمان ہیں، لیکن ہماری اصل شناخت ہمارے فرائق ہیں۔ یہی ہماری بد قسمتی ہے۔ لیکن کم از کم ہم میں اتنی جراءت تو رہنی چاہئے کہ منافقت کا لبادہ الٹا کر کہ دیں کہ ہم سب فرقوں میں بٹے ہیں اور یہی فرقہ پرستی ہے۔
اگر کسی کا دل دکھا ہو تو پیشگی معذرت، لیکن وہ کیا ہے حقیقت تو حقیقت ہی ہوتی ہے ناں۔“
میرا سوال ہے کہ کیا “ منافقت کا لبادہ الٹا کر“ ہمارا یہ تسلیم کرنا کہ “ ہم سب فرقوں میں بٹےہیں “ کا مطلب یہ ہے کہ ہم“ فرقہ پرست “ ہیں؟ ۔
مییرے خیال میں اس بلاگ کو آگے بڑھانے سے پہلے ہم سب کو “فرقہ پرستی “ کا مطلب واضح کرنا ہوگا ۔ ۔
کیا ہمارا یہ اعتراف کہ ہم سب فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں “ فرقہ پرستی “ ہے؟
اور اگر اس حقیقت کا اعتراف کرلیا گیا کہ “ ہم سب فرقہ پرست “ ہیں تو پھر اس فرقہ پرستی کا کیا علاج ہوگا جس نے بقول سید مصباح حسین جیلانی صاحب :
“یہ فرقہ پرستی ہی تو ہے جس نے ملک بھر کو آگ میں دھکیل رکھا ہے۔ “
میں ظفر جعفری صاحب کی نصیحت کا دل سے احترام کرتے ہوئےیہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میںبھی اس بلاگ کو “اتحاد “ کا محرک اور سر چشمہ بنانا چاہتا ہوں ۔
میں بھی اس بلاگ کو دوسرےچند ایک بلاگوں کی طرح مقتل بنانا نہیں چاہتا ۔ مگر انہوں نے موضوع ہی ایسا منتخب کیا ہے کہ ‘بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر “ کا معاملہ ہے۔
۔۔
میں ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ فرمادیں کہ اس بلاگ کے ناظم کی حیثیت سے وہ اس بلاگ کو کس رخ پر موڑنا چاہتے ہیں ؟
کیا اس بلاگ کے عنوان میں ایک سوال پوچھنا کافی ہے کہ “کیا اس دنیا میں ایک بھی ایسا مسلمان ہے جو فرقہ پرستی کو Approve کرتا ہو؟“
کیا انکا یہ بلاگ ، پاکستانیوں کو اتحاد کی طرف لے جائےگا ؟ اگر لے جائے گا تو کس طرح لے جائےگا؟
اگر اس سوال کا جوا ب “ہان “ میں ہو تو پھر کیا ہوگا؟
اور اگر اس سوال کا جواب “ نہیں ‘ میں ہوتو پھر کیا ہوگا؟
اس بلاگ کے خالق اور ناظم کی حیثیت سے ظفر جعفری صاحب کو یہ بھی بتانا ہوگا ( اور مبصروں سے یہ پوچھنا ہوگا )کہ
پاکستا ن میں فرقہ پرستی نے جو آگ لگائی ہے اس کو بجھانےکے کیا طریقے ہیں ؟
محترم و مکرم جناب قاضی صاحب قبلہ اب بندہ آپ سے کیا کہے اور کیا نہ کہے۔ اختلاف رائے اور مسلسل اختلاف رائے ہی فرقہ بندی ہے حضور۔ مجھے یقین کے کہ جب تک ظفر صاحب آپ کے سوالوں کے چنگل سے نکلیں گے، انکا مقصد فوت ہو چکا ہوگا۔ لیکن میں دعا کرتا ہوں کہ وہ کسی طور آپکی تسلی کروا سکیں۔ میری تحریر میں مجھے جو کہنا ہے وہ مجھ ہی کو معلوم ہے اس لئے اسکی اصلاح فرمانے کا شکریہ لیکن اسکی چنداں ضرورت نہیں تھی۔ اگر آپ دوبارہ مطالعہ فرمائیں تو جو بات مکرمی کیانی صاحب نئ چند سطروں میں کی ہے میں نے اسکی شرح لکھ دی ہے، ورنہ بات ایک ہی ہے۔
———————
فرقہ واریت کے حوالہ سے محترمہ عالم آراء کا تبصرہ انتہائی معقول اور خوبصورت بات ہے۔ خدا ہم سب کو اسی روش پر چلنے کی توفیق دے۔
—————————
محترم ظفر صاحب خدا آپ کو اس نیک مقصد میں کامیاب فرمائے۔ آمین
قاضی صاحب
فرض کریں میں اینٹ کے اوپر اینٹ رکھ کر دیوار کھڑی کردوں ۔ اگر اینٹوں کے پیچ سیمنٹ نہ ہو تو ذرا سے دھکے سے دیوار گرجائے گی۔ دیوار کی طرح امت ہے۔ اگر امت کی اینٹیں محبت کے سیمنٹ سے جڑی ہونگی تو امت کھڑی رہیگی ورنہ گرجائے گی۔
اگر پیٹ بھرے ہوں توجنون نفرتیں اور جرائم کم ہوجائیں گے۔ بزرگوں سے سنا ہے کہ بھوکے شریف سے ڈرنا چاہئے۔ یورپ امریکہ آسٹرلیا کینیڈا نیوزی لینڈ اور جاپان میں برداشت اور اعتدال اس ہی لئے بدرجہ اتم موجود ہے سوائے آئرلینڈ کے۔
لبنان میں کسقدر قتل وغارتگری ہوئ ہے لیکن اب وہاں سکون ہے۔ یہ میرے لئے امید کی ایک کرن ہے۔
یورپ امریکہ آسٹرلیا کینیڈا نیوزی لینڈ اور جاپان میں سوائے آئرلینڈ کے فرقے تو بہت ہیں لیکن فرقہ پرستی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جنوبی امریکہ میں صورتِ حال قدرے مختلف ہے کیونکہ وہاں افلاس ہے۔
محترمہ بہن عالم آرا کا یہ جملہ سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے کہ
“صرف بات اتنی ہے کہ جو بات غلط لگے اُسے ٹوکیں ضرور مگر حکمت کے ساتھ تو شاید ہم ایک دوسرے سے قریب ہو سکیں اور فرقوں میں نہ بٹیں”
میں صرف تھوڑی سی تبدیلی کی جسارت کروں گا کہ ” اُسے ٹوکیں ضرور” کی بجائے “اس پر بات کر لیں” کر لینے سے جملہ مزید نرم ہو جائے گا.
فرقہ پرستی کی تعریف میں، میں عرض کروں گا کہ:
ہر وہ لفظ، ہر وہ جملہ، ہر وہ بات، ہر وہ مضمون، ہر وہ کتاب، ہر وہ شخص، ہر وہ جماعت، ہر وہ مسلک، ہر وہ مکتبہءِ فکر جو مسلمانوں کو ایک دوسرے سے دور کرے وہ فرقہ پرست ہے وہ منجانبِ شیطان ہی ہے
اس کے برعکس جو ملانے، قریب لانے، بھائی چارے، اتحاد، یک جہتی وغیرہ وغیرہ کی کوشش کرے اس کا خیر مقدم ہے خواہ وہ ایک جماعت ہو یا فردِ واحد ہو
اس بلاگ کے بانی ( اور دیگر مبصرین بھی) اس کی ایک مثال ہیں.
آپ سب کو عموماً اور جناب ظفر جعفری صاحب کو خصوصاً میرا سلام
ایک مرتبہ میں پھر اپنے سابقہ تبصرہ کے مطابق ما سوائے چند کے تمام مسلمانوں کو فرقہ پرستی کا ممبر کہنا چاہوں گا ۔ جب ہم مسلمان ایک جگہ، ایک مسجد میں، ایک امام کی اقتدا میں ، ایک طریقہ سے نماز ہی نہیں پڑھ سکتے، ہمارے مولانا حضرات نے دونوں جیبوں میں ایک پر مومن اور ایک پر کافر کے فتوے کی اسٹمپ رکھی ہوتی ہے اور یہ حضرات ایک لمحے میں کسی کو بھی کافر یا مومن بنانے میں دیر نہیں لگاتے۔
ہمارا اللہ ایک، قرآن ایک ، آخری نبی ایک ، کلمہ ایک ، قبلہ و کعبہ ایک ، تو پھر مسلمانوں کے آپس کے مذہبی دنگے فساد اور مار دھاڑ کیوں ؟ صرف اس لئے کہ ہم اللہ ، قرآن، اور نبی صلی اللہ و علیہ وسلم کی باتوں کو بھول کر اور فرقہ پرستی کی کنگ فو فلموں کے عاشق بن کر مسلمان اور بالا تر کہلوانے کی کوشش میں ہیں، اور سید مصباح حسین صاحب والی بات ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بغل میں چھری منہ میں رام رام ۔ ۔ ۔ ۔ جیسا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اگر صرف اس بلاگ پر تبصرہ نگاروں سے پوچھا جائے کہ آج آپ نے کتنی نمازیں پڑھی ہیں تو شاید مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں شرمساری کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ جب ہمارا یہ حال ہے تو بھائیو ، اس فرقہ پرست قوم کو بلاگ کے ذریعے مزید فعال بنانے کی بجائے اپنے اپنے گھر اور گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے ۔ جب تک ۔۔۔۔ اپنی بغل میں اور دوسروں کی نظر میں ۔۔۔۔۔ والی بات پر ہم غور نہیں کریں گے تو قیمتی وقت ضائع کرتے ہوئے اس فرقہ پرستی کے فسادی طوفان میں مرتے رہینگے ،
امید ہے آج سے ہم سب مسلمان نماز اور قرآن ترجمہ کے ساتھ باقائدگی سے پڑھیں گے ، اور بقول محترم جناب عبدالمناف صاحب کے ( محترمہ بہن عالم آرا کا یہ جملہ سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے کہ

میں صرف تھوڑی سی تبدیلی کی جسارت کروں گا کہ ” اُسے ٹوکیں ضرور” کی بجائے “اس پر بات کر لیں” کر لینے سے جملہ مزید نرم ہو جائے گا )
لیکن اس جملہ میں بھی ٹھنڈا دل، بھائی چارہ ، تحمل ، خلوص ، اللہ کی خوشنودی اور پیار و محبت کے تڑکے کی ضرورت ہے ۔
محترم بھائیو اسلام علیکم
میرے تبصرے پر آپ سب کے خیالات کا شکریہ ۔
عبدالمناف بھائی آپ نے واقعئی جملے کو نرم کر دیا مگر میرے بھائی ٹوکنے کا مطلب ہوتا ہے کہ غلطی سے روکا جائے ۔بات چیت کا حشر جو ہوتا ہے وہ میرے خیال میں ایسے معاملات میں اکثر تلخی اور
حجت کی طرف بڑھ جاتا ہے ،اور نتیجہ مثبت نہیں رہتا ،نرمی سے ٹوکنا یہا اس بات کے صحیح پہلو کو سامنے لانا دلیل کے ساتھ فائدہ مند ہوتا ہے ،یہ میرا تجربہ ہے ۔
میری ایک سوچ ہے کہ تنقید مثبت ہونی چاہئے ،تاکہ فائدہ ہو نہ کہ دل برے ہوں ،۔ اپنی بات کرنے کا حق سب کو ہے بس اسے تکلیف دہ رُخ کی طرف نہ موڑنا چاہئے ۔کیونکہ اس سے ہم قریب نہیں ہوتے دور ہوجاتے ہیں ۔محبت اور خلوص بہت بڑی نعمت ہے اختلاف رائے ضرور ہونا چاہئے کہ سب ایک جیسا نہیں سوچ سکتے مگر ایک دوسرے کی بات کو سمجھ ضرور سکتے ہیں ۔اور یہ سمجھ ہی ہمیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے ۔
ہر بات کے دو پہلو ہوتے ہیں اگر مثبت پہلئوں پر بات کریں تو شاید کچھ اچھے حل مل جائیں ۔
اللہ ہمارے دلوں میں احترام اور محبت قائم رکھے اور ہمیں ہر مشکل اور پریشانی سے بچاتا رکھے ۔
عالم آرا
وینکور
السلام علیکم
مجھے لگتا ہے ہم لوگ کچھ زیادہ ہی بدظن ہیں ، جب کہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے ، ہم میں اب بھی بہت برداشت موجود ہے ، جس کی ایک مثال ہمارا فورم ہی ہے ، جہاں کبھی کسی بحث کے دوران اگر کچھ دوست باہم تلخ لہجہ استعمال کر بھی لیں تو دوسرے کسی بلاگ میں باہم شیر و شکر بھی ملتے ہیں ، اور پھر مسلمانوں کے تمام مسالک کے باہم اتحاد کی بہترین مثال بلادِ عظیم مکہ معظمہ میں موجود خانہ خدا ہے جہاں عمرہ اور حج کے موقع پر ( یعنی سارا سال ) ہر رنگ و نسل اور مسلک کے لوگ موجود ہوتے ہیں اپنے رب سے مناجات کرتے ہیں اور برکتیں سمیٹتے ہیں ، دُنیا کے کسی اور مذہب کے ماننے والے مختلف فرقوں کا ایسا ایک بھی اجتماعی مقمام موجود نہیں ہے ۔ یہاں میں ایک اور چیز بھی عرض کرنا چاہونگا کہ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ ہم لوگ ملاؤں اور کٹ ملاؤں کے پیچھے لٹھ لے کر دوڑ پڑنے کے بجائے خود اپنی اصلاح کر لیں ۔
آصف احمد بھٹی
معزز مبصرین،
فرقہ پرستی اور فرقوں میں شدت پسندی دو مختلف چیزیں ہیں۔ اس بلاگ میں موجود تمام مبصرین کو شامل کرکے شاید تین یا تین سے زیادہ فرقے نکل آئیں اور ہم میں سے کوئی بھی اپنے فرقے سے دست بردار ہونے کو تیار نہیں ہوگا کیونکہ ہم سب ہی اپنی اپنی جگہہ فرقہ پرست ہیں لیکن ہم میں سے شاید ہی کوئی شدت پسند ہو۔
عیسائیت، یہودیت، ہندوازم، سکھ ازم غرضیکہ دنیا کے ہر مذہب میں فرقے موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے شدت پسندی صرف چند ایک اسلامی ممالک ، اسلام میں نہیں ، میں بہت زیادہ ہے جس کی کئی ایک وجوہات میں سے کمزور ملکی قوانین یا کمزور حکومتی گرفت کے علاوہ بیرونی عوامل کا خصوصی عمل دخل بھی شامل ہے ۔ دنیا کے مخصوص اسلامی ممالک میں فرقہ وارانہ تشدد کی ایک لمبی تاریخ ہے اور شدت پسندی کا یہ کھیل کچھ مخصوص ممالک ، تہذیبوں اور مذاہب کا شروع کیا ہوا ہے جو اسلام کے علاوہ چند اسلامی ممالک ، کہ جہاں سے کسی اسلامی انقلاب کے سر اٹھانے کا اندیشہ ہو، کو اپنے مفادات کے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے زکست و ریخت میں مبتلا رکھ کر کمزور سے کمزور ترین کرنا چاہتے ہیں۔ لہذا ہمیں اس بلاگ میں بھی بحث کو ایک غلط رُخ دینے اور آپس میں پوائینٹس کی جنگ میں الجھنے کی بجائے اصل خطرے کی طرف توجہ دینی چائیے۔
تصحیح:
” زکست و ریخت “ کی بجائے ” شکست و ریخت “ پڑھا جائے، شکریہ۔
لغت میں “پرست “ کےمعنی ہیں: پوجا ، بندگی ، پرستش کرنے والا ( پرستار )
اسی سے یہ اصطلاحات بنی ہیں :
بت پرست ، بت پرستی
حق پرست ‘ حق پرستی
آتش پرست ‘ اتش پرستی
گلشن پرست : کسی کا شعر ہے:
گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیز
کانٹوں سےبھی نباہ کیے جارہا ہوں میں
اس لحاظ سے “ فرقہ پرست“ کا معنی ہوگا : فرقہ کی بندگی ، فرقہ کی پوجا ، پ فرقہ کی پرستش کرنے والا ۔
اسی لحاظ سے فرقہ پرستی کا مطلب یعنی فرقہ کی بندگی اور پوچا ، پرستش کرنے کا عمل، بھی سمجھ میں آسکتا ہے ۔
اسی لحاظ سے فرقہ واریت اور فرقہ بندی اور فرقہ وارانہ کی اصطلاحات وجود میں ائی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے خیال میں فرقہ کی بنیاد عقیدے سے ہے ۔ اس لیے “ فرقہ پرستی“ کی بجائے “عقیدہ پرستی “ کی اصطلاح استعما ل کی جائے تو مناسب ہوگا ۔
اس لحاظ سے ظفر جعفری صاحب کے اس بلاگ کا عنوان “ عقیدہ پرستی “ ہوتا تو مجھے اس بلاگ کے مقصد کےسمجھنے میں آسانی ہوتی ۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔
جو فرد اپنے ہی عقیدے کو دوسروں کے عقیدوں سے بہتر سمجھ کر اپنےعقیدے کی محبت اور حفا ظت کے لیے مرنے مارنے کے لیے تیار ہوجائے اتنا ہی اس کی عقیدہ پرستی کا مظاہرہ ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام میں عقیدہ پرستی کب شروع ہوئی اور اسکی تاریخ کیا ہے اس کی تفصیل تاریخ اسلام کا طالب علم سمجھ سکتا ہے ۔
عقیدہ پرستی میں ملاوں کا کتنا ہاتھ ہے اور اسلام دشمن عناصر کا کتنا ہاتھ ہے اس کے لیےبھی اسلامی عقائد کی تاریخ کا مطالعہ کرنا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
عبدا لمناف غلزئی صاحب اور محمد علی خان صاحب کے مندرجہ بالا تبصروں میں ، (میرےخیال کے مطابق ) فرقہ پرستی کی بجائے“ عقیدہ پرستی “ کی اصطلا ح استعمال کی جائے تو میری بات سمجھنے میں آسانی ہوجائےگی۔
۔۔۔۔۔
اسی طرح اگر سید مصباح حسین جیلانی صاحب کے تبصرے میں اگر میں لفظ “ عقیدہ پرستی “ کی اصطلاح دیکھتا تو( میں افسوس اور معذرت کے ساتھ یہ کہتاہوں کہ ) مجھے انکی تحریر کی نوعیت سمجھنے میں آسانی ہوتی اور میں انکی تحریر کا غلط مفہوم نکالنے کی غلطی نہیں کرتا ۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اس کا اعتراف ہے کہ میں عقیدوں کے معاملہ میں اس بلاگ کے تمام مبصروں کے مقابلے میں بہت کم علم ہوں ۔۔ اسی لیے میں عقیدہ پرستی اور فرقہ پرستی جیسے موضوعات پر بحث و تکرار کرنے کی بجائے ا ن کے حل کی طرف اپنی توانائی صرف کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
اسی لیے میں نے اپنے ایک تبصرے میں یہ پوچھا تھا کہ اس عقیدہ پرستی اور فرقہ پرستی کو پاکستان سے کس طرح دور کیا جاسکتا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اس بلاگ سے کچھ مفید معلومات حاصل کرنے کا انتظارکرکے اس بلاگ کی صحت اور عافیت پر اپنا یہ تبصرہ ختم کرتا ہوں ۔
میں جاوید اقبال کیانی صاحب کےتبصرے میں بھی فرقہ پرستی کی بجائے عقیدہ پرستی کے اصطلاح استعمال کرکے یہ کہ سکتا ہوں کہ ہم سب اپنے اپنے عقیدوں پر یقین تو رکھتے ہیں مگر ہم میں سے کوئی بھی “ شدت پسند “ نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
جاوید اقبال کیانی صاحب نے اپنے تبصرےمیںجن خطرات سے ہم سب کو آگاہ کیاہے ان سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے ۔
ورنہ : “ دوڑو زمانہ چال قیامت کی چل گیا “ والا معاملہ ہوگا۔
اسلام علیکم جاوید اقبال کیانی بھائی
آپ نے بالکل صحیح فرمایا کہ اصل خطرے کی طرف توجہ دینی چاہئے ،
در اصل بات یہ ہے کہ ہم کچھ عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ ہم لوگوں میں ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنے کا اور اپنی بات کی نفی کو قبول کرنے کا حوصلہ نہیں رہا ۔یہ بات میں عام لوگوں کی کر رہی ہوں ۔بقول آپ کے اس فورم پر تو اگر اختلاف ہو بھی جاتا ہے جو ایک صحتمند سوچ کی عکاسی ہے تو وہ فوراََ ہی دور بھی ہوجاتا ہے ۔
مگر جو روئیےہم ایک قوم اور ایک ملت کی حیثیت سے اپنا رہے ہیں وہ پریشانی کا باعث ہے ۔اور اس میں مجھے کہیں نہ کہیں یہ بات بھی نظر آتی ہے کہ لڑاؤ اور حکومت کرو اللہ کرے کہ میری سوچ غلط ہو ۔مگر یہ ایک حقیقت ہے ۔اگر ہم ایک نظر پچھلے کچھ سالوں پر ڈالیں تو جو حشر مسلم ممالک کا ہو رہا ہے وہ تفرقہ اس طرح کہیں اور نظر نہیں آتا ۔
ہمیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ کہیں ہمیں آپسمیں اُلجھا کر کوئی ہم سے فائدہ تو نہیں اُٹھانا چاہتا ؟
یہاں ہم سب کو مظبوط ہونے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی ہمارے اختلافات سے فائدہ نہ اُٹھا سکے ۔ہمارے درمیان کتنی ہی مخالفت ہو مگر دوسروں کے سامنے ہمیں متحد رہنا چاہئے تاکہ ہم پر کوئی ٹیڑھی نگاہ نہ ڈال سکے ۔مٹھی جب تک بند رہتی ہے مظبوط رہتی ہے جب کُھلتی ہے تو کمزور پڑ جاتی ہے ۔بس مٹھی بنے رہنا ہے اسی میں عافیت ہے ۔
اللہ ہم سب کو استقامت عطا فرمائے ۔اور آپسمیں محبت اور خلوص سے ایک دوسرے کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اللہ میرے ملک کا حامی و ناسر ہو
عالم آرا
چونکہ میرے بچھلے دو تبصرے ابھی شایع نہیں ہوئے اور وہ “ نظر ثانی “ کے منتظر ہیں اس لیے میں اپنے تبصروں میں ایک اور بات شامل کرنا چاہتا ہوں کہ
عقیدہ پرستی بھی ایک غلط اصطلاح ہے اس لیے کہ کوئی بھی مسلمان سوائے اللہ کے کسی اور طاقت یا کسی اور تصور یا عقیدے یا فرقے کی پرستش نہیں کرتا ۔
اس لیے میرے خیال میں “ عقیدہ پسندی “ کی اصطلاح “فرقہ پرستی “ اور “عقیدہ پرستی “ کے اصطلاحات سےزیادہ موزوں ثابت ہوگی ۔
یہ حقیقت بھی ہے کہ تمام مسلمان اپنے اپنے عقیدوں پر یقین رکھتے ہیں اور ان کو قبول کرکے پسند بھی کرتے ہیں اس لیے وہ سب عقیدہ پسند ہی کہلائے جاسکتے ہیں۔
بعض مسلمان ایسے بھی ہیں جو کسی بھی عقیدے پر یقین نہیں رکھتے ( یا مروجہ تمام عقیدوں کو پسند کرتے ہیں ) انکی عاقبت کے متعلق تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔ کسی ملا کو اس سلسلے میں فتویٰ صادر کرنے کی ضرورت نہیں۔
محترمہ عالم آ را صاحبہ،
آپ کا فرمانا سو فیصد درست ہے۔ یہی عدم برداشت ہی اکثر اوقات خونی فسادات کا باعث بنتی ہے اور اس آگ پہ ہم جیسے لوگ ہی ، اپنی تبلیغ کے ذریعے ، قابو پا سکتے ہیں ۔ مفاد پرست حکومتوں کی ” لڑاؤ اور حکومت کرو “ جبکہ کم علم ، جاہل علماء کی ” لڑاؤ اور حلوے کھائو “ پالیسی کی وجہ سے ہی امت کا شیرازہ بکھر رہا ہے اور اس میں شک کی کون سی گنجائیش ہے کہ اس سارے مکروہ کھیل کا مزہ اور اسے مستفید اور مضبوط ہمارا ازلی دشمن ، جس کی قرآنِ پاک نے بارہا نشاندہی کی ہے ، ہی ہورہا ہے۔
میں آپ کی ساری دعائوں میں لاکھوں ، کروڑوں بار رب العالمین سے آمین ، ثمہ آمین کہتا ہوں۔
جاوید اقنال کیانی صاحب کا ہم خیال ہوں کہ :
““ ۔۔۔۔۔۔ کم علم ، جاہل علماء کی ” لڑاؤ اور حلوے کھائو “ پالیسی کی وجہ سے ہی امت کا شیرازہ بکھر رہا ہے“
مسلمانوں کا اللہ پر عملی ایمان جب تک کمزور رہے گا، فرقے اور عقیدے کی ظالم تلواریں اور اندھی گولیاں مسلمانوں کی نسل کشی میں استعمال ہوتی رہینگی ، زبان لاکھ اللہ اللہ کرے مگر جب تک دل اس کے تصدیق نامہ پر دستخط نہیں کرے گا اس وقت تک ہمارا ہر عمل شیطان کے حکم کے مطابق ہو گا ۔
باالکل اسی طرح کہ آج لاہور میں یوم شہادت حضرت علی شیر خدا کے جلوس میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو تین سفاک انسانی قاتلوں نے شہید اور زخمی کردیا ، یہ وہی تو جہنمی قاتل ہیں جو زبان سے تو اللہ اللہ کرتے تھے مگر ان کے مردار دل نے اللہ کے واحد اور لا شریک ہونے کی گواہی نہ دی، اور شیطان نے یہ قیمتی موقع دیکھتے ہی تینوں کو جنت کی جعلی چابی تھما کر انہیں فرقہ پرستی ، فرقہ بندی، یا عقیدوں میں مزید زہر بھرنے اور دین اسلام کو بد نام کرنے کیلئے استعمال کر لیا ۔
تو بھائیو اور بہنو ، ہماری زبانیں تو اللہ نبی اور قرآن کی باتوں سے تر ہیں مگر دل کی تصدیق نہ کرنے تک ہم عمل صرف شیطان والے کر رہے ہیں ۔ اور شیطان کا اللہ سے کیا وعدہ ہے، قرآن پاک ترجمہ سے پڑھیں ، پتہ چل جائے گا ۔
ہمارے دین اسلام کا ستون نماز ہے ، اگر ہم نماز باقائدگی سے ادا نہیں کریں گے تو ہماری تمام عمارتیں کمزور رہینگی ، ہمارے ان تبصرہ نگاروں کو اللہ توفیق دے کہ بغیر وضو کے ایسی اچھی باتیں لکھنے کا لوگوں پر اثر کیا ہو گا کہ عملی طور پر ہم خود ان باتوں پر عمل نہیں کرتے ۔
ہمارے عالمی اخبار کے ماتھے پر اللہ ہم مسلمانوں کو یہی تو کہ رہا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایمان والو ! تم وہ باتیں کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
آج ہم صرف کہتے ہیں، اور وہ بھی کسی دوسرے کی دل شکنی اور تفرقہ ڈالنے والی بات ، مگر قلبی و عملی طور پر صفر ہیں ۔ تو نتیجہ آپکے سامنے ہے ۔ اسی لئے تو کسی نے سچ کہا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے ، پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے قلم اور زبان سےنکلے ہوئے الفاظ لوگوں پر اس لئے اثر انداز نہیں ہو سکتے کہ ان پر قلب کی قوت والی مہر نہیں ہوتی ۔
قربان جاؤں سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی پر ، لاؤڈ اسپیکر نہ ہونے کے باوجود بھی لاکھوں کے اجتماع میں آپ رحمتہ کی بات مجمع میں بہت دور بیٹھا آخری ایک لاکھواں شخص بھی اسی طرح آسانی سن سکتا تھا جیسا کہ آپ کے باالکل قریب بیٹھا ہوا شخص سن رہا ہوتا تھا، اور اللہ کی جزا و سزا کی باتیں سن کر کافی لوگ موقع پر ہی دار فانی سے کوچ کر جاتے تھے ۔ یہ کیا تھا ، یہ با عمل مسلمان کی دل سے نکلی ہوئی باتیں ہوتی تھیں ۔
آج ہمارے بڑے بڑے نامی گرامی مولانا حضرات ( جو ایکو ساؤنڈ سسٹم کے بغیر تقریر نہیں کرتے ) کی باتوں سے لوگوں پر اثر کیوں نہیں ہوتا ؟ اسلئے کہ ان کے پا س صرف آپس میں لڑوانے کیلئے زبانی جوہر خطابت ہی ہے ، خوف خدا اور قلبی مصالحہ کی کمی کی وجہ سے خوشبو نہیں آتی ۔ اس لئے لوگ صرف سونگھ کر ایک طرف ہو جاتے ہیں ۔ اس فرقہ پرستی نامی بلاگ کے تبصروں کو دیکھ کر ہی اندازہ لگا لیں کہ اب تک کیا کھویا کیا پایا ۔
اب برائے مہربانی، اٹھو، وضو کرو ، نماز پڑھو، ترجمہ کے ساتھ دھیان سے قرآن پڑھو ،پھر دل کی آواز کے ساتھ اللہ سے اپنی اور سب مسلمانوں کیلئے دنیا اور آخرت کی خیر خواہی والی دعا کرو ۔ مسلسل ایسا کرو، سب ٹھیک ہو جائے گا ۔
میں آصف احمد بھٹی صاحب کے مندرجی بالا تبصرے سے بالکل متفق ہوں “دُنیا کے کسی اور مذہب کے ماننے والے مختلف فرقوں کا ایسا ایک بھی اجتماعی مقمام موجود نہیں ہے”
اپنے بزرگ جناب منظور قاضی صاحب کی خدمت میں فرقہ پرستی اور عقیدہ پرستی کی اصطلاحات کے سلسلہ میں کچھ عرض کرنے کی جسارت کروں گا
حضور ! جس طرح آپ نے فرمایا کہ :
فرقہ پرستی = فرقہ کی بندگی ، فرقہ کی پوجا ، فرقہ کی پرستش وغیرہ اسی طرح عقیدہ پرست کے معانی بھی
عقیدہ پرستی = عقیدہ کی بندگی ،عقیدہ کی پوجا ، عقیدہ کی پرستش وغیرہ
ہم عقیدہ کی پرستش یا بندگی نہیں کرتے بلکہ اللہ کی عبادت کرتے ہیں
آپ کی یہ اصطلاح اگر چہ ایک نئی دریافت ہے لیکن معانی کے اعتبار سے فرقہ پرستی ہی کے برابر ہے، صرف اس فرق کے ساتھ کہ فرقہ پرست کی اصطلاح کا استعمال نسبتاً بہت عام ہے
اس کا لفظی مطلب تو بالکل وہی ہے جو آپ نے ارشاد فرمایا لیکن میرے کم علم کے مطابق معانی یہی لیے جاتے ہیں کہ :
اپنے فرقہ ہی کو درست ماننے والا
پرستی کا ایک مطلب ماننا بھی تو ہوتا ہے نا، جیسے کہتے ہیں “خدا پرست” یعنی خدا کو ماننے والا، وغیرہ-
معذرت کے ساتھ
عبدالمناف غلزئی صاحب کی خدمت میں عرض ہے کہ “ نظر ثانی“ کرنے والی ہستی نے میرا یہ تبصرہ نظر ثانی کے لیے کئی گھنٹوں سے روک رکھا ہے ۔
۔ اگر میرا یہ تبصرہ شایع ہوجاتا تو آپ کو یہ معلوم ہوجاتا کہ میں فرقہ پرستی اور عقیدہ پرستی جیسی اصطلاحات کی بجائے “عقیدہ پسندی “ کی اصطلاح کو موزوں سمجھتا ہوں ۔:
“چونکہ میرے بچھلے دو تبصرے ابھی شایع نہیں ہوئے اور وہ “ نظر ثانی “ کے منتظر ہیں اس لیے میں اپنے تبصروں میں ایک اور بات شامل کرنا چاہتا ہوں کہ

بعض مسلمان ایسے بھی ہیں جو کسی بھی عقیدے پر یقین نہیں رکھتے ( یا مروجہ تمام عقیدوں کو پسند کرتے ہیں ) انکی عاقبت کے متعلق تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے ۔ کسی ملا کو اس سلسلے میں فتویٰ صادر کرنے کی ضرورت نہیں۔“
امید کہ عبدالمناف غلزئی صاحب میری بات کی صداقت کو محسوس کررہے ہونگے۔
فقط
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
میرا خیال ہے کہ فرقہ پرستی یا عقیدہ پرستی خواہ کسی میں بھی ہو تعصب کو جگہ دیتی ہے اور بقول ظفر جعفری :تعصب انسان کے ذہن میں زنگ لگادیتا ہے ِ ۔
اور تعصب کا نتیجہ شدت پسندی اور ،دہشت گردی میں نکلتاہے۔
اس پر ظفر جعفری صاحب کا یہ شعر ہے کہ :
زنگ ذہن میں انساں کے لگاتا ہے تعصب
یہ ایسی نصیحت ہے جو ہیروں میں تلی ہے
اللہ تمام مسلمانوں کو تعصب کی وبا سے نجات دلادے : آمین
قاضی صاحب
حضرت علی کا قول ہے کہ تعصب کی وجہ لاعلمی ہوتی ہے۔ ۔ اس ضمن میں جنگ اخبار اور جیو نیوز کے میر شکیل الرحمٰٰن نے یکجہتی اور اتحاد کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا عالم آن لائن پروگرام شروع کیا ہے جسکے ذریعہ ایک دوسرے سے لا علمی کو کم کیا جارہا ہے۔
ظفر جعفری صاحب نے حضرت علی ( ع) کا یہ قول لکھا ہے کہ :
“حضرت علی کا قول ہے کہ تعصب کی وجہ لاعلمی ہوتی ہے۔ “
اس قول پر ہم سب کا ایقان اور ایمان ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاوید اقبال کیانی صاحب نے یہ کہا ہے کہ :
“““ ۔۔۔۔۔۔ کم علم ، جاہل علماء کی ” لڑاؤ اور حلوے کھائو “ پالیسی کی وجہ سے ہی امت کا شیرازہ بکھر رہا ہے“
اس کا حل یہ ہے کہ “کم علم ، جاہل علما“ کو “ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا عالم آن لائن پروگرام “ ضرور دیکھنا چاہیے اور اس سے اپنےعلم میں اضافہ کرکے اپنے تعصب کو دورکرنا چاہیے
السلام علیکم
محترم ظفر جعفری صاحب ، محترم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اب جنگ اور جیو گروپ کو چھوڑ چکے ہیں اور وہ اب اے آر وائی پر ، ہر روز سحری اور افطار کے وقت ( پاکستانی وقت کے مطابق ) اے آر وائی پر ایک پروگرام ’’ عالم اور عالم ‘‘ لیکر آتے ہیں ، جو کم و بیش ’’ عالم آن لائن ‘‘ جیسا ہی ہے ۔
آصف احمد بھٹی
آصف احمد بھٹی صاحب
شکریہ بہت بہت۔
آصف احمد بھٹی صاحب
میں آپکا مشکور ہوں۔
گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے ترا
کہاں سے آئے صدا ‘لا الہ الا اللہ’