عالمی اخبار کو اپنی ہوسٹنگ کمپنی سے کچھ مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے جس کی وجہ سرور پر اضافی بوجھ ہے . اس لئے آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اخبار کے سرورق پر بھی نوے فیصد تصاویر ختم کر دی گئی ہیں تاکہ سائٹ بند نہ ہو جائے .
لکھنے والوں سے خاص طور پر درخواست ہے کہ براہ کرم مندرجہ ذیل ہدایت پر عمل کریں ..
1. کسی قسم کی بھی تصویر لگانے سے اجتناب کریں تاوقتیکہ نا گزیر ہو .. اس کا فیصلہ بھی انتظامیہ کرے گی
2. آئیندہ سے کسی بھی ڈرافٹ کو لکھنے کے بعد وہاں نہ چھوڑیئے ورنہ اسے فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا
3. ادبی صفحے پر لگنے والی تحریریں اور کالم دو روز کے بعد بدلے جائیں گے تاوقتیکہ موضوعاتی تحریر نہ ہو
4. براہ کرم فیس بک سے لی گئی غزلوں ،نظموں کو یہاں لگانے سے اجتناب کریں
5. اپنی تحریریں یونی کوڈ میں پیراگراف بنا کر بھیجا کریں .. اور وہ کالم جو ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیل کر کے بھیجیں تو براہ کرم املا پر خاص توجہ دیں اور نظر ثانی کر کے بھیجا کریں
امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں ہم سے تعاون کریں گے .

حکمِ حاکم . . . . مفاجات
اس کا مطلب کہ : آپ کا حکم سر آنکھوں پر
نگہت آپی یہ انتہائی مناسب اور بر وقت فیصلہ ہے۔ امید ہے سبھی اس پر عمل کر کے تعاون کریں گے۔ انشاء اللہ
اسلام علیکم ساتھیو
بالکل بہن نگہت جیسا کہ عبدالمناف بھائی اور سید مصباح حسین بھائی نے کہا ہے ہم سب ہی تعاون کرینگے ۔اور کرنا بھی چاہئے ۔
مجھے امید ہے کہ علمی اخبار کی پڑھی لکھی فیملی ضرور لبیک کہے گی ۔ اور سارے ساتھی آپ کا ساتھ دینگے ۔
نیک تمنائیں عالمی اخبار کے لئے ۔اور اس کے تمام لکھنے والوں کے لئے ۔
عالم آرا
وینکور
جی جنا ب !! اس اخبار کے لئے جس میں رو ح کی تسکین کا ہر سامان مو جو د ھے اس کے لئے یہ سب خو شی سے گو ارا ھے اس اخبار کی زند گی اور پا ئند گی کے لئے یہ تجا و یز منظو ر ہیں پر ور دگا ر عا لم اس اخبار کو اس کے اجرا کرنے والوں جنا ب صفدر ہمدا نی کواس کی بہتر ین بیٹی نگہت نسیم کو اور اس ا خبار میں رنگ رنگ کی حسین تحریر یں سجانے والو ں کو دنیا اور عقبیٰ کی نعمتو ں سے سرفراز کرے آمین
سیّدہ زا ئر ہ عا بد ی
ایڈ منٹن ، کینیڈ ا
ضرور خیال رکھا جائے گا۔ شکریہ
ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے تمام مشورے سر آنکھوں پر مگر انکا یہ مشورہ بھی انتہائی اہم ہے کہ :
“املا پر خاص توجہ دیں اور نظر ثانی کر کے بھیجا کریں “
اتنی اچھی اردو لکھنے والے مبصر اور بلاگ نگار اس عالمی اخبار کی انجمن میں شامل ہیں مگر اردو املا اور کمپوزنگ کے معاملے میں بہتری کی گنجائش ہر ایک کی تحریر میںموجود ہے ۔
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے ۔
عزيز دوست اور بہت پیاری بہں ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ سلامت رھو۔ ھم سب اپنے ادبی مرکزاور محبت بھرے کنبے عالمی اخبار کے اس
فیصلے کا خیر مقدم کر تے ھیں ،
اسلام و علیکم
جی آپی انشااللہ ایسا ہی ہو گا ۔ ۔
خدا حافظ
آپ سب کے تعاون کے لئے بے حد شکرگزار ہوں .. اللہ پاک آپ سب کو شاد و آباد رکھے ..آمین
جی باجی انشااللہ آپ کے مشوروں پر عمل کیا جائے گا، بے شک عالمی اخبار کا کنبہ ایک گھر کی مانند ہے ، ہمیں اس کی آبیاری مل جل کر کرنی چاہیے
جی بہتر میں بھی اپنی باری پر ان ہدایات پر عمل کرو گا!! ابھی ذرا مسروف ہوں آپ کو تو معلوم ہو گا کیوں! نئی زندگی کا آغاز ہے!
ارے واہ شعیب بھائ اتنی خوشی کی خبر اور کسی کوکانوں کان خبر بھی نیہں ھونے دی۔ مجھہ جیسے نیے نویلے بزرگ آپ کو خوشی کی مسرت کی شادی خانہ آبادی کی ڈھیروں دعاوں کے ساتھہ آپکے ولیمے میں شرکت کرتے ۔۔ کتنی آف دی ریکارڈ رکھی اپ نے اتنی پیاری خبر صحافی ھیں ناں۔۔۔۔ ھاھااھاھاھا، بھائ چلیں ھم سب کی جانب سے بہت بہت مبارک باد قبول کیجیے، اللہ پاک آپ دونوں کو ھمیشہ شاد و آباد رکھے الہی آمین ثم آمین
شعیب بھائ جیو ھزاروں سال
اللہ پاک آپکے اور آپکے اھل خانہ کے رزق میں علم میں ۔ مال میں خوشیوں میں۔ عمر میں آضافہ فرماۓ آمین ثم امیں
شعیب بھائ پاکستان کے حالات ایسے ھیں کہ ھم پردیس میں رھنے والوں کے دل ھمیشہ ڈرے رھتے ھیں اور ھم لوگ ھمیشہ اپنے پیارے وطن کے لیے ، امن و استحکام کےلیے دعایئں مانگتے ھیں اللہ پاک مللک میں امن و امان رھے۔ آمین ثم امین۔
السلام علیکم
شعیب بھائی ، ارے یہ کیا کر بیٹھے ہو؟ ارے کچھ ہم جیسوں سے ہی عبرت لے لیتے ! ! ! ! ہا ہا ہا ہا ہا ۔
خیر اب کر ہی بیٹھے ہیں تو پھر بگھت بھی لینگے ، میری طرف سے بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔
آصف احمد بھٹی
السلام علیکم
عنوان سے ہٹ کر ایک بات کرنا چاہتا ہوں کچھ عرصہ پہلے عالمی اخبار پر میرا کلام ہوا کرتا تھا کیا عالمی اخبار سے میرا کلام ختم کر دیا گیا ہے
پہلے خرم شہزاد خرم کے نام سے تھا
شعیب ہمیں بھلا کیسے معلوم ہو گا کی تم نے شادی کر لی ہے … تم نے عالمی اخبار کی فیملی کو اپنا ہی نہیں سمجھا جو کم از کم کوئی خبر ہی کر دیتے … مٹھائی ولیمہ کی دعوت تو دور کی بات … سو اب جو تم نے بتایا ہے ہے تو اتنی ہی روکھی اور سوکھی مبارکباد بھی لو جس روکھے انداز میں تم نے لکھا ہے …
جی خرم ہم نے ان تمام لکھنے والوں کا کلام ہٹا دیا ہے جو تسلسل سے ہماری اخبار کے لئے نہیں لکھتے … مجھے افسوس ہے کہ آپ کا نام بھی اسی لسٹ میں آ گیا ہے …
عالمی اخبار کی انتظامیہ سے اس بارے میں مکمل نعاون کیا جائے گا اور مستقبل میں اس امر کا خیال رکھاجائے گا جو قانون مقرر کیا گیا اس عمل بھی کیا جئے گا۔ شکریہ