عالمی اخبار کے قارئین اور لکھنے والوں کی حج Reunion

hajjکیا عالمی اخبار کے توسط سے عالمی اخبار کے قارئین اور لکھنے والوں کی reunion کا حج کے موقع پر اہتمام ممکن ہے ؟ جو احباب اس سال حج پر جارہے ہوں میں وہاں اُن سے ملنا چاہوں گا۔ میرا Contact :

zafarjaffery@gmail.com

فون: 01 کے بعد5870–314-405

18 thoughts on “عالمی اخبار کے قارئین اور لکھنے والوں کی حج Reunion”

  1. محترم ظفر جعفری صاحب !
    آپ ماشاء اللہ ایک بہت بڑی سعادت سے شرف یاب ہونے والے ہیں انشاء اللہ
    مجھے ابھی اذن نصیب نہیں ہوا لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اس غریب بھائی کو
    خانہء خدا اور روضہء رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے نہیں بھولیں گے
    آپ سے ہاتھ جوڑ کر استدعا ہے کہ جنت البقیع و جنت المعلیٰ والوں کو اور
    شاہء مدینہ کے حضور ہمارا سلام پہنچا دیجیے، کعبہ اور روضہ کے آگے ہمارے لیے بھی
    حاضری کا شرف مانگ لیجیے، تا حیات احسان مند رہوں گا
    اللہ کریم کرے کہ آپ کا سفر بخیر و عافیت طے ہو آپ کی مرادیں بر آئیں
    آپ کے اعمال و عبادات قبول ہوں، آمین، الٰہی امین

  2. ظفر جعفری صاحب،بہت اچھا خیال ہے اس طرح عالمی اخبار اور اسکے قارئین کے لیئے بھی اس موقع پر دعائیں ہو جائیں گی اور عالمی بلاگ فیملی کے احباب بھی آپس میں مل لیں گے.اس میں اگر ذرا سا اور اضافہ کر لیں کہ عالمی اخبار کے قلم کار یا قارئین کے علاوہ انکے اہل خانہ یا احباب بھی اس موقع پر مل سکتے ہیں.اس طرح سے اخوت و محبت کا دائرہ اور وسیع ہو گا.

  3. السلام علیکم
    محترم جناب ظفر جعفری صاحب ، اِس خوشخبری پر میری طرف سے پیشگی مبارک باد قبول کیجئے ، حج کی ہر ہر عبادت اور خصوصا طواف کرتے ہوئے ہم پیچھے رہ جانے والوں کو ضرور یاد رکھئے گا ، آقا صالۃ السلام کے روضے پر حاضری کے وقت ہم سب کا سلام بھی پہنچائیے گا ، اللہ ایسی خوش نصیبی ہر مومن کو نصیب کرے ، آمین ۔
    اپنی صحت کا خاص خیال رکھئے گا ۔ اور خصوصی دُعاؤں میں یاد کرنا مت بھولیئے گا ۔
    آصف احمد بھٹی

  4. مبارک مبارک مبارک ہو بھائی … اللہ پاک اس سعادت کو قبول فرمائے .. آپ کی دعا ہم سب کے حق میں قبول کرے ..اور اللہ پاک ہم سب کو اپنے گھر . اپنے رسول ص کے روضہ مبارک کا دیدار اور طواف کی سعادت عطا کرے … التماس دعا .. .آمین

  5. بہ سفر رفتنی مبارکباد
    بہ سلامت روی و باز آئی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ڈاکٹر ظفر جعفری ( پی ایچ ڈی ) صاحب کو مبارک ہو کہ وہ حج اور زیارت ( ص) کی تیاری کررہے ہیں۔ اللہ انکو انکے نیک مقاصد میں کامیا ب کرے اور انکا حج اور انکی تمام عبادتیں قبول فرمائے : آمین
    ۔۔۔۔
    حج کے بعد ہم سب ظفر جعفری صاحب کو الحاج ڈاکٹر ظفر جعفری صاحب کہا کرینگے۔

    اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہ:
    ہم جیسے خوش نصیبوں کے وہ راہبر بھی ہیں
    حاجی بھی ہیں جنابِ ظفر ڈاکٹر بھی ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اگر دورانِ حج منظور قاضی کا نام ذہن میں آئے تو اس کے لیے بھی دعائے خیر مانگیے۔

    اللہ آپ اور آپ کے اہل وعیال کے تمام نیک مقاصد میں کامیابی عطا کرے آمین

    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  6. اس در کی حضوری ہی عصیاں کی دوا ٹھہری
    ہے در معاصی کا طیبہ ہی شفا خانہ
    للہ کریم
    آپ
    اور
    آپ
    کے
    اہل وعیال
    کو
    اس نیک مقصد
    میں
    کامیابی
    عطا فرمائے
    اور
    اس
    سفر حج
    کو
    اپنی
    بارگاہ
    میں قبول فرمائے
    آمین
    اپنی دعاوں میں اس حقیر کو بھی یاد رکھیئے گا
    اور
    بارگاہ رسالت میں ہمارا سلام ھی عرض کیجئے گا

  7. محترم جناب ظفر جعفری صاحب
    السلام علیکم
    بُہت خوشی ہوئی کہ آپ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ، کُدا وندِ بُزرگو برتر آپکی اس عبادت کو قبول و منظور فرمائے ، آمین،
    آپکی زیارت تو ہو گی ہی مگرر خوشی اس بات کی ہے کہ ، اللھ کہ مہمان کی خدمت کا موقع ملے گا ، ہیاں ہر کوئی صرف عبادت کی غرض سے آتا ہے ، اور عبادت میں ہی مصروف رہتا ہے ، اگر ان مصروفیات میں سے اپنا کُچھ قیمتی وقت ہمیں عطا کریں اور خدمت کا موقع دیں تو عنایت ہو گی شدت سے انتطار رہے گا

    مُحتاجِ دُعا
    زوار قمر عابدی

  8. حج کے بعد میرا پوگرام دمشق کا ہے جس کے بعد محرم انشاء اللہ کربلا اور نجف میں ہونگے۔ جنوری میں واپسی ہوگی۔ آپ سب کے نام میں نے ڈائری میں لکھ لئے ہیں اور آپ لوگ ہر ہر مقام پر میری دعاؤں میں شامل رہیں گے۔ میری عادت ہے کہ میں سوتے وقت روز اپنے عزیزوں اور دوستوں کیلئے دعا مانگتا ہوں۔ جب سے میں نے یہ نسخہ اپنایا ہے میری زندگی میں بیحد سکون ہے۔ آب سب سے بصد احترام التماس ہے کہ مجھے اور میرے اہل و عیال کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھئے گا۔

    زوار عابدی صاحب آپکے پُر خلوص ٹیلیفون کا شکریہ۔ انشاء اللہ آپ سے ملاقات ہوگی۔ حج کا بنیادی مقصد ہی مسلمانوں سے ملنا ہے۔

  9. محترم بھائی ظفر جعفری
    اسلام علیکم
    حج کی سعادت حاصل کرنے کی پیشگی مبارکباد قبول فرمائیں
    ھم آپ کے انتہائی نئے ساتھی ہیں ھمارا نام بھی اپنے دل کی ڈائری کے کسی کونے میں نوٹ فرمالیں اور جب سرکارِدو عالم صلیٰ اللہ علیہ وآلیہ وصلم کی بارگاہ میں حاضر ہوں تو بندہ ِ گناہگار کا ھدیہ سلام آقا و مولا کی خدمت اقدس میں عرض کردیجیئے گا اور کربلا اور نجف میں بھی۔
    اور
    ھمارے لئے بھی زیارت حاصل کرنے کا اذن لے لیجیئے گا
    طالبِ دعا
    جعفر حسین
    کراچی۔

  10. جناب ظفر جعفری صاحب۔۔ سلامت رھیں ۔۔ اللہ تعالی محمد اور آل محمد کے صدقے میں آپ کے اس سفر حجاز مقدس کے دوران اپنی رحمت خاص سے قدم قدم پر آپ کے لیےآپ کے اھل وعیال کےلیے بے تحاشہ آسانیاں فراھم فرماۓ۔۔ اور آپ کی عبادتوں کو دعاوں کو مناجاتوں کو قبول فرماۓ ۔۔ اپ کو بہت بہت مبارک ھو۔ قسمت والوں کو یہ اسفار نصیب ھوتے ھیں ۔۔ اللہ اللہ مکہ و مدینہ ۔ بیت العتیق۔اور گنبد خضرا میں حاضری کا شرف۔ اور پھر شام ، دمشق۔ کربلا، نجف۔۔ اللہ تمام تر زیارتوں کو قبول فرواۓ ۔۔۔ ھم کو بھی اپنی دعاوں میں باد رکھیے گا۔۔ اور ان مقدس اماکن کا سفر نامہ بھی تحریر کیجیے گا۔ المتاس دعا۔

  11. جناب ظفر جعفری صا حب اسلام علیکم ورحمہ اس فقیر کی طرف سے عمیق دلی گہرائیوں سےمبارکباد قبول فر ما ئیے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس فقیر کو بھی دعا ؤ ں میں یادرکھیں ۔ ویسے تو یہ بھی انہیں کے ہاتھ میں ہے اور وہاں وہی یاد آتا ہے جس کے لیئے اذن ِدعا ہو؟ اللہ آپ کو خیر سے لا ئے اور لے جا ئے۔ آپ سے فون کر بات کر کے اور بھی خوشی ہو ئی ۔

  12. محترم بھائی ظفر جعفری صاحب !
    اب آپ نے چونکہ حج کے بعد کا پروگرام (یعنی سفرِ شام، نجف و کربلا) تاخیر سے بتایا
    اس لیے ہم آپ سے دُعاؤں کی فرمائش میں توسیع کی اجازت چاہیں گے

    سیّدہ زینب، مولا علی، مولا حسین اور مولا عباس اور اگر کاظمین کا بھی اذنِ سفر ملا تو وہاں کے امامین صلواۃ و السلام اللہ علیہم اجمعین
    کی خدمتِ اقدس میں اِس بندہءِ بے بس کا بھی سلام ضرور پہنچا دیجیے

  13. محترم ظفر بھائی سیّدہ زینب سلام اللہ علیہا ، مولا علی علیہ السلام ، مولا حسین اور مولا عباس اور اگر کاظمین کا بھی اذنِ سفر ملا تو وہاں کے امامین صلواۃ و السلام اللہ علیہم اجمعین کی خدمتِ اقدس میں اِس گنہگار کا بھی سلام ضرور پہنچا دیجیے گا .. اللہ پاک آپ کے اس سفر کو آپ کے لئے مبارک اور دین و دنیا کے لئے ایک نعمت بنا دے .. آمین

  14. آپ سب کے نام میری فہرست میں شامل ہیں ۔ آپ سب، پاکستان اور عالمِ اسلام مکہ، مدینہ، دمشق، نجف، کربلا، کاظمین، سامرہ ہر جگہ میری دعاؤں میں شامل رہیں گے۔ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

  15. محترم جعفری صاحب

    مجھ گناہ گار،سیاہ کار، بداطوارکوبھی دعاوں میں یادرکھیئے گا…….اللہ اآپ کا مبارک سفرخیروعافیت سے پررکھے..آمین

  16. محمدناصرزیدی صاحب

    آپ سب کے نام میری فہرست میں شامل ہیں ۔ ہمیں بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

  17. میں جمعتہ المبارک کی تیاری کرکے گھر سے نکلنے ہی لگا کہ موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ۔ شیطان بہکانے آگیا کہ گھر بھی پڑھ لو تو کوئی حرج نہیں ۔ دل نے اصرار کیا مسجد میں پڑھنے کا حکم اور زیادہ نیکیوں کا وعدہ ہے ۔ مردُود پھر آگے آن کھڑا ہوا کہ اس نئے سوٹ کا ستیاناس کر دو گے ۔ دماغ نے کہا کہ ٹھیک ہی تو کہہ رہا ہے ۔ دل اکڑ بیٹھا کہ اگر اس عارضی لبادے کو بچانے کے چکر میں پڑ گئے تو چھ گز لٹھے کا وہ آخری اور ابدی سوٹ ، جو سنبھال کے رکھا ہے ، داغدار ہونے سے بچا نہ پائو گے ۔ سو دماغ ہارا ، دل نے ابلیس مردُود کو پچھاڑا اور میں جامع مسجد میں پہنچ گیا ۔

    مولوی صاحب خانہء کعبہ کی تعمیر ، اس کی عظمت اور حج کے احکامات کے بارے میں بیان فرما رہے تھے ۔ فرمایا ، پورے کُرہء عرض کا مرکز زمین کا وہ مقدس ٹکڑا ہے جس پہ خدائے بزرگ و برتر کا یہ گھر واقع ہے ، جہاں پوری دنیا کے مسلمان آکر اس کا طواف کرتے ہیں ۔ اس گھر کی تعمیر ابراہیم خلیل اللہ کے ہاتھوں مکمل ہوئی ۔ تعمیر سے فارغ ہوکر آپ نے اس کا طواف کیا اور پھر اپنے رب سے اجرت طلب کی ۔ رب کریم نے ابراہیم علیہ السلام کو یہ گھر تعمیر کرنے اور اس کا طواف کرنے پہ مغفرت کا مژدہ سنایا ۔ ابراہیم (ع) نے اپنے خلیل سے زیادہ کا تقاضا کیا ۔ رحیم کی رحمت جوش میں آئی ، خوشخبری سنائی ، میرے خلیل آپ کی امت کا جو شخص میرے اس گھر کا طواف کرے گا میں اس کی بخشش کا وعدہ کرتا ہوں ۔ خلیل اللہ پھر بضد ہوئے اور مزید کا تقاضا کر بیٹھے ۔ رحمٰن کی رحمت نے پھر جوش مارا ، فرمایا میرے خلیل جائو اور امت کو یہ خوشخبری سنا دو کہ قیامت تک میرے گھر کا طواف کرنے والا جس کسی کے لئے بھی دعا کرے گا میں ان سب کی بخشش کا وعدہ کرتا ہوں ۔

    تو محترم جعفری صاحب ،
    آپ اپنی تیار کردہ لسٹ بے شک گھر چھوڑ جائیں اور جب وہاں پہنچیں تو بس اسی پیغام اور خدائے ذوالجلال کے اسی وعدے کو یاد رکھیں اور پوری دنیا کے بے بس و مجبور مسلمانوں ، ظالم ، سفاک اور کرپٹ حکمرانوں کے ستائے مسلمانوں ، ایک وقت کی باعزت روٹی اور پانی کے چند گھونٹوں کے لئے خوار مسلمانوں ، ہنود ، یہود و نصاریٰ کی سازشوں کے شکار مسلمانوں ، دنیوی طمع کے بیمار مسلمانوں اور دلوں میں حسرتیں ، لبوں پہ دعائیں ، آنکھوں میں انتظار ، جبینوں پہ سجود اور وہاں حاضری کو بے قرار مسلمانؤں کے لئے دعا فرمائیں اور وہ بھی ہاتھ اٹھا کر نہیں بلکہ اپنا احرام پھیلا کر ، دل ہی دل میں نہیں بلکہ آہ و بکا اور گریہ زاری سے ۔ اللہ رب العزت
    آپ کی تمام دعائیں منظور فرمائے ، آمین ۔

    اللہ آپ کا سفرِ حج مبارک کرے ۔ آپ کو پیشگی حج مبارک ۔

    مسلمانوں ،

  18. اللہ آپ کا سفرِ حج مبارک کرے ۔ آپ کو پیشگی حج مبارک ۔
    مجھ بھی دعاؤں میں یاد رکھیے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *