میں اکثر ہوسپٹل سے واپسی پر بہت تھک جاتی ہوں .. ہر روز دن بھر سوچتی ہوں کہ آج واپسی پر کوئی کہانی .. کوئی شعر .. کوئی نغمہ .. کوئی نئی بات ضرور سوچونگی …. اور اسی آس میں آدھے گھنٹے کا واپسی کا سفر میں انتہائی خاموشی میں گزارتی ہوں .. جی چاہتا ہے کہ جو ہلکی سے آواز جو ساتھ گزرتی گاڑیوں کی آتی ہے وہ بھی نہ آئے …. لیکن ہر روز خالی ذہن گھر واپس آ جاتی ہوں .. منتشر خیالوں کو کوئی مرکز نہیں ملتا .. سوائے اس کہ دنیا میں اتنا شور پڑ گیا ہے کہ کچھ سوچا ہی نہیں جاتا … کیا پکاؤں .. کیا کھاؤں .. کہاں سے کھاؤں .. کیا پہنوں .. کیسا پہنوں .. بہن بھائیوں ، دوستوں کے گھر کب جاؤں .. اوور ٹائم شیڈول .. گھر کا کرایہ .. بجلی کا بل .. پانی کا بل .. بچوں کی فیسوں کی دہائی …ماں باپ کو دیکھنے .. انہیں ملنا بھی جانا ہے … بجٹ بناتے بناتے کبھی میرے لفظ .. میری نظمیں رونے لگتی ہیں .. توکہیں میرے افسانے دہائی دیتے ہیں … ہائے میں کہاں ہوں .. ؟ ..میں اپنی خاموشی میں اکثر خود سے پوچھتی ہوں …

السلام علیکم
آپ کی ہی نظم میں کہیں آپ نے فرمایا تھا ( جو شاید کچھ یوں تھا) یارب ! یہ مجھے کس زمانے پر گواہ بنا دیا ہے ؟ یقین کیجئے ہم سب کی کم و بیش یہی کیفیت رہتی ہے ، حالانکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم لوگ بہت سے لوگوں سے بہت بہتر ہیں ، مگر پھر بھی بےچینی ہے کہ کسی طور ساتھ نہیں چھوڑتی ، ہم سب بس بھاگ رہے ہیں ، بے سبب بھاگ رہے ہیں ، خود بھی نہین جانتے کس کے پیچھے بھاگ رہے ہیں بس بھاگ رہے ہیں ۔ اللہ ہمارے حالوں پر رحم کرے ۔ آمین ۔
آصف احمد بھٹی
درد کا حل ایک گولی نئی ڈسپرین، بس رہبانیت کی زندگی گذاریں۔
اسلام علیکم ساتھیو
اللہ آپ سب کو خوش رکھے ۔
بات یہ ہے کہ جس طرح شور شرابہ اور مختلف اآوازین زندگی کی علامت ہیں ۔اسی طرح خاموشی بھی ایک نعمت ہے جو کچھ لمحوں کو اپنی ذات کے سچ سے سامنا کرنے کا امتحان لیتی ہے ،اور جو کوئی اس امتحان کا جواب خوش اسلوبی اور ایمانداری سے دے لیتا ہے وہ ہی سر خرو ہو جاتا ہے ۔
میری خاموشی مجھے اپنی ذات کا ادراک دیتی ہے ۔میں اکثر خاموشی میں سوچتی ہوں کہ میں کیا ہوں اور مجھے کیا ہونا چاہئے ؟ میرا دوسرا سوال مجھے اپنی کمزوریوں سے روشناس کراتا ہے اور میں ایک نئی امنگ لے کر خود کو اُس راہ پر لے جانے کی کوشش کرتی ہوں جو مجھے واقعئی اشرف المخلوقات میں شامل کردے جیسا کہ اُس کا حق ہے ۔
بس میری خاموشی میرے علم کو عمل میں بدلنے کا ایک خوبصورت راستہ ہے ۔
اللہ ہمارے اندر وہ خواہش پیدا کردے جو ہمیں اُس سچ کا سامنا کرنے کی طرف راغب کرے جو دین و دنیا دونوں کو سنوار دے ۔کہ ہم بہت کمزور ہیں اور یہ توفیق صرف وہ ذاتِ باری ہی عطا کر سکتا ہے ۔اللہ ہم سب کو نیک اور سچے عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
عالم آرا
وینکور
ڈاکٹر نگہت صاحبہ. آپ بھی نا. ارے ایسے موضوعات مت چھیڑا کریں.مجھ جیسے تو پہلے ہی گزرتے لمحوں کے ڈسے ہوئے ہیں.لوگ کہتے ہیں کہ میں بولتا ہوں،کان کھا جاتا ہوں.گھر والوں کو یہ اعتراض ہے کہ میرا جو فون ا اجئے تو فون کرنے والا بیچارہ پھنس جاتا ہے اور گھنٹے سے پہلے اسکی جان نہیں چھوٹتی. ایک دو جو لوگ مجھے بہت قریب سے جانتے ہیں انکا کہنا ہے کہ آپ تو خاموشی میں بھی بولتے ہیں. یہ سب کی اپنی اپنی رائے اور ظاہر ہے کہ انکے تناظر میں درست ہی ہو گی. لیکن میرا اپنے بارے میں یہ خیال ہے کہ مجھے جتنا بولنا چاہیئے میں نہیں بولتا. بہت کم بولنے کی کوشش کرتا ہوں. خاموشی مجھے اچھی لگتی ہے بلکہ بہت اچھی لگتی ہے. میں کئی کئی دن اپنی اسٹڈی میں اکیلا خاموش رہتا ہوں. پہلے گھر والے سمجھتے تھے کہ مجھے کوئی دورہ پڑتا ہے لیکن اب وہ میری خاموشی کی کیفیت سے عادی ہو گئے ہیں.
اب رہا یہ سوال کہ خاموشی میں باتیں کیا ہوتی ہیں؟
پہلے تو سوچا کہ آپ کو نی بتاؤں لیکن پھر یہ فیصلہ کیا کہ بتا دوں کہ میں خاموشی میں کیا باتیں کرتا ہوں.
میری خاموشی دو قسم کی ہے. ایک روحانی اور دوسری ذاتی لیکن دنیاوی نہیں.
پہلی خاموشی میں میری اپنے خالق و مالک سے بہت سے موضوعات پر گفتگو ہوتی ہے.ایک روشنی سے میں باتیں کرتا ہوں اور جواب پاتا ہوں. بس اتنا بتانا ہی کافی ہے کہ اس سے زیادہ کی شاید اجازت بھی نہیں.
دوسری قسم کی خاموشی میں ،میں قبر کی پریکٹس کرتا ہوں. لحد میں لیٹا ہوا سوال جواب کرتا ہوں اور کئی برس سے یہی سوال جواب کرتا رہتا ہوں کہ ایک روز اسی طرح جب میں خاموش ہو جاؤں گا تو بولتا ہوا خاموش ہوں گا.
السلام علیکم
نگہت آپی ، جہاں تک سوال ہے کہ ’’ آپ خاموشی میں کیا باتیں کرتے ہیں ؟ ‘‘
تو عرض ہے میں ہر بار جب بھی مجھے کوئی ایسے لمحات میسر آجائیں تو میں ہمیشہ خود سے صرف دو سوال کرتا ہوں اور وہ یہ کہ !
کیا میں اپنی موجودہ کیفیت سے مطمئن ہوں ؟ کیا میرے مالک نے مجھے دُنیا میں اِسی لیے بھیجا ہے ؟ اور ہر بار جواب نفی میں ہوتا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
واہ سبحان اللہ آپ سب کے تبصروں کے بعد میرے سوچنے کے لئے بہت ساری راہیں کھلی ہیں .. جزاک اللہ ..
کبھی میں سوچتا ہوں کچھہ نہ کچھہ کہوں
پھر یہ سوچتا ہوں کیوں نہ چپ رہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن آخر چپ ہی ہوجانا ہے
ویسے مجھے اکثر تنہائی مین موت یاد آتی ہے اور میں خود سے پوچھتا ہوں موت کیسی ہوگی
پھر مجھے کربلا کی یاد آجاتی ہے
جب میرے مولا (ع) نے جناب قاسم (ع) سے پوچھا تھا کہ
بیٹا موت کو کیسا پایا
آپ نے جواب دیا تھا
بابا موت کو شہد سے زیادہ شیریں پایا
پھر میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ پروردگار عالم ھماری موت کو بھی شیریں بنا دے ۔۔۔۔۔ آمین
السلام علیکم
مجھ جیسے ادنی لوگ اپنی ذات سے باہر ہی نہیں نکلتے۔ خاموشی میں کبھی احساسِ زیاں گھیر لیتا ہے اور کبھی ندامت کہ اتنی عُمر بے کار ہی گزر گئی ہے
عالم آرا بہن اور ھمدانی صاحب کے جواب نے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے
والسلام
زرقا
آسلام علیکم ساتھیو
نگہت بہن سب نے ہی اس بلاگ پر ایسے تبصرے کئے کہ اآنکھیں کھولنے اور خود کو پرکھنے کا زریعہ شاید اس خاموشی سے ہمارے ہاتھ آجائے ،کہ اکثر بڑی بڑی نصیحتیں بھی کچھ اثر نہیں کرتیں مگر اکثر چھوٹی سی بات دل میں اس طرح پیوست ہو جاتی ہے کہ زندگی کا رُخ ہی بدل کر رکھ دیتی ہے ۔ بہن زرقا اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے ۔
کبھی کبھی میری خاموشی مجھ سے سوال کرتی ہے ۔
ہے ٹھکانہ صرف دو گز چاہے محلوں میں رہو
وہ بلاتا پاس اپنے سب کو ہے بس اک طرح
دو ہی کپڑوں میں ہے جانا اور زمیں بھی دو ہی گز
چاہے ہو وہ بادشاہ اد نی ٰ فقیر یا ا و لیا ء
ہے وہ ہی دانا کہ جس نے اس ہنر کو پا لیا
کہ ہو روشن وہ ٹھکانہ جس میں رہنا ہے سدا
آ نکھوں پر پٹی بندھی ہے صرف دنیا سامنے
جس میں رہنا ایسے جیسے سستائے مسافر تھکا ہوا
ہم نے منزل جو سمجھ لی وہ تو بس پڑائو ہے
ہے ابھی وقت اُٹھ کھڑے ہو کاسہ پھیلائو زرا
مانگو اب بھیک نیکیوں کی اور سیدھی راہ کی
کچھ تو اب اُس بینک میں ڈالو جو کہ ہے خالی پڑا
کچھ نہ کام آ ئیگا جب یہ روح ٹھکانہ چھوڑے گی
ساتھ جائیگا فقط بس وہ ہی جو کچھ اچھا کیا
ہے ابھی وقت اپنی اپنی جمع پونجی کو دیکھ لو
اتنا سرمایہ تو ہو واں کہ راضی ہو جائے خدا
آنکھ بند کر کے پھنسے ہیں ہم تو دنیا داری میں
کاش ہم یہ جان لیں منصب ہمارا ہے بڑا
ہے کتابِ حق بھی موجود اور سنت سامنے
چھوڑ اب دنیا کی خواہش راہ سوئے جنت بنا
عالم آرا صرف نصیحت کرنا ہی تو ٹھیک نہیں
خود کو گر کر لو نمونہ بہتوں کا ہوگا بھلا
اللہ رب العزت ہم سب کو سراطِ مستقیم پر چلنا آسان کر دے ۔
عالم آرا
وینکور
مجھے جب بھی خاموشی میسر ہو تو ماضی کا ایک ایک لمحہ یاد کرتا ہوں ۔ گذری زندگی کی ناکامیوں کے خیال کو ایک طرف جھٹک کر اچھی یادوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں ، پھر حال کے بارے میں تھوڑی بہت سوچ بچار کرتا ہوں اور جونہی آئیندہ زندگی کا خیال آتا ہے ، خاموشی ناقابلِ برداشت ہوجاتی ہے ، جسے میں فوراً توڑ دیتا ہوں ۔
یہ شائد مومن کا شعر ہے کہ:
تم مرے پاس ہوتےہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا
۔۔۔
جب سے عالمی اخبار میں لکھنے کی اجازت ملی ہے ، یہ اخبار میری خاموشی کی پناہ گاہ بن گیا ہے ۔
کبھی کبھی کمپیوٹر کی مہربانی سے ایک گوشہ ء تنہائی میں کچھ پڑھنے لکھنےکا موقعہ مل جاتا ہے ۔ مگر خاموشی بدستور قائم رہتی ہے ۔
تنہائی کی خاموشی میں خدا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے میری اب تک کی زندگی کو بخیر کیا اب خدا سے یہ دعائیں مانگتا ہوں کہ میرا خاتمہ بخیر ہو اور میری عاقبت بھی بخیر ہو۔
اللہ سے میری یہ بھی دعا ہے کہ میری اولاد کی زندگی بھی بخیر ہو اور انکا خاتمہ اور انکی عاقبت بھی بخیر ہو۔ آمین
فقط۔
منظور قاضی
جرمنی سے
نگہت بیٹی اور تمام ساتھیو ں اور بچّو ں کے نام ،،خا مو شی ہزار نعمت ھے ، مجھ کو اپنی زندگی کے تقریباً 20 برس ہر دن ایک گھنٹہ جانے ک لئے اور اتنی ھی دیر گھر واپس آ نے کے لئے خر چ کرنا ھوتا تھا ،،،گھر آ نے کے بعد کچھ لکھنا نا ممکن تھا ،،بس میں نے فیصلہ کیا کے میں سفر کا وقت ضا ئع نہین کرو نگی اس میں لکھو ں گی یا پڑ ھونگی وہ دن آ ج کا دن کچھ بھی سو چنے کی فر صت نہین ھے ، ہا ں بستر پر جا کر ضرور قبر کا تصّو ر کرتی ھو ں اور اللہ تعلیٰ سے ھزار معذ رتیں کرتے ہو ے سو جاتی ہون میں بھی خا مو شی کے وقت اپنا محا سبہ کر تی ھو ن کہ کیا کیا؟ کہاں وقت گنوا یا کچھ دیر اللہ تعلیٰ سے باتین کرتی ھوں اور یہ ضر ور دعا کرتی ہوں کہ جب تک سانس کا رشتہ قا ئم ہے کام کرتی رہون اور اس کی مخلو ق کو مقد ور بھر فا ئدہ پہنچا تی رہوں مگر یے سب صرف سو چنے کی حد تک ہو تا ھے اگلے دن کی کہا نی پھر وہی ہوتی ھے صبح ہو تی ھے شام ہو تی ھے عمر یو نہی تمام ہوتی ہے
زائرہ بجو خوش آمدید ..
میں اپنے تمام احباب سے فخریہ انداز میں بجو کا تعارف کروانا چاہتی ہوں . بجو اب تک کئی ناول لکھ چکی ہیں . کینیڈا میں رہتے ہوئے بھی اردو ادب کی خدمت میں دن رات لگی ہوئی ہیں .. اور جس بات پر مجھے فخر ہے کہ بجو نے نیٹ پر اردو ٹائپنگ صرف دو ہفتوں میں سیکھی ہے .. بجو مجھے ہر روز کچھ نہ کچھ لکھ کر ای میل میں بھیجتی اور بڑی محبت سے لکھتی نگہت بیٹی اب بتاؤ میں صحیح لکھ رہی ہوں نا … اور میں پڑھ کر مسکرا دیتی ..
بجو نے لاتعداد سلام اور نوحے لکھے ہیں … ان کا مولا علی کی شان میں کلام و مرثیہ پڑھنے سےتعلق رکھتا ہے … زائرہ بجو اپنی بہو کی بے حد متعرف ہیں اور اسے اپنی سہیلی کہتی ہیں .. مزے کی بات یہ ہے کہ میں جب بھی بجو کو فون کرتی ہوں وہ اپنی سہیلی کے ساتھ سیر کو گئی ہوتی ہیں .. بجو جی آپ نے مجھےجو خوشی آج خود بلاگ میں لکھ کر دی ہے .. وہ بہت ہی انمول ہے … میں نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کی لگن اور محنت آپ کو کبھی مایوس اور ناکام نہیں ہونے دے گی .. ماشاللہ .. جزاک اللہ
نگہت نسیم
عالم آراء آپا میں نے زائرہ بجو سے کہا تھا کہ میری آپا آج کل پاکستان گئی ہوئی ہیں جیسے ہی آئیں گی میں آپ کا تعا رف ان سے کرواؤنگی کہ آپا نے بھی ٹائیپنگ نئی نئی سیکھی ہے .. سو وہ آپ کی مزید راہنمائی بھی کرتی رہیں گی … آپا میں آپ کو زائرہ بجو کا فون نمبر بھیج دونگی ..آپ کو ان سے بات کر کے بہت خوشی ہو گی ..
اسلام علیکم ساتھیو
جیتی رہیئے بہن نگہت یہ میری خوش قسمتی کہ مجھے ایسے اچھے اچھے لوگوں سے بات کرنے کا اور ان کی تحریریں پڑھنے کا موقعہ ملے گا ،میں بے حد مشکور ہوں اور یقیناََ زائرہ بہن کی آمد ایک خوشگوار بابت ہے اللہ عالمی اخبار کو نئے لوگ مبارک کرے ۔
اور سوچو کہ پھر جب آپا اور ببجو لکھیں گی تو ،،،،،،،،،،،،،
اللہ ہم سب کو اپنی عافیت میں رکھے
عالم آرا
وینکور
اسّلا م علیکم ،، بہن عا لم آ را ،ہما ری بیٹی نگہت نسیم جو میر ی زند گی میں با دِ نسیم بن کر آ ئ ھے اللہ تعلیٰ اسے نظرِ بد سے بچا ئے آ مین ,, آ پ کا غا ئبا نہ تعا ر ف اس تر ح کر وایا کہ میں آ ج آ پ سے ملنے خود عا لمی اخبار تک آ گی ھو ں ,, او ر اُ مّید و ا ثق ہے کہ اللہ تعا لیٰ ایک دن ہما ری ملا قات کا بند و بست بھی کر دے گا ،جہا ں تک میری علمی قا بلیت تو بس ا تنا عر ض ہے کہ ابھی تو کچّی پہلی میں قد م رکھّا ہے آ پ کی د عا ئیں مجھے کا میا بی سے ہمکنا ر کر سکتی ہیں ،،کلا س ہشتم بعد شا دی ہو گئ اور پھر آ نکھین بند کر لین یہ اس زما نے کا د ستو ر کہ شا دی کے بعد لڑ کی کی آ نکھیں اور زبا ن بند کر دی جاتی تھی اور پھر 42 سا ل کے ماہ و دن گز ر گئے ساتھ ھی وہ بھی گز ر گئے جن کے دم قدم سے ،جن کی حد درجے علم دوستی نے ر فاقت نے تعا ون نے مجھ کو اور چا رو ں بچّو ں کو علم کے قیمتی ز یو ر سے ہمکنا ر کیا ،،میں ان کی و فات کے وقت اپنے ایم فل پی ایچ ڈ ی کے لئے کراچی یو نیو رسٹی میں اڈ میشن کی تمام تیّا ری انٹر نیشنل ریلیشنز ڈ پا رٹمنت کی زیر نگرانی مکمّل کر چکی تھی ،
ہ میری ان تمام خد مات کو جو مین نے گھر بنا نے سنو ار نے میں پیش کیں فر ا خ دلی سے ا عتراف کر تے اور علم دوستی کا یہ عا لم تھا کہ کبھی بھی منع نھیں کرتے تھے کہ اب کیا ضر و رت ھے ا للہ تعا لیٰ نے ان کو ین نیکیو ں کی جزا د نیا میں بھی دی اور اب ان کی تمام او لا دین ان کے لئے دست بدعا رھتی ھیں میر ے خیا ل میں یہ ان کی بڑی کامیا بی ھے لکھنے کو بہت کچھ ھے لیکن ہوا یہ کہ میر ے چھو تے صا حبزا دے نے مجھ کو چند مہینے کے اندر کینید ا بلو ا لیا وہ کافی عر صہ سے چا ہتا تھا بہو کا بھی اصر ا ر تھا کہ اب ہم کو یہا ں آ جانا چا ہئے مگر وہ اپنا گھر بار تر ک کر نے پر را ضی نہین ہو ئے مین جب سے یہا ں آ ئ ہو ں سنڈ ے مد ر سہ میں قران حکیم کی تعلیم دے رھی ہوں
وعلیکم اسلام ذائرہ عابدی بہن
آپ سے مل کر دل باغ باغ ہوگیا کہ یہ بھی آدھی ملاقات ہے اور بہت ہی خوبصورت کہ ایک ایسی ہستی سے ملنا ہوا جو واقعئی قابلِ احترام اور ہمت کا پیکر ہے ،
آپ نے صحیح کہا کہ اگر صلاحیتوں کو جلاء مل جائے تو ہستی کچھ اور ہی ہوتی ہے ۔مگر جو آنکھیں اور زبان بند ہو نے کے باوجود ہمت کر جائے اس کے لئے میرا سلام ۔
میں سمجھتی ہوں کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہیں اپنی خدمات کا صلہ اچھی اولاد کی شکل میں مل جائے ۔کہ یہ ہی ساری جد و جہد کا بدلہ ہے ۔اور اس سے بہتر صلہ کوئی نہیں ۔اللہ آپ کی اولاد کو ہمیشہ آپ کا ہمدرد اور بہی خواہ رکھے کہ یہ ہی ایک ماں کی معراج ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنے رشتوں پر وار کر اپنا مقام بنا لے ۔اور یہ کچھ بھی ہم بغیر اللہ کی رضا کے حاصل نہیں کر سکتے ۔
میرا تعلق ایک پڑھے لکھے اور مذہبی خاندان سے رہا لیکن میرے والدین نے ہمیںتعلیم و تربیت کے زیور سے سجایا ۔میرے خاندان کے ذیادہ تر لوگ درس و تدریس سے متعلق رہے میں نے بھی بی ایس سی کیا پھر بی ایڈ کیا اور ایک لائبر یری سائنس کا بھی کورس کیا کچھ عرصہ درس وتدریس سے متعلق رہی ۔پھر شادی ہوگئی اور جلد ہی ماں بن گئی اور اپنے بچوں کی تربیت اور تعلیم کے مراحل میں داخل ہوگئی ۔ شوہر نے ہمیشہ ساتھ دیا اور اب بھی ساتھ دیتے ہیں جو میری بہت خوش قسمتی ہے ،بچے اللہ کے فضل سے ہمدرد اور محبت اور احترام دینے والے ہیں اللہ انہیں دین و دنیا کی نعمتوں سے نوازے ۔دو بہوئیں ہیں جو اللہ کے فضل سے بیٹیوں کی طرح ہیں ،دادی بننے کی شدید خواہش ہے جو ابھی پوری نہیں ہوئی ۔
اب فارغ وقت تھا اور دل اچھی باتیں کرنے پڑھنے اور دوسروں تک پہنچانےکی طرف مائل ہوا جو ہمیشہ سے دل میں تھا مگر روزگار ذندگی مہلت نہ دیتا تھاا ۔ایک آر ٹیکل لکھا اور یہاں کے مقامی اخبار کو بھیجا جہاں میرے بہت محترم اور اچھے بھائی محمد رفیق صاحب نے میری بہت ہمت افزائی کی اور یوں میری ہمت بڑحی اورجس میں میرے بیٹوں اور شوہر نے ساتھ دیا اور میں اپنے اس شوق کو پورا کرنے کی طرف راغب ہوئی اور
مجھے اس میدان میں بہت محبت اور خلوص والے لوگ ملے جنہوں نے میری رہنمائی بھی کی اور ہمت بھی بڑھائی ۔
اور عالمی اخبار نے جہاں مجھے نگہت نسیم جیسی پیاری چھوٹی بہن عطا کی زرقا مفتی جیسی اور شاحین رضوی جیسی بہنیں بھی دیں اور بہت سارے محترم بھائی بھی ملے ۔
یہاں میں اپنے محترم بھائی شمس جیلانی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اخبار تک پہنچا یا ورنہ میں اتنی پیاری اور محترم شخصیتوں سے نہ مل پاتی ۔محترم بھائی بہت شکریہ
عالمی اخباراور نگہت کی شکر گزار کہ آپ سے بھی ملاقات ہوئی اور انشاء اللہ ہم اپنی تحریروں کے ذریعے ملتے رہینگے ،
اللہ ہم سب کے خلوص کو قائم رکھے اور ہم سب ایک لڑی میں اسی طرح پرے رہیں محبت اور اخوت کے ساتھ کہ محبت ہی سب کچھ ہے ۔
اللہ آپ کو ذندگی اور صحت دے اور ہم آپ کی تحریروں سے بہرہ مند ہوتے رہیں ۔
عالم آرا
وینکور
بہن عا لم آ را آ پ نے جس پر خلو ص اندا ز سے مجھ نا چیز کو خو ش آمدید کہا ہے اس کہ اظہار تشکّر کے لئے میر ے پاس الفاظ نہیں ہیں میں تا خیر سے بلا گ پر آنے کے لئے بھی معز رت خوا ہ ھو ں کیو نکہ یہا ں ایڈ منٹن میں میر ے خا ندا ن کے کافی لو گ رہتے ہیں ما شا للہ تو پھر آنا جانا بھی اسی حسا ب سے ھو تا ھے بہر حا ل یہی زندگی کا مزہ ھے کہ ھم اللہ کی مخلو ق کو خو ش رکھین آ پ سے ملنا میرے لیے با عث مسرّت ھے اور آ پ نے بھی جس طر ح شا دی کے بعد گھریلو زمّہ داریاں نبا ہتے ھوئے بھی قلم سے رشتہ استو ار رکھّا اور یہ آ پ کی بڑ ی کامیابی ھے الحمد للہ
، اور یہ میری بیٹی ھے نا ں !! نگہت نسیم یہ بیٹی ھو نے کے ساتھ میری بہت اچّھی استا د بھی ھے اس نے مجھ کو ٹیلیفو ن پر اردو ٹا ئپنگ سکھا ئ ھے ،آپ کو پتہ ھے بڈّ ھے طو طو ں کو پڑ ھانا کتنا مشکل ہو تا ھے اس لئے میں اس کو اپنی ٹیچر بھی کہتی ھو ں
باقی آئندہ کی نشست میں ا نشا ءاللہ
ا سّلام علیکم عا لم آ را بہن اور تما م ہم نشین دوست ،اور میرے لا ئق بیٹے بیٹیا ں ،ا ج آ پ کو اپنے بچپن کا احوا ل بتا نے کا دل چا ہا ھے میرے بچپن میں گھر میں بہت سے افراد مل جل کر رھتے تھے ہجرت کے مصا ئب نے سب کو سہما یا ہوا تھا سب اپنی زند گی کی بقاء کی جنگ لڑ نے میں مصرو ف تھے ، مگر ا ن کٹھن حا لا ت میں بھی میری والدہ صا حبہ ھم بچّو ں کی تعلیم سے غا فل نہیں تھیں اور ھما رے گھر میں جیّد اد بی شخصیا ت کا آنا اور جانا لگا رھتا تھا خا ص طو ر پرقبلہ ریئس امروہو ی صاحب اور ان کی پوری فیمیلی ، والدہ صا حبہ خو د بھی شا عرہ تھیں ،گھر کا ماحول مز ہبی تھا ،مگر ادبی بھی تھا جسکے نتیجے میں میں نے بھی اس ماحو ل کا پورا پو را اثر لینا شر ع کیا