شاہین رضوی رہتی کویت میں ہے لیکن مجھے ہمیشہ یہی لگا جیسے میرے دل میں رہتی ہے .. میری دعاؤں میں بستی ہے .. اس کی باتیں امید سے شروع ہوتی ہیں اور دعا پر ختم ہو جاتی ہے .. شاہین مجھے اپنے رب کا انعام لگتی ہے .. جو ایک دعا کی طرح میرے سر پر آنچل کی طرح سجی رہتی ہے .. آج بھی اس سے بہت ساری باتیں ہوئی ..اور باتوں باتوں میں شاہین نے ایک حسین سا مصرعہ ایک جملے کی طرح روانی میں لکھا ” لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے ” .. بس یہی جملہ میری اس غزل کی تحریک بن گیا .. غزل بابا کو لکھ کر بھیجی ..انہوں نے اسے اپنی دعاؤں سے با برکت کیا .. اب آپ سب کی نظر ہے .. اس التجا کے ساتھ کہ آپ سب ایک دوسرے کو دعاؤں میں یا درکھئے کہ دعا سے بڑھ کر نہ تو کوئی نیکی ہے اور نہ ہی کوئی تحفہ ..
غزل
اس نے خواب میں مجھکو جب دو کنول دیئے
جیون کی ندیا کے دھارے بدل دیئے
ان پھولوں کی اب بھی یاد ستاتی ہے
پھول جو اپنے ہاتھوں خود ہی مسل دیئے
میں نے جھیل کنارے اس کا نام لیا
جھیل نے ہنس کے نیلے موتی اگل دیئے
سارے ارماں کب نکلے ہیں سینے سے
ایسے بھی ہیں سینے میں جو مچل دیئے
ایسے بھی تھے لوگ جو گر کے سنبھلے کم
ہم نے ٹھوکر کھائی اور پھر سنبھل دیئے
اُس دکھ نے رکھا ہے مجھ کو ابد تلک
جس دکھ نے ہاں مجھ کو جامِ ازل دیئے
اس نے ہنس کر مجھ سے میری باتیں کیں
لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے
نگہت اُس شاہین کا مجھ سے پیار رہے
جس نے یہ اشعار بصورت غزل دیئے
نگہت نسیم .سڈنی

واہ جی واہ کیا تازہ اور زندہ غزل ہے
نظم کی شاعرہ کی ایسی خوبصورت غزل۔ ویسے میرے خیال میں اس غزل کا سارا کریڈٹ کویت میں مقیم شاہین رضوی کو جانا چاہیئے جنہوں نے کسی جادو سے ڈاکٹر نگہت سے غزل لکھوائی۔ شاہین جی آپ قابل مبارکباد ہیں۔ میں خود ذاتی طور پر آپکی قلندرانہ طبیعت اور محبت بھرے لہجے کا معترف اور آشنا ہوں۔آپ جیسے ایک پرسکون روح ہیں۔مولا آپکو پرسکون رکھے کہ سکون کا کوئی نعم البدل ہے ہی نہیں۔
بہت عزيزاور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم سلا مت رھو میں تو اس وادی محبت میں داخل ھوتے ھی گم سم ھوگی ھوں۔۔ کبھی کبھی کسی کیفیت کا بیان کرنا لفظوں کی بندشوں سے ماورا ھوتا ھے۔ تمھاری محبت اور سدا بہار خلوص نے اس وقت آبدیدہ کردیا ھے۔ زرا آنکھون کو خشک کرلوں تو کچھ لکھوں
محبت اور خلوص جو اس دنیا کی بہت قیمتی اور نایاب نعمت ھے اگر کسی خوش بخت کو یہ میسر آجاۓ تو سمجھو ھما اس کے سر پر بیٹھہ گیا ھے
عزیز دوست لکھتے ھوۓ بہت دشواری ھورھی ھے ۔ کسی دوست کا لیپ ٹاپ تھا اب اپنے ھی دائم امراض لیپ ٹاپ سے لکھنے کی کوشش کررھی ھوں جگہ جگہ املا کی غلطیاں جو مجھہ سے زیادہ پڑھنے والوں کو کوفت میں مبتلا کرینگی ۔
کبھی کبھی زبان کو یاراۓ سخن نیہں رھتا . حزن و الم کی جامد ست رو ساعت یکدم خوشی کے لمحات بے پایاں میں ڈھل جاتی ھے۔آج تو شاھین کو بال وپر مل گیۓ تمھاری محبت کے گداز او رریشمی لہجے میں گندھی یہ غزل بہت آچھی لگی۔ محبت اور خلوص کے جادوگر تو آپ لوگ ھیں۔
میں نے جھیل کنارے اس کا نام لیا
جھیل نے ھنس کے نیلے موتی ٰاگل دیئے
بہت خوب بہت عمدہ۔ ۔
محترم المقام جناب صفدرعلی ھمدانی صاحب آپکی دیرینہ شفقت اور محبت ، سدابہار وضعداری نے ڈھیروں خون بڑھا یا ھے،
اسلام علیکم
بہت پیاری بہنوں نگہت نسیم اور شاھین رضوی جیتی رہو سلامت رہو اور اپنی باتوں اور تحریروں کا جادو جگاتی رہو ۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ خلوص ومحبت ایسی نعمت ہے کہ جو بانٹے وہ سخی اور جس کو ملے وہ دولتمند ۔
دل اگر صاف ہوں تو یہ خلوص و محبت انسان بڑی اآسانی سے ایک دوسرے پر لٹا سکتا ہے ۔اور ایک دوسرے سے قربت حاصل کر سکتا ہے ۔اور سب کو اپنے قریب لا سکتا ہے ۔
اس نے ہنس کر مجھ سے میری باتیں کیں
لمحے بھر میں سارے موسم بدل دیئے ۔۔۔۔۔ بس یہ ہی ایک حقیقت ہے ۔اتنی اچھی شاعری پر بہت مبارکباد ۔
اللہ ہم سب کو خلوص و محبت کی دولت سے مالا مال رکھے ۔
عالم آرا
شاہین جی.سچ کہا آپ نے…….محبت اور خلوص جو اس دنیا کی بہت قیمتی اور نایاب نعمت ھے اگر کسی خوش بخت کو یہ میسر آجاۓ تو سمجھو ھما اس کے سر پر بیٹھہ گیا ھے…… ہاہاہاہا.ہم تو ہمیشہ یہ سمجھتے رہے کہ ھما بیٹھتی ہے لیکن یہ کیسی ہما ہے جو بیٹھتا ہے. ہاں یاد آیا کہیں وطن عزیز کے صوبہ سرحد یعنی پختونخواہ کا ھما نہ ہو……اچھا تزکیر و تانیث کے اس موضوع سے ہٹ کر اہم بات یہ کہ اس عہد میں محبتیں ایسی بھی نایاب نہیں ہیں کہ ملکوں ملکوں خاک نوردی کرنا پڑے. اس مادیت پرست عہد کا مسلہ یہ ہوا کہ اکثر لوگوں نے خود اپنے اندر جھانکنا چھوڑ دیا. اب جب کوئی من مندر میں جھانکے گا ہی نہیں تو شالا جوانیاں مانڑے کا نعرہ کہاں سے بلند ہو گا اور کون سنے گا. اس لفظ دولت کی فہرست میں سے اس بے بصر عہد نے محبت کو نکال ہی دیا ہے اور خدا صفت یہ لفظ ایسا عامیانہ لفظ بن کے رہ گیا ہے کہ اب خوف اور ڈر کے مارے کوئی کسی سے کہہ نہیں پاتا کہ مجھے آپ سے محبت ہے. لیکن ایسا بھی نہیں کہ یہ روایت یکسر اٹھ ہی گئی ہے،اب یہیں دیکھ لیں ڈاکٹر صاحبہ نے کیسے کسی خوف وخطر کے بغیر اظہار محبت کر دیا.
نگہت اُس شاہین کا مجھ سے پیار رہے
جس نے یہ اشعار بصورت غزل دیئے
میرا اپنا ذاتی فلسفہ یہ ہے کہ محبت تو انسان کو طاقت دیتی ہے لیکن اللہ جانے یہ کیسے محبت کرنے والے ہیں کہ خوف زدہ اور نادم نادم سے رہتے ہیں.
شاہین جی اللہ جانتا ہے کہ آپ ہیں ہی اس قابل کہ آپ پر غزل لکھی جاتی. میں چونکہ شعر اچھا نہیں کہہ سکتا اس لیئے مجھے تو آپ پر کالم لکھنا چاہیئے.
بہت اچھے
نمبر ایک
کیا بات ہے
زبردست
نگہت بہن میں تو آپ کی اس پُر سکون طبیعت پر حیران ہوتا ہوں کہ آپ اس قدر مصروف ترین زندگی کے باوجود شاعری جیسے وقت طلب مشغلہ کو بھی اپنائے ہوئے ہیں
ماشاءاللہ
اتنے محبت کرنے والوں کو ھم دیکھ کر دعا کرتے ھیں کہ
اے اللھ یہ محبتوں کے سلسلے یونہی چلتے رہیں
آمین
اب غزل کے بارے میں کیا لکھوں
دل کے تاروں سے نکلی ہوئی صدا
کو ہم پڑھ کر صرف جھوم سکتے ہیں
آپ سب کی اتنی پیاری پیاری دعاؤں کا بہت بہت شکریہ .. یہ میرے مالک کی خاص عطا ہے کہ اس نے مجھے ہمیشہ محبت اور دعا دینے والوں میں رکھا .. بس میرے پاس تو یہی ایک میرا سرمایہ ہے اور یہی میری آخرت بھی …اللہ کریم یونہی ہم سب پر اس دنیا اور آخرت میں مہربان رہے ..آمین
اللہ رب العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ھے۔ انسان کے اندر خیر و شر
نیکی ۔ محبت نفرت ایثار و شعور۔ ارادہ۔عقل وجدان، احساس کی صلاحیت ودیت کی گی اختیارمزاج کو معتدل حساس باشعور ذی راۓ بنایا گیا انسان کو رب العرش العظیم نے فصیح اور سلیس زبان عطا فرمائ۔ انسان جسے اللہ تعالی نے اپنی ھستی کا عظیم مظہر بنایاانسان کا ذکر قرآن کریم میں 18 مقامات پر ایا ھےوہ انسان جواس عظیم الشان کائنات کو تسخیر کرنے کے لیے بنایا گیاانسان جیس اللہ تعالی نے متکلم۔ سمیع وبصیر بنایا۔۔ اللہ تعالی نے بپنی تمام مخلوق میں سواۓ انسان کے کسی اور کوکسی اور کواشرف المخلوقنیہں بنایا۔ اس کو گفت و شنید کی صلاحیت قوت بینائ وشنوائ دانش مندی فراست جیسی نعمیتں عطا فرمائیں
جیسا کہ قرآن کریم میں ھے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
لقدخلقناالانسان فی احسن تقویم
ھر دور میں ادمی انسان کو تلاش کرتا رھتاھے
دیو جانس کلبی کے بارے میں مشہور تھا کہ ھہ ھمیشہ دن میں چراغ لیکر چلتا تھا
جب اس سے پوچھا گیا کہ دن کی روشنی میں آپ چراغ لیکر کیا تلاش کر رھے ھیں تو ان کا جواب تھا
مجھے انسان کی تلاش ھے
انسان کی ایک نظر سے قوم کی تقھیر بدل جاتی ھےے
مت سہل ھمیں جانوپھرتا ھے فللک ھرسو
تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ھیں
میری خوش قسمتی کے میں عالمی اخبار کے اس خوبصورت کبنے کا ایک فرد ھوں جہاں۔ محترم المقام جناب صفدرعلی ھمدانی صاحب ھیں جن کے بارے میں کچھہ لکھنا سورج کو چراغ دکھانا ھے
ھماری بہت عزيز اور مہربان انسان دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ھیں
ھمہ وقت راہنمائ کرنے والے محترم احباب ھیں
آپ کی محبت بھری رسیلی زبان ھی تو اس کبنے کی شناخت ھے
آپ سب لوگوں کے سحر انگیز شخصیت کا کرشمہ ھی تو ھےکہ دنیا کے مختلف گوشوں میں رھنے والے
لوگوں کو ایک مضبوط اور اٹوٹ لڑی میں پرو دیا ھے
اللہ پاک اپ سب کو ھمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
محبت کاپر شکوہ سورج نفرت کی صدیوں سے جامد و بے حس برف کو پکھلادیتا ھے
ھمارے ایسے پر آشوب زمانے میں زندہ ھیں جہاں بقول محترم المقام صفدرعلی ھمدانی صاحب کے اس عہد بے بصر نے محبت کو نکال دیا ھےخدا صفت یہ لفظ ایسا عامیانہ لفظ بن کے رہ گیا ھے کہ اب خوف اور ڈر کے مارے کوئی کسی سے کہہ نیہں سکتا کہ مجھے آپ سے محبت ھے
ھم کائنات کے سب سے خوبصورت جذبے کی تشہیر کرتے ھوۓ کیوں گھبراتے ھیں ۔ھم کو اسی لیے خلق کیا گیا تا کہ محبت اور احترام سے ایک کنبے میں ایک قبیلے میں ایک گاوں میں ایک شہر میں ایک مللک میں رہ سکیں
بشر الاول حضرت آدم علیہ اسلام نے بی بی حوا کے لیے گريہ کیاا
۔ احساس محبت تو ھم کو وارث آدم کی وجہ سے ملا ھے۔ھم کو اللہ پاک نے ایک دوسرے کے لیےآسانیاں پیدا کر نے کے بنایا ھے۔
محبت کا مطلب تو بہت وسیع ھے۔ محبت کی زبان سے جنگ کے آتش فشاں کو بجھایا جاسکتاھے۔
میں اکثرکڑوی اورمشتعل انگیز ڑبان کی وجہ سے ھونے والی تباہ کاریوں کو دیکھتی ھوں ۔ چاہے وہ روزمرہ کی زبان ھو۔ کاروباری زبان ھو ، سیاسی زبان ھو۔ ۔ ادبی زبان ھو، مذھبی زبان ھو۔ آج لوگ کسی کو دوست بنا تے ھوۓ ڈرتے ھیں۔۔ شاید یہ زبان ھی ھے جو انسان کو تباھی کے دھانے پر لے جاتی ھیں
میری پیاری دوست اللہ پاک تم کو عمر خضر عطا فرماۓ تم تواضع وخاکساری کا پیکر ھورحم دل ۔ متحمل مزاج شفیق۔ ھو تمھارے آدھے مریض تو صرف تمھاری شفیق طبعیت کی وجہ سے اجھے ھوجاتے ہونگے
میرے عزيز بھائ عبدالمناف سلامت رھیں مجھے بھی بہت شدید حیرت ھوئی تھی ماشا اللہ چند لمحوں میں نگہت نے یہ خوبصورت غزل مکمل کی تھی ۔ اس سرعت اور برق رفتاری سے وہی لوگ اعلی تخلیقی صلاحیتوں کا ایسا شاندار اظہار کر سکتے ھیں جن پر اللہ پاک کا خاص کرم ھوتا ھے
میں اپنی عزيز بہن عالم آراء کی اس خوبصورت بات کی پرزور تایئد کرتی ھوڑں کہ محبت وخلوص ایسی نعمتیں ھیں جو بانٹے وہ سخی اور جس کو ملے وہ دولت مند
مجھے یہ احساس مضبوطی اور ڈھارس دیتا ھے کہ آپ سب کی دعاؤں میں شامل ھوتی ھوں
اچھے بھائ اظہر الحق۔ آپ کا بہت شکریہ
محترم المقام صفدرعلی ھمدانی صاحب صوبہ سرحد سے رواداری کے ساتھہ محبت خلوص۔ خوش رنگ اور خوش مہک پھول اور پرندے بھی چلے گے ھیں اور ھما جیسی عنقا مخلوق بھی اب تو کتابوں میں بھی ان کا ڈکر نیہں ملتا ھے
اللہ نہ کرے ھمارے عہد سے محبت کبھی ختم ھو۔ پھر انسان و انسانیت بھی ختم ھوجائے گی
آپ سب کی اتنی محبتوں کے احساس تشکر سے بھیگی آنکھیں اور دل کی کہرایئوں سے نکلی بے شمار اور بے حساب دعایئں
اللہ پاک آپ سب کو ھمیشہ اپنی عافیت میں رکھے آمین
اسلام علیکم ساتھیو
پیاری بہن شاھین رضوی ، نگہت نسیم اور میرے سارے محترم بھائیو سلامت رہیں خوش رہیں ،اللہ ربا العزت ہم سب کو اسی خلوص اور محبت سے جوڑے رکھے ۔آمین
محبت اور خلوص دو ایسے جزبے ہیں جو شاید صرف اشرف المخلوقات کو ہی عطا کئے گئے ہیں ۔لیکن جس طرح ہم اپنی بہت سی اچھی باتوں سے دور ہورہے ہیں ہم اس پیاری اور پیغمبرانہ خصوصیت سے بھی دور ہو رہے ہیں ۔کیونکہ ہمارے منفی جزبات کو اتنی پابندی سے جلا مل رہی ہے کہ ہم اس پیاری خاصیت سے بحرہ مند نہیں ہو پاتے ۔
میں نے دیکھا ہے کہ کسی کی تعریف کرتے ہوئے ہماری انا درمیان میں آجاتی ہے ،کسی سے خلوص کے اظہار میں ہمارا عناد درمیان میں آجاتا ہے ۔اور اکثر محبت کے اظہار میں ہماری منافقت درمیان میں آجاتی ہے ،اور شاید ہمیں روک لیتی ہے ۔اور دل کہتا ہے کہ ہم سے اچھا تو شاید ہی کوئی ہو ،
وہ لوگ صوفیوں کے زمرے میں آتے ہیں جو کھلی تنقید کریں اور اس انداز سے کریں کہ اگلا اُس خلوص کو محسوس کرے جو آپ کی تنقید میں پوشیدہ ہے ۔اور خود کو سنوار لے ۔
میرا تجر بہ ہے کہ محبت اور خلوص میں بڑی طاقت ہے جو بڑے سے بڑے دشمن کو دوست بنا دیتی ہے ۔ یہ صرف زبان ہی ہے جو دوست بھی بناتی ہے اور دشمن بھی ۔
جس نے اس راز کو پالیا وہ خود بھی سنور جاتا ہے اور دوسروں کو بھی سنورنے کی طرف راغب کرتا ہے ۔کہ یہ جادو ایسا ہے جو تھوڑی سی محنت سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
اور میں عالمی اخبار کے سارے جادو گروں کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وہ اس جادو سے آشنا ہیں ۔
اللہ کرے یہ خلوص و محبت کی لڑی اسی طرح پری رہے اور یہ تسبیح یوں ہی پڑھی جاتی رہے ۔
اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
عالم آرا
وینکور
آپا آپ نے اتنی خوبصورت بات کی ہے کہ مجھے اپنی امی جی یعنی اپنی ساس کی بات یاد آ گئی .. جب میں بیاہ کے اپنے گھر آ ئی تو ہمارے ہاں ایک رسم ہے کہ سب سے پہلے ماں یعنی ساس دلہن کا استقبال کرتی ہے اور اسے اپنے گھر میں خوش آ مدید کہتی ہے .. سو انہوں نے مجھے والہانہ خوش آمدید کہا .. اور مٹھائی کھلاتے ہوئے بڑی محبت سے کہا ” بیٹی یہ زبان ہی تجھے پار لگائے گی ..یہی جنت اور جہنم کے رستے بناتی ہے اور یہی دلوں میں بسنے کے بھی .. میری خواہش ہے کہ تم اس دنیا کے ساتھ آخرت کو بھی پا لو ..” آپا میں نے ان کی اس نصحیت سے جتنا پایا ہے اور کسی عمل سے نہیں پا سکی .. کاش ہر ماں اپنی بیٹی کو یہی نصیحت کر سکے .. سچ جب میں کسی بچے بچی کو سچ اور بہادری کے کھاتے میں اپنے بڑوں سے بیباکی اور بدتمیزی کرتے دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ بیبا تیری دنیا بھی جہنم ہوئی اور آخرت کا تو کچھ پتہ ہی نہیں کہ رب سوہنا کچھ قبول بھی کرتا ہے کہ نہیں ..
نہیں جانتی آپا ہمیں ذعم کس بات کا ہے .. اپنی زہانت کا جس کا پل بھر کا بھروسہ نہیں .. آپ کبھی dementia کے مریض دیکھیں .. سب پڑھے لکھے اور قابل .. آپ کو اپنے کم عمری اور خوبصورتی پر ناز ہے . تو آیئے میرے ساتھ ایک بار کینسر وارڈ اور مینٹل ہوسپٹل آ کر دیکھیں .. اور دیکھیں کہ رب کی حکومت کیسی ہے جس میں کسی کوپر مارنے کی مجال نہیں .. بس آپا ہم تو بقول بابا کے اپنے اللہ کی رحمانیت کا بھی امتحان لینے والے لوگ ہیں …
آپا خوش رہیں آپ نے اتنی قیمتی باتیں لکھی ہیں ..
” میں نے دیکھا ہے کہ کسی کی تعریف کرتے ہوئے ہماری انا درمیان میں آجاتی ہے ،کسی سے خلوص کے اظہار میں ہمارا عناد درمیان میں آجاتا ہے ۔اور اکثر محبت کے اظہار میں ہماری منافقت درمیان میں آجاتی ہے ،اور شاید ہمیں روک لیتی ہے ۔اور دل کہتا ہے کہ ہم سے اچھا تو شاید ہی کوئی ہو ، وہ لوگ صوفیوں کے زمرے میں آتے ہیں جو کھلی تنقید کریں اور اس انداز سے کریں کہ اگلا اُس خلوص کو محسوس کرے جو آپ کی تنقید میں پوشیدہ ہے ۔اور خود کو سنوار لے ۔
بس آپا کوئی اور کرے یا نہ کرے ہم نے یعنی بلاگ فیملی کے ہر فرد نے ایک دوسرے کو سنوارنا ہے .. اور آج سے ہم ایک دوسرے پر جب بھی کھلی تنقید کریں گے تو اس انداز سے کریں گے کہ اگلا اُس خلوص کو محسوس کرے جو اس تنقید میں پوشیدہ ہے ۔اور خود کو سنوار لے ۔ انشاللہ ..
ڈاکٹر نگہت صاحبہ۔ جس خالق نے انسان کوتخلیق کیاتھا اس نے تو اس انسان کو زمین پر اپنا خلیفہ بنایا تھا۔ لیکن یہ اس انسان ہی کے ہاتھوں سے کاٹا ہوا شجر ہے کہ اس نے خود کو اتنا چھوٹا بنا لیا ہو اہے کہ خود اسے اپنا آپ بھی نظر نہیں آتا۔ ہم نے اپنی تمام اہلیتوں اور صلاحیتوں کو اپنا استحقاق سمجھا ہوا ہے۔ ایک لمحے کو یہ نہیں سوچتے کہ جس نے یہ سب کچھ دیا ہے وہ کسی بھی لمحے واپس بھی تو لے سکتا ہے۔ یہ بھی نہیں سوچتے کہ یہ لوگ جو ہسپتالوں میں پڑے ہیں انکا کیا کوئی قصور ہے؟ عظیم انسان رزیل بن گیا ہے اور طرفہ تماشا یہ ہے کہ کسی کے ہاتھوں نہیں خود اپنے ہاتھوں۔ چند روزہ اقتدار کے لیئے انسان کے ہاتھوں انسان کا قتل ہو رہا ہے۔ کسی کی تعریف کرتے ہوئے جیسے ہمارا جگر پھٹتا ہے۔ یاد رکھیں کسی کی جائز تعریف سے آپ ضائع کچھ نہیں کر رہے ہوتے بلکہ کچھ پا ہی رہے ہوتے ہیں اور تعریف وہی کرتا ہے جس کے اپنے اندر کچھ ہوتا ہے۔ ہاں تعریف اور خوشامد کے درمیان بہت باریک لائن ہوتی ہے
آپ نے جس انداز میں شاہین رضوی کی محبتوں میں لبریز شخصیت کی تعریف کی ہے یہ انکا حق ہے اور آپکی وسیع النظری اور وسیع القلبی۔
السلام علیکم
ارے واہ ! کیا خوب محبتیں بانٹی جا رہی ہیں ، بئی بہت خوب ، یہی تو وہ چیز ہے جو مجھے پر اُمید رکھتی ہے ، یہی تو وہ محبتیں ہیں جو بلاخر سرخرو ہونگی ، اور یہ متشدد مزاجی ہمارے اندروں رسوا ہو کر نکلے گی ۔ بہت خوب نگہت آپی ، واقعیک شاہین آپی ایسی ہی ہیں کہ اُن سے بے لوث اور بے غرض شفقتیں ملتی رہتی ہیں ، اور میں چونکہ شاہین آپی کے شہر میں ہی رہتا اِس لیے مجھے تو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ شاہین آپی اکثر مجھ پر بہت مہربان رہتی ہیں ، مجھے اُن کی شفقتیں سمیٹنے کا متعدد بار موقع ملا ہے ، اور ہاں نگہت آپی ، آپ کی غزل بھی لاجواب ہے ۔
آصف احمد بھٹی
Shaheen Rizvi is considered as of the prominent name in the field of poetry and literature in Pakistan and specifically in Kuwait. She always writes on the real life subjects and most of them deal with the contemporary societal issues and much closer to nature. Her selections of words are always attractive that makes her a unique and stylish writer which also capture the readers’ mind till end of the last sentence of her creations. Shaheen Rizvi is an ocean of poetry and her poetry has always been witnessed of her great talent. I feel proud that God has blessed Pakistan with such a sophisticated and artistic personality. I wish her all the best of luck and hope that she keeps on writing in the
.same way
Truly
Farhan Ali Shah
اسلام علیکم ساتھیو
بہت ہی عزیز بہن نگہت آپ کے تبصرے نے میرے دل کو موہ لیا ۔کاش سب بہوئیں آپ جیسی ہو جائیں جو اپنی ساس کی باتوں کو اس طرح عملی جامہ پہنا سکیں ،تو جتنی خوش قسمت آپ ہیں کہ آپ کو ایسی ساس ملیں تو میں اُن کی قسمت پر بھی رشک کرنے میں حق با جانب ہوں کہ انہیں آپ جیسی بہو ملی جس نے ان کی باتوں کو سونے میں تول دیا ۔
کہیں ایک بات پڑھی تھی پوری یاد نہیں رہی اگر کسی کو یاد ہے یا پتہ ہے تو تصیح کر دیں ایک کہاوت ہے کہ ،
سیکھ دے وا کو جو سیکھ سہائے ،،
تو بات یہ ہے کہ سیکھ بھی ایسے لوگ ہی قبول کرتے ہیں جنہیں خود کو سنوارنے میں دلچسپی ہوتی ہے ،اور اسی لئے میں اپنے دل کی بات بلا جھجک عالمی اخبار میں لکھتی ہوں کہ مجھے اس پر بہت جیسے اپنی سوچ سے متفق مل جاتے ہیں ،جو اور اچھائی کی طرف بڑھنے میں معاون ہوتے ہیں ،۔یہ ایک نعمت ہے جسے صرف وہ لوگ سمجھ سکتے ہیں جو خود کو سنوارنے کی جد و جہد میں لگے ہوئے ہیں کہ واقعئی ایک لمحہ زندگی کو بدل دیتا ہے ،جیسا کہ آپ نے کہا ۔
نہیں جانتی آپا ہمیں ذعم کس بات کا ہے .. اپنی زہانت کا جس کا پل بھر کا بھروسہ نہیں .. آپ کبھی dementia کے مریض دیکھیں .. سب پڑھے لکھے اور قابل .. آپ کو اپنے کم عمری اور خوبصورتی پر ناز ہے . تو آیئے میرے ساتھ ایک بار کینسر وارڈ اور مینٹل ہوسپٹل آ کر دیکھیں .. اور دیکھیں کہ رب کی حکومت کیسی ہے جس میں کسی کوپر مارنے کی مجال نہیں .. بس آپا ہم تو بقول بابا کے اپنے اللہ کی رحمانیت کا بھی امتحان لینے والے لوگ ہیں …
یہ خاصیت جب ہی پیدا ہوتی ہے جب ہم خود کو مکمل سمجھتے ہیں کہ ہم میں تو کوئی کھوٹ ہی نہیں ،بس دوسروں کے کھوٹ تلاش کرتے رہتے ہیں اور اپنا وہ وقت ضائع کر دیتے ہیں جو ہم خود کو سنوارنے میں لگا سکتے تھے ۔پہلے خود کو سنواریں پھر دوسروں کو سنوارنے کی کوشش کریں اور جس در سے چاہیں جنت میں داخل ہو جائیں کہ مالکَ کُل نے سب سے پہلے حُسنِ خُلق کا حکم دیا ہے ۔
اللہ ہم سب کو صحیح سوچنے ،صحیح سمجھنے اور اچھی باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین
آپ سب ساتھیوں کے لئے میری بے شمار دعائیں ۔
عالم آرا
وینکور
Jan-e-Brother (Shaheen Rizvi)
Agar Koi yeh kehta hay kay MAA ka naiem ul badal nahi tou main us say uljh jata hon, kehta hoon kay Maa ka naiem ul badal hota haay aur who ek Apni hasti main chuppa sara ka sara pyre lutanay wali hasti meri benhan shaheen rizvi ho sakti hay…..Ji han main hi wou Khush nasib Bhai hoon kay jisya maa ka sath sath had say ziada pyre lutati behan ki duain milti hain
Sukh, Chain , Kushi, ki har har ghari meri behan aur us kay jeewan main aanay walay Pur Musarat lamhoon kay liay
Kia likhooon kay lafz meri girift say nikal chukay hain. Bus sirf ek lafz deemagh main ghoomta hay meri jan say ziada pyri behan Shaheen Rizvi, aur kuch nahi….
Ap ak apna Bhai (SAFDAR RAZA)
پڑھ کر بےپناہ مسرت ہوئی ۔اپنے جزبات کا اظہار اپنے ہی ایک شعر سے کر رہا ہوں۔۔۔۔۔محبّت کر کے دیکھو اپنے لوگوں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ وہ خوشبو ہے جس سے گھر مہکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔عامر قدوائی
ڈاکٹرنگہت نسیم اور شاھین رضوی کی تحریری گفتگو اور اُس پر دوسرے حضرات کے تبصرے پڑھ کر بے پناہ خوشی ہوی۔خُدا کرے یہ مُحپّتیں یوں ہی قائم رہیں اور زندگی ہنستی گاتی ہوی اپنی منزل کی طرف گامزن رہے۔آمین۔ م
محبّت کر کے دیکھو اپنے لوگوں سے
یہ وہ خُوشبو ہے جس سے گھر مہکتا ہے
عامر قدوائ
برادر صفدر رضا اورفرحان علی شاہ. عالمی اخبار کے بلاگ میں آپ احباب کو خوش آمدید اور مجھے خوب علم ہے کہ یہ بھی فقط شاہین رضوی کی وجہ سے ہے کہ آپ لوگ یہاں تشریف لائے. دل یہی چاہتا ہے کہ جب بھی وقت ملے اس فکری صفحے پر تشریف لاتے رہیں.ویسے یاد رہے کہ کسی بھی کام کے لیئے وقت نکالنا پڑتا ہے.
ایک بات ضرور عرض کرنا چاہتا ہوں اور وہ اصولی اور پالیسی کی بات ہے کہ ہم عالمی اخبار میں انگریزی یا پھر نام نہاد رومن کو قطعی فروغ دینے کے حق میں نہیں.الا صورت حال ناگزیر ہو جیسے آپ احباب کے مسلے میں نظر آ رہی ہے.
پہلی بار انگریزی میں لکھنے کی رعایت بھی صرف شاہین رضوی کی وجہ سے مل رہی ہے. اب یہ سوال نہ کیجئے گا کہ کمپیوٹر میں اردو کیسے لکھی جاتی ہے اور کم از کم اتنی پیاری شاہین رضوی کے اتنے پیارے بھائی صفدر رضا سے تو یہ سوال میں سننے کا ہی نہیں. یہ صفدر رضا وہ ہیں جنکی وجہ سے شاہین مجھے ہمیشہ صفدر رضا ہمدانی لکھتی رہی ہیں اور مجھے اچھا اس لیئے لگتا تھا کہ اردو ادب کا بہت قد آور نام رضا ھمدانی میرے ماموں تھے.
آپ دونوں بھائیوں کی بلاگ میں آمد کا ایک بار پھر شکریہ
برادر عامر قدوائی آپ عالم اخبار کے بلاگ میں تشریف لائے بتصدق محترمہ شاہین رضوی. ہم سبکی جانب سے خوش آمدید
دوسرا شکریہ اس بات کا کہ آپ نے اردو میں لکھا.یہ اردو پر کوئی احسان نہیں لکہ اپنی ہی تہذیبی اور فکری بقا ہے.
آپکا شعر بہت خوب ہے.جوابی شعر ملاحظہ کیجئے
محبت کر کے دیکھا ہے ہمیں ہے تجربہ اس کا
کہ بام و در ہمارے گھر کے برسوں سے مہکتے ہیں
…..
ہماری بزم میں آئے ہیں عامر شکریہ اُنکا
جو اک شاہین رضوی کے لیئے اتنا چہکتے ہیں
السلام علیکم
محترم برادر صفدر رضا صاحب اورفرحان علی شاہ. صاحب ، میری طرف سے بھی آپ دونوں احباب کو عالمی اخبار پر خوش آمدید ۔
اُمید ہے اب آپ دونوں بھی یہاں آتے جاتے رہینگے ۔
آصف احمد بھٹی
میں شاہین رضوی صاحبہ اور انکے بھائی جناب صفدر رضا رضوی صاحب کو مبارکباد کا مستحق سمجھتا ہوں کہ وہ دونوں ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ اور عالمی اخبار کے اربابِ اختیار کے اور تمام بلاگ نویسوں اور مبصروں کی دعائیں لے رہے ہیں ۔
ایں سعادت بزور بازو نیست
تانہ بخشد خدائے بخشندہ
اللہ عالمی اخبار کی اس انجمن کو ہمیشہ خوش رکھے اوراس کے ارکان کو ایک دوسرے کی دعائیں لینا نصیب کرے : آمین
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
اسلام علیکم
رومن اردو میں لکھنے کی تقصیر کو درگذر فرما دیں۔۔۔ انشا اللہ آیئندہ آپ کو کبھی شکایت نیہں ھوگی
میں بھی عالمی اخبار کا ایک خاموش قاری ھوں ۔ کبھی کبھی اس مجلس میں انتہائ خاموشی سے آخری نشتوں پر آکر بیھٹہ جاتا ھوں
میرے لیے بہت آنر کی بات ھے میری ھمشیرہ کے لیے عالمی اخبار کے وسیع القلب احباب نے محبتوں کی بارش کی
میں ان کے بارے میں بہت کچھہ کہنا چاھتا ھوں
مگر ان کے بارے میں لکھنے کے لیے تو مجھے صدیوں درکار ھیں
انسان کبھی ماں اور ماں جیسی شخصیت
کے بارے مین کچھ لکھ سکتا ہے کیا؟
صفدر بھائی سلامت رہیں .. آپ کی آمد کتنی خوشگوار ہے یہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے … ہم آپ سے اس دن سے واقف ہیں جس دن سے شاہین ہماری فیملی کا ایک حصہ ہوئی ہیں ..اور اس دن سے جب سے وہ بابا کو صفدر رضا ہمدانی کہتی ہے .. بابا کو اتنا اچھا لگتا ہے شاہین کا ان کو اس نام سے لکھنا .. کہ کبھی انہوں نے شاہین کو محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ ان کا نام صفدر علی ہمدانی ہے .. شاہین کی محبتوں میں گندھی فطرت بقول بابا کے پرسکوں نیک روح اس دنیا میں نایاب ہے … اللہ اسے نظر بد سے بچائے اور اپنی خاص رحمتوں میں رکھے ..آمین .. صفدر بھائی میری تمنا ہے کہ آپ اسی طرح سے اپنی موجودگی سے ہمارا حوصلہ بڑھاتے رہیں … ایک بار پھر جی آیا نوں ..
بھائی عامر قدوائ اور فرحان علی شاہ .. آپ کو خوش آمدید .. امید ہے کہ آئیندہ دنوں میں آپ دونوں کی شرکت سے عالمی اخبار کی بلاگ فیملی محروم نہیں رہے گی .. تبصروں کا بہت بہت شکریہ … سلامت رہیں
بھائی صفدر رضا ھمٰدانی.خوش ہوں کہ اپ نے اردو رسم الخط میں لکھا.میرا سیروں خون بڑھ گیا ہے. بس اب اس مھفل سے جانا نہیں. اور یہ جو لوگ آخری نشستوں پہ بیٹھتے ہیں یہی تو آگے بیٹھے ہوئے سب پہ نظر رکھتے ہیں. میں خوش ہوں کہ آپ نے صفدر اور رضا دونوں ناموں کی لاج رکھی. خوش رہیں.آپ خوش بخت ہیں کہ شاہین کے بھائی ہیں کہ ایسی بہنیں سب بھائیوں کو میسر نہیں آتیں. ایک ایسی آسودہ روح جو یقین اور سکون کی دولت سے مالا مال ہے.
محترمہ بہن نکہت صاحبہ ! محترمہ بہن شاہین رضوی صاحبہ !
بات تو ہے آپ دونوں کے درمیان، لیکن اتنی خوبصورت اور اتنی پاکیزہ بات ہے کہ لوگ کھنچے چلے آ رہے ہیں
بھائی صفدر رضا صاحب اور محترم فرحان علی شاہ صاحب اور بھائی عامر قدوائ صاحب ۔ ۔ ۔
میں نے ایک ہی بلاگ میں اتنے نئے چہرے پہلے کبھی نہیں دیکھے
ماشاء اللہ، چشم بد دور
شاہین بہن کے تبصروں سے میں بیحد مرعوب ہوں۔ انکے تبصرے objective اور To the point ہوتے ہیں جو حقیقت پسندی کی بہترین مثال ہیں۔ میں معذرت خواہ ہوں کے قصدِ سفر کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں دے پایا۔
صفدر۔رضا صاحب ،
” میں بھی عالمی اخبار کا ایک خاموش قاری ھوں “
محترمہ شاہین رضوی جیسی ہستی کا بھائی اور خاموش قاری ؟ اُف یہ تضاد ، اللہ اللہ !
” کبھی کبھی اس مجلس میں انتہائ خاموشی سے آخری نشتوں پر آکر بیھٹہ جاتا ھوں “
بھیا نہ یہ محفل خاموش لوگوں کی ہے اور نہ یہاں خاموشی کسی کو پسند ہے اور ’ بیک بنچرز‘ تو سب سے پہلے تاڑ لئے جاتے ہیں لہذا ’مشتری ہشیار باش ‘ !
ڈاکٹر صاحبہ کا اپنی عزیز دوست کو نذرانہء عقیدت بہت مثالی اور قابل فخر ہے ۔
گرامی قدر دوستوں اللہ پاک اپ سب کو اپنے حفظ و اماں میں رکھے آمین میری عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ان کے قہم میں اتنی تاثیر ھے کہ ھر کوئ
انکی پر التفات محبت کے خمیر سے گندھی ھوي شخصیت اور
ان کے اخلاص کا گرویدہ ھوجاتاھے۔ جن کی کوشش ھوتی ھے کہ
جو بھی لکھنا وہ محبت کی انمول خوشبو میں بسا کر لکھنا
میں نام بنام آپ سب کی شکر گذار کہ اتنے خلوص سے میرے بہت عزیز اور دلارے بھائ صفدر رضا رضوی کا اتنا پر تپاک خیرمقدم کیا ۔
فرحان امجد کو ابھی اردو میں لکھنے کے لےیے بہت مشق کی ضرورت ھے۔ اسی لیے وہ تھوڑی تیاری کے بعد ھی ائینگۓ
ڈاکٹر عامر قدوائ صاحب کویت مین مقیم ھیں اور لکھنو سے ایک اردو ماھنامہ لبیک بھی جاری کرتے ھیں اس کی مسلسل اشاعت کا 13 واں سال ھے معروف شاعر ھیں اکثر عالمی اخبار میں آتے ھیں اردو کی ترقی اور ترویج کے لیے بہت کام کر رھے ھیں کئ کتابوں کے مصنف بھی ھیں
مولا آپ سب کو سلامت رکھے امین ثم امین
جناب جاوید کیانی صاحب میں اور صفدررضارضوی اکثر اس علمی مجلس میں خاموشی سے اکر آخری نشتوں پر آکر بیٹہ جاتے ھیں۔ دعا کرتے ھیں کہ ھم دونوں بہن بھائ آپ صاحبان علم کی صحبتوں سے فیض یاب ھوسکیں
محترم منظور قاضی صاحب آپ کی دعا پر آمیں کہتی ھوں اللہ پاک اپ کو ھمیشہ اپنے حفظ و اماں میں رکھے آمین
جنہاب ظفر جعفری صاحب اور میرے بہت عزيز بھائ عبدالمناف آپ لوگ ھمیشہ حوصلہ بلند کرتے ھیں
عزیز اور قابل صد احترام بہن عالم اراء آپ اپنے محاسن و افکار سے ھمیشہ مجھے
بہت متاثر کرتی ھیں ۔ سلامت رھیں
اس قریہ گل ریز میں ھر شخص ھے خوشبو
تھک جاوگے کس کس کو گرفتار کروگۓ
واہ صفدر بھائ جواب میں کیا خوب اشعار کہے ہیں آپ نے۔ تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ شاعر بھی ہییں۔ میں شاھین رضوی کا بے پناہ مشکورو ممنون ھوں کہ انھوں نے عالمی اخبار کا پتہ دیا اور بلاگ کے ذریعے آپ جیسے خوبصورت دل رکھنے والے اور باہنر لوگوں سے متعارف ھونے کا موقع فراہم کیا۔ شکریہ صدھزار شکریہ شاھین۔ اچھے لوگوں سے ملاقات ہوتی ھے تو طپیعت باغ باغ ھو جاتی ھے۔ شاھین سے میری پہلی ملاقات کویت کے ایک مشاعرے میں ہوی اور مزاج میں ہم آھنگی کے باعث ھم اچھے دوست بن گئے۔ میرے والد مولانا عبدالسلام قدوائ ندوی مرحوم عالم دین تھے۔ میرا تعلق خاص لکھنؤ سے ھے۔ میری تعلیم جامعہ ملیہ اسلامیہ دھلی میں ھوی۔ کویت میں ایک ادبی تنظیم قائم کی ھے جسے انجمن تہذیب اردو کے نام سے جانا جاتا ھے۔ انجمن مختلف ادبی پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ھے۔ اردو کی ترویج و ترقی ھماری انجممن کی اوّلین ترجیح ھے۔ عامرقدوائ
عالمی اخبار کی انجمن میں نئےنئے دانشوروں کی شرکت پر انہیں خوش آمدید اور “ اے امدنت باعث ِ آبادی ء ما “ ِ
ایسے ہی مواقع پر کسی فلم کا یہ شعر یاد آتا ہے کہ :
“اس انجمن میں آپ کو آنا ہے بار بار
دیوار و در کو غور سے پہچان لیجئے “
فقط:
ایک مہمان مبصر
منظور قاضی
جرمنی سے