مبشر سیعد کا شمار نئے کہنے والوں میں ھوتا ھے ۔۔یوں تو ملتان کے رھنے والے ھیں لیکن آج کل اعلی تعلیم کے سلسلے میں فرانس میں رھتے ھیں ۔۔انہوں نے تحفے میں آپ سب کے لیئے ایک غزل بھیجی ھے ۔۔ لیجیئے حاضر ھے
عجیب طور درختوں نے شب گزاری ہے
کہ شاخ شاخ قیامت کی سوگواری ہے
یہ کیسا عشق ہے جو آنکھ تک نہیں آتا
یہ کیسی آگ ہے جو روشنی سے عاری ہے
ہمارے دل کا ابد تو ہمیں نہیں معلوم
ہمارے دل کو ازل سے لگن تمہاری ہے
جمالِ یار نے خود مست کر دیا پھر بھی
مرے حواس پہ اب تک شعور طاری ہے
وہ جس کے سامنے کاسہ بدست ہے دنیا
سعید تک اُسی دہلیز کا بھکاری ہے

میرا بای پاس کیا ہوا دل ماریہ کاظمی صاحبہ کی اتنی پرخلوص تحریر کو پڑھکر میری انکھوں کی نمی پر قابو نہیں پاسکا ۔
میں ماریہ علی صاحبہ سے ادب کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ میرے دل میں انکی تحریر کی بے حد قدر ہے۔ انکو مجھ سے معافی مانگنے کی بجائے مجھے ان سے معافی مانگنی چاہیے کہ میری تحریر نے انہیں مشکلوں میں ڈالدیا ۔
میں عالمی اخبار کی انتظامیہ کی طرف سے نہیں بلکہ میں نے جو کچھ بھی اوپ کے تبصرے میں لکھا وہ میرے دل کی آواز تھی ۔
مجھے اس کا احسا س ہے کہ انتظامیہ ہی اس عالمی اخبار کی میزبان کی طرح ہے اور ہم سب بلاگ نگار اور تبصرہ نگار اسکے مہمان ہیں ۔ ہم سب کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ میزبان کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسکی میزبانی سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں اور اسکے بنائے ہوے اصول و قواعد کا احترام کریں ۔
اسی لیے میں یہ کوشش کرتا ہوں کہ ایک مہمان کی حیثیت سے دوسرےمہمان سے اس عالمی اخبار ( میزبان ) کے بلاگوں میں کوئی ایسی بات نہ کہو ں جس کی وجہ سے عالمی اخبار ( میزبان ) کا دل دکھے۔ اسی لیے میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ دوسرے مہمانوں سے ( یا میزبان سے ) کوی اختلاف رائے ہو تو اس کو اپنی ای میل کے ذریعہ ہی سلجھاتا رہوں اور امن امان کی فضا برقرار رہے ۔
ویسے مجھے اگر اپنے خیالات کا آزادی سے اظہار کرنا ہی ہے تو یا تو میں اپنے خود کی ویب سایٹ یا بلاگ سایٹ بنا کر آزادی سے جو چاہون لکھ سکتا ہوں یا پھر کسی سے کچھ کہنا ہے تو اس کو اسکے ای میل کے ذریعہ کہ سکتا ہوں ۔
مگر ابھی تک مجھے عالمی اخبار کی انتظامیہ نے اپنا ہی سمجھا ہے اور میری ” حق گوئی و بے باکی ” کو سراہا ہے جس کا میں دل سے مشکور ہوں ۔
میری ماریہ علی کاظمی صاحبہ سے یہی گذارش ہے کہ نہایت آرام اور اطمینا ن سے عالمی اخبار کو اپنے خیالات ، مشاہدات او ر تاثرات سے نوازتی رہیے۔
صفدر ھمدانی صاحب انتہائی وسیع القلب عالم ہیں جو دن رات کی کوششوں سے اپنے ساتھیوں کے مدد سے اور خدا کی مہربانی سے عالمی اخبار کو انتہائی اعلی معیار سے چلا رہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ماریہ علی کاظمی صاحبہ جیسی پرخلوص دل رکھنے والی ہستی کی باتوں کا خیر مقدم کرینگے ۔
آیے ہم سب صفدر ھمدانی صاحب اور انکی اہلیہ کو انکی بیٹی کی شادی پر مبارکباد دیں اور دعا کریں کی یہ شادی دلہا دلہن کے لیے اور سب بہی خواہوں کے لیے دائمی خوشی کا پیغام لائے ۔ آمین ثہ آمین
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
سلام ارض ھے قاضی صاحب آپ کی خدمت میں!
آپ میرے بزرگ ھیں آپ میری اصلاح کر کے مجھ پر سچ میں بہت بڑا احسان فرما رھے ھیں امید ھے کے آپ ایسے ھی میری اصلاح کرتے رھیں گے!!!
قاضی صاحب اگر آپ برا نا مانیں تو کھوتا کھو والا بلاگ آپ کا منتظر ھے مجھے خوشی ھوگی اگر آپ ایک دفعہ پھر اس جگہ میری اصلاح فرمائیں اگر میری کوئی بات یا پھر انداز بیاں غلظ ھو تو آپ جیسے شفیق انسان کی راہنمائی اور اصلاح میرے لئیے عظیم تحفہ ھوگی
آپ کی نظر کرم کی محتاج
ماریہ علی ۔۔۔
ماریہ علی کاظمی صاحبہ کے تبصرےپر مجھے شکیل کا یہ شعر یادآرہا ہے :
مرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتش گل سے ہے یہ کہیں چمن کو جلا نہ دے ۔
۔۔۔۔
ماریہ علی کاظمی صاحبہ عقل و فہم کے اتنے اونچے مقام پر پہنچ گئی ہیں کہ مجھ جیسا کم علم انسان ا نکی کوی اصلاح تو نہیں کر سکتا ۔ وہ ماشا اللہ اتنے اچھے اچھے تبصرے کرتی ہیں کہ پڑھکر دل اور دماغ روشن ہوجاتے ہیں۔
ان کی دعوت کہ میں کسی اور بلاگ میں آوں اسکا شکریہ ۔ بس آ پ اور آپ جیسی قابل اور عاقل ہستیاں ان جیسے بلاگوں کی محفل کو گرماتی رہیں تو مجھ جیسے معمولی انسان کے ان بلاگو ں میں حصہ لینے سے ان بلاگو ں کی افادیت نہیں بڑھ جائے گی۔
میں انکی یاد دہانی کے لیے عرض کرونگا کہ یہ بلاگ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ نے مبشر سعید کے اشعار پر تبصرہ کرنے کےلیے شروع کیاتھا ۔ ہوسکے تو وہ مبشر سعید صاحب کی غزل پر بھی کوی تبصرہ کرکے اس بلاگ کی افادیت میں اضافہ کردیں ۔
فقط :
علم کا طالب : منظور قاضی از جرمنی
بلاگرز بھا ئیوں اور بہنوں اسلام علیکم و رحمہ
میں نے یہ د لچسپ بحث دیکھی ۔ اچھی لگی ۔ مگر صرف ناقدین سے ایک عرض کر ونگا کہ خدا کے لیئے اردو کو زندہ رہنے دیں۔ اس لیئے کہ ادھر جملہ منہ سے نکلا ادھر پکڑا کی مشق ستم کی بنا پر اب اردو بولتے ہو ئے اور لکھتے ہو ئے لوگ ڈرتے ہیں۔تو شاعر اور شاعرات کہاں سے آئنگی۔ بلاگ میں تو جو صفدر ہمدانی صاحب ہمت افزائی فر ماتے ہیں ۔ وہ انکی اردو سے محبت ہے جو ایسا ان سے کراتی ہے۔ ویسے بھی بلاگ ناپنے تو لنے کی جگہ نہیں ہے۔ اسے آپ ہا ئیڈ پارک سمجھ کر بر داش کر لیجئے یہ ہی ایک دن اچھے شاعر اور شا عرات بن کر ابھر یں گے۔ البتہ ادبی شماروں یا ادبی حصہ کی بات دوسری ہے وہاں ضرور نگہ رکھیں کہ شعر خلا کی طرح بے وزنی کی کیفیت نہ اختیار کر جائے۔
میں بھی شمس جیلانی صاحب کی بات سے صد فی صد اتفا ق کرتے ہوے کہتا ہوں کہ کسی کی غزل کے کسی شعر پر کوی تنقید ان بلاگوں کے تبصروں میں نہ کی جائی ، چاہے وہ غزل جناب صفدر ھمدانی صاحب یا کسی اور شاعر کی ہو ۔ ۔
میں بھی اسی لیے بار بار کہتا ہوں کہ اگر کسی کو کسی کے شعر پر تنقید کرنا ہی ہے تو وہ اس کو اپنے ذاتی ایی میل سے اپنے خیالات اور مشوروں سے آگاہ کر دے ۔
مشکل یہ ہے کہ عالمی اخبار کے بلاگ کا صفحہ ہاییڈ پارک کارنر نہیں بن سکتا جس میں کھڑے ہو کر ہر فرد قانون کی گرفت سے آزاد ہوکر ( سواے شاہی نظام کی مخالفت کے ) ہر بات کھل کر کہ سکتا ہے ۔ ۔
شمس جیلانی صاحب بخوبی جانتے ہیں کہ عالمی اخبار ان بلاگو ں کا ” میز بان ” ہے اور تمام بلاگ نگار اور تبصرہ نگار اس کے ” مہمان ” ہیں اور یہ ” مہمانوں ” پر لازم ہے کہ وہ اپنے ” میزبان ” کے اصولوں اور قوا عد کی پابندی کر تے رہیں ۔
امید کہ شمس جیلانی صاحب اسی طرح اپنے مشوروں سے سب کو آگاہ کرتے رہینگے ۔
ایک بات کی یاد دہانی کرنا لازمی ہے کہ میں نے اپنے اصو ل کی پابندی کرتےہوے مبشر سعید صاحب کی غزل پر کوی تنقید اس بلاگ میں نہیں کی اور بار بار یہی لکھتا رہا کہ اگر مبشر سعید صاحب مجھ سے اپنی غزل کے بارےمیں کچھ مشورہ لینا چاہتے ہیں تو وہ مجھے میرےای میل کے پتہ پر لکھیں۔
بہت بہت شریہ قاضی صاحب آپکے دانش اورمحبت بھرے تبصرے کا۔آپ کی وجہ سے اس سیکشن میں ایک میلے کا سا سمان رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اردو کی مزید خدمت کا مو قعہ عطا فر ما ئے (آمین)
جناب ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب: آپ تو ہمارے قلمی اور سخنی رہنماوں میں سے ہیں۔ آپ کے کالم اور تبصرے اور قطعات کو پڑھکر انتہای لطف آتا ہے ۔ آپ کی ہمت افزائی کا ممنون ہوں۔
اردو کی وجہ سے ہی میں اس عالمی اخبار کے میلے میں شریک ہوتا رہتا ہوں ورنہ زندگی تو بغیر اس میلے کے بھی گذ ر ہی رہی تھی۔
میری دلی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
خیر اندیش :
منظور قاضی از جرمنی
منظور بھائی !ایک مرتبہ پھر آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
مہکتا گل اچھا