دو شمعیں ہو چکیں روشن

بہت مشکل ہوتا ھے اخبار نکالنا اور اس سے کہیں زیادہ مشکل ہوتا ہے اس معیار کو برقرار رکھنا جو اس کی
پہچان بنتا ہے ، اور اس سےکہیں زیادہ مشکل ہو جاتا ہے انٹرنیٹ پر اخبار کو سنبھالنا ، انٹرنیٹ کا اخبار ایک ٹی وی چینل کی طرح ہوتا ہے ، ہر وقت اور بروقت کے ساتھ ساتھ چوبیس گھنٹے تیار رہنا اور پھر اس دنیا میں جہاں ہر پل بدلتا ہے ، سورج غروب نہیں ہوتا ، اور اس گلوبل ولیج میں جہاں ہر گھر ایک دوسرے گھر سے جڑا ہوا ہے ، تبدیلی کی خبر ضروری نہیں بلکہ ضرورت بن چکی ہے ۔
عالمی اخبار ان تمام امور کو بحسن و خوبی چلا رہا ہے ، نگہت بہن ، صفدر ہمدانی ، شمس جیلانی ، زرقا مفتی اور امجد شیخ جیسے جید اصحاب کی زیر نگرانی چلنے والا یہ اخبار اس ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے جو نہ صرف خبروں بلکہ اردو ادب اور پاکستانی ثقافت کی پہچان ہے ، یہ ادارہ ابھی صرف دو سال کا ہے اور امید واثق ہے کہ دو سو سال بعد بھی اسکا نام صف اول کی ویب سائیٹس میں ہو گا ، جو انٹرنیٹ پر اردو کی پہچان ہیں۔
aalmi-akhbar-k-do-sall
میری دعائیں آپ سب دوستوں کے ساتھ ھیں ، اللہ اس ادارے کو پاکستان اور اردو کی پہچان بنائے آمین

Published by

اظہر الحق

I am Azhar!

5 thoughts on “دو شمعیں ہو چکیں روشن”

  1. “ اللہ اس ادارے کو پاکستان اور اردو کی پہچان بنائے آمین“
    ثمہ آمین ، یارب العالمین

  2. عزیز بھائ اظہر الحق سلامت رھیں

    دوشمعیں ھوگیں روشن

    یہ آفتاب و ماھتاب ھیں

    انکی پرسکون روشنی سے اردو کی گلوبل بستی میں کتنا اجالا ساپھیل گیا ھے

    ھم سب اپکی دعا پر امیں ثم امین کہہ رھے ھیں

    اللہ پاک اس ادارے کوپاکستان اور اردوکی پہچان بنادے امین ثم امین

  3. بھائی اظہر الحق.محبت،پیار اور انسیت یہ صرف محسوسات ہی نہیں بلکہ دکھائی بھی دینی چاہئیں انصاف کی طرح.اور آپ کے ہاں یہ دونوں عنصر موجود ہیں. مولائے کائنات آپکو صحت کاملہ عطا کرے.آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *