آپ عالمی اخبار کے ہم سفر ہیں،قلم کار ہیں،قاری ہیں یا پھر ہمارے ناقد ہیں۔آپکو عید کے اس موقع پر ہم سب کی طرف سے خوشیوں کا پیغام۔بھارت میں عالمی اخبار کے بیورو چیف سیدی فیضان مثنیٰ کے ہم سب کے دلی جزبات کی ترجمانی اس طرح کی ہے

آپ عالمی اخبار کے ہم سفر ہیں،قلم کار ہیں،قاری ہیں یا پھر ہمارے ناقد ہیں۔آپکو عید کے اس موقع پر ہم سب کی طرف سے خوشیوں کا پیغام۔بھارت میں عالمی اخبار کے بیورو چیف سیدی فیضان مثنیٰ کے ہم سب کے دلی جزبات کی ترجمانی اس طرح کی ہے

بھائی صفدر ! السلام علیکم ۔
عید کی مبارکباد کا شکریہ ۔
ہماری طرف سے ااپ کو ، فیملی اور احباب کو عید مبارک ۔
I thank you for wishing EID MUBARK.
Due to Worst Floods in Pakistan,we have decided to celebrate this Eid in simple manner.
We are trying to donate as much as possible to help the suffering humanity.
Here in the UAE,hundreds and thousands of people are donating in the Flood Relief Fund.They are also collecting the clothes,food stuff and many other useful things and sending to Pakistan by air and also through the containers so that the Flood Victims may feel that they are not alone in this difficult time in the history of Pakistan.
Saghier Ahmed Jafri
Urdu Manzil
http://www.urdumanzil.com
http://www.urdumanzil.com/2010/index.html
http”//www.urdumanzil.com/books_urdumanzil/index.html
Tel. # 00971 50 4454036
http://www.urdumanzil.com/books_urdumanzil/index.html . BOOKS.
http://www.urdumanzil.com/adab_nama/index.html . ADAB NAMA.
DIRECTORY of URDU POETS & WRITERS http://www.urdumanzil.com/directory/index.html . URDU MANZIL INTERNATIONAL
جزاک اللہ….عید مبارک
عالمی اخبار کی انتظامیہ، مبصرین اور تمام قارئین کو فرداً فرداً عید مبارک۔
(سیلابی کیمپ سے)
کئی خیمے کہ جن میں چند آہیں
اب بھی زندگی کا پتہ دیتی ہیں!
کئی آنکھیں کہ جن میں کچھ اپنے ہی گھر
پانی کے دیو ہیکل ریلے سے بہ گئے، ڈھ گئے!
اور باہر کچھ بچے اپنے مستقبل سے بے نیاز
ہنس رہے ہیں کھیل رہے ہیں!
کہ جن کے ہاتھوں میں امداد میں ملے کچھ کھلونے
انہیں بتاتے ہیں کہ یہ تمہارا گھر نہیں
یہ تمہاری زمینیں نہیں،
اور وہ بڑھیا، جو کہ کچھ تھوڑا ہی دور
اپنی دھندھلی آنکھوں سے دور افق پر
کچھ تلاش کر رہی ہے
اور اس کی بے نور آنکھیں
آنسوء سے بھی بے نیاز ہو چکی ہیں
کہ اس کے پاس ایک اجنبی آتا ہے
اسے کہتا ہے،
لے ماں یہ تمہارے لیے نئے کپڑے
کہ کل صبح عید ہے
اور تمہیں عید مبارک کہتی ہے ہماری تنظیم
وہ بڑھیا اٹھتی ہے
روتی ہے
اور ایک خیالی چاند کا ہیولا بنا کر
مٹی کے ٹیلے کی طرف کہتی ہے
جعفر کے ابا!
تمہیں عید مبارک
ہماری طرف سے
باباجناب صفدر ہمدانی،
جناب شمس جیلانی،
باجی نگہت نسیم ،
جناب مصباح بھائی
اور
تمام
اراکین،
انتظامیہ
عالمی اخبار
سمیت
قارئین،
مبصرین
کو
عید
کی
دلی مبارکباد
سارے احباب کو عید مبارک۔
تمام احباب کو بہت بہت عید مبارک۔اس عید پہ تمام مستضعفین جہان،خصوصاً، محصورین غزہ،مظلومین کشمیر، متائثرین سیلاب پاکستان،شہداء جلوس ہا در رمضان،اور سب سے بڑھ کر محصورین غزہ پاکستان،پاڑا چنار کو یاد رکھنا ہمارا فرض بنتا ہے۔خدا ہماری اس عید کو یوم موعود کا انتظار قرار دے۔آمین
میری طرف سے محترم صفدر صاحب ، عالمی اخبار کی انتظامیہ اور ، سب اخبار پڑھنے والوں کو عید کی مبارک باد ، خدا کرے سب شادوآباد رہیں امین .
میری طرف سے سب کو عید کی مبارکباد
موجودہ حالات میں بھی عید آ ہی گئی ۔ اللہ کا شکر ہے
اللہ تمام مسلمانوں کو اس سبے بہتر حالات میں اگلی عیدیں منا نا نصیب کرے : آمین
آپ سب کو خیر مبارک ہو یہ عید
بھائی زین عباس نے کتنی خوب صورت بات لکھی کہ:
“تمام احباب کو بہت بہت عید مبارک، اس عید پہ تمام مستضعفین جہان کو یاد رکھنا ہمارا فرض بنتا ہے، خدا ہماری اس عید کو یوم موعود کا انتظار قرار دے۔آمین”
بھائی فیضان مثنیٰ ! آپ نے تو “عالمی اخبار” کی طرف سے عید ملنے کے لیے دونوں ہاتھ بڑھائے ہیں، ہم بھی خیال ہی میں آپ سے گلے مل کر آپ کو مبارک باد کہتے ہیں
میری طرف سے آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارک ہو .. بھائی قمر رضا کا کل اسلام آباد فون آیا تھا مجھے مبارکباد کے لئے .. میں وہ خوشگوار حیرت بھول ہی نہیں سکتی .. اللہ آپ کوخوش رکھے یوں لگا عید اسی وقت ہوئی تھی .. جیتے رہو میرے بھائی .. پھر زین کا پیغام عید .. بس جی عید اسی کو کہتے ہیں ..
بھائی مصباح کا فون آیا اور بہت ساری خوشیاں دے گیا .ہم دونوں بہن بھائی بہت ساری باتیں کرتے رہتے ہیں .. ان کے آسٹریلیا ہونے سے مجھے بہت سہارا ہے .. … ہاں ایک اور فون بھائی انور ظہیر کا کل رات کو جرمنی سے آیا … اچھے بھائی میں آپ کو کبھی بھول ہی نہیں سکتی .. آپ نے رپورٹس اور ملٹی میڈیا میں رمضان دیس پردیس اور عید کی رپورٹ نہیں دیکھی … جلدی سے سب پڑھیں آپ سب کے سارے گلے جاتے رہیں گے …
مجھے خاص طور پر بھائی فیضان مثنیٰ کا بہت شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے گرافکس عید مبارک کمال کی دی ..
ایک اور خاص شکریہ مجھے خاص طور پر اپنے بھائی مناف کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے 24 گھنٹے کے نوٹس پر 2 عید کارڈ ہنگامی طور پر عالمی اخبار کے لئے بنائے … بھائی یہ سرسرا میری غلطی تھی اتنے کم وقت میں آپ سے اتنی بڑی فرمائش کر دی .. لیکن آپ نے بھی اپنی بہن کو مایوس نہیں کیا … میرا خدا ایسے ہی آپ کو ہر دم خوشیوں میں اور مان بھرا رکھے ..آمین ..
مجھے اپنے محترم بھائی شمس جیلانی کا بہت بہت شکریہ ادا کرنا ہے انہوں نے اگست سے ستمبر تک جتنے کالم لکھے وہ میری فرمائش پر لکھے جو موضاعات کی مناسبت سے تھے اور کمال کے تھے …
میں بھائی جاوید اقبال کیانی کی بہت شکر گزار ہوں ان کی ای میل مجھے ازبر ہے جو انہوں نے اپنے کالم لگانے کی شکرگزاری میں لکھی تھی … بھائی مجھے لکھنے والوں کی بے انتہا قدر ہے … اور ان سے بے انتہا محبت بھی …
اگر میں کسی کو ڈانٹتی ہوں تو صرف ان کی بہتری کے لئے … ان کے بہتر ادبی مستقبل کے لئے …
اس کے علاوہ تمام لکھنے والوں کی میں بے انتہا شکر گزار ہوں جنہوں نے موضوع کی مناسبت سے لکھا اور خوب لکھا … اللہ کریم آپ کو قلم کے محافظوں میں رکھے ..آمین
بلاگ میں آصف بھائی اور منظور بھائی کی ہمہ وقت موجودگی ایک خوشگوار احساس کی طرح رہی .. وہیں ماریہ علی اور ظفر جعفری بھائی کی دھواں دھار بحث بھی مجھے بہت یاد آرہی ہے …
مجھے اس وقت اپنی بہن زرقا مفتی ، شاہین رضوی اور اپنی گڑیا ثمرین بخاری کی بہت یاد آ رہی ہے جو کئی دنوں سے بلاگ کی محفل میں نہیں ہے .. وہیں آپا عالم آراء کی محبت مجھے بے حد متعبر کر گئ کہ انہوں نے انتہائی مصروفیت میں بھی سحری میں جاگ جاگ کر مضامین لکھے اور بلاگ کو بخوبی نبھایا ..اور گاہے گاہے میری خیریت ای میل کے زریعہ لیتی رہیں ….
یقین جانئے میں آپ سب کی اس محنت کو آپ تک نہ پہنچا پاتی جو بابا (جناب صفدر ہمدانی) کی معاونت ہمراہ نہ ہوتی ..
مجھے یاد ہے جب میں صبح 4 بجے تک ” دوستو کی دیس پردیس میں امسال عید کے شب و روز ” کی رپورٹ لکھ رہی تھی اور اسے اپ لوڈ کر رہی تھی انہوں نے مجھے کئی بار ڈانٹا تھا اور مجھے دیوانہ کہہ کر اپنا نیٹ بندکر کے چلے گئے تھے ..
جب وہ ظہر کی نماز اور قران پڑھ کر واپس آئے تومجھے اس وقت بھی بیٹھا دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور کہنے لگے کہ مولا نے مجھے کتنا خوش نصیب کیا کہ میرے کارواں میں مجھ جیسے ہی ساتھی ہیں .. پھر انہوں نے فرداٰ فرداٰ سب کے نام لئے اور تعریف کی … میں خود کو انہی کی طرح کامیاب اور خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ آپ سب میرے ساتھ ہیں .. یعنی ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں …
دوستو آپ سب کو عید کی بہت بہت مبارک ہو … سب ایک دوسرے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ..آمین ..
محترمہ ڈاکٹر صاحبہ،
جسطرح آپ فرداً فرداً سب کو یاد کرتے ہوئے شکریہ ادا کر رہی ہیں ایسے لگ رہا ہے جیسے عیدی بانٹ رہی ہیں۔ آپ کی اس انمول عیدی کا بہت شکریہ۔
غیروں میں جو ہیں شاد
جن کو نہیں ہم یاد
عالمی اخبار کے ارمانوں کی معصوم سی دنیا میں
جو ہو گئے آباد و شاد
انہیں عید مبارک
میرا قطعہ
عید آئی بھی اور چلی بھی گئی
اور ہم سب کو یاد کرتےرہے
اجنبی بستیوں میں افسردہ
دل کو یادوں سے شاد کرتے رہے
۔۔۔۔۔۔
پچھلی عیدوں کی طرح اس عید پر بھی صفدر ھمدانی صاحب اور ڈاکڑ نگہت نسیم صاحبہ نے سب کے ساتھ مجھے بھی اپنے ذاتی برقی خط ( ای میل ) کے ذریعہ اپنی عید مبارک کا پیغام بھجوایا۔ ۔ جس کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
کسی نے کہا ہےکہ:
عید کی سچی خوشی تو اقربا کی دید ہے
جو وطن سے دور ہیں انکی بھی کوئی عید ہے؟
خیر مبارک
منظور قاضی
جرمنی سے
میری طرف سےسب کو عید مبارک ہو!!
فیضان بھائی کی گرافکس نہایت عمدہ ہے!
اسلام علیکم پیاری بہنوں اور محترم بھائیو
عید مبارک
پیاری بہن نگہت آپ کے خلوص کی بے حد شکر گزار ہوں ۔ آپ کی توجہ کا بہت بہت شکر یہ ،عالمی اخبار پر آنے والے سب بہن بھائی مجھے بہت عزیز ہیں ۔ جزاک اللہ خیر
اللہ رب العزت عالمی اخبار کی پوری فیملی کو خوشیاں ہی خوشیاں عطا کرے آمین
اس دفعہ ہمارے سب جاننے والوں نے سیلاب زدگان سے یک جہتی کے لئے کوئی بھی عید پارٹی نہیں کی اور نہ ہی ہم میں سے کوئی بھی کسی چاند رات ،یا عید بازار گیا ۔
اس دفعہ عید کا خرچہ ہم لوگوں نے سیلاب فنڈ میں دے دیا ۔اللہ قبول فرمائے ۔
اللہ میرے ملک کا اور اس میں بسنے والوں کا محافظ ہو
عالم آرا
السلام علیکم
میری طرف سے بھی تمام احباب کو دلی عید مبارک قبول ہو ۔
آصف احمد بھٹی