اپنے ساتھیوں کے شکریے جو لوح دل پر لکھے میں نے !

حیرت اس وقت ہوتی ہے جب کوئی یہ کہتا ہے کہ اپنوں اور دوستوں کا شکریہ کون ادا کرتا ہے ۔ جب کہ مجھے ہمیشہ ایسا لگا جیسے دوستوں سے زیادہ کسی اور کا حق ہوتا ہی نہیں کہ ممنون ہوا جائے جو اپنے وقت سے وقت نکال کر آُپ کے پاس آجاتے ہیں ، آپ کے ساتھ آپ کی غمی ،خوشی کو یادگار بنا جاتے ہیں اور ضرورتوں کے موسم میں پھولوں کی طرح کھل جاتے ہیں اور خوشبوں کی طرح لپٹ جاتے ہیں
راتوں میں دنوں جیسے
اندھیروں میں روشنیوں جیسے
دوریوں میں قربتوں جیسے
مزید پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

7 thoughts on “اپنے ساتھیوں کے شکریے جو لوح دل پر لکھے میں نے !”

  1. احباب کے فریبِ مُسل مُسل کے باوجود
    کھنچتا ہے دل خلوص کی آواز پرابھی
    قابل اجمیری

    دوستوں کے لطفِ پیہم نے وہاں پہنچادیا
    کوئ لفظِ دوست لیتا ہے تو گھبراتا ہوں میں
    جگر مراد آبادی

    احباب کی جب بات ہی نکلی ہے تو سُنئے
    احباب تو بس چند ہیں بیگانے بہت ہیں
    ظفر جعفری

  2. اسلام علیکم
    عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جو دوسروں کی کاوش کو سراہتے ہیں ۔
    سب سے پہلے شمس جیلانی بھائی کو ایوارڈ مبارک ۔یقیناََ میرے محترم بھائی اس کے حقدار ہیں ،بہت بہت مبارک ،اللہ شمس بھائی کو صحت اور زندگی عطا فرمائے اور ہم ان کے علم سے فیضیاب ہوتے رہیں ۔ آمین
    بہن نگہت میرے لئے آپ نے جس محبت کا اظہار کیا اس کے لئے تہہ دل سے آپ سب ہی کی شکر گزار ہوں ۔اور عالمی اخبار سے وابستگی کو اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں ۔
    میری دلی دعائیں عالمی ا خبار کی پوری ٹیم کے لئے جو اتنی محنت اور کاوش سے اس اخبار کو سجاتے ہیں ،
    بھائی ظفر جعفری نے جو اشعار لکھے بہت خوبصورت ہیں ۔
    دوستوں کے لطفِ پیہم نے وہاں پہنچادیا
    کوئ لفظِ دوست لیتا ہے تو گھبراتا ہوں میں
    جگر مراد آبادی

    احباب کی جب بات ہی نکلی ہے تو سُنئے
    احباب تو بس چند ہیں بیگانے بہت ہیں

    یقیناََ دوست اور اچھے دوست خوش قسمتوں کو ملتے ہیں ۔ان کی قدر کرنی چاہئے ۔
    اللہ آپ سب کو خوش و خرم رکھے ۔
    عالم آرا
    وینکور

  3. السلام علیکم
    واہ نگہت آپی بہت خوب ، بہت سے احباب سے پہلی بار تعارف ہوا ہے ، شکریہ ۔
    دو باتو ں نے البتہ دل بہت ہی زیادہ خوش کیا پہلی یہ کہ جناب محترم ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب کو عالمی اخبار کی جانب سے پہلا ’’ مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ دیا جا رہا ہے ۔ اور دوسری یہ کہ پیاری بہن شاہین آپی کو کویت کے لیے عالمی اخبار کا ’’ بیورو چیف ‘‘ بنایا جا رہا ہے ۔
    ’’ مصطفیٰ علی ہمدانی ایوارڈ‘‘ کے پہلے فاتح اور ہم سب کے استاد جناب محترم ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب کو میری طرف سے بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔
    اور شاہین آپی کو نئی ذمہ دار کے بہت بہت مبارک باد قبول ہو ۔
    آصف احمد بھٹی

  4. اسلام علیکم ساتھیو
    پیاری بہن شاھین کو میری طرف سے بھی بے حد مبارکباد ۔
    اللہ تمہیں ہر قدم پر کامیاببی نصیب کرے ۔آمین
    عالم آرا وینکور

  5. میری خوش فکر خوش اندام خوش قامت اور خوش خیال خوش اطوار، خوش مزاج خوش عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو،محبتوں کو تمھاری سلا م کرتی ھوں

    آج صبح جب میں آفس جارھی تھی تو آصف بھائ کا فون اگیا اور انھوں نے مجھے کہا کہ بہت مبارک ھو۔ میں کیونکہ اس وقت کسی اور ھی دنیا میں تھی تو میں نے بے خیالی میں پوجھا باھئ کس بات کی مبارک باد ۔ انھون نے کہا کہ اپ کو عالمی اخبارکی طرف سے منصب عطا کیا گیا ھے۔ میں تو ایک دم ھی خاموش ھوگی خاموشی کی چادر آوڑھے یہی سوچ رھی ھوں کہ دنیا میں اتنے مخلص اور اتنے فرآخ دل لوگ بھی ھیں جو ایک گم نام ملگجے اندھیرے میں بیھٹی کم قلم اور کم فہم مخلوق کو ایک دم اتنے اھم منصب پر فائز کردیتے ھیں۔ میں تو یہی دیکھا کہ کوئ آگے بڑھ رھا ھوتا ھےتو لوگ اس کے قلمی سفر کو مشکل بنا دیتے ھیں
    اپ لوگ تو ھر ایک کی حوصلہ افزائ کرتے ھیں۔
    اعلی ادبی معیار کا حامل عالمی اخبار جہاں ادب اور صحافت کے شہسوار ایک عظیم تر مقصد کے لیے کام کر رھے ھیں ۔ ان روشن چہرے والے روشن دماغ منفرد اور بے مثال حق اور سچائ کو فروغ دینے والے لوگوں کو عالمی آخبار کی دوسری سالگرہ بہت بہت مبارک ھو۔ میرا کمپیوٹر باربار ڑسکنکٹ ھورھا ھے یہ چند حرف بھی تقریبا ایک گھنٹے میں لکھے گۓ ھیں ۔

    میں آپ سب کی محبت اور اس اعتماد کے لیے آپ سب کی بہت ممنون ومشکور ھوں

    میری طرف سے عالمی اخبار کی جانب سے عالمی آخبار کی معروف ادبی شخصیت جو ترسیل علم سے مجھہ جیسے تشنگان علم کی تشفی کرتے ھیں مصطفی ھمدانی ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت بہت مبارک باد پیش کرتی ھوں آپ سب کا سب سے بڑا ایوارڈ تو دینا بھر میں اردو سے محبت کرنے لوگوں کی بے لوث محبت ھے

    اور میں

  6. رات کے اس پہر میں گم سمبیھٹی سوچ رھی ھوں کہ اپنے ان مخلص اور بے لوث دوستوں کا شکریہ کیسے ادا کروں۔

    آصف بھائ اللہ پاک تم پر ھمیشہ ااپنا خاص کرم و عطا جاری رکھے

    عزيز بہن عالم اراء سلامت ریھں آپکی مہرو محبت کے خمیر سے کندھی پر التفات شحصیت اور اپکے قلم سے نکلے سحرانگیزجملوں نے میری 12 گھنٹے کی تھکن اتاردی ھے۔
    دعا کریں کہ عالمی اخبار کے میرکارواں محترم المقام جناب صفدرعلی ھمدانی صاحب اور ھم سب کی بہت عزيز اور قابل صداحترام بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کے اعتماد پر پوری اتر سکوں۔

    حق وصداقت کے اس سفر میں آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کو بڑے تحمل سے برداشت کرنے والے دوستوں کو عالمی اخبار کی دوسری سالگرہ بہت مبارک ھو

    عزم وھمت مسلسل محنت لگن اخلاص حق گوئ اور سچ بیانی کے گل بوٹوں سے سجی اس عظیم علمی ، ادبی ،ادارے کو فراخ دلی تحمل ایثاراور،روشن دماغ ،روشن ضمیر جذب وجنون سے کام کرنے والے صاصبان علم پر اللہ تعالی اور مولا کا خاص کرم ھےاور انشا اللہ ھمیشہ رھے گا۔

    سربیچ کر متاع دل وجاں خریدنا
    سودا ھے وہ کہ جس میں خسارہ نیہں کوئ

    ایک پھر سب کو بہت بہت مبارک باد

  7. عالمی اخبار کے دو سالہ جشن کے موقع پر انتظامیہ کے دونوں فیصلے ، یعنی جناب شمس جیلانی صاحب کے لئے مصطفٰے علی ہمدانی ایوارڈ اور محترمہ شاہین رضوی صاحبہ کی بیورو چیف برائے کویت کی نامزدگی ، انتہائی اہم ، بروقت ، احسن اور جوہر شناسی کی اعلٰی مثال ہیں ، جس کے لئے میں عالمی اخبار کی انتظامیہ ، جناب شمس جیلانی صاحب اور محترمہ شاہین رضوی صاحبہ کو دل کی گہراہیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خوشیوں کا یہ سفر عالمی اخبار کے تیسرے اور آئیندہ آنے والے کئی سالوں میں جاری رہے ، آمین ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *