ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب شدید خطرے میں ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

السلام علیکم
ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے بلکل درست فرمایا کہ اُن کی سزا کا فیصلہ کہیں اور سے ہوا ہے ، دراصل امریکہ طویل عرصے سے جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان تک رسائی چاہتا ہے مگر شدید عوامی دباؤ اور ردعمل کے خوف سے کوئی بھی پاکستانی حکمران ایسیا نہیں کر سکا اب امریکہ کے ہاتھ میں ترپ کا پتہ آگیا ہے ، وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے میں جو مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے وہ دراصل صرف جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے لیے ہی کرنا چاہتا ہے ، امریکہ جانتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت پر شدید عوامی دباؤ ہو گا اور وہ ہر جائز و ناجائز مطالبہ ماننے پر مجبور ہو گی ، اور ایسے میں وہ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ کر کے کسی بھی وقت ڈاکٹر صاحب کی حوالگی کا مطالبہ کر سکتا ہے ۔
آصف احمد بھٹی

29 thoughts on “ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب شدید خطرے میں ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔”

  1. “یہ ہوائی کسی دشمن نے اُڑائی ہوگی “

    بھیانک خواب دیکھنے والے ایسے ہی حواس باختہ باتیں کرتےہیں ۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو “مجرم “ سمجھنا حواس باختگی کی دلیل ہے۔

    کیا یہ صحیح بات ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان صاحب کو امریکہ “ مجرم “ قرار دے چکا ہے ؟

    بلاگ نگار کا یہ جملہ بھی عجیب و غریب ہے کہ :

    “امریکہ جانتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت پر شدید عوامی دباؤ ہو گا اور وہ ہر جائز و ناجائز مطالبہ ماننے پر مجبور ہو گی ، اور ایسے میں وہ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ کر کے کسی بھی وقت ڈاکٹر صاحب کی حوالگی کا مطالبہ کر سکتا ہے ۔“
    میرے خیال میں ایسا بلاگ شروع ہی نہیں ہونا چاہئے جس کا مقصد سنسنی خیزی کے سوا کچھ اورنہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    یہ پاکستان کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی “بے قدری “ ہے اس لیے اس بلاگ کو بند کرنا ہی بہتر ہے :

    یہ میرا اپنا خیال ہے ۔
    ممکن ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو “مجرم“ سمجھنےوالے اس بلاگ میں بے شمار تبصرے لکھکر اس ہیرو کے اصلی بلاگ ( جس کو میں نے شروع کیا ) کا ستیاناس ماردیں گے ۔
    فقط
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  2. جناب آصف بھٹی صاحب،
    ڈاکٹر قدیر کسی ملکی یا عالمی قانون کے مجرم نہیں ہیں ۔ ان سے جو زبردستی اقبالِ جرم کرایا گیا تھا اس کا پردہ وہ چاک کر چکے ہیں ۔ اس وقت سنسنی پھیلانے والے ایسے کسی بلاگ کی ضرورت نہیں تھی ۔ بہتر ہوتا آپ یہی خدشات ڈاکٹر صاحب سے متعلق جناب قاضی صاحب والے بلاگ میں پیش کر دیتے، بہرحال آپ مرضی کے مالک ہیں !

  3. میں جناب جاوید اقبال کیانی صاحب کے انتہائی تعمیری تبصرے کی دل سےقدر کرتے ہوئے تائید کرتا ہوں ۔

    مگر میرے موجودہ بلاگ “ ڈاکٹر عبدالقدیر خان : پاکستان کے ہیرو کی بے قدری“ میں بھی ایسی سنسنی خیز باتیں شایع کر کے ڈاکٹر قدیر خان کو “مجرم “ قرار دینے نےسے پہلے یہ جاننا چاہیے کہ :
    کیا پاکستان کی موجودہ یا سابقہ کسی حکومت نے“ انسداد توسیع جوہری بم “ کے معاہدے non-proliferation Treaty ( NPT) پر دستخط کی ہے ؟
    اگر نہیں کی تو کیا وہ تمام ممالک ( انڈیا ، اسرائیل وغیرہ وغیرہ ) جنھوں نے اس قسم کے معاہدے پر دستخط نہیں کی ،وہ سب اس معاہدے پر عمل کرنےکےپابند ہیں ؟

    مشکل تو یہ ہےکہ“ زبردست کا چھ بیس کا سو ، بولے گیہوں اور تولے جو “ کا معاملہ ہے :

    کیا یہ بات مشہور نہیں کہ چند ممالک نے NPT پر دستخط کرتےہوئے بھی اسرائیل کو جوہری بم سے آراستہ کرنے میں مدد دی؟ ۔ تو کیا وہ اسNPT معاہدے کی خلاف ورزی کے حقیقی “ مجرم “نہیں ہیں ؟

    جاوید اقبال کیانی صاحب نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ :
    “ڈاکٹر قدیر کسی ملکی یا عالمی قانون کے مجرم نہیں ہیں ۔ ان سے جو زبردستی اقبالِ جرم کرایا گیا تھا اس کا پردہ وہ چاک کر چکے ہیں “

    میرا تو خیال یہی ہے کہ پرویز مشرف نے بوکھلاہٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو قربانی کا بکرا بنا دیا ۔

    اس کو تو عالمی برادری سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے تھا کہ پہلے وہ یہ ثابت کرے کہ اس کی حکومت کے کسی رکن نے کس “ معاہدے“ کی خلاف ورزی کی ؟

  4. میں قاضی صاحب اور کیانی صاحب سے اتفاق کرتا ہوں۔ میرا بھٹی صاحب کو بڑا مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ افواہوں اور الزامات کو افواہ اور الزام کہ کر ہی پیش کریں تو اُنکے اور ہم سب کیلئے بہتر ہوگا۔ پھر سنجیدہ تبصرے بھی ہو سکتے ہیں۔

    مسئلہ یہی ہے کہ ہم افواہوں اور الزامات کو دلیل اور ثبوت سمجھ لیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں اسکا ابلاغ ہوجائے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی صاحبہ نے بہت سوچ سمجھ کر یہ شوشہ چھوڑا ہے۔ مگر عدالت میں اس قسم کے بیانات مخالف وکلاء کے لئے بہترین ہتھیار ثابت ہوتے ہیں جنہیں وہ بیان دینے والے کو discredit کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ صرف ایک غلط بیان اکثر مفدمہ کا رُخ پدل دیتا ہے۔

  5. السلام علیکم
    ڈاکٹر عبدالقدیر آپ سب کی طرح میرے بھی ہیرو ہیں ، اور میں کسی بھی طرح اُن کو مجرم نہیں مانتا ، مگر آپ لوگ اگر آج کل کے اخبارات ہی دیکھ لیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ میں محض افواہوں کی بات نہیں کر رہا ، امریکہ اِس ضمن میں بہت حد تک کام کر چکا ہے ، میری ہر بات کو ہمیشہ افواہ کہہ کر رد کر دیا جاتا ہے ، کسی بزرگ کا قول ہے کہ ’’ یہ مت دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے ، یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے ‘‘ امریکہ قیدیوں کے تبادلے کا جو معاہدہ پاکستان کے ساتھ کرنے کے لیے اتنا بے صبرہ ہو رہا ہے تو کس لیے ؟ کیا القائدہ یا طالبان کے لیے ؟ جن کے نام پر ہمارے حکمران پہلے ہی لاتعداد معصوموں کو بیچ چکے ہیں ( جبکہ ایسا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے ) اور اگر ایسا کوئی معاہدہ ہوگا تو اُسے یہی نام ( قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ) دیا جائے گا اب اِس کی آڑ میں کس کس کو بیچا جائے گا اور کیسے کیسے ہیرے بے مول ہونگے یہ تو رب ہی جانتا ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ نے کیا جرم کیا تھا جو اُسے مجرم قرار دیکر اتنے سالوں سے اذیت دی جا رہی ہے ؟ اور اب ایسی سزا ؟ میں نے ایک خدشے کا اظہار کیا ہے اللہ کرے میرا خدشہ غلط ہو ، مگر امکانات تو ہیں ، مجھے مزید کچھ نہیں کہنا ، انتظامیہ چاہے تو اِس بلاگ کو فورا بند کر سکتی ہے ۔
    آصف احمد بھٹی

  6. السلام علیکم
    میں محترم منظور قاضی جرمنی کی تائید کرتا ہوں۔

    وسلام
    آویز۔ برمنگھم

  7. ًمیں جاوید اقبال کیانی صاحب کا ، ظفر جعفری صاحب کا اور آویز صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نےمیری بات کی اہمیت کی تائید کی ۔ ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بلاگ نگار کا یہ کہنا کہ اسکی “ ہر بات کو ہمیشہ افواہ کہہ کر رد کر دیا جاتا ہے درست نہیں ہے ۔

    اگر بات میں صداقت ہوگی تو ضرور اس کو سراہا جائے گا مگر کوئی بات صرف اور صرف“ افواہوں اور اندیشوں اور امکانات “
    پر مبنی ہو تو اس کو “ رد “ نہیں کیاجائےگا تو کیا اسے نعوذ باللہ ، قرانی آیات سمجھ کر قبول کرلیا جائے گا؟

    امید کہ انتظامیہ میرا یہ تبصرہ شامل کرکے ، بلاگ نگار کی درخواست کو قبول کرلےگی کہ

    “ انتظامیہ چاہے تو اِس بلاگ کو فورا بند کر سکتی ہے ۔“

  8. کیا ان بلاگز کو شروع کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہر خبر سو فی صد معتبر ہی ہو ؟؟؟؟؟؟؟

    جب بلاگ نگار نے واضح طور پر یہ کہا کہ :
    “ایسے میں وہ مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ کر کے کسی بھی وقت ڈاکٹر صاحب کی حوالگی کا مطالبہ “کر سکتا ہے” . . . یا
    “میں نے ایک خدشے کا اظہار کیا ہے اللہ کرے میرا خدشہ غلط ہو ، مگر امکانات تو ہیں”

    کیا کسی کو خدشات یا امکانات پر بات کرنے کی اجازت نہیں ؟؟؟؟؟

    میں ہمیشہ ان بلاگز کو تبادلہء خیال کا ذریعہ سمجھتا رہا ہوں، میں آپ حضرات کی خدمت میں اگر ایک بات، ایک خیال، ایک نظریہ یا خواہ ایک افواہ ہی پیش کروں تو امید کرتا ہوں کہ اس پر پات چیت ہوگی، کوئی میری بات کے غلط یا درست پہلوؤں کی نشاندہی فرمائے گا . . . وغیرہ

    مجھے مکمل یقین ہے کہ اس محفل کے تمام شرکا مجھے سے ہر لحاظ سے بہتر و برتر ہیں لیکن پھر بھی میں یہ جملے کہنے کی جسارت صرف اس لیے کر رہے ہوں کہ کئی بار یہ دیکھ چکا ہوں کہ کسی کی بات سے اختلاف کو انتہائی سخت لہجے میں رد کر دیا جاتا ہے مثلاً بلاگ نگار کہ کہی تمام باتوں میں مجھے ایک جملہ بھی ایسا نہیں ملا جس سے ثابت ہو کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو مجرم کہا گیا ہو، لیکن اعتراض انتہائی سخت لہجے میں یہ کہہ کر کیا گیا کہ :

    “بھیانک خواب دیکھنے والے ایسے ہی حواس باختہ باتیں کرتےہیں ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو “مجرم “ سمجھنا حواس باختگی کی دلیل ہے”

    کیا ہمیں اجازت ہے کہ ہم اپنے کسی ساتھی، اپنی اس چھوٹی سی محفل کے کسی بھی رکن کو “حواس باختہ” جیسے القاب سے نوازیں ؟؟ میرے کم علم کے مطابق اس کا مطلب کسی کی ذہنی کیفیت پر شک ہے، جو کم از کم میرے نزدیک باقابلِ برداشت ہے-
    پھر اس بلاگ کے پہلے ہی تبصرے میں بلاگ کو بند کردینے کی تجویز، نہ صرف قبل از وقت ہے بلکہ کسی دوسرے کی رائے کو غیر ضروری کہنے کے برابر ہے

    میری بھی انتظامیہ سے ایک درخواست ہے، اور وہ یہ کہ یا تو بلاگ نگاری کے کچھ بنیادی اصول واضح کیے جائیں، یا ایسی سخت باتیں جن سے کسی کی دل آزاری ہو فوراً بلا تمیز و تفریق حذف کر دی جائیں-

  9. میں عبدالمناف غلزئی صاحب کےعلم کی دل سے قدر کرتے ہوئے ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے تبصرے پر نظر ثانی کریں ۔ اور اس میں اس قسم کی مبالغہ آرائی کو دور کرکے پھر سے یہ تبصرہ عطا کریں :

    “ کئی بار“ یہ دیکھ چکا ہوں کہ “کسی کی بات“ سے اختلاف کو انتہائی سخت لہجے میں رد کر دیا جاتا ہے “

    اس جملے میں “ کئی بار “ اور ‘کسی کی بات “ جیسے مبہم اور الفاظ “ مبالغہ آرائی “ اور “ محاذ آرائی “ کی غمازی کررہے ہیں : “ جس کی توقع عبدالمناف غلزئی صاحب جیسے دانشوروں سے نہیں کرنی چاہیے ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اور عبدالمناف غلزئی صاحب کا یہ کہنا کہ :
    “ جب بلاگ نگار نے واضح طور پر یہ کہا کہ :“ایسے میں وہ“ مجرموں“ کے تبادلے کا معاہدہ“ کر کے کسی بھی وقت ڈاکٹر صاحب کی حوالگی کا مطالبہ “کر سکتا ہے” . .

    تو پھر عبدالمناف غلزئی صاحب کا یہ کہنا کہاں تک درست ہے ؟ کہ :

    “ً بلاگ نگار کہ کہی“ تمام باتوں میں “ مجھے“ ایک جملہ“ بھی ایسا نہیں ملا جس سے ثابت ہو کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کو“ مجرم “ کہا گیا ہو، “

    کیا “مجرموں کےتبادلہ کا معاہدہ کرکے کسی وقت بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کی حوالگی کا مطالبہ “ جیسے جملے سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ بلاگ نگار بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو “ مجرموں “ کے کٹھیرے میں شامل کررہا ہے ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیا امریکہ نے کسی عدالت میں یہ مقدمہ یا دعویٰ پیش کیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مجرم ہیں ؟ اگر یہ “ افواہ یا خدشہ یا امکان “ صحیح ہے تو یہ بھی بتا یا جائے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کا جرم کیا تھا ( ہے ) ؟

    ایسی بے تکی اور بے بنیاد “ افواہوں ، خدشوں اور امکانات “ جیسی باتوں کو اگر“ حواس باختگی “ سے تعبیر نہ کیا جائے تو کیا کہا جائے؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ایسے ہی مواقع پر غالب کا یہ شعر یاد آتا ہے کہ “

    خامہ انگشت بدنداں کہ اس کیا کیا لکھیے
    ناطقہ سربہ گریباں کہ اسے کیا کہیے

  10. میرے تبصرے میں غالب کا شعر اس طرح پڑھیے :
    خامہ انگشت بندداں کے اسے کیا لکھیے
    ناطقہ سر بہ گریباں کی اسے کیا کہیے
    ۔۔۔۔
    شکریہ

  11. برادر عزیز آصف احمد بھٹی نے اس بلاگ کو کسی حواس باختگی نہیں بلکہ ایک درد دل کے ساتھ لکھا تھا۔ وہ تھوڑے جوان ہیں اس لئے تھوڑے ان کے جذبات بھی جوش و لولے میں رہتے ہیں، اس لئے کبھی کبھار دور کی کوڑی لاتے ہیں جو ضروری نہیں کہ غلط بھی ہو۔ مجھے اس چیز کا بھی احساس ہے کہ آصف بھائی کے یہاں کچھ شدت احساس و شدت اظہار بھی ہے، لیکن وقت کا دھارا سب کچھ ٹھیک کردے گا، انشاء اللہ۔ اب ان کے بلاگ کی طرف آتے ہیں۔
    ہماری قوم کے حقیقی ہیرو اور محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ساتھ جو سلوک مشرف دور میں رکھا گیا کیا اس کا کبھی کسی نے سوچا تھا؟ مجھے یاد ہے آج سے کوئی دو برس پہلے میں نے ڈاکٹر صاحب پر ایک مضمون لکھا تھا جو ان کے سابقہ ذاتی سیکڑیٹری اور میرے عم زاد سید آصف عباس نے ان تک کسی طریقے پہنچا دیا۔ مضمون دیکھ کر ڈاکٹر صاحب نے سپاس نامہ بھی بھیجا اور میرے عم زاد سے کہا کہ آصف لوگ میرے گھر کے باہر پھولوں کے گلدستے رکھ جاتے ہیں، لیکن انتظامیہ والے آ کر مجھے کہتے ہیں کہ یہ پھول کیوں اور کون لایا؟ تو بتاؤ کیا میں لوگوں سے اب یہ بھی کہوں کہ مجھے پتھر مارو؟
    بد قسمتی سے مسلمان قوم جلد اپنے محسنوں کو بھل جانے کی صدیوں سے عادی ہے، اور ڈاکٹر قدیر اور قائد اعظم محمد علی جناح انہی محروم ِ احسان لوگوں کے قبیلے سے ہیں۔ پچھلی دہائی میں خان ریسرچ لیبارٹریز کے کئی نامور اور اہم اراکین گم ہوئے، کچھ نے نام و بھیس بدل کر جان بچائی اور کچھ کو امریکا کے حوالے کر دیا گیا۔ امریکا اب تک کئی بار ڈاکٹر صاحب تک براہ راست رسائی کا مطالہ کر چکا ہے تا کہ ان سے سوال و جواب کر سکے۔ مشرف نے جان بوجھ کر ڈاکٹر صاحب پر ظلم کیا اور ان سے وہ اقرار کروایا جس کے سبب وہ امریکا کی نظر میں مجرم بن گئے لیکن حقیقت میں انہوں نے اپنی ذات کی قربانی پیش کر کے وطن اور قوم کو ایک مشکل سے بچا لیا۔ اس طرح ایک فطری محسن نے ثابت کیا کہ اسکا ہر قدم احسان آمیز رہتا ہے اور ایک فطری طالع آزما نے ثابت کیا کہ اس کا ہر اقدام اپنی ذات کے گرد گھومتا ہے۔
    پاکستان کے گرد دن بدن مختلف طریقوں سے دائرہ تنگ ہو رہا ہے اور کبھی دہشت گرد حملے اور ان کے بعد والے بیانات کے درمیان تعلق دیکھیں تو صاف نظر آتا ہے کہ ایک نظریہء ضرورت کے تحت پاکستان کی فوج اور پولیس کو ناکام ثابت کرنے کی مکمل کوشش ہو رہی ہے تا کہ غیر ملکی فوجیں یہاں امن مارچ کر سکیں۔ دوسری طرف وزیر داخلہ جو بلیک واٹر کے بھی ملازم ہیں، وہ شیعہ سنی تضاد کے ساتھ ساتھ شیعہ و حکومت محاذ آرائی کا دروازہ کھولنے میں مصروف ہیں۔ ایسے میں اب جب یہ بھی کہا جا چکا ہے کہ پاکستان کو مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ کرنا ہوگا تو بعید نہیں کہ کل کس کو مجرم کہ کر اسکا مطالبہ کر دیا جائے۔ ڈاکٹر صاحب کو دباؤ میں لا کر پاکستان کو نیوکلیائی مجرم ثابت کرنا آسان ہو جائے گا اور ایران و پاکستان پر گرفت ڈالنا آسان ہو جائے گا۔ گزشتہ دہائی سے ہمارے تمام حکمران جس نہج پر چل رہے ہیں، ان سے کوئی برائی بھی بعید نہیں ہے، یہی آصف بھٹی نے کہا ہے۔
    آصف بھٹی صاحب کے بلاگ لکھنے کا مقصد خدانخواستہ بالکل یہ نہیں کہ وہ انکو ہیرو نہیں مانتے یا قاضی صاحب قبلہ دام ظلہ کے بلاگ کا ستیاناس کرنا چاہتے ہیں۔ بلکہ یہ تو ان کے بلاگ کو مضبوط کرنے کے مترادف ایک کوشش ہے جس میں بار دیگر ڈاکٹر صاحب کے احسان اور ان کے ہیرو ہونے کو تسلیم کیا جا رہا اور ایک خوف ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہوجائے۔ خدا ڈاکٹر صاحب کے دشمنوں کی آنکھیں تاریک کرے اور ہاتھ پاؤں توڑ دے۔ خدا کرے کہ ڈاکٹر صاحب کا بال بال سلامت رہے کہ وہ ہمارے ہیرو بھی ہیں، محسن بھی ہیں اور اس قوم کی عزت و آبرو کی ضمانت بھی۔
    ہمیں اس بلاگ میں اس آواز کو بلند کرنا ہوگا کہ ہم صاکٹر صاحب کی طرف اٹھنے والی آنکھیں پھوڑنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، انشاء اللہ، تا کہ کوئی غدار اور کوئی دشمن دین ایسا سوچنے کی بھی ہمت نہ کرے۔

  12. آج کی تازہ خبر کے مطابق ڈاکٹر صاحب کی سکیورٹی پروٹوکول کو بحال کر دیا گیا ہے .جس پر انہوں نے کہا کہ سرکار جاب دل کرتا ہے بحال کرتی ہے جب دل کرتا ہے بند کر دیتی ہے .. میں نہ تو صدر ہو نہ وزیر اعظم .. میں تو ایک بےبس پاکستانی ہوں ” ..

    شرمندہ ہوتی ہوں یہ سوچ سوچ کر کہ ہمارے ملک کا صدر کرپشن کے الزامات سے بچتا پھر رہا ہے ..وزیر اعظم اپنی کرسی کو بچاتا پھر رہا ہے ..وہاں پر فخر پاکستان مٹی میں رل رہا ہے .. ایسی قوموں میں جن میں غیرت ، حمیت اور قدر شناسی نہیں ہوتی انہیں قوموں کے سربراہ بےحس اور عوام بے بس ہوتی ہے .. انجام دونوں کا ہی اپنی موت خود مرنا ہوتا ہے … دشمنی کے لئے کسی غیر کو کیوں تاکیں .. ہم خود اپنے لئے کافی ہیں ..

  13. السلام علیکم
    محترم جناب عبدالمناف صاحب ، مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی بات کم از کم آپ تک ابلاغ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ، میں نے ایک خدشے کا اظہار کیا ہے ، جو ممکن ہے غلط بھی ہو ، آپ کو اور باقی احباب کو یاد ہو گا کہ آج سے کچھ عرصہ پہلے جب میں نے ملک مین آنے والی کسی تبدیلی کی بات کی تھی تو بیشتر احباب نے میرے لیے کچھ ایسے ہی الفاظ استعمال کیے تھے مگر آج سب لوگ کم و بیش وہی دیکھ اور سن رہے ہیں جس کا میں نے خدشہ ظاہر کیا تھا ۔ میں ایک بار پھر واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ میں جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کو تمام پاکستانیوں کی ہی طرح اپنا محسن سمجھتا ہوں اور اِسی سبب اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
    آپ کا یک بار پھر شکریہ ۔ دُعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
    آصف احمد بھٹی

  14. السلام علیکم
    جناب سید مصباح حسن صاحب ، آپ نے جس خلوص سے میری بات کی تشریح کی ہے ، اور جس خوبصورتی اور عام فہم الفاظ میں وضاحت کی ہے اُس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں ، مجھے معلوم ہے کہ کبھی کبھی اپنی کم علمی کے سبب میں اپنی بات کو درست انداز میں ابلاغ نہیں کر سکتا ، یہ محض کم علمی کے سبب ہوتا ہے ، جزاکم اللہ خیر ۔
    آپ کا یک بار پھر شکریہ ۔ دُعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
    آصف احمد بھٹی

  15. میں آصف بھائی کے اس قومی درد میں برابر کی شریک ہوں اور مصباح بھائی کی آواز میں آواز ملا کر دعا کرتی ہوں کہ خدا کرے کہ ڈاکٹر صاحب کا بال بال سلامت رہے بیشک وہ ہمارے ہیرو بھی ہیں، محسن بھی ہیں اور اس قوم کی عزت و آبرو کی ضمانت بھی .. انشاللہ ہم اس بلاگ کے پلیٹ فارم سے صدائے حق بلند کرتے رہیں گے اور ڈاکٹر صاحب کی طرف اٹھنے والی آنکھیں پھوڑنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، انشاء اللہ، تا کہ کوئی غدار اور کوئی دشمن دین ایسا سوچنے کی بھی ہمت نہ کرے۔ انشاللہ .. اللہ پاک ہمارے وطن اور اس کی خوشیوں کو سلامت رکھے ..آمین

  16. السلام علیکم
    میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل لیکن
    لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا ۔
    میں نہیں جانتا یہ شعر کس کا ہے اور یہ بھی نہیں جانتا کہ میں نے اِسے درست لکھا بھی ہے کہ نہیں مگر اپنی بات کو دھیرے دھیرے احباب تک پہنچتے دیکھ کر یونہی زبان پر آگیا ۔
    بہت بہت شکریہ نگہت آپی ۔ دُعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
    آصف احمد بھٹی

  17. مناف بھائی آپ کی پورے تبصرے سے میں متفق ہوں اور آپ کی تجویز سر آنکھوں پر .. لیکن میں آپ سب کو یاد کروانا چاہوں گی کی ہم نے کئی بار باہم اخلاق اور برداشت کی بات کی ہے اور اس ضمن میں مصباح بھائی نے حال ہی میں ایک بلاگ بھی لگایا تھا … میں ایک بار اپنے بہن بھائیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کیجئے اور سمجھنے کے لئے کھلے دل سے ہمیشہ تیار رہئے . .. اخلاق ہم مسلمانوں کا وہ کھویا ہوا ورثہ ہے جسے ہم نے ہی ڈھونڈ کر اپنی نسلوں کو دینا ہے … بس آج سے ہم سب نے ایک دوسرے کے لئے نیکیوں کا وسیلہ بننا ہے .. درگزر اور برداشت کا رویہ رکھنا ہے … انشاللہ ہم ضرور کامیاب ہونگے ..آمین

  18. میرے حذف شدہ تبصرے میں غالب کا جو شعر میں نے لکھا تھا اس کی کمپوزنگ کی غلطیوں کی معافی چاہتا ہوں : وہ شعر کچھ یوں ہے کہ:

    خامہ انگشت بدنداں کہ اسے کیا لکھیے
    ناطقہ سر بہ گریباں کہ اسے کیا کہیے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں جناب سید مصباح حسین جیلانی صاحب کے تبصرے کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    کاش کہ میرے اپنے بلاگ : ڈاکٹر عبدالقدیر خان : پاکستان کے ہیرو کی بے قدری “ میں بھی جناب سید مصباح حسین جیلانی صاحب اپنا وہ مضمون اور سباس نامہ بھی لکھ دیتے جس کا تذکرہ انہوں نے اس بلاگ میں کیا کۃ:

    “مجھے یاد ہے آج سے کوئی دو برس پہلے میں نے ڈاکٹر صاحب پر ایک مضمون لکھا تھا جو ان کے سابقہ ذاتی سیکڑیٹری اور میرے عم زاد سید آصف عباس نے ان تک کسی طریقے پہنچا دیا۔ مضمون دیکھ کر ڈاکٹر صاحب نے سپاس نامہ بھی بھیجا اور میرے عم زاد سے کہا کہ آصف لوگ میرے گھر کے باہر پھولوں کے گلدستے رکھ جاتے ہیں، لیکن انتظامیہ والے آ کر مجھے کہتے ہیں کہ یہ پھول کیوں اور کون لایا؟ تو بتاؤ کیا میں لوگوں سے اب یہ بھی کہوں کہ مجھے پتھر مارو؟“

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اس بلا گ کے متعلق انتظامیہ جو چاہے کرے ۔

    اس بلاگ کے متعلق میرا موقف وہی رہے گا جو میرے شایع شدہ تبصروں میں موجود ہے ۔۔

  19. السلام علیکم۔
    ڈاکٹر قدیر کوئی معمولی انسان نہیں یہ ایک نہایت جینیس انسان ہے جو سینکڑوں سال بعد
    ایک ہی پیدا ہوتا ہے ۔یہ شخص ہر پاکستانی کے دل کا ہیرو ہے ۔اس کی حفاظت ہر پاکستانی کے دل میں ہے اور ہونی بھی چاہیے۔
    جس طرح پاکستان کے حالات جارہے ہیں ، چاروں طرف سے پاکستان کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔
    ڈاکٹر قدیر کی جتنی بھی سیکورٹی سخت کی جائے یہ اُن کے لئے بہتر ہے ۔ ڈاکٹر قدیر کے پیچھے
    صرف امریکہ اور اسرائیل ہی نہیں پڑے ہوئے ان کے پیچھے طالبان بھی ڈاکٹر قدیر کو اغوا کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس شخص سے
    تمام نیوکلر کے کام لئے جاسکیں ۔امریکہ کو بھی یہ ہی خدشہ ہے کہ ڈاکٹر قدیر کہیں طالبان کے ہاتھ نہ آجائے۔
    ڈاکٹر قدیر کی سیکورٹی حکومت کی اور حالات کے مطابق مجبوری بھی ہے اور نہایت ضروری بھی ہے
    دشمن قوموں کو قطعی پسند نہیں کہ مسلم ممالک میں ایسے جینیس لوگ بھی پیدا ہوں جو دشمن کی طاقت کا توڑ بنانے والے ہوں ۔
    دشمن قومیں تو ہر وقت ایسے شخص کے قتل کے درپے ہی رہتی ہیں خواہ حالات اچھے ہوں ی برُے ہوں ۔
    مثال کے طور پر اسی سال مکہ اور مدینہ کی زیارت پر گئے ہوئے اتنی بھیڑ میں 2 ایرانی نیوکلر سائنسدان سعودی عرب سے اغوا ہوچکے ہیں جو ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ دوبئی کے ایک ہوٹل میں فلسظینی جینیس کمانڈر کو قتل کردیا گیا۔یہ سارے اسرائیلی جاسوس برٹش پاسپورٹ لے کر آئے تھے ۔۔ دشمنوں کے جاسوس ہر وقت ایسے لوگوں کے لئے خطرہ جان ہیں ۔
    ڈاکڑ قدیر کی حفاظت اور اس کی سیکورٹی ڈاکٹر قدیر کی اپنی زندگی کے لئے بہتر ہے ۔
    وسلام
    آویز۔ برمنگھم

  20. مصباح شاہ صاحب ! آپ اکثر اس وقت پر تشریف لاتے ہیں جب میرے دل سے صدائیں بلند ہورہی ہوتی ہیں کہ : یا اللہ کاش مصباح شاہ صاحب تشریف لائیں اور بلاگ کی بگڑی ہوئی فضا کو سنبھالیں-
    آپ کی آمد کا شکریہ آپ کے تبصرے کا بہت بہت شکریہ، سلامت رہیے، شاد و آباد رہیے-

    محترمہ بہن جی ! آپ نے بالکل درست فرمایا کہ “ہم نے کئی بار باہم اخلاق اور برداشت کی بات کی ہے اور اس ضمن میں مصباح بھائی نے حال ہی میں ایک بلاگ بھی لگایا تھا”
    بہن جی میری ایک تمنا ہے اور آپ سے ایک درخواست ہے،

    میری تمنا یہ ہے کہ کاش ہم کسی کے بارے میں کچھ بھی لکھتے وقت اُس کی نظر سے معاملہ کو دیکھ لیں، پھر کچھ کہیں، کسی کے بارے میں ایک لفظ بھی ایسا نہ کہیں جو ہتک اور توہین کے زمرے میں آتا ہو، کسی کا تمسخر نہ اُڑآئیں، کسی پر ظنز نہ کریں یعنی کسی بھی صورت میں کسی کی دل آزرای نہ ہو . . . اختلافِ رائے جتنا چاہے ہو، اور جتنا ہو گا اتنا ہی ہم کو کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا-

    میری درخواست آپ سے یہ ہے کہ مثلاً میں کبھی جذبات میں آکر یا کسی اور بنا پر کسی کے بارے میں ایسا خواہ ایک لفظ لکھوں یا کئی جملے، براہء کرم وہ حذف کر دیا کیجیے، نظریات و آراء خواہ کچھ بھی ہوں بے شک شایع کیجیے بلکہ ضرور کیجیے، خواہ میں زرداری کو دورِ حاضر کا سب سے بڑا بے حیا غاصب کہوں یا اسے اپنی گرو مان لوں، اگر میں تمیز و تہذیب کے دائرہ میں رہ کر بات کہوں تو مجھے حق دیا جائے، بصورتٖ دیگر نہیں-

  21. برمنگھم کےآویز صاحب نے اپنا یہ تازہ تعمیری تبصرہ اس بلا گ میں لکھا مگر یہ تبصرہ حقیقت میں ڈاکٹر عبدلقدیر خان صاحب کے اس بلاگ میں شامل ہونا چاہیے جس کا عنوان ہے : “ڈاکٹر عبدالقدیر خان : پاکستان کےہیرو کی بے دردی “ ۔
    اس لیے میں اس آویز صاحب کے تبصرے کی نقل مندرجہ بالا بلاگ میں منتقل کرچکا ہوں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آخر میں میں اپنی اس بات کودہراتا ہوں کہ:

    “ًمیں جاوید اقبال کیانی صاحب کا ، ظفر جعفری صاحب کا اور آویز صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نےمیری بات کی اہمیت کی تائید کی ۔ ۔“
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عبدالمناف غلزئی صاحب سے عرض ہے کہ وہ اطمینان رکھیں ، اس لیے کہ کالم نگاری یا مضمون نگاری میں تو یک طرفہ بات کہی جاتی ہے اور کالم نویس یا مضمون نویس کو اس کی باتوں پر فوری تعمیری تنقید کی نعمت حاصل نہیں ہوتی اور پڑھنےوالوں سے کوئی قابل ذکر مکالمہ اور رابطہ قائم نہیں کیا جاتا۔

    بلاگ نویسی میں بلا گ نگار کو اپنےبلاگوں اور اپنے تبصروں پر مبصروں کا جوابی تفصیلی رد عمل تبصروں کے صورت میں فوری طور پر مل جایا کرتا ہے۔ اور اس میں ایک رابطہ اور مکالمہ کا سا سماں پیدا ہوجاتا ہے ۔

    بلاگ نویس کو خود اپنے موقف کا دفاع کرنے کے لیے تیار رہنا ضروری ہے ۔ اس میں کسی قابل وکیل کی وکالت کی ضرورت نہیں ۔
    جب مدعی ہی نے کوئی شکایت نہیں کی تو گواہوں کو چستی دکھانے کی کیا ضرورت ہے؟
    ۔
    بہر کیف :

    یہ بلاگ نگاری ایک اچھی درس گاہ ہے جس سے ہم سب بہت کچھ آئے دن سیکھ رہےہیں ۔
    اللہ کرے کہ یہ درس گاہ ایک طویل مدت تک قائم و دائم رہے : آمین

  22. نئ صبح اُس دن ہوگی جب پاکستان قرضے اور بھیک لینی بند کردے گا۔ امریکہ کے ایک صدر نے کہا تھا کہ کسی ملک پر قبضہ اور حکومت کرنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک طریقہ ہے فوج بھیج کر قبضہ کرلیا جائے۔ دوسرا طریقہ اسکو مقروض کردینا ہے۔

  23. السلام علیکم
    اِس بلاگ کے عنوان اُسکی تحریر سے اگر کسی معزز رکن کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اِس کے لیے معزرت خواہ ہوں ، شاید ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کے بارے میں اپنے خدشے کو بہتر انداز میں ابلاغ نہیں کر سکا ، کچھ معزز ممبران کو شک گزرا کہ شاید میں ڈاکٹر صاحب کو مجرم سمجھتا ہوں حالانکہ ایسا بلکل نہیں ہے اور میں اُس کی وضاحت بھی کر چکا ہوں ، مزید وضاحت کے میں جناب منظور قاضی صاحب کے شروع کردہ بلاگ میں سے اپنا وہ تبصرہ یہاں اقتباس کر رہا ہوں جو کہ میں نے ڈاکٹر صاحب کے بارے میں کیا تھا ، اُس تبصرے کو یہاں اقتباس کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے بارے میں میرے جذبات معزز ممبران تک پہنچ سکیں اور ہم غیر ضروری بحث کے بجائے بلاگ کے اصل موضوع کی طرف لوٹ سکیں ۔
    جناب منظور قاضی صاحب کے بلاگ ’’ ڈاکٹر عبدالقدیر خان : پاکستان کے ہیرو کی بے قدری ‘‘ مین میں نے ڈاکٹر صاحب کے بارے میں لکھا تھا کہ !!!

    آصف احمد بھٹی۔کویت نے کہا ہے:
    September 14, 2010 بوقت 6:26 am
    السلام علیکم
    جناب منظور قاضی صاحب ، میں آپ کا بیحد مشکور ہوں کہ آپ نے یہ نہایت ہی عمدہ اور حقیقت پر مبنی بلاگ شروع کیا ، اللہ آپ کو اِس کی جزا عطا فرنائے ۔ آمین ۔
    محترمین محفل ، میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ نے اِس خوبصورت بلاگ پر نہایت ہی خوبصورت تبصرے کیے ۔ آپ سب نے جس محبت اور خلوص سے محسن پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے وہ میرے لیے مشعل راہ ہے اور اِس کے لیے میں آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
    اللہ جسے جائے عزت دے اور جسے چاہے ذلت ۔ دیکھ لیجئے ، آج پرویز مشرف کہاں ہے اور محسن پاکستان کہاں ہیں ، مجھے یقین ہے کہ ہم لوگ بحیثیت ایک قوم مختلف ٹولیوں میں ضرور بٹے ہوئے ہیں ، ہم میں سے ہر ایک نے اپنی اپنی سیاسی و مسلکی انا کا بت اپنے کندھوں پر بھی اُٹھا رکھا ہے مگر محسن پاکستان کی شخصیت اور اُن کی محبت میں پوری قوم متحد ہے اور قیامت تک رہے گی ، خدا تعالی نے جو مقام اُنہیں دے دیا ہے وہ اب اُن سے قیامت تک کوئی مشرف ، کوئی زرداری نہیں چھین سکتا، اب یہی دیکھ لیجئے کہ ہم سب جو عالمی اخبار کی فیملی کا حصہ ہیں اور مختلف ممالک میں بستے ہیں اکثر موضوعات پر یکسر مختلف نکتہ ِ نظر رکھتے ہیں مگر ہم سب بھی محسن پاکستان کی محبت اور عقیدت میں ایک ہی مقام پر کھڑے ہیں ۔
    کچھ دن پہلے جیو کے ایک پروگرام میں دس بارہ سال کی ایک بچی ( جس نے اپنی کلاس میں ٹاپ کیا تھا ) کا انٹرویو دکھا رہے تھے جب اُس سے پوچھا گیا کہ وہ بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہے تو اُس کا جواب ( میرے لیے باعثِ حیرت مگر ) نہایت ہی خوبصورت اور دلکش تھا ۔ بچی نے جواب دیا ’’ میں پاکستان کے لیے ایک اور ڈکٹر عبدالقدیر خان بننا چاہتی ہوں ‘‘
    اب اِس سے بڑا ثبوت کیا ہو کہ کہ ’’ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ‘‘ میری قوم کے بچے بھی محسن پاکستان کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں کیا یہ کسی نوبل پرائز سے کم ہے ، بلکہ خود نوبل پرائز کی اہمیت اِس ایک جملے کے سامنے کچھ بھی نہیں رہی ، حکمرانوں کی تو شاید کچھ مجبوریاں رہتی ہوں جو وہ یوں اپنے محسنوں کی بے قدری کرتے ہیں مگر عوام کی تو کوئی مجبوری نہیں ہے کوئی بھی چیز اُنہیں محسنِ پاکستان سے دلی اور والہانہ محبت سے نہیں روک سکتی ۔
    آخر میں میرا بھی آپ سب کے ساتھ یہی نعرہ ہے ۔
    محسن پاکستان ۔ زندہ باد ، پاکستان ۔ پائیندہ باد ۔
    عالمی اخبار اور اُس کا یہ بلاگ اور اِس بلاگ کے سارے محترم تبصرہ بگار ۔ زندہ باد ، پائیندہ باد ۔
    آصف احمد بھٹی

  24. آصف احمد بھٹی صاحب مطمئن رہیں کہ میں انہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے عقیدت مندوں اور شیدائیوں ہی میں شمار کرتا ہوں ۔ ۔
    صرف ا س بلاگ کی تمہید لکھتے وقت آصف احمد بھٹی صاحب اپنے الفاط کے انتخاب میں احتیاط برتتے تو نہ مجھے اس بلا گ میں کچھ لکھنے کی ضرورت پیش آتی ا ور نہ جناب سید مصباح حسین جیلانی صاحب کو انکے بلاگ کے متن اور انکی نیت کی تشریح اور توضیح کی ضرورت پیش آتی ۔

    میری راست گوئی اور تلخ نوائی سے اگر آصف احمد بھٹی صاحب کی اور کسی اور مبصر کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی چاہتا ہوں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اتفاق کی بات یہ ہے کہ اِس بلا گ میں بھی تقریباً اتنے ہی تبصرے لکھے گئے جتنے کہ میرے اُس بلاگ میں جو میں “ ڈاکٹر عبدالقدیر خان : پاکستان کے ہیرو کی بےقدری “ کے عنوان سے لکھ چکا ہوں، تبصرے کئے گئے ۔

    افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ میرے اُس بلاگ میں صرف ایک خاتون اور پانچ حضرات نےاپنے تبصرے عطا کرنے کی زحمت فرمائی۔ ( اب جناب آویز صاحب کے تبصرے کو ملا کر کل چھ حضرات نے تبصرے عطا کیے) ۔
    مجھے یقین تھا اور اب تک یہی امید اور یقین ہے کہ کم از کم بیس مبصر میرے ُاس بلاگ میں حصہ لینگے تاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کو میرا وہ بلاگ بذریعہ ای میل پیش کیا جائے ۔

  25. السلام علیکم
    جناب سید مصباح حسین صاحب ، بہت بہت شکریہ ، آپ نے اپنے خوبصورت ، معلوماتی اور عقدت سے بھرپور مضمون کا حوالہ دیکر اِس بلاگ کو چار چاند لگا دئیے ہیں ، اللہ آپ کے قلم کو مزید روانی عطا فرمائے ۔ آمین ۔
    آصف احمد بھٹی

  26. محترم مصباح صاحب ،

    ڈاکٹر صاحب پہ آپ کا کالم بہت معلوماتی اور دل کی آواز ہے اور خاص کر میری اس بات کی تائید کہ ” ڈاکٹر قدیر کسی ملکی یا عالمی قانون کے مجرم نہیں ہیں “

    ” افتخار چوہدری کی پشت پر وکیلوں کا خاندان ہے، لیکن کیا ہی بھلا ہوتا کہ ڈاکٹر خان کی پشت پر اہل علم و دانش کا ایک قافلہ بھی سراپا ء احتجاج بن کر کھڑا ہوتا “

    مصباح صاحب ، چند مبصرین کے علاوہ اہلِ علم و دانش کا قافلہ جو قافلہ ڈاکٹر صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی غرض سے کھولے گئے ایک تاریخی بلاگ میں ہی چند سطریں لکھنے کو وقت نہیں نکال سکا اس ’ ہجوم ‘ سے اور کیا توقع ہوسکتی ہے ؟

    اور پھر کہیں غلطی سے اس بلاگ کی تمہید ” وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بدلے میں جو ’ مجرموں ‘ کے تبادلے کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے وہ دراصل صرف جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کے لیے ہی کرنا چاہتا ہے “ پڑھ کر ڈاکٹر صاحب خود کیا سوچتے ہوں گے کہ حاکم تو حاکم میری قوم کے افراد نے بھی مجھے مجرموں میں گننا شروع کر دیا ؟

  27. جناب سید مصباح حسین جیلانی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اپنا یہ 2008 کا کالم میرے بلاگ “ ڈاکٹر عبدالقدیر خان : پاکستان کے ہیرو کی بے قدری “ میں اج شامل کیا اور اس بلاگ میں بھی ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں جاوید اقبا ل کیانی صاحب کےسید مصباح حسین جیلانی صاحب کے کالم پر اس تذکرہ کی تائید کرتا ہوں کہ :

    “ڈاکٹر صاحب پہ آپ کا کالم بہت معلوماتی اور دل کی آواز ہے اور خاص کر میری اس بات کی تائید کہ ” ڈاکٹر قدیر کسی ملکی یا عالمی قانون کے مجرم نہیں ہیں “

  28. السلام علیکم
    2001 کے بعد جنرل پرویز مشرف کی نام نہاد مصلحت پسندی اور بعد میں ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کی نظر بندی کے موقع پر میں نے سالوں پہلے ایک مختصر سی نظم لکھی تھی ، اِس بلاگ کو شروع کرنے کے بعد مین اُسے مسلسل اپنے پرانے مسودوں میں ڈھونڈتا رہا ہوں ، آج اتفاق سے وہ اور سانحہ لال مسجد کی شہادت پر لکھی ہوئی اپنی دو پرانی نظمیں میرے ایک دوست نے مجھے ارسال کی ہیں ، میں باری باری مختلف بلاگز میں اپنی یہ نظمیں آپ سب کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں ، پرویز مشرف کی مصلحت پسندی اور ڈاکٹر صاحب کی نظر بندی پر لکھی ہوئی نظم اِس بلاگ میں پیش کر رہا ہوں ۔

    ’’ مصلحت جوئی ‘‘
    اے ابن قاسم
    میری مصلحت جوئی پر حیران مت ہو
    کہ تم خوش قسمت تھے
    کہ تمہارے دور میں ایک ہی سلیمان تھا
    مگر میرے بھائی
    آج تمہارا ورثہ
    وہ تمہاری چمکدار تلوار
    جس کی کاٹ ایک زمانہ جانتا تھا
    میں خود اپنے گلے پہ رکھے بیٹھا ہوں
    آصف احمد بھٹی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *