آج کل مجھے پرانی پاکستانی فلموں کا دورہ پڑ گیا ھے ، مگر جتنی فلمیں دیکھتا ہوں غصھ ھے کھ بڑھتا ہی جاتا ہے ، کبھی اس بات پر کھ یھ پہلے کیوں نہیں دیکھیں اور دوسرا اس پر غصہ کہ یہ کونسا پاکستان تھا ، جس میں وحید مراد، نرالا ، اسلم پرویز ، روزینھ ، زیبا اور شمیم آراء جیسے فنکار تھے ، احمد رشدی ، مالا ، مہدی حسن ، نور جہاں جیسی آوازیں تھیں ، سہیل رانا ، بابا چشتی ، فیروز نظامی ، اور کریم شھاب الدین جیسے موسیقار تھے ۔ مسرور انور ، سرور بارہ بنکوی اور جانے کتنے ہی ایسے لکھنے والے تھے ، اور کیا فلمیں تھیں ، موسیقار ، کوئیل ، پاٹے خان ، ارمان ، اک نگینھ ، ہل اسٹیشن ، دوراھا ، بہن بھائی ، کبڑا عاشق ۔ ۔ ۔ ۔ اف اف اف ۔ ۔ ۔ یھ کیا تھا کیسا زمانھ تھا ، جب دل کو چھو جانے والی کہانیاًں بنتیں تھیں ۔ ۔ ۔۔ اور کراچی ۔۔۔۔۔۔ جیسے دبئی تھا اور لاھور جیسے روم ، مری جیسے سوئزرلینڈ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا کیا کہوں کیسے زمانے میں تھا یھ سب ۔ ۔۔
مگر میں آج حقیقی دنیا میں ھوں ، آج کا پاکستان میرے سامنے ھے ، جس میں چینلز کی بھرمار ھے ، فلمیں ، ڈرامے ، سٹ کامز ، رائیلٹی شو اور جانے کیا کیا ، آج رنگوں کی چکا چوند ہے ، آوازوں میں ڈولبی اسٹیریو اور سراؤنڈ وائس جیسی حقیقی آواز ھے ، مگر نھ تو وہ رنگ ھے نھ وہ آھنگ ، وہ کالی (بلیک اینڈ وائٹ) فلمیں ، جنکے رنگ آنکھوں سے ہٹتے ھی نھیں ، آنکھیں بند کرتا ھوں ، رم جھم رم جھم پڑے پھوار کی صدا آتی ھے ، اور جسم سارا بھیگ جاتا ھے ، پھر مینوں رب دی سو تیرے نال پیار ھو گیا اے چنا سچی مچی ، کی صدا ھو یا پھر سلیم رضا کی جان بہاراں کی ندا ، کوکو کورینا ہر پکنک پر گایا جانے والا گیت ھو یا پھر اکیلے نھ جانا اور کبھی تو تم کو یاد آئیں گی کی مدھر تانیں ، ھمیں وہ پرانی ٹیکنالوجی نئی ٹیکنالوجی سے کئی گنا بہتر لگتی ھے ۔ فلم کا ھر منظر بلیک اینڈ وائیٹ ھونے کے باوجود ، کلر نظر آتا ھے ، مونو ریکارڈنگ بھی اسٹیریو سے بڑھ کر لگتی ھے ، آخر ایسا کیوں ہے ؟
میں پوچھتا رہا ہوں ہر ایک سے ، کھ تم کہتے ہو کھ ہر آنے والا زمانے پچھلے زمانے سے برا ہوتا ہے ، مگر میں کیا کروں ، مجھے یقین نہیں ، کھ میرے اللھ کا فرمانا میرے سامنے کھ زمانے کو برا نھ کہو کھ زمانھ میں ھوں ،میرے پسندیدہ مصنف ابن صفی اپنے ایک ناول “پیاسا سمندر“ میں لکھتے ہیں ، (شاید یھ اقتباس پڑھنے سے کسی کے ذھن می تبدیلی آئے اور سمجھے کھ قدرت اس سے کیا چاہتی ہے )
“آدمی کتنا پیاسا ہے ، اور کس طرح اسکی پیاس بڑھتی رہتی ہے ، اور کس طرح وہ خوارج میں اپنے لئے تسکین اور آسودگی تلاش کرتا ہے ، مگر کیا کبھی بھی اسے تسکین نصیب ھوتی ہے ؟ کبھی آسودگی ملتی ہے ؟ ، مگر وھ بالکل کسی سمندر ھی کی موج در موج آگے بڑھتا چلا جاتا ھے ، کبھی چٹانوں کو کاٹتا ہے ، کبھی پہاڑوں میں رخنے کر کے انکے پرخچے اڑا دیتا ھے ، اپنی بے چینی کی وجھ وہ خود ہے ، اور اپنی تسکین کا سامان بھی اپنے دامن میں رکھتا ہے ، مگر وہ دوسروں کی پیاس تو بجھا دیتا ھے ، خود اپنی پیاس بجھانے کا سلیقھ نہیں رکھتا ۔ ۔۔ ۔ تم اسے پیاسا سمندر کھ سکتی ہو بے بی ۔ ۔ ۔ ۔ جو پانی ھی پانی رکھنے کے باوجود بھی ازل سے پیاسا ہے ۔ ۔۔ ۔ اور اس وقت تک پیاسا رھے گا جب تک کھ اسے اپنا عرفان نھ ہو جائے ، لیکن اس میں ہزارہا سال لگیں گے ۔ ۔ ۔۔ ابھی تو بچوں کی طرح گھٹنوں چل رھا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ابھی تو چاند میں جانے کی باتیں کر رہا ہے ، اسکی ذھنیت اور سوجھ بوجھ اس بچے سے زیادہ نہیں ھے جو ماں کی گود میں چاند کے لئے ہمکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ وہ مصنوعی سیارے اڑا کر اس طرح خوش ہوتا ہے جیسے بچے صابون کے بلبلے اڑا کر مسرور ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور ایک دوسرے سے شرط بدلتے ھیں کھ دیکھیں کس کا بُلبلا دیر تک فنا نہیں ہوتا ، اور پھر ایسے شیخیاں بگھارتے ھیں جیسے انہوں نے کوئی بہت بڑا کارنامھ انجام دیا ہو ، مگر بے بی ۔ ۔۔ ۔ چاند کا سفر آدمیت کی معراج نہیں ہے ۔ ۔ ۔ ۔ چاند کی باتیں تو ایسی ہی ہیں جیسے کوئی اپنے اصل کام سے اکتا جائے اور بیٹھ کر گنگنانا شروع کردے ۔ ۔ ۔۔
جانتی ہو آدمیت کی معراج کیا ہے ؟ ۔ ۔۔ ۔ آدمی کی معراج یھ ھے کھ آدمی خود اپنے ہی مسائل حل کر لے ۔ ۔ ۔ ۔ اگر اسنے مصنوعی سیارہ فضا میں پھینکنے کے بجائے سرطان کا کامیاب علاج دریافت کیا ہوتا تو میں سمجھتا کھ اب اسکے قدم اس راہ کی طرف اٹھ گئے ہیں جسکی انتہا اسکی معراج ہو گی ، اگر اسنے چاند تک پہنچنے کی اسکیم بنانے کی بجائے زمین کے ہنگامے کا پرامن طور پر فرو کرنے کا کوئی ذریعھ دریافت کر لیا ہوتا تو میں سمجھتا کھ اب یھ پیاسا نہیں رہے گا ، بلکھ خود کو بھی سیراب کرنے کی صلاحیت اس میں پیدا ہو چکی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ہزارہا سال چاہیں اس کے لئے شمی ہزار سال “
اور پھر اسی کا جواب بھی ابن صفی عمران کے منھ سے کہلواتے ہیں
“ویسے یھ بات اچھی طرح سمجھ لو کھ آدمیت کی معراج صرف حماقت ہے ۔ ۔ ۔ میں یھ بھی تسلیم کر سکتا ہوں کھ آدمی کو ابھی اپنا عرفان نہیں ہوا ، جس دن بھی ہوا وہ احمق ہو جائے گا ، اور یہی اسکی معراج کہلائے گی ۔ ۔ ۔ آدمی ازل سے ہی احمق رہا ہے ، اور وہ ابد تک انشااللہ احمق ہی رہے گا ، ویسے یہ اور بات ہے کھ اسے اپنا عرفان نھ ہو سکے ، احساس نہ ہو سکے کھ وہ احمق ہے ، اسلئے اچھی لڑکی زیادہ سے زیادہ احمق بننے کی کوشش کرو چاند خود ہی بوکھلا کر تمہاری چھت پر اتر آئے گا ۔
تمہیں وہ کہانی تو یاد ہی ہو گی کھ ایک بار ہمارے آباؤ اجداد تالاب میں چاند کا عکس دیکھ کر اس تک پہنچنے کے لئے ایک دوسرے کی دم پکڑ کر کسی درخت کے نیچے لٹکتے چلے گئے تھے اور کس طرح یک بیک اوپر والے بزرگ کے ہاتھوں سے درخت کی شاخ چھوٹ گئی تھی اور وہ سارے برگزیدہ حضرات ایک دوسرے کی دم پکڑے چاند تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے ، وہیں سے آدمیت کی معراج شروع ہوئی تھی ۔ ۔ ۔“
بات فلموں سے شروع ہوئی اور آدمیت کی معراج تک جا پہنچی ، ہماری قوم نے شاید اپنا عرفان حاصل کر لیا ہے ، ٹیکنیکلی بھی اور انسانیت کے حوالے سے بھی ۔ ۔ ۔ اور ہم بے شک اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، ایک دوسرے کی دم پکڑ کر چاند پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اب صرف انتظار ہے کھ کس کے ہاتھ سے شاخ چھوٹتی ہے یا دُم۔ ۔ ۔ ۔
میں اپنی اس تحریر کا اختتام ایک ہالی وڈ کی 1999 کی ایک فلم Glaxy Quist کے اس ڈائلاگ سے کروں گا جس میں جب ایلینز پوچھتے ہیں کھ اداکاری کسے کہتے ہیں ، تو وہ کہتے ہیں کھ دیکھو اداکاری یہ ہے کھ ہم جو ہوتے ہیں وہ نہیں کرتے اور جو کرتے ہیں وہ نہیں ہوتا ، تو ایلینز کی سمجھ میں میں بات نہیں آتی ، پوچھتے ہیں کھ یہ کیسے ممکن ہے ، ہم جھوٹ بولتے ہیں ، جھوٹ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ایلینز شاک ہوگئے ، جھوٹ ۔ ۔ ۔ تو جرم ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ہم جرم کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
شاید سچ ہی ہے ، ،، ، ، پرانی فلموں والے لوگ سچے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسلئے اچھے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اب ہم جھوٹے ہیں ۔۔ ۔ اور جھوٹ تو جرم ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔۔ اور اسی لئے اب لگتا ہے کہ پاکستان محمد علی کی طرح عوام کی عدالت میں کھڑا چیخ چیخ کر کھ رہا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
“جج صاحب میرے چالیس سال واپس کر دو ۔۔ ۔۔ ۔ ۔ میرے چالیس سال واپس کر دو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔“

واہ ..واہ .. کیا کہنے .. اظہر بھائی .. زندہ باد .. میں بھی چیخنے والی ہوں .. “جج صاحب میرے پاکستان کے چالیس سال واپس کر دو ۔۔ ۔۔ ۔ ۔ میرے چالیس سال واپس کر دو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔“
اظہر الحق بھائی ! ماشاء اللہ بہت خوبصورت تحریر ہے
ماضی کی کئی یادئیں تازہ کر دیں آپ نے، بے شک گزرا وقت کئی لحاظ سے بہتر ہی تھا، مگر آپ کا یہ ارشاد میں کچھ سمجھ نہ سکا کہ :
“اللھ کا فرمانا میرے سامنے کہ، زمانے کو برا نہ کہو کہ زمانہ میں ہوں”
اس قول کا کوئی حوالہ ازراہء کرم ضرور عنایت فرمائیے۔
اسلام علیکم بھائی اظہر الحق اور تمام ساتھیو ۔
خوبصورت بلاگ ہے ۔یقیناََ بہت توجہ حاصل کر ے گا ۔۔
آپ نے تو پھر بھی ہاتھ ہولا رکھا کہ صرف چالیس سال واپس مانگ رہے ہیں ۔یہاں تو لوگ لوٹی ہوئی دولت ۔لئے گئے قرضے تک لو ٹانے کے لئے تیار نہیں ۔یہ چالیس سال ؟؟؟
بھائی مجھے تو لگتا ہے آپ کی یہ درخواست ردی کی ٹوکری میں چلی جائیگی ۔کیونکہ ہمارے لوگ جو لے لیتے ہیں اس کی واپسی کی راہیں مٹا دیتے ہیں ،اس لئے کتنا ہی چیخو کتنا ہی چلاؤ ہاتھ کچھ نہیں آتا ۔
محترم بھائی پیچھے تو جتنا بھی دیکھیں آج سے اچھا ہی نظر آتا ہے ،نہ وہ فلمیں رہیں نہ وہ ڈرامے رہے اور نہ ہی وہ کردار رہے جو حال بناتے ہیں۔
یہ میں نے بھی کہیں پڑھا ہے کہ زمانے کو برا نہ کہو ۔کیونکہ زمانہ وقت ہے ۔اور وقت اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے ۔ہم اپنے کرداروں سے اسے خراب کرتے ہیں ۔اگر ہم ان تعلیمات پر عمل کرتے جن سے تقدیریں بدل جاتی ہیں تو شاید ہم یہ سب نہ لکھ رہے ہوتے جو آج لکھ رہے ہیں ۔انتہائی دکھی دل کے ساتھ لکھ رہی ہوں کہ ہم نے اپنی روایات اور اخلاقیات کو چھوڑ دیا اور چھوڑتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم اس دور میں آگئے ہیں کہ آپ چالیس سال واپس مانگتے ہیں اور شاید کچھ پچاس واپس مانگتے ہیں کچھ پچپن اور کچھ ساٹھ ۔
مگر کیا یہ کنگال لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں ؟ اور آپ مانگ کس سے رہے ہیں ؟
اُن سے جن کے کان بند ہیں ،آنکھیں بند ہیں صرف زبان چلتی ہے ۔اور اس سے جیتنا مشکل کام ہے ۔اللہ کرے آپ کی خواہش پوری ہو ۔
آپ سب کے لئے دعا گو ۔اللہ آپ کی جائز خواہشات کو پورا کرے ۔
عالم آرا
وینکور
اظہر الحق صاحب شائد ڈارون کے نظریے پر یقین رکھتے ہوئے یہ جملہ لکھ گئے ہیں کہ :
“ اور ہم بے شک اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، ایک دوسرے کی دم پکڑ کر چاند پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اب صرف انتظار ہے کھ کس کے ہاتھ سے شاخ چھوٹتی ہے یا دُم۔ ۔ ۔ ۔ “
انسانوں کی “دُم “ !!!!
۔۔۔۔۔۔۔
“کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی “
۔۔۔۔۔۔
فسوس کی بات یہ ہے کہ ایسی باتیں لکھنے پر “واہ واہ “ بھی مل جایا کرتی ہے ۔
منظور بھائی ہمارا مسلہ یہی ہے کہ اگر ایسی بات اسی انداز میں کسی بڑے مصنف یا مٍغربی لکھنے والے والے نے لکھی ہوتی تو آپ ہی نہیں آپ ہی جیسے کئی اور مبصر واہ اہ لکھتے .. اور اب یہی بات ہم ہی میں سے ایک غیر معروف نثر نگار نے لکھی ہے تو جن لوگوں نے انہیں واہ واہ لکھی ہے انہی کی دماغی صحت پر شعبہ کیا جا رہا ہے … کاش آپ خلیل جبران کی تخلیقات پڑھ سکتے جن کے ہاں ایسے ایسے نثر پارے ہیں کہ انہیں سمجھنے کے لئے ایک خاص دماغ کے ساتھ ساتھ ایک خاص مزاج کا ہونا ضروری ہے ..
منظور بھائی نثر نگاری ..شاعری کی طرح ہوتی ہے جہاں استعارات اور رمزوں سے کام لیا جاتا ہے .. جہاں منظر کشی کے لئے ایسی تراکیب استعمال کی جاتی ہیں کہ بات سخت ہو نرم لہجہ اختیار کیا جاتا ہے اور بات سمجھانی ہو تو ایسا ہی لہجہ اختیار کیا جاتا ہے .. نثر نگار بھی ایک شاعر کی طرح اپنی منفرد پہچان اور اپنا الگ طرز خیال رکھتا ہے … سو اگر آپ کو اظہر کی بات پسند نہیں آئی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہوں نے غلط تراکیب استعمال کی ہے …
دوسری مثال ایسے ہی ہے جنہیں کلاسیکل موسیقی کی نہ تو سمجھ ہو اور نا اس کو سمجھنے اور جاننے کا شوق ہو اور وہ بھری بزم میں کہہ دیں کہ بڑے غلام علی اور فتح علی خان کتنا بے سرا گاتے تھے … آج سے بس ایک بات سمجھ لیجئے کہ جیسے ہر شعر ہر کسی کے لئے نہیں ہوتا اسی طرح سے کہانی بھی ہر انسان کو پہنچانے کے لئے نہیں لکھی جاتی … دور مت جایئے .. سوچئے قران مجید جیسی کتاب کتنے لوگوں تک پہنچی ہے … اسے تو رب کائینات نے لکھا ہے اور ہر غلطی سے مبرا …. پھر اس کی زبان اور مضمون ہر ایک کو کیوں سمجھ نہیں آتا ….
ہم لکھنے والوں کی یہ سب سے بڑی بدنصیبی رہی ہے کہ ہم پر سب سے زیادہ وہ تنقید کرتے ہیں جنہوں نے خود تخلیق کی اذیت نہیں اٹھائی ہوتی …. میں سمجھتی ہوں اظہر ہی کیا ہمیں ہر اس نئے لکھنے والے کو کشادہ دلی سے رستہ دینا چاہئے اور بے وجہ تنقید سے اس کی رستوں کو کھوٹا نہیں کرنا چاہئے بلکہ شفقت بھری مثبت نتقید سے ان کی مدد کرنی چایئے .
بھئی اب جو ہو سو ہو. یں تو واہ واہ کہے بنا رہ نہیں سکتا. چاہے کسی قسم کا فتویٰ لگ جائے. میری واہ واہ تو دو گنا ہے ایک اظہر کے لیئے اور ایک ڈاکٹر نگہت صاحبہ کے لیئے.
اے اہل ایمان.یہی وجہ ہے کہ میں نقادوں کی نسل کو تسلیم ہی نہیں کرتا کیونکہ خاص طور پر اردو ادب میں ناقدین کی نوے فیصد سے زیادہ تعداد ایسی ہے جو اس صنف پر تمقید کرتی ہے جس صنف سے انکا کو ئی تخلیقی تعلق نہیں ہے. غزل کا نقاد ہو یا فلشن اور ڈرامے کا یا پھر مرثیے کا.اس نے خود تو ایسی صنف میں ایک شہ پارہ بھی تخلیق نہیں کیا ہوتا لیکن تنقید ایسی کرے گا جیسے یہ صنف ایجاد ہی اسی نے کی ہے.
شاعری ہو یا نثر نگاری.ان دونوں اصناف میں تشبیحات،استعارات اور تلمیحات کا ایک خاص کردار ہے. جہاں دُم کہا جائے گا تو وہ اس مرآد ہمیشہ بندر کی ہی دم نہیں ہے بلکہ یقین کریں میں نے دُم والے انسان بھی دیکھے ہیں اور بغیر دم کے بندر بھی.
افسانے کی دنیا میں تجریدی افسانہ ایک ایسی صنف ہے جسے اگر کوئی کم علم یا کوتاہ ذہن پڑّھ لے تو وہ افسانہ نگار کو پاگل قرار دیکر ڈاکٹر نگہت کے ہسپتال میں داخل کروا دے گا. لیکن دنیا بھر کے نثری ادب میں تجریدی افسانہ ایک بہت بڑی صنف ہے.
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ اور اس کی نائب مدیر صاحبہ نے اس بلاگ کو شایع تو کردیا جس کے آخر میں یہ حکم بھی موجود ہے کہ “ جواب لکھیں “ اور “ تبصرہ ارسال کریں “ ۔
مشکل یہ ہے کہ جب میں کسی کی اچھی تحریر پر “واہ واہ “ کہتا ہوں تو مجھ پر اور میری تحریر پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا مگر جب میں “ راست گوئی اور بے باکی“ سے کام لے کر کوئ تعمیری بات لکھتا ہوں تو یا تو اسکا جواب بجاے اسکے کہ بلاگ نویس د یتے ، اسکی حمایت اور وکالت کرنے والے مجھ پر خواہ مخواہ کے اعتراضات کرنا شروع کردیتے ہیں ۔
میرے تبصرے میں بلا گ نویس کی تحریرکی ایک بات پر مجھے تعجب ہوا جس کا اظہار میں نے اپنے تبصرے میں کیا ۔
مجھے امید تھی کہ بلاگ نویس صاحب خود میری تعمیری تحریر کا جواب دیتے مگر مشکل یہ ہے کہ “واہ واہ “ کی شور میں میرے تبصرے کا اصل مقصد فوت ہوگیا ۔
میں شاعری اور نثر نگاری میں جدت طرازی کی اہمیت کو مانتا ہوں مگر ایسی باتیں جو بالکل بے تکی سی ہوں ان کی نشاندہی کرنا چاہتاہوں۔۔
اگر عالمی اخبار کو میرا تبصرہ پسند نہ آئے اور درست نہ لگے تو اسے حسبِ معمول “ حذف “ کردیا کرے ۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔
۔ اگر میری راست گوئی اور بے باکی پر خود اس بلاگ کے مصنف کو کوئی اعتراض ہے تو میں اسے سننے کےلیے بے تاب ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننے نئے ابھرتے ہوئے ادیبوں اور شاعروں اور شاعرات کی ہمت افزائی ہم سب کا فرض ہے اور عالمی اخبار کی تاریخ گواہ ہے کہ میں یہ فریضہ نہایت ایمانداری سے انجا م دے رہا ہوں ، مگر کسی کی کسی تحریر میں کوئی خامی نظر آئے تو اس کو نظرانداز کرنا ، ایمانداری کے خلاف بھی ہے اور اس ادیب اورشاعر سے دشمنی بھی ۔
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
قاضی صاحب۔میں نے آپ پر تنقید نہیں کی نلکہ نقادوں پر تنقید کی ہے۔آپ اللہ نہ کرے نقاد تھوڑے ہیں۔ باقی رہی بات حق گوئی کی تو یہ تو آپکا طرہ امتیاز ہے،کون ظالم آپکی حق گوئی کے خلاف ہے۔انتظامیہ کو جب کوئی تحریر حذف جرنی ہوتی ہے وہ اسے خود کر دیتی ہے۔ یہ قابل حذف نہیں ہے۔ یہ بھی ملحوظ خاطر رہے کہ گفتگو ادب کے حوالے سے علمی اور فکری سطح پر ہو رہی ہے ذاتی سطح پر نہیں۔
سب سے پہلے تو بابا اور باجی دونوں کا شکریھ کھ ان کی حوصلھ افزائی نے ہمیشھ مجھے مزید لکھنے پر مجبور کیا ہے ، میں اس علمی دنیا میں ایک چھوٹا سا ذرہ ہوں ، میرا مطالعھ اتنا وسیع نہیں کھ میں بہت کچھ کہ سکوں ، جو پڑھا ہوتا ہے اسی کو بنیاد بنا کر لکھتا ہوں
اس بات کی معذرت کھ میں بروقت جواب نھ دے سکا، وجھ تھوڑی سی صحت کی ٹربل ہے
قاضی صاحب نے جس بات پر تنقید کی ہے ، ان سے گزارش ہے کہ یہ تحریر ایک بار پھر غور سے پڑھیں ، یھ الفاظ میرے نہیں ، میرے ملک کے ایک بہت بڑے مصنف اسرار ناروی المعروف ابن صفی کے ہیں ، یہ وہ ہی ابن صفی ہیں جنکی تحریریں انکی وفات کے تیس سال بعد بھی اسی ذوق و شوق سے پڑھی جاتیں ہیں جیسے انکی زندگی میں ، ان کا ایک شعر بار بار میرے ذھن میں گونجتا ہے جب بھی انکی کوئی بھی تحریر پڑھتا ہوں
جو کہ گئے وہ ہی اپنا فن ٹہرا اسرار
جو نہ کہ پائے جانے وہ کیا بات ہوتی
میں ڈارون کے نظریے پر یقین نہیں رکھتا ، اور نہ ہی ابن صفی رکھتے تھے ، اسکا ثبوت انکے شکرال والے ناول میں موجود ہے ، ایک اور بات جو یاد آئی کہ ڈارون نے اپنی کتنی ہی تحریروں میں لکھا ہے کہ اگر ٹرانزیشن دور کے فوسل دریافت نہ ہو سکے تو میری تھیوری غلط ہے ، یعنی ایسے کسی جانور کے جو آدھا موجودہ دور کا ہو اور آدھا قدیم دور کا ۔ ۔۔ ۔ لہذا یہ بحث فضول ہے
ایک دفعہ اقبال سے کسی نے انکے شعر کی تشریع مانگی تھی ، تو انہوں نے کہا اگر مجھے تشریع کرنی آتی ہوتی تو میں شعر کیوں کہتا ۔ ۔ ۔ ۔۔ بس ایسے ہی بات میری بات کی بھی ہے کہ میں شاید تحریر کی تشریع نہ کر سکوں (اب خدارہ مجھے یہ مت کہیے گا کہ میں خود کو اقبال کے ساتھ ملا رہا ہوں )
خیر مجھے خوشی ہوتی ہے کہ بجائے واہ واہ کے مجھے راستہ دیکھایا جائے ، کہ میرے جیسے اندھے کو تو ہر وقت سہارا چاہیے ، ایک اور بات جس کا پوچھا گیا ہے ، کہ “زمانے کو برا نہ کہو کہ زمانہ خدا ہے “ کا ریفرنس ، یہ اصل میں ایک حدیث ہے ، اسکا کچھ ریفرنس پیش کر رہا ہوں جو اس وقت مل سکا ہے ، اللہ میری لغزشوں کو معاف کرے (آمین)
میں اپنا تبصرہ ا بن صفی کے ہی اس کلام پر ختم کروں گا
راہِ طلب میں کون کسی کا ، اپنے بھی بیگانے ہیں
چاند سے مکھڑے رشکِ غزالاں سب جانے پہچانے ہیں
تنہائی سی تنہائی ہے ، کیسے کہیں ، کیسے سمجھائیں
چشم و لب و رخسار کی تہ میں روحوں کے ویرانے ہیں
اُف! یہ تلاشِ حسن و حقیقت کس جا ٹھہریں جائیں کہاں
صحنِ چمن میں پھول کھلے ہیں ، صحرا میں دیوانے ہیں
بلآخر تھک ہار کے یارو ! ہم نے بھی تسلیم کیا !
اپنی ذات سے عشق ہے سچا ، باقی سب افسانے ہیں
جی اپنی ذات سے عشق ہے سچا ، باقی سب افسانے ہیں
خیر حدیث کا ریفرنس درج ذیل ہے
صحیح بخاری -> کتاب الادب
باب : زمانہ کو برا کہنا منع ہے
تشریح : کیونکہ زمانہ خود کچھ نہیں کر سکتا ۔ جو کچھ کرتا ہے وہ اللہ ہی کرتا ہے تو زمانہ کو برا کہنا گویا اللہ پاک ہی کو برا کہنا ہے۔ اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ جھٹ کہہ بیٹھتے ہیں کہ زمانہ برا ہے ایسا کہنے سے پر ہیز کرنا چاہیے ۔
حدیث نمبر : 6181
حدثنا يحيى بن بكير، حدثنا الليث، عن يونس، عن ابن شهاب، أخبرني أبو سلمة، قال قال أبو هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ” قال الله يسب بنو آدم الدهر، وأنا الدهر، بيدي الليل والنهار ”.
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، ان سے یونس نے بیان کیا ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، انہیں ابو سلمہ نے خبردی ، انہوں نے کہا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان زمانہ کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں ، میرے ہی ہاتھ میں رات اور دن ہیں
حدیث نمبر : 6182
حدثنا عياش بن الوليد، حدثنا عبد الأعلى، حدثنا معمر، عن الزهري، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ” لا تسموا العنب الكرم، ولا تقولوا خيبة الدهر. فإن الله هو الدهر ”.
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالاعلیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے معمر نے بیان کیا ، ان سے زہری نے ، ان سے ابو سلمہ نے اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، انگور عنب کو ” کرم “ نہ کہو اور یہ نہ کہو کہ ہائے زمانہ کی نامرادی ۔ کیونکہ زمانہ تو اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔
عرب لوگ اسے کرم اس لئے کہتے کہ ان کے خیال میں شراب نوشی سے سخاوت اور بزرگی پیدا ہوتی تھی اسی لئے یہ لفظ اس طور پر استعمال کرنا منع قرار پایا۔
السلام علیکم
محترم اظہر صاحب ، موجودہ زمانے میں ہم کئی اہم چیزوں سے دستبردار ہو چکے ہیں ، آج سے کچھ سال پہلے کے ( پی ٹی وی کے ) ڈرامے اور آج کے ڈرامے دیکھ لیجئے آپ کو فرق محسوس ہو جائے گا ، وہی فنکار ہیں جو آج سے پندرہ سال پہلے کام کرتے تھے کم و بیش وہی لکھنے والے ہیں جو پہلے لکھتے تھے البتہ ڈاریکشن کے شعبہ میں کافی تعداد میں نئے لوگ آگئے ہیں ، فن و ادب کی کون کون سی صنف ہے جس میں اب اصل اور سچے فنکار رہے ہیں ، ہر طرف تو قبضہ گروپ کا راج ہے ، اسٹیج جو کہ اصل فنکاروں کی جگہ تھی آج وہاں بھانڈ اور میراثیوں کا قبضہ ہے ، آج اسٹیج ڈراموں میں کیا کیا لچر اور بیہودہ باتیں اور حرکتیں نہیں ہوتی اور یہ سب پبلک ڈیمانڈ پر ہوتا ہے ، موسیقی کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اُس نے مجھ جیسوں کو موسیقی سے ہی دور کر دیا ہے ، فن اور ثقافت کے نام پر کیا کیا بیہودگی نہیں ہو رہی ہے اور یہ ہم سب کے سامنے ہے ، مگر ! ! ہم لوگ بے حسی سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں اگر کچھ کریں بھی تو زیادہ سے زیادہ خود اور اپنے گھر والوں کو اِس سب سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ، کچھ دن پہلے محترمہ مریم گیلانی کا ایک کالم پڑھا تھا جس میں محترمہ نے ’’ جاز ‘‘ کے ایک اشتہار کی طرف توجہ دلائی تھی جس میں دو لڑکے ایک لڑکی کا پیچھا کر رہے ہیں اُسے معتدد ترغیبات دیتے ہیں مگر لڑکی توجہ نہیں کرتی اچانک ایک لڑکا کہتا ہے ’’ میں تم سے چوبیس گھنٹے رات دن فون پر بات کرونگا ‘‘ اور لڑکی چونک کر رک جاتی ہے اور ، ، ، ، ،
محترمہ نے سوال کیا کہ کیا ہماری غیرت یہ گوارہ کرتی ہے کہ کوئی لڑکا ہماری بہن ، بیٹی ، یا گھر کی کسی بھی خاتون کو فون کرے ، یقینا نہیں ، مگر ہم لوگ روز یہ اور اِس قسم کے اشتہارات دیکھتے ہیں اور بس دیکھتے ہیں ، کیا ہماری بیٹیاں اور اُنکی غیرت اتنی ازراں ہو گئی ہے ؟ چالیس سال نہ سہی مگر ہمیں یقینا اپنے پچھلے پندرہ سال واپس چاہیے ۔ مگر کس سے مانگیں ، محمد علی صاحب تو خوش نصیب تھے کہ فلم کے سیٹ پر ایک عدد جج موجود تھا ، ہم کس سے اپنے گزرے پندرہ سال وآپس مانگیں ؟
آصف احمد بھٹی
جناب اظہر الحق صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے میرے تبصرے کا جواب دیا ؛کہ :
“ قاضی صاحب نے جس بات پر تنقید کی ہے ، ان سے گزارش ہے کہ یہ تحریر ایک بار پھر غور سے پڑھیں ، یھ الفاظ میرے نہیں ، میرے ملک کے ایک بہت بڑے مصنف اسرار ناروی المعروف ابن صفی کے ہیں ، یہ وہ ہی ابن صفی ہیں جنکی تحریریں انکی وفات کے تیس سال بعد بھی اسی ذوق و شوق سے پڑھی جاتیں ہیں جیسے انکی زندگی میں “
میں اظہر الحق صاحب کےمشورہ پر عمل کرتے ہوئے یہ لکھتا ہوں کہ اظہر الحق صاحب ایک بنیادی غلطی کرگئے ہیں اس لیے کہ یہ الفاظ خود ابن صفی کے نہیں بلکہ اسکی کسی خیالی مخلوق کے ہیں ۔
میرا کہنا یہ ہے کہ ابن صفی کی طرز تحریر کی یہ خصوصیت تھی کہ وہ ناقابل فہم خیالات کو خود اپنی زبان میں نہیں بلکہ انکی تحریر کی خیالی مخلوق کی زبان میں “ حماقت کو آدمیت کی معراج “ اور انسانوں کو “دم دار “ مخلوق کی طرح پیش کرتےہیں ۔
ابن صفی کی مندرجہ بالا تحریروں کے اقتباسات کو پھر سے پڑھیے تو میری بات واضح ہوجائے گی ۔
ابن صفی کی تحریر کا اقتباس یوں ہے کہ :
““تمہیں وہ کہانی تو یاد ہی ہو گی کھ ایک بار ہمارے آباؤ اجداد تالاب میں چاند کا عکس دیکھ کر اس تک پہنچنے کے لئے ایک دوسرے کی دم پکڑ کر کسی درخت کے نیچے لٹکتے چلے گئے تھے اور کس طرح یک بیک اوپر والے بزرگ کے ہاتھوں سے درخت کی شاخ چھوٹ گئی تھی اور وہ سارے برگزیدہ حضرات ایک دوسرے کی دم پکڑے چاند تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے ، وہیں سے آدمیت کی معراج شروع ہوئی تھی ۔ ۔ ۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اظہر الحق صاحب نے ابن صفی کا طرز بیان اختیار نہیں کیا بلکہ خود اپنی زبان میں یہ کہ گئے کہ :
“ بات فلموں سے شروع ہوئی اور آدمیت کی معراج تک جا پہنچی ، ہماری قوم نے شاید اپنا عرفان حاصل کر لیا ہے ، ٹیکنیکلی بھی اور انسانیت کے حوالے سے بھی ۔ ۔ ۔ اور ہم بے شک اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، ایک دوسرے کی دم پکڑ کر چاند پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اب صرف انتظار ہے کھ کس کے ہاتھ سے شاخ چھوٹتی ہے یا دُم۔ ۔ ۔ ۔ “
۔۔۔۔۔۔
یہ ایک نازک سا نکتہ ہے جسے میں سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں ۔ “شائد کہ اترجائے ترے دل میں مری بات“ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غنیمت ہے کہ صفدر ہمدانی صاحب مجھے نقاد نہیں سمجھتے ( اور میں خود بھی اپنے آپ کو نقاد نہیں کہتا ) ۔ میں اس سلسلے میں صفدر ہمدانی صاحب کا شکریہ ادا کر تے ہوئے یہ کہتا ہوں کہ میں اس گفتگو کو ذاتی سطح پر نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ میں بھی انکے اس قول پر عمل کررہاہوں کہ “ گفتگو ادب کے حوالے سے علمی اور فکری سطح پر ہو رہی ہے ذاتی سطح پر نہیں۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بات تو جب ہے کہ قاصد کو برا بھلا کہنے کی بجائے اسکے لائے ہوئے پیغام کی مشمولات کوسمجھا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری کوشش اور نیت نیک ہے
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
جی قاضی صاحب آپ نے بجا فرمایا ، یہ الفاظ میرے ہی ہیں ، اور تحریر کے تسلسل میں لکھے ہیں ، مگر پلیز غور کیجیے گا ، میں نے یہ استعارے کے طور پر لکھا ہے ، اب مزید کیا کہوں ، اب آئیندہ کے لئے لکھنے کا طریقے سمجھ آیا ہے ، انشااللہ کوشش کروں گا کہ اپنی تحریر کو مزید سلیس کر سکوں ، آپ کی توجہ کا بہت شکریہ، اور میری کسی بات سے کسی کو بھی برا لگا ہو تو معذرت خواہ ہوں
میرے عزيز بھائ اظہر الحق سلامت رھو۔ مجھے تم جیسےسچ بیاں لوگوں پر فخر ھوتا ھےمجھے تمھاری بات و خیالات سے اتفاق ھے ھم آھستہ آھستہ بہت ساری خوبیوں سے دور ھوتے جارھے ھیں علم وادب سے‘تحقیق وجستجو سے۔ سچی تخلیق کاری سے صبر وتحمل سےلطف وعطا سےپھولوں سے سایہ داد درختوں سے پرندوں سے خوبصورت روایتوں سے تن آسانی کی بدولت ھم کتنے سارے میدانوں میں پچھیے رہ گۓ ھیں ۔
مجھے بھی پرانی پاکستانی فلموں کے باقایل فراموش گانے ، اسٹوریز اور اس زمانے کے بہت مشہور اور معروف فلمی جوڑے بہت یاد آتے ھیں۔
میں اکثر یہی سوچتی ھوں کہاں گۓ وہ امر،بے مثال تخلیق کار ھوگے ؟
اور میری تم سے ایک التجا ھے میرے پیارے بھائ ۔
تندی باد مخالف سے نہ گھبر انا کبھی ۔ اقبال سے معذرت کے ساتھہ
اپنے غصے کو اپنی طاقت اور ھمت بناو، اور ایک نۓ عزم سفر کے ساتھہ اپنا تخلیقی سفر ایک نئ مسرت کے ساتھہ شروع ۔
ھم سب ھیں ناں تمھارے ساتھہ
ھم سب کی دل عزیز بہن اور بہت اچھی دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ، محترم المقام صفدر علی ھمدانی صاحب دیگر احباب تو حوصلہ افزائ کے لیے ھیں ناں۔
سلامت رھو۔ تمھاری صحت اور تندرستی کےلیے دعاگو
شاھین حیدر رضوی
بلاگ بہت اچھا ھے،
میں اظہر الحق صاحب کی وسیع القلبی ، اعلیٰ ظرفی اور اعترافِ حقیقت کی دل سے قدر کرتا ہوں ۔
اللہ انکا زورِ قلم اور زیادہ کرے اور انکی تحریر کو حیاتِ دوام اور قبولیت عوام بخشے ۔ آمین
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
اب قاضی صاحب شرمندہ نہ کریں ، میری طرف سے بزبان ہغلر “اش لے بے ڈش“
اتنی ہی جرمن سیکھی تھی کھوتے انسٹیٹیوٹ سے
شاہیں آپا ، آپکی عنایات کا بہت شکریہ ، آپ کے اور بابا اور باجی کے تبصرے مجھے حوصلہ دیتے ہیں ، اللہ سے آپکی خوشیوں کا طالب ہوں
اور آپ سے دعاؤں کا
آج آپ جیسے رفقاء کی دعاؤں کی وجھ سے تھوڑا چلنے کے قابل ہوا ہوں ، اور آپ کی دعاؤں سے مکمل صحت یاب ہو جاؤں گا
انشااللہ
اسلام علیکم
بھائی اظہرالحق آپ کی صحت کے لئے دعا کرتی ہوں اللہ آپ کو جلدی سے اچھا کردے ۔
بہت سے تبصروں میں املا کی غلطی کے بارے میں لکھا گیا ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ اتنی اردو تو سب ہی لکھ سکتے ہیں اور کوشش بھی ہوتی ہے کہ غلطی نہ ہو ۔مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ غلطی پوسٹ کرنے کے بعد نظر آتی ہے ۔
اس سے سو فیصد اتفاق کرتی ہوں کہ صحیح لکھنے کی کوشش کرنی چاہئے اور میرے خیال میں لکھتے بھی سب ٹھیک ہیں لیکن بھائی یہ انگلیوں کی لکھائی کبھی کبھی بہک جاتی ہے ۔اس لئے اگر باوجود کوشش یہ سہو ہو جائے تو در گزر ضروری ہے ۔
اللہ کرے آئندہ املا کی غلطی نہ ہو ۔ بھائی اظہر لکھتے رہئے ۔ یہ تبصرے اور سب کا خلوص ہی آپ کو اوج پر پہنچائے گا ۔
تبصروں میں مثبت پہلو پر نظر رکھئے کہ یہ ہی آپ کو کامیابی کی طرف لے جاتے ہیں ۔میں ہمیشہ ان تبصروں پر بہت توجہ دیتی ہوں جو میری کمزوری کی نشاندہی کرتے ہیں کہ معلم وہ ہی ہیں ۔
مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہماری ٹیم میں منظور قاضی بھائی جیسے محترم لوگ موجود ہیں جو ہمیں گاہے بہ گاہے کمزوریوں سے آشنا کرتے ہیں ۔میں سمجھتی ہوں کہ یہ بہت بڑا کام ہے ۔کیونکہ تعریف کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن خامی کو اجاگر کرنا کسی محسن ہی کا کام ہوتا ہے ۔اس لئے میں ان کی ہمیشہ معترف ہوں کہ وہ ہماری مدد کرتے ہیں ۔کہ ہم اچھے سے اچھا لکھ سکیں ۔
اگر میری کوئی بات بار خاطر ہو تو در گزر کیجئے گا ۔
اللہ آپ سب کو خوش و خرم اور صحت مند رکھے ۔ آمین
عالم آرا
وینکور
محترم اظہر صاحب ،
آپ نے تو صرف فلموں سے بات شروع کرکے ”جج صاحب سے چالیس سال “ واپس مانگے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم دین ، دنیا ، سیاست ، ثقافت ، کھیل ، رسم و رواج ، رواداری غرضیکہ زندگی کے ہر میدان میں تنزلی کی طرف اس بری طرح اور اتنی تیزی سے گامزن ہیں کہ اب ” جج صاحب ، اور میری مراد سب سے اعلیٰ و ارفعٰ جج ہے ، سے پاکستان کے تریسٹھ سال کا سوال ہے بابا “ !
اور اگر میری بات کو مبالغہ نہ سمجھیں تو ہم اللہ رب العزت کے فرمان ، سورۃ العصر ، کی جیتی جاگتی تعبیر بنتے جا رہے ہیں ۔
ا چھے بھائ اظہرالحق اللہ پاک آپ کو صحت کاملہ اور عمرخضر عطا فرماۓ آمین۔ اور بہت جلد اپنے عزم اور حوصلے کی بدولت آپ مکمل طور پر صحت یاب ھوجایئنگے اللہ پاک آپکے منصب و مراتب میں اضافہ فرماۓ اللہ پاک آپ کو تفکرات سے آزاد رکھے ، انشا اللہ تعالی وباذن اللہ ۔لکھتے رھیۓ آدمی شانت رھتا ھے۔ ھم سب مزیذ تحریروں کے منتظر ھیں ۔۔
عالم آرا صاحبہ کا دلی شکریہ کہ انہوں نے اپنی شفقت بھری تحریرسے مجھ غریب کو نوازا ۔ میں انکی دل سے قدر کرتا ہوں خا ص طور پر اسلیے کہ انکے تبصرے نیک دعاوں پر ختم ہوتےہیں ۔
کتنے خوش نصیب ہیں عالم آرا صاحبہ کے بچے اوربچیاں اور انکےتمام رشتہ دار جو دن رات عالم آرا صاحبہ کی نیک دعائیں لیتے رہتے ہیں۔
یہ عالمی اخبار کی خوش نصیبی ہے کہ اسے عالم آرا صاحبہ جیسی ادیبہ اور شاعرہ کی قربت میسر ہے ۔
ان سے اتنی گذارش ہےکہ وہ اپنے تبصروں کے اختتامی الفاظ میں یہ الفاظ شامل نہ کریں :
“اگر میری کوئی بات بار خاطر ہو تو در گزر کیجئے گا ۔“
انکی تحریر پڑھنے والوں کے لیے ایک نعمت ہے اس لیے انکی کوئی بات بارخاطر کیسے ہوسکتی ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اظہر الحق صاحب نے غنیمت ہےکہ جرمن زبان میں کسی “کھوتے انسیٹیوٹ “ سے “ مجھے تم سے محبت ہے “ کہنا سیکھ لیا۔
مگر یہ جملہ پاکستان اور ہندوستان کی پرانی فلموں ہی میں نتیجہ خیز ثابت ہوا کرتا تھا ۔ اس کےلیے“ جج صاحب “سے سابقہ ترسیٹھ سال مانگنے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب احباب کا شکریہ ، جی مجھے واقعی ہی دعاؤں کی ضرورت ہے ، اللہ آپ سب کو بھی خوشیاں دے ، آمین
قاضی صاحب امید ہے آپ نے میرے مذاق کا برا نھیں منایا ہو گا
جی کسی زمانے میں گوئیٹے انسٹیٹیوٹ کراچی میں کوشش کی تھی جرمن سیکھنے کی ، جن میں کچھ جملے یاد رہ گئے ، مجھے جرمن اور رشین سیکھنے کا شوق صرف اسلئے تھا کھ انکا لٹریچر پڑھنا چاہتا تھا ، مگر ماحول میسر نھ ہو سکا، اور جی آپ نے صحیح کہا اب نعرہ تریسٹھ برس کا ہی لگانا پڑے گا
respektiert Richter, bitte, gib mir meine 63 Jahre
اللھ بھلا کرے گوگل ٹرانسلیشن کا ۔ ۔ ۔ ۔
اسلام علیکم ساتھیو
منظور قاضی بھائی آپ کے خلوص کے لئے تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔محترم بھائی میں اُن باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہوں جو ہیں تو چھوٹی چھوٹی مگر ان کا فائدہ بہت سا ہے ۔
میں نے اپنے بزرگوں سے سنا تھا کہ زندگی ہی میں اپنے کہے سنے کی معافی مانگ لینی چاہئے ،کہ نہ جانے کب اجل کا فرشتہ سانس کھینچ لے ۔تو کم از کم آسانی ہوجائے ۔بس یہ ہی سوچ کر میں فراغ دل لوگوں سے در گزر کی درخواست کرتی ہوں ۔کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ کہاں کوئی بھی ایسی بات جو ہمیں بری نہیں لگ رہی کسی کو دکھ دے جائے ۔آپ کی فراغ دلی پر بہت بہت شکریہ کہ آپ کو میری تحریر میں کوئی ایسی بات نہیں ملتی ۔
اللہ رب العزت آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ،اور ہم سب ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاون اور مدد گار ہوں ۔آمین
عالم آرا
وینکور
میا ں اظہر آ پ کی تحریریں دل کو گد گدا نے کا سبب بن جاتی ہیں میں زرا تا خیر سے یہ تحریر پڑ ھ سکی ہوں لیکن پڑ ھتے ھو ئے میں اپنی زندگی کو پو رے 45 سا ل پیچھے لے کر چلی گئ وا قعئ کیا کیا فلمیں ھو تی تھین کہ نئ فلم آ نے کا انظا ر ھو تا تھا ا ور دیکھے بنا کھانا ہضم ہو نے کا سوا ل ہی نھین پیدا ھو تا تھا ،میں ان دنو ں اپنی بڑ ی بہن اور پھپھی زاد بہن کے ہمراہ فلم دیکھنے جایا کرتی تھی اور ھو تا یہ تھا کہ گھر کے کام کاج سے فرا غت کے بعد ھم بہنیں اپنی والدہ سے کہتے تھے کہ فلا ن نئ فلم آ ئ ھے اجازت دے دیجئے ا مّی جان سے اجازت ملنے پر ھم لا لو کھیت کے نیرنگ یا فردو س سینما جاتے جھا ن ایک روپئے کا ٹکٹ لیڈ یز شو کا ھم کو مل جاتا یہ شو 11 بجے سے شرع ھوتا اور اس کے ٹکٹ سستے ھونے کی وجھ سے صبح 9 یا 9:30 پر لائن لگا کر ملتے تھے کیا دھکّم پیل ھو تی اللہ کی پناہ، مگر شو ق کا بھی کوئ مول ھو اکرتا ھے
مگر ایک دم مقدّ ر کی کروٹ نے شا دی کروا دی والدہ نے بہت کچھ سمجھا کر بھیجا تھا مگر جب تک کہ خو د ٹھو کر نہ لگے اس وقت تک ھو ش ٹھکا نے کہا ں آ تے ہیں
بس ایک دن نئ فلم لگی ،شادی کو چند ہفتے ھی ہو ئے تھے ا ور میرا جما عت نہم کا امتحان چند روز میں ھونے والاتھا ،شو ہر صا حب نے مجھ کو آ وا ز دے کر کہا ا ٹھ جاؤ ،میں نے ناشتہ لگا دیا ھے پڑ ھائ سے مجھ کو اتنا زیا دہ شغف تھا نھین والدہ کے ڈر سے پڑھ رھی تھی اپنے شوھر صا حب سے کہا میرے سر میں درد ھے آ ج میں اسکو ل نھیں جاؤن گی ، انہو ں نے جواب دیا اچھّا ناشتہ کر لو پھر ڈ سپرین لے کر سو جانا درد ٹھیک ہو جائے گا ان کے کہنے سے میں نے ناشتہ کیا وہ آ فس چلے گئے اور میں
دوبارہ بستر پر آ گئ
ابھی زرا ھی دیر گز ری تھی کہ دروازے پر دستک ھو ئ مین نے پو چھا کون؟ جواب ملا ھم ھیں دروازہ کھو لو ،یہ میری سھیلی کی آ واز تھی میں بستر سے کو د کر باھر آئ دروازہ کھو لا تو میری دو عزیز سہیلیا ن سامنے کھڑ ی تھیں ان مین سے ایک نے کہا زائرہ جلدی سے تیّا ر ھو جاؤ بہت اچھّی فلم لخت جگر لگی ھے
اور میں جھٹ پٹ تیّا ر ھو کر فلم دیکھنے چلی گئ ،یہ میرے و ہم و گمان میں نہیں تھا کہ میرے شو ہر صا حب گھر واپس آ جا ئین گے ،
اور جب میں فلم دیکھ کر گھر واپس آ ئ میری سہیلیا ں مجھ کو گھر تک چھو ڑنے آئیں یہ مین نے ان سے کہا تھا کہ مجھ کو گھر تک پہنچا ئیں ،بہر حال جب ھم تینو ں گھر کے دروازے پر رکشہ سے اترے تو دروازے پر تالا نھین تھا میرا دل دھک سے ھو گیا اور میں سمجھی کہ گھر میں چور آ گئے ھیں
مین نے ڈرتے ڈرتے دستک دی تو دروازہ کھلنے پر مثل ببر شیر میرے شو ہر صا حب کھڑ ے تھے ،اف ،خدا یا لگتا تھا کہ بدن کا لہو گرم جو ش کھانے لگا وہ چند ثانئے کھڑ ے رھے پھر ہٹ کر گھر کے اندر چلے گئے ،اور میں بھی گھر کے اندر آ گئ سہیلیا ن ماحو ل کو دیکھ کر واپس چھلی گئن ورنہ ان کا خیال تھا کہ وہ میرے گھر چا ئے پی کر جا ئیں گی
و ہ کافی دیر کچھ نہیں بو لے ، پھر جب بو لے تو کہا تمھارے سر کا درد ٹھیک ھو گیا ، میں منمنا ئ وہ ، یہ ،انھو ں نے کہا میں صفائ نھیں مانگ رھا ھوں پرو گرام تھا تو جھو ٹ کیو ں بو لا سچ بتا دیتیں تو میں کہ دیتا کہ چلی جاؤ
اب مین ان سے کیا بتاتی کہ میرا کو ئ پرو گرا م نھین تھا ،بس میری شا مت اعمال تھی کہ میں نے اسکو ل کی چھٹی کیو ں کی تھی ،اور میں اپنے ھا تھو ں بلائ مصیبت میں گرفتار ھو چکی تھی ،والدہ کا گھر میرے گھر سے کچھ ھی دور تھا شو ھر صا حب و ہاں بھی جا کر مجھے دیکھ کر آ چکے تھے چنانچہ میری والدہ بھی زرا دیر بعد مجھ کو دیکھنے میرے گھر آ گئں اور میرے شو ہرنے ان کو بھی بہت سہو لت سے بتا یا کہ میں فلم دیکھ کر واپس آئ ھو ں تو میری امّی جان نے جو میرے لتّتے لئے اللہ کی پناہ انھو ں نے کہا کہ تم نے میری تربیت کی لٹیا ڈبو ئ ھے بہر حال روتے د ھو تے وقت گزر گیا اور میری زندگی پر ایک انمٹ نقش چھو ڑ گیا کہ مین نے فلمین دیکھنے سے تو بہ کر لی
اس وقت مجھ کو صحیح معنو ں میں ادراک ھوا کہ زندگی 3 گھنٹے کی فلم نھین ھو تی زندہ حقیقتو ں کا مجمو عہ ھو تی ھے
میرے شو ہر صا حب بھی فلمو ں کے کافی شو قین ھوا کرتے تھے اس واقعے کے کچھ ہی عر صے بعد نر گس ،راج کپور کی فلم دیدار لگی شو ہر صا حب نے کہا چلو دیدار دیکھ کر آ تے ہیں ،ان دنو ں نرگس اور راج کپور کی رومانی جو ڑی بہت مشہور ہوا کرتی تھی لیکن میں نے کہ دیا کہ نہیں ممجھے نہین جانا ھے اور میں نے اپنی پوری زندگی پھر فلمو ں سے دلچسپی نھین رکھّی
میں آج بھی جب یہ واقعہ کبھی یا د کرتی ہوں تو بے ا ختیا ر مسکرانے لگتی ہو ں کہ شو ق کے عالم میں لا ابا لی عمر کی حما قتیں کیا کیا گل کھلاتی ہیں
زائر ہ عابدی ایڈ منٹن
زائرہ عابدی صاحبہ ، آپ کتھا پڑھ کر مجھے نھ جانے کیوں پرانی لیڈی ناول نگار یاد آ گئیں ، ایسا لگا کہ رضییہ بٹ کے ناول کا کوئی حصہ ہو، بے اختیار مسکراھٹ آ گئی ہونٹوں پر، اور اس بات پر بھی یقین آ گیا کہ واقعی ہی وہ ناول اور پرانی فلمیں اس وقت کی نوجوان نسل کا کریز تھیں ، اپنی اتنی اچھی یادیں ہم سے شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ، اللہ آپکو مزید خوشیاں دے آمین
جی ! اس یا دگار وا قعہ کا ایک بہت اچھّا اثر یہ ھو ا کہ میں نے آ نے والے وقت میں مکمّل دھیا ن تعلیم کی جانب کر لیا ( شائد شر مند گی سے بچنے کو) اور جب میری پہلی بیٹی چند دن کی تھی میرے میٹرک کے امتحا ن آ گئے ،گھر میں والدہ ، شوہر ، بہن سب نے کہا اگلے برس دے لینا مگر الحمد للہ میں نے ہمّت کی اور اللہ نے بہت اچھّی کامیا بی بھی دی ، اپنی د عا ؤ ں میں مجھے اسی طر ح یاد رکھئے گا اللہ پاک آ پ کو بھی زندگی کی بہترین نعمتو ن سے بہر ہ مند کرتا رہے آمین