مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک آزاد نظم کی صورت

مولا ئے متقیان مولا علی علیہ السلام جب وضو کے لیے پانی اپنے ہاتھوں میں لیتے تو پورا وضو مبارک یوں فرماتے :
( بسم اللہ و باللہ، اللھم اجعلنی من التوابین و اجعلنی من المتطھرین )
اے میرے خدا
میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے خدا
شروع تیرے نام کے ساتھ اور تیرے ہی واسطے سے
اے خدا
مجھ کو توبہ کرنے والوں میں رکھنا
مجھ کو پاکیزہ اور مطہرلوگوں میں رکھنا

( جب مولا علی علیہ السلام اپنے ہاتھوں کو دھو لیتے اور چہرے پر پانی ڈالتے تو فرماتے
اللھم بیض وجھی یوم تسود فیہ الوجوہ و لا تسود وجھی یوم تبیض فیہ الوجوہ )

میرے خدا
جب چہرے کو پانی سے دھویا جاتا ہے تو وہ صاف اور روشن ہو جاتا ہے
اے خدا
میرے چہرے کو اس دن سفید رکھنا جب دوسرے چہرے سیاہ پڑ جائیں گے

( پھر پانی کو اپنے داہنی کہنی پر ڈالتے اور فرماتے
اللھم اعطنی کتاب بیمینی و الخلد فی الجنان بیساری و حاسبنی حسابا یسرا )

اے خدایا
قیامت والے دن میرا نامہ اعمال میرے داہنے ہاتھ میں دینا
کیونکہ اس دن
کامیاب لوگوں کونامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

( پھر پانی اپنی بائیں کہنی پر ڈالتے اور فرماتے
اللھم لا تعطنی کتابی بشمالی و لا من وراء ظھری و لا تجعلھا مغلولۃ الی عنقی و اعوذ بک من مقطعات النیران )

میرے خدا مجھ سے آسان حساب لینا
میرے خدا ۔۔ میرے پروردگار ۔۔۔
قیامت والے دن میرا نامہ اعمال میرے بائیں ہاتھ میں نہ دینا
میرے پروردگار ۔۔
میرے نامہ اعمال کو پشت سر سے نہ دینا
میرے ہاتھ مغلول میری گردن پہ نہ رکھنا
میرے خدا ۔۔ میرے پروردگار ۔۔۔
میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے

(حضرت علی علیہ السلام سر پر مسح کرتے ہوئے فرماتے
اللھم غشنی برحمتک و برکاتک )

اے خدا
مجھے اپنی رحمت اور برکت میں غوطہ زن کر دے

( پھر دونوں پاؤں کا مسح کرتے اور فرماتے
اللھم ثبت قدمی علی الصراط یوم تزل فیہ الاقدام
واجعل سعیی فیما یرضیک عنی )

اے خدا
اس دن میرے دونوں پاؤں کو صراط پر استوار رکھنا
جس دن قدموں میں لرزا ہو گا
اے خدا
میرا عمل اور سعی ، میری کوشش و حرکت میں بس تیری رضا ہو
اے خدا جس سے تو راضی ہو ۔۔
( نگہت نسیم )

یقینا ایسا وضو ہی میرے مولا علی علیہ السلام کے شایان شان ہو سکتا ہے۔ اللہ سبحانہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے حبیب کے حبیب کے صدقے ہمیں بھی ایسا وضو کرنے کی توفیق عطا فرماے جو جسمانی پاکیزگی کے ساتھ روح کا وضو بھی ہو۔

——————–
مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک جو ایک خوبصو رت دعا بھی ہے .. آزاد نظم کی صورت بغیر عربی کے اب پڑھئے .. جزاک اللہ

اے میرے خدا
میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتا ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے خدا
شروع تیرے نام کے ساتھ اور تیرے ہی واسطے سے
اے خدا
مجھ کو توبہ کرنے والوں میں رکھنا
مجھ کو پاکیزہ اور مطہرلوگوں میں رکھنا
میرے خدا
جب چہرے کو پانی سے دھویا جاتا ہے تو وہ صاف اور روشن ہو جاتا ہے
اے خدا
میرے چہرے کو اس دن سفید رکھنا جب دوسرے چہرے سیاہ پڑ جائیں گے
اے خدایا
قیامت والے دن میرا نامہ اعمال میرے داہنے ہاتھ میں دینا
کیونکہ اس دن
کامیاب لوگوں کونامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
میرے خدا مجھ سے آسان حساب لینا
میرے خدا ۔۔ میرے پروردگار ۔۔۔
قیامت والے دن میرا نامہ اعمال میرے بائیں ہاتھ میں نہ دینا
میرے پروردگار ۔۔
میرے نامہ اعمال کو پشت سر سے نہ دینا
میرے ہاتھ مغلول میری گردن پہ نہ رکھنا
میرے خدا ۔۔ میرے پروردگار ۔۔۔
میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے
اے خدا
مجھے اپنی رحمت اور برکت میں غوطہ زن کر دے
اے خدا
اس دن میرے دونوں پاؤں کو صراط پر استوار رکھنا
جس دن قدموں میں لرزا ہو گا
اے خدا
میرا عمل اور سعی ، میری کوشش و حرکت میں بس تیری رضا ہو
اے خدا جس سے تو راضی ہو ۔۔
( نگہت نسیم )

28 thoughts on “مولا علی علیہ السلام کا وضو مبارک آزاد نظم کی صورت”

  1. ڈاکٹر نگہت صاحبہ۔ ایک اور عطائے خانوادہ رسول۔ عید پر آپکو در علی ع سے خاص انعام عطا ہوا ہے۔ میں پورے دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اس موضوع کو کسی نے منظوم نہیں کیا۔آپکو مبارک ہو کہ آپ اس کی سرخیل ہیں۔ بس یہی تو عطا کہلاتی ہیں۔نازاں رہیں خود پر اور اس در کی عنایت پر۔ماشااللہ۔ آپ نے دیکھا کہ اس ساری ترتیب سے معلوم ہو گیا کہ امیرالمومنین کس طرح وضو فرماتے تھے۔باکل اسی طرح جیسے قرآن میں وضو کا طریقہ لکھا ہوا ہے۔
    مبارک ہو اس ایک اور نئی تخلیق پر۔

  2. باجی
    بہت
    ہی
    شاندار
    منظوم
    خراج عقیدت ہے
    بابا کے الفاظ کے سوا
    ’’یقینا ایسا وضو ہی میرے مولا علی علیہ السلام کے شایان شان ہو سکتا ہے۔ اللہ سبحانہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے حبیب کے حبیب کے صدقے ہمیں بھی ایسا وضو کرنے کی توفیق عطا فرماے جو جسمانی پاکیزگی کے ساتھ روح کا وضو بھی ہو۔‘‘
    اور کچھ نہیں جچتا
    اللہ کریم
    آپ
    کی
    اس
    کوشش
    کو
    اپنی
    بارگاہ
    میں
    قبول و منظور
    فرماکر
    وسیلہ آخرت بنائے
    آمین
    بحرمۃ سید المرسلیٰن صلی اللہ علیہ وسلم

  3. آپ کی ہر ہر دعا پر کڑوڑوں بار آمین اور ثم آمین .. بے شک یہ عطائے ربی ہے اور در علی ع کا صدقہ ہے .. میں اس عطا پر نازاں ہوں .. خوشی سے اشکبار ہوں .. آنسوؤں کی صورت شکرگزار ہوں .. مجھے بس آپ سب میرے ایمان کی سلامتی کی دعا دے دیجئے …” میرا یمان پر خاتمہ ہو ” .. میں دعا کرتی ہوں ..آپ سب میری اس دعا پر آمین کے ساتھ ثم آمین کہہ دیجئے … یا اللہ .. میرے رب ہماری چھوٹی سے چھوٹی کوشش کو اپنی بارگاہ میں اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ..اپنے حبیب کے حبیب مولا علی ع کے صدقے قبول فرما لیجئے .. اور راہ نجات کا توشہ بنا دیجئے .. آمین .. ثم آمین ..

  4. آمین
    ثم آمین
    آمین .. ثم آمین ..
    بحرمۃ سید المرسلیٰن صلی اللہ علیہ وسلم

  5. واہ بھئی واہ۔ سبحان اللہ۔ مزہ آگیا۔ اب میری کوشش بھی یہی ہو گی کہ داوران عضو انہی دعا و مناجات کو وظیفہ بنایا جائے۔ ڈاکٹر صاحبہ ! آپ نے ایک احسان کیا ہے معلومات میں اتنا حسین اضافہ کر کے۔ مولا آپ کو اسکی جزا دیں۔

  6. جزاک اللہ قمر بھائی ۔۔ آپ کی بات پڑھ کر یوں لگا جیسے مقصد پورا ہو گیا ہو ۔۔ دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔۔

  7. ماشاء اللہ ڈاکٹر صاحبہ ، بہت خوب ۔
    اور جناب ترازی صاحب ،
    ” اللہ سبحانہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے حبیب کے صدقے ہمیں بھی ایسا وضو کرنے کی توفیق عطا فرماے جو جسمانی پاکیزگی کے ساتھ روح کا وضو بھی ہو۔‘‘

    آمیں، ثمہ آمین۔

  8. ًMashallah Allah yeh hamari khuskismati hai keh ehsi tehreerain hamain Aalmiakhbar keh zarihe parnhe ko miltin hain keh Dilo damagh tarotazha hu jata hai Hadrat Ali apni mesaal ap the Khudha un peh hazaroon rehmatain nazil kare Amin

    Ishaq Sajid Germany)

  9. اللھم بیض وجھی یوم تسود فیہ الوجوہ و لا تسود وجھی یوم تبیض فیہ الوجوہ
    خدایا میرا چهره سفید رکھ جس دن سیاہ پڑ جاتے ہیں اور میرا چہرہ سیاہ نہ کر جس دن چہرے سفید ہوجاتے ہیں
    باجی آپ نے ایمان تازہ کیا ہمارا
    باجی امریکہ میں آخر کار قر‏آن سوزی کی رسم کی بنیاد رکھی گئی ہے؛ بے شک امریکہ نے اپنی تباہی کی بنیاد رکھی ہے مگر اگر چاہیں تو اس بارے میں بھی قلم اٹھالیجئے۔

  10. ڈئیر ڈاکٹر نگہت
    اس خوبصورت ،آزاد نظم کے لکھنے پر مبارک باد قبول کیجئے۔
    اس نظم کو پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ واقعی مومن کی کوئی ایک جنبش بھی یاد الہی کے بغیر نہیں ہوتی
    اور ہر لمحہ اس کے دل میں محبت ِ الہی اور فکرَ آخرت کا بسیرا رہتا ہے۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حضرت علی کرم اللہ وجہ کے طریق پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

  11. بہت پیاری نگہت جی
    آداب
    مجھے نہیں معلوم میرےپاس اظہار خیال کے لیے لفظ ہیں بھی یا نہیں.آپ جیسی قابلیت تو مجھ میں نہیں پھر بھی کچھ نا کچھ بیانی کے الفاظ تلاش کر ہی لیتی ہوں .ہم آج تک مسلمان ہونے کا مقصد و مطلب جان ہی کہاں پائے ہیں .یہ نظم پڑھ کر دل کے نہاں خانے سے ایک خواہش ابھری کہ کاش یہ وضو اب جسم و جاں میں روح کی طرح سراہت کرتا رہے.جزاک اللہ
    اللہ عالیٰ ہمیں بھی حضرت علی کرم اللہ وجہٰ کے اس طریقے کا پابند بنا دے .آمین ثمہٰ آمین
    اور میری دوست کے قلم کو اور طاقت بخشے کہ ایسے ہی ہزاروں صراط مستقیم کے راستوں کی نشان دہی کرتی رہے .یہ دوست جسم کی ڈاکٹر تو ہے ہی ساتھ ساتھ روح کی ڈاکٹربھی ہو جائے ….بہت سی دعاکے ساتھ اللہ حافظ) فرخندہ رضوی)

  12. ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا ہم سب پر ایک زبردست احسان ہے کہ انہوں نے حضرت علی (ع) کی دعا کو اردو میں منظوم شکل میں عطا کیا۔
    جزا ک اللہ
    مجھے اس کا علم ہے کہ ڈاکٹر صاحبہ اردو کے مستند شاعرہ بھی ہیں اور نثر نگار بھی مگر انکے حالیہ بلاگوں نے ثابت کردیا کہ وہ عربی زبان پر بھی کافی عبور رکھتی ہیں : ماشااللہ
    اللہ ڈاکٹر صاحبہ کو اس کا نیک اجر دے : آمین

  13. محترمہ بہن نگہت صاحبہ ! آپ پر لاکھوں سلام ہوں
    اور بے حد و حساب سلام ہوں جس کے وضو کے طریقہ کو آپ نے تحریر فرمایا
    اور اس سے بھی زیادہ سلام تحیۃ والاکرام کے ساتھ اس ہستی پر جو مولا علیہ کے بھی مولا ہیں
    اور ان کی پاک و پاکیزہ آل پر

    آپ کی یہ نئی تخلیق بھی مجھ جیسے کے لیے ایک سبق ہے، باعثِ رشک ہے-
    یہ تشریحات کی ایک انوکھی وضع ہے اور وضاحتوں کا ایک نیا انداز ہے-
    ماشاء اللہ
    آغا ہمدانی صاحب نے کیا زبردست بات فرمائی کہ “اس ساری ترتیب سے معلوم ہو گیا کہ امیرالمومنین کس طرح وضو فرماتے تھے۔باکل اسی طرح جیسے قرآن میں وضو کا طریقہ لکھا ہوا ہے”۔ واہ واہ واہ

    اب ایک عرض میری بھی ہے اور وہ یہ کہ
    کسی کی کہی بات کی کوئی اہمیت نہیں سوائے اللہ اور اس کے رسول (ص) کی کہی بات کے اور
    اللہ کے رسول نے فرمایا کہ “سب مسلمان آپس میں بھائی ہیں”
    میں مانوں یا نہ مانوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، رسول اکرم کی بات اپنی جگہ اٹل ہے، میرے نہ ماننے سے فرق صرف مجھے ہی پڑے گا، میں اس بھائی چارگی کے حلقہ سے باہر نکل جاؤں گا، یعنی مجھے مسلمان کہلوانے کا حق باقی نہ رہ جائے گا-

    مجھے کبھی شیعہ سُنی سے کوئی مسئلہ نہ ہوا، نہ ہے اور نہ ہی انشاء اللہ کبھی ہوگا کیوں کہ ہم آپس میں بھائی ہیں-
    شیعہ بارہ اماموں کو مانتے ہیں جو سب اہلِ بیتِ رسول کے افراد ہیں،
    1- علی ابن ابی طالب(المرتضیٰ)، 2- حسن ابن علی(المجتبیٰ، 3- حسین ابن علی(الشہید)، 4- علی ابن الحسین(زین العابدین) 5- محمد ابن علی(الباقر) 6- جعفر بن محمد(الصادق) 7- موسیٰ ابن جعفر(الکاظم) 8- علی ابن موسیٰ(الرضا) 9- محمد ابن علی(التقی) 10- علی ابن محمد(النقی) 11- حسن ابن علی (العسکری) 12- م ح م د ابن حسن(المہدی) علیہم السلام

    اہلِ سنت چار اماموں کو مانتے ہیں جو سب کے سب براہء راست یا بالواسطہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے شاگرد رہے ہیں،
    1- امام ابو حنیفہ، 2- امام شافعی، 3- امام احمد بن حنبل، 4- امام مالک بن انس رحمۃ اللہ علیہم

    مسئلہ ان سب کے ماننے والوں کا نہیں، سنی شیعہ کے تو آج تک بھی آپس میں رشتے ہوتے ہیں شادیاں ہوتی ہیں وغیرہ

    مسئلہ ان کا ہے جو ان 16=4+12 ائمہ میں سے کسی کو نہیں مانتے، جن کی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہی الگ ہے-
    سب سے درخواست ہے کہ اس مسئلہ پر غور کیا جائے، بات کی جائے، بلاگ شروع کیا جائے، مضامین لکھے جائیں وغیرہ کیوں کہ مسئلہ گمبھیر ہے

  14. بلاگ کے ساتھیو ۔محترم بھائیو اور پیاری بہنوں اسلامُ علیکم
    جیتی رہئے بہن نگہت جزاک اللہ
    اس ماہ ان بلاگز پر جتنی معلومات حاصل ہوئیں وہ قابل صد ستائش اور تحسین ہیں ۔اور ہم جیسوں کا ایمان تازہ کرنے کی کاوش میں جن دوستوں نے حصہ لیا اللہ اُن سب پراپنافضل و کرم کرے اور ہمارے علم میں بہترین اضافہ فرمائے ، خاص کر ڈاکٹر صاحبہ نے جتنی معلومات اور علمی مواد پیش کیا وہ بس اُن ہی کا حصہ ہے ۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔جیتی رہئے خوش رہئےڈاکٹر صاحبہ
    عبدالمناف بھائی کی بات سے سو فیصد اتفاق کرتی ہوں ۔

    ‘‘‘‘کسی کی کہی بات کی کوئی اہمیت نہیں سوائے اللہ اور اس کے رسول (ص) کی کہی بات کے اور
    اللہ کے رسول نے فرمایا کہ “سب مسلمان آپس میں بھائی ہیں”
    میں مانوں یا نہ مانوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، رسول اکرم کی بات اپنی جگہ اٹل ہے، میرے نہ ماننے سے فرق صرف مجھے ہی پڑے گا، میں اس بھائی چارگی کے حلقہ سے باہر نکل جاؤں گا، یعنی مجھے مسلمان کہلوانے کا حق باقی نہ رہ جائے گا-

    مجھے کبھی شیعہ سُنی سے کوئی مسئلہ نہ ہوا، نہ ہے اور نہ ہی انشاء اللہ کبھی ہوگا کیوں کہ ہم آپس میں بھائی ہیں-‘‘
    اے کاش کہ سب کے دلوں میں یہ بات راسخ ہوجائے ۔
    اللہ ہم سب پر فضل اور کرم کرے اور ہماری کاوشوں کو قبول کرے ۔آمین
    عالم آرا

  15. السلام علیکم
    آپی ، آپ نے سیدنا علی رضی اللہ تعالی کو وضو کا منظوم احوال نہایت ہی خوبصورتی سے بیان کیا ہے ، جزاکم اللہ خیر ۔
    میں بھی جناب عبدالمناف بھائی کی اِس بات پر آمین کہتا ہوں اور صاد کرتا ہوں ۔
    مسئلہ ان کا ہے جو ان 16=4+12 ائمہ میں سے کسی کو نہیں مانتے، جن کی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد ہی الگ ہے-
    سب سے درخواست ہے کہ اس مسئلہ پر غور کیا جائے، بات کی جائے، بلاگ شروع کیا جائے، مضامین لکھے جائیں وغیرہ کیوں کہ مسئلہ گمبھیر ہے
    آصف احمد بھٹی

  16. نگہت آپی السلام علیک
    قابل صد ستائش اور تحسین ہیں ۔اور اللہ آپ سب پراپنافضل و کرم کرے یہی تو عطا کہلاتی ہے خاص انعام عطا ہوا ہے

  17. اسلام و علیکم

    واہ جزاک اللہ آپی پہلے آپ نے مولا علی(ع) کی دُعا کو پوری محبت اور عقیدت سے لکھا
    کیوں کہ لکھوایا تو مولا نے ہی تھا اب اتنے حسین انداز میں میرے علی (ع) کا وضو لکھ ڈالا
    واہ کیا بات ہے اس کو بولتے عطا اس کو بولتے ہیں کہ بے شک ہم جب اور جس کو چاہیں بے حساب عطا کرتے ہیں
    مولا آپ پر اپنی عطا اپنی نظر اپنا کرم اپنا فضل ہمیشہ بنائے رکھیں الہی آمین ۔

    خوش رہیں آباد رہیں الہی آمین
    اور اپنی گڑیا کو دُعا میں ہمہشہ یاد رکھیں-

    طالبِ دُعا

    آپ کی
    گڑیا

  18. آمین ثم آمین ۔۔ ثمرین تم میری دعاؤں میں رہتی ہو گڑیا ۔۔ اللہ تعالی تم پر اپنا دائمی فضل رکھے ۔۔آمین

  19. مناف بھائی آپ نے تو مجھے اشکبار کر دیا ۔۔۔ اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں کہ وہ آپ کو اور اپ کے اہل خانہ کو اپنے حبیب اور اپنے حبیب کے حبیب کے صدقے دین و دنیا کی بھلائی عطا کرے ۔۔آمین

  20. فرخندہ میری اچھی دوست تمہاری آمد بہت خوشگوار ہے ۔۔ بس اب آئی ہو تو آتی جاتی رہا کرو ۔۔ اچھا لگتا ہے ۔۔ خوش رہو ۔۔ آبا رہو ۔۔آمین

  21. منظور بھائی آپ نے احسانمندی کے اظہار سے مجھے بھی احسانمند کر دیا ۔۔۔ اللہ پاک آپ کو اپنی پناہ میں رکھے ۔۔ آپ کے دم سے بلاگ میں بہار رہتی ہے ۔۔

  22. آپا عالم آراء آپ کی دعاؤں کا تو مجھے ہر وقت انتظار رہتا ہے ۔۔۔ اللہ آپ کو ہر غم سے دور رکھے ۔۔ بہت خوشی ہوتی ہے آپ کو فعال دیکھ کر اور اس طرح اپنے ساتھ دیکھ کر ۔۔ ۔۔ اللہ پاک ہماری اس بلاگ فیملی کو نظر بد سے بچائے ۔۔آمین

  23. میں ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کی ذرہ نوازی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یہ فرمایا کہ:
    “اللہ پاک آپ کو اپنی پناہ میں رکھے ۔۔ آپ کے دم سے بلاگ میں بہار رہتی ہے ۔۔“
    اس جملے کے پہلے حصہ پر میں آمین کہتے ہوئے تمام قارئین کے لئے یہ دعا مانگتا ہوں کہ “ اللہ پاک سب کو اپنی پناہ میں رکھے “

    اب ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا یہ فرمانا کہ “ آپ کے دم سے بلاگ میں بہار رہتی ہے“ اس پر: میں عالمی اخبار کی “ نظرثانی“ اور“ نظر ثالث “ کرنے والی ہستیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں و گرنہ “ من کہ اک خاکم کہ ہستم “
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    عبدالمناف غلزئی صاحب نے بلاگ کے موضوع سے ہٹ کر جو تجویز اپنے 14ستمبر کے تبصرےمیں جو تجویز پیش کی ہے اس کا مقصد تو نیک معلوم ہوتا ہے مگر اس پر ان ہی کو ابتدا کرکے ایک بلاگ شروع کرنے کی زحمت اٹھا نا پڑے گی ۔

    میرا خیال ہے کہ عبدالمناف غلزئی صاحب کو بلاگ شروع کرنے کی اور اپنے بلاگوں کی انتہائی مہارت سے نظامت کرنے کی اجازت ہے اس لیے وہی اپنی اس تجویز کو عملی جامہ پہنائیں تو بہتر رہے گا ۔ورنہ ایسا بلاگ اگر کسی کم علم کے ہاتھوں شروع ہوگا تو پھر وہ بلاگ شروع ہوتے ہی قبل از وقت ( دوسرے کئی بد نصیب بلاگوں کی طرح ) بند ہوجائےگا۔

    یہ میری مخلصانہ تجویز ہے۔ اس لیے کہ یہ ایسا موضوع ہے جس پر کچھ ڈھنگ کی بات کہنے کےلیے علم اورتحقیق کا عمق چاہیے ورنہ چودہ سو سال سے یہ موضوع بار بار دہرایا گیا ہے اور ابھی تک اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

    میں سوچ رہا ہوں کہ ایسا کون سا مسلمان ہے جو چار اماموں یا بارہ اماموں کو نہیں مانتا ؟ کیا عبدالمناف غلزئی صاحب اس مسلمان کے متعلق کچھ بتا سکتے ہیں ؟ ( اس قسم کی تشریح عبدالمناف غلزئی صاحب کو اپنا نیا بلاگ شروع کرتے وقت کرنا پڑے گی )

    بہر کیف :
    ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے عربی زبان پر عبور اور انکی شاعری کی تعریف پر اپنا یہ تبصرہ ختم کرتا ہوں۔

    فقط:
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  24. نگہت بیٹی ابھی تک میں ا خبار کو پو ائنٹس میں بھی نہیں پڑھ سکی ہو ں وجہ کی راگنی گانا بے سو د ھے بس اتنا بتا دو ں کہ اس وقت وضو کے لئے تمھاری شا عری نے دل کو سر شار کر دیا ھے اللہ تعا لیٰ تم کو دنیا اور عقبٰی کی نعمتو ں سے سرفراز کر ے آمین

    دوسری بات یہ کہ مجھ کو ابھی یہ نہیں معلوم کہ میں آ ج اما م باقر علیہ السّلا م پر جو مختصر تحریر دینا چا ہتی ھو ں وہ کس جگھ دو ں اس لئے تمھار ے اسی بلا گ پر دے رھی ھون
    حضر ت ا مام محمّد باقر علیہ السّلام ،آ پ سلسلہ امامت کی پانچو یں کڑ ی اور آب نبوّت سے سیراب کردہ ہد ائت کے اعلیٰ منصب دار ہیں آ پ علیہ السّلام نے دنیا ئے اسلام کے اس زی وقار گھرانے میں آ نکھ کھو لی جس کا نام کا شانہ نبوّت تھا ،جہا ں جبریئل امیں پیغام جلیل بصو رت وحی لے کر آ تے تھے اور صحن امامت میں آ پ سے پہلے چا ر ستو ن اما مت نصب ہو چکے تھے
    ،یہ اللہ کی ا طا عت کرنے والو ن کا بیت ا لشّر ف تھا ،پر ہیزی اور تقو یٰ اس گھر کا لباس فا خرہ تھا دینی اور دنیا وی علو م کی نشر یات کا وسیلہ تھا
    آ پ معر کہ کر بلا میں صر ف پانچ برس کے تھے اور آپ نی کربلا کے تمام عنا صر کو خو د اپنی آ نکھو ں سے دیکھا تھا ، اس کے علاوہ اما م ز ین العا بدین علیہ ا لسّلام نے آ پ کو کربلا کی تمھید اس طر ح بتا ئ کہ آ پ عل نے اپنی فکر کا محور کربلا کو بنایا
    آ پ کو علو م الٰہیہ من جانب پر وردگار عطا ھو ئے تھے آ پ اپنے جدّ ا عظم ختم المر سلین کے مثل بلند پایہ ا خلاق پر فا ئز تھے
    آ پ کی گفتگو عقل و منطق کے ا صو لو ں پر مشتمل ھو تی تھی

    آ پ کی تعلیمات اتنی پر اثر ھو تی تھین کہ عو ام لّناس آ پ کے قریب رھنے کی کو شش کر نے لگے حا کم وقت کو یہ بات پسند نھیں آ ئ چنانچہ آ پکو دے کر بظا ھر آ پ کی ظا ھری حیات کا خا تمہ کر دیا
    اور تم ان کو مردہ مت کہو ، پروردگار کے یہا ں سے ان کو رزق ملتا ھے
    خدا رحمت کند ایں عا شقا ن پاک طینت را

  25. main b yehi kehna chahun ga k apne mola ka wuzu jis shan se byan kia hai iski misal ni milti. Allah apki is kawish ko apni bargah mein qubool farmaye. ameen

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *