جس کھیت سے دہقاں کو میئسر نہ ہو روزی
اس کھیت کے ہر خوشہِ گندم کو جلا دو
علامہ اقبال نے تو یہ شعر کسی غریب کسان کی حالتِ زار دیکھ کر کہا ہو گا۔ مگر ایک آذاد اسلامی ریاست کا خواب دیکھنے والے اس عظیم مفکر کو کیا معلوم کہ اس کے خواب کی تعبیر وقت کے ساتھ ساتھ اتنی بھیانک ہو جائے گی کہ لوگ پناہ مانگنے لگیں گے۔
آج ملک و قوم کی حالت زار پر رونا آتا ہے، ملک کے سرکاری خزانے خالی ہو گئے ہیں، سرکاری اداروں میں ملازمین کو تنخواہیں دینے تک کےپیسے ختم ہو گئے، عام آدمی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو رہا ہے اور غریب آدمی تو ضروریاتِ زندگی سے بھی ناآشنا نظر آتا ہے ایک ایسا دیس ہے جہاں چند فیصد امیر طبقہ، امیرترین ہورہا ہے جبکہ غریب کو کھانے کو روٹی، پینے کو صاف پانی اور سر چھپانے کو گھر نہی۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان جہاں بیشمار طبقاتی نظام لاگو ہیں صحت و صفائی سے لیکر بچوں کی پڑھائی تک اور پھر سرکاری اعلٰی عہدوں پر فائز ہونے تک مختلف طبقے کے لوگوں کے لئے مختلف قوانین ہیںکہیں کوٹہ سسٹم کا فاشٹ نظام تو کہیں اقرابأ پروری کا جال، کہیں رشوت اور کہیں سفارش غرض عام آدمی کے لئے جینا بھی حرام اور مرنا بھی۔
قائداعظم کے بنائے ہوئے پاکستان میں آج کہیں بھی اقبال کا ذہین اور ہونہار نوجوان نظر نہیںآتا۔ 63 سالہ دور میں ایسی کوئی مملکت نہی بنی جس کے بیشتر وزیر کروڑپتی ہوں، انکی ملیں ہوں، کارخانے ہوں گودام ہوں اور اپنی ہی قوم کو لوٹ کر ان کی تجوریاں بھری ہوئی ہوں۔ یہی کافی نہی جعلی ڈگریوں اور کرپشن کو اپنا حق سمجھنے والے بھی وزارتوں پر قابض ہیں

اقبال شاید آج یہ شعر اس طرح کہتے
جس ملک میں عوام میسر نہ ہو روٹی
اس ملک کے حکمرانوں کو سولی پہ چڑھا دو
جعفر حسین صاحب نے بات تو بالکل صحیح کہی ہے مگر وہ پہلے یہ بتادیں کہ انکا تعلق ایم کیو ایم (متحدہ قومی مومنٹ ) سے تو نہیں ہے ؟
میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ ایم کیو ایم کے قائدین بھی ایسی ہی باتیں کررہے ہیں۔
ایسا نہ ہو کہ اس عالمی اخبار کے معدودے چند افراد جو ایم کیو ایم جیسی باتیں کرنےوالے کے دشمن ہیں ، وہ انکے بھی دشمن نہ ہوجائیں ۔۔
۔۔۔۔۔۔
ویسے میری رائے میں جعفر حسین صاحب نے اقبال کے اس شعر کی عکاسی کی ہے کہ:
آئینِ جوانمرداں حق گوئی و بے باکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے بلاگ نگار زندہ باد
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
بھئی عبدالمناف آپنے بالکل درست فرمایا!
منظور قاضی بھائی
بلاگ پسند کرنے کا شکریہ، میں صرف حق کا پرستار ہوں جہاں حق بات ہوگی ہم اس کا ساتھ دیں گے
رہ گئی دشمنی کی بات تو ہم علی علیہ السلام کے ماننے والے اللہ کے سوا کسی سے نہی ڈرتے
اک شعر یاد آگیا
مدعی لاکھ برا چاھے تو کیا ہوتا ہے
وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے
جعفر حسین صاحب کے موقف یعنی :“جہاں حق بات ہوگی ہم اس کا ساتھ دیں گے“ ، کی میں دل سے تائید اور قدر کرتا ہوں۔
دراصل ہر کلمہ گو مسلمان کو اللہ کے سوا کسی سے ڈرنا نہیں چاہیے۔ مگر در حقیقت دنیاوی جنتوں کی خاطر ایسا نہیں ہوتا ۔
اس بلاگ کی تمہید ہی بتارہی ہے کہ : ؛
“ ملک ( پاکستان ) کے سرکاری خزانے خالی ہو گئے ہیں، سرکاری اداروں میں ملازمین کو تنخواہیں دینے تک کےپیسے ختم ہو گئے، عام آدمی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو رہا ہے اور غریب آدمی تو ضروریاتِ زندگی سے بھی ناآشنا نظر آتا ہے ایک ایسا دیس ہے جہاں چند فیصد امیر طبقہ، امیرترین ہورہا ہے جبکہ غریب کو کھانے کو روٹی، پینے کو صاف پانی اور سر چھپانے کو گھر نہی۔“
جب مزدور سرمایہ دار کو، کسان جاگیر دار کو، علماء ملا کو، عمران خان وزیرِ اعظم کیلئے مولانا فضل الرحمٰٰن کو اور غریب امیر کو ووٹ دیگا اور جب ڈگری یافتہ اور دانشور افواہوں کو دلیل وثبوت بناکر ملزموں کو مجرم قرار دیں اور عوامی لیڈرز پر وطن کی زمین تنگ کردی جائے تو وہی ہوگا جو ہورہا ہے۔
نرگس پچاس سال بے نوری پہ روچکی
اب دیدہ ور چمن ہی میں پیدا کرے کوئ
جب تک قبائلی سوچ ختم نہیں ہوگی اور ہم دوسرے قبیلوں کو براشت نہیں کریں گے اس وقت تک ہم سر نہیں اُٹھا سکتے۔
بلاگ نویس جعفر حسین صاحب نے اس بلاگ کا عنوان “ بلا عنوان“ رکھا ہے ۔ (میرے خیال میں ، اس کے معنٰی یہ بھی ہوئے کہ اس کا کوئی خاص موضوع نہیں ہے) ۔
تو پھر میں کسی کا یہ شعر یہاں لکھ رہا ہوں جو جعفر حسین صاحب کے اس بلاگ کی تمہید سے کچھ ہٹ کر ہے ؛
دل سے خوشی گئی تو نہ ائی تمام عمر
غم صبح سےگیا تو سر ِ شام آگیا
اگر کوئی دانشور اس شعر کے خالق کا نام اور اس شعر کی پوری غزل اس بلا گ میں لکھدے تو مشکور ہونگا۔
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
گوشے میں اس قفس کے میں خوش ہوں کہ ہمنشیں
اب بجلیوں کی زد میں مرا آشیاں نہیں
( انیس میرانی )
یا د داشت کے لئے کچھھ پو ائنٹس 1 آئتلکر سی پڑ ھنے سے حا فظہ بڑھتا ہے 2 چنے کی دا ل کا حلو ہ کھا نے سے مسو ر کی دال سے او ر جا نور کی گرد ن کا گو شت کھانے سے یاد داشت اچھی ہو تی ھے اور سر میں کنگھی زیادہ کر نے سے اللہ سب کو ا چھا حا فظہ عطا کر آمین