بلوچستان کی سیاسی مٹی کا تجزیہ کسی با اعتماد لیبارٹری میں کروایا جائے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے اسی صوبے کے مہا دانشور وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ جعلی ڈگری بھی ڈگری ہوتی ہے اور اب اسی صوبے کے ایک سیاسی دانشور سپوت اور وفاقی وزیر قیوم جتوئی نے ایک منفرد اور انتہائی ارسطو صفت فکری نہج قوم کے پہلے سے کرپٹ زدہ سیاسی ماحول کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔۔۔کرپشن میں مساوات ہونی چاہیئے۔۔۔وفاق کی طرح باقی صوبوں کو بھی کرپشن کا حق ہونا چاہیئے
مزید پڑھنے کے لیئے

ہاہاہااہا ..کرپشن میں مساوات ہونی چاہیئے … بھئی واہ .. اتنے افسردہ دنوں میں کسی نے ہنسنے کا سامان کیا .. بس جی کون نہ مر جائے اس سادگی پر .. ہاہاہاہا ..
السلام و علیکم ۔ ڈاکٹر صاحبہ ۔
امید ہے کہ آپ خریت سے ہونگی ۔ آج بہت دنوں کے بعد نیٹ آن کیا ہے تو آپ کے کالم پر نظر پڑی تو ہمارے وزیر موصوف نے کرپشین میں مساوات کا درس ایسے دیا ہے کہ جسیے وہ عوام کویہ کہنا چا رہے ہیں کہ آپ جس ایمانداری پر تھوڑا بہت قائم ہیں تو وہ چھوڑ کر ہماری صف میں کھڑئے ہو جائیں ۔۔ دیکیھں ہم اکیلئے کرپشین کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔ ۔۔۔واہ جتوئی صاحب کیا کہنا آپ کا کہ آپ نے توکسی اچھے سے ڈاکٹر سے ضرور چیک اپ کروائنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحبہ جس وقت میں الفاظ لکھ رہا تھا تو اُس وقت وزیر موصوف سے وزیراعظم گیلانی صاحب نے استعفٰی مانگ لیا ۔ اور اتنا گرم جوشی سے بیان دیا ۔ ہے اب وزیر موصوف یہ کہ رہے ہیں کہ میں نے عدلیہ کی توہین نہیں کی ۔ نہ میں نے ذاتی بیان دیا ہے۔ ۔ واہ واہ جتوئی صاحب آپ کے کیا کہنے کہ کھبھی آپ موج مستی پکڑئے جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ کام ہمارے دشمنوں کا ہے ۔ اب بھی گیلانی صاحب کو سوچنا چاہیئے کہ آپ کی کابینہ کے وزیر و مشیر کتنے مہذب ہیں ۔ اور کن کن قرتوتوں کے مالک ہیں ۔
قیوم جتوئ کے بیان کے بعد افتخار چودھری کا ڈومیسائل مشکوک ہوچکا ہے۔ اسکی تحقیق ہونی چاہئے۔ پاکستان پولس کے اکثر ڈومیسائل جعلی ہوتے ہیں۔
صفدر بھائی ابھی کل ہی میں نے ڈاکٹر نگہت کی نظم پر ایک تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ، کاش میں اس نظم پر تبصرہ نہ کرتا ، کہ اب ہمارے شاعر صرف نوحے ہی لکھ سکتے ہیں
اور آج میں ایک نثر نگار کو ایسا ہی کہ رہا ہوں ، ایسا لگ رہا ہے کہ قلم کو ایک ہتھوڑا بنا لیا گیا ہے ، اور اسے ڈز ڈز کر کے لفظ بہ لفظ ذہنوں پر مارا جا رہا ہے ، ایک ایک لفظ میں میں ساٹھ سالوں کا نہیں بلکہ صدیوں کا غصہ کہوں گا سمٹ آیا ہے ، میں صفدر بھائی کے ذہن کو سمجھ پا رہا ہوں جو کچھ دن پہلے بلاگ پر پاکستانی ستاروں کے ( میں فلمی ستاروں کی بات نہیں کر رہا ) جو حقیقت میں اپنی خیرہ روشنی سے آج بھی ہمارے لئے رہنما ہیں ، وہ ایک انتہا تھی ، اور آج ہمیں ایک دم سے دوسری انتہا کا سامنا کرنا پڑا ، اس سرد گرم نے جو اثر ذھنوں پر کیا ہے ، اسکا بھرپور اظہار صفدر بھائی نے کالم میں کیا ہے ، جس کا ایک ایک لفظ ضرب لگا رہا ہے اور پھر انکے پڑھنے والے جب ، پڑھتے ہیں ،
اے اہل ایمان ، تو سچ مچ ایسا لگتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ایک خنجر ہے اور وہ آپ کو غفلت کی نیند سے جگانے کے لئے آپکے جسم پر کچوکے لگا رہے ہیں ، اور یہ کچوکے کالم کے آخر تک چلتے ہیں ، اور پھر جب وہ یہ کہتے ہیں
“آئیے آج ہم اپنے آپ پر فخر کریں کہ ہم اس عہد میں زندہ ہیں کہ اسلامی مساوات کے نظریے اور فلسفے کو قیوم جتوئی نے اس عہد کی ضرورت کے مطابق پیش کیا ہے “
تو پڑھنے والا ( اگر تھوڑا سا بھی ایمان رکھتا ہے ) بلبلا اٹھتا ہے ، اور پھر جب وہ یہ کہتے ہیں
فکر میں اپنی اقبال سے بھی آگے
فلسفیوں کا ہمدم اور ہمراز قیوم جتوئی
تو دل میں ایک ٹیس اٹھتی ہے ، اور میں تو کہتا ہوں کہ بس حضرت مولانا قیوم جتوئی مذلہ تعالٰی علیہ ، کو جو بھی الہام ہوا ہے ، زرداری اور جیلانی صاحب سے انکے ولی (ان دونوں حضرات کا) ہونے کا حق ادا ہو ہے گیا ۔ ۔ ۔
میں مبارک باد نہیں دونگا صفدر بھائی کو اس کالم کی ، کاش ایسے کالم پھر نہ لکھے جائیں ، جن سے روح ہی نہیں جسم بھی کانپ جاتا ہے ۔۔ ۔
ان موصوف کا کمال یہی ہے کہ وہ مسلسل بد عنوانی کے وکیل رہے ہیں۔ بطور نمونہ ایک پرانی کترن پیش ہے جو کہ آج سے کم و بیش سال پہلے کی ہے اور غالبانا شعیب صفدر صاحب اسی جگہ کہیں اسے پہلے بھی پیش کر چکے ہیں۔ ملاحظہ ہو:
مجھے حیرت ہو رہی ہے ایسا سوچنے والوں پر کہ” قیوم جتوئ کے بیان کے بعد افتخار چودھری کا ڈومیسائل مشکوک ہوچکا ہے۔ اسکی تحقیق ہونی چاہئے ” .. سب سے پہلے یہ دیکھئے کہ یہ بات کون کہہ رہا ہے یعنی قیوم جتوئی جن سے حکومت اسی نازیبا بات کرنے پر استعفی لے چکی ہے .. زرا مصباح بھائی کی لگائی گئی وڈیو ضرور دیکھئے گا تاکہ آپ کو قیوم جتوئی کے سیاق و سباق سے آگہی ہو جائے ..
پھر یہ سوچئے گا کہ جو چیف جسٹس مہینوں سے دوسروں کی ڈگریاں جعلی قرار دے رہا ہے ان کو یہ سوچ کیوں نہیں آئی کہ پہلے چیف جسٹس کی ڈگری تو چیک کروا لیں .. آخر یہ الہام صرف قیوم جتوئی ہی کو کیوں ہوا …
منصفِ اعظم افتخار محمد چودھری (ولادت: 12 دسمبر 1948ء) 2005ء سے پاکستان کی عدالت عظمٰی کے منصف اعظم ہیں۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے پہلے منصف اعظم ہیں .
(ویکیپیڈیا)
اب مجھے یہ بتائیے کہ جو شخص جہاں پیدا ہوا ہو گا اس کا ڈومیسائل بھی وہی کا ہوگا .. اب ڈومیسائل کے بارے میں بھی جاہل وزیر قیوم جتوئی کو نہیں پتہ تو کیا ہم سب اس کے پیچھے جاہل ہو جائیں .. خدا کے لئے کچھ تو سوچیں …
السلام علیکم
نگہت آپی ، میں اُن ( جناب ۔۔۔ ) کی دل سے عزت کرتا ہوں مگر وہ ایک دوسرے بلاگ میں ( امریکی کورٹ کے دفاع میں ) پاکستانی کورٹس کو کینگرو کورٹس کہہ چکے ہیں ، اور جس کی میں باادب طریقے سے مذمت کر چکا ہوں ۔
آصف احمد بھٹی
“ چوں ہمیں مکتب و ہمیں ملا
کارِ طفلاں تمام خواہد شد“
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھلا ہو ایسی جمہور کا کہ وہ ایسے ایسے ؟؟؟؟؟؟ کےپٹھوں کو انتخاب کر تی ہے ۔
ایسے مواقع پر “ جیسی روح ویسے فرشتے “ کا مقولہ یاد آتاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کہنے ہیں ایسے بےوقوف رہنماوں کے جو یہ کہتے ہیں کہ بد عنوانی اور بے وقوفی اور رشوت خوری اور بدکاری پر کسی کا اجارہ نہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
افسو س صد افسوس
السلام علیکم
دراصل بتدریج ہمارے معیار بدل گئے ہیں ، کبھی ہمارے ہاں تعلیم ، ادب اور اچھے اخلاق کو خاندانی تفاخر کا نمونہ سمجھا جاتا تھا ، اور اب دولت شہرت اور نام ہمارے خاندانی تفاخر کا معیار ہے ، دولت ، جو چاہے کسی بھی زریعے سے حاصل کی گئی ہو، شہرت چاہے غلط کاموں کے سبب ملی ہو اور نام بدنامی کے سبب بن چکا ہو، پہلے تہزیب اور ثقافت سے پیار شرافت کی علامت تھا اب پیسہ ہر برائی پر پردہ ڈال دیتا ہے ، جب ہم زندگی کے سب معاملات میں بے حس ہو چکے ہیں تو پھر ایسے ہی لوگ ہمیں نصیب ہونگے ۔
آصف احمد بھٹی
لیجئے جناب جاوید اقبال کیانی کا اس موضوع پر تازہ کالم پڑھئے
پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے
السلام علیکم
جاوید بھائی کا کالم بہت پسند آیا ، ایک یہی وزیر موصوف ہی کیا کم و بیش سب ہی ’’ زردار جیالے ‘‘ آج کل ’’ دبا کر پینے ‘‘ کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ سب ہی جانتے ہیں کہ یہ آخری موقع ہے ، اور جتوئی صاحب تو پیپلز پارٹی میں آئے ہی محض ’’ زردار جیالہ ‘‘ بننے کے لیے ہیں ورنہ اِس سے پہلے موصوف پاکستان مسلم لیگ ( نون ) میں تھے اور اُس سے پہلے جمعیتِ علماء پاکستان میں تھے ، اور اُس سے پہلے جانے کہاں تھے ۔ اور شاید اب وہیں جانے پڑے گا جہاں سے آئے تھے ۔ ویسے اندر کی بات ہے موصوف کو استعمال کیا گیا ہے ، تانکہ عدالت کا مزاج اور فوجی بوٹو کی دھمک واضع سنی جاسکے ، اور آئیندہ کا لائحہ عمل واضع کیا جاسکے ۔
آصف احمد بھٹی
جاوید اقبال کیانی صاحب کا قلم نشتر زنی کا کام کرکے قوم کے ناسوروں اورپھوڑوں کو کاٹنے کا کام کرتا ہے ۔
مجھے یہ محسوس کرکے خوشی ہوتی ہے کہ جاوید اقبال کیانی صاحب کافی پختگی اور اعتماد سے اپنے مضامین لکھتے ہیں ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
جناب منظور قاضی صاحب و جناب آصف احمد بھٹی صاحب ،
کالم کی پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔ بس یہی ایک وجہ ہوتی ہے جو میں ڈاکٹر صاحبہ کو کالم بھیجتے وقت اس کا لنک کسی متعلقہ بلاگ میں دینے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ آپ جیسے علم کے خزانوں سے دانہ دانہ چن کر اپنی گھٹڑی بڑھاتا رہوں ۔
آصف صاحب آپ کی ایجاد ’’ زردار جیالے ‘‘ کی اصطلاح دل کو لگی بلکہ میں تو انہیں ’ زرد جیالے‘ کہنا زیادہ پسند کروں گا ۔ اور ’ دبا کر پینے ‘ کی وجہ میں نے انہیں کھٹمل جان کر لکھا ہے جو ہمارا خون ’ دبا کر نچوڑ اور پی ‘ رہے ہیں ۔ ’مساوی کرپٹ جتوئی ‘ کا آپ کا بیان کردہ سیاسی بیک گرائونڈ میری معلومات میں اضافے کا موجب بنا ۔
جناب قاضی صاحب ،
آپ کا فرمانا کہ ” ناچیز کا قلم نشتر زنی کا کام کرکے قوم کے ناسوروں اورپھوڑوں کو کاٹنے کا کام کرتا ہے “
اور میری دعا کہ کاش ایسا ہوجائے لیکن یہاں تو اس قدر پھوڑے پھوٹے پڑے ہیں کہ جنھیں اب نشتر کی بجائے کسی تلوار کی ضرورت ہے ۔
” مجھے یہ محسوس کرکے خوشی ہوتی ہے کہ جاوید اقبال کیانی صاحب کافی پختگی اور اعتماد سے اپنے مضامین لکھتے ہیں “
قبلہ ، یہ صرف آپکی ذرہ نوازی ہے ورنہ میں ’ پختگی اور اعتماد ‘ جیسی نعمتوں سے ابھی کوسوں دور ہوں ۔ میں چونکہ صاحبِ علم اور علم کے قدردانوں کی چوکھٹ پہ آبیٹھا ہوں لہذا ڈر ڈر کر کبھی کبھار ، دل کا غبار ، آپ کے دربار پیش کر دیتا ہوں جو انسان کو قلم عطا کرنے اور قلم کی قسم کھانے والے پروردگار کی مہربانی سے مجھے میری اوقات سے زیادہ توصیف ، حوصلہ اور نیا جذبہ عطا کرتا ہے
میں آپ دونوں کا پھر سے مشکور ہوں ۔